Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • قومی اسمبلی میں سانحہ اے پی ایس کے 10 سال مکمل ہونے پر متفقہ قرارداد منظور

    قومی اسمبلی میں سانحہ اے پی ایس کے 10 سال مکمل ہونے پر متفقہ قرارداد منظور

    اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں سانحہ اے پی ایس کے 10 سال مکمل ہونے پر متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی ۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے پیش کی، جس میں لکھا گیا ہے کہ یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ اے پی ایس کے شہید بچوں کی قربانی نے پورے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیاہے ۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت ایوان اور عوام اعادہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، یہ ایوان دہشتگردی کے خلاف فورسزکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے یہ ایوان 16 دسمبر کو قومی دن کے طور پر منانے کی سفارش کرتا ہے ، معصوم بچوں، اسٹاف اور اسکولز نے ناقابل یقین بہادری کا مظاہرہ کیا ،شہداء کی قربانی نے قوم کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف یکجا کیا۔

    قرارداد کے مطابق یہ ایوان پاکستان کی آرمڈ فورسز اور مسلحہ افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، ایوان معاشرے کے تمام طبقات سے دہشت گردی سے پاک پاکستان کی تعمیر کے لئے یکجا ہونے کا مطالبہ کرتا ہے یہ ایوان پاکستان کو دہشت گردی سے مکمل پاک کرنے کا اعادہ کرتا ہے۔

  • صحافی حضرات ہمیں معاشرے کی نبض بتاتے ہیں،اعظم نذیر تارڑ

    صحافی حضرات ہمیں معاشرے کی نبض بتاتے ہیں،اعظم نذیر تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے صحافیوں کی ٹرولنگ کرنے والے عناصر کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس ہوا، پشاور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) سانحہ کے شہدا کے لیے ایوان میں دعا کرائی گئی، دعا سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کرائی اجلاس کے دوران سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہوگا کہ دعا کے ساتھ کیا دوا بھی کی ہے، جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پہلے آج کا بزنس مکمل ہو جائے پھر اس پر بھی بات کرتے ہیں۔

    ملک میں بالخصوص اسلام آباد میں ہیروئن کے عادی افراد کی تعداد میں تشویشناک اضافہ کی تحریک پیش کی گئی، تحریک سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیش کی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اسلام آباد میں ہیروئن کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، وفاقی درالحکومت میں کھلے عام ہیروئن کے عادی افراد نظر آتے ہیں۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نارکوٹس کے کنٹرول کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کام کر رہی ہے، اینٹی نارکوٹکس کے تحت کارروائیوں میں لاکھوں ٹن نشہ تلف کیا جا چکا، پاکستان میں اس حوالے سے سزاؤں کی شرح بھی زیادہ ہے نشے سےمتاثرہ افراد کے لیے، بحالی سینٹروں کیلئے قانون بنایا گیا ہے، 27 سالوں سے ایک قانون موجود ہے لیکن کارکردگی خوش آئند نہیں، قانون کے تحت صوبوں نے بحالی سینٹرز پر کام کرنا تھا۔

    وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ نشے سے متعلق قانون کے تحت سزاؤں پر اچھی پیشرفت ہے، بدقسمتی سے نشے سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے پیشرفت نہیں، فیصلہ کیا ہے کہ یہ معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں لاؤں گا، معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا اور صوبوں سے بھی بات ہوگی۔

    دوران اجلاس صحافیوں کو دھمکیاں دینے اور ٹرولنگ کا معاملہ بھی ایوان میں زیر بحث آیا سینیٹر جام سیف اللہ نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ صحافیوں اور اینکرز کو ایک مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے نشانہ بنایا جارہا ہے، ان صحافیوں کی ٹرولنگ کی جارہی ہے، دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم صحافیوں سے پوری طرح اظہار یکجہتی کرتے ہیں، یہ وہ صحافی ہیں جن کو اسی سیاسی جماعت کے دور میں نوکریوں سے نکالا گیا، ایک طبقہ کہتا ہے پاکستان میں کشمیر اور فلسطین سے زیادہ ظلم ہورہا ہے، میں اس معاملے کو وزیراعظم تک بھی پہنچاؤں گا، آوازوں کو بند کرنے کا کلچر ختم ہونا چاہیے۔

