Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پی ٹی آئی کاگورنر خیبر پختونخوا کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کاگورنر خیبر پختونخوا کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گورنر خیبر پختونخوا کی طلب کردہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی نمائندگی تحریک انصاف کے پاس ہے گورنر خیبر پختونخوا کی طلب کردہ اے پی سی میں عدم شرکت کا فیصلہ نہتے اور پرامن شہریوں کے قتل عام میں خاموش سہولت کاری پر کیا ہے۔

    شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ فیصلہ سیاسی اجرت کے عوض قاتلوں کی ہمنوائی کے پیشِ نظر کیا، پی ٹی آئی پر پابندی کے مذموم حکومتی ایجنڈے کی پیپلز پارٹی سرگرم پشت پناہ ہے پیپلز پارٹی نے بلوچستان اسمبلی سے پابندی کی قرارداد منظوری میں کردار ادا کیا، سندھ میں پی پی ہمارے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور ہراسانی میں مصروف ہے۔

    پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی بے جان نمائشی مجالس کرکے اپنی جمہوریت نوازی کا تاثر دینا چاہتی ہے، پی پی کا خیبر پختونخوا میں کوئی مینڈیٹ نہیں،خیبر پختونخوا کے عوام کی نمائندگی پی ٹی آئی کے پاس ہے، گورنر کسی معاملے پر سنجیدہ رائے کے پی حکومت کو بھجوائیں تو غور کریں گے۔

  • سلو اوور ریٹ جرمانہ، انگلش کپتان بین سٹوکس اور آئی سی سی میں ٹھن گئی

    سلو اوور ریٹ جرمانہ، انگلش کپتان بین سٹوکس اور آئی سی سی میں ٹھن گئی

    کرائسٹ چرچ: سلو اوور ریٹ جرمانے پر انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے سخت ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی :کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی نے انگلینڈ کے ہر کھلاڑی پر 2 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تین پوائنٹس بھی کاٹ لیےآئی سی سی کے اس اقدام پر انگلش کپتان بین سٹوکس کا سخت ردعمل آیا اور انہوں نے جرمانے کے خط پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔

    بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ 10 گھنٹے پہلے ختم ہونے والے ٹیسٹ میں کس بات کا جرمانہ بنتا ہےنیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی اعلامیے کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں پر میچ فیس کا 15، 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون نے ٹیموں پر جرمانہ عائد کیا اور بتایا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے مقررہ وقت میں 3، 3 اوورز کم کروائے تھے۔

    یوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 6 سے 10 دسمبر تک بیسن ریزرو، ویلنگٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا ، انگلینڈ کی ٹیم کو میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے انگلینڈ نے کیوی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 14 سے 18 دسمبر تک سڈن پارک، ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

  • جرمن ہیلی کاپٹر پر روسی جہاز کی فائرنگ

    جرمن ہیلی کاپٹر پر روسی جہاز کی فائرنگ

    برلن: ایک جرمن ہیلی کاپٹر پر ایک روسی جہاز کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالٹک سمندر میں یہ واقعہ روس اور مغرب کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعات کے پس منظر میں پیش آیا ہے جرمن پریس ایجنسی کے مطابق بنڈس ویر کا ہیلی کاپٹر ایک جاسوسی مشن پر تھا جب روسی جہاز کے عملے نے مبینہ طور پر سگنل گولہ بارود کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کی۔

    یہ واقعہ جرمن وزیر خارجہ انالینا بیربوک کی جانب سے نیٹو کے ایک اجلاس میں ذکر کیا گیا تھا، تاہم اس وقت اس کی مزید تفصیلات نہیں دی گئیں، بتایا جا رہا ہےکہ یہ گولہ بارود صرف ہنگامی صورت حال میں استعمال کیا جاتا ہے بالٹک سمندر اکثر ان جہازوں کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے جو یوکرین پر روسی حملے کے بعد عائد پابندیوں سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں مذکورہ جہاز ایک قسم کا ٹینکر بتایا جا رہا ہے۔

  • مریم نواز  پنجاب کے بچوں کو اسکالرشپ جبکہ گنڈاپور اور بشریٰ اسلحہ دے رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

    مریم نواز پنجاب کے بچوں کو اسکالرشپ جبکہ گنڈاپور اور بشریٰ اسلحہ دے رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے آئینہ دکھایا تو فتنہ پارٹی کے چمچے کڑچھے طیش میں آگئے ہیں مریم نواز پنجاب کے بچوں کو اسکالرشپ جبکہ گنڈاپور اور بشریٰ پیٹرول بم اور اسلحہ دے رہے ہیں، وفاق کے لیے فنڈز سے وفاق پر ہی جتھوں سے حملہ آور ہونے والا گروہ قوم کا اصل دشمن ہے، یہ غیر ملکیوں اور شدت پسندوں کے ساتھ اسلام آباد پر حملہ آور ہوئے۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو اسلحہ پولیس اہلکاروں کے پاس نہیں تھا وہ فتنہ پارٹی کے احتجاجی گروہ کے پاس تھا، مریم نواز کی ہدایات کے مطابق پنجاب پولیس کا ہر اہلکار غیر مسلح تھا،اگر پنجاب پولیس مسلح ہوتی تو غیر ملکی اور شدت پسندوں کا گروہ اٹک پل کراس نہ کرتا۔

    واضح رہے کہ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مریم نواز کے بیان کے رد عمل میں کہا تھا کہ جھوٹ کی ملکہ سچ بولنا کب سے بھول چکی ہیں؟ الزام تراشی کا ڈرامہ مریم نواز رچا رہی ہیں، وفاقی و پنجاب حکومت نے بیلاروس کے صدر کے سامنے پاکستانی جمہوریت کا پردہ چاک کر دیا ہے،جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا، وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا۔

  • کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، سعودی فٹبالر

    کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، سعودی فٹبالر

    ریاض: سعودی فٹبال کلب النصر کے سابق گول کیپر اور رونالڈو کے ساتھی فٹبالر نے انکشاف کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی فٹبالر ولید عبداللہ جو کہ رونالڈو کے کلب النصر میں سابق گول کیپر بھی تھے نے انکشاف کیا کہ رونالڈو اسلام کی تعلیمات اور سعودی عرب کی ثقافت کے بارے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں،رونالڈو واقعی اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، اس حوالے سے میں نے ان سے بات بھی کی اور انہوں نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

    سعودی فٹبالر ولید عبداللہ کا کہنا تھا کہ النصر سے کھیلتے ہوئے رونالڈو گول کرنے کے بعد میدان میں سجدہ بھی کر چکے ہیں اور کھلاڑیوں کو ہمیشہ نماز پڑھنے اور اسلامی روایات کی پیروی کرنے کی ترغیب دیتے ہیں، جب بھی ٹریننگ کے دوران اذان ہوتی ہے، رونالڈو کوچ سے درخواست کرتے ہیں کہ ٹریننگ کو روک دیا جائے تاکہ ان کے ساتھی کھلاڑی نماز ادا کر سکیں۔

    انٹرویو میں ولید نے اس واقعے کا بھی ذکر کیا جب مئی 2023میں النصر کے لیے گول کرنے کے بعد رونالڈو نے میدان میں سجدہ کیا، ولید نے بتایا کہ جب رونالڈو نے سجدہ کیا تو ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے ایک ساتھ اللہ اکبر کا نعرہ لگایا اور جب وہ کسی کھلاڑی کو نماز نہیں پڑھتے دیکھتے ہیں تو اس سے پوچھتے ہیں کہ وہ نماز کیوں نہیں پڑھتا؟ وہ دعاؤں کے نام بھی پوچھتے ہیں، رونالڈو اسلام قبول کریں یا نہ کریں، لیکن ان کا ڈسپلن اور محنت ہی انہیں اس مقام تک لے آئی ہے، جو بھی سعودی عرب آتا ہے، وہ رونالڈو سے متاثر ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ اگرچہ کرسٹیانو رونالڈو ایک عیسائی ہیں لیکن ان کا نام ایک سے زیادہ مواقع پر ان کے اسلام قبول کرنے کے امکان سے منسلک کیا گیا ہے، خاص طور پر تقریباً دو سال قبل سعودی النصر کلب میں ان کی منتقلی کے بعد، گزشتہ سال جنوری میں رونالڈو اور سعودی کلب النصر کے درمیان ڈھائی سالہ معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت النصر کلب نے انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرنا ہے۔

  • افغان طالبان  کا خواتین کو نرسنگ اور دائی کے کورسز سمیت صحت کی تعلیم سے روکنے کا حکم

    افغان طالبان کا خواتین کو نرسنگ اور دائی کے کورسز سمیت صحت کی تعلیم سے روکنے کا حکم

    کابل: افغانستان میں طالبان قیادت نے اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے بعد خواتین کو نرسنگ اور دائی کے کورسز سمیت صحت کی تعلیم سے روکنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: دی ٹیلیگراف کے مطابق طالبان نے افغانستان میں خواتین کی نرسوں اور دائیوں کی تربیت پر پابندی لگا دی ہے، جس سے خواتین کی صحت اور تعلیم کو ایک اور دھچکا لگا ہے،پابندی کا اعلان پیر کے روز کابل میں ایک اجلاس کے دوران وزارتِ صحت عامہ کے حکام نے طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے کیا،اس کا اطلاق نجی اور سرکاری دونوں اداروں پر ہوتا ہے۔

    وزارت صحت کے حکام نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کوپابندی سے آگاہ کرتے ہوئے خواتین سے 10 دن میں حتمی امتحان لینے کی ہدایت کردی تاہم اس ضمن میں کوئی تحریری حکم جاری نہیں کیا گیا،خواتین اب دائی، نرسنگ، دندان سازی اور لیبارٹری سائنسز سمیت اہم شعبوں میں کام کرنے کے قابل نہیں ہوں گی، جو کہ 3 دسمبر سے نافذ العمل ہوں گی، جس سے افغان خواتین کے لیے مواقع مزید محدود ہوں گے۔

    پیر کے روز وزارت صحت کے حکام نے میڈیکل کی تعلیم فراہم کرنے والے اداروں کے سربراہان سے ملاقات میں پابندی سے آگاہ کیاحکام کی جانب سے اس فیصلےکی وجوہات بتانے سے گریز کیا گیا اور صرف یہ بتایا گیا کہ یہ طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوند زا د ہ کا حکم ہے،کچھ اداروں کی جانب سے حکام سے مزید وضاحت طلب کی گئی ہے جبکہ دیگر ادارے کوئی تحریری حکم نہ ملنے کے با عث معمول کےمطابق کام کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ طالبان نے اقتدار میں آنے کے بعد لڑکیوں پر سیکنڈری سطح کے بعد تعلیم جاری رکھنے پر پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے میڈیکل سمیت چند ہی شعبے دستیاب تھے۔

  • اس وقت پی ٹی آئی کی ساری قیادت خیبر پختونخوا میں بیٹھی ہوئی ہے، فیصل کریم کنڈی

    اس وقت پی ٹی آئی کی ساری قیادت خیبر پختونخوا میں بیٹھی ہوئی ہے، فیصل کریم کنڈی

    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں قتل و غارت ہو رہی ہے یہ ہر ہفتہ دس دن بعد سرکاری وسائل کا استعمال کرتے ہوئے مرکز پرچڑھائی کردیتے ہیں،لیکن صوبائی حکومت کے پاس ضلع کرم کی عوام کے لیے وقت نہیں۔

    باغی ٹی وی : فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے ہم نے کوہاٹ میں جرگہ ارکان سے ملاقات کی، صوبائی کابینہ میں کبھی امن وامان کی صورت حال پربات نہیں ہوئی، وہ سیاسی جماعتیں جو وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کے لیے تیارنہیں وہ بھی ہمارے ساتھ رہیں کل گورنر ہاؤ س کی تاریخ میں پہلی آل پارٹیز کانفرنس ہونے جا رہی ہے کرم کے مسئلے پر سیاسی قائدین کا شکر گزار ہوں جو میرے ساتھ گئے۔

    ورنر پختونخوا نے مزید کہا پی ٹی آئی نے اپنے بڑے نظریاتی رہنماؤں کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پناہ دے رکھی ہے ہم نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک، انجنیئر شوکت اللہ سابق گورنرکوبھی دعوت دی ہے 16 جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے، پارلیمانی لیڈربھی شریک ہونگے، کوشش ہے کہ صوبہ کے تمام معاملات زیربحث لائیں اورمرکزوصوبہ کی توجہ دلائیں سیاسی اختیارات کوئی نہیں لے سکتا صوبائی حکومت لیتی رہے، وزیر اعلی کو اے پی سی میں آناچاہیے, ہم مرکزسے اختیارات لیں گے،ہم مرکز سے متعلقہ مسائل مرکزسے حل کرائیں گے،ہم اے پی سی میں جرگہ بنائیں گے جو وزیراعظم , صدراورکورکمانڈرسمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے ملیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو سیاست سکھا رہا ہوں اور امید ہے ہماری اے پی سی کے بعد وزیر اعلیٰ بھی اے پی سی بلائیں گے خیبر پختونخوا میں قتل و غارت ہو رہی ہے صوبہ جل رہا ہے اور صوبائی حکومت اسلام آباد پر چڑھائی کرتی ہے لیکن صوبائی حکومت کے پاس ضلع کرم کی عوام کے لیے وقت نہیں۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ صوبائی وسائل سے سیاسی کارکنوں کو شہدا اور زخمی پیکج دینے جا رہے ہیں جبکہ ان کے نظریاتی اراکین وزیر اعلیٰ ہاؤس میں چھپے بیٹھے ہیں صوبائی حکومت جامعات کی زمینیں بیچنا چاہتی ہے لیکن میں جب تک گورنر ہوں ایک یونیورسٹی کی زمین فروخت نہیں ہونے دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ گورنر راج کے حوالے سے ابھی تک مجھ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا وزیر اعلیٰ نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا بندوقیں خریدوں گا اور وفاق پر حملہ کروں گا اتنے بڑے دعوے کرنے والی پارٹی صرف خیبرپختونخوا سے لوگ لا سکی تو کیا پی ٹی آئی خیبرپختونخوا تک محدود ہو کر رہ گئی ہے پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے کتنے قافلے آئے؟

    گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ یہ احتجاج میں لوگوں کو پیسے دے کر لاتے ہیں جبکہ اس وقت پی ٹی آئی کی ساری قیادت خیبر پختونخوا میں بیٹھی ہوئی ہے اور یہاں پر اسکائپ پر آ کر بھاشن دیتے ہیں مگر جلوس میں شامل نہیں ہوتے مجھے علی امین گنڈاپور کی فرسٹریشن اور غصے کا احساس ہے جبکہ وزیر اعلیٰ کا غصہ اور پریشانی اس لیے ہے کہ ڈیفیکٹو وزیراعلیٰ آ گئی ہیں جو کام اس نے پنجاب میں کیے وہی کام خیبرپختونخوا میں بھی کر رہی ہیں،پی ٹی آئی میں گڈ اوربیڈ کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے, احتجاج کانقصان عوام کوہوتاہے،بات چیت کے ذریعے پی ٹی آئی کومعاملات حل کرنے چاہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کودعوت نہیں دی ان پابندی ہے وہ سیاسی جماعت بنیں توضروردعوت دیں گے، کرم کے حوالے سے ہم نے تمام جماعتوں کو دعوت دے رکھی ہے، جو اختیارات حیات شیرپاؤکے پاس تھے وہ آج میرے پاس نہیں ہیں، یہاں تو شناختی کارڈ بھی چیک کرنے کے لیے تیاربیٹھے ہیں جو ہتھیاران لوگوں کے پاس ہیں وہ پولیس کے پاس بھی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جو کارروائیاں پنجاب میں کی گئیں وہ خیبرپختونخوا میں بھی کی جا رہی ہیں یقینی طور پر ان کی آپس میں لڑائیاں ہو رہی ہیں اور چور چوری کے وقت اکٹھے ہوتے ہیں مگر مال کی تقسیم میں لڑائی ہوتی ہے وزیر اعلیٰ کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو ساتھ لیے بغیر نہیں جاؤں گا لیکن شاید وزیراعلیٰ نے بشریٰ بی بی کو بانی سمجھ لیا ہے کیوں کہ وہ انہیں لائے حسب عادت لائٹیں بند کر کے بھاگ گئے اور غریب عوام وہاں رہے جبکہ ان کا کبھی احتجاج میں کوئی لیڈر گرفتار نہیں ہوتا صرف کارکنان مار کھاتے ہیں۔

  • اداکارہ نرگس کی درخواست پر عابدہ عثمانی و دیگر پرمقدمہ درج

    اداکارہ نرگس کی درخواست پر عابدہ عثمانی و دیگر پرمقدمہ درج

    اداکارہ نرگس نے سائبر کرائم ایف آئی اے میں ہتک عزت کامقدمہ درج کرادیان،رگس کی طرف سے سائبر کرائم میں دی گئی درخواست میں دفعہ 20, 21, اور 511 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی-

    ایف آئی اے لاہور میں ایک اہم شکایت درج کی گئی ہے جس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غزالہ ادریس عرف نرگس نے سوشل میڈیا پر اپنی عزت و وقار کو نقصان پہنچانے کی شکایت کی ہے۔ شکایت نمبر 4080/2024 مورخہ 13 نومبر 2024 کو درج کی گئی، جس میں اداکارہ نرگس نے الزام عائد کیا کہ کچھ افراد نے جان بوجھ کر ان کے خلاف جھوٹے، بدنام کن اور توہین آمیز بیانات پھیلانے کی مہم شروع کی ہے۔شکایت کنندہ غزالہ ادریس نے کہا کہ ان افراد کی فہرست میں مریم علی حسین، نگار چوہدری، عابدہ عثمانی، مہرین سبطین، بلال ظفر، عاطف ملک، شکیل زاہد، سلمان قریشی، جواد شاہ اور زنیرا ماہم شامل ہیں، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے خلاف نازیبا مواد شیئر کر رہے ہیں۔ ان افراد نے جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ منشیات کے استعمال میں ملوث ہیں، جبکہ یہ الزامات سراسر بے بنیاد ہیں۔

    شکایت کنندہ کے مطابق، ان افراد نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پوسٹس شیئر کیں جن میں غزالہ ادریس کے بارے میں توہین آمیز، گندی زبان استعمال کی گئی ہے، جس سے ان کی عزت و وقار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان ویڈیوز میں جنسی طور پر توہین آمیز زبان استعمال کی گئی اور ان پر جذباتی طور پر حملے کیے گئے ہیں۔ ان ویڈیوز میں غزالہ ادریس کو "ڈرامہ کوئین” اور "نرگس کو ڈانس سکھانے والی” جیسی توہین آمیز اصطلاحات سے نوازا گیا ہے۔ایف آئی اے نے شکایت کے بعد ٹیکنیکل رپورٹ حاصل کی، جس میں یہ واضح ہوا کہ 3 نومبر 2024 کو یوٹیوب پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی جس کا عنوان "نرگس کو ڈانس سکھانے والی اداکارہ عابدہ عثمانی کے نرگس کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات” تھا۔ اس ویڈیو میں غزالہ ادریس کے خلاف توہین آمیز مواد موجود تھا، جس کی مدت 11 منٹ 13 سیکنڈ تھی اور ویو کی تعداد 141,000 سے زائد تھی۔ اس کے علاوہ ٹک ٹاک پر بھی کئی ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں غزالہ ادریس کے خلاف بدنام کن زبان استعمال کی گئی ہے۔

    ایف آئی اے نے اس معاملے میں مزید تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور شکایت کنندہ کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق، عابدہ عثمانی (جو کہ ناصیرہ رانی کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں) کو اس مہم میں ملوث پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، دیگر ملزمان جیسے مریم علی حسین، نگار چوہدری، عابدہ عثمانی اور دیگر افراد کے کردار کا تعین تحقیقات کے دوران کیا جائے گا۔

    ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق، عابدہ عثمانی کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کے تحت سیکشن 11، 20، 21(d) اور 24 اور پاکستان پینل کوڈ (PPC) کے سیکشن 500 اور 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان الزامات میں دھمکیاں، نفرت انگیز تقاریر، اور جنسی طور پر توہین آمیز مواد شامل ہے ایف آئی اے نے 4 دسمبر 2024 کو عابدہ عثمانی کے خلاف ایف آئی آر نمبر DD/CCW/RC-LHR/2024/3078 درج کر لیا ہے مقدمے کی تحقیقات ایف آئی اے کے سب انسپکٹر یاسر رمضان کو سونپ دی گئی ہیں، اور ایف آئی آر کی کاپیاں متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

    [pdf-embedder url=”https://login.baaghitv.com/wp-content/uploads/2024/12/CamScanner-12-04-2024-17.35-1.pdf” title=”CamScanner 12-04-2024 17.35 (1)”]

    قبل ازیں اداکارہ نرگس اپنے وکیل زین علی قریشی ایڈووکیٹ کے ہمراہ ایف آئی اے سائبرکرائم کے دفتر میں پیش ہوئیں جہاں ساتھی اداکارہ مریم علی حسین اور عابدہ عثمانی کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمے کی درخواست دائر کی تھی اداکارہ نرگس نے مقدمہ درج کرنے کے لیے دی جانے والی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ عابدہ عثمانی اور مریم علی حسین نے ہتک عزت کی ہے-

    عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت، شہریوں کا احتجاج

    عابدہ عثمانی کی سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید ،علامہ ہشام الہی ظہیر کا موقف

    اداکارہ نرگس پر تہمت،عابدہ عثمانی توبہ کرے،معافی مانگے،فتویٰ جاری

    عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت،مولانا ناصر مدنی کا بیان بھی آگیا

  • سعودی عرب پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،عطا تارڑ

    سعودی عرب پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،عطا تارڑ

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کا دورۂ سعودی عرب کامیاب رہا، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں ، وزیراعظم اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اہم ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں کے درمیان 6 ماہ میں یہ پانچویں ملاقات تھی، قریبی روابط اور باہمی اعتماد سے دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب سے سرمایہ کاری کا فروغ اور معاشی تعاون میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے، مؤثرپالیسیوں سے ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور مہنگائی 6 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ ہواہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے سعودی عرب کا دورہ کیا وزیرِ اعظم نے اپنے دورہءِ سعودی عرب کے دوران ریاض میں منعقدہ ون-واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کی وزیرِ اعظم نے دنیا کو مستقبل میں پانی کی قلت سے بچانے کیلئے چھ نکاتی ایجنڈا تجویز کیا اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کی وجہ سے مشکلات و چیلینجز پر بھی روشنی ڈالی.

    وزیرِ اعظم کی فرانس کے صدر ایمانویل میکرون سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور فرانس کے مابین زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں میں ترقی اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا-

  • مولانا  سے بلاول کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

    مولانا سے بلاول کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی نے ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی :بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پہنچے اور ملاقات کی،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دوران ملاقات مولانا فضل الرحمان نے مدارس رجسٹریشن بل پرصدرکے دستخط نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔
    https://x.com/waqarsatti/status/1864299641325408320
    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ مدارس رجسٹریشن بل پردونوں ایوانوں سے منظوری کے باوجود صدرکے دستخط کیوں نہیں ہوئے؟ اس پر بلاول نے یقین دہانی کرائی کہ مدارس رجسٹریشن بل پردستخط نہ ہونے پرحکومت سے بات کروں گا۔

    ملاقات میں سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سنیٹر کامران مرتضٰی، حاجی غلام علی ، مولانا لطف الرحمان، مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے ملاقات میں راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ بھی شریک تھے-

    قبل ازیں مولانا فضل الرحمان سے لاہور میں جے یو آئی کے رہنما حافظ بلال درانی نے ملاقات کی، ملاقات میں مدارس بل پر حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن پر بات چیت کی گئی،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 7 دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ کیے تو 8 دسمبر کو پشاور میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

    سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ سے منظور کردہ ہمارے بل پر دستخط نہیں کر رہی، حکومت نے اپنی مرضی کی قانون سازی کر لی ہے، حکومت بتائے اس نے ابھی تک پاس کردہ مدارس بل پر دستخط کیوں نہیں کیے؟-

    علاوہ ازیں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ کا کہناتھاکہ مدارس رجسٹریشن بل 26 ویں آئینی ترمیمی بل کا حصہ ہوتے ہوئے ایوان صدر میں لٹکایا گیا، ہمیں بتایاجائے مدارس رجسٹریشن بل پر صدر پاکستان دستخط کیوں نہیں کررہے؟ دونوں ایوانوں سے پاس ہونے تک پی پی پی اور بلاول بھٹو آن بورڈ تھے، پھر رکاوٹ کیا ہے کون ہے اور کیوں ہے؟ کیا ایوان صدر پارلیمنٹ سے سپریم ہے جو مدارس بل میں رکاوٹ بن رہاہے؟

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کردار ادا کرتے ہوئے اپنے والد سے بات کریں، یہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات ہے، ورنہ پھر مولانا فضل الرحمان تنگ آمد بجنگ آمد فارمولے پر عمل کرنے میں حق بجانب ہیں، جس کا راستہ روکنا نہ ڈائیلاگ سے ممکن ہے نہ لاٹھی سے بلاول بھٹو کے پاس یہی دو آپشن ہے۔