Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ایران کی دھمکی؛ دبئی اور قطر میں متعدد بینک بند، ملازمین کو گھر سے کام کی ہدایت

    ایران کی دھمکی؛ دبئی اور قطر میں متعدد بینک بند، ملازمین کو گھر سے کام کی ہدایت

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث کئی بینکوں نے خلیجی ممالک میں اپنے دفاتر خالی اور ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ایران میں بینک کی عمارت پر حملے کے بعد پاسدارانِ انقلاب نے خطے میں امریکا اور اسرائیل سے وابستہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان کر رکھا ہے،خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکا کے ’سٹی بینک‘ نے متحدہ عرب امارات میں اپنی بیشتر برانچز اور مالیاتی مراکز عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بینک کے مطابق یہ اقدام احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔

    بینک کے مطابق دبئی کے مرکزی علاقے میں واقع مال آف دی ایمریٹس میں موجود سٹی بینک کی شاخ اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوگی اور معمول کے مطا بق کام جاری رکھے گی اور متاثرہ تمام شاخوں کو 16 مارچ سے دوبارہ کھولنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے بین الاقوامی بینک ’ایچ ایس بی سی‘ نے قطر میں اپنی تمام شاخیں تاحکمِ ثانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    حملے ہوئے تو سخت جواب دیا جائے گا،انڈیا کی ایران کو دھمکی

    بینک کی جانب سے صارفین کو بھیجے گئے ایک پیغام میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے اسی طرح اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے بھی دبئی میں اپنے ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر گھر سے کام کریں، اس حوا لے سے ملازمین کو باضابطہ ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

    بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق وال اسٹریٹ کے بڑے مالیاتی ادارے گولڈمین سیکس نے بھی دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر میں موجود اپنے عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    گزشتہ دنوں امریکی اور اسرائیلی حملوں میں تہران میں واقع بینک سپاہ بینک کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا منگل کے روز بیروت میں حزب اللہ سے منسلک مالیاتی ادارے ’القرض الحسن‘ کی ایک عمارت بھی حملے کا نشانہ بنی تھی ان حملوں کے بعد بدھ کے روز ایران نے خلیجی ممالک میں موجود امریکی اور اسرائیلی بینکوں پر حملوں کا اعلان کیا تھا۔

    امریکی بحریہ کا آبنائے ہرمز میں جہازوں کو تحفظ دینے سے صاف انکار

    ایرانی سرکاری میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ گوگل، مائیکروسافٹ، آئی بی ایم، این ویڈیا اور اوریکل جیسی عالمی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی ایرانی حملوں کے اہداف میں شامل ہو سکتی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خطے میں کشیدگی بڑھنے کے باعث سرمایہ کاروں میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے اور امریکی بینکوں کے حصص میں کمی دیکھی گئی ہےایرانی قیادت نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں عدم استحکام کے باعث تیل کی قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہو سکتا ہے پاسدارانِ انقلاب نے بھی اعلان کیا ہے کہ موجودہ صورت حال کے باعث تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

    ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے حملے جاری رہے تو مشرقِ وسطیٰ میں موجود تمام اقتصادی مراکز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جس سے عالمی توانائی کی فراہمی بھی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

    ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے جنرل ابراہیم جباری نے کہا ہے کہ اگر ایران کے اہم مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو تہران بھرپور ردعمل دے گا ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ اگر دشمن نے ہمارے مرکزی مقامات پر حملہ کیا تو ہم خطے کے تمام اقتصادی مراکز کو ہدف بنائیں گے۔

    اقتدار کی رسہ کشی میں عوام پسِ پشت پاکستان بحران کے دہانے پر کب آئے گی سیاسی بیداری؟،تجزیہ :شہزاد قریشی

    جنرل ابراہیم جباری کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز بند کر دی گئی ہے اور موجودہ صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ان کے مطابق اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے اور امکان ہے کہ یہ 200 ڈالر تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

    ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور برینٹ کروڈ کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے، جو حالیہ عرصے میں بلند ترین سطحوں میں سے ایک ہےماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو اس کے اثرات نہ صرف عالمی توانائی مارکیٹ بلکہ عالمی معیشت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

    مشرق وسطی میں کشیدگی، فلائٹ آپریشن بدستور متاثر

  • حملے ہوئے تو سخت جواب دیا جائے گا،انڈیا کی ایران کو دھمکی

    حملے ہوئے تو سخت جواب دیا جائے گا،انڈیا کی ایران کو دھمکی

    انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے پہلی بار تہران کو دھمکی دی-

    انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ بھارت پہلے اس بات کی تصدیق کرے گا کہ ایران اس طرح کے حملوں میں ملوث ہے اور اگر تصدیق ہو گئی تو ایران کو پاکستان سے سخت جواب دیا جائے گابھارت دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا اور ایران کو بھارت کے خلاف کسی بھی جارحیت کے لیے نہیں بخشا جائے گا۔”

    واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران آبنائے ہرمز میں بھارت جانے والے ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنائے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جسے بعض ماہرین ایران کے ممکنہ ردعمل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

    امریکی بحریہ کا آبنائے ہرمز میں جہازوں کو تحفظ دینے سے صاف انکار

    عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تھائی لینڈ کے مال بردار جہاز مے یوری ناری کو اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز میں ایک پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا اس جہاز پر بھارت کے شہر گجرات کے لیے سامان لے جایا جا رہا تھاحملے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی اور اس کے انجن روم کو شدید نقصان پہنچا، تاہم عملے کے کئی ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

    ماہرین کے مطابق یہ واقعہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران و بھارت تعلقات میں موجود پیچیدگیوں کو ظاہر کرتا ہے ایران بھارت کی اس پالیسی سے ناراض ہے جس میں وہ بیک وقت ایران کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کا دعویٰ کرتا ہے جبکہ عملی طور پر اسرائیل کے قریب سمجھا جاتا ہے۔

    امریکی بحریہ کا آبنائے ہرمز میں جہازوں کو تحفظ دینے سے صاف انکار

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران حالیہ بعض اقدامات کو اپنے خلاف بھارتی صف بندی کا حصہ سمجھ رہا ہے، اسی لیے بھارت جانے والے تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کو ایک سخت پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

  • امریکی بحریہ کا آبنائے ہرمز میں جہازوں کو تحفظ دینے سے صاف انکار

    امریکی بحریہ کا آبنائے ہرمز میں جہازوں کو تحفظ دینے سے صاف انکار

    امریکی بحریہ نے ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو فوجی اسکواڈ فراہم کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی تقریباً معطل ہو چکی ہے یہ راستہ عالمی تیل تجارت کے لیے انتہائی اہم ہے اور اس کی بندش کے باعث دنیا کی تقریباً پانچواں حصہ تیل سپلائی متاثر ہو رہی ہےاس صورتحال کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بحریہ کا کہنا ہے کہ اس وقت حملوں کا خطرہ بہت زیادہ ہے اس لیے فی الحال جہازوں کو فوجی حفاظت فراہم کرنا ممکن نہیں،امریکی بحریہ کا یہ مؤقف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سے مختلف دکھائی دیتا ہے، ٹرمپ حالیہ دنوں میں بار بار کہہ چکے ہیں کہ امریکا ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکروں کو فوجی محافظ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    اقتدار کی رسہ کشی میں عوام پسِ پشت پاکستان بحران کے دہانے پر کب آئے گی سیاسی بیداری؟،تجزیہ :شہزاد قریشی

    پیر کو فلوریڈا میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکی بحریہ اور اس کے اتحادی ٹینکروں کو محفوظ طریقے سے آبنائے ہرمز سے گزاریں گے تاہم ابھی تک کسی جہاز کو اسکواڈ نہیں دیا گیا-

    امریکی فوج کے اعلیٰ عہدیدار جنرل ڈین کین نے کہا کہ فوج اس حوالے سے مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہی ہے تاہم ایک امریکی اہلکار کے مطابق ابھی تک کسی بھی تجارتی جہاز کو امریکی بحریہ کی طرف سے اسکواڈ فراہم نہیں کیا گیا۔

    رہنما مسلم لیگ ن نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

    اگرچہ حالیہ دنوں میں کچھ جہاز اس راستے سے گزرے ہیں، لیکن زیادہ تر جہاز رانی معطل ہے اور سینکڑوں جہاز سمندر میں لنگر انداز ہو کر انتظار کر رہے ہیں دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی سعودی آرامکو نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ کے باعث آبنائے ہرمز میں جہاز رانی متاثر رہی تو عالمی تیل منڈی کے لیے تباہ کن نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اہم سمندری راستے کو محفوظ بنانا آسان نہیں ایران سمندری بارودی سرنگیں اور کم قیمت حملہ آور ڈرون استعمال کر کے جہاز رانی کو شدید خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

    یورپی ادارے انسٹی ٹیوٹ فار اسٹڈیز آن دی مڈل ایسٹ اینڈ نارتھ افریقہ کے سربراہ عادل باکوان کے مطابق ’فی الحال امریکا، فرانس یا کوئی بھی عالمی اتحاد آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔‘

    توشہ خانہ ٹو کیس: عمران اور بشریٰ کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور

    گزشتہ ہفتے ایران نے مبینہ طور پر بارودی مواد سے بھری ریموٹ کنٹرول کشتی کے ذریعے عراقی پانیوں میں لنگر انداز ایک آئل ٹینکر کو نقصان پہنچایا تھا ماہر ین کا کہنا ہے کہ اگر جہازوں کو فوجی اسکواڈ دیا بھی جائے تو تیز رفتار کشتیوں یا ڈرون کے جتھوں کے حملوں کا خطرہ برقرار رہے گا۔

  • اقتدار کی رسہ کشی میں عوام پسِ پشت پاکستان بحران کے دہانے پر کب آئے گی سیاسی بیداری؟،تجزیہ :شہزاد قریشی

    اقتدار کی رسہ کشی میں عوام پسِ پشت پاکستان بحران کے دہانے پر کب آئے گی سیاسی بیداری؟،تجزیہ :شہزاد قریشی

    اقتدار کی رسہ کشی میں عوام پسِ پشت پاکستان بحران کے دہانے پر کب آئے گی سیاسی بیداری؟

    سیاست کے کھیل نے ریاست اور عوام کو تنہا چھوڑ دیا قومی مفاد کی بلند آواز اب نہیں تو کب؟

    نعروں اور دعووں کی سیاست بمقابلہ حقیقی عوامی خدمت پاکستان کی قیادت کے لیے خود احتسابی کا ایمرجنسی الارم

    مہنگائی، بے روزگاری، توانائی و تعلیمی بحران، کب آئے گی سنجیدہ سیاست اور ٹھوس حکمت عملی؟

    ذاتی مفادات یا قومی ترقی؟ پاکستان کی سیاست کا المیہ مستقبل کے فیصلے کا وقت آج ہے

    پاکستان کی سیاست کا ایک المیہ یہ ہے کہ چند مخلص اور سنجیدہ سیاستدانوں کو چھوڑ دیا جائے تو اکثریت ایسی راہوں کا انتخاب کرتی دکھائی دیتی ہے جن میں ان کا اپنا سیاسی مستقبل تو محفوظ رہے، مگر ریاست اور عوام کے حقیقی مسائل پس منظر میں چلے جائیں۔ سیاست کا بنیادی مقصد عوامی خدمت اور ریاستی استحکام ہونا چاہیے، لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں سیاست اکثر ذاتی مفادات، اقتدار کے کھیل اور وقتی فائدوں کے گرد گھومتی نظر آتی ہے۔

    اگر پاکستان کے موجودہ حالات کا جائزہ لیا جائے تو ملک اس وقت کئی بڑے چیلنجز سے دوچار ہے۔ معاشی بحران، مہنگائی کی بلند ترین سطح، بے روزگاری، توانائی کے مسائل، تعلیمی پسماندگی اور امن و امان کے مسائل ایسے بنیادی معاملات ہیں جن پر قومی سطح کی سنجیدہ اور طویل المدتی پالیسی سازی کی ضرورت ہے۔ مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ سیاسی جماعتوں کی بڑی تعداد ان مسائل پر ٹھوس حکمت عملی دینے کے بجائے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی، الزام تراشی اور اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف رہتی ہے۔

    یہ حقیقت بھی نظر انداز نہیں کی جا سکتی کہ جب سیاستدان اپنی ترجیحات میں ریاست اور عوام کے مسائل کو ثانوی حیثیت دے دیتے ہیں تو اس کا براہِ راست اثر عام آدمی کی زندگی پر پڑتا ہے۔ مہنگائی بڑھتی ہے، کاروباری سرگرمیاں سست پڑ جاتی ہیں، سرمایہ کاری رک جاتی ہے اور عوام کا ریاستی نظام پر اعتماد کمزور ہونے لگتا ہے۔ ایک ایسا ماحول جنم لیتا ہے جہاں عوام کو یہ محسوس ہونے لگتا ہے کہ ان کے مسائل سننے والا کوئی نہیں۔

    اصل ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت وقتی سیاسی فائدوں کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دے۔ ریاستی استحکام، معاشی بحالی اور عوامی فلاح کو اپنی سیاست کا مرکز بنائے۔ دنیا کی کامیاب ریاستوں کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں جہاں سیاسی قیادت نے قومی مفاد کو ذاتی اور جماعتی مفادات سے بالاتر رکھا اور طویل المدتی پالیسیاں بنا کر اپنے ممالک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ پاکستان میں بھی اگر سیاستدان سنجیدگی کے ساتھ قومی مسائل پر متفقہ حکمت عملی اپنائیں، اداروں کو مضبوط کریں اور عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا اصل مقصد بنا لیں تو ملک کے بیشتر مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

    بصورت دیگر اگر سیاست کا محور صرف اقتدار اور ذاتی مفاد ہی رہا تو ریاست اور عوام دونوں کو مشکلات کا سامنا کرتے رہنا پڑے گا۔ یہی وہ لمحہ ہے جہاں پاکستان کی سیاسی قیادت کو خود احتسابی کی ضرورت ہے۔ کیونکہ قومیں صرف نعروں سے نہیں بلکہ بصیرت، دیانت اور اجتماعی ذمہ داری کے احساس سے ترقی کرتی ہیں۔ اگر سیاستدان اس حقیقت کو سمجھ لیں تو پاکستان کا مستقبل زیادہ مستحکم اور روشن ہو سکتا ہے۔

  • رہنما مسلم لیگ ن نہال ہاشمی کو  گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

    رہنما مسلم لیگ ن نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

    مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعظم نے اس تعیناتی کے لیے سمری منظوری کے لیے صدر پاکستان کو بھجوا دی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے نہال ہاشمی سے ملاقات بھی کی اور انہیں گورنر سندھ کی تعیناتی پر مبارکباد دی،ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی، ملاقات میں رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار اور دیگر بھی موجود تھے۔

    توشہ خانہ ٹو کیس: عمران اور بشریٰ کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور

    مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما نہال ہاشمی کا تعلق کراچی سے ہے،نہال ہاشمی 1997 سے 1999 تک وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے مشیر برائے قانون، انصاف اور انسانی حقوق رہے تھے سال 2012 میں انہوں نے کراچی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں اگست اور اکتوبر 2014 میں انھیں مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا تھا،2015 میں نہال ہاشمی پنجاب سے جنرل نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر سینیٹ آف پاکستان کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

    خلیجی پانیوں میں صورتحال انتہائی کشیدہ

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری 10 اکتوبر 2022 سے گورنر سندھ کے عہدے پر موجود ہیں۔

  • توشہ خانہ ٹو کیس: عمران اور بشریٰ کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور

    توشہ خانہ ٹو کیس: عمران اور بشریٰ کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور

    اسلام آباد:توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر نمبر لگانے کا حکم دے دیا۔

    جسٹس خادم حسین سومرو نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں بروقت دائر نا ہونے کا اعتراض ختم کرنے کی درخواست پر سما عت کی،عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت کے سامنے پیش ہوئے بانی کی بہن علمیہ خان، سلمان اکرم راجا اور انتظار پنجھو تہ بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔

    وکیل سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کل ہمیں توقع تھی کہ رمضان میں ہمیں کچھ ریلیف مل پاتا، کل بڑے طویل عرصے کے بعد ہم چیف جسٹس کے ساتھ ملے ہیں، میرے لیے پریشانی یہ ہے کہ مجھے طویل عرصے سے وکالت نامے نہیں مل رہے، تین سو کیسز میں وکیل ہوں۔

    خلیجی پانیوں میں صورتحال انتہائی کشیدہ

    سلمان صفدر نے کہا کہ کل چیف جسٹس نے ہمیں یقین دہانی کروائی کہ جینوئن ایشوذ آپ کے ایڈریس ہوں گے، میں نے بوجھل دل کے ساتھ یہ درخوا ست دائر کی ہے یہ وکالت نامے دستخط نا کرکے دینے کی وجہ سے ہوا، اب میں نے اس معاملے پر عدالت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے-

    جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیئے کہ آپ گھٹنے نا ٹیکیں 21 سال ہم بھی اس طرف کھڑے رہے ہیں،سلمان صفدر نے کہا کہ آپ ڈویژن بینچ میں بھی ایک کیس سن رہے ہیں،جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس میں کہا کہ اپیل میں وکیل کو وکالت نامے کے ضرورت نہیں ہوتی، جس پر وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ آپ تو کہہ رہے ہیں لیکن دائری برانچ اس کو نہیں سنتی۔

    مشرق وسطی میں کشیدگی، فلائٹ آپریشن بدستور متاثر

    جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ وکالت نامے دستخط نہیں کرکے دے رہے، سلمان صفدر نے کہا کہ جی بالکل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل وکالت نامے دستخط کروا کر نہیں دے رہے،وکیل کے دلائل کے بعد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر نمبر لگانے کا حکم دے دیا۔

    سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی کہ اگر عدالت آئندہ کی کوئی تاریخ عنایت فرما دے، جس پر جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ ہمارے سامنے تو آپ کی اپیل ہر ہفتے لگ رہی ہے، آپ کو یہاں سے تو کوئی مسئلہ نہیں۔

    سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

    کیس ختم ہونے کے بعد روسٹرم کے قریب ہی علیمہ خان نے اپیل پر نمبر لگانے کے حوالے سے سلمان صفدر سے پوچھنا شروع کر دیا، علمیہ خان کی بات سن کر جسٹس خادم حسین سومرو نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ارے بابا نمبر مل جائے گا، آرڈر کر دیا ہے،جسٹس خادم حسین سومرو نے علمیہ خان کو دیکھ کر ریمارکس دیے کہ آپ کے وکیل بڑے تگڑے ہیں، سلمان صفدر نے کہا کہ میں ان کو بتا دیتا ہوں۔

  • خلیجی پانیوں میں صورتحال انتہائی کشیدہ

    خلیجی پانیوں میں صورتحال انتہائی کشیدہ

    خلیج کے پانیوں میں متعدد بحری جہازوں پر حملوں کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے قریب خلیجی پانیوں میں کم از کم چھ جہازوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو آئل ٹینکروں میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور ایک غیر ملکی عملے کے رکن کی ہلاکت کی اطلاع ہے نشانہ بننے والے جہازوں میں مارشل آئی لینڈ کے جھنڈے تلے چلنے والے آئل ٹینکر ’سیف سی وشنو‘ اور ’زیفیروز‘ شامل ہیں، جو عراق سے ایندھن لے کر روانہ ہوئے تھے، عراقی بندرگاہ حکام کے مطابق حملے کے بعد دونوں جہازوں میں آگ لگ گئی جبکہ امدادی ٹیموں نے متعدد عملے کے ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔حملے کے بعد ملک کے آئل ٹرمینلز کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں، تاہم تجارتی بندرگاہیں معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔

    نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں،ترک صدر

    ادھر اطلاعات ہیں کہ حملوں میں دھماکہ خیز مواد سے لیس بغیر عملے کی کشتیوں اور سمندری بارودی سرنگوں کا استعمال کیا گیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران نے اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

    اسی دوران مختلف ممالک کے کئی جہازوں پر بھی حملوں کی اطلاعات ملی ہیں تھائی لینڈ کے کارگو جہازکو دو نامعلوم میزائل نما اشیاء نے نشانہ بنایا جس سے جہاز کے انجن روم میں آگ لگ گئی جبکہ تین عملے کے ارکان لاپتا بتائے جا رہے ہیں،اسی طرح جاپانی کمپنی کے کنٹینر جہاز ’ون مجیسٹی‘ اور ایک اور بحری جہاز ’اسٹار گینتھ‘ کو بھی نامعلوم پروجیکٹائل سے نقصان پہنچا، تاہم ان کے عملے کے ارکان محفوظ رہے۔

    نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں،ترک صدر

    دوسری جانب رپورٹس کے مطابق عالمی شپنگ کمپنیوں کی درخواستوں کے باوجود امریکی نیوی نے ابھی تک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو فوجی سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ موجودہ صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق خلیج میں حالیہ حملوں کے بعد عالمی تیل سپلائی اور سمندری تجارت کے لیے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں کیونکہ دنیا کی تقریباً پانچواں حصہ تیل اور گیس اسی اہم گزرگاہ سے گزرتا ہے۔

    نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں،ترک صدر

  • مشرق وسطی میں کشیدگی، فلائٹ آپریشن بدستور متاثر

    مشرق وسطی میں کشیدگی، فلائٹ آپریشن بدستور متاثر

    پاکستان سے آج بھی دوحہ، بحرین، دبئی، ابوظہبی کی 55 پرواز منسوخ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج کراچی سے دوحہ بحرین دبئی ابوظہبی نجف کی 14 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ لاہور دوحہ ابوظہبی دبئی جدہ بحرین شارجہ کی 14 پروازیں منسوخ ہوئیں اسلام آباد دوحہ دبئی ابوظہبی دمام بحرین ریاض جدہ شارجہ کی 25 پروازیں منسوخ جبکہ سیالکوٹ سے دوحہ ایئرپورٹ کی 2 پروازیں منسوخ اور 6 شیڈول پر ہیں۔

    فیصل آباد سے مشرق وسطی کی 7 پروازوں کی آمد و روانگی متوقع ہے، ملتان سے دبئی جدہ شارجہ کی 16 پروازوں کا آپریشن متوقع ہے جبکہ کوئٹہ سے دبئی کی دونوں پروازیں اپریٹ کی جا رہی ہیں، دوحہ ایئرپورٹ سے قطر ایئر کا خصوصی فلائٹ آپریشن جاری ہے، بحرین کی گلف ایئر کا بھی دمام ایئرپورٹ سے ہنگا می فلائٹ آپریشن جاری ہے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت آج چند گھنٹوں کیلئے معطل رہے گی۔

    نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں،ترک صدر

    لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں بھی بعض فضائی راستے عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کے باعث 10 بجے سے دن 1:15 تک فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔

    سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

  • نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں،ترک صدر

    نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں،ترک صدر

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں۔

    ترک صدر نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باعث اسرائیلی شہری اپنی راتیں پناہ گاہوں میں گزارنے پر مجبور ہیں،ان کے بقول اب خود اسرائیلی شہری بھی کہہ رہے ہیں کہ نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد سب سے بڑی مصیبت کی علامت بن چکے ہیں، ان کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ صورتحال مزید خراب ہونے سے پہلے خطے میں کشیدگی کو کم کیا جائے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جنگ کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو یہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے،ترکیہ خطے میں امن کے لیے سرگرم ہے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ تنازع کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔

    واٹس ایپ نے نیا کنٹرول سسٹم متعارف کرادیا

    سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

    اینٹوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،سرکاری ریٹ پر دستیابی کی استدعا

  • سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

    سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عاصم بخاری طویل علالت کے بعد 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    اہلِ خانہ کے مطابق عاصم بخاری گزشتہ کچھ عرصے سے گردوں اور دل کے امراض میں مبتلا تھے 15 روز سے لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے وہ بدھ کی رات کوما میں چلے گئے تھے جس کے بعد جمعرات کو ان کا انتقال ہو گیا مرحوم کی نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔

    ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور مداحوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    واٹس ایپ نے نیا کنٹرول سسٹم متعارف کرادیا

    عاصم بخاری نے ٹیلی وژن ڈراموں، اسٹیج اور فلموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کو 2014 میں پرائیڈ آف پرفارمنس دیا گیا۔ عاصم بخاری نے 1965 میں پی ٹی وی سے کام کا آغاز کیا ان کے مشہور زمانہ ڈراموں میں جنجال پورہ سر فہرست ہے۔

    5G اسپیکٹرم نیلامی: مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں واضح اضافہ