Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • نجی کمپنی کی تیل لائن سے اربوں  کی  چوری میں ٹی ٹی پی کے ملوث ہونے کا انکشاف

    نجی کمپنی کی تیل لائن سے اربوں کی چوری میں ٹی ٹی پی کے ملوث ہونے کا انکشاف

    کراچی: سندھ میں نجی کمپنی کی تیل لائن سے اربوں روپے تیل کی چوری میں کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سندھ میں پارکو لائن سے اربوں روپے تیل کی چوری کا انکشاف ہوا ہے اور سی ٹی ڈی نے ٹیرر فنانسنگ کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کیلئے رقم جمع کرنے والےاہم سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے-

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مرکزی ملزم محمد عثمان کو خفیہ اطلاع پر لسبیلہ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم نجی کمپنی کی لائن سے تیل چوری کرکے فنڈ جمع کرتا تھا،کراچی بھر سے کالعدم تنظیموں کو غیرقانونی کارروبار سے فنڈنگ ہوتی ہے، گزشتہ پانچ سال میں نجی کمپنی کی لائن سے چور ی کے 23 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

    فصلوں سے لکڑیاں کیوں اٹھائیں، زمیندار نے خاتون پر پالتو کتے چھوڑ دیئے

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا،سونا اور ڈالر سستا

    ٹیکس اتھارٹی اور ٹیکس دہندگان کے درمیان اعتماد بحال کریں گے،وزیر خزانہ

  • فصلوں سے لکڑیاں کیوں اٹھائیں،  زمیندار  نے خاتون  پر پالتو کتے  چھوڑ دیئے

    فصلوں سے لکڑیاں کیوں اٹھائیں، زمیندار نے خاتون پر پالتو کتے چھوڑ دیئے

    بہاولپور: فصلوں سے لکڑیاں اٹھانے پر مبینہ طور پر زمیندار نے خاتون پر پالتو کتے چھوڑ دیئے۔

    باغی ٹی وی: بہاولپور میں یزمان کے علاقہ چک 128 ڈی این بی میں پالتو کتوں کے حملے سے محنت کش کی بیوی شدید زخمی ہوگئی، خاتون کو تشویشنا ک حالت میں بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا ہےکہ اس کی بیوی گھر میں جلانے کے لیے علاقے سے لکڑیاں اٹھانےگئی تو زمیندار اور اس کے ساتھیوں نے پرانی رنجش کی بنا پر میری بیوی پر کتے چھوڑ دیئے اور شکاری کتوں نے میری بیوی کو بُری طرح نوچ ڈالا

    ملک کی پانچوں ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی نامزدگیاں طلب

    محنت کش نے اپنی بیوی پر کتوں سے حملہ کرانے والے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینےکا مطالبہ کیا ہے، جبکہ پولیس نے خاتون پرکتےچھوڑنےکا مقدمہ شوہر کی مدعیت میں مقامی زمیندار کے خلاف درج کرلیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا،سونا اور ڈالر سستا

  • ملک کی پانچوں ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی نامزدگیاں طلب

    ملک کی پانچوں ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی نامزدگیاں طلب

    اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے ملک بھر کی پانچوں ہائیکورٹس میں 38 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیاں طلب کر لیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کیلئے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کیلئے نامزدگیاں طلب کی گئیں،اسی طرح لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز جبکہ پشاور ہائی کورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز کیلئے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں علاوہ ازیں بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کیلئے نامزدگیاں طلب کی گئیں۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا،سونا اور ڈالر سستا

    دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیاگیا، ڈسٹرکٹ کورٹس میں موسم سرما کی تعطیلات 24دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی،سردیوں کی چھٹیوں کے دوران ڈیوٹی ججز مرحلہ وار ذمہ داریاں سرانجام دیں گے اور ایمرجنسی نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے، تعطیلات کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے ججز کا روسٹر بھی جاری کردیا گیا۔

