Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ نے  ٹرمپ کو روسی صدر کا بندہ قرار دیا

    ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ نے ٹرمپ کو روسی صدر کا بندہ قرار دیا

    واشنگٹن: ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ ’گروک‘ نے امریکی صدر ٹرمپ کو روسی صدر کا بندہ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق گروک نے دعویٰ کیا کہ 75 فیصد اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی نہ کسی طرح روس کے لیے کام کر رہے ہیں اور وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے متاثر ہیں،اے آئی چیٹ بوٹ کے اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

    امریکی کامیڈی شو کے میزبان جمی کمل کے مطابق گروک نے کہا کہ ٹرمپ کے روس کے ساتھ دہائیوں پر مبہم محیط مالی تعلقات اور اتحادیوں پر حملوں کے باوجود پیوٹن پر تنقید نہ کرنے نے اس شک میں اضافہ کیا اور 75 سے 85 فیصد امکان ہے کہ ٹرمپ پیوٹن کے آدمی ہیں۔

    اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر چوہدری سالک کا نوٹس

    واضح رہے کہ ایلون مسک نے حال ہی میں اپنے گروک کو زمین پر سب سے ذہین اے آئی چیٹ بوٹ قرار دیا تھاساتھ ہی انہوں نے خبردار کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ چونکہ گروک ابھی نیا ہے، اس لیے لوگوں کو پہلے اسے چیٹ بوٹ سے کچھ غلطیوں کی توقع کرلینی چاہیئے۔

    جدید ترین اور اسمارٹ اے آئی چیٹ بوٹ گروک 3 اوپن اے آئی کے جی پی ٹی-4 اور گوگل کے جیمینی جیسے ماڈلز کی طرح جواب دینے، تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ چیٹ باٹ 4 سیکنڈ کی بہترین اے آئی ویڈیو بھی بنانے کے بھی قابل ہے۔

    چیمپئنزٹرافی : فائنل آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا

    علاوہ ازیں گروک تھری کی مدد سے مشہور شخصیات کے بالکل حقیقی چہرے بھی بنائے جاسکتے ہیں، گروک اے آئی ریاضی کے پیچیدہ سوالات اور فزکس کی ایکوئشن کو حل کرنے کی مہارت بھی رکھتا ہے گروک تھری موڈ تخلیقی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے یہ موڈ ریاضی، سائنس اور کمپیوٹر پروگرامنگ جیسے پیچیدہ موضوعات کی تفصیلی وضاحت دینے کے لیے مکمل تحقیق اور محتاط تجزیہ کرتا ہے۔

    اسی کے ساتھ ساتھ اوپن اے آئی کے ڈیپ سرچ کی طرح گروک ایپ میں بھی ڈیپ سرچ کا فیچر موجود ہے گروک کے ڈیپ سرچ کے اس فیچرز میں اے آئی ماڈل انٹرنیٹ اور ایکس پر موجود معلومات کو اسکین کرتا ہے اور سوال کے جواب میں ایک خلاصہ پیش کرتا ہے۔

    ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا

    ایکس اے آئی کا نیا کردہ گروک تھری چیٹ بوٹ گروک 2 کا اپ گریڈ ورژن ہے۔ اس تازہ ترین ورژن کو ایک بڑے ڈیٹاسیٹ پر تربیت دی گئی ہے، جو ناقابل یقین حد تک موثر اور مشکل ترین ٹاسک کو آسانی سے حل کرنے کے قابل ہے۔ مذکورہ چیٹ بوٹ معلومات کو تیزی سے اور زیادہ درست طریقے سے پروسیس کر سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ Grok 3 زیادہ درست جوابات فراہم کر سکتا ہے، اہم سوالات کو سمجھ سکتا ہے، اور یہاں تک کہ انسان جیسا متن بھی بنا سکتا ہے۔ اپ گریڈ شدہ انفراسٹرکچر اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ Grok 3 بیک وقت متعدد کاموں کو سنبھال سکتا ہے، جس سے یہ صارفین کے لیے ایک ناقابل یقین حد تک طاقتور ٹول ہے۔