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج یہ معاملہ وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ میں اٹھایا ہے، صحافی حضرات ہمیں معاشرے کی نبض بتاتے ہیں، آئین بھی اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے، ہمیں ایک تحمل و برداشت والا معاشرہ چاہیے، حکومت نے ایسے عناصر کے خلاف جو صحافیوں کے خلاف ٹرولنگ کررہے ہیں، انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

    بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس جمعرات شام ساڑھے چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

  • دلجیت دوسانجھ نے  آئندہ  بھارت میں پرفارم نہ کرنے کافیصلہ کیوں کیا؟

    دلجیت دوسانجھ نے آئندہ بھارت میں پرفارم نہ کرنے کافیصلہ کیوں کیا؟

    پنجاب: بھارت کے عالمی شہرت یافتہ پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے بھارت میں مزید پرفارم نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے ہفتے کو چندی گڑھ میں ایک ہاؤس فل کنسرٹ میں شاندار پرفارمنس دی اس دوران انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ بھارت میں کوئی شو نہیں کریں گےدلجیت دو سانجھ نے اس فیصلے کی وجہ بھارت میں کنسرٹ کے ناقص انفراسٹرکچر اور انتظامات کو قرار دیا اور حکام سے اپیل کی کہ وہ بہتر سہولیات فراہم کریں کیونکہ کنسرٹ انڈسٹری ملک میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

    دلجیت نے چندی گڑھ میں اپنے کنسرٹ کے اختتام پر حکومت اور متعلقہ حکام سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ ملک میں لائیو شوز کے لیے انفراسٹرکچر پر توجہ دیں میں حکام کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے پاس یہاں لائیو شوز کے لیے مناسب سہولیات نہیں ہیں یہ ایک بڑا آمدنی پیدا کرنے والا سسٹم ہے اور اس میں بہت سے لوگ کام کر رہے ہیں، براہِ کرم، اس پر غور کریں۔

    دلجیت دوسانجھ نے مزید کہا کہ چندی گڑھ انتظامیہ کو گلوکاروں اور فنکاروں کو پریشان کرنے کے بجائے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اس وقت تک بھارت میں شوز نہیں کریں گے جب تک اسٹیج کو کانسرٹ کے میدان کے درمیان نہیں بنایا جائے گا میں آئندہ کوشش کروں گا کہ اسٹیج کو درمیان میں لگایا جائے تاکہ فینز میرے ارد گرد ہوں جب تک ایسا نہیں ہوتا، میں بھارت میں پرفارم نہیں کروں گا،اس لیے میری درخواست ہے کہ انتظامیہ انفراسٹرکچر پر کام کرے۔

  • شام کے معزول صدر بشار الاسد کا ملک سے مفروری کے بعد پہلا بیان جاری

    شام کے معزول صدر بشار الاسد کا ملک سے مفروری کے بعد پہلا بیان جاری

    ماسکو: شام کے معزول صدر بشار الاسد نے گزشتہ ہفتے اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ بیان جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : العربیہ کے مطابق بشار الاسدنے اپنے بیان میں شام سے کسی "منصوبہ بند”روانگی کی تردید کی ہے،شام کے سابق مفرور صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ماسکو نے ان کی شام سے انخلا کی درخواست کی تھی۔

    یہ بیان شامی صدارت کے ٹیلیگرام چینل پر پیر کو ماسکو سے جاری ہوا ہے جس میں بشار الاسد نے کہا کہ انہیں 8 دسمبر کی شام حمیمیم بیس سے اس وقت روس منتقل کیا گیا جب اس پر ڈرون حملے ہو رہے تھے، روس نے ان کے انخلا کی درخواست کی تھی ، جب دہشت گردی پورے شام میں پھیل گئی اور بالآخر ہفتہ، 7 دسمبر 2024 کی شام دمشق تک پہنچ گئی، تو صدر کے انجام اور موجودگی کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے۔

