Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آسٹریلیا میں طوفان نے تباہی مچا دی، ساڑھے 7 لاکھ لوگ متاثر

    آسٹریلیا میں طوفان نے تباہی مچا دی، ساڑھے 7 لاکھ لوگ متاثر

    آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ کے باعث شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طوفان الفریڈ نے ریاست کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں تباہی مچائی ہے جہاں طوفانی ہواؤں کے باعث درخت اکھڑ گئے ہیں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے کوئنز لینڈ میں 3 لاکھ سے زائد گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی منقطع ہونے سے ساڑھے 7 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔

    پولیس کے مطابق امدادی کارروائیوں کیلئے آنے والے 2 فوجی ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 36 افراد زخمی ہو گئے، ایمر جنسی سروس کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز میں 16 ہزار سے زائد لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    پیغمبر کی بیٹیاں.تحریر: مبشر حسن شاہ

    طوفان سے شروع ہونے والا سیلاب شمالی دریاؤں کے علاقے میں بہہ گیا، خاص طور پر لزمور، کیسینو، کیوگل اور مرویلمبہ کو متاثر کیا کورئیر میل نے لزمور سے پہلا واضح پیغام شام 5 بجے کےبعد رپورٹ کیاجب شدید بارش کیوجہ سے سیلاب کی سطح 12.11 میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    "یہ خوفناک رات رہی ہے ہمیں مدد کی ضرورت ہے، "ریڈیو اسٹیشن 2LM پر نشر ہونے والے ایک پیغام نے کہا "2000 سے زیادہ لوگ بے گھر ہیں۔ 1,000 سے زیادہ لوگ اونچی جگہ پر پناہ لے رہے ہیں۔ ہمیں آج رات 1,000 کمبل کی ضرورت ہے کیوگل سے، جو بعد میں "تباہ کن منظر” کے طور پر ظاہر ہوا، کوئی لفظ نہیں تھا۔

    سینیٹ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پرقراردادمنظور

  • چین نے  پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں  توسیع  کردی

    چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں توسیع کردی

    اسلام آباد:چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی: وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے اور اس سلسلے میں چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی ہے۔

    چین کے 2 ارب ڈالر کے اس قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی وزارت خزانہ کی جانب سے چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی تصدیق کر دی گئی ہےاعلامیے کے مطابق چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔

    سینیٹ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پرقراردادمنظور

    غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

    ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے ٹکٹس چرا نے والے ہیکرز گرفتار

  • ہماری خوش نصیبی  ہے کہ ہماری چیف منسٹر ایک خاتون ہیں،عظمیٰ بخاری

    ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہماری چیف منسٹر ایک خاتون ہیں،عظمیٰ بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میرے لیے ہر دن عورت کا دن ہے، معاشرے میں خواتین کو لے کر رویہ بہت غیر حساس ہے جسں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے-

    باغی ٹی وی : الحمرا آرٹس کونسل میں پنجاب حکومت کے زیراہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے کہا کہ میرے لیے ہر دن عورت کا دن ہے، معاشرے میں خواتین کو لے کر رویہ بہت غیر حساس ہے جسں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار الحمرا میں حکومتی سطح پر وویمن ڈے منایا جا رہا ہے۔


    عظمی بخاری نے کہا کہ جب تک ہم خواتین کے مسائل پر بات نہیں کریں گے اس وقت تک حل نہیں نکلے گا، ہم بدقسمتی سے ایسے معاشرے میں رہتے ہیں وہاں زیادتی کی شکار خاتون منہ چھپاتی پھرتی ہے
    اور ریپسٹ دندناتا پھرتا ہے، پنجاب حکومت نے خوا تین کے تحفظ کے لیے بہت اقدامات کیے ہیں، پینک بٹن۔ورچوئل پولیس اسٹیشن۔دھی رانی جیسے پروگرام اس کی مثال ہیں۔

    غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

    عظمی بخاری نے کہا کہ چیف منسٹر کا کہنا ہے خواتین ان کی ریڈ لائن ہیں، خواتین کے خلاف کیے گئے جرائم میں عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا، اس طرح کی ایف ائی ارز دی جاتی ہیں کہ مجرم ارام سے نکل جاتا ہےورکنگ وویمن کے مسائل کو دیکھتے ہوئے چیف منسٹر وویمن ہاسٹلز بنوائے، اب وہ زمانہ نہیں کہ ایک شخص کمائے اور چھ چھ لوگ کھائیں، اس لیے اب خاتون کو بھی کام کرنا ہوگا، ہماری سو سائٹی میں کھانا گرم نہ کرنے بیٹی یا بیوی یا بہن کو قتل کردیا جاتا ہے، پنجاب حکومت نے لائیو اسٹاک کارڈ دیہا ت کی خواتین کے لیے متعارف کرایا ہے، دھی رانی پروگرام کا دوسرا فیز بھی جلد شروع کیا جائے گا، پنجاب حکومت نے لڑکیوں کو الیکڑ ک بائیکس دی ہیں۔

    ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے ٹکٹس چرا نے والے ہیکرز گرفتار

    عظمی بخاری نے کہا کہ ہمارے لیے خوش نصیبی کی بات ہے کہ ہماری چیف منسٹر ایک خاتون ہیں،صوبے کی چیف جسٹس بھی خاتون ہیں عورت کارڈ کی شکل میں دہشتگردی کرنے والوں کو سپئیر نہیں کیا جائے گا، ہم پر بھی ظلم ہوئے تھے لیکن ہم نے ریاست پر حملہ نہیں کیا تھا، چیف منسٹر صاحبہ کو والد کے سامنے صرف اس لیے گرفتار کیا گیا تاکہ والد کو توڑا جا سکے، عورت مارچ کی اپنی فلاسفی ہے، جہاں تک خواتین کے حقوق کی بات کرتے ہیں اس سے میں متفق ہوں، عورت مارچ ہونا چاہیے۔عورتوں کے لیے مارچ ہونا ہے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا رولز اینڈ اریگولیشن کے ساتھ ہےصرف پاکستان میں شتربےمہار ہے۔

    فلم سکندر کیلئے سلمان خان نے کتنا معاوضہ لیا؟

  • دنیا کا وہ ملک  جہاں 96 سال میں کوئی بچہ ہی پیدا نہیں ہوا

    دنیا کا وہ ملک جہاں 96 سال میں کوئی بچہ ہی پیدا نہیں ہوا

    دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں 96 سال میں کوئی بچہ ہی پیدا نہیں ہوا اور نہ ہی اس ملک میں کوئی اسپتال ہے۔

    باغی ٹی وی : ویٹی کن سٹی جسے دنیا کا سب سے چھوٹا ملک تسلیم کیا گیا ہے، اس ملک میں کوئی اسپتال نہیں اور 96 سالوں میں وہاں ایک بھی بچہ پیدا نہیں ہوااس سوال کا جواب ملک کی مذہبی اہمیت میں مضمر ہے، اس ملک کی تشکیل 11 فروری 1929 کو کی گئی، ویٹی کن سٹی کیتھولک چرچ کا روحانی اور انتظامی ہیڈکوارٹر ہے جہاں تمام مذہبی رہنما بشمول پادری بھی مقیم ہیں۔

    اسپتال کے لیے متعدد درخواستوں کے باوجود، ویٹی کن سٹی میں آج تک کوئی اسپتال نہیں بنایا جا سکتا، اور جو لوگ بیمار یا خواتین حاملہ ہوں انہیں اس جگہ سے تھوڑی دوری پر روم کے اسپتالوں میں بھیجا جاتا ہے،ملک بھر میں اسپتال کی عدم موجودگی ویٹی کن سٹی کا چھوٹا سائز بھی ہو سکتا ہے، ویٹی کن سٹی صرف 118 ایکڑ پر محیط ہے، ملک میں ڈیلیوری روم نہ ہونے کی وجہ سے یہاں تقریباً ایک صدی سے کوئی بچہ ہی پیدا نہیں ہوا۔

    ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے ٹکٹس چرا نے والے ہیکرز گرفتار

    ویٹی کن سٹی، جس کی آبادی صرف 800 سے 900 افراد پر مشتمل ہے اور ان میں بھی زیادہ تر پادری اور مذہبی رہنما شامل ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ ویٹی کن سٹی دنیا کے سب سے چھوٹے ریلوے اسٹیشن کا گھر بھی ہے، جو پوپ پیئس XI کے دور میں بنایا گیا تھا، جس میں 300 میٹر طویل دو ٹریک صرف کارگو ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔

    فلم سکندر کیلئے سلمان خان نے کتنا معاوضہ لیا؟

    ویٹی کن سٹی کے علاوہ، ایک اور نایاب جگہ جہاں حالیہ برسوں میں کوئی پیدائش نہیں ہوا پٹکیرن جزائر، ایک برطانوی سمندر پار علاقہ ہے جسکی آبادی 50 افراد سے کم ہے، مزید برآں، انٹارکٹیکا میں کوئی پیدائش نہیں ہوتی کیونکہ یہ علاقہ سائنسی تحقیق کے لیے محفوظ ہے۔

    ٹرمپ انتظامیہ کے حماس کے ساتھ خفیہ مذاکرات،اسرائیل میں شدید تشویش

  • ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے ٹکٹس چرا نے والے ہیکرز گرفتار

    ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے ٹکٹس چرا نے والے ہیکرز گرفتار

    نیویارک: امریکا میں 2 ہیکرز نے مقبول پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کروڑوں مالیت کے ہزاروں ٹکٹس چوری کر کے دوبارہ فروخت کردئیے جنہیں امریکی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئنز ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کی جانب سے 20 سالہ ٹائرون روز اور 31 سالہ شمارا سیمنز کو ہزار ٹکٹس چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا،ہیکرز امریکا میں قائم آن لائن ٹکٹ مارکیٹ کیلئے تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر کے طور پر کام کرر ہے تھے-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک استغاثہ نے ہیکرز پر الزام لگایا کہ ٹائرون راور شمارا نے ایک آف شور ٹکٹ فروش پلیٹ فارم میں خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کانسرٹ کے ہزار ٹکٹس چرا کر انہیں دوبارہ فروخت کردئیے، چوری کردہ ٹکٹس کی مالیت 6 لاکھ35 ہزار ڈالر ( تقریباً 16 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے ) بنتی ہے جب کہ چوری کیے گئے ٹکٹس میں سے زیادہ تر ٹکٹس پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے Eras tour کے ہیں۔

    فلم سکندر کیلئے سلمان خان نے کتنا معاوضہ لیا؟

    اس واقعے کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سدرلینڈ کے ملازمین ٹائرون نے اپنے ساتھی شمارا کے ہمراہ مبینہ طور پر پلیٹ فارم کے کمپیوٹر سسٹم تک رسائی حاصل کی اور فروخت شدہ ٹکٹس چوری کیے، بعد ازاں ان ٹکٹس کو 6 لاکھ 35 ہزار ڈالر کی زائد قیمت میں دوبارہ فروخت کردیا،ملزمان کو نیویارک شہر میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور دونوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے جب کہ ملزمان پر جرم ثا بت ہونے پر انہیں 3 سے 15 سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

    لاہور:: پولیس اہلکار بھی ہنی ٹریپ میں ملوث،3 خواتین سمیت 7 ملزمان

  • فلم سکندر کیلئے سلمان خان نے کتنا معاوضہ لیا؟

    فلم سکندر کیلئے سلمان خان نے کتنا معاوضہ لیا؟

    ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان اپنی ایکشن رومانوی فلم ’سکندر‘ میں نظر آئیں گے تاہم اس فلم کیلئے انہوں نے کتنا معاوضہ وصول کیا ؟جان کر مداح دنگ رہ گئے-

    باغی ٹی وی :نئی فلم ’سکندر‘ میں سلمان خان جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ پہلی بار اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے جو کہ عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی، اے آر مروگاداس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کا مجموعی بجٹ 400 کروڑ بھارتی روپے بتایا جارہا ہے جبکہ اس فلم کیلئے سلمان خان نے 120 کروڑ کا بھاری معاوضہ وصول کیا ہے۔

    دوسری جانب رشمیکا مندانا کو اس فلم کے لیے 5 کروڑ روپے بطور معاوضہ دیا گیا ہے فلم میں کاجل اگروال بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جنہیں 3 کروڑ معاوضہ دیا گیا ہے،فلم ’سکندر‘ کے ٹیزر اور پہلے گانے ’زہرہ جبین‘ گانے کے ریلیز کے بعد مداحوں کی جانب سے سلمان اور رشمیکا کی جوڑی کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

    اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ

    امکان ہے کہ فلم کو 30 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا، تاہم اس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا بھارت سمیت زیادہ تر ممالک میں عید الفطر 30 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، اس لیے ممکنہ طور پر فلم کو دو دن قبل 28 مارچ کو ریلیز کیا جا سکتا ہے۔

    سلمان خان عام طور پر اپنی فلمیں عید پر ہی ریلیز کرتے آئے ہیں اور ان کی فلموں کا بھارت سمیت دیگر ممالک کے مسلمان بھی عید پر انتظار کرتے دکھائی دیتے ہیں،’سکندر‘ سے سلمان خان تقریبا دو سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کریں گے، ان کی آخری فلمیں ’ٹائیگر تھری اور کسی کا کسی کی جان‘ 2023 میں عید پر ریلیز ہوئی تھیں، سلمان خان عام طور پر سال میں ایک یا دو ہی فلمیں کرتے ہیں، تاہم 2024 میں وہ کسی بھی فلم میں دکھائی نہیں دیئے، اب شائقین انہیں 2025 کی عید پر ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

    ٹرمپ انتظامیہ کے حماس کے ساتھ خفیہ مذاکرات،اسرائیل میں شدید تشویش

    ’سکندر‘ میں سلمان خان اوررشمیکا مندانا کے علاوہ نواب شاہ اور کاجل اگروال سمیت سنیل شیٹھی جیسے اداکار بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے،فلم کی ہدایات جنوبی بھارتی فلموں کے معروف ہدایت کار اے آر مروگوڈاس نے دی ہیں جب کہ ’سکندر‘ کو ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے جو اس سے قبل بھی سلمان خان کی متعدد فلموں کو پروڈیوس کر چکے ہیں۔

  • لاہور:: پولیس اہلکار بھی ہنی ٹریپ میں ملوث،3 خواتین سمیت 7 ملزمان

    لاہور:: پولیس اہلکار بھی ہنی ٹریپ میں ملوث،3 خواتین سمیت 7 ملزمان

    لاہور : پولیس اہلکار بھی ہنی ٹریپ میں ملوث نکلے، 3 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : کوٹ لکھپت پولیس نے ہنی ٹریپ میں ملوث 3 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان میں عاصم، وقاص،احمد، ابرار، نورین، کرن اور فریحہ شامل ہیں خواتین ملزمان لڑکوں سے سوشل میڈیا پر دوستی کرتی تھیں خواتین ملزمان دوستی کے بعد بہانے سے لڑکوں کو مختلف لوکیشنز پر واقع فلیٹس میں بلاتی تھیں خواتین ملزمان فلیٹ پر پہلے سے موجود ساتھیوں سے مل کر تشدد کرتیں۔

    پولیس کے مطابق ملزمان دوران تشدد لڑکوں کی برہنہ ویڈیو بناتے اور بھاری رقم کا مطالبہ کرتے تھے رقم نہ دینے پر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنےکی دھمکی دیتے تھے ملزمان اب تک 50 سے زائد افراد کو ہنی ٹریپ کا شکار کرچکے تھےملزمان سے 7 موبائل فون، ہتھکڑ ی، پستول، 55 ہزار نقدی اور دیگر سامان برآمد کیا گیا گرفتاریاں سوشل میڈیا، موبائل فون ٹریسنگ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئیں۔

    ٹرمپ انتظامیہ کے حماس کے ساتھ خفیہ مذاکرات،اسرائیل میں شدید تشویش

    خواتین کا عالمی دن، صبا قمر دیہی خواتین کے پاس پہنچ گئیں

    ہر میدان میں کامیاب اور باہمت،بلوچ خواتین،اک مثال

  • ٹرمپ انتظامیہ کے حماس کے ساتھ خفیہ مذاکرات،اسرائیل میں شدید تشویش

    ٹرمپ انتظامیہ کے حماس کے ساتھ خفیہ مذاکرات،اسرائیل میں شدید تشویش

    امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور حماس کے درمیان خفیہ مذاکرات پر اسرائیل کی شدید تشویش سامنے آئی ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی نیوز ویب سائٹ ”ایگزیوس“ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیا مین نیتن یاہو کے قریبی ساتھی اور امریکی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کے درمیان ایک سخت گفتگو ہوئی، جس میں اسرائیل نے ان مذاکرات پر شدید اعتراض کیا۔

    ٹرمپ کے مشیروں نے فروری کے اوائل میں اسرائیلی حکام سے حماس سے براہ راست رابطے کے امکان پر بات کی تھی، جس پر اسرائیل نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا تھا، خاص طور پر بغیر کسی شرط کے تاہم، اسرائیل کو بعد میں معلوم ہوا کہ امریکہ ان مذاکرات کو آگے بڑھا رہا ہے۔

    خواتین کا عالمی دن، صبا قمر دیہی خواتین کے پاس پہنچ گئیں

    امریکی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ایڈم بوہلر نے دوحہ میں حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیۃ سے ملاقات کی ان مذاکرات کا بنیادی مقصد امریکی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر اور چار دیگر امریکیوں کی باقیات کی واپسی تھا تاہم، امریکہ کی جانب سے عندیہ دیا گیا کہ اگر یہ معاہدہ طے پاتا ہے تو ٹرمپ اسرائیل پر مزید دباؤ ڈال سکتے ہیں، جس میں طویل مدتی جنگ بندی، حماس قیادت کے لیے محفوظ راستہ، اور تمام یرغما لیوں کی رہائی شامل ہو سکتی ہے۔

    اسرائیل نے ان مذاکرات میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی جیسے نکات پر بھی اعتراض کیا، کیونکہ ان امور پر اس کی پیشگی منظوری نہیں لی گئی تھی نیتن یاہو نے ابتدا میں ان مذاکرات کو سنجیدگی سے نہیں لیا تھا، لیکن جب انہیں حقیقت کا روپ دھارتے دیکھا تو ان کی تشویش میں اضافہ ہوا۔

    خواتین کو آگے لانا پوری قوم کے مفاد میں ہے،صدر مملکت

    ٹرمپ اور ان کے مشیروں نے بدھ کو ایک طویل اجلاس میں ان مذاکرات پر بات کی اور فیصلہ کیا کہ حماس پر دباؤ بڑھانے کے لیے ایک سخت عوامی بیان جاری کیا جائے بعد ازاں، ٹرمپ نے ایک بیان میں حماس کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے۔

    ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف آئندہ ہفتے خطے کا دورہ کریں گے اور ان کا کہنا ہے کہ ایڈن الیگزینڈر کی رہائی ان کی اولین ترجیح ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر حماس مثبت رویہ اختیار کرتی ہے تو اسے ”سیاسی فوائد“ حاصل ہو سکتے ہیں، لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو اسرائیل کی جانب سے ”کارروائی“ متوقع ہے۔

    بھارت میں اسرائیلی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی

  • ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی

    ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی

    اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: نیشنل الیکٹرک ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ کی کمی کردی گئی ہے کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے۔

    نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کے الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کردیئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ صارفین کو کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا۔

    قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ نے عاقب جاوید کو جوکر قرار دیا

    نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے لیے بجلی دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی اور ملک کے دیگر صارفین کے لیےجنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تجارت کا آغاز ،پاکستانی جہاز چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگر انداز

  • قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ نے عاقب جاوید  کو جوکر قرار دیا

    قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ نے عاقب جاوید کو جوکر قرار دیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید پر الزامات لگا تے ہوئے انہیں جوکر قرار دیا-

    باغی ٹی وی: جیسن گلیسپی نے سوشل میڈیا پر عاقب جاوید پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ عاقب جاوید واضح طور پر گیری کرسٹن اور میری ساکھ کو نقصان پہنچا رہے تھے،عاقب جاوید تمام فارمیٹس میں کوچ بننے کے لیے ہمارے پیچھے کیمپین کر رہے تھے، وہ ایک جوکر ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی بیٹر گیری کرسٹن کو وائٹ بال ٹیم جبکہ سابق آسٹریلین بولر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ لگایا تھا پہلے گیری کرسٹن وائٹ بال ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہوئے تھے اور پھر جیسن گلیسپی ریڈ بال ٹیم کی کوچنگ سے الگ ہو گئے تھے،جس کے بعد عاقب جاوید کو قومی وائٹ بال اور ریڈ بال ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ نامزد کیا گیا تھا۔

    ریگی للمہ میں اسپورٹس گراؤنڈ کا افتتاح، نوجوانوں کو منشیات اور سماجی برائیوں سے بچانے کا عزم

    گورنر خیبرپختونخوا کی بلاول بھٹو سے ملاقات،مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تجارت کا آغاز ،پاکستانی جہاز چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگر انداز