Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ ہوسکتے  ہیں،مچل سینٹنر

    فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ ہوسکتے ہیں،مچل سینٹنر

    لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ ہوسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ بہت زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہیں ، ہم سیریز کیلئے اچھی تیاری کے ساتھ آئے ہیں ، چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے ٹرائی سیریز بہت اہم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ رہے ہیں، ان کی وکٹ ہمارے لیے اہم ہوتی ہے، فخر زمان فاسٹ اور سپن بالرز دونو ں کو اچھا کھیلتے ہیں، ہم پاکستان کی بالنگ لائن اپ سے ہم آہنگ ہیں کہ وہ کتنا خطرناک ہوسکتے ہیں، ہماری ٹیم میں سینئر اور نوجو ان کھلاڑیوں کا کمبی نیشن ہے ، ہم برصغیر میں اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، اب بھی امید ہے اچھی کرکٹ کھیلیں گے

    یو ایس ایڈ پر پابندی،امریکی جج کا بڑا فیصلہ

    مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے کراچی اور لاہور میں کھیلنے سے فائدہ ہوگا میرا یہ پہلی مرتبہ لاہور کا دورہ ہے اور یہاں کی وکٹ کافی فلیٹ لگ رہی ہے، لاہور کا قذافی سٹیڈیم کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک بہترین گراؤ نڈ ہے ، پاکستان کی ٹیم بہت ہی متوازن ٹیم ہے، امید ہے شائقین کو اچھی سیریز دیکھنے کو ملے گی۔

    بشریٰ کی جیل میں عمران سے ملاقات کی درخواست منظور

  • یو ایس ایڈ  پر پابندی،امریکی جج کا بڑا فیصلہ

    یو ایس ایڈ پر پابندی،امریکی جج کا بڑا فیصلہ

    واشنگٹن: امریکی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یو ایس ایڈ کو مکمل ختم کرنے سے روک دیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق جج کارل نکولس نے 2200 ملازمین کو جبری رخصت پربھیجے جانے پر عارضی پابندی لگادی، جج نے ایجنسی کے تقریباً تمام اوورسیز ملازمین کو 30 روز میں واپس بلانے کے خلاف حکم جاری کیا تھا جس پر یونین نے عدالت سے درخوا ست کی ہے کہ ٹرمپ نے اقدام کیلئے کانگریس سے اجازت نہیں لی، اس لیے ٹرمپ کا اقدام غیرآئینی اور غیرقانونی ہےکرپشن اور دھوکا دہی کا الزام لگاتے ہوئے ٹرمپ نے یو ایس اے آئی ڈی کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایس ایڈ (USAID) کو بند کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق، ادارے کے زیادہ تر اہلکاروں کو جبری رخصت پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

    غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو کی کوئی جلدی نہیں ،ٹرمپ

    کریم خان امریکی صدر کی پابندیوں کا شکار ہونیوالے پہلے عہدیدار ہوں گے

    ایک لیٹر پٹرول پر حکومت کتنا لیوی ٹیکس لے رہی ہے؟

  • غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو  کی کوئی جلدی نہیں ،ٹرمپ

    غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو کی کوئی جلدی نہیں ،ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو کے امریکی منصوبے پر عمل درآمد میں کوئی جلدی نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اگلے ہفتے کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کریں گے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت کے خواہشمند ہیں اور ساتھ ہی شمالی کوریا سے بھی تعلقات قائم کرنے کی امید ظاہر کی انہوں نے کہا کہ اگر وہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے ساتھ اچھے تعلقات بناتے ہیں تو یہ سب کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایس ایڈ (USAID) کو بند کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق، ادارے کے زیادہ تر اہلکاروں کو جبری رخصت پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

    ایک لیٹر پٹرول پر حکومت کتنا لیوی ٹیکس لے رہی ہے؟

    گزشتہ دنوں صدر ٹرمپ نے غزہ پر امریکا کی جانب سے قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا اور اس کا مقصد علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہےوہ غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتے ہیں، جہاں ترقیاتی منصوبے کے ذریعے علاقے کے لوگوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی اور شہریوں کو بسایا جائے گا۔

    صدر ٹرمپ کے اس اعلان پر اقوام متحدہ سمیت دنیا کے کئی ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی مخالفت کی ہے اور دو ریاستی حل پر زور دیا ہے۔

    کریم خان امریکی صدر کی پابندیوں کا شکار ہونیوالے پہلے عہدیدار ہوں گے

    دوسری جانب مصرنے غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلاء سے متعلق تجاویز سامنے آنے کے بعد امریکہ کو دوٹوک الفاظ میں جواب دیا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی ہر گز ممکن نہیں۔

    العربیہ کے مطابق مصر نے امریکہ کو غزہ کی پٹی کے مکینوں کو بے گھر کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کے ناممکن ہونے کے بارے میں مطلع کیا ہے قاہرہ نے باور کرایا غزہ کے باشندوں کو بے گھر کرنے سے متعلق اس کا موقف تبدیل نہیں ہوگا،مصر اس بات پر زور دیتا ہے کہ وہ فلسطینی باشندوں کو بے گھر کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو کا وژن رکھتا ہے اور غزہ کے باشندوں کو بے گھر کیے بغیر ان کے اندر موجود رہنے پر اصرار کرتا ہے۔

    ایک لیٹر پٹرول پر حکومت کتنا لیوی ٹیکس لے رہی ہے؟

    ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق مصر اور اسرائیل کے درمیان تقریباً نصف صدی تک جاری رہنے والے امن معاہدے کو اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی پٹی کے منصوبے سے خطرہ لاحق ہے۔

    دوسری جانب سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود باراک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ پٹی میں بسنے والے 20 لاکھ فلسطینیوں کو بیرون ملک آباد کرنے کے منصوبے کوخیالی تصور قرار دیا ہے۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی

  • ایک لیٹر پٹرول پر حکومت کتنا لیوی ٹیکس لے رہی ہے؟

    ایک لیٹر پٹرول پر حکومت کتنا لیوی ٹیکس لے رہی ہے؟

    اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کی پہلی ششماہی میں سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 549 ارب 41کروڑ روپے سے زائد رہی جس سے رواں مالی سال ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں ،وصولی کا ہدف 1281ارب روپے مقرر کیا گیا ہے اور فی لیٹر پیٹرول پر60 روپے لیوی وصول کی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیاد پر پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 76 ارب 64 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے،جولائی تا دسمبر 2024 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 549 ارب41کروڑ وصول کیے گئے جب کہ گزشتہ مالی سال جولائی تا دسمبر میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی472 ارب 77کروڑ روپے تھی۔

    کریم خان امریکی صدر کی پابندیوں کا شکار ہونیوالے پہلے عہدیدار ہوں گے

    پاک فوج کے آفیسر نے زندہ درگور کی گئی لاوارث بچی کو گود لیکر مثال قائم کردی

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی

  • کریم خان امریکی صدر کی پابندیوں کا شکار ہونیوالے پہلے عہدیدار ہوں گے

    کریم خان امریکی صدر کی پابندیوں کا شکار ہونیوالے پہلے عہدیدار ہوں گے

    انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پابندیوں کا سامنا کرنے والے پہلے اہلکار ہوں گے-

    باغی ٹی وی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے برٹش پاکستانی کریم خان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کر دیئے ہیں جس کے ذریعے عالمی فوجداری عدالت پر امریکا اور اسرائیل کے خلا ف بے بنیاد اقدامات کا الزام لگاتے ہوئے ادارے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    مسلمانان جموں کشمیر کی تاریخی جدوجہد اور یکجہتی کشمیر کے تقاضے

    پابندی کا شکار ہونے والے افراد کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کیے جائیں گے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اہلکاروں کا دفاع کرے گی ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد عالمی عدالت کی تحقیقات میں شامل عملے اور ان کے اہلخانہ پر مالیاتی اور ویزہ پابندیاں عائد ہوں گی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم نامے پر اس وقت دستخط کیے جب اسرائیلی وزیر اعظم واشنگٹن میں کانگریس کے اراکین سے ملاقات کر رہے تھے۔ دونوں کی ملاقات منگل کو وائٹ ہاؤس میں ہوئی تھی۔

    پاکستان میں بیروز گاری کی شرح بھارت اور بنگلا دیش سے بھی زیادہ ،پلاننگ کمیشن

    واضح رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں عالمی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم کے الزام میں نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر اسرائیل سراپا احتجاج تھااس سے قبل جمعرات کو وائٹ ہاؤس نے ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت پر الزام لگایا تھا کہ حماس اور اسرائیل کے لیے بیک وقت یہ سزائیں جاری کرتے ہوئے آئی سی سی نے اخلاقی گرواٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔

    حماس نے آج رہا کیے جانے والے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کر دئیے

  • شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک

    شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردی میں ملوث افغان شہری مارا گیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن 6 فروری کو شمالی وزیرستان کے جنرل علاقے دتہ خیل میں کیا گیا جس کے دوران دہشت گردی میں ملوث ایک افغان شہری مارا گیا اس شخص کی شنا خت لقمان خان عرف نصرت (افغان نیشنل) کے طور پر ہوئی، یہ دہشت گرد کمال خان کا بیٹا ہے، جو سپیرا ڈسٹرکٹ، خوست صوبہ، افغانستان کا رہائشی ہے۔

    پاکستان میں بیروز گاری کی شرح بھارت اور بنگلا دیش سے بھی زیادہ ،پلاننگ کمیشن

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغان شہری ہونے کے ناطے اس شخص کی لاش کو تحویل میں لینے کے لیے عبوری افغان حکومت کے حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے، اس طرح کے واقعات پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہیں، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

    بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر نامعلوم شدت پسندوں کا حملہ ،3 افراد جاں بحق،9 زخمی

  • پاکستان میں بیروز گاری  کی  شرح بھارت اور بنگلا دیش سے بھی زیادہ ،پلاننگ کمیشن

    پاکستان میں بیروز گاری کی شرح بھارت اور بنگلا دیش سے بھی زیادہ ،پلاننگ کمیشن

    اسلام آباد: پلاننگ کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں کی بیروز گاری شرح بھارت اور بنگلا دیش سے بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : پلاننگ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ملک میں بیروز گاری کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔پلاننگ کمیشن کے مطابق بیروزگاری ختم کرنے کیلئے پاکستان کو سالانہ 15 لاکھ نوکریوں کی ضرورت ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مہنگی بجلی اور گیس، بھاری ٹیکسوں سے پیدواری لاگت بڑھی تو سیکڑوں صنعتیں بند ہوئیں، جس کے باعث لاکھوں لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے کراچی کے کئی چوراہوں پر اداس چہرے لیے مزدور بھی کام نہ ملنے کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں،ادھر صنعت کار بھی اس صورتحال سے خاصے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

    امریکا ، اسرائیل کو 7 ارب ڈالر سے زائد کے ہتھیار فروخت کرے گا

    اقتصادی ماہر اسامہ رضوی کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار کم ہے، درجنوں ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئیں، 45 لاکھ نوجوان بیروزگار ہیں، ایسے میں معاشی بہتری کی اشد ضرورت ہے۔

    بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر نامعلوم شدت پسندوں کا حملہ ،3 افراد جاں بحق،9 زخمی

  • امریکا ، اسرائیل کو 7 ارب ڈالر سے زائد کے ہتھیار فروخت کرے گا

    امریکا ، اسرائیل کو 7 ارب ڈالر سے زائد کے ہتھیار فروخت کرے گا

    امریکا نے اسرائیل کو 7 ارب ڈالر سے زائد کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دی ہے-

    باغی ٹی وی : امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے محکمہ خارجہ نے اسرائیل کو 7 اعشاریہ 4 بلین ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہےڈیموکریٹک ارکان کانگریس نے ٹرمپ انتظامیہ سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کو روکنے کی درخواست کی تھی۔

    باغی ٹی وی : امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کانگریس کو ہتھیاروں کی 2 الگ الگ کھیپوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا جن میں سے ایک چھ اعشاریہ 75 ارب ڈالر کی ہے اس میں گولہ بارود، گائیڈنس کِٹس اور دیگر متعلقہ سامان کے ساتھ ساتھ چھوٹے قطر کے 166 بم ، پانچ پاؤنڈ وزن کے 2800 بم وغیرہ شامل ہیں، ان ہتھیاروں کی فراہمی رواں برس شروع ہو جائے گی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں صدارت سنبھالنے کے بعد اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ والے بموں کی ترسیل کی اجازت دے دی تھی ان بموں کی ترسیل پر جو بائیڈن انتظامیہ نے اس خدشے کے تحت پابندی عائد کی تھی کہ ان سے شہریوں کی ہلاکتیں ہو سکتی ہیں اسرائیل کے لیے امریکی ہتھیاروں کی دوسری کھیپ میں تین ہزار ہیلفائر میزائل اور ان سے متعلق سامان شامل ہےان ہتھیاروں کی مالیت 660 ملین ڈالر ہے اور ان کی ترسیل کا آغاز 2028 میں متوقع ہے۔

    پاکستان میں بیروز گاری کی شرح بھارت اور بنگلا دیش سے بھی زیادہ ،پلاننگ کمیشن

    تباہ ہونے والا چھوٹا امریکی طیارہ جمے ہوئے سمندر میں مل گیا

    امریکا ، اسرائیل کو 7 ارب ڈالر سے زائد کے ہتھیار فروخت کرے گا

  • بنوں میں  امن کمیٹی کے دفتر پر نامعلوم شدت پسندوں کا حملہ ،3 افراد جاں بحق،9 زخمی

    بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر نامعلوم شدت پسندوں کا حملہ ،3 افراد جاں بحق،9 زخمی

    بنوں کے تھانہ اتمانزئی کی حدود میں واقع علاقہ گربز میں امن کمیٹی کے دفتر پر نامعلوم شدت پسندوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ نو زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق حملے کے دوران جوابی فائرنگ سے آٹھ حملہ آور بھی زخمی ہوئے زخمی افراد کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے،پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    دوسری جانب بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر مسلح شرپسندوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہوگئےپولیس کے مطابق شہدا میں کانسٹیبل رحیم اللہ اور ضیاء اللہ شامل ہیں۔

    حماس نے آج رہا کیے جانے والے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کر دئیے

    پولیس نے بتایا کہ حملے میں دہشتگردوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جبکہ جوابی فائرنگ سے دہشتگرد زخمی حالت میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے،واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا کہا کہ پولیس دہشت گردی کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے۔

    مذہب کو تقسیم کے بجائے اتحاد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے،بلاول بھٹو زرداری

    ہنگو میں بھی دوآبہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دھماکہ ہوا ہے، تاہم ڈی پی او ہنگو نے بتایا کہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈی پی او ہنگو نے کہا کہ پولیس کی بہترین حکمت عملی سے اہلکار اور عوام بال بال بچ گئےعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • حماس نے آج رہا کیے جانے والے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کر دئیے

    حماس نے آج رہا کیے جانے والے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کر دئیے

    حماس نے اسرائیل پر غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہوئے آج ہفتے کورہا ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کرنے میں تاخیر کی، تاہم حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں کے نام جاری کر دیئے-

    باغی ٹی وی: غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف کے مطابق حماس ہلاک ہونیوالے اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کے حوالے کرنے کے اپنے وعدے کو پورا نہیں کر سکے گی کیونکہ وہ غزہ میں ملبے تلے دبی فلسطینیوں کی 12 ہزار لاشوں میں شامل ہیں اور اسرائیل ملبے ہٹانے والی بھاری مشینری کو غزہ پٹی میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔

    اسرائیل نے گزشتہ 20 روز میں ضرورت کے مطابق 12 ہزار کی بجائے 8500 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے دئیے، اقوام متحدہ نے عالمی قوتوں سے غزہ میں امداد کی سپلائی بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    گھی کی قیمتیں کم نا ہو سکیں ،شہری پریشان،نوٹس کی اپیل

    دوسر ی جانب حماس کی جانب سے آج رہا کیے جانے والے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کردیئے گئے ہیں۔

    خبرایجنسی کے مطابق اسرائیل آج 3 یرغمالیوں کے بدلے 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا،3 اسرائیلی قیدی ایلی شارابی، لیوی اور اوہد بن آمی کے نام اسرائیل کو بھجوا دیئے گئے،رپورٹ میں بتایا گیا کہ 15 اسرائیلی اور 5 تھائی باشندوں کے بدلے اب تک 300 فلسطینیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ 19 جنوری سے نافذ ہے اور مرحلہ وار قیدیوں کا تبادلہ کیا جا رہا ہے-

    ٹک ٹاک کا پاکستان کری ایٹر ایوارڈز 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان