Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ایلون مسک کی مسلم فلاحی تنظمیوں پر تنقید

    ایلون مسک کی مسلم فلاحی تنظمیوں پر تنقید

    واشنگٹن:ایلون مسک نے امریکی مسلم امدادی تنظیموں پر دہشت گردی سے تعلق کا الزام لگایا ہے جس سے نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا-

    باغی ٹی وی : ایلون مسک نے ایک ریٹویٹ میں امریکی مسلم امدادی تنظیموں پر دہشت گردی سے تعلق کا الزام لگاتے ہوئے لکھا کہ ہم ان تنظیموں اور کچھ ممالک کو نفرت پھیلانے کے لیے فنڈ کیوں دے رہے ہیں، جب کہ وہ یہ کام مفت میں بھی کر سکتے ہیں؟”

    یہ بیان ان گروپس کے خلاف دیا گیا جو USAID سے فنڈنگ حاصل کرتے ہیں، جن میں عرب امریکن انسٹی ٹیوٹ، اسلامک ریلیف ایجنسی، مسلم ایڈ، اور فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ شامل ہیں،CAIR کے مطابق یہ تنظیمیں رجسٹرڈ غیر منافع بخش ادارے ہیں اور انہیں دیگر فلاحی اداروں کی طرح وفاقی فنڈنگ حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔

    اداکاروں کا کام کھلاڑیوں سے کروانا ہے تو اداکاروں کو ٹیم میں لے لیں،رابعہ کلثوم

    تنظیم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نہاد عوض نے ایلون مسک کے بیان کو "بے بنیاد، خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی امریکی مسلم فلاحی تنظیم کے نام میں ‘اسلام’ دیکھ کر اسے دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے، وہ نفرت اور لاعلمی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔”

    CAIR نے ایلون مسک کو مشورہ دیا کہ وہ امریکی مسلم اداروں پر تنقید کرنے کے بجائے، امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے اسرا ئیل کی فوجی مدد پر توجہ دیں، جس کے باعث غزہ میں ہزاروں بے گناہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    بہاول پور : ون ڈش پالیسی پر سختی سے عملدرآمد،میرج ہالز کی مانیٹرنگ جاری

    ایلون مسک، جو اس وقت ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کے سربراہ ہیں، امریکی امدادی پالیسی میں بڑی تبدیلیاں کر رہے ہیں، اتوار کے روز ٹرمپ انتظامیہ نے 2000 USAID ورکرز کی برطرفی کا اعلان کیا اور ہزاروں ملازمین کی معطلی کا فیصلہ کیا، جس سے تنازع مزید بڑھ گیا ہے۔

    ایلون مسک کے متنازع بیان کے بعد امریکی مسلم تنظیموں اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

    بنگلہ دیشی ائیر فورس بیس پر حملہ،ایک شخص ہلاک

  • اداکاروں کا کام کھلاڑیوں سے کروانا ہے تو اداکاروں کو ٹیم میں لے لیں،رابعہ کلثوم

    اداکاروں کا کام کھلاڑیوں سے کروانا ہے تو اداکاروں کو ٹیم میں لے لیں،رابعہ کلثوم

    کراچی: پاکستان شوبز کی اداکارہ رابعہ کلثوم نے قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے شکست پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی :اداکارہ رابعہ کلثوم نے سوشل میڈیا پر قومی کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں کو بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ میں تمام برانڈز سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ کھلاڑیوں کو برانڈ فیس کے طور پر لینا بند کریں اور انہیں وہ کرنے دیں جو کرنا ان کا کام ہے جو کہ کرکٹ کھیلنا ہے-

    رابعہ کلثوم نے بھارت سے شکست پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ مہربانی کر کے اداکاروں کا کام اداکاروں کو ہی کرنے دیں، لیکن اگر اداکاروں کا کام کھلاڑیوں سے کروانا ہے تو اداکاروں کو ٹیم میں لے لیں یا پھر قومی ٹیم کی کپتانی فہد مصطفیٰ یا پھر فیضان شیخ کو دے دینی چاہیئے تو شاید بہتر نتائج مل جائیں گے۔

    ٹیم ٹاس جیتنے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، محمد رضوان کا اعتراف

    actor

    واضح رہے کہ رابعہ کلثوم ٹیلی ویژن کی نامور سینئر اداکارہ پروین اکبر کی بیٹی اور فیضان شیخ کی بہن ہیں، اداکارہ ماہم عامر ان کی بھابھی ہیں، انہوں نے 2018 میں گلوکار ریحان ناظم سے شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں 2021 میں ایک بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی۔

    چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام

  • میڈیا انڈر اٹیک:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مشاورتی اجلاس کی قرار داد منظور

    میڈیا انڈر اٹیک:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مشاورتی اجلاس کی قرار داد منظور

    اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا میڈیا انڈر اٹیک کے عنوان سے مشاورتی اجلاس کی قرار داد منظور کرلی، جس میں کہا گیا کہ آزادی اظہار جمہوریت کی بنیاد ہے اور اسے کسی بھی قسم کی جبر و زبردستی سے محفوظ رکھا جانا چاہیے، پیکا ایکٹ 2025 کو ناقص قانون سازی قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہیں اور اسکی مذمت کی جاتی ہے، پیکا ایکٹ آئین کے آرٹیکل 19 خلاف ورزی ہے پیکا ایکٹ 2025 میڈیا اہلکاروں کے ان حقوق کی خلاف ورزی ہے جو اقوام متحدہ کے تحت بین الاقوامی میثاق برائے شہری و سیاسی حقوق کے آرٹیکل 19 میں تسلیم کیے گئے ہیں-

    یہ اجلاس حکومت سے مطالبہ کرتا ہےکہ پیکا ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور آزاد صحافت پر عائد تمام پابندیاں ختم کی جائیں، اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ متعدد شقوں کی تعریف مبہم ہے اور انہیں واضح طور پر بیان نہیں کیا گیا “جھوٹا” اور “جعلی” جیسے الفاظ کی واضح تعریف موجود نہیں، جبکہ “کوئی بھی فرد” کا مفہوم وسیع ہے اور اسے صرف متاثرہ فرد یا فریق تک محدود ہونا چاہیئے-

    دبئی کی کرپٹو کمپنی ہیکرز کے نشانے پر، ڈیڑھ ارب ڈالر غائب

    اجلاس میں میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون تسلیم کرتے ہوئے آزاد صحافت اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا کہا گیا کہ میڈیا کی آزادی پر کسی بھی قسم کی قدغن جمہوری اقدار اور شفافیت کے لیے خطرہ ہے، یہ اجلاس اس بات پر زور دیتا ہےکہ سائبر کرائم اور میڈیا سے متعلق قوانین کو آئینی تحفظات،جمہوری اصولوں اور بین الاقوامی معاہدوں سےہم آہنگ ہونا چاہیے-

    مغربی موسمی سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں تک پھیلنےکا امکان

    اجلاس میں ڈیجیٹل اسپیس میں بڑھتی ہوئی سنسرشپ، سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن، اور اظہار رائے پر پابندی کے لیے مواد کی ریگولیشن پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا، ہتک عزت کے قوانین اور شہری حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

  • دبئی کی کرپٹو کمپنی ہیکرز کے نشانے پر،  ڈیڑھ ارب ڈالر غائب

    دبئی کی کرپٹو کمپنی ہیکرز کے نشانے پر، ڈیڑھ ارب ڈالر غائب

    دبئی کی کرپٹو کمپنی سے ڈیڑھ ارب ڈالر غائب ہو گئے-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق دبئی میں قائم کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائیبٹ (Bybit) ہیکرز کے نشانے پر آگئی، ہیکنگ کے حملے کے نتیجے میں ایک عشاریہ پانچ بلین ڈالر کو نقصان ہوا ہے جسے تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری بھی قرار دیا گیا ہے اربوں ڈالر ز کی چوری کی خبر نے کرپٹو کرنسی کی سلامتی اور عدم استحکام کے بارے میں ایک بار پھر خدشات کو جنم دیا ہے۔

    دبئی کی ورچوئل اسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی (VARA) اس معاملے کو فعال طور پر دیکھ رہی ہے ہفتے کے روز خلیج ٹائمز کو ایک بیان میں وارا اتھارٹی نےکہا کہ ہیک اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہےجسکی وہ نگرانی کرتے رہیں گے جب تک معاملات ٹھیک نہیں ہو جاتے۔

    ناسا میں انٹرن شپ کا سنہرا موقع

    ورچوئل اسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے واضح کیا کہ بائیبٹ کو دبئی میں ریگولیٹری لائسنس نہیں دیا گیا ہے،دنیا کا دوسرا سب سے بڑا کرپٹو ایکسچینج دبئی میں مجازی اثاثہ سروس فراہم کنندہ (VASP)کےطور پر کام کرنےکا اجازت نامہ حاصل کرنے کیلیےسخت لائسنسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے پر کام کر رہا ہے۔

    دبئی میں ہیڈ کوارٹر ایکسچینج نے گزشتہ برس ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ اسے دبئی میں خوردہ، اہل سرمایہ کاروں اور ادارہ جاتی صارفین کے لیے ورچوئل اثاثہ جات کے تبادلے کی خدمات پیش کرنے کے لیے عارضی (نان آپریشنل) منظوری مل گئی ہےکمپنی نے اسے امارات میں کام کرنے کی مکمل منظوری حاصل کرنے کی جانب ایک ”اہم قدم“ قرار دیا تھا۔

    انٹیلجنس بیسڈ کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد،ملزمان فرار

    خلیج ٹائمز کے مطابق ریاد گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ایک سرکردہ کرپٹو اثاثہ جات کے سرمایہ کار و مشیر کمال ایوب نے نشاندہی کی کہ کرپٹو کی تاریخ کا سب سے بڑا ہیک اس وقت ہوا جب ہیکرز نے Bybit کے ”کولڈ والیٹ“ تک رسائی حاصل کی، ہیکرز نے تقریباً 1.5 بلین ڈالر کی قیمت ایک نامعلوم پتے پر بھیجی۔

    کمال ایوب کا کہنا تھا کہ اس سائبر کرائم کے بارے میں پریشان کن بات یہ ہے کہ ہیکرز نے ایک ”کولڈ اسٹوریج“ کرپٹو والیٹ کو نشانہ بنایا، اس قسم کے والیٹ کو چوری سے محفوظ رکھنے کے لیے انٹرنیٹ سے منسلک نہیں کیا گیا، لیکن پھر بھی اسے ہیک کرلیا گیانتیجے کے طور پر ہیکرز نے بائیبٹ کے (ایتھریم کرپٹو کرنسی) کولڈ والیٹ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور اسے نامعلوم پتے پر منتقل کر دیا انہو ں نے لین دین پر دستخط کرنے والے لوگوں کو ایک نقصان دہ لین دین کی منظوری دینے کے لیے بے وقوف بنایا، جس سے ہیکرز نے کنٹرول سنبھال لیا۔

    خیبر پختونخوا میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے

    بائیبٹ کے سی ای او بین زوہو نے کہا کہ یہ نقصان بائیبٹ ایتھریم کے تقریباً 70 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے، ایکسچینج 20 بلین ڈالر کے اثاثوں کا انتظام کرتا ہے تاہم بائبٹ نے صارفین کی واپسی کی تمام درخواستوں کو پورا کرنے کا وعدہ کیا ہے،ہفتے کے روز Bybit نے اعلان کیا کہ جو بھی کرپٹو انڈسٹری کی اس بڑی چوری کو حل کرنے میں ہماری مدد کرے گا اس شخص کو 140 ملین ڈالر بطور انعام دیا جائے گا۔

  • ناسا میں انٹرن شپ کا سنہرا موقع

    ناسا میں انٹرن شپ کا سنہرا موقع

    ناسا جو کہ دنیا کی مشہور خلائی ایجنسی ہے،جو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرنے اور اہم تحقیقی منصوبوں میں حصہ لینے کا خواب دیکھنے والوں کیلئے ایک سنہرا موقع لایا ہے۔

    باغی ٹی وی : انجینئرنگ سے لے کر پروجیکٹ مینجمنٹ تک، ناسا مختلف پروگرامز پیش کرتا ہے جو طلبہ کی پیشہ ورانہ ترقی میں مدد دیتے ہیں ،اگر آپ ناسا انٹرن شپ کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آخری تاریخیں ،گرمیوں کے لیے، 28 فروری 2025 اور خزاں کے لیے، 16 مئی 2025 ہیں-

    یہ انٹرن شپس طلبہ کو عملی تجربہ اور ناسا کے مشنز اور منصوبوں کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کرتی ہیں۔

    ناسا انٹرن شپس 2025 کے لیے اہلیت کے معیار

    ناسا مختلف اقسام کی انٹرن شپس فراہم کرتا ہے، جن میں سے ہر ایک کے لیے مخصوص اہلیت کے معیار مقرر کیے گئے ہیں،جن میں اوسٹیم انٹرن شپ (OSTEM Internship)، اس میں صرف امریکی شہری درخواست دے سکتے ہیں۔

    بنگلہ دیشی ائیر فورس بیس پر حملہ،ایک شخص ہلاک

    درخواست دہندگان کا فل ٹائم طالب علم ہونا ضروری ہے (ہائی اسکول سے لے کر گریجویٹ لیول تک) یا وہ پارٹ ٹائم کالج کے طالب علم ہوں جنہوں نے کم از کم چھ سمسٹر گھنٹے مکمل کیے ہوں،موجودہ اساتذہ بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

    پاتھ ویز انٹرن شپ (Pathways Internship)، اس میں بھی صرف امریکی شہری درخواست دے سکتے ہیں، درخواست دہندگان کسی تسلیم شدہ تعلیمی ادارے میں ڈگری یا سرٹیفکیٹ پروگرام کے لیے داخل ہوں۔ کم از کم 15 سمسٹر گھنٹے (یا 23 کوارٹر گھنٹے) مکمل کیے ہوں،ڈگری/ سرٹیفکیٹ مکمل کرنے سے پہلے کم از کم 480 کام کے گھنٹے مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

    بین الاقوامی انٹرن شپس (International Internships)،اس میں ان ممالک کے طلبہ درخواست دے سکتے ہیں جن کے ناسا کے ساتھ معاہدے موجود ہیں،درخواست دہندگان کے پاس سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، یا ریاضی (STEM) کے شعبے میں انڈرگریجویٹ یا گریجویٹ ڈگری ہونی چاہیے،ان کا منتخب کردہ تعلیمی میدان ناسا کے مشن کی ترجیحات سے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔

    اسرائیل نے حسن نصراللہ پر فضائی حملے کی ویڈیو جاری کر دی

    انجینئرنگ کے علاوہ دیگر مواقع (Opportunities Beyond Engineering)

    اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ناسا کی انٹرن شپس صرف انجینئرز کے لیے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ ناسا مختلف تعلیمی پس منظر رکھنے والے طلبہ کے لیے بھی مواقع فراہم کرتا ہے۔ ناسا کے دیگر شعبہ جات میں ریاضی، سائنس، اکاؤنٹنگ، تحریر و صحافت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور پروجیکٹ مینجمنٹ شامل ہیں۔

    پروگرام تجزیہ

    غیر انجینئرنگ انٹرنز ناسا کے آپریشنز میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، جیسے کہ پروکیورمنٹ، بجٹنگ، اکاؤنٹنگ، آئی ٹی، اور سیکیورٹی کے شعبے۔ ان شعبوں میں کام کرنے والے ماہرین ناسا کے اہم منصوبوں کے ہموار نفاذ کو یقینی بناتے ہیں اور ادارے کے تحقیقی و تخلیقی مقاصد کو کامیابی سے ہمکنار کرتے ہیں۔

    ناسا انٹرن شپ کیوں منتخب کریں؟

    ناسا کی انٹرن شپ صرف ایک اچھی پروفیشنل سند حاصل کرنے کا موقع نہیں بلکہ ایک عظیم مقصد کا حصہ بننے کا موقع ہےناسا کے انٹرنز کو دنیا کے بہترین سائنسدانوں، انجینئرز، اور دیگر ماہرین کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے، جو نہ صرف ان کے تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بناتا ہے بلکہ مستقبل میں کامیاب کیریئر کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    انٹیلجنس بیسڈ کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد،ملزمان فرار

    درخواست کیسے دیں؟

    دلچسپی رکھنے والے امیدوار مزید معلومات کے لیے ناسا کی آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کریں اور اپنی درخواست جمع کرائیں۔ ایک مضبوط درخواست تیار کریں، جسمیں آپ کی تعلیمی کامیابیاں، تکنیکی مہارتیں، اور اختراعی صلاحیتوں کو نمایاں کیا گیا ہو،چاہے آپ ایک ابھرتے ہوئے سائنسدان ہوں، کاروباری معاملات میں دلچسپی رکھتے ہوں، یا آئی ٹی ماہر ہوں، ناسا میں آپ کے لیے ایک موقع موجود ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

  • اسرائیل نے حسن نصراللہ پر فضائی حملے کی ویڈیو جاری کر دی

    اسرائیل نے حسن نصراللہ پر فضائی حملے کی ویڈیو جاری کر دی

    تل ابیب: اسرائیلی فوج نے 27 ستمبر 2024 کے فضائی حملے کی ویڈیو جاری کردی جس میں حزب اللہ کے اس وقت کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے تھے۔

    باغی ٹی وی: اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملہ 27 ستمبر 2024 کو شام 6 بج کر 21 منٹ پر آپریشن ’نیو آرڈر‘ کے نام سے کیا گیا تھا حملے میں حزب اللہ کے زیرِ زمین ہیڈ کوارٹر پر 82 بم گرائے گئے تھے جس سے کئی عمارتیں زمیں بوس ہوگئی تھیں، حملے میں حسن نصراللہ کے علاوہ حزب اللہ کے 20 سے زائد کمانڈرز بھی شہید ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ یہ ویڈیو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حسن نصر اللہ اور ان کے بعد حزب اللہ کے سربراہ نامزد ہونے والے ہاشم صفی الدین کے جنازے کے بعد جاری کی گئی ہے۔

    بنگلہ دیشی ائیر فورس بیس پر حملہ،ایک شخص ہلاک

    یاد رہے کہ اتوار کو بیروت میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی تدفین جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی، حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے تاریخی جنازے میں شرکت کیلئے لبنان اور دنیا بھر سے لاکھوں افراد بیروت پہنچے، تاہم جنازے کے دوران اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں نےفضا میں کشیدگی پیدا کی، جنازے کےاجتماع کےاوپر اسرائیلی طیاروں کی پرواز پرعوام نے اسرائیل اور امریکا مخالف نعرے لگائے تھے۔

    مغربی موسمی سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں تک پھیلنےکا امکان

  • بنگلہ دیشی ائیر فورس بیس پر حملہ،ایک شخص ہلاک

    بنگلہ دیشی ائیر فورس بیس پر حملہ،ایک شخص ہلاک

    ڈھاکا: بنگلہ دیش کے ضلع کاکس بازار میں کچھ جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے ایئرفورس بیس پر حملہ ہوا ہے،بنگلہ دیشی فوج نے حملے کی تصدیق کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق حملے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوگیاہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ مقامی تاجر شہاب کبیر کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

    بنگلہ دیشی مسلح افواج کے تعلقات عامہ کے ادارے ”انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)“ کی جانب سے جاری کردہ مختصر بیان میں کہا گیا’کاکس بازار ایئرفورس بیس کے قریب واقع سمیتی پاڑہ سے کچھ مجرموں نے ایئرفورس بیس پر حملہ کیا، بنگلہ دیش ایئرفورس اس حوالے سے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

    خیبر پختونخوا میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے
    رپورٹ کے مطابق یہ حملہ زمین کے تنازع کے بعد پیش آیا، جو پیر کی صبح ایئرفورس اہلکاروں اور مقامی رہائشیوں کے درمیان جھڑپ کی صورت اختیار کر گیا تھاجھڑپ کے دوران صورتحال اس وقت سنگین ہوگئی جب مقامی افراد نے پتھراؤ شروع کردیا، جس کے نتیجے میں دونوں جانب افراد زخمی ہوئے تاہم، حکام نے زخمیوں کی صحیح تعداد نہیں بتائی ہے۔

    طبی ذرائع کے مطابق، شہاب کبیر کو جھڑپ کے دوران گولی لگی تھی، اور انہیں کاکس بازار ڈسٹرکٹ صدر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا،مقتول کے سر کے پچھلے حصے پر شدید زخم آئے تھے۔

    امریکہ سے دہلی آنے والے طیارے میں بم کی اطلاع،روم میں ہنگامی لینڈنگ

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر عائشہ صدیقہ کے دستخط شدہ پریس ریلیز کے مطابق، بنگلہ دیش ایئر فورس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے-

    کاکس بازار کے ڈپٹی کمشنر محمد صلاح الدین نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی تاکہ تصادم کی وجوہات معلوم کی جاسکیں، اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے ہیں تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور مزید کشیدگی کو روکا جا سکے۔

    انٹیلجنس بیسڈ کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد،ملزمان فرار

    پولیس کے مطابق، کاکس بازار ڈسٹرکٹ صدر اسپتال کے پولیس باکس کے انچارج سیف الاسلام نے بتایا کہ واقعہ تقریباً 12 بجے پیش آیا،جھڑپ کے دوران 30 سالہ مقامی تاجر شہاب کبیر کو گولی لگی، جو سَمیتی پارہ، وارڈ نمبر 1 کے رہائشی نصیر الدین کے بیٹے تھے۔

    دوسری جانب، موقع پر موجود نمائندے کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کے قریب جانے سے لوگوں کو روک دیا ہے۔

    پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

  • خیبر پختونخوا میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخوا میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے

    پشاور:خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا-

    باغی ٹی وی:مینگورہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،شہری خوف زدہ ہو کرکلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،تاہم تاحال کسی بڑے حادثے یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں-

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مینگورہ شہر اور اس کے قریبی علاقوں میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارد کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی زیر زمین 140 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

    انٹیلجنس بیسڈ کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد،ملزمان فرار

    واضح رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا میں بونیر اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ اس کا مرکز سوات تھا۔

    امریکہ سے دہلی آنے والے طیارے میں بم کی اطلاع،روم میں ہنگامی لینڈنگ

  • انٹیلجنس بیسڈ کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد،ملزمان فرار

    لاہور میں انٹیلجنس بیسڈ کارروائی میں منشیات کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق چوکی نواب ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 165 کلو چرس اور 34 کلوافیون برآمد کرلی ملزمان منشیات سے بھری کار چھوڑ کر فرار ہوگئے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے انچارج چوکی نواب ٹاؤن اور متعلقہ ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے شواہد اکٹھےکر لیے گئے اینٹی ڈرگ اینٹیلیجنس نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کے بہترین نتائج آ رہے ہیں شہر کے داخلی راستو ں پر سپیشل اینٹی ڈرگ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

    مغربی موسمی سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں تک پھیلنےکا امکان

    انہوں نے کہا کہ رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف بڑی اور کامیاب کارروائیاں ہوئیں ہیں منشیات فروشی کے نیٹ ورک توڑ نے پر مسسلسل کام کر رہے ہیں سپلائرز کے ذریعے بڑے ڈیلرز کو گرفت میں لا رہے ہیں عوامی مدد کے بغیر لاہور کو منشیات سے پاک کرنا آسان نہیں، شہری منشیات فروشوں کی اطلاع 15 پر دے کر پولیس کی مدد کریں۔

    چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

  • مغربی موسمی سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں تک پھیلنےکا امکان

    مغربی موسمی سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں تک پھیلنےکا امکان

    کوئٹہ: پاک ایران سرحدی علاقوں پر غیر معمولی مغربی موسمی سسٹم اثرانداز ہے جس کے باعث سرحدی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہورہی ہے،جبکہ مغربی موسمی سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں تک پھیلنےکا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق صوبے کے ایران اور افغانستان کےساتھ سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جب کہ دوپہرکے بعد بلوچستان کے شمال بالائی علاقے موسمی سسٹم کےزیر اثر آنےکا امکان ہےغیرمعمولی موسمی سسٹم 28 فروری تک بلوچستان میں موجود رہنے اور مغربی موسمی سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں تک پھیلنےکا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، زیارت، چمن، ہرنائی،کوہلو اور بارکھان میں اگلے 72 گھنٹوں میں موسلادھاربارش، ژالہ باری اور آندھی چلنےکا امکان ہے شہری غیرضروری سفر سےگریز کریں-

    اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارش کی پیشگوئی کرتےہوئے کہا ہےکہ 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے جب کہ مری و گلیات سمیت پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری ہوسکتی ہے25 سے 28 فروری کے دوران لاہور، فیصل آباد، شیخو پورہ، نارووال اور سیالکوٹ میں بارش ہوگی جب کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