Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پنجاب پختونخوا سرحد پر خوارجی دہشتگردوں کی 2 کارروائیاں ناکام

    پنجاب پختونخوا سرحد پر خوارجی دہشتگردوں کی 2 کارروائیاں ناکام

    ڈی جی خان: پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے خوارجی دہشت گردوں کے مختلف مقامات پر 2 حملے ناکام بنا دیئے، جس پر حملہ آور دہشتگرد فرار ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرحدی علاقے مڑھا میں خوارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا اس دوران پنجاب پولیس ڈی جی خان، سی ٹی ڈی اور رینجرز کا پنجاب و خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے مڑھا میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    خوارجی دہشتگرد بھاری اسلحہ کے ساتھ پولیس ٹیموں پر حملہ آور ہوئے، جس پر پولیس ٹیموں نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں خوارجی دہشت گرد پہاڑوں میں فرار ہو گئے اسی دوران خوارجی دہشت گردوں کے ایک اور گروہ نے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر اچانک حملہ کردیا، 15 سے 20 خوارجی دہشت گرد چیک پوسٹ لکھانی پر چاروں طرف سے حملہ آور ہوئے، جس پر تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشتگردوں کی نشاندہی کی گئی۔

    یورپ اور امریکہ ایک،ٹرمپ ڈرامہ چین کا راستہ روکنا؟تجزیہ:شہزاد قریشی

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خوارجی دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینیڈ اور دیگر بھاری اسلحہ کا استعمال کیا جب کہ پولیس کے جانبازوں نے مشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکے فوری جوابی کارروائی کی، جس نے خوارجی دہشت گردوں کو پسپائی اور فرار ہو نے پر مجبور کر دیا موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

    حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی ،اویس لغاری

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی کمانڈ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کی جب کہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیر کمانڈ ایلیٹ فورس اور کیو آر ایف کی بیک اپ ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں، آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بارڈر پر پولیس ٹیمیں اور تمام چیک پوسٹس پہلے سے ہائی الرٹ ہونے کے باعث حملہ ناکام بنایا گیا ہے انہوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے جوانوں کو شاباش بھی دی۔

    سائنسدانوں نے مریخ کی سرخ رنگت کا معمہ حل کرلیا

  • ہر کوئی حقیقی امن کے لیے متحد ہے،یوکرینی صدر

    ہر کوئی حقیقی امن کے لیے متحد ہے،یوکرینی صدر

    کیف: یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ہم جنگ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں مگر اس کیلئے حفاظتی ضمانتیں ضروری ہیں۔

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں یوکرینی صدر نے کہا کہ جو کچھ ان دنوں ہوا اس کے نتیجے میں ہمیں اپنے لیے یورپ کی واضح حمایت نظر آرہی ہےہر کوئی حقیقی امن کے لیے متحد ہے اور اس کے لیے سکیورٹی کی حقیقی حفاظتی ضمانتیں چا ہئیں جس کے لیے برطانیہ اور ترکیہ سمیت تمام یورپ متحد ہے اور ان کی بھی یہی پوزیشن ہے۔

    عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ

    زیلنسکی نے کہا کہ ہم امریکا کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور ہمیں امریکا سے جو بھی حمایت ملی ہم اس پر شکر گزار ہیں اور ہم نے ہمیشہ ان کا شکریہ ادا کیا ہےیوکرین میں ہماری صلاحیت اس بات پر منحصر ہے کہ ہمارے شراکت دار ہمارے لیے اور اپنی سلامتی کے لیے کیا کر رہے ہیں، ہم نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں اور اس لیے ہم کہتے ہیں کے حفاظتی ضمانتیں اس کے لیے ضروری ہیں۔