    شام میں دو روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک

  • اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر چوہدری سالک کا نوٹس

    اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر چوہدری سالک کا نوٹس

    اسلام آباد:وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے معاملے کا سختی سے نوٹس لے لیا –

    باغی ٹی وی : چوہدری سالک حسین نے اس معاملے پر وزارت داخلہ کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے، یہ مسئلہ پاکستان بزنس فورم فرانس کی جانب سے وفاقی وزیر کے سامنے اٹھایا گیا تھا، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔

    چوہدری سالک حسین نے اس معاملے کو انتہائی نازک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی فوری انکوائری کی جائے تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو کسی بھی غیر ضروری پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں ناجائز طور پر تنگ نہ کیا جائے، ان کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    چیمپئنزٹرافی : فائنل آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا

    وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ وزارت ہوائی اڈوں پر سمندر پار پاکستانیوں کے لیے فسلیٹیشن ڈیسک قائم کرے گی تاکہ ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان بزنس فورم فرانس کے سرپرست اعلیٰ ابراہیم ڈار، چیئرمین ظہور اقبال اور صدراسلم چوہدری کی طرف سے وفاقی وزیر کو خط بھیجا گا تھا۔

    ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا

    خط کے متن کے مطابق ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی خبریں مل رہی ہیں، پاکستانی ایئرپورٹس پر عملہ اوور سیز پاکستانیوں کو روک کر چار سے پانچ لاکھ روپے رشوت لے رہا ہے دستاویزات کی انکوائری تک فلائٹ مس ہو جانے کا کہہ کر اوور سیز پاکستانیوں کو مجبور کیا جا رہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، مسئلہ حل کر کے حکومت پر اعتماد بحال کیا جائے۔

    شام میں دو روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک

  • چیمپئنزٹرافی :  نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    چیمپئنزٹرافی : نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں کھیلا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں یہ مقابلہ ہورہا ہے جہاں نیوزی لینڈ کے کپتان مچیل سینٹنر نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا،ٹاس کے موقع پر کیوی کپتان مچیل سینٹنر نے بتایا کہ بولر میٹ ہینری انجری کے باعث فائنل نہیں کھیل رہے، انہوں نے کہا کہ بدقستمی سے میٹ ہینری آج کےمیچ میں نہیں ہیں،ان کی جگہ نیتھن اسمتھ آئےہیں۔

    توقعات کے مطابق بھارتی شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہے، وکٹ اچھی لگ رہی ہے،پچ ویسی ہی ہےجیسےبھارت کےخلاف پچھلےمیچ کی تھی۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت اچھی ہے،دوسری بیٹنگ سے فرق نہیں پڑتا، یہاں ہم پہلے بیٹنگ اور بولنگ کرچکے ہیں، ڈریسنگ روم میں یہی بات کی تھی،ٹاس کی فکر نہ کریں اور صرف اچھا کھیلنا ہے۔

    روہت شرما نے کہا کہ نیوزی لینڈ گزشتہ کئی سالوں سے بہت اچھی ٹیم رہی ہے جو آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اچھی کرکٹ کھیلتی ہے، ہمارے لیے چیلنج نیوزی لینڈ کےخلاف اچھا کھیلنا ہے،ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

    بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 119 ون ڈے میچز کھیلے گئے جن میں سے بھارت نے61 اور نیوزی لینڈ نے 50 میچزمیں کامیابی حاصل کی، چیمپئنزٹرافی کے میچز میں دونوں ٹیمیں 2 بار آمنے سامنے آئیں دونوں ٹیموں نےایک،ایک میچ میں کامیابی حاصل کی-بھارت اور نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 25 سال بعد مدمقابل ہیں، 25 سال قبل نیروبی میں کھیلےگئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو کرس کینز کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    کیوی کپتان مچل سنیٹنر کا کہنا ہے کہ فائنل ہے بھارت کو ہرانے کے لئے پورا زور لگائیں گے دبئی میں سپورٹ ملے یا نہ ملے تاہم پورا نیوزی لینڈ ان کی ٹیم کو سپورٹ کررہا ہے بھارت کو اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلنے کا ایڈوانٹیج حاصل ہوگا، کنڈیشنز ان کیلیے تھوڑی موزوں ہوسکتی ہیں مگر ہم اچھے کھیل سے کامیابی کیلئے پراعتماد ہیں-

    کووڈ-19 ویکسین لگوانے والوں میں پوسٹ ویکسی نیشن سنڈروم کا انکشاف

    کیوی اوپنر پیٹر ینگ نے کہا کہ ہم گروپ میچ میں ملنے والے تجربے سے بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں، میں اب زیادہ سنبھل کر حریف بولرز کا سامنا کروں گا ،ہمارے بولرز بھی اب بھارتی بیٹرز کے خلاف نئی حکمت عملی سے میدان سنبھالیں گے، جبکہ بھارتی بیٹر شبمن گل کا کہنا ہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل ہارے یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔

    ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا

  • کووڈ-19 ویکسین لگوانے والوں میں  پوسٹ ویکسی نیشن سنڈروم کا انکشاف

    کووڈ-19 ویکسین لگوانے والوں میں پوسٹ ویکسی نیشن سنڈروم کا انکشاف

    امریکا کی ییل یونیورسٹی نے ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ کووڈ-19 ویکسین بعض افراد میں ”پوسٹ ویکسی نیشن سنڈروم“ (PVS) کا سبب بن رہی ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی وبا کے بعد سے دنیا بھر میں ہزاروں افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ کووڈ ویکسین نے ان کی صحت کو طویل مدتی نقصان پہنچایا، حالانکہ یہ ویکسین لاکھوں جانیں بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوئی تاہم، خاص طور پر پی وی ایس پر زیادہ تحقیق نہیں کی گئی، جسے ییل یونیورسٹی کی ماہرِ امیونولوجی، ڈاکٹر اکیوکو ایواساکی مزید تحقیق کے ذریعے واضح کرنا چاہتی ہیں۔

    امریکا کی ییل یونیورسٹی نے ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ کووڈ-19 ویکسین بعض افراد میں ”پوسٹ ویکسی نیشن سنڈروم“ (PVS) کا سبب بن رہی ہے اس سنڈروم کے حیاتیاتی عوامل کے بارے میں زیادہ معلومات موجود نہیں، تاہم تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس سے متاثر ہ افراد میں ورزش کی عدم برداشت، شدید تھکن، سن ہونے کا احساس، ذہنی دھند، بے خوابی، دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی، کانو ں میں شور، چکر آنا، پٹھوں میں درد اور مدافعتی نظام میں تبدیلی جیسے علامات دیکھی گئی ہیں، یہ علامات ویکسین لگنے کے ایک یا دو دن کے اندر ظاہر ہوتی ہیں، وقت کے ساتھ مزید شدید ہو سکتی ہیں اور طویل عرصے تک برقرار رہ سکتی ہیں۔

    ڈیرہ غازی خان : میڈیسن اسکینڈل،حکومتی یوٹرن، دباؤ یا پردہ پوشی؟ اصل مجرم کون؟

    ڈاکٹر ایواساکی کا کہنا ہے کہ ’پی وی ایس کے شکار افراد کو نظر انداز کیا گیا کیونکہ یہ کوئی طبی طور پر تسلیم شدہ حالت نہیں ہے، مجھے یقین ہے سائنسی تحقیق کی بدولت پی وی ایس کی بہتر تشخیص، علاج اور روک تھام ممکن ہو سکے گی، اور اس سے ویکسین کے حفاظتی پہلو بھی مزید واضح ہوں گے۔

    یہ تحقیق ییل یونیورسٹی کے ”لِسن ٹو امیون، سمپٹم، اینڈ ٹریٹمنٹ ایکسپیرینس ناؤ“ (LISTEN) مطالعے پر مبنی تھی، جس میں 42 ایسے شرکاء شامل تھے جنہوں نے پی وی ایس کی علامات کی اطلاع دی، جبکہ 22 افراد کو ایسی کوئی علامات نہیں تھیں۔

    شام میں دو روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک

    جب ماہرین نے مدافعتی نظام کے عناصر کا تجزیہ کیا تو انہوں نے پایا کہ پی وی ایس کے شکار افراد میں بعض مدافعتی خلیات کی مقدار کنٹرول گروپ سے مختلف تھی۔ تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ پی وی ایس کے شکار افراد میں ایپسٹین-بار وائرس کی دوبارہ سرگرمی دیکھی گئی، جو کہ عام طور پر جسم میں غیر فعال رہتا ہے لیکن مونونوکلیوسس، ملٹی پل اسکلروسیس اور دیگر بیماریوں سے جُڑا ہوا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ پی وی ایس کی وسعت کو سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے، لیکن یہ مطالعہ اس سمت میں ایک اہم بنیاد رکھ سکتا ہےیہ تحقیق ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، اور ہمیں ان نتائج کی مزید تصدیق کرنی ہوگی۔ لیکن یہ امید کی ایک کرن ہے کہ ہم مستقبل میں پی وی ایس کی تشخیص اور علاج کے لیے کچھ دریافت کر سکیں گے اگر پی وی ایس اور اس کے عوامل کو گہرائی سے سمجھ لیا جائے تو ایسی ویکسین تیار کی جا سکتی ہیں جو کم مضر اثرات رکھتی ہوں، اس سنڈروم کی بہتر تشخیص ممکن ہو سکے، اور اس کے علا ج کے مؤثر طریقے دریافت کیے جا سکیں۔

    پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا

  • ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا

    ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا

    تہران: ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا اور مزید مہاجرین کو پناہ دینے سے معذرت کر لی-

    باغی ٹی وی: ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے مطابق ملک میں افغان مہاجرین کے لیے مزید جگہ نہیں ہے، اس لیے حکومت نے سخت اقدامات کرتے ہوئے سرحدوں کی نگرانی مزید بڑھا دی ہے تاکہ غیر قانونی نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔

    ایران کے کوہگیلوئے اور بویر احمد صوبے کے ڈپٹی گورنر برائے سیکیورٹی و سیاسی امور، فتح محمدی نے ایرانی خبر رساں ادارے ”آئی آر آئی بی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کی نگرانی کی جا رہی ہے اور انہیں فوری طور پر ملک بدر کیا جا رہا ہے، تاہم انہوں نے ان ممالک کے نام نہیں بتائے جہاں سے یہ افراد ایران میں داخل ہو رہے ہیں۔

    ڈیرہ غازی خان : میڈیسن اسکینڈل،حکومتی یوٹرن، دباؤ یا پردہ پوشی؟ اصل مجرم کون؟

    ایرانی میڈیا ماضی میں طالبان جنگجوؤں کے ایران میں داخل ہونے پر تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔ ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے مطابق ایران نے رواں ایرانی سال کے آغاز سے اب تک تقریباً 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا، تاہم ان میں سے تقریباً نصف واپس ایران میں داخل ہو چکے ہیں۔

    ایک ٹی وی انٹرویو میں مومنی نے کہا کہ ایران مزید افغان مہاجرین کو پناہ دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور سرحدوں پر کنٹرول سخت کیا جا رہا ہے تاکہ مزید افراد کی آمد کو روکا جا سکے۔

    تہران کے گورنر کے مطابق، ایرانی حکام نے رواں شمسی سال میں اب تک 2.5 لاکھ افغان مہاجرین کو حراست میں لیا ہے اور ان افراد کو ملازمت اور رہائش فراہم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    محمدی نے مزید بتایا کہ کوہگیلوئے اور بویر احمد صوبے سے گزشتہ دو سالوں میں 5,000 افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا گیا جبکہ اب بھی 11,250 افغان مہاجرین اس صوبے میں موجود ہیں، جن کی بے دخلی کا عمل جاری ہے۔

    ادھر، البرز صوبے کے گورنر مجتبی عبداللہی کے مطابق، اس صوبے سے اب تک ایک لاکھ افغان مہاجرین کو بے دخل کیا جا چکا ہے، جس سے یہ ملک میں غیر قانونی مہاجرین کو نکالنے والا سب سے بڑا خطہ بن گیا ہے۔

    محمدی نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ کچھ افغان شہری ایرانی خواتین سے شادی کر کے رہائشی حیثیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ بعض افراد جعلی شناختوں کا استعمال بھی کر رہے ہیں کیونکہ ان کی شادیاں قانونی طور پر رجسٹرڈ نہیں ہوتیں۔ انہوں نے اس مسئلے کو ثقافتی آگاہی اور قانونی اقدامات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔

    ایران اور پاکستان گزشتہ دو سالوں سے ان افغان مہاجرین کو ملک بدر کر رہے ہیں جن کے پاس قانونی دستاویزات نہیں ہیں، اور اس پالیسی کے باعث لاکھوں افغان شہری اپنے ملک واپس جانے پر مجبور ہوئے ہیں۔

    ایرانی حکومت غیر قانونی مہاجرین کو گرفتار اور ملک بدر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کاروباری اداروں اور افراد کے خلاف بھی کارروائی کر رہی ہے جو افغان مہاجرین کو ملازمت یا رہائش فراہم کرتے ہیں۔ حکام کے مطابق غیر قانونی مہاجرین کو کام پر رکھنے والی کمپنیوں کو بند کیا جا رہا ہے، اور اس حوالے سے قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق، ایران تقریباً 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، جس سے یہ افغان مہاجرین کے لیے سب سے بڑے میزبان ممالک میں شامل ہے۔ تاہم، ایران طویل عرصے سے غیر قانونی مہاجرین کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتا آ رہا ہے، کیونکہ یہ ملکی معیشت پر بوجھ اور سیکیورٹی کے خدشات میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

    افغانستان میں طالبان حکومت نے ایران اور پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کو زبردستی کے بجائے ایک منظم طریقے سے انجام دیا جائے۔

    گزشتہ روز پاکستانی وزارت داخلہ نے بھی تمام افغان سِٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی تھی، وزارت داخلہ کے مطابق 31 مارچ کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور یکم اپریل سے ملک بدر کرنے کا عمل شروع ہوگا۔

    ایران اور پاکستان میں افغان مہاجرین کے خلاف سخت پالیسیوں کے بعد لاکھوں افغان شہری بے یقینی کی صورتحال کا شکار ہو گئے ہیں۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا میں عوام کی جانب سے افغان مہاجرین کے انخلا کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کئی دہائیوں تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی اور ان کا بھرپور خیال رکھا، لیکن حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں افغا ن مہاجرین کے ملوث ہونے کے بعد حکومت کا انخلا کا فیصلہ درست اور بروقت ہے۔

    شہریوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور دیگر جرائم کے تانے بانے افغانستان سے جڑتے ہیں، اور کئی دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے ملوث پائے گئے ہیں عوام نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر انخلاء کے عمل کو مکمل کرے تاکہ ملک میں امن و امان بحال ہو سکے۔

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئے گی افغانستان سے آنے والے عناصر نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور اب وقت آ چکا ہے کہ ان کے انخلا کو یقینی بنایا جائے۔

    عوام نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل میں تیزی لائی جائے تاکہ ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جا سکے۔

    پاکستان نے 2023 کے آخر میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد اب تک 8.25 لاکھ افغان شہری پاکستان چھوڑ چکے ہیں اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے تقریباً 40,000 افراد کو ملک بدر کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف، ایران نے اقتصادی وجوہات کی بنا پر 2022 سے 2024 کے درمیان 18 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا ہے، جبکہ گزشتہ ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ 2025 کے مارچ تک مزید 20 لاکھ افراد کو بے دخل کرے گا۔

    طالبان حکام نے ایران اور پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو دھیرے دھیرے مکمل کریں اور اس معاملے پر سہ فریقی مذاکرات کے لیے وقت دیا جائے۔

  • شام میں دو روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک

    شام میں دو روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک

    شام میں حکومتی فورسز اور معزول شامی صدر بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان دو روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق جھڑپوں کے نتیجے میں انتقامی ہلاکتیں بھی ہوئیں، جس میں تقریباً 750 شہری، 125 سرکاری سکیور ٹی اہلکار، اور اسد سے منسلک 148 عسکریت پسند مارے گئے، ساحلی ریجن میں جاری جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز اوراتحادی گروپوں کے حملوں میں 311 عام شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ جھڑپوں کے بعد شمال مغربی ساحلی شہر لاذقیہ اور طرطوس میں کرفیو برقرار ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں معزول شامی صدر بشارالاسد کے حامیوں کی جانب سے گھات لگا کر حملے کیے گئے تھے، جو مربوط اور منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے شامی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں استحکام بحال کرکے عوام کی جان اور املاک کا تحفظ کریں گے۔

    پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا

    واضح رہے یہ 8 دسمبر 2024 کو بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے نئی اتھارٹی کے خلاف اب تک کے سب سے زیادہ پرتشدد حملے ہیں۔

    پاکستان میں اتنا پیار ملا کہ خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگا،بھارتی صحافی

  • پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا

    پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا

    پنجاب پولیس نے خیبر پختونخوا کی سرحد پر دہشت گردوں کا ایک اور حملہ پسپا کر دیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پولیس کے مطابق، سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں نے بھاری اسلحے سے حملہ کیا، تاہم پولیس اہلکاروں نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا۔

    ترجمان کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ دوسرا جبکہ رواں ہفتے میں تیسرا بڑا حملہ تھا جسے ناکام بنایا گیا حملہ آوروں کی تعداد 20 سے 25 تھی اور وہ راکٹ لانچرز سمیت جدید اسلحے سے لیس تھے،تاہم، پولیس نے تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی بروقت نشاندہی کی اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں بھاری نقصان پہنچایا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور عوام کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

  • پاکستان میں اتنا پیار ملا کہ خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگا،بھارتی صحافی

    پاکستان میں اتنا پیار ملا کہ خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگا،بھارتی صحافی

    ممبئی: بھارت کے نامور اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا پاکستانیوںکی میزبانی کے گُن گانے لگے-

    باغی ٹی وی : پچھلے دنوں چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان آنے والے بھارت کے نامور اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا پاکستا ن میں لوگوں کی میزبانی کے فین ہوگئے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالیہ دورے میں اُن کو شہریوں نے بہت پیار دیا، پاکستانیوں کی میزبانی انتہائی شاندار تھی،اُنہیں اتنا پیار اور توجہ ملی کہ وہ خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگے تھے۔

    وکرانت گپتا کا کہنا تھا وہ چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں اپنے چینل کے لیے پاکستان میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے گئے تھے مگر وہ پاکستان میں ملنے والے لوگوں کے پیار اور مداحوں کے سبب صرف 20 فیصد ہی کام کر سکے، پاکستان میں بھی بھارتی کھلاڑیوں کے لاکھوں مداح ہیں، خصوصا ویرات کوہلی، روہت شرما اور جسپریب بھمرا کے پاکستانی عوام زبردست فین ہیں، ان کھلاڑیوں کے لیے نعرے بھی لگائے گئے۔

