Baaghi TV

بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ ،شاہین آفریدی نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

shaheen afridi

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے مقابلے میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی،فاسٹ بولر نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کی پہلی اننگز میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیااور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے،شاہین شاہ آفریدی نے یہ اعزاز صرف 28 ڈبلیو ٹی سی میچز میں حاصل کیا، پاکستانی بولرز میں ان کے قریب ترین نعمان علی ہیں جنہوں نے 20 میچوں میں اب تک 89 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ ناتھن لائن کے پاس ہے جنہوں نے 55 میچوں میں 224 شکار کیے ہیں، دو سرے نمبر پر پیٹ کمنز ہیں جن کے نام 54 میچوں میں 222 وکٹیں ہیں جبکہ مچل اسٹارک 52 میچوں میں 221 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں-

More posts