Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے،آرمی چیف

    دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے،آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جوانوں کو جدید جنگ کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے اپنی تیاریاں جاری رکھنا چاہئیں۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عا صم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ بورڈ کا دورہ کیا، آرمی چیف کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی-

    آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسران و جوانوں سے خطاب کے دوران انہوں نے ان کی غیر متزلزل لگن، بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہا اور کہا کہ سخت تربیت ایک سپاہی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، جوانوں کو جدید جنگ کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے اپنی تیاریاں جاری رکھنا چاہئیں۔

    ٹرمینیٹر، ٹائٹینک اور اوتار فلموں کے خالق نے امریکا چھوڑ دیا

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، انوویسٹا چولستان اور انٹیگریٹڈ کامبیٹ سیمئولیٹر ایرینا کا بھی افتتاح کیا، ان اقدامات کا مقصد طبی تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جنگی تیاری کے عمل کو آگے بڑھانا ہے ، سی آئی ایم ایس کے دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بہاولپور کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیاجس کے دو ران انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں بہتری کیلئے پاک فوج کے اقدامات کو اجاگر کیا۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ لگن کے ساتھ تعلیمی عمل مکمل کریں اور قومی ترقی میں بامعنی کردار ادا کے لئے تعلیمی مہارتیں حاصل کریں، انہوں نے پاکستان کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کے اہم کردار کی تعر یف کی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں میں بہتری کے لئے فوج کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

    رمضان المبارک میں بینکوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اللہ پاک کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے، جس کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہےہمیں کبھی بھی اپنے عقیدے، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہئیے، ملکی ترقی کے لئے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے اور بلاوجہ تنقید کی بجائے اپنی توجہ خود کی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک عظیم مائیں اپنے بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی، اور یہ قوم بالخصوص نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے تو کوئی بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا، دہشت گردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے، جس کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں، جب بھی ریاست ان پر ہاتھ ڈالتی ہے تو آپ کو ان کے جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔

    بھارتی نژاد امریکی سیاستدان کو ننگے پاؤں انٹرویو دینا مہنگا پڑ گیا

    قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر بہاولپور نے استقبال کیا۔

  • ٹرمینیٹر، ٹائٹینک اور اوتار فلموں کے خالق نے امریکا چھوڑ دیا

    ٹرمینیٹر، ٹائٹینک اور اوتار فلموں کے خالق نے امریکا چھوڑ دیا

    ٹرمینیٹر، ٹائٹینک اور اوتار فلموں کے خالق جیمز کیمرون نے امریکا چھوڑ دیا-

    باغی ٹی وی : جیمز کیمرون، دی ٹرمینیٹر، ٹائٹینک اور اوتار کے خالق، کینیڈا کے فلم ساز ہیں، وہ 16 اگست 1954 کو کاپسکاسنگ، اونٹاریو، کینیڈا میں پیدا ہوئے،کیمرون ایک کینیڈین ہدایت کار، اسکرین رائٹر، اور پروڈیوسر ہیں وہ اپنے اختراعی خصوصی اثرات اور بڑے پیمانے پر پروڈکشن کے لیے جانے جاتے ہیں-

    ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے’’ٹرمنیٹر‘‘، ’’ٹائٹینک‘‘ اور ’’اوتار‘‘ جیسی یادگار فلمیں بنا کر عالمی شہرت پائی، وہ کینیڈا میں پیدا ہوئے مگر بیشتر زندگی امریکا میں گذاری، ڈائریکٹر امریکی شہری بننا چاہتے تھے مگر امریکا نے جنگیں شروع کیں تو اس ملک سے متنفر ہو گئے، اب وہ نیوز ی لینڈ کے شہری بن گئے ہیں اور کبھی امریکہ نہیں رہنا چاہتے، نئی فلمیں بھی کیوی کے دیس میں بنائیں گے۔

    دنیا میں سب سے طویل اور سب سے مختصر دورانیے کا روزہ کہاں ہوگا؟

    انہوں نےحالیہ انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کا امریکا تمام مہذب و معقول باتوں سےمنہ موڑ رہا ہےجو نہایت خوفناک رجحان ہےاگر امریکیوں نے اپنے مفادات کی خاطر اعلی انسانی اقدار کو ملیامیٹ کردیا تو انہیں نظریاتی طور پہ کھوکھلا ہو کر تباہ ہونے میں دیر نہیں لگے گی۔

    کیمرون کی پہلی فلم 1978 کی سائنس فکشن مختصر Xenogenesis تھی، جسے انہوں نے لکھا اور پروڈیوس بھی کیا،کیمرون کی کامیاب فلم The Terminator (1984) تھی، جسمیں آرنلڈ شوارزنیگر نے اداکاری کی تھی کیمرون نے ٹائٹینک (1997) کے لیے بہترین تصویر، بہترین ہدایت کار، اور بہترین فلم ایڈیٹنگ کے لیے اکیڈمی ایوارڈز جیتے، کیمرون نے اوتار (2009) اور اس کے سیکوئلز کی ہدایت کاری اور تحریر بھی کی، کیمرون کو اپنے کام کے لیے متعدد اکیڈمی ایوارڈز اور نامزدگیاں ملی ہیں۔

    غزہ جنگ بندی معاہدہ:اسرائیل نے امریکی تجویز منظور کر لی،حماس کا توسیع سے انکار

  • دنیا میں سب سے طویل اور سب سے مختصر دورانیے کا روزہ کہاں ہوگا؟

    دنیا میں سب سے طویل اور سب سے مختصر دورانیے کا روزہ کہاں ہوگا؟

    لاہور: رمضان المبارک 2025 میں کئی ممالک میں روزے کا دورانیہ سب سے طویل جب کہ دیگر میں مختصر ترین ہوگا-

    باغی ٹی وی : رمضان المبارک میں روزے کا دورانیہ کہیں زیادہ تو کہیں کم ہوتا ہے،ایسا جغرافیائی محل وقوع کے باعث ہوتا ہے الجزائر میں سب سے طویل دورانیے کا روزہ یعنی 16 گھنٹے 44 منٹ کا ہوگا،اس کے برعکس صومالیہ میں صرف 13 گھنٹے کا روزہ ہوگا اس کے علاوہ زیادہ تر عرب ممالک میں 16 سے 17 گھنٹے کے درمیان کا روزہ ہوا کرے گا –

    اسکینڈینیویا ممالک میں روزے کے اوقات نمایاں طور پر طویل ہوں گےسویڈن، ناروے اور فن لینڈ جیسے ممالک میں، کچھ علاقوں میں روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے سے زیادہ ہوگا، سویڈن کے کیرونا میں سورج صرف چند منٹوں کے لیے ڈوبتا ہے اور کچھ شمالی مقامات پر تو بالکل بھی غروب نہیں ہوتا۔

    رمضان المبارک میں بینکوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

    گرین لینڈ کے دارالحکومت میں بھی "آدھی رات کے سورج” کے رجحان کی وجہ سے 20 گھنٹے تک روزہ رکھا جائے گاآئس لینڈ میں تقریباً 19 گھنٹے 59 منٹ کے روزے ہوں گے جب کہ فن لینڈ میں تقریباً 19 گھنٹے 9 منٹ کے روزے ہوں گے۔

    دوسری جانب برازیل، زمبابوے اور پاکستان وغیرہ میں روزہ 12 سے 13 گھنٹے کے درمیان رہے گا ،جنوبی افریقہ میں تقریباً 11 سے 12 گھنٹے کے روزے کا دورانیہ رکھیں گے،بیونس آئرس، ارجنٹائن اور کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ میں تقریباً 12 گھنٹے کا ہوگا۔

    خفیہ دستاویزات کیس،ایف بی آئی نےقبضہ میں لیا سامان ٹرمپ کو واپس کردیا

    طویل ترین روزے والے ممالک؛

    سویڈن (کیرونا): 20 گھنٹے 30 منٹ
    ناروے: 20 گھنٹے 30 منٹ
    فن لینڈ (ہیلسنکی): 19 گھنٹے 9 منٹ
    آئس لینڈ (ریکجاوک): 19 گھنٹے 59 منٹ
    گرین لینڈ (Nuuk): 20 گھنٹے
    کینیڈا (اوٹاوا): 16.5 گھنٹے
    الجزائر: 16 گھنٹے 44 منٹ
    سکاٹ لینڈ (گلاسگو): 16.5 گھنٹے
    سوئٹزرلینڈ (زیورخ): 16.5 گھنٹے
    اٹلی (روم): 16.5 گھنٹے
    سپین (میڈرڈ): 16 گھنٹے
    برطانیہ (لندن): 16 گھنٹے
    فرانس (پیرس): 15.5 گھنٹے

    مختصر ترین روزے والے ممالک

    بیونس آئرس، ارجنٹائن: 12 گھنٹے
    کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ: 12 گھنٹے
    دبئی، متحدہ عرب امارات: 13 گھنٹے
    نئی دہلی، بھارت: 12.5 گھنٹے
    جکارتہ، انڈونیشیا: 12.5 گھنٹے
    مدینہ، سعودی عرب: 13 گھنٹے
    نیویارک، امریکہ: 13 گھنٹے (تقریبا)
    استنبول، ترکی: 13 گھنٹے (تقریبا)