    بشار الاسد نے کہا کہ یہ ایسے وقت میں ہوا جب جھوٹے بیانیے اور غلط معلومات کا سیلاب آیا ہوا تھا، جن کا مقصد بین الاقوامی دہشت گردی کو شام کی آزادی کی تحریک کے طور پر پیش کرنا تھا،شام سے میری روانگی نہ تو کسی منصوبہ بندی کے نتیجے میں تھی اور نہ ہی یہ لڑائی کے آخری لمحات میں ہوئی ماسکو نے 8 دسمبر، اتوار کی شام ہنگامی طور پر روس روانگی کی درخواست کی اس روز میں پہلے ہی لاذقیہ منتقل ہوچکا تھا،جب ایک ریاست دہشت گردی کا گڑھ بن جائے اور اس کے خلاف کچھ کرسکنے کی صلاحیت کھو بیٹھے تو اس کے بعد کوئی بھی پوزیشن بے معنی ہوتی ہے۔

    بشار الاسد نے انکشاف کیا کہ وہ 8 دسمبر کو دمشق سے اس وقت روانہ ہو گئے تھے جب اپوزیشن فورسز نے دارالحکومت میں پیش قدمی کی ان کا روس منتقل ہونا اس وقت ممکن ہوا جب لاذقیہ میں روس کے زیرِ کنٹرول حمیمیم ایئر بیس پر ڈرون حملے ہوئے بشارالاسد نے بتایا کہ انہوں نے دمشق سے فرار کے بعد لاذقیہ سے جنگی کارروائیوں کی نگرانی کی، لیکن تسلیم کیا کہ تمام فوجی پوزیشنز ختم ہو چکی تھیں۔

    بشار الاسد نے کہا کہ جب بیس چھوڑنے کا کوئی قابل عمل ذریعہ باقی نہ رہا، تو ماسکو نے بیس کی کمانڈ سے 8 دسمبر، اتوار کی شام فوری انخلا کے انتظامات کرنے کی درخواست کی یہ واقعہ دمشق کے سقوط اور آخری فوجی پوزیشنز کے خاتمے کے ایک دن بعد پیش آیا، جس کے نتیجے میں ریاست کے باقی تمام ادارے مفلوج ہو گئے،ان واقعات کے دوران میں نے کبھی استعفیٰ دینے یا پناہ لینے کا نہیں سوچا، نہ ہی کسی فرد یا جماعت کی طرف سے ایسا کوئی مشورہ دیا گیا واحد راستہ یہی تھا کہ دہشت گرد حملے کے خلاف لڑائی جاری رکھی جائے۔

    شامی سابق مفرور صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ بشارالاسد انتہائی خاموشی کے ساتھ دمشق سے فرار ہوئے انہیں روس کی مدد حاصل تھی اور انہوں نے اپنی روانگی سے پہلے اپنے قریبی ساتھیوں اور رشتے داروں کو بھی اندھیرے میں رکھا وہ روس کے جہاز میں ماسکو کیلئے روانہ ہوئے ان کی روانگی کو خفیہ رکھنے کیلئے راستے میں طیارے کا ٹرانسپونڈر بھی بند کردیا گیا تھا تاکہ ان کا پتا نہ چلایا جاسکے۔

    واضح رہے کہ بشار الاسد اپنے والد کے بعد سن 2000 میں اقتدار میں آئے تھے، ان کے والد حافظ الاسد نے تقریباً تین دہائیوں تک شام پر آہنی ہاتھوں سے حکومت کی کبھی ناقابل تسخیر سمجھے جانے والے بشارالاسد کا اقتدار 8 دسمبر کو اس وقت ختم ہو گیا جب ایک تیز رفتار حملے کی وجہ سے ان کی حکومت کو دھچکا پہنچا یہ حملہ حیات تحریر الشام نامی گروپ، جو پہلے القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ کے نام سے جانا جاتا تھا، اور اس کے اتحادی دھڑوں کی قیادت میں کیا گیا۔

  • سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں شامی باغی رہنما کے ساتھ خوبصورت لڑکی  کون؟

    سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں شامی باغی رہنما کے ساتھ خوبصورت لڑکی کون؟

    دمشق: شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے پر عوامی سطح پر جشن منایا گیا جشن کی تقریب میں تحریرالشام کے رہنما محمد الجولانی نے شہریوں کے ساتھ سینکڑوں تصاویر بنوائیں تاہم ان کے ساتھ ایک خوبصورت لڑکی کی تصاویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

    باغی ٹی وی : شام کے عوام نے جمعہ کے روز مقامی مسجد میں نماز کے بعد فتح کا جشن منایا اور مسجد کے قریب ایک بڑے چوک پر جمع ہوئے، تقریب میں محمد الجولانی بھی شریک ہوئے اور تقریب کے شرکا نے ان کے ساتھ تصویریں بنوائیں، یوں تو محمد الجولانی نے سینکڑوں تصاویر بنوائی لیکن ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہیں ایک شامی لڑکی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جب شامی لڑکی نے الجولانی سے تصویر بنوانے کی خواہش کی تو تحریر الشام کے رہنما محمد الجولانی نے لڑکی کی خواہش کا احترام کیا اور ساتھ ہی اانہوں نے لڑکی سے کہا کہ وہ اپنے بال ڈھانپ لے اور تب ہی تصویر بنوائے گا ، لڑکی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وضاحت کی کہ الجولانی نے انہیں تصویر کے دوران ہی اپنے بال ڈھانپنے کو کہا تھا اس سے پہلے نہیں، بہت سی خواتین اور لڑکیوں نے حجاب کے بغیر فتح کے جشن میں شرکت کی اور انہوں نے ”آزادی دلانے“ پر باغیوں کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے محمد الجولانی کی سربراہی میں ہیئت تحریر الشام نے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا ہے اور وہ اب عوامی سطح پر نظر بھی آرہے ہیں ان کی موجودگی پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا انٹرنیٹ پر محمد الجولانی کی شام کی خواتین کے ساتھ دیگر تصاویر بھی ہیں-

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوئی ہے اس کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہے10 گرام سونے کی قیمت 687 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے ہے،جبکہ عالمی بازار میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 658 ڈالر ہے اس سے قبل ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی کم ہوئی تھی۔

    دوسری جانب ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

  • مولانا پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کا مسیحا بنا ہوا ہے،فیصل کریم کنڈی

    مولانا پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کا مسیحا بنا ہوا ہے،فیصل کریم کنڈی

    کرم: گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کرم کے مسئلہ پر صوبائی حکومت نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کی ہوئی۔

    باغی ٹی وی: فیصل کریم کنڈی نے ریجنل پاسپورٹ آفس ڈیرہ میں جدید سہولیات کے منصوبہ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی اضلاع کے شہریوں کو پاسپورٹ کے حوالے مشکلات کا سامنا تھا آج 5 ڈیسک کا افتتاح کیا ہے میری کوشش ہے کہ وفاقی اداروں کے مسائل حل کرسکوں گورنر نے گلوٹی کے مقام پر نیشنل ائیرپورٹ کے جلد افتتاح کا بھی اعلان کر دیا، 16 دسمبر کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، امن کیلئے ہر شہری نے قربانیاں دی ہیں، حق تو بنتا ہے کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس بنوں اور ڈیرہ میں ہونا چاہئے۔

    کرم کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ کرم کے مسئلہ پر کے پی حکومت نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کی ہوئی ہے صوبائی حکومت کرم کے آئی ڈی پیز کے ساتھ تعاون کرے، کرم کے روڈ کے حوالے سے تحفظات ہیں پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا ان سے مذاکرات اتحادی جماعتوں کے تعاون سے ہوگا، مولانا پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کا مسیحا بنا ہوا ہے۔

    فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین سے متعلق کہا کہ جو دو بوتل شراب کے ساتھ دوڑ رہا ہو، وہ بانی کو کیا آزاد کرائے گا؟

  • اسٹیٹ بینک کی شرح سود میں 2 فیصد کمی ،وزیراعظم کا خیر مقدم

    اسٹیٹ بینک کی شرح سود میں 2 فیصد کمی ،وزیراعظم کا خیر مقدم

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی، جس کے بعد ملک کی شرح سود 15 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد پر آگئی۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا، جس میں شرح سود میں مزید 2 فیصد کمی کردی گئی، کمی کے بعد شرح سود 15 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد پر آگئی،اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مسلسل پانچویں مرتبہ شرح سود کم کی ہے، اس ماہ مہنگائی کی شرح میں 4.9 فیصد کمی ہوئی۔

    دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی کا خیر مقدم کیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ کا 13 فیصد پر آنا ملکی معیشت کے لئے خوش آئند ہے ، پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا ، کم افراط زر کی شرح کی بدولت پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے ، امید کرتے ہیں کہ آنے والے مہینوں میں افراط زر میں مزید کمی ہو گی ،معیشت کی بحالی کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں-

