Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • چیمپئنز ٹرافی: 237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    چیمپئنز ٹرافی: 237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    راولپنڈی:چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : آج نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان اہم میچ کھیلا جا رہا ہے، یہ مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے، جہاں بنگلہ دیشی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی نیوزی لینڈ اپنی پہلی فتح کے ساتھ میدان میں اتری ہے، جہاں اس نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

    بنگلادیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائےبنگلادیش کی جانب سے کپتان نجم الحسن شانتو 77 رنز بنا کر نمایاں رہے، ذاکرعلی نے 45 رنز اسکور کیے رشاد حسین نے 26 ، تنزید حسن نے 24، مہدی حسن میراز نے 13 اور تسکین احمد نے 10 رنزبنائے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے 4 اور ول او رورکے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • ہزاروں ملازمین کی برطرفی کے بعد میٹا نے اعلیٰ افسران کی تنخواہیں 200 فیصد تک بڑھادیں

    ہزاروں ملازمین کی برطرفی کے بعد میٹا نے اعلیٰ افسران کی تنخواہیں 200 فیصد تک بڑھادیں

    فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا (Meta) نے اپنے اعلیٰ افسران کی بونس رقم دوگنی کر کے تنخواہ 200 فیصد تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے، یہ فیصلہ 3,600 ملازمین کی برطرفی کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی :میٹا کی جانب سے امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق، کمپنی نے اپنے ایگزیکٹو افسران کے بونس میں اضافہ کی منظوری دے دی ہےنئے بونس سسٹم کے تحت، میٹا کے چیف فنانشل آفیسر سوسن لی، چیف پروڈکٹ آفیسر کرسٹوفر کاکس، چیف آپریٹنگ آفیسر خاویئر اولیوان، اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر اینڈریو بوسورتھ کو 200 فیصد تک اضافی رقم ملے گی، جو 2023 میں دیے گئے 75 فیصد بونس سے کہیں زیادہ ہے۔

    میٹا نے بونس بڑھانے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ کمپنی ایمیزون، مائیکروسافٹ اور ایپل جیسی دیگر بڑی ٹیک کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہتی ہے۔ SEC رپورٹ کے مطابق، میٹا کے 2024 کے بونس دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں 15ویں فیصدی حد سے کم تھے، لیکن اب اضافے کے بعد وہ 50 ویں فیصدی حد تک پہنچ جائیں گے،بونس میں اضافے کا اعلان اس وقت کیا گیا جب میٹا نے گزشتہ ہفتے 3,600 ملازمین کو برطرف کیا، جو کہ اس کی کل 72,000 ورک فورس کا 5 فیصد بنتے ہیں۔ کمپنی نے کہا تھا کہ برطرفی کا مقصد "کم کارکردگی دکھانے والے ملازمین” کو نکالنا ہے،جبکہ میٹا نے اپنے ملازمین کے سالانہ اسٹاک آپشنز میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ بھی کیا ہے، جس سے کمپنی کے دیگر ملازمین کی مراعات میں مزید کمی ہوگی،دلچسپ بات یہ ہے کہ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ اس بونس پالیسی کا حصہ نہیں ہیں۔ تاہم، وہ 2023 میں 24.4 ملین ڈالر کی دیگر مراعات حاصل کر چکے ہیں، جن میں سیکیورٹی اخراجات اور نجی جہازوں کا استعمال شامل ہے۔

    دنیا کی پہلی حقیقی پرواز کرنے والی منفرد گاڑی

    آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے،محمد اورنگزیب

    خاندانی اور مفادات کی سیاست کرنے والوں کو قوم مسترد کر رہی ہے.حافظ طلحہ سعید

  • دنیا کی پہلی حقیقی پرواز کرنے والی منفرد گاڑی

    دنیا کی پہلی حقیقی پرواز کرنے والی منفرد گاڑی

    نیویارک: امریکی کمپنی الیف ایرو ناٹیکس نے اپنی پہلی اڑنے کی صلاحیت رکھنے والی گاڑی کی اڑان کی آزمائش کی ہے۔

    باغی ٹی وی : اس گاڑی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پرواز میں مدد فراہم کرنے والے ونگ یا پر موجود نہیں،الیف ماڈل اے نامی گاڑی کی اولین پرواز کی آزمائش گزشتہ دنوں ہوئی اور کمپنی کی جانب سے اس کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔

    ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ یہ دنیا میں پہلی بار ہے جب ایک اڑنے والی حقیقی گاڑی نے اڑان بھری، اس گاڑی نے ہیلی کاپٹر کی طرح ٹیک آف کیا اور اسی طرح لینڈ بھی کیا، کمپنی کے چیف ایگزیکٹو Jim Dukhovny نے بتایا کہ ان سے متعدد بار پوچھا گیا کہ اب تک کمپنی کی فلائنگ کار کی پرواز کی کوئی ویڈیو کیوں نہیں جاری کی گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم ہر چیز کو عوام کے سامنے نہیں لاسکتے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ اس گاڑی کی حقیقی خصوصیات اس وقت تک سامنے نہ آئیں جب تک ہم اسے فروخت کے لیے پیش نہیں کردیتے، امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے Santa Mateo میں اس گاڑی نے اڑان بھری، گاڑی کی آزمائش سے قبل کمپنی نے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا تھا تاکہ کسی گڑبڑ کی صورت میں کوئی نقصان نہ ہو،یہ الیکٹرک گاڑی سڑک پر 200 میل جبکہ فضا میں 110 میل کا سفر طے کرسکے گی۔

    جب دہشت گردی کی کوئی اخلاقی حدود نہ ہو تو پھر سانحہ اے پی ایس ہوتا ہے،عطا تارڑ

    دیکھنے میں یہ کسی سائنس فکشن فلم کی گاڑی لگتی ہے جس کا کیبن اس طرح ڈیزائن کیا گیا کہ پرواز کے دوران ہوا میں اس کی حرکت مستحکم رہے جبکہ اس کا اندرونی سسٹم ہیلی کاپٹر کی طرح عمودی پرواز میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    کمپنی کے مطابق یہ گاڑی کسی ہیلی کاپٹر کی طرح ٹیک آف اور لینڈ کرسکے گی جبکہ 90 کلوگرام تک وزنی مسافر اس میں سفر کرسکیں گےچونکہ اس میں ونگ نہیں تو یہ کسی ڈرون کی طرح پرواز کرسکے گی جس کے پروپیلر پرواز میں مددگار ثابت ہوں گے،اس میں ایک وقت میں ایک ہی فرد سفر کرسکتا ہے۔

    کمپنی کے مطابق یہ اڑن گاڑی ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں انقلاب برپا کرے گی اور دنیا بھر میں ٹریفک کا مسئلہ حل ہوجائے گا،البتہ کمپنی کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس گاڑی کو کب تک عام فروخت کے لیے پیش کیا جا سکتا ہے،یہ کمپنی ہائیڈروجن فیول سیلز سے چلنے والی گاڑی کو بھی تیار کرنا چاہتی ہے جو کہ 400 میل تک سفر کرسکے گی۔

    باغی ٹی وی کی تحقیقاتی رپورٹ، کرپشن میں ملوث سابق انچارج پرنسپل مستقل تعیناتی سے محروم

    کیلیفورنیا میں قائم ’الیف ایروناٹکس 26‘ تک اس ماڈل کی تجارتی پیداوار شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو مستقبل میں شہروں میں اڑنے والی کاریں عام نظر آسکتی ہیں، جس سے سفری سہولیات میں انقلابی تبدیلی آ سکتی ہے،کیا یہ کار حقیقت میں عام لوگوں کے لیے دستیاب ہوگی یا پھر یہ صرف امیروں کا ایک مہنگا خواب رہے گی؟ یہ سوال وقت کے ساتھ ہی واضح ہوگا۔ لیکن ایک بات طے ہے کہ انسان نے ایک اور سائنسی معجزے کو حقیقت میں بدلنے کی راہ ہموار کر دی ہے۔

  • پنجاب  میں مفت ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز

    پنجاب میں مفت ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز

    لاہور: پنجاب میں ملک کی تاریخ کے سب سے جامع ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت عام آدمی کے لئے پانچ ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے جس میں جگر، گردوں، بون میرو، کورنیا کی پیوندکاری سمیت پیدائشی طورپر سماعت سے محروم کمسن بچوں کے لئے کوکلیئر امپلانٹ بھی حکومت کرائے گی،چیف منسٹر پرانسپلانٹ پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے، رجسٹریشن کے بعد چیف منسٹر پرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگر، گردوں، بون میرو،کورنیاکی ٹرانسپلانٹیشن کرائی جا سکے گی،سرکاری اسپتالوں کے علاوہ نجی ہسپتالوں سے آرگن ٹرانسپلانٹ کرایا جاسکے گا، آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے لئے وزیراعلی کی ہدایت پر ٹول فری نمبر 09009 0800 بھی فنکشنل کردیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوز نے کہا کہ ریاست کو ہر شہری کا احساس ہے، اپنا فرض نبھائیں گے، ٹرانسپلانٹیشن بہت پیچیدہ اور مہنگا پراسیس ہے عام آدمی افورڈ نہیں کرسکتا ہے، اب یہ فرض ریاست ادا کرے گی۔

    پاک بھارت ٹاکرا: پنجاب بھر کی جیلوں اور پی آئی اے مسافروں کو میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات

    خاندانی اور مفادات کی سیاست کرنے والوں کو قوم مسترد کر رہی ہے.حافظ طلحہ سعیدچیمپئینز ٹرافی : پاکستان کا ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

  • پاک بھارت ٹاکرا: پنجاب بھر کی جیلوں اور پی آئی اے مسافروں کو میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات

    پاک بھارت ٹاکرا: پنجاب بھر کی جیلوں اور پی آئی اے مسافروں کو میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات

    لاہور: پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پنجاب کی تمام 44 جیلوں میں قیدی کرکٹ میچ سے محظوظ ہونگے، بچوں کی جیلوں میں بھی کرکٹ میچ کی لائیو نشریات کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے آئی جی جیل خانہ جات کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ پنجاب کی پریزن ریفارمز پالیسی کے تحت اسیران کو بہتر شہری بنانے کیلئے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے، جیل ریفارمز پالیسی کے تحت پنجاب بھر کی جیلوں میں چھوٹے اور بڑے انڈسٹریل یونٹس اور لائبریریز بھی قائم کی گئی ہیں۔

    دوسری جانب فضاؤں میں بھی سفر کرنے والے مسافر پاک بھارت میچ سے اپ ڈیٹ رہیں گے۔

    آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے،محمد اورنگزیب

    ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او نے تمام پروازوں پر اپنے مسافروں کو میچ سے اپ ڈیٹ رکھنے کیلئے احکامات جاری کردیئے، اندرون و بیرون ملک جانیوالی تمام پروازوں پر کپتان پاک بھارت سنسنی خیز میچ میں مسافروں کو اپ ڈیٹ رکھیں گےپی آئی اے کی لانگ روٹ پر جانیوالی پروازوں پر کپتان مسافروں کو سیٹلائٹ کمیونکیشن اور ACARSسسٹم کے تحت میچ سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے رہیں گے، پی آئی اے کے بوئنگ 777طیاروں میں خودکار نظام اورACARSسسٹم کے تحت مسافروں کو میچ کی صورتحال سے آگاہ رکھیں گے،ایئربس320طیارے کے کپتان اے ٹی سی، ریڈار کنٹرولر سے میچ کی تفصیلات لے کر مسافروں کو آگاہ کریں گے، نجی ایئرلائن بھی اندرون ملک پروازوں پر میچ سے متعلق مسافروں کوآگاہ رکھے گی، غیر ملکی ایئرلائن نے بھی اپنے مسافر وں کو طویل دورانیہ کی پروازوں پر وائی فائی اور جدیدسسٹم کے تحت میچ سے آگاہ رکھیں گے

    باغی ٹی وی کی تحقیقاتی رپورٹ، کرپشن میں ملوث سابق انچارج پرنسپل مستقل تعیناتی سے محروم

  • آنے  والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے،محمد اورنگزیب

    آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے،محمد اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے،کرنسی میں بھی استحکام ہے اور پالیسی ریٹ بھی کم ہوا ہے، ہماری معیشت کی بنیاد بن گئی ہے، اب ہمیں پائیدار ترقی کی طرف جانا ہےبجٹ سے پہلے ہی کاروباری حضرات سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں، ایف بی آر میں اصلاحات پر بھی کام کر رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ ہے، آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیکس نظام میں بہتری آئی ہے، ریئل اسٹیٹ میں بھی ٹیکس بہتری آئی ہے، ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سٹہ بازی نہیں چلنے دیں گے، تعمیراتی انڈسٹری کی سپورٹ کے لیے کام کر رہے ہیں سعودی عرب، دبئی اور واشنگٹن میں سب سے ملاقاتیں ہوئیں، اوورسیز میں کوئی ناراضی نہیں ہے، ملک میں 35 ملین ڈالر تک زر مبادلہ پہنچ چکا ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بھی پہلے سے زیادہ اضافہ ہوا ہے،ملک کو پرائیویٹ سیکٹر ہی آگے لے کر جائے گا۔

    سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے لیے مزید 34 طبی امدادی قافلے روانہ

    آسٹریلیا کا براعظم ایشیا سے ٹکرانے والا ہے؟

    جب دہشت گردی کی کوئی اخلاقی حدود نہ ہو تو پھر سانحہ اے پی ایس ہوتا ہے،عطا تارڑ

  • جب دہشت گردی کی کوئی اخلاقی حدود نہ ہو تو پھر سانحہ اے پی ایس ہوتا ہے،عطا تارڑ

    جب دہشت گردی کی کوئی اخلاقی حدود نہ ہو تو پھر سانحہ اے پی ایس ہوتا ہے،عطا تارڑ

    لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہمیں اب گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کا چیلنج ہے دہشت گرد کا کوئی دوست نہیں، ان کا تو کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ان کو کے پی میں دوبارہ بسایا گیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں یوتھ کانفرنس میں سوال و جواب کی نشست پر وفاقی وزیر نے کہا کہ دھرنے کا خرچہ کہاں سے آتا رہا کیونکہ کوئی ایک ہفتے کا دھرنے کا خرچہ نہیں اٹھا سکتا،اس ملک میں دہشت گردی کا ناسور اب بھی موجود ہے، دہشت گرد گوریلا وار کسی اخلاقیات کی پابندی نہیں کرتا، جب دہشت گردی کی کوئی اخلاقی حدود نہ ہو تو پھر سانحہ اے پی ایس ہوتا ہے اور دہشت گرد بلوچستان میں بھی دہشت گردی کر رہے ہیں ای پی ایس میں کسی کو شک نہیں اس کے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا ہے، ہمیں اب گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کا چیلنج ہے دہشت گرد کا کوئی دوست نہیں، ان کا تو کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ان کو کے پی میں دوبارہ بسایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور و کراچی جیسے شہر میں دھماکے بند ہوئے 2013-17ء میں دہشت گردی کو ن لیگ نے بند کر دیا، دہشت گردی کیسے واپس آئی؟ جنوبی کے پی کے ساتھ پنجاب میں دہشت گردوں کی واپسی ہوئی، دہشت گرد کسی کے دوست نہیں بلکہ لوٹ مار اور بھتہ لینے والے ہیں، ٹی ٹی پی تو پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہے،اے پی ایس حملہ پر نظریہ بنایا گیا، ٹی ٹی پی نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کیں اور ملک میں بدامنی پھیلائی، اللہ کے ہاتھ میں زندگی ہے، دہشت گرد برے لوگ ہیں اب انہیں جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے، دہشت گردوں نے تو چھوٹے بچوں کو شہید کیا تو وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    ایک سال میں دو بار رمضان المبارک کے استقبال کیلئے تیار ہو جائیں

    انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں مجھے اور میری لیڈر کو برا بھلا کہہ دیں لیکن عوامی منصوبوں کو برا نہ کہیں، مرسڈیز والے بابوؤں کو جنگلا بس قبول نہیں جو ایک نرس ڈاکٹر انجینیئر کو بٹھا کر لے جاتی ہےنوجوانوں کو یہ جاننا ضروری ہے کہ پاکستان کا قیام کیوں ضروری تھا؟ اس ملک کی بنیادوں میں لاکھوں لوگوں کا خون شامل ہے، آزاد وطن کے لیے لاکھوں افراد نے بہت مصائب برداشت کیے، دو قومی نظریہ ایک حقیقت ہےسرحد پار اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے اس لیے دو قومی نظریے کی جتنی ضرورت آج ہے اتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی، غزہ، فلسطین اور کشمیر میں مظالم کا نام لیں تو سوشل میڈیا پر سناٹا چھا جاتا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے وژن کی تشکیل قیادت کی ذمہ داری ہوتی ہے، جب 90ءکی دہائی میں لاہور اسلام آباد موٹر وے بنی تو اس کی شدید مخالفت کی گئی لیکن پاکستان میں موٹروے کی بنیاد انفرا اسٹرکچر کی ترقی کی جانب اہم پیشرفت تھی، آج اسی موٹر وے کے ذریعے لوگ بآسانی سفری سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں موٹروے کی تعمیر کے وقت بہت شور شرابا کیا گیا اور لیپ ٹاپ تقسیم کیے تو اس پروگرام پر بھی مخالفت کی گئی-

    آسٹریلیا کا براعظم ایشیا سے ٹکرانے والا ہے؟

  • ایک سال میں دو بار رمضان المبارک کے استقبال کیلئے تیار ہو جائیں

    ایک سال میں دو بار رمضان المبارک کے استقبال کیلئے تیار ہو جائیں

    سال 2030 میں مسلمان دو مرتبہ رمضان کا استقبال کریں گے، جو ایک نادر اور مبارک موقع ہوگا۔

    باغی ٹی وی :اسلامی ہجری کیلنڈر چاند کے مطابق جبکہ گریگورین کیلنڈر سورج کے گرد زمین کے چکر پر مبنی ہے، اسی فرق کی وجہ سے رمضان المبارک تقریباً ہر 30 سے 33 سال بعد ایک ہی عیسوی سال میں دو بار آتا ہےہجری سال 1451 میں رمضان 5 جنوری 2030ء کے آس پاس شروع ہوگا،ہجری سال 1452 میں رمضان 26 دسمبر 2030ء کو دوبارہ آئے گا،لہٰذا مسلمان 2030ء میں مجموعی طور پر 36 روزے رکھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ آخری بار ایسا موقع 1997ء میں آیا تھا، جبکہ اگلی بار یہ عظیم موقع 2063ء میں میسر ہوگا۔

    دوسری جانب سال 2025 سرمضان المبارک میں ایک حیرت انگیز فلکیاتی مظہر رونما ہونے جا رہا ہے، جو ہر 33 سال میں ایک بار دیکھنے کو ملتا ہے۔ فلکیاتی ماہرین کے مطابق، اس سال ہجری اور شمسی کیلنڈر میں ایک نادر اتفاق ہونے والا ہے،2025 میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ سے ہونے کا قوی امکان ہے، یعنی اسلامی مہینہ رمضان اور شمسی مہینہ مارچ ایک ہی دن سے شروع ہوں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک نایاب فلکیاتی ہم آہنگی کا نتیجہ ہے، جو چاند اور سورج کے مداروں میں غیر معمولی توازن کو ظاہر کرتا ہے۔

    سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے لیے مزید 34 طبی امدادی قافلے روانہ

    دنیا میں تاریخ اور دنوں کا حساب رکھنے کے لیے دو بڑے کیلنڈرز استعمال ہوتے ہیں؛ ایک شمسی کیلنڈر، جسے عیسوی کیلنڈر بھی کہا جاتا ہے، اور دوسرا قمری کیلنڈر، یعنی ہجری کیلنڈر، جو چاند کے حساب سے ترتیب دیا جاتا ہے۔ عام طور پر ان دونوں میں فرق پایا جاتا ہے، لیکن 33 سال میں ایک بار ایسا نایاب موقع آتا ہے جب قمری اور شمسی مہینہ ایک ساتھ شروع ہوتے ہیں۔

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ اتفاق زمین اور چاند کی حرکات میں غیر معمولی ریاضیاتی توازن کی علامت ہے، جو ایک خاص نظام کے تحت وقوع پذیر ہوتا ہے،یہ ایک نہایت دلچسپ اور منفرد فلکیاتی لمحہ ہوگا، جو اس سال کے رمضان المبارک کو اور بھی خاص بنا دے گا۔ کیا واقعی 2025 میں رمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا یہ تو چاند پر ہی منحصر ہوگا۔

    اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں،امیر مقام

    ہجری کیلنڈر 354 یا 355 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ گریگورین کیلنڈر میں 365 دن ہوتے ہیں، اسی وجہ سے ہر سال رمضان المبارک تقریباً 10 دن پہلے آتا ہے۔ اس فرق کی بنا پر ہر 32 سے 33 سال بعد رمضان مختلف موسموں میں گردش کرتا ہے2007 سے رمضان گرمیوں میں آ رہا ہے، لیکن اب تقریباً 17 سال بعد یہ موسمِ سرما میں داخل ہو رہا ہے2028 (1449 ہجری) میں رمضان سردیوں کے عروج پر ہوگا،2044 (1466 ہجری) میں رمضان گرمیوں کے عروج پر ہوگا،2031 اور 2032 کے رمضان المبارک سال کے سب سے چھوٹے روزے ہوں گے، جن میں سحری سے افطار تک صرف ساڑھے دس گھنٹے کا وقفہ ہوگا۔ اور یہ سردیوں کا سب سے چھوٹا ترین رمضان ہوگا۔

    اسرائیل کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی روکنے پر حماس کا شدید ردعمل

  • سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے لیے مزید 34 طبی امدادی قافلے روانہ

    سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے لیے مزید 34 طبی امدادی قافلے روانہ

    ریاض:سعودی عرب نے غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیش نظر مزید 34 امدادی قافلے روانہ کیے ہیں، جو ہنگامی طبی سامان لے کر متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی :سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق :یہ قافلے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے تحت جنوبی غزہ میں ہسپتالوں اور صحت مراکز کو امداد فراہم کرنے کی مہم کا حصہ ہیں،سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج، جو شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر امداد کی تقسیم کی تیاری کر رہا ہے،موجودہ بحران کے باعث غزہ کے ہسپتالوں میں طبی آلات، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی شدید کمی کا سامنا ہے،سعودی عرب نے ہمیشہ انسانی ہمدردی کے تحت فلسطینی عوام کا ساتھ دیا ہے اور مختلف بحرانوں میں امداد فراہم کی ہے۔

    واضح رہے کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے پہلے بھی غزہ کے متاثرین کے لیے فضائی امدادی پل قائم کیا تھا، جس کے تحت مسلسل خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی کی تحقیقاتی رپورٹ، کرپشن میں ملوث سابق انچارج پرنسپل مستقل تعیناتی سے محروم

    سعودی عرب سمیت 6 ملکوں سے مزید 48 پاکستانی بے دخل

    ایلون مسک کی نئی پالیسی،امریکی سرکاری اداروں میں تشویش کی لہر

  • آسٹریلیا کا براعظم ایشیا سے ٹکرانے والا ہے؟

    آسٹریلیا کا براعظم ایشیا سے ٹکرانے والا ہے؟

    ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ دنیا کا سب سے تیزی سے حرکت کرنے والا براعظم، آسٹریلیا، غیر متوقع رفتار سے شمال کی طرف ایشیا کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : ماہرینِ ارضیات کے مطابق، آسٹریلیا ہر سال تقریباً 2.8 انچ (7 سینٹی میٹر) شمال کی طرف سرک رہا ہے، جو انسانی ناخن کی بڑھنے کی رفتار کے برابر ہے،اگرچہ یہ رفتار معمولی معلوم ہوتی ہے، لیکن لاکھوں سال میں یہ تبدیلی زمین کے جغرافیہ، آب و ہوا اور حیاتیاتی تنوع پر گہرا اثر ڈال سکتی ہے،اگرضیاتی ماہر پروفیسر ژینگ شیانگ لی نے 2009 میں خبردار کیا تھا کہ ’چاہے ہمیں پسند ہو یا نہ ہو، آسٹریلیا کا براعظم ایشیا سے ٹکرانے والا ہے‘ یہ عمل زمین کی پلیٹ ٹیکٹونکس کا حصہ ہے، جس میں براعظم آپس میں جُڑتے اور الگ ہوتے رہتے ہیں۔

    تقریباً 80 ملین سال قبل، آسٹریلیا انٹارکٹیکا سے الگ ہوا تھاگزشتہ 50 ملین سالوں سے یہ مسلسل شمال کی طرف سرک رہا ہےسائنسدانوں کا ماننا ہے کہ انڈو-آسٹریلین پلیٹ آخرکار ایشیا سے ٹکرا جائے گی، جو زلزلے، آتش فشاں سرگرمیوں اور دیگر جغرافیائی تبدیلیوں کا سبب بن سکتی ہےاس ٹکراؤ کے نتیجے میں حیاتیاتی تنوع میں بھی بڑی تبدیلیاں آئیں گی، کیونکہ آسٹریلیا کے منفرد جانور (جیسے کینگرو، وومبیٹ اور پلیٹیپس) ایشیائی ماحول سے متاثر ہوں گے۔

    اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں،امیر مقام

    یہ تبدیلی مستقبل تک محدود نہیں بلکہ آج بھی اثر انداز ہو رہی ہے2016 میں سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ آسٹریلیا کی مسلسل حرکت کے باعث اس کے جی پی ایس کوآرڈینیٹس میں 1.5 میٹرکی تبدیلی آ چکی ہے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے آسٹریلیا نے اپنے سرکاری جی پی ایس کوآرڈینیٹس کو 1.8 میٹر تک اپ ڈیٹ کیا،جیسا کہ آسٹریلیا اپنی حرکت جاری رکھے گا، نیویگیشن سسٹمز، انفراسٹرکچر، اور سیٹلائٹ میپنگ ٹیکنالوجیز میں بھی وقتاً فوقتاً رد و بدل کی ضرورت ہوگی۔ یہ معاملہ خودکار گاڑیوں، ایوی ایشن، اور پریسِژن ایگریکلچر (Precision Agriculture) کے لیے چیلنج پیدا کر سکتا ہے، جہاں معمولی غلطیاں بھی بڑے نقصانات کا باعث بن سکتی ہیں۔

    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا آسٹریلیا کا یہ جغرافیائی سفر بھارت اور پاکستان کے لیے کسی خطرے کا باعث بن سکتا ہے؟ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تصادم لاکھوں سالوں میں ہوگا، اور فوری طور پر جنوبی ایشیا کو کوئی سنگین خطرہ لاحق نہیں ہے۔ تاہم، انڈو-آسٹریلین پلیٹ میں یہ تبدیلی زلزلوں اور دیگر ارضیاتی سرگرمیوں کو متاثر کر سکتی ہے، جو خطے میں ہلکی یا شدید نوعیت کی زلزلہ خیزی کا باعث بن سکتی ہیں۔

    ایلون مسک کی نئی پالیسی،امریکی سرکاری اداروں میں تشویش کی لہر

    آسٹریلیا کی مسلسل شمالی حرکت نہ صرف جغرافیائی نقشہ بدل سکتی ہے بلکہ ماحول، آب و ہوا، اور حیاتیاتی نظام میں بھی بڑی تبدیلیاں لا سکتی ہے۔ اگرچہ بھارت اور پاکستان کو فوری خطرہ نہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی پلیٹوں کی حرکت ہمیشہ متحرک رہتی ہے، اور اس کا اثر طویل المدتی بنیادوں پر ضرور پڑے گا،لہذا، یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ زمین کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہونے جا رہا ہے، جہاں آسٹریلیا اور ایشیا کا جغرافیہ ممکنہ طور پر یکسر تبدیل ہو سکتا ہے۔