  • بھارتی نژاد امریکی سیاستدان کو ننگے پاؤں انٹرویو دینا مہنگا پڑ گیا

    بھارتی نژاد امریکی سیاستدان کو ننگے پاؤں انٹرویو دینا مہنگا پڑ گیا

    بھارتی نژاد امریکی سیاستدان وویک راما سوامی کو اپنے ہی گھر میں ننگے پاؤں انٹرویو دینے پر ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی: وویک راما سوامی نے ایلون مسک کی قیادت میں امریکی محکمہ برائے حکومتی کارکردگی میں اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا اب وہ 2026 میں اوہائیو کے گورنر کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں،اوہائیو کے رہنے والے ویویک راماسوامی ایک کروڑ پتی سابق بائیوٹیک ایگز یکٹو، تامل بولنے والے برہمن والدین کے ہاں پیدا ہوئے جو کیرالہ سے امریکہ ہجرت کر گئے تھے، تاہم ان کے ایک پرانے انٹرویو سے تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں انھیں اپنے ہی گھر میں ننگے پاؤں دکھائے جانے پر صارفین نے مذاق کا نشانہ بنا ڈالا-

    پی آئی اے کا کینیڈا اور پیرس سے کرایوں میں کمی کا اعلان

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انٹرویو گزشتہ سال وویک راما سوامی کے گھر پر کیا گیا تھا لیکن جب تصاویر دوبارہ شیئر کی گئیں تو لوگوں نے ان کا مذاق اڑاتے ہوئے طنزیہ تبصرہ کیا آپ ہندوستان میں نہیں ہیں، وویک راما سوامی کو ”ڈی پورٹ“ کر دینا چاہیےایک اور شخص نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انٹرویو میں ننگے پاؤں ہونا بے عزتی ہے پیشہ ورانہ نہیں، ایک اور صارف نے لکھا وویک کبھی بھی اوہائیو کے گورنر نہیں بنیں گے یہ امریکہ کے لیے ناقابل قبول ہے۔

    لاؤڈ اسپیکر کا غیر ضروری استعمال، عبادات میں خلل یا دینی خدمت؟

  • پی آئی اے کا کینیڈا اور پیرس سے کرایوں میں کمی کا اعلان

    پی آئی اے کا کینیڈا اور پیرس سے کرایوں میں کمی کا اعلان

    لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے رمضان المبارک اور عیدالفطر کیلئے دو بین الاقوامی روٹس کے کرایوں میں نمایاں رعایت کا اعلان کر دیا ۔

    باغی ٹی وی : ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے نے ٹورنٹو کینیڈا سے کراچی کے ٹکٹوں پر 10 فیصد جبکہ پیرس ( فرانس ) سے اسلام آباد کا سفر کرنیوالوں کے لیے کرایوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے ٹورنٹو سے کراچی جانے والے مسافر 31 مارچ تک اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس کی بکنگ 10 مارچ تک کرانا ہو گی جبکہ پیرس سے ٹکٹوں کے لیے 2 مارچ تک بکنگ کی جا سکتی ہےمسافر 28 فروری سے 16 مارچ تک اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، مسافر آن لائن بکنگ بھی کر سکتے ہیں۔

    رمضان المبارک میں بینکوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

    خفیہ دستاویزات کیس،ایف بی آئی نےقبضہ میں لیا سامان ٹرمپ کو واپس کردیا

    غزہ جنگ بندی معاہدہ:اسرائیل نے امریکی تجویز منظور کر لی،حماس کا توسیع سے انکار

  • رمضان المبارک میں بینکوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

    رمضان المبارک میں بینکوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

    کراچی: رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر تا جمعرات بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ عوامی لین دین کے لیے بینکوں کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے،جمعہ کے روز بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک بغیر وقفے کے کھلے رہیں گے،عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں اپنی بینکنگ ضروریات مکمل کر لیں۔