  • اسرائیل کا  فلسطین کے مغربی کنارے پر  خود کار ہتھیار نصب کرنے کا فیصلہ

    اسرائیل کا فلسطین کے مغربی کنارے پر خود کار ہتھیار نصب کرنے کا فیصلہ

    تل ابیب: اسرائیل نے غزہ کے بعد اب فلسطین کے مغربی کنارے پر بھی خود کار ہتھیار نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی:مڈل ایسٹ کے مطابق اسرائیل نے فلسطین کے مغربی کنارے میں آباد کی گئی غیر قانونی آبادیوں کی حفاظت کے نام پر خودکار ہتھیار نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے؛اسرائیلی فوج مغربی کنارے پر دور سے کنٹرول کیے جانے والے خودکار ہتھیار نصب کرنے کی تیاری کررہی ہے، اس خودکار سسٹم کو ‘See-Fires’ بھی کہا جاتا ہے جس میں ایک ٹاور، نگرانی کے جدید آلات اور مہلک آگ نکالنے والے ہتھیاروں سمیت دیگر ہتھیار شامل ہیں-

    مغربی کنارے کے لیے ان سسٹمز کی تیاری شروع ہو چکی ہے،ابتدائی طور پر، انہیں اسرائیلی فوج کی طرف سے اعلی خطرے والے مقامات پر نصب کیا جائے گا، فلسطینی مغربی کنارے میں 300 غیر قانونی اسرائیلی آبادیاں قائم ہیں جن میں تقریباً 7 لاکھ اسرائیلی آبادکار رہائش پذیر ہیں، جنہیں 1967 کی جنگ میں اسرائیل کے قبضے کے بعد سے تعمیر کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق، علاقے میں بڑھتے ہوئے سیکورٹی خطرات کے بارے میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان، مغربی کنارے کے ڈویژن کا 636 Reconn

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج خود کار ہتھیاروں کے اس سسٹم کو 2008 سے استعمال کررہی ہے اور یہ سسٹم اس سے قبل غزہ کے بارڈر کے ساتھ لگائی گئی اسرائیلی باڑ کے ساتھ بھی نصب کیا گیا تھا تاکہ غزہ سے ہونے والے حملوں کو روکا جائے۔

  • حسینہ واجد اور دیگر سابق اعلیٰ حکام جبری گمشدگیوں میں ملوث تھے،انکوائری کمیشن رپورٹ

    حسینہ واجد اور دیگر سابق اعلیٰ حکام جبری گمشدگیوں میں ملوث تھے،انکوائری کمیشن رپورٹ

    ڈھاکا: بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دور اقتدار میں زیادتی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے پولیس کے خوفناک مسلح یونٹ ’ریپڈ ایکشن بٹالین‘ کو توڑ نے کی سفارش کی ہے-

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق حسینہ واجد کی حکومت پر بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا گیا تھا، ان میں سینکڑوں سیاسی مخالفین کا ماورائے عدالت قتل اور سینکڑوں کو غیر قانونی طور پر اغوا کرکے غائب کرنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ نگراں حکومت نے جبری گمشدگیوں سے متعلق قائم کردہ انکوائری کمیشن نے کہا کہ انہیں ملنے والے شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ حسینہ واجد اور دیگر سابق اعلیٰ حکام جبری گمشدگیوں میں ملوث تھے، جو مبینہ طور پر ریپڈ ایکشن بٹالین (آر اے بی) کی جانب سے کی گئی تھیں۔

    حسینہ واجد کے 15 سالہ دور حکومت کے دوران انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کی اطلاعات کے جواب میں امریکا نے 2021 میں اپنے 7 سینئر افسران کے ساتھ آر اے بی نیم فوجی پولیس فورس پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

    کمیشن کے ایک رکن نور خان لٹن نے کہا کہ آر اے بی نے کبھی بھی قانون کی پاسداری نہیں کی، ان کی طرف سے کیے جانے والے مظالم میں جبری گمشدگیاں، ماورائے عدالت قتل اور اغوا جیسے خطرناک جرائم شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ 77 سالہ حسینہ واجد 5 اگست کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پڑوسی ملک انڈیا فرار ہو گئی تھیں، جب ڈھاکہ میں طالب علموں کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے دوران وزیر اعظم کے محل پر دھاوا بول دیا گیا تھا۔