Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیا

    عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیا

    کراچی:جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیا-

    باغی ٹی وی : جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے دعا زہرا کیس میں نکاح نامہ غلط قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیدیا ،عدالت نے نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔

    نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست درخواست دعا زہرا کی جانب سے دائر کی گئی تھی عدالت نے حکم دیا کہ تنسیخ نکاح کے لئے متعلقہ فورم کو استعمال رجوع کیا جائے۔

    عزم واضح ہے کہ کوئی بھی خاتون ٹیکنالوجی کے اس انقلاب سے پیچھے نہ رہے،شزا فاطمہ

    جوڈیشنل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ نے کہا کہ جب تک بچی بالغ نہیں ہوجاتی مستقل طور پر والدین کے ساتھ رہے گی، بچی کی فلاح وبہبود کومدنظر رکھتے ہوئے حقیقی والدین کےحوالے کیا جا رہا ہے بچی کی تمام ضروریات، تعلیم، خوارک کا خیال رکھا جائے اور بچی کوجب بھی عدالت طلب کرے پیش کرنا ہوگا۔

    عدالت نے کہا کہ بچی نے خوشی سے والدین کے ساتھ جانے پر رضا مندی ظاہرکی ہے، ظہیر احمد ثابت کرنے میں ناکام رہے بچی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہاریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے والدین نے بچی کو محفوظ رکھنے کی بھرپورکوشش کی اور سندھ ہائیکورٹ نے بچی عارضی کسٹڈی پہلے ہی والدین کے حوالے کرنے کا فیصلہ دیاعدالت نے کہا کہ تنسیخ نکاح کے لئے متعلقہ فورم کو استعمال رجوع کیا جائے-

    فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کی غزہ کی تعمیر نو کے عرب کے منصوبے کی حمایت

    واضح رہے کہ دعا زہرا نے نوجوان ظہیر کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی، دونوں آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم پر ملے تھے عدالت نے دعا زہرا کو کمسن قرار دے کر شیلٹر ہوم منتقل کردیا تھا شیلٹر ہوم سے دعا زہرا اپنے گھر منتقل ہوئی تھی، دعا زہرا نے اپنے والد کے ذر یعے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی تھی-

  • عزم واضح ہے کہ کوئی بھی خاتون ٹیکنالوجی کے اس انقلاب سے پیچھے نہ رہے،شزا فاطمہ

    عزم واضح ہے کہ کوئی بھی خاتون ٹیکنالوجی کے اس انقلاب سے پیچھے نہ رہے،شزا فاطمہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ہمارا عزم واضح ہے کہ کوئی بھی خاتون ٹیکنالوجی کے اس انقلاب سے پیچھے نہ رہے-

    باغی ٹی وی : عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے گوگل پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، یہ سیشن تین ایسی متاثر کن خواتین کے پینل پر مشتمل تھا جنہوں نے گوگل کی ڈیجیٹل مہارتوں کے تربیتی پروگراموں سے فائدہ اٹھایا اور بدلے میں پاکستانی خواتین کے لیے کیریئر کی ترقی کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

    وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم جیسے اقدامات کے ذریعے، ہم نے ہزاروں طالبات کو وہ وسائل فراہم کیے ہیں جو انہیں ڈیجیٹل دنیا میں کامیاب ہونے کے لیے درکار ہیں مصنوعی ذہانت سے لے کر سائبر سیکیورٹی تک، خواتین محض شراکت دار نہیں بلکہ راہنما بن رہی ہیں جو رکاوٹوں کو عبور کرکے جدت کی نئی راہیں متعین کر رہی ہیں۔

    فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کی غزہ کی تعمیر نو کے عرب کے منصوبے کی حمایت

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم واضح ہے کہ کوئی بھی خاتون ٹیکنالوجی کے اس انقلاب سے پیچھے نہ رہے، گوگل جیسی انڈسٹری لیڈرز کے ساتھ مل کر ہم ایک ایسا مستقبل تعمیر کر رہے ہیں جہاں خواتین ٹیکنالوجی میں صرف شامل نہیں بلکہ قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں،پاکستان نہ صرف ٹیکنالوجی میں صنفی فرق کو کم کر رہا ہے بلکہ ہم ڈیجیٹل معیشت میں خواتین کے مستقبل کی نئی تعریف کر رہے ہیں، ہماری نوجوان خواتین ہمیشہ قابلیت کی بنیاد پر نمایاں کارکردگی دکھاتی رہی ہیں۔

    کینیڈا کے کلب میں فائرنگ،11افراد شدید زخمی

  • فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ  کی غزہ کی تعمیر نو کے عرب کے منصوبے کی حمایت

    فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کی غزہ کی تعمیر نو کے عرب کے منصوبے کی حمایت

    غزہ: فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ نے غزہ کی تعمیر نو کے عرب کے منصوبے کی حمایت کردی-

    باغی ٹی وی : عرب نیوز کے مطابق فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے عرب منصوبے کی حمایت کرتے ہیں اس منصوبے پر 53 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اور فلسطینیوں کو غزہ سے بے گھر بھی نہیں ہونا پڑے گا۔

    چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ہفتے کو ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ منصوبہ غزہ کی تعمیر نو کا ایک حقیقت پسندانہ راستہ دکھاتا ہے اور وعدہ کرتا ہے کہ اگر اس پر عمل کیا جائے تو غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کی تباہ حال زندگیوں میں جلدی اور پائیدار بہتری آ سکتی ہے۔

    ملک میں کپاس کی پیداوارمیں تیزی سے کمی،وزیراعظم نے 15 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

    مصر نے اس منصوبے کا مسودہ تیار کیا تھا اور عرب رہنماؤں نے رواں ماہ اسے اپنا لیا تھا تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے مسترد کر دیا تھاامریکی صدر کے منصوبے کے جواب میں عرب منصوبہ غزہ کی مکمل تعمیر نو کے لیے پانچ برسوں میں تین مراحل پر مشتمل ہے دو برسوں پر مشتمل پہلے مرحلے میں 20 ارب ڈالر کی لاگت سے دو لاکھ گھروں کی تعمیر کی جائے گی دوسرا مرحلہ جو ڈھائی برسوں پر مشتمل ہو گا اس میں بھی دو لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے اور غزہ میں ایک ایئرپورٹ بھی تعمیر ہو گا۔

    اوچ شریف: رمضان المبارک کا تقدس پامال، کھلے عام ہوٹلوں اور ڈھابوں پر کھانے پینے کی فروخت جاری

  • ملک میں کپاس کی پیداوارمیں  تیزی سے کمی،وزیراعظم  نے 15 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

    ملک میں کپاس کی پیداوارمیں تیزی سے کمی،وزیراعظم نے 15 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کاٹن کی تیزی سے گرتی پیداوار پر اظہار تشویش کیا اور کپاس کی فصل کو سہارا دینے کے لیے 15 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

    باغی ٹی وی: ملک میں کپاس کی پیداوار تیزی سے کم ہونے لگی، وزیراعظم شہباز شریف نے کاٹن کی تیزی سے گرتی پیداوار کے معا ملے پر کپاس کی فصل کو سہارا دینے کے لیے 15 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی کی سربراہی میں کمیٹی 30 دن میں تجاویز دے گی۔

    رکن قومی اسمبلی حسین طارق جاموٹ، لمز سے ڈاکٹر احسن رضا کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ سابق وزیر اور سابق چیئرمین پی اے آر سی کمیٹی کا حصہ ہوں گے خصوصی بحالی کپاس کمیٹی کا پہلا اجلاس 13 مارچ کو بلا لیا گیا۔ کمیٹی بین الاقوامی معیارات، آلودگی کے پیرامیٹرز کا جائزہ لے گی۔

    کینیڈا کے کلب میں فائرنگ،11افراد شدید زخمی

    روئی کی گانٹھوں کی مناسب درجہ بندی اورمعیاری بنانے کے لیے سفارشات تیار ہونگی۔ کمیٹی ملک بھر میں کپاس کی پیداوار بڑھا نے کے لیے تکنیکی تجاویز بھی پیش کرے گی کپاس کے ماہر، ٹیکسٹائل صنعت اور اپٹما کے سابق چیئرمین بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، وزار ت قومی غذائی تحفظ کے سیکریٹری کمیٹی کے سیکریٹری کے طور پر کام کریں گے، فصل کے سال 25-2024 کے لیے قومی پیداوار ملکی تاریخ کی دوسری کم ترین سطح پر آگئی ہے، سرکاری ہدف سے تقریباً 50 فیصد اور گزشتہ سال کی پیداوار سے 34 فیصد کم پیداوار سا منے آئی۔

    جنوبی کوریا کے سابق صدر کو رہائی مل گئی

    کمیٹی ممبرحسین طارق کا کہنا ہے کہ حکومت کی سال 2024،25 کی کاٹن پالیسی بھی سامنے نہ آسکی، رواں سیزن میں سندھ کی کپاس زیادہ، پنجاب کی کم ہو گئی، 2011،12 میں 14 ملین کی پیداوار 6 ملین پر آگئی، آئی ایم ایف کی وجہ سے کاٹن پر سپورٹ پرائس نہیں دی جا سکی۔

    امریکا کا اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیرضروری سفر سے اجتناب کرنےکی کی ہدایت

  • کینیڈا  کے کلب میں فائرنگ،11افراد شدید زخمی

    کینیڈا کے کلب میں فائرنگ،11افراد شدید زخمی

    ٹورنٹو:کینیڈا کےشہر ٹورنٹو میں رات ایک کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 11افراد شدید زخمی ہوئےہیں جنکی حالت تشویشناک ہے –

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ٹورنٹو پولیس اسکاربورو میں جمعے کی رات ہونے والی فائرنگ کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں کم از کم 11 افراد زخمی ہوئے تھے حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پروگریس ایونیو اور کارپوریٹ ڈرائیو کے قریب رات تقریباً 10.30 بجے پیش آیا۔

    حکام کے مطابق متاثرین کی حالت کے بارے میں ابھی واضح معلومات نہیں ہیں ٹورنٹو کے پیرامیڈیکس نے کینیڈا کے CP24 میڈیا کو بتایا کہ یہ ایک غیرمعمولی صورتحال ہے اور زیادہ تر زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    جنوبی کوریا کے سابق صدر کو رہائی مل گئی

    ایمرجنسی سروسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور سیکیورٹی افسران نے علاقے کو گھیر لیا اور زخمیوں کو امداد فراہم کی حکام نے ابھی تک ممکنہ محرکات یا حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیار کے بارے میں معلومات جاری نہیں کی ہیں پولیس نے تصدیق کی کہ مشتبہ شخص فرار ہے، اور ذمہ دار کو تلاش کرنے کے لیے تلاش جاری ہے شوٹر کی شناخت یا متاثرین سے ممکنہ رابطوں کے بارے میں مزید تفصیلا ت فراہم نہیں کی گئیں، علاقے کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع قانون نافذ کر نے والے اداروں کو دیں۔

    امریکا کا اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیرضروری سفر سے اجتناب کرنےکی کی ہدایت

  • جنوبی کوریا کے سابق صدر کو رہائی مل گئی

    جنوبی کوریا کے سابق صدر کو رہائی مل گئی

    سئیول: جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سوک یول کو رہا کردیا گیا، حراست مرکز کے باہر ہزاروں حامیوں نے ان کا استقبال کیا۔

    باغی ٹی وی : خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کو ملک میں مارشل لاء لگانے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے گزشتہ روز سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے تھے جنوبی کوریا کے پراسیکیوٹر نے عدالتی حکم کی روشنی میں سابق صدر یون سوک یول کو رہا کردیا، وہ خود چل کر حراستی مرکز سے باہر آئے، جہاں ہزاروں حامیوں نے سابق صدر کا استقبال کیا۔

    واضح رہے کہ یون سک یول 15 جنوری سے زیر حراست تھے عدالت نے گزشتہ روز ان کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے تھے، تاہم وارنٹِ گرفتاری منسوخ کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا تھا پراسیکیوٹرز کی جانب سے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کیے جانے کے امکان کے تحت انہیں رہا نہیں کیا گیا تھا۔

    امریکا کا اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیرضروری سفر سے اجتناب کرنےکی کی ہدایت

    جیل میں بیٹھ کر ریلیف مانگنے والوں نے قوم کے بچوں کا دماغ خراب کیا،عطا تارڑ

    ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، تین خوارجی ہلاک

  • امریکا کا اپنے شہریوں کو پاکستان  کے غیرضروری سفر سے اجتناب کرنےکی کی ہدایت

    امریکا کا اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیرضروری سفر سے اجتناب کرنےکی کی ہدایت

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے خطرے کے باعث پاکستان کا سفر کرنے کے ارادے پر نظرِ ثانی کریں۔

    باغی ٹی وی : امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی مسافر خاص طور پر بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سابق فاٹا کا سفر کرنے سے گریز کریں کیوں کہ وہاں دہشت گردی کا خطرہ ہے اس کے علاوہ انہیں یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر نہ جائیں کیوں کہ وہاں دہشت گردی کے علاوہ مسلح لڑائی کا امکان بھی موجود ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرتشدد انتہا پسند گروہ پاکستان بالخصوص بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں د ہشت گرد بغیر کسی انتباہ کے حملے کرسکتے ہیں جن میں نقل و حمل کے مراکز، بازاروں، شاپنگ مالز، فوجی تنصیبات، ائرپورٹس، یونیورسٹیز، سیاحتی مقامات، اسکولز، اسپتالوں، عبادت گاہوں اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

    جیل میں بیٹھ کر ریلیف مانگنے والوں نے قوم کے بچوں کا دماغ خراب کیا،عطا تارڑ

    اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ایڈوائزری میں پاکستان میں تعینات حکومتی اہلکاروں کو بیشتر بڑے اجتماعات میں شرکت کرنے سے منع کیا گیا ہے پاکستان میں سلامتی کا ماحول غیر مستحکم رہتا ہے اور بعض اوقات بہت کم یا بغیر کسی نوٹس کے تبدیل ہو جاتا ہے ملک کے بڑے شہروں خاص طور پر اسلام آباد میں، سیکیورٹی وسائل اور انفرااسٹرکچر زیادہ ہیں، اور ان علاقوں میں سیکیورٹی فورسز ایمرجنسی کے حالات میں دوسرے علاقوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ردعمل دے سکتی ہے۔

    خواتین کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے،مریم اورنگزیب

  • جیل میں بیٹھ کر ریلیف مانگنے والوں نے قوم کے بچوں کا دماغ خراب کیا،عطا تارڑ

    جیل میں بیٹھ کر ریلیف مانگنے والوں نے قوم کے بچوں کا دماغ خراب کیا،عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو برباد کرنے والوں نے آئی ایم ایف کوخط لکھے، خط لکھنے والوں نے اپنے دور میں ایک بھی اینٹ نہیں لگائی تھی۔

    باغی ٹی وی : وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کو مشکلات سےنکالا، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے آج پوری دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں، ایک سال میں اللہ نے پاکستان پر کرم کیا، ایک سال میں پاکستان نے ڈیفالٹ سے استحکام کا سفر شروع کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا، وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کو نئی بلندیوں پر لے جا رہے ہیں مریم نوازنے پورے پنجاب میں ترقی کا سفر شروع کیا ہوا ہے، جیل میں بیٹھ کر ریلیف مانگنے والوں نے قوم کے بچوں کا دماغ خراب کیا۔

    خواتین کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے،مریم اورنگزیب

    عطا تارڑ نے کہا کہ انہوں نے لوگوں میں نفرتیں پیدا کیں، قوم کو تقسیم کیا، انہوں نے صرف لوٹ مار کی سیاست کی، پی ٹی آئی نے سیاست میں گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا،9 مئی کو ملک کے دفاعی اداروں پر حملے کیے گئے، کچھ عرصہ قبل ملک کے ڈیفالٹ کی بات کی جا رہی تھی، پاکستان کو برباد کرنے والوں نے آئی ایم ایف کوخط لکھے، خط لکھنے والوں نے اپنے دور میں ایک بھی اینٹ نہیں لگائی تھی۔

    وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم کے ساتھ مذاق ہیں،حافظ نعیم

  • خواتین کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے،مریم اورنگزیب

    خواتین کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے،مریم اورنگزیب

    لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خواتین کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے-

    باغی ٹی وی :خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری بیان میں انہوں نےکہا کہ آج پوری دنیا میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، خواتین ہر میدان میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا رہی ہیں190 ملین پاؤنڈ کیس وہ گڑھا ہے جو بانی پی ٹی آئی نے کسی اور کیلئے کھودا اور خود گرگئے-

    انہوں نے کہا کہ ان مردوں کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں، جنہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد کی، ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے۔ پنجاب میں خواتین کی ترقی کی مثال وزیراعلیٰ مریم نواز خود ہیں، پنجاب میں ترقی ہورہی ہے، مریم نواز پنجاب کو ترقی دے رہی ہےخواتین اچھے معاشرے کو تشکیل دیتی ہیں، خوا تین کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے، خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہیں، انہیں ہرشعبے میں کام کرنا چاہیے آئی ٹی کے شعبہ میں خواتین کا اہم کردار ہے، پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں، پنجاب کے ہرضلع میں کیئر سینٹر بن رہا ہے۔

    ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، تین خوارجی ہلاک

    وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم کے ساتھ مذاق ہیں،حافظ نعیم

    کل سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

  • ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، تین خوارجی ہلاک

    ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، تین خوارجی ہلاک

    ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران تین خوارجی مارے گئے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین خوارج مارے گئے آپریشن کے دوران ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