Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ڈپٹی رجسڑار  کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

    ڈپٹی رجسڑار کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

    اسلام آباد: ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف توہین عدالت کیس میں وفاقی حکومت نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی کا 2 رکنی بنچ کا 27 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنی اپیل میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے خلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ کا 27 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی رجسٹرار توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں دائر انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ 2 رکنی بینچ نے توہین عدالت کے اختیار سماعت سے تجاوز کیا، ڈپٹی رجسٹرار کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے بعد عدالت ختم ہو گئی تھی۔

    پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کررہے ہیں،وزیراعظم

    اس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2 رکنی بینچ کو یہ حکم جاری کرنے کا اختیار ہی نہیں تھا، آئینی بینچ 13 اور 16 جنوری کے احکامات کو پہلے ہی واپس لے کر کالعدم قرار دے چکا ہے، مقدمہ اپنے ہی سامنے لگا کر 2 رکنی بینچ نے ججز آئینی کمیٹی کا اختیار اپنے ہاتھ میں لے لیا 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ریگولر بینچ آئینی و قانونی تشریح کے کیسز نہیں سن سکتا، 2 رکنی ریگولر بینچ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

    جاپان میں پولیس اہلکاروں کو میک اپ کا طریقہ سکھایا جانے لگا

  • پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کررہے ہیں،وزیراعظم

    پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کررہے ہیں،وزیراعظم

    باکو: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم مختلف شعبوں میں تعاون پر آذر بائیجان کے شکر گزار ہیں۔

    باغی ٹی وی:آذر بائیجان کے شہر باکو میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیاد ت کے درمیان تعمیری بات چیت ہوئی ہے، دونوں کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دیا جائے گا ہمارے درمیان دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے، دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے ہم مختلف شعبوں میں تعاون پر آذر بائیجان کے شکر گزار ہیں،پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کررہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان معاشی سرگرمیوں سے معیشت میں استحکام آئے گا۔

    قبل ازیں انہوں نے کاراباخ جنگ کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے باکو میں یادگار کا دورہ کیا اور پھول رکھے۔

    جاپان میں پولیس اہلکاروں کو میک اپ کا طریقہ سکھایا جانے لگا

    دوسری جانب پاکستانی اور آذربائیجانی کمپنی کے درمیان پاکستان میں تیل کی پائپ لائن بچھانے کا معاہدہ طے پاگیا، پی ایس او نے پاکستان اسٹاک ایکسچنج کو خط بھیج کر اہم پیشرفت سے آگاہ کردیا ہے جس کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل اور آذربائیجان کی سب سے بڑی اسٹیٹ آئل کمپنی سوکار کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

    ایم او یو کے تحت پی ایس او اور آذربائیجانی کمپنی سوکار سنگا پور میں مشترکہ جوائنٹ ٹریڈنگ کمپنی قائم کریں گے، پی آر ایل ،پی ایس او اور سوکار تینوں کمپنیاں ملکر کراچی سے ناردرن ایریاز تک تیل پائپ لائن بچھائیں گی، سوکار کمپنی پائپ لائن منصوبے میں انویسٹمنٹ اور خدمات بھی فراہم کرے گی، جبکہ جوائنٹ ٹریڈنگ کمپنی منصوبے پر عملدرآمد کیلیے فزیبلیٹی رپورٹ تیار کرے گی۔

    جب شاہ رخ خان نے اسلام کیلئے بڑی رقم ٹھکرا دی

    واضح رہے کہ سوکار کے ساتھ مل کر تیل پائپ لائن بچھانے کی منظوری پی ایس او بورڈ پہلے ہی دےچکا ہے اس معاہدے کے تحت ملکی تاریخ میں پہلی بار طویل پائپ لائن غیر ملکی سرمایہ کاری اور ملکی اشتراک سے بچھائی جائے گی اور ملک میں تیل کی سپلائی ٹینکوں کے بجائے محفوظ پائپ لائن کے ذریعے ہوگی، فی الحال، پاکستان میں تیل کی نقل و حرکت کا ایک تہائی سے بھی کم حصہ پائپ لائنوں کے ذریعے ہوتا ہے،پی ایس او اور سوکار کے درمیان جی ٹو جی ایس پی اے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے، اس کے علاوہ پی آر ایل ،پی ایس او اور سو کار کے درمیان ریفائنری کو جدید کرنے کا تکنیکی سہ فریقی مفاہمت معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔

    ہم نےکسی آئی پی پی کو زبردستی منوایا نہ دباؤ ڈالا،معاون خصوصی برائے پاور

  • جاپان میں پولیس اہلکاروں کو میک اپ کا طریقہ سکھایا جانے لگا

    جاپان میں پولیس اہلکاروں کو میک اپ کا طریقہ سکھایا جانے لگا

    ٹوکیو: جاپان میں ایک پولیس اکیڈمی اپنے مرد اہلکاروں کو میک اپ کا فن سکھا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں فوکوشیماکن کیساٹسوگاکو نامی پولیس اکیڈمی نے اس سال جنوری میں 60 پولیس کیڈٹس کے لیے میک اپ کورس شروع کیا، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو گریجویشن کے قریب ہیں، کورس میں میک اپ کی بنیادی تکنیکوں کو سکھانے کے علاوہ جیسے کہ بھنوؤں کو بنانا، جلد کو موئسچرائز کرنا اور پرائمر لگانا، کیڈٹس کو ابرو تراشنا اور بالوں کے اسٹائلنگ جیسے گرومنگ کے ہنر بھی سکھائے جاتے ہیں۔

    دور دراز اور پسماندہ علاقے ترجیح ہیں، چیف جسٹس

    پولیس اکیڈمی کے وائس پرنسپل، تاکیشی سوگیورا کے مطابق اس سرگرمی کی وجہ یہ ہے کہ پولیس اہلکار کمیونٹی سے رابطے میں آتے ہیں، اس لیے صاف ستھرا اور پیشہ ورانہ ظاہری شکل برقرار رکھنا ضروری ہےہم پولیس طلبا کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ بطور معاشرے کے فرد اور مستقبل کے پولیس افسران دونوں کے طور پر، ایک اچھی صاف ستھری ظاہری شکل و صورت برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔

    پلڈاٹ نے وفاقی کابینہ کی پارلیمانی کارکردگی پر رپورٹ جاری کر دی

  • دور دراز اور پسماندہ علاقے  ترجیح ہیں، چیف جسٹس

    دور دراز اور پسماندہ علاقے ترجیح ہیں، چیف جسٹس

    اسلا م آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دور دراز اضلاع میں خدمات انجام دینے والے ججز کو مکمل سپورٹ فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ قیدیوں کے حقوق اور بحالی کے لیے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت دی ہے-

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، اُن کے دورے کا مقصد عدالتی خدمات کی بہتری اور انصاف تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا تھا، جسٹس یحییٰ آفریدی کے ہمراہ قائم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد عتیق شاہ بھی موجود تھے اس کے علاوہ سینئر جج پشاور ہائی کورٹ، جسٹس اعجاز انور، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی، اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے افسران بھی موجود تھے۔

    اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، اور جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن میں شرکت کی، جس میں خیبر پختونخوا کے پندرہ دور دراز اضلاع کے ججز نے اس سیشن میں آن لائن شرکت کی، چیف جسٹس نے اس بات پر زور دیا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقے ان کی ترجیح ہیں، چیف جسٹس پاکستان نے ججز کو ہدایت کی گئی کہ وہ عد التی کارکردگی میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کریں۔

    پلڈاٹ نے وفاقی کابینہ کی پارلیمانی کارکردگی پر رپورٹ جاری کر دی

    اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے ججز کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا، چیف جسٹس نے دور دراز اضلاع میں خدمات انجام دینے والے ججز کو مکمل سپورٹ فراہم کرنے کا عندیہ دیا چیف جسٹس نے پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، ڈیرہ اسماعیل خان بینچ، اور مختلف دور دراز اضلاع کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی اور بار کے انصا ف تک رسائی میں کردار کو اجاگر کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ بار کے لیے ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے فروغ میں ہر ممکن سہو لت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ کرنیوالے طلبا کا سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ

    اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے بار کی تجویز کو تسلیم کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان بینچ کو ہائی کورٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ کی سماعتوں سے منسلک کیا جائے، چیف جسٹس نے اس کی تکنیکی جانچ کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وقت کے ساتھ دیگر ہائی کورٹ بینچز کے لیے بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

    اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں قیدیوں کو درپیش مسائل پر بریفنگ دی گئی، چیف جسٹس نے مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا، صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا، اور قیدیوں سے بات چیت کی، چیف جسٹس نے کہا قیدیوں کے حقوق اور بحالی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع قومی جیل پالیسی مرتب کی جائے گی۔

    رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشگوئی

  • پلڈاٹ نے وفاقی کابینہ کی پارلیمانی کارکردگی پر  رپورٹ جاری کر دی

    پلڈاٹ نے وفاقی کابینہ کی پارلیمانی کارکردگی پر رپورٹ جاری کر دی

    اسلام آباد: پہلے پارلیمانی سال کے اختتام پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولیپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے وفاقی کابینہ کی پارلیمانی کارکردگی پر رپورٹ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ میں 18 وزرا اور دو وزرائے مملکت ہیں، کابینہ میں صرف ایک خاتون وزیر مملکت اور کوئی غیر مسلم نہیں، کارکردگی کے لحاظ سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سب سے موثر رکن کابینہ رہے، اعظم نذیر تارڑ پارلیمانی کارکردگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر رہے، حاضری اور ایوان میں سب سے زیادہ گفتگو کرنے میں بھی اعظم نذیر تارڑ کا پہلا نمبر ہے، اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیمی بلوں سمیت38 حکومتی بلوں کی منظوری کروائی، اعظم نزیر تارڑ 157میں سے 89 اجلاسوں میں شریک ہوئے ،17 گھنٹے 18 منٹ گفتگو کی۔

    پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے 69 اجلاسوں میں شرکت کی اور5 گھنٹے 41 منٹ گفتگو کرکے دوسرے نمبر رہے، عطا اللہ تارڑ حاضری کے لحاظ سے پانچویں اور گفتگو کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر رہے، عطا تارڑ نے پارلیمنٹ میں 4 گھنٹے 29 منٹ گفتگو کی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب حاضری کے لحاظ سے 12 نمبر پر رہے، وزیرخزانہ نے دو گھنٹے 45 منٹ گفتگو کرکے چوتھے نمبر پر رہے۔

    جب شاہ رخ خان نے اسلام کیلئے بڑی رقم ٹھکرا دی

    پلڈاٹ کے مطابق احد چیمہ اور محسن نقوی پارلیمانی کارکردگی کے لحاظ سے آخری نمبروں پر رہے، علیم خان حاضری کے اعتبار سے آٹھویں اور گفتگو کے لحاظ سے 13ویں نمبر پر رہے، احد چیمہ حاضری کے لحاظ سے 17 اور بولنے کے لحاظ سے 19 نمبر پر رہے، احد چیمہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے 157 اجلاسوں میں سے صرف 9 میں حاضر رہے، احد چیمہ نے بمشکل ایوان میں ایک منٹ گفتگو کی، محسن نقوی حاضری کے لحاظ سے 16 اور بولنے کے لحاظ سے 18 نمبر پر ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے صرف 12 منٹ پارلیمنٹ میں گفتگو کی، محسن نقوی 157 اجلاسوں میں سے صرف 10 میں شریک ہوئے۔

    رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشگوئی

    رپورٹ کے مطابق احسن اقبال حاضری کے لحاظ سے 14ویں اور گفتگو کے لحاظ سے 12ویں نمبر پر ہیں، علی پرویز ملک حاضری کے لحاظ سے چوتھے اور گفتگو کے لحاظ سے 9 ویں نمبر پر ہیں، امیر مقام حاضری کے لحاظ سے چھٹے اور گفتگو کے لحاظ سے 10ویں نمبر پر ہیں، چوہدری سالک حسین حاضری کے لحاظ سے15ویں نمبر پر رہے، خالد مقبول صدیقی حاضری کے لحاظ سے ساتویں اور گفتگو کے لحاظ سے 17ویں نمبر پر ہیں۔

    پلڈاٹ کے مطابق جام کمال حاضری کے لحاظ سے 9 ویں اور گفتگو کے لحاظ سے 12ویں نمبر پر رہے، اسحاق ڈار حاضری کے لحاظ سے 13ویں اور گفتگو کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر رہے، مصدق ملک حاضری کے لحاظ سے 11ویں اور گفتگو کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر رہے، رانا تنویر حسین حاضری کے لحاظ سے چوتھے اورگفتگو کے لحاظ سے 8 ویں نمبر پر رہے، اویس لغاری حاضری کے لحاظ سے 10ویں اور گفتگو کے لحاظ سے 7ویں نمبر پر رہے، شزہ فاطمہ خواجہ حاضری کے لحاظ سے 7ویں اور گفتگو کے لحاظ سے 14ویں نمبر پر ر ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائرپٹیشن کی حمایت

  • جب شاہ رخ خان نے اسلام کیلئے بڑی رقم ٹھکرا دی

    جب شاہ رخ خان نے اسلام کیلئے بڑی رقم ٹھکرا دی

    ممبئی: بالی ووڈ کی پروڈیوسر رینو چوپڑا نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان نے ان کےبیٹے کی پہلی فلم اتفاق کیلئے بغیر سود کے فنڈ دیا تھا-

    باغی ٹی وی : آنجہانی فلمساز روی چوپڑا کی اہلیہ اور پروڈیوسر رینو چوپڑا نے ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان کی سخاوت کی تعریف کی، انہو ں نےبتایا کہ کس طرح شاہ رخ نے اپنے بیٹے ابھے چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ”اتفاق“ کو سپورٹ کیا تھا جب کہ ان کے پاس اسے بنانے کے لیے پیسے نہیں تھے اور انہوں نے اس رقم پر سود لینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

    فلمساز رینو نے کہا کہ شاہ رخ خان 2017 کی فلم ”اتفاق“ کے لیے کیسے آئے؟ انہوں نے کہا کہ جب ہم اتفاق بنارہے تھے تو شاہ رخ کے دفتر اور ہمارے دفتر کی دیوار مشترکہ تھی ، ہم نے ان کے ساتھ فلم کرنے کا فیصلہ کیا ، میں نے ان سے پوچھا کیا میں آؤں؟ انہوں نے کہا نہیں آپ نہیں آئیں گے، میں آپ کے پاس آؤں گا، تاہم جب وہ تین ہفتوں تک ان سے ملنے نہیں آئے تو چوپڑا نے پہل کرنے کا فیصلہ کیا۔

    شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ کرنیوالے طلبا کا سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ

    چوپڑا نے کہا کہ جب وہ شاہ رخ کے پاس پہنچیں تو انہوں نے کھلے دل سے مجھے ویلکم کیا اور پوچھا کہ میں کیا چاہتی ہوں؟ جب میں نے ان سے کہا کہ میرے پاس فلم کی سرمایہ کاری کے پیسے نہیں ہیں تو انہوں نے کہا، ’وہ میں لگا دونگا‘، ’میں نے بتایا کہ میرا بیٹا اپنے دل سے فلم بنائے گا یہ میرے سب سے چھوٹے بیٹے ابھے کی پہلی فلم تھی۔ انہوں نے کہانی بھی شاید نہیں پڑھی اور حامی بھر لی ۔ انہوں نے کہا، اگر آپ کا بیٹا اس میں ہے تو میں اس کا ساتھ دوں گا۔

    رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشگوئی

    انہوں نے کہا کہ سپر اسٹار نے سود لینے سے انکار کردیا جب فلم مکمل ہو گئی، دیگر تمام مالیات کی طرح، عام طور پر سود کی شرح بھی ہوتی ہے لیکن شاہ رخ نے کہا، ’نہیں، یہ میرے لیے حرام ہے میں اسے نہیں لوں گا”اتفاق“ کو شاہ رخ نے پروڈیوس کیا تھا اور ابھے چوپڑا نے اسے لکھا اور ڈائریکٹ کیا تھا اس فلم میں سدھارتھ ملہوترا، اکشے کھنہ، اور سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور باکس آفس پرفلم نے اچھا بزنس کیا تھا۔

    ہم نےکسی آئی پی پی کو زبردستی منوایا نہ دباؤ ڈالا،معاون خصوصی برائے پاور

  • شیخ حسینہ  کی حکومت کا خاتمہ کرنیوالے طلبا کا سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ

    شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ کرنیوالے طلبا کا سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ

    ڈھاکا: سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کا سبب بننے والی طلبا تحریک کے رہنماؤں نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال شیخ حسینہ واجد کے طویل اقتدار کا خاتمہ کرنے والی بنگلادیشی طلبہ تحریک جسے ’اسٹوڈ نٹس اگینسٹ ڈسکریمنیشن‘ (ایس اے ڈی) کا نام دیا گیا تھا اب ایک نئی سیاسی جماعت بنانے جارہی ہے طلبا تحریک کے رہنما ممکنہ طور پر بدھ کے دن اپنی نئی جماعت کا اعلان کرسکتے ہیں جب کہ ایس اے ڈی کے رہنما اور عبوری حکومت میں مشیر ناہید اسلام کو نئی جماعت کا کنوینر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد کو گزشتہ سال اگست میں طلبہ تحریک کے بعد مستعفیٰ ہوکر بھارت جانا پڑا تھا جس کے بعد سے نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس بنگلادیشی حکومت کی سربراہی کررہے ہیں گزشتہ سال اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر محمد یونس نے کہا تھا کہ اگر انتخابی اصلاحات مکمل کرلی جائیں تو ملک میں 2025 کے آخر تک انتخابات ہوسکتے ہیں۔

    ہم نےکسی آئی پی پی کو زبردستی منوایا نہ دباؤ ڈالا،معاون خصوصی برائے پاور

    اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائرپٹیشن کی حمایت

    رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشگوئی

  • ہم نےکسی آئی پی پی کو زبردستی منوایا نہ دباؤ ڈالا،معاون خصوصی برائے پاور

    ہم نےکسی آئی پی پی کو زبردستی منوایا نہ دباؤ ڈالا،معاون خصوصی برائے پاور

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطار میں عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کریں گے, شبلی فراز نے کہا کہ جن لوگون نے آئی پی پیز کے منہگے معاہدے کیے ان سے پوچھا جائے، ٹاسک فورس کو ہماری مکمل حمایت حاصل ہے۔

    باغی ٹی وی : محسن عزیز کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے پاور محمد علی نے بتایا کہ ہم نےکسی آئی پی پی کو زبردستی منوایا نہ دباؤ ڈالا، یہ تاثر درست نہیں کہ ہم نے دباؤ ڈالا،سینیٹر شبلی فراز نے پوچھا آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ کیوں نہیں کیا، اربوں کھربوں روپے آئی پی پیز کو دے دیئے گئے۔

    معاون خصوصی برائے پاور محمد علی نے کہا کہ پاکستان میں 50 سے 60 پلانٹس کے فارنزک آڈٹ کی مہارت نہیں، فارنزک آڈٹ میں بے تحاشا پیسا لگتا ہے، ہمیں 2020 میں فارنزک آڈٹ کیلئے ایک پیسہ بھی نہیں ملا تھا، باتیں کرنا آسان ہے، ہم نے 2020 کیلئے 2 کروڑ 20 لاکھ مانگےتھےلیکن نہیں ملے اب بھی ہم سے جو آئی پی پی بات چیت نہیں کریں گی اس کا فارنزک آڈٹ کریں گے، ایک پلانٹ کا فارنزک آڈٹ ہو بھی رہا ہے کیونکہ یہ پلانٹ بات چیت پر متفق نہیں تھا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائرپٹیشن کی حمایت

    شبلی فراز نے کہا کہ کیا یہ درست نہیں کہ آئی پی پیزنے اوور انوائسنگ نہیں کی، جس پر محمد علی نے بتایا کہ اوور انوائسنگ کو بغیر ثبوت کے ثابت کرنا مشکل ہے، آئی پی پیز نے فیول اور ایفیشنسی کے دھوکے سے حاصل کی گئی رقم نکلوا لی، ہم نے آئی پی پیز کی 20، 20 سال کی بیلنس شیٹس دیکھیں، فارنزک آڈٹ سے یہ آئی پی پیز لندن کی ثالثی عدالت میں جا سکتے ہیں۔

    سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا پاکستان میں ریجن میں مہنگی ترین بجلی ہے، جس پر معاون خصوصی برائے پاور محمد علی کا کہنا تھا ہم ہر چیز بات چیت کے ذریعے کر رہے ہیں، آج کسی کی جیب سے ایک کروڑ روپے نکال کر دکھائیں، ہم نے 100 ارب روپے کی لیٹ پیمنٹ سر چار ج معاف کرا لیے، ہم مجموعی طور پر 300 ارب روپے لیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میں معاف کرا رہے ہیں۔

    ایلون مسک کی مسلم فلاحی تنظمیوں پر تنقید

    وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا محمد علی کی سابقہ رپورٹ پر عمل نہیں کیا گیا، جو بات چیت آئی پی پیز سے ہو رہی ہے اس سے 1400 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، آئی پی پیز کے ساتھ بغیر کسی امتیاز کے بات چیت کی گئی، آئی پی پیز پر ٹاسک فورس کا کام زبردست ہے۔

    چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا صرف یہ بتا دیں کہ صارف کو فائدہ کب ہوگا؟ جس پر معاون خصوصی محمد علی کا کہنا تھا جیسے جیسے آئی پی پیز سے بات چیت مکمل ہوتی جائے گی فائدہ منتقل ہوتا جائے گا، اب ہم 45 سرکاری پاور پلانٹ سے بات چیت کر رہے ہیں، آئی پی پیز سے مذاکرات کا ریلیف جلد عوام کو منتقل کریں گے۔

    رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشگوئی

    اویس لغاری کا کہنا تھا کہ جون 2024 سے اب تک 4 روپے سے 11 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کر چکے، بجلی قیمت میں مستقبل میں خاطر خواہ کمی متوقع ہے، وزیراعظم شہباز شریف بھی اس سلسلے میں اقدامات تجویز کر رہے ہیں،سولر پر کوئی ٹیکس نہیں لگا رہے، سولر کی حوصلہ شکنی نہیں کریں گے-

  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی  5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائرپٹیشن کی حمایت

    اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائرپٹیشن کی حمایت

    اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے 3 ٹرانسفر ججز کے خلاف 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائرپٹیشن کی حمایت کردی۔

    باغی ٹی وی:اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے پراسیس اور نئے حلف کے بغیر ججز ٹرانسفر سمیت ایگزیکٹو کی جانب سے عدالتی معا ملات میں مداخلت کی مذمت کی گئی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ کو پٹیشن سن کر ٹرانسفر ججز کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    بار کے صدر نعیم گجر اور سیکرٹری بار کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں دائر 184/3 کی پٹیشن ججز کی غیر آئینی ٹرانسفر سے متعلق ہے، پٹیشن میں پہلے سے موجود ججز کی سینیارٹی میں ردوبدل کی نشاندہی کی گئی ہے، عدلیہ کی آزادی، اختیارا ت کی تقسیم اور آئینی بالادستی کو تھریٹس کابھی بتایا گیا ہے۔

    رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشگوئی

    ایلون مسک کی مسلم فلاحی تنظمیوں پر تنقید

    اداکاروں کا کام کھلاڑیوں سے کروانا ہے تو اداکاروں کو ٹیم میں لے لیں،رابعہ کلثوم

  • رمضان المبارک  اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشگوئی

    رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشگوئی

    اسلامی کیلنڈر قمری حساب پر مبنی ہونے کے باعث رمضان کا آغاز چاند نظر آنے پر منحصر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے مختلف ممالک میں رمضان کے آغاز کی تاریخ مختلف ہو سکتی ہے-

    باغی ٹی وی : اسلامی مہینے کا آغاز ہلال کے چاند کو دیکھ کر کیا جاتا ہے،روایتی طور پر، چاند دیکھنے کے لیے اسلامی ممالک میں مختلف کمیٹیا ں قائم ہوتی ہیں، جو آنکھوں سے چاند دیکھنے کی تصدیق کرتی ہیں، جدید دور میں فلکیاتی حسابات کا بھی استعمال کیا جاتا ہے، مگر کئی مسلم ممالک میں اب بھی روایتی طریقہ کار کو ترجیح دی جاتی ہے۔

    سعودی عرب میں چاند دیکھنے کی کمیٹی 28 فروری 2025 کو ہلال کی تلاش کرے گی، اگر چاند نظر آ گیا تو پہلا روزہ یکم مارچ 2025 کو ہوگا، ورنہ رمضان 2 مارچ سے شروع ہوگا،پاکستان اور بھارت میں چاند نظر آنے کی روایات پر عمل کیا جاتا ہے، لہذا امکان ہے کہ رمضان 2 مارچ 2025 سے شروع ہوگا رویت ہلال کمیٹیاں چاند دیکھنے کا اعلان کریں گی۔

    مختلف اسلامی تنظیمیں سعودی عرب یا مقامی رویت ہلال پر انحصار کرتی ہیں برطانیہ اور امریکہ میں بعض مساجد سعودی اعلان کے مطابق یکم مارچ کو روزہ رکھ سکتی ہیں، جبکہ دیگر مقامی رویت کی بنیاد پر 2 مارچ کو آغاز کریں گی۔

    دوسری جانب رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔

    پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان نے رمضان المبارک 1146 ہجری کے چاند سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پانچ بج کر 45 منٹ پر ہو گا اور 28 فروری کو غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔

    سپارکو کے مطابق 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہوگی، فاصلے اور کم بلندی کی وجہ سے اس کا نظر آنا مشکل ہے 28 فروری کو چاند اور سورج کے درمیان زوایے کا فاصلہ 7 ڈگری ہوگا جس کی وجہ سے چاند کو انسانی آنکھ سے نہیں دیکھا جائے گااس پیش گوئی کے پیش نظرپاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

    سپارکو کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو ہلال نظر آسکتا ہے، سعودی عرب میں رمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا، شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے، عید الفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے رمضان اور عید الفطر کے کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