    سائنسدانوں نے مریخ کی سرخ رنگت کا معمہ حل کرلیا

  • حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی ،اویس لغاری

    حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی ،اویس لغاری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے انٹرنیشنل شراکت داروں کو بتایا کہ حکومت نے اب مزید بجلی نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کی پاور سیکٹر میں ریفارمز پر انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ اجلاس ہوا جس میں ترقیاتی شراکت داروں کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک ناجی بینہسین نے کی، اجلاس میں آئی ایم ایف، ایشیائی ترقیاتی بینک، آئی ایف سی،کے ایف ڈبلیو، جرمن سفارتخانے، ایف سی او ڈی، یو این ڈی پی اور اے آئی آئی بی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

    اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات آزاد، منصفانہ اور شفاف ہیں، آئی پی پیز کے پاس مذاکرات نہ کرنے یا ثالثی اور فرانزک آڈٹ کا آپشن موجود ہے –

    عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ

    وفد کو’ٹیک یا پے‘ سے’ٹیک اینڈ پے‘میں منتقلی، فرنس آئل پلانٹس کے خاتمے پر بریفنگ دی گئی، وفاقی وزیر اویس لغاری نے بتایا کہ حکو مت 5 سے8 سال میں گردشی قرضے کےخاتمے کیلئے روڈ میپ دے گی،حکومت نیٹ میٹرنگ کی ریشنلائزیشن کرنے جا رہی ہے۔

    کروڑوں روپے کرپٹو کرنسی کےفراڈ کے الزام پرتمنا بھاٹیہ کا ردعمل

    اویس لغاری نے وفد کو بجلی کی ہول سیل مارکیٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے ملک کی معیشت کیلئے بجلی کے ٹیرف میں کمی کی اہمیت پر زور دیا اور بتایا کہ حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی، انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ پارٹنرز کے وفد نے پاور سیکٹر میں حکومتی اصلاحات کے لیے تعاون کا یقین دلایا۔

    اسرائیل اور فلسطینی فلم سازوں کی مشترکہ فلم نے آسکرایوارڈ جیت لیا

  • سائنسدانوں نے  مریخ کی سرخ رنگت کا معمہ حل کرلیا

    سائنسدانوں نے مریخ کی سرخ رنگت کا معمہ حل کرلیا

    مریخ کو اکثر سرخ سیارہ بھی کہا جاتا ہے،مریخ ہمارے نظام شمسی کا ایسا سیارہ ہے جس پر کافی تحقیقی کام ہوچکا ہے کیونکہ یہ زمین کا پڑوسی سیارہ ہے اور وہاں تک روبوٹیک مشنز کی رسائی بھی زہرہ کے مقابلے میں زیادہ آسان ہے۔

    باغی ٹی وی: جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے مدار میں موجود مشنز اور اس کی سطح پر کام کرنے والے لینڈرز کے سائنسی ڈیٹا کو باہم ملا کر مریخ کی سرخ رنگت کا معمہ بظاہر حل کرلیا ہےان کے مطابق آئرن منرلز کی وجہ سے ہمارا پڑوسی سیارہ سرخ نظر آتا ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ اربوں برسوں کے دوران مریخ کی چٹانوں میں موجود آئرن سطح پر موجود پانی یا فضا میں موجود پانی اور آکسیجن سے ملا اور آئرن آکسائیڈ کی شکل اختیار کرگیا اس طرح کا عمل زمین پر بھی ہوتا ہے جس سے لوہے پر زنگ لگتا ہے اور اربوں برسوں کے دوران مریخ پر بننے والا آئرن آکسائیڈ ذرات میں تقسیم ہوکر گرد کی شکل اختیار کرگیا اور پورے سیارے پر تیز ہواؤں کے نتیجے میں پھیل گیا۔

    ہائیکورٹ اور آئینی بنچز کے ججز کی سلیکشن کیلئے طریقہ کار طے کرنے سے متعلق کمیٹی تشکیل

    ماضی میں بھی مریخ پر موجود آئرن آکسائیڈ پرتحقیقی کام کیا گیا مگر وہ سب اسپیس کرافٹ کے مشاہدات پر مبنی تھا جس میں پانی کے شواہد دریافت نہیں ہوئے اس نئی تحقیق میں متعدد مشنز کے ڈیٹا کو مدنظر رکھا گیا اور مریخ پر موجود گرد کی نقل تیار کی گئی جس سے عندیہ ملا کہ ٹھنڈے پانیوں میں موجود ایک منرل سے مریخ کی رنگت سرخ ہوئی۔

    اسرائیل اور فلسطینی فلم سازوں کی مشترکہ فلم نے آسکرایوارڈ جیت لیا

    محققین نے بتایا کہ مریخ سرخ سیارہ ہے اور اب ہم یہ سمجھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ آخر مریخ کی رنگت سرخ کیوں ہوئی، سائنسد ا ن عرصے سے حیران تھے کہ آخر مریخ کی گرد میں آئرن آکسائیڈ کی مقدار کتنی ہےاگرچہ مریخ بھر میں یہ گرد موجود ہے مگر اس پر تحقیق بہت مشکل ہے کیونکہ وہاں تک انسانوں کی رسائی ابھی تک نہیں ہوسکی، تحقیق میں آئرن آکسائیڈ کی ایک مختلف قسم کی نشاندہی کی گئی جس میں پانی موجود تھا اور یہ قسم ٹھنڈے پانیوں میں تیزی سے بنتی ہے اور مریخ پر اس کی موجودگی کی ممکنہ وجہ یہی ہے کہ زمانہ قدیم میں سطح پر پانی موجود ہوگا-

    عیدا لفطر کب منائی جائے گی؟

  • ہائیکورٹ اور  آئینی بنچز کے ججز کی سلیکشن کیلئے طریقہ کار طے کرنے سے متعلق کمیٹی تشکیل

    ہائیکورٹ اور آئینی بنچز کے ججز کی سلیکشن کیلئے طریقہ کار طے کرنے سے متعلق کمیٹی تشکیل

    اسلام آباد: ہائیکورٹ اور آئینی بنچز کے ججز کی سلیکشن کیلئے طریقہ کار طے کرنے سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی گئی-

    باغی ٹی وی : ہائی کورٹ اور آئینی بنچز کے ججز کی سلیکشن کیلئے طریقہ کار طے کرنے سے متعلق جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی کمیٹی میں شامل ہیں، حکومت کی طرف سے فاروق نائیک جبکہ اپوزیشن کی جانب سے سینیٹر علی ظفر کمیٹی کا حصہ ہیں۔

    اسی طرح پاکستان بار کونسل کی نمائندگی کیلئے احسن بھون کمیٹی کا حصہ ہیں، نیاز محمد خان کمیٹی کے سیکریٹری نامزد کیے گئے، کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی-

    عیدا لفطر کب منائی جائے گی؟

    کروڑوں روپے کرپٹو کرنسی کےفراڈ کے الزام پرتمنا بھاٹیہ کا ردعمل

    اسرائیل اور فلسطینی فلم سازوں کی مشترکہ فلم نے آسکرایوارڈ جیت لیا

  • عیدا لفطر کب منائی جائے گی؟

    عیدا لفطر کب منائی جائے گی؟

    لاہور: رویت ہلال ریسرچ کونسل نے کہا ہے کہ اس سال 29 روزوں کے بعد عیدالفطر پیر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق اتوار 30 مارچ کی شام پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوا وہاں چاند کی رویت بہ آسانی ہو جائے گی تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جا ئے گا۔

    خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر تین بجکر 58 منٹ پر پیدا ہو گا ، 29 رمضان المبارک 30 مارچ کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت ہلال کیلیے 18 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے وہ تمام علاقوں میں 26 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چکی ہو گی۔

    کروڑوں روپے کرپٹو کرنسی کےفراڈ کے الزام پرتمنا بھاٹیہ کا ردعمل

    اداکارہ ریشم کی فٹنس کا راز کیا؟

    رمضان المبارک کی آمد پروینا ملک کا نیا کلام جاری

  • کروڑوں روپے  کرپٹو کرنسی کےفراڈ   کے الزام پرتمنا بھاٹیہ کا ردعمل

    کروڑوں روپے کرپٹو کرنسی کےفراڈ کے الزام پرتمنا بھاٹیہ کا ردعمل

    ممبئی: بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے 2کروڑ 40 لاکھ بھارتی روپے کے کرپٹو کرنسی فراڈ کیس میں ملوث ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی :ادکارہ تمنا بھاٹیہ نے 2 کروڑ40 لاکھ بھارتی روپے کے مبینہ فراڈ میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہےکرپٹو کرنسی فراڈسے متعلق خبروں پر اداکارہ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا اس اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں،اسطرح کی غلط معلوما ت پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہوں، میری ٹیم ضروری قانونی کارروائی کے لیے صورتِ حال کا جائزہ لے رہی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ میرے کرپٹو کرنسی فراڈ میں ملوث ہونے کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، میری میڈیا اور اپنے دوستوں سے گزارش ہے کہ براہ مہربانی ایسی کوئی بھی جعلی، گمراہ کن اور جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں‘ ۔

    اسرائیل اور فلسطینی فلم سازوں کی مشترکہ فلم نے آسکرایوارڈ جیت لیا

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پر حال ہی میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ پولیس نے اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور کاجول اگروال کو کرپٹو کرنسی فراڈ کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے تھانے طلب کیا ہے جب کہ اداکارہ تمنا بھاٹیہ 2کروڑ 40 لاکھ روپے کے کرپٹو کرنسی فراڈ کیس میں ملوث ہیں۔

    یاد رہے کہ تمنا بھاٹیہ کو آخری مرتبہ اویناش تیواری اور جمی شیرگل کے ساتھ فلم ’ سکندر کا مقدر ‘میں دیکھا گیا تھا تاہم اداکارہ اب جلد ہی ہارر تھرلر فلم’ اوڈیلا 2 ‘ میں نظر آئیں گی۔

    اداکارہ ریشم کی فٹنس کا راز کیا؟

  • اسرائیل اور فلسطینی فلم سازوں کی مشترکہ فلم نے آسکرایوارڈ جیت لیا

    اسرائیل اور فلسطینی فلم سازوں کی مشترکہ فلم نے آسکرایوارڈ جیت لیا

    اسرائیل اور فلسطینی فلم سازوں کی مشترکہ فلم No Other Land نے اتوار کو بہترین دستاویزی فلم کا آسکرایوارڈ جیت لیا-

    باغی ٹی وی : فلم کی کہانی باسل اڈرا کی زندگی پر مبنی ہے، جو اپنے آبائی شہر یاتا کی تباہی کو دستاویز کرنے کے لیے خطرات مول لیتا ہے۔ اس کے بعد، اس کی ملاقات اسرائیلی صحافی یوول ابراہم سے ہوتی ہے جو اس کی کہانی کو عالمی سطح پر پہنچانے میں اس کی مدد کرتا ہے۔

    اڈرا نے ایوارڈ کی تقریب میں کہا کہ ”No Other Land“ فلسطینی عوام کی تلخ حقیقت کی عکاسی کرتی ہے جو دہائیوں سے اسرائیلی قبضے کے تحت جھیل رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے امید رکھتے ہیں کہ وہ ایسی زندگی نہ گزارے جو وہ خود گزار رہے ہیں۔

    ایرانی صدر کے مشیر اپنے عہدے سے مستعفی

    ابراہم نے اس تعاون کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی آوازیں ایک ساتھ ہونے پر زیادہ طاقتور ہیں اور فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے ایک منصفانہ سیاسی حل ممکن ہےانہوں نے اسرائیلی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ اس صورت حال کا حل نسل پرستی کے بغیر اور دونوں قوموں کے حقوق کے ساتھ ممکن ہے۔

    بالی وڈ ریپر اور سنگر یو یو ہنی سنگھ کا شراب چھوڑنے کا انکشاف

  • ایرانی صدر کے مشیر  اپنے عہدے سے مستعفی

    ایرانی صدر کے مشیر اپنے عہدے سے مستعفی

    تہران: ایرانی صدر کے مشیر برائے تزویراتی امور محمد جواد ظریف اتوار کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی :”العربیہ” کے مطابق محمد جواد ظریف کا استعفیٰ 2 مارچ کو اقتصادی و مالی امور کے وزیر عبدالناصر ہمتی سے پوچھ گچھ کے بعد سامنے آیا،اس سے قبل بعض ذرائع کی جانب سے خبر سامنے آئی تھیں کہ ظریف پر استعفیٰ دینے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے ان میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف شام ہیں جنہوں نے ظریف کی برطرفی کے بجائے استعفے کی تجویز دی۔

    مخالفین کے نزدیک ایرانی صدر کے مشیر برائے تزویراتی امور کے طور پر ظریف کا تقرر غیر قانونی تھا اس لیے کہ ان کے دو بیٹے امریکی شہریت رکھتے ہیں اس معاملے نے حالیہ ہفتوں کے دوران میں میڈیا اور اپوزیشن حلقوں کے بیچ وسیع تنازع پیدا کر دیا تھا۔

    رمضان المبارک کی آمد پروینا ملک کا نیا کلام جاری

    محمد جواد ظریف اس سے قبل حسن روحانی کی حکومت (2013 سے 2021) میں بطور وزیر خارجہ فرائض انجام دے چکے ہیں وہ ان مذاکرات کی اہم ترین شخصیات میں سے ہیں جن کے نتیجے 14 جولائی 2015 کو ایران اور بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے پر دستخط ہوئے ظریف ایران اس معاہدے کے منصوبہ ساز قرار دیئے جاتے ہیں، سال 2024 میں ہونے والے آخری صدارتی انتخابات میں ظریف ، مسعود پزشکیان کے حمایتی رہے انہوں نے موجودہ صدر کے لیے اصلاح پسندوں اور اعتدال پسندوں کی تائید حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    اداکارہ ریشم کی فٹنس کا راز کیا؟

  • اداکارہ ریشم کی فٹنس کا راز کیا؟

    اداکارہ ریشم کی فٹنس کا راز کیا؟

    لاہور:پاکستانی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ وہ ذاتی لنگر خانہ کھولنا چاہتی ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکارہ ریشم نے حال ہی میں ایک نجی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں فٹنس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ میری فٹنس کا راز میرے غم ہیں، بھائی کی وفات کے بعد روٹی میرے گلے سے نہیں اترتی تھی، میں نے 8 سے 9 ماہ صرف چائے اور کیک رسک پر گزارا کیا۔

    اداکارہ نے بتایا کہ بھائی کی وفات سے قبل بھی میں انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ کر رہی تھی مگر بھائی کے دنیا سے چلے جانے کے بعد 16 گھنٹے کی فاسٹنگ 24 گھنٹے تک بھی چلی جاتی تھی، بھائی کی موت کے غم سے نکلی تو بہت قریبی دوست کا انتقال ہو گیا، یکے بعد د یگرے غم ہی میری فٹنس کا راز ہیں۔

    خاتون نے سوکن کو قتل کر کے لاش بوری میں چھپا دی

    دوران انٹرویو اداکارہ ریشم نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں اپنا ذاتی لنگر خانہ کھولوں تاکہ میرے دنیا سے چلے جانے کے بعد میرا لنگر خانہ میرے لیے صدقۂ جاریہ بنے، میں ایک جگہ خرید کر وہاں لنگر خانہ کھولنا چاہتی ہیں ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی اپنی اس خواہش سے متعلق دعا کرنے کی اپیل کی۔

    بالی وڈ ریپر اور سنگر یو یو ہنی سنگھ کا شراب چھوڑنے کا انکشاف