    غزہ جنگ بندی معاہدہ:اسرائیل نے امریکی تجویز منظور کر لی،حماس کا توسیع سے انکار

    خفیہ دستاویزات کیس،ایف بی آئی نےقبضہ میں لیا سامان ٹرمپ کو واپس کردیا

    مرے لہو کو چھڑک دو تمام گلشن میں.تحریر: مبشر حسن شاہ

  • غزہ جنگ بندی معاہدہ:اسرائیل نے امریکی تجویز منظور کر لی،حماس کا توسیع سے انکار

    غزہ جنگ بندی معاہدہ:اسرائیل نے امریکی تجویز منظور کر لی،حماس کا توسیع سے انکار

    تل ابیب: اسرائیل نے غزہ میں جاری جنگ بندی معاہدے میں عارضی توسیع کی امریکی تجویز کو منظور کرلیا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سےبیان کے مطابق، جنگ بندی میں توسیع رمضان المبارک اور اپریل کے وسط میں یہودی تہوار کے دوران کی جائے گی، تاکہ حالات میں کچھ بہتری آسکےجنگ بندی کے پہلے روز زندہ یا مردہ یرغمالیوں کی نصف تعداد کو اسرائیل کے حوالے کر دیا جائے گا،وٹکوف نے محسوس کیا کہ مستقل جنگ بندی کے مذاکرات کے لیے مزید وقت درکار ہے، اسی لیے انہوں نے موجودہ جنگ بندی میں توسیع کی تجویز پیش کی۔

    دوسری جانب جہاں اسرائیلی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے ایلچی اسٹیو وٹکوف کی تجویز کو اپناتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کو رمضان اور یہودی تہوار پاس اوور کے دوران توسیع دینے پر اتفاق کر لیا ہے وہیں اسرائیلی شرائط پر حماس نے اعتراض عائد کر دیا-

    خفیہ دستاویزات کیس،ایف بی آئی نےقبضہ میں لیا سامان ٹرمپ کو واپس کردیا

    حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ تنظیم غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کی اسرائیلی ”تشریح“ کو مسترد کرتی ہے، تاہم وٹکوف کے منصوبے کا کوئی واضح ذکر نہیں کیا گیا۔

    دو فلسطینی حکام نے خبر رساں ادارے ”روئٹرز“ کو بتایا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے یا اس پر بات چیت شروع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جبکہ حماس نے پہلے مرحلے کی توسیع کو مسترد کرتے ہوئے معاہدے کے مطابق دوسرے مرحلے پر مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے، جس کا مقصد غزہ میں جنگ کے خاتمے اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانا ہے۔

    لاؤڈ اسپیکر کا غیر ضروری استعمال، عبادات میں خلل یا دینی خدمت؟

    جنوری کے جنگ بندی معاہدے کے مطابق، جب تک دوسرے مرحلے پر مذاکرات جاری رہیں، لڑائی دوبارہ شروع نہیں ہونی چاہیے تاہم، اسرائیل کے نئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ مذاکرات کو غیر مؤثر سمجھے تو 42 دن بعد دوبارہ کارروائی شروع کر سکتا ہے۔

    یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا تھا۔

    مرے لہو کو چھڑک دو تمام گلشن میں.تحریر: مبشر حسن شاہ

  • وکیل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، ملزم ارمغان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    وکیل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، ملزم ارمغان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    کراچی: کراچی کی مقامی عدالت میں مصطفی قتل کیس کے ملزم ارمغان کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں مصطفی عامرقتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کا ایک اور مقدمہ سامنےآ گیا مقدمے میں ارمغان کے خلاف وکیل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے کا انکشاف ہوا ہےعدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزم ارمغان کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔

    پولیس کے مطابق مرکزی ملزم ارمغان نے وکیل کو دھمکیاں دیں کہ میرے خلاف مقدمات میں پیش ہوئے تو جان سے جاؤ گے یا غائب کرا دوں گا۔

    عالمی طاقتوں کی کشمکش اور پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے قائم مقدمات میں پیش ہونے والے وکیل کو دھمکی آمیز میسج کئے تھے، ملزم ارمغان کے خلاف دو مقدمات میں مدعی کے وکیل سیف ایڈووکیٹ کو دھمکیاں دی گئیں۔

    وکیل سیف ایڈووکیٹ کی مدعیت میں ارمغان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں مدعی سیف ایڈووکیٹ نے الزام عائد کیا کہ 22 اپریل 2024 کوارمغان نے واٹس ایپ پرمیسجز کئے تھے۔

    رمضان المبارک:شاہ سلمان نے بڑے اعلانات کر دیئے

    جبکہ ملزم ارمغان سینئر صحافی ندیم احمد پر بھی فائرنگ میں ملوث نکلا،کرائم رپورٹرزایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ندیم احمد نے شنا خت کر لیا، ملزم ارمغان نے19 نومبرکو ندیم احمد کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا صحافی ندیم احمد نے ملزم کی شناخت کی تفصیلات پولیس حکام کو فراہم کر دیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان کو ندیم احمد فائرنگ کیس میں شامل تفیش کریں گے۔

    گورنر سندھ کا ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونیوالوں کے اہلخانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان

  • سولہویں قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل

    سولہویں قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل

    اسلام آباد: سولہویں قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہو گیا-

    باغی ٹی وی: ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دانشمندانہ قیادت میں پہلے پارلیمانی سال میں کئی اہم سنگ میل عبور کر لیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے آفس اور گھر کے دروازے اراکین کےلیے کھول دئیے ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کو ایک میز پر بٹھانے کے لیے پل کا کردار ادا کیا ۔

    ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق حکومت اپوزیشن اختلافات کم کرنے میں بھی سپیکر کا کردار غیر معمولی تھا ، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کےلیے قائم خصوصی کمیٹی کے چار اجلاسوں کی صدارت کی ،سپیکر سردار ایاز صادق نے جمہوریت اور پارلیمانی اقدار کے فروغ کےلیے مسلسل کوششیں جاری رکھیں ۔

    رمضان المبارک:شاہ سلمان نے بڑے اعلانات کر دیئے

    ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کی خاطر سپیکر نے خصوصی کمیٹی کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کیے،اسپیکر قومی اسمبلی کی صدرات میں ایوان کی کارروائی کو غیر جانبداری اور خوش اسلوبی سے چلایا گیا، پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے علاقائی اور عالمی سطح پر رابطوں کو فروغ اور پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کیا گیا-

    ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں کفایت شعاری مہم کے تحت قومی اسمبلی کے اخراجات میں نمایاں کمی لائی گئی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی لا کر قومی خزانے کیلئے ایک ارب روپے کی بچت کی گئی اسپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں ہی پہلے پارلیمانی سال کے دوران 18 ویں اسپیکرز کانفرنس کامیاب انعقاد ہوا-

    گورنر سندھ کا ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونیوالوں کے اہلخانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان

    قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال میں 13 اجلاس منعقد ہوئے اور پارلیمانی سال کے 130 لازمی دن مکمل کیے گئے، پہلے پارلیمانی سال میں اپوزیشن اراکین کو 66 جبکہ حکومتی اراکین کو 71 گھنٹے بولنے کا موقع ملا،پہلے پارلیمانی سال کے دوران51 بلز منظور کیے گیے جن میں 40 حکومتی اور 11 پرائیویٹ ممبر بلز شامل تھے،پہلے پارلیمانی سال کے دوران 51 میں سے 42 بلز باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کر گئے –

    ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پہلے پارلیمانی سال کے دوران 26 قراردادیں بھی منظور کی کی گئی ،پارلیمانی سال کے دوران 1059 نشاندار جبکہ 264 غیر نشان دار سوالات کے جوابات دیے گئے، پہلے پارلیمانی سال میں 69 توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب دیے گئے جبکہ 4 تحریکوں کو قاعدہ 258 کے تحت زیر بحث لایا گیا، پہلے پارلیمانی سال میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے بعد ان کے 213 اجلاس منعقد ہوئے-

    اپنی موت کی پیشگوئی کرنیوالے نجومی کو محبوبہ نے زہر دے دیا

    پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا معاملہ بھی خوش اسلوبی سے حل کیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر سیکرٹریٹ کی تزئین و آرائش اور صفائی کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے، قومی اسمبلی کی ڈیجٹلائزیشن اور عملے کی تربیت کے ذریعے استعداد کار کو بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے۔

  • رمضان المبارک:شاہ سلمان نے بڑے اعلانات کر دیئے

    رمضان المبارک:شاہ سلمان نے بڑے اعلانات کر دیئے

    ریاض: رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملت اسلامیہ کو مبارک دیتے ہوئے اہم اعلانا ت کردیئے۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ یہ مہینہ درگزر اور صبر کا درس دیتا ہے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر رمضان کی خوشی میں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی، علاوہ ازیں معمولی جرائم میں قید اسیروں کی سزاؤں کو ختم کرکے انھیں رہا بھی کردیا گیا تاکہ وہ یہ بابرکت مہینہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ منا سکیں۔

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اس بابرکت مہینے میں اللہ کے مہمان بننے والے معتمرین کو ہر طرح کا آرام مہیا کرنے اور شایان شان استقبال کی ہدایت بھی کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے روزہ داروں کی سہولت کے لیے شہری اداروں کو ہمہ وقت چوکنے رہنے اور خاص انتظامات کرنے کا حکم بھی دیا،سعودی فرمانروا کے حکم پر ٹریفک کو رواں رکھنے اور دونوں مقدس مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    سیالکوٹ: آسٹریلین ہائی کمشنر کا چیمبر آف کامرس کا دورہ، تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال

    اپنی موت کی پیشگوئی کرنیوالے نجومی کو محبوبہ نے زہر دے دیا

    پنجاب کے مختلف شہروں سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار