Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • رمضان المبارک کی آمد پروینا ملک کا نیا کلام جاری

    رمضان المبارک کی آمد پروینا ملک کا نیا کلام جاری

    کراچی: پاکستانی معروف فلم و ٹی وی اداکارہ وینا ملک نے رمضان المبارک کے حوالے سے نیا پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ وینا ملک اپنے حوالے افئیرز اور انٹرویوز کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں نت نئے فیشن فوٹو شوٹس کے بعد اب وینا ملک اپنی مکمل البم ریکارڈ کر وا رہی ہیں جس کے گانے اداکارہ کی مادری زبان سرائیکی میں ہوں گے،وینا ملک نے رمضان المبارک کی آمد پر اپنا نیا کلام بھی جاری کیا ہے۔

    انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں انہیں اپنے نئے کلام کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس کا عنوان ’میں بھی روزے رکھوں گی‘ ہے،وینا ملک کے اس کلام پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

    showbiz

    دوسری جانب اداکارہ نے پہلے روزے کے دوران ایک اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ انہیں روزہ لگ رہا ہے۔

    مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس کی مکمل تفصیلات سامنے آ گئیں

    عمران خان سے ملاقات بارے درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد ہائیکورٹ،عمران خان کے سابق سکیورٹی انچارج کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

  • ایم کیو ایم کے کنوینراس وقت بلکل بے بس ہیں،سعید غنی

    ایم کیو ایم کے کنوینراس وقت بلکل بے بس ہیں،سعید غنی

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی نے ایم کیو ایم پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے-

    باغی ٹی وی :رپورٹ کےمطابق صوبائی سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گذری کےعلاقے میں اکبری فٹبال گراونڈ کا افتتاح کردیا، ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے ایم این اے مرزا اختیار بیگ، وقار مہدی دیگرموجود تھے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ آج ہم نے اکبری فٹبال گراونڈ کا افتتاح کیا ہے، پیپلزپارٹی نے جو ترقیاتی منصوبوں کا پلان کیا تھا وہ پورا ہورہا ہے، رمضان میں بھی اور رمضان کے بعد بھی کئی منصوبوں کےافتتاح ہونے ہیں، اس فٹبال گراونڈ کی حالت بہت خراب تھی ،اس فٹبال گراونڈ میں چھوٹا سا پارک بھی بنایا گیا ہے، گورنر سندھ کومزید سیکیورٹی کی ضرورت ہے تو ہم فراہم کریں گے، صرف دھمکیوں کی بناپرصوبےکی امن کےصورتحال پربات نہیں کرسکتے۔

    وزیراعظم کی چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات کی ہدایت

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے لوگوں کو روزگار دے لیکن یہ نہیں ہوسکتاکہ سڑکوں کو بند کرکے روزگارفراہم کیاجائے، اگر ریڑی والے روڈ پر دکان بنا کر روزگار کریں گے تو یہ غلط ہے، ہمیں لوگوں کو سہولیات دینی ہے امید ہے اس علاقے کے لوگ کھیلیں گے،صلاحیتوں کو اجاگر کریں گے،امید ہے یہاں سے بڑے کھلاڑی نکلیں گے-

    وزیر بلدیات نے کہا کہ سندھ حکومت نے جتنا کھیلوں میں کام کیا ہے شاید اتنا کسی اور نے نہیں کیا ہو، ہاکی، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے گراونڈ بنائے ہیں، ہم کوشش کرتے ہیں ہر سہولت فراہم کریں، ایم کیو ایم والےفارغ ہوگئے، ایم کیو ایم پی ایس پی کے قبضے میں ہے، ایم کیو ایم کے کنوینراسوقت بلکل بے بس ہے کے ایم سی،واٹر کارپوریشن کےواجبات ہیں،وہ ایم کیو ایم کے دورمیں رہے ہیں،کے ڈی اے نے ہم سے 3 ارب مانگے ہیں وہ ہم ان کو دے رہے ہیں۔

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں بلکل پانی کا مسئلہ ہے، لیکن اب پانی ضائع نہیں ہورا ہے پانی شہرمیں ٹھیک طرح سےآرہاہے، یونیورسٹی روڈ پر کچھ لیکیج تھے آج بہتر ہوگیا ہے۔

  • ٹرمپ سے کشیدگی کے بعد یوکرینی صدر  کا برطانیہ  میں پر تپاک خیر مقدم

    ٹرمپ سے کشیدگی کے بعد یوکرینی صدر کا برطانیہ میں پر تپاک خیر مقدم

    لندن:ٹرمپ سے کشیدگی کے بعد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا برطانیہ پہنچنے پر تپاک خیر مقدم کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر زیلنسکی اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات میں دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبا دلہ ہوا تھاٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے زیلنسکی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ امریکی امداد کا مناسب شکریہ ادا نہیں کر رہے ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کو آئندہ کسی بھی امداد کے لیے امریکی شرائط کو تسلیم کرنا ہوگا-

    امریکا کے دورے کے بعد زیلنسکی برطانیہ پہنچے جہاں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں انہیں گرمجوشی سے خوش آمدید کہا زیلنسکی کی لندن آمد پر ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کا استقبال کیا برطانوی وزیراعظم نے یوکر ین کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ برطانیہ یوکرین کے ساتھ ہے اور جتنا وقت بھی لگے، اس کی حمایت جاری رہے گی۔

    وزیراعظم کی چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات کی ہدایت

    یہ ملاقات اتوار کو ہونے والے یورپی سربراہی اجلاس سے پہلے ہوئی، جہاں یوکرین کی حمایت اور یورپی سیکیورٹی کے معاملات پر غور کیا جائے گا،برطانیہ اور یوکرین نے 2.26 بلین پاؤنڈز کی نئی مالی امداد کا بھی اعلان کیا جو یوکرین کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال ہوگی ،زیلنسکی نے برطانیہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ حمایت آئندہ بھی جاری رہے گی۔

    زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں کشیدگی کے باوجود امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے کا عندیہ دیا اور کہا کہ یوکرین امریکہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے

  • وزیراعظم کی  چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات  کی ہدایت

    وزیراعظم کی چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے خور و نوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے-

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی کی سپلائی اور قیمت کے کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں انہوں نے حکام کو چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

    رپورٹ کے مطابق اجلاس کو چینی کی پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں چینی کاوافر اسٹاک موجود ہےصوبائی سطح پر چینی کی ارزاں نرخوں پرفروخت کیلئے فئیر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں چینی کی اسمگلنگ مکمل ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات لئے جائیں گے اور اسمگلرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

    چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار، 3 کھلاڑی آؤٹ

    صوبائی چیف سیکرٹریز نے اجلاس کو بریفنگ دی کہ چینی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی، اس حوالے سے انتظامیہ ضلع کی سطح پر مستعدی سے کام کرے گی۔

    اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو اشیائے خور و نوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گزشتہ مہینوں میں حکومت نے چینی کی اسمگلنگ پر سخت کارروائی کی جس سے چینی کی اسمگلنگ کے خاتمے میں مدد ملی۔

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے

    وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کی خلاف سخت کارروائی کرنے کا کہا، وزیراعظم نے رمضان المبارک میں چینی اور دیگر اشیائے خور و نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر عام آدمی کو سستے داموں اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنائیں، رمضان المبارک میں چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے کنٹرول کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    عسکری کارروائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار و قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین ، اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں موجود تھے۔

  • مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے

    مکہ،مدینہ: مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے ہوگا۔

    باغی ٹی وی: حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق مقررہ تعداد مکمل ہونے تک اعتکاف رجسٹریشن جاری رہے گی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اعتکاف کے خواہشمند 5 مارچ کو دن 11 بجے سے اتھارٹی پورٹل پرکوائف رجسٹرکراسکتے ہیں حرمین شریفین میں ہرمعتکف کو خصو صی کارڈ اور لاکر دیا جائے گا۔

    دوسری جانب سعودی وزارت صحت کی جانب سے عمر زائرین کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہیں، سعودی وزارت صحت نے ’صحت مند زندگی‘ کے عنوان سے مہم کا آغاز کردیا، وزارت صحت کے مطابق عمرہ زائرین حفاظتی ٹیکے لگوا کر آئیں تاکہ وبائی امراض سے محفوظ رہیں، عمرہ کے سفر سے 10 روز قبل گردن توڑبخارکی ویکسین لگوانا ضروری ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار، 3 کھلاڑی آؤٹ

    سعودی وزارت صحت کے مطابق اس ویکسینیشن سے وبائی مرض سے محفوظ رہنے میں کافی مدد ملتی ہےاس کے علاوہ موسمی بخاراورانفلوئینزا سے بچاؤ کی بھی ویکسینیشن پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ معمر اور مریض افراد عمرہ روانگی سے 2 ہفتے قبل ویکیسنیشن ضرورکروائیں، ویکیسنیشن کروائیں تاکہ صحت مند رہ کر عمرہ آسانی اوریکسوئی سےکرسکیں۔

    عسکری کارروائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

  • چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار، 3 کھلاڑی آؤٹ

    چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار، 3 کھلاڑی آؤٹ

    دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ اوربھارت کے درمیان میچ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: یہ میچ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں کیویز نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہےنیوزی لینڈ کے خلاف بھارت ٹاپ آرڈر مشکلات کا شکار ہےبھارتی ٹیم کے تین کھلاڑی 30 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے، شبھمن گل 2، روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    بھارت کے شری یاس ایئر نے سب سے زیادہ 79رنز کی اننگ کھیلی، ہاردک پانڈیا نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے جبکہ اکثر پٹیل نے 42 رنز اسکور کیے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر میٹ ہنری نے شاندار بولنگ اور 42 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا کائل جیمیسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے کے آخری میچ میں ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر اہلیہ انوشکا شرما کے ردعمل کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    ویرات کوہلی کا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کیرئیر کا 300 واں ون ڈے انٹرنیشنل ہے۔ پاکستان کے خلاف سنچری بنانے والے ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئےنیوزی لینڈ کے فلپس نے کوہلی کا شاندار کیچ لیا جس پر کوہلی بھی حیران نظر آئےشوہر کے آؤٹ ہونے پر گراؤنڈ میں موجود انوشکا شرما نے بھی سرپر ہاتھ رکھ کر حیرانی کا اظہار کیاانوشکا کے ردعمل کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ میچ میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل کھیلنا چاہتے ہیں اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ گروپ اے میں سر فہرست رہنا چاہتے ہیں، کوشش ہوگی میچ لازمی جیتیں۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ٹیم میں ڈیرل مچل کی واپسی ہوئی ہے۔

    کیویز اور بھارت کا یہ میچ اس لیے اہم ہے کہ اس کے نتیجے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن واضح ہوجائے گی اس میچ کے بعد پتہ چلے گا کہ کون سی ٹیم سیمی فائنل میں کس سے مقابلہ کرے گی، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا پہنچ چکی ہیں۔

    بھارتی اسکواڈ

    کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکسر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی

    نیوزی لینڈ اسکواڈ

    کپتان مچل سینٹنر، راچن رویندرا، ول ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، کائل جیمیسن اور ول اوورکے

  • اسرائیل نے غزہ کو فوڈ سپلائی مکمل بند کر دی

    اسرائیل نے غزہ کو فوڈ سپلائی مکمل بند کر دی

    مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیل نے فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کو قبول کرنے سے انکار کے بعد امداد لے جانے والے ٹرکوں اور گاڑیوں کو غزہ جانے سے روک دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اسرائیل نے اعلان کیا کہ غزہ پٹی کے لیے ہر قسم کی اشیائے خورد و نوش اور ضروری سامان کی ترسیل فوری طور پر معطل کر دی گئی ہے ساتھ ہی اسرائیلی حکومت نے حماس کو خبردار کیا کہ اگر اس نے عبوری فائر بندی میں توسیع قبول نہ کی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق، امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے مندوب اسٹیو وٹکوف نے تجویز دی ہے کہ غزہ میں رمضان اور یہودی تہوار پاس اوور کے دوران ایک عبوری جنگ بندی ہونی چاہیے اس تجویز کے تحت جنگ بندی کے پہلے ہی روز حماس کو اسرائیلی یرغمالیوں میں سے نصف کو رہا کرنا ہوگا باقی یرغمالیوں کی رہائی مستقل جنگ بندی معاہدے سے مشروط ہوگی۔

    ملک میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد پر آ گئی ہے،رانا ثنا اللہ

    اسرائیلی اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے حماس نے اسرائیل پر وعدہ خلافی کا الزام لگایا حماس کے سینیئر عہدیدار محمود مرداوی نے کہا کہ یہ اسرائیل کی ایک اور چال ہے، جو یرغمالیوں کی رہائی میں مزید تاخیر پیدا کرے گی اس طرح یرغمالیوں کی زندگیاں مزید خطرے میں پڑ جائیں گی اور ان کے اہل خانہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

    حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ جنگ بندی کے اصل معاہدے کے مطابق سیز فائر کے دوسرے مرحلے کے لیے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے، جب کہ پہلا مرحلہ ہفتے کو ختم ہو چکا ہے اسرائیل دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع نہ کرنے کا ذمہ دار ہے، اور الزام عائد کیا کہ اسرائیل غزہ سے باقی قیدیوں کی بازیابی چاہتا ہے، جب کہ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے امکانات کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

    عسکری کارروائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    ایک روز قبل بھی حماس نے اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو جائے، ہم معاہدے کی تمام شرائط، تمام مراحل اور تفصیلات پر عمل درآمد کے لیے اپنے مکمل عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

    یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور فریقین کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل اور حماس کے درمیان مستقل جنگ بندی پر اتفاق نہ ہوا تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

    قصور:انتظامیہ کی نا اہلی ،شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس گندگی کے ڈھیر میں تبدیل،ویڈیو

  • ملک میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد پر آ گئی ہے،رانا ثنا اللہ

    ملک میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد پر آ گئی ہے،رانا ثنا اللہ

    فیصل آباد: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد پر آ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں اقلیتی برادری میں مینارٹی کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیت پاکستان میں برابر کے شہری ہیں، جبکہ پاکستان کا قانون اور آئین شہریوں میں کوئی فرق روا نہیں رکھتا ملک کا آئین اور قانون تمام شہریوں کو یکساں حقوق دیتا ہےلیکن انتہا پسند عناصر منفی پراپیگنڈا کرتے ہیں، موجودہ حکومت عام عوام کو سہولت دینا چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد پر آگئی ہے ملک میں جب بھی ن لیگ کی حکومت آئی تو ملک نےترقی کی ہےمعلوم ہےان پیسوں سےساری ضرورتیں پوری نہیں ہوسکتیں تاہم یہ پیسے آپ کےماہانہ بجٹ میں ایڈجسٹ ضرور ہوسکتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں ہمت کارڈ سمیت دیگر منصوبے شروع کیے، اگر میڈیا کو اشتہار نہ ملیں تو میر ے سامنے یہ کھڑے کیمرے گر جائیں۔ اور اگر اشتہارات قانون سے تجاوز کریں پھر ضرور پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔

    عسکری کارروائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    تیسری جنگ عظیم،نیوکلئیر حملے کی صورت میں پاکستان کےمحفوظ مقامات

    سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کے ہاں بچے کی آمد متوقع

  • عسکری کارروائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    عسکری کارروائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے ملیر میں مشترکہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکری کارروائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم زبیر احمد عرف زبیو تمپ بلوچستان کا رہائشی ہے اور ملزم نے 2016 میں بی آر اے کے کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے گروپ میں شمولیت ختیار کی، گرفتار ملزم نے 2016 میں معسکرغزن مکران بلوچستان سے 6ماہ کی عسکری تربیت حاصل کی، ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں بشمول کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکر ی کارروائیاں کیں اور سیکیورٹی فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا۔

    ملزم نے دوران تفتیش مزید انکشاف کیا کہ 2016 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مند بھلو ایف سی چیک پوسٹ تمپ گریڈ اسٹیشن ایف سی کیمپ، رود بن ایف سی چیک پوسٹ پر راکٹ لانچر اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملے کیے۔ ان کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔

    تیسری جنگ عظیم،نیوکلئیر حملے کی صورت میں پاکستان کےمحفوظ مقامات

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم 2016 سے 2019 تک بلوچستان میں انتہائی سرگرم رہا گرفتار ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے سال 2020 میں بیرون ملک دبئی فرار ہو گیا تھا اور بیرون ملک سے اپنا نیٹ ورک چلاتا رہا، ملزم بیرون ملک سے بی ایم او کے لیے فنڈنگ اور متعدد افراد کی ذہن سازی بھی کرتا رہا ملزم حال ہی میں دبئی سے کراچی پہنچ کر اپنا گروپ منظم کرکے دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں، ملزم کو اسلحہ ایمونیشن سمیت مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کے ہاں بچے کی آمد متوقع

  • تیسری جنگ عظیم،نیوکلئیر حملے کی صورت میں پاکستان کےمحفوظ مقامات

    تیسری جنگ عظیم،نیوکلئیر حملے کی صورت میں پاکستان کےمحفوظ مقامات

    دنیا اس وقت ایک خطرناک صورتحال سے دوچار ہے،یورپ تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر پہنچ سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ایک غلط قدم کشیدگی کو دوبارہ بھڑکا سکتا ہے، جس سے یورپ تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر پہنچ سکتا ہے ٹرمپ نے ولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی ہے جو اچھی نہیں رہی، اگر کو ئی معاہدہ طے نہ پایا تو یورپ خود کو ولادیمیر پیوٹن کی فوج کے سامنے کھڑا پائے گااور اگر پیوٹن نے جوہری جنگ چھیڑ دی تو دنیا میں چند ہی مقامات ہیں جو محفوظ رہ سکیں گے۔

    جوہری جنگ کے خطرات کے پیش نظر، دنیا بھر کے لوگ اپنی سلامتی کے بارے میں فکر مند ہیں، اگر پیوٹن نے یوکرین کے لیے مغربی امداد پر سخت ردعمل دیا اور جوہری ہتھیار استعمال کیے، تو اس کے نتیجے میں عالمی سطح پر خوراک کی قلت اور تباہی پھیل سکتی ہے،تاہم، کچھ مقامات ایسے ہیں جو جوہری جنگ کے اثرات سے نسبتاً کم متاثر ہوں گے، جن میں پاکستان کے چند علاقے بھی شامل ہیں۔

    قصور:انتظامیہ کی نا اہلی ،شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس گندگی کے ڈھیر میں تبدیل،ویڈیو

    لیسٹر یونیورسٹی میں بین الاقوامی سیاست کے پروفیسر اینڈریو فوٹر کے مطابق، ’جوہری حملے کے ابتدائی اثرات سے بچنے کے لیے محفوظ ترین مقامات وہ ہوں گے جو بڑے شہروں، صنعتی مراکز اور فوجی تنصیبات سے دور ہوں، اور جہاں پہاڑ موجود ہوں تاکہ دھماکے کے اثرات سے تحفظ مل سکے۔‘

    پاکستان میں ممکنہ محفوظ مقامات

    شمالی علاقہ جات (گلگت بلتستان، چترال، سوات کے دور دراز علاقے)

    یہ علاقے پہاڑوں سے گھرے ہوئے ہیں اور بڑے شہروں سے کافی فاصلے پر ہیں۔ یہاں کم آبادی کی وجہ سے تابکاری اثرات کم ہو سکتے ہیں۔ جنگی حکمتِ عملی کے تحت بھی یہ علاقے کم اہم سمجھے جاتے ہیں، اس لیے نشانہ بننے کا امکان کم ہے۔ جبکہ پہاڑ نیوکلئیر دھماکے کے جھٹکوں اور تابکاری کے اثرات کو کسی حد تک روک سکتے ہیں۔

    وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے

    بلوچستان کے ویران اور پہاڑی علاقے (مثلاً خاران، کوہِ سلیمان، چاغی کے دور دراز علاقے)

    بلوچستان میں بہت سے ایسے علاقے ہیں جو ویران اور آبادی سے خالی ہیں۔ یہ علاقے فوجی اور صنعتی مراکز سے کافی فاصلے پر ہیں، اس لیے ہدف بننے کے امکانات کم ہیں۔ بلوچستان میں زیرِ زمین غاریں اور پہاڑ ہیں جو نیوکلئیر حملے کے اثرات سے بچنے میں مددگار ہو سکتے ہیں۔

    کشمیر کے بلند و بالا پہاڑی علاقے (وادی نیلم، استور، دیوسائی)

