Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سٹار وارز اور شیکسپیئر کے ڈراموں کے معروف ا داکارانتقال کر گئے

    سٹار وارز اور شیکسپیئر کے ڈراموں کے معروف ا داکارانتقال کر گئے

    اسٹار وارز میں کردار ادا کرنے والے اور برطانوی تھیٹر کے ممتاز شیکسپیئرین اداکار مائیکل پیننگٹن 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    مائیکل پیننگٹن کو خاص طور پر ’اسٹار وارز: ایپیسوڈ VI – ریٹرن آف دی جیڈائی‘ میں ڈیتھ اسٹار کمانڈر ’موف جرجیرڈ‘ کے کردار سے عالمی شہرت حاصل ہوئی تاہم وہ برطانیہ کے صف اول کے کلاسیکی اداکاروں میں شمار کیے جاتے تھے اور رائل شیکسپیئر کمپنی کے اعزازی ایسوسی ایٹ آرٹسٹ بھی تھے۔

    انہوں نے معروف تھیٹر ڈائریکٹر مائیکل بوگدانوف کے ساتھ مل کر ’انگلش شیکسپیئر کمپنی‘ کی بنیاد رکھی اور کئی دہائیوں تک برطانیہ اور دنیا بھر میں شیکسپیئر کے ڈراموں میں یادگار پرفارمنس پیش کرتے رہے،ان کی وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد فنون لطیفہ سے وابستہ شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    مائیکل پیننگٹن سنہ 1943 میں انگلینڈ کے شہر کیمبرج میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز 1965 میں بی بی سی کی منی سیریز ’دی وار آف دی روزز‘ سے کیا اپنے طویل فنی سفر کے دوران وہ 70 سے زائد فلموں اور ٹی وی پروڈکشنز میں نظر آئے، ان کی نمایاں فلموں میں ’دی آئرن لیڈی‘ بھی شا مل ہے جس میں انہوں نے معروف ہالی ووڈ اداکارہ میریل اسٹریپ کے ساتھ کام کیا اس فلم پر میریل اسٹریپ کو بہترین اداکارہ کا اکیڈمی ایوارڈ بھی ملا تھا۔

    پیننگٹن نے تھیٹر میں معروف اداکارہ جوڈی ڈینچ اور ان کے مرحوم شوہر مائیکل ولیمز کے ساتھ بھی متعدد ڈراموں میں کام کیا جن میں ’کنگ لیئر‘ خاص طور پر شامل ہے سنہ 2015 میں ایک انٹرویو کے دوران مائیکل پیننگٹن نے بتایا تھا کہ جوڈی ڈینچ کو ’ہیملیٹ‘ میں اداکاری کرتے دیکھ کر ہی انہیں اداکار بننے کا شوق پیدا ہوا۔

    ان کا آخری کریڈٹڈ کردار 2022 میں سائنس فکشن ٹی وی سیریز ’ریزڈ بائی وولوز‘ میں تھا جس میں انہوں نے ’دی ٹرسٹ‘ نامی کردار کو اپنی آواز دی تھی وہ اس کردار میں اسکرین پر نظر نہیں آئے بلکہ صرف وائس اوور کے ذریعے شامل تھے اور یہی ان کا آخری باضابطہ کا کام تھا جسے ان کے نام کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا۔

  • معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی نغمہ جاری

    معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی نغمہ جاری

    وزارت اطلاعات و نشریات نے معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی نغمہ جاری کردیا۔

    معروف گلوکار شیراز اپل کی آواز میں اس نغمے کے بول ’بنیان مرصوص، ہمیشہ تیار ہیں ہم‘ ہیں،ملی نغمے میں 10 مئی کو پاکستان مونومنٹ میں منعقدہ معرکہ حق کی مرکزی تقریب کے دلکش مناظر شامل کیے گئے ہیں،نغمے میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت اعلی سول و عسکری حکام، کابینہ کے ارکان اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت کے مناظر بھی شامل ہیں۔

    تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کی پریڈ کے مناظر کو بھی نغمے میں نمایاں انداز میں عکس بند کیا گیا ہے جبکہ نغمے میں قومی یکجہتی، دفاع وطن کے عزم اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا ہےعلاوہ ازیں معرکہ حق کی مرکزی تقریب میں شریک عوام کے والہانہ جذبات کی جھلکیاں بھی شامل ہیں۔

    نغمے میں معرکہ حق کی کامیابی کو قومی تاریخ کا اہم باب قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم وطن عزیز کے دفاع کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔

  • معرکہ حق کا جشن: قطر  میں واقع ٹوئن ٹاورز  سبز ہلالی رنگ سے روشن

    معرکہ حق کا جشن: قطر میں واقع ٹوئن ٹاورز سبز ہلالی رنگ سے روشن

    قطر کے شہر لوسیل میں واقع الجابر ٹوئن ٹاورز کو معرکہ حق کے موقع پر پاکستان کے قومی پرچم کے رنگوں سے روشن کردیا گیا۔