    عمران خان نے سول نافرمانی کی کال واپس لینے کا حکومتی مطالبہ مسترد کر دیا

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا،سونا اور ڈالر سستا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا،سونا اور ڈالر سستا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔

    باغی ٹی وی : آج کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1509 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 414 پوائنٹس پر بند ہوا، آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2 ہزار 742 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 15 ہزار 36 رہی، بازار میں آج 88 کروڑ شیئرز کے سودے 54 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 194 ارب روپے کم ہوکر 14 ہزار 251 ارب روپے ہے،جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 925 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    عمران خان نے سول نافرمانی کی کال واپس لینے کا حکومتی مطالبہ مسترد کر دیا

    دوسری جانب ملک بھر میں سونا سستا ہو ا فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی ہو ئی،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے،دس گرام سونے کی قیمت میں 685 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے کا تولہ ہو گیا ہے، عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہوکر 2614 ڈالر فی اونس ہے۔

    اسرائیل میں اتنا دم خم نہیں،وہ حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا،حافظ نعیم

    علاوہ ازیں انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 47 پیسے پر بند ہوا، انٹربینک میں آج ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

  • عمران خان نے سول نافرمانی کی کال واپس لینے کا حکومتی مطالبہ مسترد  کر دیا

    عمران خان نے سول نافرمانی کی کال واپس لینے کا حکومتی مطالبہ مسترد کر دیا

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے سول نافرمانی کی کال واپس لینے کا حکومتی مطالبہ مسترد کر دیا جبکہ پارٹی کو مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے-

    باغی ٹی وی:بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچیں، ان کی سیکیورٹی پر 12 سرکاری اہلکار تعینات تھے جبکہ 2 بلٹ پروف گاڑیاں بھی سرکاری پروٹوکول میں شامل تھیں بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد جیل سے روانہ ہوگئیں جس کے بعد چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سابق صدر سپریم کورٹ بار قاضی انور، وکلاعلی بخاری اور علی اعجاز بٹر اور فیصل چوہدری نے بھی اڈیالہ جیل پہنچ کر عمران خان سے ملاقات کی۔

    اسرائیل میں اتنا دم خم نہیں،وہ حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا،حافظ نعیم

    ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی کو حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سول نافرمانی کی کال واپس لینے کا مطالبہ مسترد کردیا ،کہا کہ جب تک حکومت مذاکرات سے متعلق سنجیدگی نہیں دکھاتی کال واپس نہیں لی جائے گی 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، حکومت مذاکرات کو لٹکائے گی، مذاکرات کو جلد از جلد پایہ تکمیل کی طرف لے کر جائیں اور سنجیدہ اور بامعنی مذاکرات ہونے چاہییں، سپریم کورٹ کے ججز کے حالیہ ریمارکس حوصلہ افزا ہیں، شکر ہے کہ موجودہ حالات کا سپریم کورٹ کو احساس ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان نے حامد رضا کو مذاکراتی کمیٹی کا ترجمان مقرر کرنے کی ہدایت دے دی جبکہ فیصل چوہدری نے حامد رضا کو ترجمان مقرر کرنے کے اطلاعات کی تصدیق کر دی-

    آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

    دوسری جانب عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خان صاحب کو مذاکرات کے آغاز کے بارے میں آگاہ کردیا مگر انھوں نے کہا ہے کہ ٹائم فریم ہونا چاہیئے، جو ہمارے جائز مطالبات ہیں ان پر جلد از جلد مگر ایک مقررہ وقت کے اندر کوئی پیش رفت ہونی چاہیئے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے کوئی بین الاقوامی معاملہ ڈسکس نہیں ہوا، خان صاحب کی ہدایت ہے کہ فارن پالیسی کے معاملات پر چیئرمین، سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری کے سوا کوئی بات نہیں کرے گا، سول نافرمانی کی تحریک پر کوئی بات نہیں ہوئی صرف مذاکرات پر بات ہوئی۔

    بلاول بھٹو زرداری کی آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے 11ویں کانووکیشن میں شرکت

    چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے 4 لوگ کل مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بن سکے جس کا اسپیکر قومی اسمبلی کو پہلے سے بتا دیا تھا، مذاکرات کے اگلے دور میں چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت کے آگے رکھیں گے اور اس پر آگے بڑھیں گے، کوشش ہے کہ مذاکرات کے باقاعدہ آغاز سے قبل مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات ہوجائے، علی امین اپیکس کمیٹی میں شرکت کے باعث مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بن سکیں۔

    ہمیں نئی نسل کے ڈیجیٹل حقوق کے لئے جدو جہد کرنا ہو گی،بلاول بھٹو

    انہوں نے کہا کہ کمیٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بنائی ہے مجھ سمیت بہت سارے لوگ اس میں شامل نہیں، ہم مذاکرات کے عمل پر پُرامید ہیں، کوشش کرنی چاہیے کہ سارے مسائل کا حل ضرور نکل آئے، بانی پی ٹی آئی پر جتنے مقدمات بنے وہ سارے سیاسی ہیں، ان سب میں ان کی ضمانت ہوچکی ہے ایک ہی ریفرنس بچاتھا جس کا فیصلہ آئندہ ماہ ہونا ہے ہمیں امید ہے کہ اگر فیئر ٹرائل ہوگا تو عمران خان اس میں بھی بری ہوں گے اور ضمانت بھی ملے گی، 2 جنوری کو ہمارے تمام کمیٹی ممبران مذاکرات کا حصہ ہوں گے، ہم تحریری طور پر اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومتی ٹیم سے مذاکرات کے پہلے دور میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم نے عمران خان سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • اسرائیل میں اتنا دم خم نہیں،وہ  حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا،حافظ نعیم

    اسرائیل میں اتنا دم خم نہیں،وہ حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا،حافظ نعیم

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحما ن کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں اتنا دم خم نہیں ہے، وہ تو حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا،کل 25 دسمبر سے ہم کسانوں کی تحریک شروع کر رہے ہیں اور کسان مارچ منڈی بہاؤالدین سے شروع ہوگا-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد کے میلوڈی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ سنگین ہے تو معیشت کیسے بہتر ہوگی، حکومت انٹرنیٹ سلو کرکے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہے، حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، معلوم نہیں کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات میں اس پر کیا سوچا ، حکومت پی ٹی آئی مذاکرات مثبت پیش رفت ہے لیکن مذاکرات میں پی ٹی آئی وفد کو بااختیار ہونا چاہیے اور حکومت کو بھی۔

    انہوں نے کہا کہ کل 25 دسمبر سے ہم کسانوں کی تحریک شروع کر رہے ہیں اور کسان مارچ منڈی بہاؤالدین سے شروع ہوگا جس کے بعد لاہور میں کسان مارچ ہوگا پھر جنوبی پنجاب میں ہوگا، گنے کی قیمت کا تعین نہیں ہو رہا جبکہ شوگر مافیا من مرضی کے ریٹ لگا کر انہیں لوٹ رہے ہیں، اس وقت گنے کی فصل تیار ہےلیکن حکومت نے ابھی تک ریٹ مقرر نہیں کیے پچھلی مرتبہ گندم کی فصل میں ن لیگ کی حکومت نے بہت جھوٹ بولا تھا، چھوٹا کاشت کار پس رہا ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 29 دسمبر کو اسلام آباد میں بہت بڑا غزہ مارچ کریں گے جس میں سیاست کو الگ رکھ کر سب شرکت کریں، اسرائیل میں اتنا دم خم نہیں ہے، وہ تو حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا، کل بھی حماس نے پانچ اسرائیلی جہنم واصل کیے، اسرائیل گریٹر گلف کی بات کر رہا ہے اور اسرائیل انسانیت کا دشمن ہے، سب کو فلسطینیوں کی حمایت میں اٹھنا چاہیے، امریکا سب سے بڑا ریاستی دہشتگرد ہے اور ہم چاہتے ہیں اس پر مسلسل آواز بلند کرنی چاہیے، پاکستان نے میزائل ٹیکنالوجی پر کام کیا تو امریکا کی چیخیں نکل رہی ہیں، ہمیں بھرپور ڈٹ کر کام کرنا چاہیے اور مضبوط موقف رکھنا چاہیے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرم ایجنسی کی صورتحال بہت خراب ہے، جب حکومت اپنی پوری اتھارٹی کے ساتھ کام نہیں کرتی تو لوگوں کا اعتماد حاصل نہیں ہوتا کرم میں زمینوں سے مسئلہ شروع ہوا مگر لڑائی فرقہ واریت میں تبدیل ہوگئی، کرم میں شیعہ سنی لڑائی ہوئی بلوچستان میں بھی حالات ٹھیک نہیں جس کی حکومت ہی سب سے زیادہ ذمہ دار ہے-

  • ٹیکس اتھارٹی اور ٹیکس دہندگان کے درمیان اعتماد بحال کریں گے،وزیر خزانہ

    ٹیکس اتھارٹی اور ٹیکس دہندگان کے درمیان اعتماد بحال کریں گے،وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے ہم ٹیکس اتھارٹی اور ٹیکس دہندگان کے درمیان اعتماد بحال کریں گے-

    باغی ٹی وی : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں ممبران کمیٹی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور چیئرمین ایف بی آر نے شرکت کی، اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں جو ٹیکس جمع ہو ان کی بھلائی پر لگے، ٹیکس وصولی کے لیے شکنجہ تنگ، فون بند کردیں گے، اکاؤنٹ بندکردیں گے جیسی زبان درست نہیں، عوام اور حکومت میں اعتماد کا فقدان ہے، ٹیکس لینے کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں، پکڑ دھکڑ کی باتیں درست نہیں، اس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ہماری طرف سے تو ایسا نہیں ہے۔

    آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹر شبلی فراز کی باتیں بہت اہم ہیں، ہم ٹیکس اتھارٹی اور ٹیکس دہندگان کے درمیان اعتماد بحال کریں گے،کرپشن کا خاتمہ یقینی بنانا ہے، ایف بی آر کی تنظیم نو کی جا رہی ہے، ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جائے گا ٹیکس ترمیمی بل 2024 کا مقصد ٹیکسز کا دائرہ کاربڑھانا ہے، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ زیادہ ہے، تمام شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا جبکہ وفاقی حکومت میں بھی رائٹ سائزنگ کی جا رہی ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری کی آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے 11ویں کانووکیشن میں شرکت

    چیئرمین ایف بی آر نے کہا پاکستان میں زیادہ تر کاروبار سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں اور صرف 62 ہزار کاروبار رجسٹرڈ ہیں، ان ہی سے زیادہ ٹیکس آ رہا ہے جو دے رہے ہیں، صارف سے سیلز ٹیکس وصولی کر کے آگے جمع بھی نہیں کیا جا رہا، شبلی فراز نے سوال کیا کہ ایف بی آر میں سرمایہ کاری سے ٹیکس کتنا بڑھے گا؟ اس پر وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ اس وقت ملک میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 10.3 فیصد ہے، جی ڈی پی میں ٹیکس تناسب 13.5فیصدتک بڑھانا چاہتے ہیں، فالٹی پراسس کو ٹھیک کرنا ہے ورنہ نتیجہ صفر بٹا صفر ہو گا-

    بچے کا نام رکھنے پر شدید اختلاف، بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

  • آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا اور 9 مارچ تک چیمپئنز ٹرافی جاری رہے گی، چیمپئنز ٹرافی میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے۔

    گروپ اے: پاکستان بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش، گروپ بی: جنوبی افریقا، آسٹریلیا، افغانستان اور انگلینڈ

    چیمپئین ٹرافی شیڈول:

    19 فروری: کراچی میں پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ، 20 فروری: بنگلادیش بمقابلہ بھارت (دبئی)، 21 فروری: افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقا (کراچی)، 22 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ (لاہور)، 23 فروری: پاکستان بمقابلہ بھارت (دبئی)

    24 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ (راولپنڈی) ،25 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ ساؤتھ افریقہ (راولپنڈی) ،26 فروری: افغانستان بمقابلہ انگلینڈ (لاہور) ،27 فروری: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش (راولپنڈی)،28 فروری:افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا (لاہور)، یکم مارچ :ساؤتھ افریقی بمقابلہ انگلینڈ (کراچی) ،2 مارچ: نیوزی لینڈ بمقابلہ انڈیا(دبئی)

    4مارچ پہلا سیمی فائنل (دبئی) ،5 مارچ : دوسرا سیمی فائنل (لاہور) ،9 مارچ: فائنل (لاہور) اگر بھارت نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا تو میچ دبئی میں ہوگا، 10 مارچ: ریزرو ڈے

  • بچے کا نام رکھنے پر شدید اختلاف، بیوی طلاق لینے عدالت  پہنچ گئی

    بچے کا نام رکھنے پر شدید اختلاف، بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

    بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک جوڑا اپنے بچے کا نام رکھنے پر شدید اختلاف کے بعد طلاق لینے عدالت پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں ایک جوڑے نے اپنے بچے کا نام رکھنے پر جھگڑے کے بعد طلاق مانگ لی تنازع اس وقت شروع ہوا جب 26 سالہ شخص نے اپنے لڑکے کا نام رکھنے کی تقریب میں شرکت نہیں کی جس کی پیدائش 2021 میں ہوئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق اس تقریب کا اہتمام ان کی 21 سالہ بیوی نے کیا تھا اور وہ اس لیے شامل نہیں ہوئے تھے کیونکہ وہ بیوی کے دیئے گئے نام سے متفق نہیں تھے، بیوی نے بچے کا نام عدی رکھنے کا مشورہ دیا تھامہینوں کی بحث کے بعد خاتون نے علیحدگی اور کفالت کے لیے عدالت سے رجوع کیا اس کے بعد انہوں نے ججوں کی طرف سے دی گئی متعدد تجاویز کو بھی مسترد کر دیا۔

    سماعت کیوں ملتوی کی، ملزم نے جج کو چپل مار دی

    تاہم گذشتہ ہفتے والدین کو میسور کی سیشن کورٹ کے جج نے بلایا اور تین سالہ لڑکے کا نام آریا وردھن رکھنے کا خوش اسلوبی سے فیصلہ کیا گیا، جوڑے نے تنازع ختم کر دیا ہے اور اب وہ اپنے بچے کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

    ہمیں نئی نسل کے ڈیجیٹل حقوق کے لئے جدو جہد کرنا ہو گی،بلاول بھٹو

    واضح رہے کہ پچھلے سال کیرالہ ہائی کورٹ نے ایک تین سالہ بچے کا نام اس وقت رکھا جب اس کے اجنبی والدین اس بات پر اتفا ق رائے پر نہیں پہنچ سکے کہ وہ اس کا کیا نام رکھیں، جج نے اپنے حکم میں کہا کہ ماں کی طرف سے تجویز کردہ نام کو مناسب اہمیت دی جائے گی، جب کہ ولدیت پر کوئی تنازع نہ ہونے کی وجہ سے والد کا نام بھی شامل کیا جائے۔

    کرنٹ لگنے سے بچے کی ہلاکت ، کے الیکٹرک کو 1.93 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

  • ہمیں نئی نسل کے ڈیجیٹل حقوق کے لئے جدو جہد کرنا ہو گی،بلاول بھٹو

    ہمیں نئی نسل کے ڈیجیٹل حقوق کے لئے جدو جہد کرنا ہو گی،بلاول بھٹو

    کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اور طلبا میں انعامات اور ڈگریاں تقسیم کیں-

    باغی ٹی وی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کانووکیشن سے خطاب میں کہا کہ کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکبادپیش کرتاہوں،کامیاب طلبہ اپنی زندگی کے نئے دورمیں داخل ہونے جارہے ہیں،شہیدبے نظیربھٹونے آئی بی اے کی بنیادرکھی –

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آئی بی اے عالمی سطح پر بہترین تعلیمی ادارہ ہے،بلوچستان سری لنکا سے بچے یہاں آکر تعلیم حاصل کر رہے ہیں
    این آئی سی وی ڈی میں ملک بھرسے آنیوالے مریضوں کاعلاج کیاجاتاہے،سندھ حکومت صحت کے شعبے میں اہم خدمات انجام دے رہی ہے،مختلف ملکوں سے طلبہ حصول علم کیلئے آئی بی اے میں داخلہ لے رہے ہیں،تعلیم ایک ایساہتھیار ہے جو کوئی آپ سےچھین نہیں سکتا-

    کرنٹ لگنے سے بچے کی ہلاکت ، کے الیکٹرک کو 1.93 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

    بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ تعلیم نوجوانوں کو اپنے اہداف کے حصول میں مدددیتی ہے،ملک کی معاشی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردارہے،تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک کی بہتراندازمیں خدمت کرسکتے ہیں،نوجوان پاکستان کامستقبل ہیں،فارغ التحصیل طلبہ اپنی زندگی کے نئے باب کا آغازکرنے جارہے ہیں،نوجوانوں نےعملی زندگی میں محنت اور جدوجہدکو اپناشعاربناناہے-

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان دنیابھرمیں اپنے علم کی بدولت اعلیٰ مقام حاصل کرسکتے ہیں ہمیں نئی نسل کے ڈیجیٹل حقوق کے لئے جدو جہد کرنا ہو گی ڈیجیٹل رائٹس بل پر ماہرین اور نوجوانوں کی رائے لیں گے نوجون ڈیجیٹل رائٹس بل کیلئے تجاویز دیں ان کا تو بجٹ پاس ہو گیا ان کو پرواہ نہیں کہ ہمارے بچے کیا کریں گے –

    روس کا کارگو جہاز بیڑھ میں دھماکے کے بعد غرق ،دو افراد لاپتہ

    چئیرمین پی پی نے کہا کہ توانائی کی ضرورت پوری کرنے کے لئے ماحول دوست ،منصوبے بنانا ہوں گے،دنیا میں جو 10 ممالک ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے سے زیادہ دو چار ہیں ان میں سے ایک پاکستان بھی ہے موسمی تبدیلی کی وجہ سے ہماری برف پگھل رہی ہے موسمی تبدیلی کو نوجوان زیادتی سمجھتے ہیں آپ کو اس خطرے کا اندازہ ہےب اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کو نہیں ملک بنا تو آمر نے آ کر لوگوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی-

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کانووکیشن سے خطاب میں کہا کہ آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کا معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردارہے،ادارے سے فارغ التحصیل طلبہ سندھ اور ملک کا مستقبل ہیں،آئی بی اے مستنداوربہترین تعلیمی ادار ہ ہے،تعلیم کے فروغ کے بغیرکوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا-

    تنگوانی : پیدل حج پر جانے والے نوجوان کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

    مرادعلی شاہ نے کہا کہ تعلیم کے فروغ سے ہی پائیدار ترقی ممکن ہے،محفوظ مستقبل کےلیے تعلیم میں سرمایہ کاری ضروری ہے،سندھ حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کررہی ہے،قمبرشہدادکوٹ میں آئی بی اے کاکیمپس بنائیں گے-