    اس سے قبل بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں موجود بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے کہا تھا کہ پاکستان کی مہمان نوازی نے دل خوش کردیا، لاہور کے لوگ بہت اچھے ہیں، میں 19 سال کے بعد لاہور آیا ہوں، لاہور آج بھی ویسا ہی ہے، یہاں کے لوگوں نے بہت پیار دیا نہ صرف مجھے بلکہ پاکستانی شائقین بھارتی پلیئرز کو بھی بہت چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بھارتی ٹیم کو بھی پتہ چلے کہ پاکستان میں ان کے کتنے چاہنے والے ہیں، پاکستان میں ویرات کوہلی کی بڑی فین فالوونگ ہے ویرات کوہلی اور روہت شرما کو پاکستانی ایک حقیقی چیمپئن مانتے ہیں، میری خواہش ہے کہ بھارت ٹیم بھی پاکستان آئے، انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے بہت کچھ مس کردیا ہر کھلاڑی کا بچپن سے کوئی نہ کوئی بڑا خواب ہوتا ہے، جب وہ بچپن میں اسکرین پر کرکٹ دیکھتے ہوں گے تو ان کی بھی خواہش رہی ہوگی کہ ایک دن وہ بھی پاکستان جاکر کھلیں۔

  • چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی پریکٹس سیشن میں زخمی

    چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی پریکٹس سیشن میں زخمی

    دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی پریکٹس سیشن میں زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق نو مارچ بروز اتوار کو دبئی میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل ہونے والے پریکٹس سیشن میں ویرات کوہلی گھٹنے پر بال لگنے سے زخمی ہوگئی۔

    بال لگنے کے بعد ویرات کوہلی نے ٹریننگ کو روک دیا اور فزیو نے اسپرے لگا کر چوٹ کی جگہ پر پٹی لگا دی۔ جس کے بعد ویرات کوہلی نے بیٹنگ نہیں کی،چوٹ کے باوجود، کوہلی گراؤنڈ میں موجود رہے اور بقیہ ٹریننگ سیشن کو دیکھتے رہے، جبکہ انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو اپنی فٹنس کے بارے میں بتایا بعد ازاں بھارتی کوچنگ اسٹاف نے واضح کیا کہ کوہلی کی چوٹ سنگین نہیں ہے اور وہ فائنل میں کھیلنے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو بھارت اور نیوزی لینڈکے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

  • 30 سالوں میں جتنے بھی ممالک گیا  سب سے زیادہ پیار پاکستان میں ملا،ڈاکٹر ذاکر نائیک

    30 سالوں میں جتنے بھی ممالک گیا سب سے زیادہ پیار پاکستان میں ملا،ڈاکٹر ذاکر نائیک

    کراچی: عالم شہرت یافتہ معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں ساتویں دعوت افطار میں شرکت کی –

    باغی ٹی وی گورنر ہاؤس میں ساتویں افطار ڈنر پروگرام میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ پروگرام میں مختلف جامعات کے طلبا اور شہری بڑی تعداد میں شرکت کی،گورنرسندھ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک طلبا اور لوگوں کا گورنرہاﺅس آمد پر خیر مقد م کیا۔

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے مختصر لیکچر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، اس مہینے میں ایک روپیے کا ثواب 700 گنا تک ملتا ہے پاکستان کا اکتوبر میں دورہ کیا، گزشتہ تیس سالوں میں جتنے بھی ممالک گیا اُن میں سے سب سے زیادہ پیار پاکستان میں ملا اور آج اسی وجہ سے پھر آپ کے درمیان میں موجود ہوں ،ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس میں دعوت افطار پر مدعو کرنے پر گورنر سندھ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

    عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیا

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خوشی ہے کہ شہرہ آفاق اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک تشریف لائے اور ہماری درخواست پر مظلوم مسلمانوں کیلئے دعا بھی کروائی۔

    فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کی غزہ کی تعمیر نو کے عرب کے منصوبے کی حمایت