    یہ خوبصورت اقدام پاکستان اور قطر کے درمیان گہری دوستی، بھائی چارے اور یکجہتی کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے،اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی نے بھی اس اظہارِ محبت اور خیرسگالی کو سراہا۔روشنیوں سے جگمگاتے ٹاورز نے نہ صرف تقریب کو یادگار بنا دیا بلکہ دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات اور باہمی احترام کو بھی اجاگر کیا،اس موقع پر اسے ایک خوبصورت اور پُر وقار اقدام قرار دیا جا رہا ہے جو دو طرفہ تعلقات کی گرمجوشی کی عکاسی کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر جہاں ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا، وہیں بیرون ممالک کے سفارتخانوں سمیت مختلف شہروں میں بھی تقریبات ہوئیں اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی نے افواج پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیاکہ ہم دفاع وطن کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں بیرون ممالک سمیت مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھی افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا، اور بھارتی فوج کے جبر کے باوجود جگہ جگہ پاکستانی قیادت کے تصاویر آویزاں کیں، اور معرکہ حق کا جشن منایا۔

  • پاکستانی نوجوان نے 375 بین الاقوامی طلبہ کے درمیان پہلی پوزیشن حاصل کر لی

    پاکستانی نوجوان نے 375 بین الاقوامی طلبہ کے درمیان پہلی پوزیشن حاصل کر لی

    پاکستانی طالبِ علم ڈاکٹر محمد طحہٰ چیمہ نے بلغاریہ کی ایک معروف میڈیکل یونیورسٹی میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 375 بین الاقوامی طلبہ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

    گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے جرمن/پاکستانی طالبِ علم یونیورسٹی کی تاریخ میں بطور بین الاقوامی طالب علم ٹاپ گریجویٹ قرار پانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں ڈاکٹر محمد طحہٰ چیمہ نے نہ صرف اپنی میڈیکل ڈگری امتیازی نمبروں کے ساتھ مکمل کی بلکہ اعلیٰ ترین GPA حاصل کرنے پر انہیں گریجویٹنگ کلا س 2026 کا ’ویلڈیکٹورین‘ بھی منتخب کیا گیا۔

    گریجویشن تقریب کے دوران ڈاکٹر طحہٰ چیمہ نے الوداعی خطاب بھی کیا، جس میں انہوں نے بابائے قوم محمد علی جناح کے الفاظ Unity, Faith, Discipline کو دہراتے ہوئے موجودہ عالمی تنازعات کے تناظر میں امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیا۔

    پروگرام کے آغاز میں 375 طلبہ نے داخلہ لیا تھا تاہم ڈاکٹر محمد طحہٰ چیمہ نے مسلسل محنت، شاندار تعلیمی کارکردگی اور غیر معمولی صلاحیتوں کی بدولت تمام طلبہ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

    سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

    حکومت سندھ نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

    محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسکول یکم جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گےتعطیلات کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر یکساں طور پر ہوگا تاکہ شدید گرمی کے پیش نظر طلبہ اور اساتذہ کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

    قبل ازیں پنجاب حکومت بھی صوبے میں گرمیوں کی طویل تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے،وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق پنجاب میں تعلیمی اداروں میں چھٹیاں 22 مئی سے شروع ہوں گی جبکہ اسکول 24 اگست کو دوبارہ کھولے جائیں گے۔

  • کم جونگ اُن کو قتل کیا گیا تو فوری ایٹمی حملہ کردیا جائے گا،شمالی کوریا کے آئین میں ترمیم

    کم جونگ اُن کو قتل کیا گیا تو فوری ایٹمی حملہ کردیا جائے گا،شمالی کوریا کے آئین میں ترمیم

    شمالی کوریا نے اپنے آئین اور جوہری پالیسی میں انتہائی اہم ترمیم منظور کی ہے، جس کے تحت اگر ملک کے سربراہ کِم جونگ اُن کسی غیر ملکی دشمن کے ہاتھوں قتل یا شدید زخمی (غیر فعال) ہو جائیں، تو شمالی کوریا کی فوج خودکار طور پر دشمن پر جوابی جوہری حملہ کرنے کی پابند ہوگی،جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلی جنس سروس (NIS) نے ان آئینی تبدیلیوں کی تصدیق کی ہے۔

    برطانوی اخبار کے مطابق یہ ترمیم 22 مارچ 2026 کو پیانگ یانگ میں 15ویں سپریم پیپلز اسمبلی کے پہلے اجلاس میں منظور کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو خطرہ لاحق ہو تو جوہری حملہ "فوری اور خودکار” انداز میں ہوگا،یہ فیصلہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے مشیروں کی اسرائیل-امریکا کے مشترکہ حملے میں شہادت کے بعد کیا گیا، جس نے شمالی کوریا کو اپنی قیادت کی سکیورٹی پر تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔

    اخبار کے مطابق جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلی جنس سروس (این آئی ایس) نے جمعرات کو اعلیٰ حکام کو بریفنگ کے دوران اس ترمیم سے آگاہ کیا این آئی ایس کے مطابق کم جونگ اُن شمالی کوریا کی جوہری افواج کے سربراہ ہیں تاہم نئی ترمیم میں اس صورت حال کے لیے بھی طریقہ کار طے کر دیا گیا ہے کہ اگر وہ ہلاک ہو جائیں تو فوج کو کیا کرنا ہوگا۔

    شمالی کوریا کے آئین کے نظرثانی شدہ آرٹیکل 3 کے مطابق ’اگر دشمن قوتوں کے حملوں سے ریاستی جوہری افواج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کو خطرہ لاحق ہو تو جوہری حملہ خودکار اور فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا‘۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دشمنوں (خاص طور پر امریکا اور جنوبی کوریا) کے لیے ایک واضح انتباہ ہے کہ قیادت کو نشانہ بنانے کی کوشش کا انجام ایٹمی جنگ ہوگا۔

  • بیرک کمپنی ریکوڈک منصوبہ مکمل کرنے کے لیے پرعزم

    بیرک کمپنی ریکوڈک منصوبہ مکمل کرنے کے لیے پرعزم

    وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی چیئرمین بیرک جان تھارنٹن سے ملاقات ہوئی جس میں ریکوڈک کاپر گولڈ منصوبے کی تکمیل کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران ریکوڈک میں جاری سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،چیئرمن بیرک نے کہا کہ کمپنی ریکوڈک منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے، ریکو ڈک منصوبہ کے لیے حکومت پاکستان کی مسلسل سپورٹ کو سراہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ اور معدنی شعبے کی ترقی کے لیے منصوبہ اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے، ریکوڈک پاکستانی معدنیات شعبے کے لیے فلیگ شپ منصوبہ ہے،ریکوڈک سے سرمایہ کاری، روزگار اور ترقی کے مواقع بڑھیں گے۔

  • شام کے صدر نے اپنے بھائی کو اہم سرکاری عہدے سے ہٹا دیا

    شام کے صدر نے اپنے بھائی کو اہم سرکاری عہدے سے ہٹا دیا

    دمشق: شام کے صدر احمد الشرع نے سرکاری عہدوں میں ردوبدل کے دوران اپنے بھائی کو بھی اہم عہدے سے ہٹا دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے صدر احمد الشرع کے بھائی مہر الشرع دمشق میں صدارتی سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور ان پر اقربا پروری کے الزامات عائد کیے جا رہے تھے مہر الشرع کی تقرری نے سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کے والد حافظ الاسد کے دور حکو مت کی یاد تازہ کر دی تھی۔

    صدر احمد الشرع نے ایک نئے حکم نامے کے تحت سابق گورنر حمص عبدالرحمٰن بدرالدین العامہ کو صدارتی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا جو اب مہر الشرع کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مہر الشرع کو اب کون سا نیا عہدہ دیا جائے گا مہر الشرع پیشے کے اعتبار سے معالج ہیں اور اس سے قبل شام کے عبوری وزیر صحت کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

  • خیبرپختونخوا اور گلگت میں  گلوف اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

    خیبرپختونخوا اور گلگت میں گلوف اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

    محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور گلگت میں بڑے پیمانے بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (گلوف) اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں گلوف اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے اور ایک معتدل مغربی لہر پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے یہ موسمی نظام آج سے پورے خیبرپختونخوا میں شروع ہونے کی پیشگوئی ہے اور کل تک گلگت بلتستان تک پھیلے گا، اس عرصے کے دوران، بڑے پیمانے پر بارش اور آندھی گرج چمک کے ساتھ متوقع ہے اور پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلوف، ملبے کے بہاؤ اور سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں میں خاص طور پر سوات، زیریں چترال، دیر، اپر ہزارہ، کوہستان، ہوپر، غلکین، ششپر، غذر، ہنزہ، نگر، گھانچے، شگر میں خطرات میں نمایاں طور پر اضافہ ہوسکتا ہے،شہریوں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے کہ برفانی وادیوں میں رہنے والے شہری بارش کے دوران ندی کے کناروں اور ندیوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

  • معرکہ حق کا ایک سال مکمل :  پاک بحریہ کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد

    معرکہ حق کا ایک سال مکمل : پاک بحریہ کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد

    معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پاک بحریہ کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا، پاک بحریہ نے قومی یکجہتی، بہادری اور فیصلہ کن کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں ایک پروقار یادگاری تقریب منعقد ہوئی ،تقریب میں صوبائی وزرا، اعلیٰ حکومتی شخصیات، تینوں مسلح افواج کے افسران، کاروباری برادری کے نمائندگان، ممتاز شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے۔

    اس موقع پر منعقدہ تقریبات میں مادرِ وطن کے دفاع کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو اجاگر کیا گیا جبکہ معرکہ حق میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا تقریب سے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات کو سراہا اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خطاب میں پاکستان کی مسلح افواج کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ معرکۂ حق قومی اتحاد اور عسکری برتری کی روشن علامت بن چکا ہے-

    واضح رہے کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر سمیت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے بھی پروقار تقریبات کا انعقاد کیا، اور اس عزم کا اعادہ کیاکہ وطن عزیز کی سالمیت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا۔