    نیوکلئیر حملے کی صورت میں تابکاری زیادہ تر میدانوں میں پھیلتی ہے، جبکہ بلند پہاڑی علاقے کچھ حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔ ان علاقوں میں قدرتی پانی کے ذخائر موجود ہیں جو نیوکلئیر اثرات کے بعد بھی زندگی کو برقرار رکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

    آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملنے کا امکان، جائزہ مشن کل پاکستان پہنچے گا

    صحرائی علاقے (تھر، چولستان، بلوچستان کے ریگستانی علاقے)

    اگرچہ صحرا میں پانی اور خوراک کے مسائل ہوں گے، لیکن یہ علاقے بڑے شہروں اور فوجی تنصیبات سے دور ہیں، جس کی وجہ سے براہ راست حملے کا امکان کم ہے۔ تابکاری کے بادل عام طور پر نمی والے علاقوں میں زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں، جبکہ خشک اور کم آبادی والے علاقوں میں یہ خطرہ کچھ کم ہو سکتا ہے۔

    علاوہ ازیں دنیا میں بھی ایسے مقامات ہیں جو محفوظ ہوسکتے ہیں-

    ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتے ہیں،وفاق ٹی او آرز منظور کرے،بیرسٹر سیف

    برطانیہ کے محفوظ مقامات
    انگلسی (Anglesey): نارتھ ویلز کے ساحل پر واقع ایک جزیرہ ہے، جو اپنی دور دراز جگہ اور کم آبادی کی وجہ سے حملے کا کم امکان رکھتا ہے۔

    کارن وال (Cornwall): یہ ایک کم آبادی والا دیہی علاقہ ہے، جہاں زرعی زمین اور اٹلانٹک اوشین سے متصل ساحلی پٹی ہے، جو کسی بھی بڑے حملے سے نسبتاً محفوظ رہ سکتی ہے۔

    دنیا کے سب سے محفوظ مقامات

    انٹارکٹیکا (Antarctica): یہ دنیا کا سب سے کم آبادی والا براعظم ہے، جو اپنی 5.5 ملین مربع میل کی بڑی زمین کی وجہ سے ہزاروں پناہ گزینوں کو پناہ دے سکتا ہے۔

    ٹرمپ نے امریکا میں انگریزی کو سرکاری زبان بنانے کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیئے

    سوئٹزرلینڈ: ایک ایسا ملک جس کی غیر جانبداری کی طویل تاریخ ہے۔ اس کے وسیع پہاڑی علاقے اور جوہری حملوں سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے پناہ گاہیں جنگ کے اثرات سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

    جنوبی امریکہ کے ممالک: چلی، یوروگوئے اور ارجنٹائن جیسی ریاستیں بھی جوہری جنگ کی صورت میں بہتر مقامات ہو سکتی ہیں، کیونکہ یہ دنیا کے بڑے خوراک پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہیں، جس سے یہاں خوراک کی قلت کا امکان کم ہوگا۔

    نیوکلئیر حملے کے دوران بچاؤ کے اقدامات

    زیر زمین پناہ گاہیں (Bunkers): اگر کسی علاقے میں محفوظ پناہ گاہیں یا غاریں موجود ہوں تو وہ زیادہ محفوظ ہو سکتی ہیں۔

    ٹرمپ نے امریکا میں انگریزی کو سرکاری زبان بنانے کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیئے

    کھانے پینے کا ذخیرہ: جنگ کی صورت میں خوراک اور پانی کی قلت ہو سکتی ہے، اس لیے ایسے علاقوں میں جانے کی کوشش کریں جہاں قدرتی وسائل زیادہ ہوں۔

    تابکاری سے بچاؤ: نیوکلئیر حملے کے بعد ہوا میں تابکاری کے ذرات ہوتے ہیں، اس لیے ماسک پہننا اور جلدی سے کسی محفوظ جگہ میں جانا ضروری ہے۔

    دنیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر، عالمی رہنما اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ پیوٹن کے ممکنہ اقدامات سے نمٹنے کے لیے کون سی حکمت عملی اختیار کی جائے تاہم، اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے، تو لوگ ایسے مقامات کی تلاش میں ہوں گے جہاں وہ جنگ کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

    وکیل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، ملزم ارمغان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج