Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں،وزیراعظم

    بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے ایک بار پھر دہشت گردی ختم ہوگی، دہشت گردی کے خاتمے میں ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہیں، ہمارےجوانوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تقریب کے تمام شرکا کا دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں، اوورسیز پاکستانیوں کا ملک میں خیرمقدم کرتے ہیں، اوورسیزپاکستان دیارغیر میں شبانہ روز محنت کرتے ہیں، اوورسیز پاکستانی اپنی محنت سے ملک کا نام روشن کررہے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اور میری حکومت، پاکستانی عوام آپ کی عظمت کو سلام کرتے ہیں، آج آپ کی محنت کی بدولت ترسیلات بیرون ممالک سے اسٹیٹ بینک کے ذریعے پاکستان آرہی ہیں، جس میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستان کا زرمبادلہ کے حوالے سے قومی خزانے کو بے پناہ فائدہ پہنچا ہے، اسی طریقے سے آپ دنیا میں بہترین تربیت حاصل کرکے پاکستان میں بطور سرما یہ کار، بطور پروفیشنل یہاں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو اس سے ملکی معیشت کو بے پناہ فائدہ پہنچتا ہے، اسی طرح سے جب یہاں آپ جائیدادیں خریدتے ہیں تو پراپرٹی کو پر لگ جاتے ہیں۔

    امریکا سےغیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری، 205 بھارتیوں کو واطن واپس بھیج دیا

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جو میری حکومت کی ذمہ داری ہے، اس کے لیے ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور آپ کا حق دلوا کر ہم چین سے بیٹھیں گے گرین چینل سابق وزیراعظم نواز شریف ایک بہت بڑا کارنامہ تھا اور انشااللہ اس کو ہم دوبارہ بحال کریں گے، وزیرخزانہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گرین چینل کے معاملے کا جائزہ لیں گے، گرین چینل کو چلانے میں آپ کا کلیدی کردار ہوگا، آپ نے اس کو گرین یا یلو میں تبدیل نہیں ہونے دینا۔

    روس میں میئر اپنے ذاتی ڈرائیور کی بیوی سے الیکشن ہار گیا

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ 2018 تک پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوگیا تھا، 80 ہزار پاکستانیوں شہید ہوئے جس میں عام شہری بھی شامل تھے، پاکستان کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا جب کہ افواج پاکستان کے دلیر افسران اور جوانوں اور ان کے خاندانوں نے قربانیاں دی جس کے بعد دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگیا تھا۔

    رانی پور:کمسن ملازمہ قتل کیس: مقتولہ کی والدہ نے ملزمان سے صلح کرلی

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے چند سال پہلے ایک حکومت نے ان کو دوبارہ پاکستان آنے دیا اور یہ کہا کہ یہ امن کے پیامبر ہیں، اس سے بڑی پاکستان دشمنی اور کوئی نہیں ہوسکتی، کل میں کوئٹہ سے ہوکر آیا ہوں اور اس سے دو دن پہلے پاکستان فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر وہاں لے گئے تھے، بلوچستان میں 23 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا اور اس جنگ میں 18 فوجی جوان بھی شہید ہوئے، ان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں یہ دہشت گردی دوبارہ ختم ہوگی اور دفن ہوگی، یہ دھرتی انشااللہ محفوظ ہوگی، اس کے پیچھے وردیوں میں جوانوں اور افسران کی قربانیاں ہیں جو رائیگاں نہیں جائیں گے۔

    لاڑکانہ: وزیر داخلہ سندھ کا ہندو برادری کو اقلیت نہیں، بلکہ بھائی سمجھنے کا اعلان

  • امریکا سےغیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری، 205 بھارتیوں کو واطن واپس بھیج دیا

    امریکا سےغیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری، 205 بھارتیوں کو واطن واپس بھیج دیا

    واشنگٹن: امریکا نے غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری شروع کردی-۔

    باغی ٹی وی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر حکام نے غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی ملک بدری شروع کردی ہے، بھارتیوں کوفوجی طیارے میں واپس بھیج دیا، ٹرمپ کے اقدامات کے خلاف امریکا میں لوگ سڑکوں پرنکل آئے، لاس اینجلس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا-

    امریکی حکام نے پہلے مرحلے میں 205 بھارتیوں کو خصوصی امریکی فوجی طیارے میں وطن واپس بھیج دیا ہے، جبکہ مزید ملکوں کے تارکین وطن کو بھی واپس بھیجا جائے گا،ادھر امریکی صدر کی متنازع پالیسیوں کے خلاف امریکی شہری سراپا احتجاج ہیں، لاس اینجلس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے مظاہرین کو پر امن طورپر منتشر کر دیا۔

    اسٹار لنک کی سروس کب تک پاکستان میں دستیاب ہو گی؟

    قبل ازیں گزشتہ ماہ 538 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا جبکہ سیکڑوں افراد کو فوجی طیاروں کے ذریعے ملک بدر کر دیا گیا تھا دو فوجی طیارے گواتیمالا روانہ کیے گئے، جنہوں نے 265 افراد کو ڈیپورٹ کیا، پہلا طیارہ ریاست ٹیکساس کے شہر ایل پاسو سے 80 افراد کے ساتھ روانہ ہوا جبکہ دوسرا طیارہ ٹکسن سے روانہ ہوا، جس میں 80 افراد سوار تھے جبکہ تیسرا طیارہ دوبارہ ریاست ٹیکساس سے ایل پاسو روانہ ہوا، جس میں 105 افراد موجود تھے۔

    وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے بتای تھا کہ 538 گرفتار افراد میں سے 373 مجرمانہ ریکارڈ رکھتے تھے جبکہ 165 افراد کو صرف امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

    روس میں میئر اپنے ذاتی ڈرائیور کی بیوی سے الیکشن ہار گیا

    امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کیرولائنا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ’ہم خطرناک اور سخت مجرموں کو نکال رہے ہیں، یہ لوگ بدترین جرائم میں ملوث رہے ہیں اور ہم ان پر پہلے توجہ دے رہے ہیں۔‘

    ‎امریکا میں امیگریشن قوانین میں سختی کے بعد امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کو فوری طور پر ڈیپورٹ کریں اور انہیں پناہ کی درخواست دینے کا موقع نہ دیں۔‎

    امریکی میڈیا کے مطابق میکسیکو نے ابتدائی طور پر جمعرات کو ایک امریکی فوجی طیارے کو اپنے ملک میں اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا تاہم امریکی حکام کے مطابق یہ معاملہ ایک انتظامی مسئلہ تھا جسے جلد ہی حل کر لیا گیا۔

    رانی پور:کمسن ملازمہ قتل کیس: مقتولہ کی والدہ نے ملزمان سے صلح کرلی

  • اسٹار لنک کی سروس کب تک پاکستان میں دستیاب ہو گی؟

    اسٹار لنک کی سروس کب تک پاکستان میں دستیاب ہو گی؟

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری نے بتایا کہ اسٹار لنک کے ساتھ معاملات تقریباً حتمی مرحلے پر پہنچ چکے ہیں اور رواں سال جون تک اسٹار لنک کی سروسز یہاں دستیاب ہوں گی۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی امین الحق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مالی سال 25-2024کے لیے وزارت آئی ٹی کا پی ایس ڈی پی فنڈ اور دیگر اہم منصوبے زیر بحث آئے،امین الحق نے حکام کو ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کے لائسنس کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    اسٹار لنک کے لائسنس کے معاملے پر کمیٹی کے رکن بیرسٹر گوہر نے سوال کیا جس پر پارلیمانی سیکریٹری برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے بتایا کہ دو سال پہلے جب اسٹار لنک نے اجازت مانگی تھی، تب ہمارے پاس کوئی ریگولیٹری اتھارٹی نہیں تھی۔

    روس میں میئر اپنے ذاتی ڈرائیور کی بیوی سے الیکشن ہار گیا

    چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ اسٹار لنک کے علاوہ ایک چینی کمپنی نے بھی لائسنس کے لیے اپلائی کیا ہے تاہم افسوس کی بات ہے کہ 2022 سے 2025 تک صرف بات چیت ہی چل رہی ہے ہم ایک حکم جاری کرتے ہیں کہ جلد از جلد اسٹار لنک کا لائسنس مکمل کیا جائے۔

    اس موقع پر کمیٹی کے رکن احمد عتیق نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ڈیٹا سیکیورٹی بہت بڑا مسئلہ ہے اسی لیے مجھے اسٹار لنک پر اعتبار نہیں کیونکہ ہمیں نہیں معلوم کہ ہمارے شہریوں کا ڈیٹا محفوظ ہوگا یا نہیں۔

    رانی پور:کمسن ملازمہ قتل کیس: مقتولہ کی والدہ نے ملزمان سے صلح کرلی

    انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹوٹی پر چیئرمین پی ٹی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی اے نے ریونیو کی صورت میں گزشتہ 6 برسوں میں 1700 ارب روپے حکومت کو دیئے تاہم حکومت نے گزشتہ کئی برسوں سے اس شعبے میں ایک روپے کی بھی سرمایہ کاری نہیں کی، انٹرنیٹ کی تیزرفتار کنیکٹوٹی فائبرکیبلز بچھانے سے آتی ہے، بھارت سے سیکھ لیں مودی حکومت نے ٹیلی کام سیکٹر میں کنیکٹوٹی پر 13ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

    رکن کمیٹی مصطفیٰ کمال نے چیئرمین پی ٹی اے سے سوال کیا کہ کنیکٹوٹی پر کام کرنے کے لیے کیا پی ٹی اے کے پاس کوئی تجویز یا پلان ہے جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے جواب دیا کہ فائبرائزیشن پالیسی پروزارت آئی ٹی کام کر رہی ہے۔

    جناح اسکوائر منصوبے سے آلودگی میں کمی آئے گی،وزیراعظم

    قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری نے بتایا کہ اسٹار لنک کے ساتھ معاملات تقریباً حتمی مرحلے پر پہنچ چکے ہیں رواں سال جون تک اسٹار لنک کی سروسز یہاں دستیاب ہوں گی۔

    اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے اراکین نے ملک میں انٹرنیٹ مسائل پر برہمی کا اظہار کیا، رکن احمد عتیق نے کہا کہ لاہور سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر بھی انٹرنیٹ نہیں آ رہا ملک کے دیگر حصوں میں بھی اکثر جگہوں پر انٹرنیٹ نہیں، ہمارے بچے مجبور ہیں کہ ان علاقوں سے نکل کر شہروں کے اندر آئیں۔

    چیئرمین پی ٹی اے نے جواب میں کہا کہ جہاں بزنس نہیں ہوتا وہاں کمپنیاں جانے سے گریزاں ہیں، ہم کمپنیوں کو کچھ جگہوں پر پابند کرتے ہیں کہ ٹاور لگائیں۔

    بشریٰ بی بی کو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس

    رکن کمیٹی نے کہا کہ چیئرمین صاحب آپ معاملے کو ذاتی نہ لیں آپ ریگولیٹر ہیں آپ کی ذمہ داری ہے ان کو ریگولیٹ کرنا، شیر علی ارباب نے کہا فائیو جی چلنا تو محال میرا فون دو دن سے صرف ای پر چل رہا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ 6 سال میں پی ٹی اے نے حکومت کو 1700 ارب کا ریونیو دیا لیکن ٹیلی کام سیکٹر میں ایک پیسہ بھی نہیں لگایا گیا، مجھے بتائیں حکومت نے ٹیلی کام سیکٹر میں کتنا پیسہ لگایا؟بھارت میں مودی نے 35 لاکھ کلومیٹر فائبر بچھایا، انڈیا نے ٹیلی کام سیکٹر میں 13 ارب ڈالر خرچ کیے، اس پر شیر علی ارباب نے کہا کہ لہجہ ایسا نہیں رکھنا چاہیے یہ قائمہ کمیٹی کی میٹنگ ہے ،ان کیمرہ میٹنگ بلائیں پھر کوئی ایسی ٹون رکھے گا تو ہمیں بھی ہینڈل کرنا آتا ہے۔

    مراکش کشتی حادثہ، 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آبادی 25 کروڑ تک پہنچ چکی ہے اور ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر وہیں پر ہے، پی ٹی اے کمپنیوں کو ہدایت کرے کہ انفرا اسٹرکچر بہتر کرے، ٹیلی کام کمپنیوں کو کہیں انٹرنیٹ نہ ہونے سے طلبہ کا حرج ہو رہا ہے اور اسٹار لنک والا معاملہ ہو جائے تو بہت بہتر ہے۔

    چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ 2024 میں 2 ہزار ٹیلی کام ٹاورز لگائے گئے، بونیر اور اس کے مضافات میں ٹاور تنصیب کے احکامات جاری کیے ہیں، اسٹار لنک اور اسپیس ریگولیٹری باڈی کے درمیان 90 فیصد بات ہو گئی ہے، 90 فیصد تک بات چیت مکمل ہونے کے بعد لائسنس کے اجرا میں زیادہ وقت نہیں لگتا۔

    قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے سفارش کی کہ اسٹار لنک کے ساتھ معاملات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

    پیکا قانون کے تحت مقدمات درج، ایک شخص گرفتار

  • روس میں میئر اپنے  ذاتی ڈرائیور کی بیوی سے الیکشن ہار گیا

    روس میں میئر اپنے ذاتی ڈرائیور کی بیوی سے الیکشن ہار گیا

    ماسکو: روس میں میئر حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ذاتی ڈرائیور کی بیوی سے ہار گئے۔

    باغی ٹی وی: میئر یوگینی پستوو مسلسل چوتھی بار عہدے کے لئے الیکشن لڑ رہے تھے۔ ان کے خلاف روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی پارٹی یونائیٹڈ رشیا کی رُکن یولیا کو سامنے لایا گیا، جو ان کے ذاتی ڈرائیور کی اہلیہ ہیں، بیریز وسکی شہر میں میئر الیکشن کے نتائج نے سب کو حیران کر دیا۔

    بلدیاتی انتخابات میں کسی کو بھی امید نہیں تھی کہ یولیا مسلاکووا میئر کا الیکشن جیت جائیں گی، یولیا نے بتایا کہ انہیں انتخابی خانہ پوری کرنے کیلئے پستوو کیخلاف کھڑا کیا گیا تھانتائج کے بعد اب وہ میئر کے عہدے کا حلف اٹھانے سے بچنے کے لیے ان کے بس میں جو کچھ بھی ہوسکتا ہے، وہ کر رہی ہیں۔

    رانی پور:کمسن ملازمہ قتل کیس: مقتولہ کی والدہ نے ملزمان سے صلح کرلی

    روس کے دوسرے شہروں کی طرح بیریزوسکی میں بھی میئر کا انتخاب براہ راست عوام کے ذریعے نہیں ہوتا بلکہ انتخابی کمیٹی کی تجویز پر نائبین کے ذریعے ہوتا ہے۔ جو مختلف مقامی اور علاقائی حکام کے نمائندے ہوتے ہیں رواں برس نائبین نے مبینہ طور پر سلیکشن کمیٹی سے مزید متبادل امیدواروں کو انتخاب لڑنے کی اجازت دینے کو کہا تھا لیکن انہیں صرف دو ہی آپشنز پیش کیے گئے۔

    واضح رہے کہ میئر پستوو اور بیریزوسکی انتظامیہ کے انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی سربراہ یولیا مسلاکووا جو میئر کے ذاتی ڈرائیور کی اہلیہ بھی ہیں۔

    جناح اسکوائر منصوبے سے آلودگی میں کمی آئے گی،وزیراعظم

  • رانی پور:کمسن ملازمہ قتل کیس: مقتولہ کی والدہ نے ملزمان سے صلح کرلی

    رانی پور:کمسن ملازمہ قتل کیس: مقتولہ کی والدہ نے ملزمان سے صلح کرلی

    خیرپور: رانی پور میں پیر کی حویلی میں کمسن ملازمہ فاطمہ کے قتل کیس میں مقتولہ کی والدہ شبنم نے ملزمان سے صلح کرلی۔

    باغی ٹی وی : وکیل نے مدعی کی جانب سے تصفیے کا تحریری بیان بھی عدالت میں جمع کرادیا ہے، مقتولہ بچی فاطمہ کی والدہ کے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو ضمانت دے کر مقدمہ ختم کیا جائے بچی کی والدہ کا تحریر ی بیان جمع ہونے کے بعد فورتھ ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔

    اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے رانی پور میں تشدد سےکمسن ملازمہ کی ہلاکت کا کیس سیشن کورٹ خیرپور منتقل کر دیا تھا۔

    جناح اسکوائر منصوبے سے آلودگی میں کمی آئے گی،وزیراعظم

    واضح رہےکہ اگست 2023 میں پیر اسد شاہ کی حویلی میں کمسن ملازمہ فاطمہ کی ہلاکت کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکےگرفتار کیا گیا تھا، میڈیکل رپورٹ میں فاطمہ کے ساتھ زیادتی اور تشدد بھی ثابت ہوا تھا، قتل کیس میں ملزمان پیر اسد شاہ، حنا شاہ، فیاض شاہ اور امتیاز جیل میں ہیں۔

    پچھلے سال جتنے بھی حاجی گئے تھے انہیں ریفنڈ دے رہے ہیں،چوہدری سالک حسین

  • جناح اسکوائر منصوبے سے آلودگی میں کمی آئے گی،وزیراعظم

    جناح اسکوائر منصوبے سے آلودگی میں کمی آئے گی،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے جناح اسکوائر کا افتتاح کردیا –

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں جناح اسکوائر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جناح اسکوائر میں خیابان سہروری اور سری نگر ہائی وے پر 3 انڈر پاسز شامل ہیں، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح اسکوائر کا افتتاح کردیا، تقریب سے خطاب میں وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد میں ٹریفک کے حوالے سے جناح اسکوائر منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا، جناح اسکوائر منصوبے سے اسلا م آباد کے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی، منصوبے سے وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ جناح اسکوائر منصوبے سے آلودگی میں بھی کمی آئے گی کیوں کہ ٹریفک جام نہیں ہوگا تو آلودگی بھی نہیں پھیلے گی اور سب سے بڑھ کر لوگوں کا قیمتی وقت بھی محفوظ ہوگا جس ذمہ داری اور احساس فرض شناسی سے اس منصوبے کو صرف 72 دنوں میں مکمل کیا گیا ہے، وہ اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے اور اس کے لیےمحسن نقوی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے اسلا م آباد میں پنجاب اسپیڈ کو محسن اسپیڈ میں تبدیل کردیا ہے۔

    پچھلے سال جتنے بھی حاجی گئے تھے انہیں ریفنڈ دے رہے ہیں،چوہدری سالک حسین

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ 72 دن میں منصوبے کی تکمیل قابل ستائش ہے، یہ ہم سب کے لیے خوشی کا موقع ہونا چاہیے جس کا ہم سب کو جشن منانا چاہیے کیوں کہ یہی وہ طریقہ ہے جو قوموں کی زندگی کو بدل دیتا ہے جناح اسکوائر کی طرح دیگر ترقیاتی منصوبے بھی جد مکمل کریں گے، اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے بھی مثال قائم کررہے ہیں، اسلام آباد کو خوبصورتی کے حواے سے مثالی بنایا جائے، ایس سی او کے موقع پر شہر کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، ایس سی او پر مہمانوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی کو بے حد سراہا، اسلام آباد میں ایسا نظام بنائیں کہ سبزہ برقرار اور پھول کھلے رہیں۔

    کسی بھی مہم جوئی کا پاکستان مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا، آرمی چیف

    وزیراعظم نے محسن نقوی کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ اسی طریقے سے آپ باقی منصوبوں کو بھی رفتار کو اسی طریقے سے بڑھا کر تکمیل تک پہنچائیں اور 1960 کی دہائی میں جو سرکاری عمارات بنی تھیں، ان کو بھی توجہ کی ضرورت ہے، اور مجھے سن کر خوشی ہوئی کہ آپ اس پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔

  • پچھلے سال جتنے بھی حاجی گئے تھے انہیں ریفنڈ دے رہے ہیں،چوہدری سالک حسین

    پچھلے سال جتنے بھی حاجی گئے تھے انہیں ریفنڈ دے رہے ہیں،چوہدری سالک حسین

    اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ جتنا سستا حج ہم کرارہے ہیں دنیا میں اتنا سستا حج کہیں نہیں ہوتا۔

    باغی ٹی وی : ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ قوم کو خوش خبری دینا چاہتا ہوں کہ پچھلے سال جتنے بھی حاجی گئے تھے انہیں ریفنڈ دے رہے ہیں، پچھلے سال حج کرنے والوں کو 20 ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک واپس ملیں گے، اس سال بھی حاجیوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے، اس سال حج کے اخراجات بڑھائے نہیں گئے۔

    ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور نے رقوم واپسی کی تفصیلات پیش کیں کہ کسی حاجی کو ایک لاکھ روپے اور کسی حاجی کو بیس ہزار روپے ملیں گے، ایک لاکھ چالیس ہزار روپے صرف تین فیصد حجاج کو واپس ملیں گے، 75ہزار روپے 23 فیصد حاجیوں کو ملیں گے اسی طرح تین ہزار حاجیوں کو 50 ہزار روپے واپس ملیں گے۔

    کسی بھی مہم جوئی کا پاکستان مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا، آرمی چیف

    ایڈیشنل سیکریٹری نے کہا کہ حج کے لیے 10 لاکھ 50 ہزار روپے سے لے کر 11 لاکھ 75 ہزار روپے تک لے رہے ہیں، اس حج میں بھی اگر بچت ہوگئی تو ان حاجیوں کو پیسے واپس ملیں گے،جمعہ تک حاجیوں کے اکاؤنٹ میں پیسے واپس آنا شروع ہوجائیں گے۔

    وزیر مذہبی امورنے کہا کہ انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال جتنے حاجی گئے اس سال بھی تقریبا اتنی ہی درخواستیں ملی ہیں، پچھلے سال شارٹ حج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا تھا اس سال 10 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا، جتنا سستا حج پیکیج ہم آفر کررہے ہیں دنیا بھر میں کہیں بھی اتنا سستا حج پیکیج نہیں ہے، ڈالر کے ریٹ کے تناسب سے خطے ہی نہیں دنیا کا سستا حج کرانے جارہے ہیں۔

    جاپان کی افرادی قوت کی کمی کو پاکستان سے پورا کر سکتا ہے، یوسف رضا گیلانی

    چوہدری سالک حسین نے کہا کہ کم از کم 10 لاکھ 50 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے حج پیکیج رکھا گیا ہے، پہلے 10 لاکھ 75 ہزار کا اعلان کیا گیا اب اس میں بھی 25 ہزار فی کس کم کیا گیا ہے، سرکاری اسکیم کے تحت حج کوٹا مکمل ہوچکا ہے، ہم اب مزید کوئی درخواست نہیں لیں گے، ہارڈ شپ کوٹا کی سہولت البتہ موجود رہتی ہے، حج کے معاملے میں سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق ربیعہ نے جتنا تعاون ہم سے کیا ہے اتنا کسی سے نہیں ہوگا۔

    پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی:پی ٹی آئی نے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

  • بانی پی ٹی آئی این آراوچاہتے ہیں،خواجہ آصف

    بانی پی ٹی آئی این آراوچاہتے ہیں،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی این آراوچاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے مذاکرات کاسلسلہ شروع کیا، اب خط لکھ رہے ہیں، یہ سب نشاندہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی این آراوچاہتے ہیں آپ خود بانی پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کا اندازہ لگاسکتے ہیں، پی ٹی آئی تتربترہوئی ہے، مذاکرت کسی کے کہنے پرکیے جارہے تھے۔

    دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کولکھے خط کوانھوں نے ابھی پڑھا یا دیکھا نہیں ہے،بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں کو خط کا بتایا تھا، اکتوبرمیں ہمارا رابطہ ضرورہوا تھا جس کے بعد ایک امن وعامہ سے متعلق اجلاس میں بھی ملاقات ہوئی تاہم ابھی اسٹبلشمنٹ سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے۔

    یوٹیوبر سے لڑکیوں کی خفیہ اور نازیبا 300 سے زائد ویڈیوز برآمد

    گوہر علی خان نے زور دیا کہ پی ٹی آئی عوامی اور آئینی دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، خان صاحب نے کہا تھا کہ وہ سابق وزیر اعظم کی حیثیت سے خط لکھنا چاہتے ہیں، خط میں انہوں نے اپنے دل کی بات کھل کر کی، اگر وہاں سے کوئی جواب آتا ہے تو ہم اسے ویلکم کریں گے۔

    پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج

  • جاپان کی افرادی قوت کی کمی کو پاکستان سے پورا کر سکتا ہے، یوسف رضا گیلانی

    جاپان کی افرادی قوت کی کمی کو پاکستان سے پورا کر سکتا ہے، یوسف رضا گیلانی

    اسلام آباد: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں جاپان کے سفیر اکامٹسو سوئچی سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی ملاقات میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور رابطہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ایک تاریخی حیثیت ہےدونوں ملکوں نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، اور جاپان نے پاکستان کو سیلاب اور قدرتی آفات کے دوران مدد فراہم کی، جس کے لیے پاکستان شکر گزار ہے۔

    سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، انہوں نے جاپان کی تعلیم اور فلاحی کاموں میں مسلسل حمایت کو قابل تعریف قرار دیا، انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور جاپان کے سفارتی تعلقات 1952 میں قائم ہوئے تھے اور دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے آئے ہیں چیئرمین سینٹ نے اپنے وزیراعظم کے دور میں جاپان کی قیادت کے ساتھ وقتاً فوقتاً ملاقاتوں کا بھی ذکر کیا۔

    پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی:پی ٹی آئی نے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

    چیئرمین سینٹ نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے اور عوامی سطح پر روابط کو بڑھانا انتہائی اہم ہے۔ پاکستان جاپان فرینڈ شپ فورم کی 2018 میں بنیاد رکھنے کو ایک اچھا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فورم نے عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے میں مدد کی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا، جس سے عوامی رابطہ کاری کو تقویت ملے گی پارلیمانی سفارت کاری کے تحت تعلقات کو ادارہ جاتی شکل دی جا سکتی ہے اور پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ بھی قائم ہو چکا ہے۔

    چیئرمین سینٹ نے تعلیم، ٹیکنالوجی، زراعت اور دیگر شعبوں میں جاپان کے تجربات سے استفادہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین بین الاقوامی فورمز پر بہترین تعاون ایک دوسرے پر اعتماد کا مظہر ہے انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ علاقائی سلامتی پاکستان اور جاپان کا مشترکہ عزم ہے اور مسائل کا حل ڈائیلاگ اور باہمی تعاون سے ممکن ہے، جو خطے کی ترقی کا ضامن ہے۔

    امریکا کا نیا اور طاقتور لیزر ہتھیار جو ڈرونز اور میزائلوں کو پگھلا کر اُنہیں تباہ کر سکتا ہے

    سید یوسف رضا گیلانی نے نوجوان نسل کو ہنر سکھانے کے لیے تربیتی پروگرام ترتیب دینے کی تجویز بھی دی اور کہا کہ جاپان کی افرادی قوت کی کمی کو پاکستان سے پورا کر سکتا ہے انہوں نے جنوبی پنجاب کے لیے جاپان کی معاونت سے پیشہ ورانہ تربیت کے پروگرام ترتیب دینے کی بھی بات کی چیئرمین سینٹ نے ملتان کے چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے ساتھ تجارتی شعبے میں معاونت کے وسیع مواقع موجود ہونے کا ذکر کیا اور جاپان کے سفیر کو ملتان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

    چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کا فورم سرمایہ کاری کے لیے سہولت فراہم کرتا ہے اور جاپان میں پاکستانی کمیونٹی جاپان کی معاشی ترقی میں حصہ ڈال رہی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اسی سال جاپان میں منعقد ہونے والی اوساکا ایکسپو میں شرکت کرے گا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئی ٹی، زراعت، تجارت، حلال فوڈ اور دیگر شعبوں میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

    ملک کی اے آئی پالیسی کا ڈرافٹ تیار

  • پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی:پی ٹی آئی نے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

    پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی:پی ٹی آئی نے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق خصوصی طور پر 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ایم این ایز کے خلاف سماعت ہو گی، جن ایم این ایز کو شوکاز نوٹس جاری ہوئے تھے ان کی سماعت کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی تین ممبران پر مشتمل ہے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عون عباس بپی اور سردار اظہر طارق کمیٹی کے ممبران ہوں گے چئیرمین پی ٹی آئی اور سیکرٹری جنرل کی منظوری کے بعد کیٹی تشکیل دی گئی ہے، اگر ایم این ایز متعلقہ تاریخ پر حاضر نہیں ہوتے تو کمیٹی ان کی غیر موجودگی میں بھی فیصلہ سنانے کی مجاز ہے۔

    اوچ شریف: ناصر ٹاؤن کےسیوریج مسائل حل نہ ہوسکے، عوام شدید مشکلات کا شکار

    پیکا قانون کے تحت مقدمات درج، ایک شخص گرفتار

    بحریہ ٹاؤن اراضی الاٹمنٹ ریفرنس: قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کو عدالت سے بڑا ریلیف