Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • چوہدری مونس الہٰی  اشتہاری قرار

    چوہدری مونس الہٰی اشتہاری قرار

    گجرات: سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہٰی کو عدالت سے اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: گجرات کے ایڈیشنل سیشن جج نے دوہرے قتل کے مقدمے میں مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیا ہے،پولیس کے مطابق چوہدری مونس الہٰی اور دیگر ملزمان پر 2 افراد کے قتل کا الزام ہے، ملزمان پر 28 جون 2023ء کو یاسر اور یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام ہے، اسی کیس میں نامزد ملزم محمد اختر دوران ٹرائل جیل میں وفات پا گیا تھا چوہدری مونس الہٰی کو ملزمان کے انکشاف کے بعد کیس میں نامزد کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہٰی کی اہلیہ کو طلب کیا تھاوکیل نے کہا تھا کہ مقدمے میں نامزد خواتین کو مستقل طور پر پیشی سے استثنیٰ دیا جائے عدالت نے کہا تھا کہ پہلے ایک دو سماعتوں میں پیش ہوں جس کے بعد خواتین کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لیں گے-

  • ’ایکس‘ پر پابندی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    ’ایکس‘ پر پابندی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا ایپ ’ایکس‘ پر پابندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 6 فروری 2025 کو کریں گےایکس پر پابندی کے خلاف درخواست پر آخری سماعت 17 اپریل 2024 کو ہوئی تھی، 2 مئی اور 11 جون کو ایکس کی بندش کے خلاف کیس مقرر ہوا لیکن سماعت نہ ہو سکی تھی۔

    بعدازاں 22 نومبر کو کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی گئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیس موسمِ سرما کی چھٹیوں کے بعد مقرر کرنے کی ہدایت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس 6 فروری 2025 کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کر دی گئی، صحافی شاکر اعوان نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سوشل میڈیا ایپس آزادی اظہار رائے اور معلومات کے لیے بہت اہم ہیں، سوشل میڈیا ایپس پر پابندی آزادی اظہار رائے کے خلاف ہے،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ٹوئٹر ایکس سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر پابندی ختم کی جائے۔

    واضح رہے کہ کئی ماہ گزر جانے کے باوجود پاکستان بھر میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس سابقہ (ٹوئٹر) کی سروس بحال نہیں ہوسکی ہے پاکستان بھر میں 17 فروری سے ایکس کی سروس معطل ہے اور گزشتہ مہینوں کے دوران متعدد بار اس کی سروس کو جزوی طور پر بحال کیا گیا لیکن مکمل طور پر اسے آپریشنل نہ کیا جا سکا۔

  • شام: جنگی جرائم میں ملوث افسران کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعامات کا اعلان

    شام: جنگی جرائم میں ملوث افسران کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعامات کا اعلان

    ہیئت تحریر الشام کے رہنما ابو محمد الجولانی نے کہا ہے کہ جنگی جرائم میں ملوث سینئر فوجی اور سکیورٹی افسران کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعامات دیئے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی: شام کے باغی گروہ ہیئت تحریر الشام نے سابق شامی صدر بشار الاسد کے دور حکومت میں کام کرنے والے ان عہدیداروں کی فہرست تیار کرنے کا اعلان کیا ہے جنہوں نے بشار الاسد کے مخالفین پر ہونے والے تشدد میں ملوث تھے یا جنہوں نے اس عمل کی نگرانی کی تھی۔

    ہیئت تحریر الشام کے رہنما ابو محمد الجولانی نے کہا کہ وہ تشدد کرنے والوں کے نام شائع کر کے منظر عام پر لائیں گے اور دوسرے ممالک فرار ہونے والوں کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا جائے گاجنگی جرائم میں ملوث سینئر فوجی اور سکیورٹی افسران کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعامات دیئے جائیں گے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے شامی کمیشن کے کوآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ بشار الاسد کے حراستی مراکز کے حالات کو ظاہر کرنے والی فوٹیج اور تصاویر تکلیف دہ تو ہیں مگر حیران کر دینے والی نہیں ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے لینیا آرویڈسن نے بتایا کہ کہ اقوام متحدہ کی ٹیمیں 2011 سے شام کے حراستی مراکز سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے میں مصروف عمل ہیں اور سابق قیدیوں سے بات چیت بھی جاری ہے لیکن انھیں اب اسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پیر کے روز ہی ان مراکز تک رسائی حاصل ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ کھڑکیوں کے بغیر ان زیر زمین سیلز یا کوٹھڑیوں کو دیکھنا، جہاں لوگوں نے سورج کی روشنی کے بغیر برسوں اور دہائیاں گزاری ہیں انتہائی تکلیف دہ ہے۔ ہم نے جن حالات کے بارے میں سنا تھا وہ واقعی اس سے مماثلت رکھتے ہیں، بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے ذریعے ان سب کے خلاف مقدمہ چلانے کی کوششوں کو ’ویٹو‘ کیا گیا تھا اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پاس شام میں مداخلت یا وہاں اپنے لوگوں کو بھیجنے کا اختیار نہیں، تاہم آرویڈسن نے تجویز دی کہ مناظر سامنے آنے کے بعد انصاف ہونا چاہیے شام میں ایک نئے دن کا آغاز ہوا اور وہ راستے بھی دکھائی دینے لگنے ہیں کہ جن تک پہنچنا 2011 کے بعد سے ناممکن تھا۔

  • ماہرہ خان کا اداکار فردوس جمال کے بیانات پر ردعمل

    ماہرہ خان کا اداکار فردوس جمال کے بیانات پر ردعمل

    کراچی: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بلآخر سینئر اداکار فردوس جمال کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کردیا۔

    باغی ٹی وی : سینئر اداکار فردوس جمال نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں ماہرہ خان کی بڑھتی عمر اور اداکار ہمایوں سعید کے اداکاری میں ڈاکا ڈالنے کے حوالے سےگفتگو کی تھی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی فردوس جمال کے اس بیان کے بعد کئی اداکاروں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم ہمایوں سعید اور ماہرہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

    اب حال ہی میں آرٹس کونسل کراچی میں ہونے والی عالمی اردو کانفرنس میں ماہرہ خان نے شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب دئیے ،اداکارہ نے فردوس جمال سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ سینئر اداکار کو نہیں جانتیں، اس لیے ان کے بارے میں کچھ کہنا نہیں چاہتی ہیں۔

    واضح رہے کہ ماضی میں انہوں نے ماہرہ خان کیلئے کہا تھا کہ وہ بوڑھی لگتی ہیں، انہیں ہیروئن کے بجائے ماں کے کردار دیے جانے چاہیے بعد ازاں ایک اور پروگرام میں ان کے مذکورہ بیان پر پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں ماہرہ کیلئے اپنے دیئے ہوئے بیان پر آج بھی قائم ہوں، مجھے اپنے الفاظ پر کوئی شرمندگی نہیں کیوں کہ ماہرہ کی عمر نظر آتی ہے لیکن اگر اس کے باوجود وہ کسی کو خوبصورت نظر آتی ہے تو اس میں میرا کوئی قصور نہیں‘۔

    دوسری جانب ہمایوں سعید کیلئے میزبان کی تعریف سن کر فردوس جمال بھڑک اٹھے اور کہاکہ ’ہمایوں سعید اداکاری کے معراج پر کیسے ہیں؟ کیا وہ مارلن برانڈو ہے؟ اس پر میزبان نے کہا کہ ہمایوں سعید پاکستان میں سب سے زیادہ پیسے لیتے ہیں؟ جس پر فردوس جما ل نے کہا کہ پیسہ تو طوائف بھی لیتی ہے؟پیسہ لینا اداکاری کا معیار نہیں ہے، ہمایوں اداکاری میں بھی ڈاکا ڈال رہا ہے، ہمایوں کو قدرت نے وسائل اور پلیٹ فارمز فراہم کیے اس کے بعد ہمایوں کے کچھ اچھے کردار بھی ہیں جو اس نےنبھائے، اب وہ ان مواقع کو کیش کررہا ہے، وہ اپنے سے اچھے اداکار کو آگے آنے نہیں دیتا۔

  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی 20میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی 20میچ آج کھیلا جائے گا

    لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج ڈربن کے میدان میں کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی:پاکستان ٹیم دورہ جنوبی افریقا میں تین ٹی ٹوئنٹی تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ کھیلے گی،ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابراعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل ڈربن میں بھرپور ٹریننگ کی-

    قومی اسکواڈ نے کروسیڈرز اسپورٹس کلب میں ٹریننگ کے دوران مقامی کنڈیشنز میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ مرکوز رکھی،کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کے دوران کوچز کے مشوروں کو بھی مدنظر رکھا،اس موقع پر کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے دورے کی جیت کا تسلسل جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

  • ترکیہ کے 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، بریگیڈیئر جنرل سمیت 6 اہلکار جاں بحق

    ترکیہ کے 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، بریگیڈیئر جنرل سمیت 6 اہلکار جاں بحق

    انقرہ: ترکیہ کے 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، بریگیڈیئر جنرل سمیت 6 اہلکار جاں بحق ہو گئے-

    خبر ایجنسی اے پی کے مطابق دو ترک فوجی ہیلی کاپٹروں کے درمیان ہوا میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار 6فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے، حکام نے بتایاکہ دوسرا ہیلی کاپٹر بحفاظت اتر گیا۔

    ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پانچ اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ چھٹا زخمی حالت میں ہسپتال میں دم توڑ گیا،صوبے کے گورنر عبداللہ ایرن کے مطابق یہ حادثہ جنوب مغربی صوبے سپارٹا میں معمول کی تربیتی پروازوں کے دوران پیش آیا، مرنے والوں میں ایک بریگیڈیئر جنرل بھی شامل تھے جو فوجی ہوا بازی کے سکول کے انچارج تھے۔

    یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ کیا تھی گورنر ایرن نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، نجی خبر رساں ایجنسی ڈی ایچ اے کے مطابق یو ایچ-1 قسم کا ہیلی کاپٹر ایک کھیت میں گر کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا، جبکہ دوسرا ہیلی کاپٹر تقریباً 400 میٹر کے فاصلے پر اترا۔

  • سروسز چیفس اور مسلح افواج  کا سپاہی سوار محمد حسین شہید  کی  53ویں برسی پر خراج عقیدت

    سروسز چیفس اور مسلح افواج کا سپاہی سوار محمد حسین شہید کی 53ویں برسی پر خراج عقیدت

    راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور پاکستان کی مسلح افواج نے سپاہی سوار محمد حسین شہید ( نشان حیدر ) کی 53ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق1971 ءمیں آج کے دن ظفروال شکر گڑھ سیکٹر پر پاک، بھارت جنگ کے دوران سوار محمد حسین شہید نے بے مثال جرأت کا مظاہرہ کیا اور ایک بہادر سپاہی ہونے کا فرض نبھایا ،سوار محمد حسین نے دشمن کے ٹینکوں کی شناخت کی اور بغیر ریکائل رائفلز کے عملے کو ہدایت دے کر دشمن کے 16 ٹینکوں کو تباہ کرنے میں اپنا حصہ ڈالا، اس بہادری کے عمل کے دوران دشمن کی مشین گن کی گولی ان سینے پر اور فرض کی ادائیگی میں انہوں نے اپنی جان کی قربانی پیش کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سوار محمد حسین شہید کی برسی مادر وطن کی خود مختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور عظیم قربانیوں کا لازوال ثبوت ہے آئیے ہم اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں کو عزت دیں اور ان سے تحریک لیں، جن کی بہادری اور قوم کے لیے لگن فخر کا باعث ہے پاکستان کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اپنے بہادر بیٹوں کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

  • امریکا  کی  پاکستان کو   سرمایہ کاری کانفرنس میں  شرکت کی دعوت

    امریکا کی پاکستان کو سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی دعوت

    کراچی: امریکا نے پاکستانی اداروں اور سرمایہ کاروں کو سلیکٹر یو ایس اے انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے-

    باغی ٹی وی: پاکستانی اداروں کو امریکا میں سرمایہ کاری کے لیے سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت کراچی میں امریکی قونصلیٹ نے دی ہے یہ ایونٹ 11 سے 14 مئی تک نیشنل ہاربر، میری لینڈ میں منعقعد ہوگا، سلیکٹ یو ایس اے سمٹ میں ہر سال پانچ ہزار سے زائد افراد شریک ہوتے ہیں،ان میں امریکی ریاستوں اور وفاقی علاقوں سے تعلق رکھنے والے معاشی اداروں کے علاوہ 90 انٹرنیشنل مارکیس کے ڈھائی ہزار سے زائد سرمایہ کار بھی شامل ہوتے ہیں۔

    اس ایونٹ میں شریک ہونے پر پاکستانی سرمایہ امریکا کے انڈسٹری ایکسپرٹس سے مل سکیں گے، امریکی مارکیٹ کے بارے میں زیادہ جان سکیں گے اور کاروبار میں توسیع کے مواقع سے بہتر طور پر مستفید ہونے کے قابل ہوسکیں گے۔

    پیر کو اسلام آباد میں منعقدہ پانچویں پاکستان امریکا بزنس فورم سمٹ میں امریکی ناظم الامور ناٹالی بیکر نے کہا کہ ہم سلیکٹ یو ایس اے کے ذریعے پاکستان کو امریکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ یہ پروگرام امریکا میں بلا واسطہ سرمایہ کاری ممکن بناتا ہے۔

    ناٹالی بیکر کا کہنا تھا کہ سلیکٹ یو ایس اے سمٹ سرمایہ کاروں کے لیے یہ ایونٹ غیر معمولی موقع ہے اور مجھے امید ہے کہ پاکستانی سرمایہ کار اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے پاکستان کے لیے امریکا سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے پاکستان کی 16 فیصد برآمدات امریکا کے لیے ہوتی ہیں۔ پاکستان میں 80 امریکی ادارے کام کر رہے ہیں ان اداروں ایک لاکھ 20 ہزار افراد براہِ راست ملازم ہیں اور مزید 10 لاکھ افراد کو سپورٹ مل رہی ہے۔

    2021 سے اب تک یو ایس ایڈ پاکستان میں ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی بلا واسطہ سرمایہ کاری کرچکا ہے اور دو طرفہ تجارت میں 4 کرور 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

  • شمالی غزہ میں  3 اسرائیلی فوجی ہلاک  اور 12 زخمی

    شمالی غزہ میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 12 زخمی

    تل ابیب: شمالی غزہ میں آج ہونے والی جھڑپوں میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: اسرائیلی فوج کے مطابق جھڑپوں میں 12 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے اسرائیلی فوج کی جانب سے اس حملے سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

    اس سے قبل اسرائیلی میڈیا کے جانب سے لبنان میں 4 اور غزہ میں 2 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی گئی تھی،اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 816 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 384 فوجی غزہ میں ہلاک ہوئے۔

    پیر کے روز اسرائیلی ریڈیو نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی لبنان میں تازہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب وہ حزب اللہ کی بنائی ہوئی ایک حفاظتی سرنگ کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ سرنگ میں اسلحہ رکھا گیا تھا تاہم اسرائیلی ریڈیو نے اس واقعے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔بس یہ بتایا ہے کہ چار فوجیوں کی ہلاکت کا یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا ہے۔

    یہ ہلاکت خیز واقعہ اس وقت پیش جب اسرائیلی فوجی سرنگ کو بارود سے اڑانے کی کوشش کر رہے تھے کہ سرنگ فوجیوں کے اوپر آگری ہے سرائیلی حکام نے اس واقعے کا الزام حزب اللہ کو دیا ہے نہ یہ کہا ہے کہ حزب اللہ نے 26 نومبر کے جنگ بندی معاہدے کی اس سلسلے میں کوئی خلاف ورزی ہے-

  • شام سے پاکستانیوں  کے انخلاء کےلئے بھرپور کوشش کریں گے،وزیر اعظم

    شام سے پاکستانیوں کے انخلاء کےلئے بھرپور کوشش کریں گے،وزیر اعظم

    ‏اسلام آباد:قطر کے قومی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد ہوا-

    باغی ٹی وی: وزیر اعظم شہباز شریف نےقطر کے قومی دن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ قطر کے قومی دن کی تقریب میں شرکت پرخوشی ہے، قومی دن پر حکومت اور عوام کی طرف سے امیر قطر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان اور قطر کے درمیان تار یخی، مضبوط برادرانہ تعلقات قائم ہیں-

    وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دور اندیش قیادت میں قطر نے نمایاں ترقی کی ،قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کا کامیاب انعقاد اس کی بہترین مثال ہے،قطر کے حالیہ دورہ کے دوران دوحہ میں نمائش کا افتتاح کیا، نمائش کی سرپرستی کیلئے اپنی بہن شیخہ المیاسہ کی کوششوں اور امیرقطر کا شکر گزار ہوں-

    نمائش میں پاکستان کی ثقافت کے رنگ نمایاں تھے،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ امیر قطر پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، امیرقطرکےدورہ پاکستان کے منتظر ہیں، قطر اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان قطر دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کی بڑی گنجائش موجود ہے-

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سےآئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تربیت یافتہ نوجوانوں کو قطر بھیجیں گے پاکستانیوں کا قطر میں آئی ٹی ،تعمیرات اورفارماسیوٹیکل سمیت مختلف شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ہے لبنانی وزیراعظم کوشام سے پاکستانیوں کے انخلاء کیلئے تعاون کی درخواست کی ہے،شام سے پاکستانیوں کے انخلاء کےلئے بھرپور کوشش کریں گے-