Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • جاپان کی افرادی قوت کی کمی کو پاکستان سے پورا کر سکتا ہے، یوسف رضا گیلانی

    جاپان کی افرادی قوت کی کمی کو پاکستان سے پورا کر سکتا ہے، یوسف رضا گیلانی

    اسلام آباد: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں جاپان کے سفیر اکامٹسو سوئچی سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی ملاقات میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور رابطہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ایک تاریخی حیثیت ہےدونوں ملکوں نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، اور جاپان نے پاکستان کو سیلاب اور قدرتی آفات کے دوران مدد فراہم کی، جس کے لیے پاکستان شکر گزار ہے۔

    سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، انہوں نے جاپان کی تعلیم اور فلاحی کاموں میں مسلسل حمایت کو قابل تعریف قرار دیا، انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور جاپان کے سفارتی تعلقات 1952 میں قائم ہوئے تھے اور دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے آئے ہیں چیئرمین سینٹ نے اپنے وزیراعظم کے دور میں جاپان کی قیادت کے ساتھ وقتاً فوقتاً ملاقاتوں کا بھی ذکر کیا۔

    پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی:پی ٹی آئی نے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

    چیئرمین سینٹ نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے اور عوامی سطح پر روابط کو بڑھانا انتہائی اہم ہے۔ پاکستان جاپان فرینڈ شپ فورم کی 2018 میں بنیاد رکھنے کو ایک اچھا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فورم نے عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے میں مدد کی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا، جس سے عوامی رابطہ کاری کو تقویت ملے گی پارلیمانی سفارت کاری کے تحت تعلقات کو ادارہ جاتی شکل دی جا سکتی ہے اور پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ بھی قائم ہو چکا ہے۔

    چیئرمین سینٹ نے تعلیم، ٹیکنالوجی، زراعت اور دیگر شعبوں میں جاپان کے تجربات سے استفادہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین بین الاقوامی فورمز پر بہترین تعاون ایک دوسرے پر اعتماد کا مظہر ہے انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ علاقائی سلامتی پاکستان اور جاپان کا مشترکہ عزم ہے اور مسائل کا حل ڈائیلاگ اور باہمی تعاون سے ممکن ہے، جو خطے کی ترقی کا ضامن ہے۔

    امریکا کا نیا اور طاقتور لیزر ہتھیار جو ڈرونز اور میزائلوں کو پگھلا کر اُنہیں تباہ کر سکتا ہے

    سید یوسف رضا گیلانی نے نوجوان نسل کو ہنر سکھانے کے لیے تربیتی پروگرام ترتیب دینے کی تجویز بھی دی اور کہا کہ جاپان کی افرادی قوت کی کمی کو پاکستان سے پورا کر سکتا ہے انہوں نے جنوبی پنجاب کے لیے جاپان کی معاونت سے پیشہ ورانہ تربیت کے پروگرام ترتیب دینے کی بھی بات کی چیئرمین سینٹ نے ملتان کے چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے ساتھ تجارتی شعبے میں معاونت کے وسیع مواقع موجود ہونے کا ذکر کیا اور جاپان کے سفیر کو ملتان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

    چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کا فورم سرمایہ کاری کے لیے سہولت فراہم کرتا ہے اور جاپان میں پاکستانی کمیونٹی جاپان کی معاشی ترقی میں حصہ ڈال رہی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اسی سال جاپان میں منعقد ہونے والی اوساکا ایکسپو میں شرکت کرے گا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئی ٹی، زراعت، تجارت، حلال فوڈ اور دیگر شعبوں میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

    ملک کی اے آئی پالیسی کا ڈرافٹ تیار

  • پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی:پی ٹی آئی نے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

    پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی:پی ٹی آئی نے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق خصوصی طور پر 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ایم این ایز کے خلاف سماعت ہو گی، جن ایم این ایز کو شوکاز نوٹس جاری ہوئے تھے ان کی سماعت کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی تین ممبران پر مشتمل ہے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عون عباس بپی اور سردار اظہر طارق کمیٹی کے ممبران ہوں گے چئیرمین پی ٹی آئی اور سیکرٹری جنرل کی منظوری کے بعد کیٹی تشکیل دی گئی ہے، اگر ایم این ایز متعلقہ تاریخ پر حاضر نہیں ہوتے تو کمیٹی ان کی غیر موجودگی میں بھی فیصلہ سنانے کی مجاز ہے۔

    اوچ شریف: ناصر ٹاؤن کےسیوریج مسائل حل نہ ہوسکے، عوام شدید مشکلات کا شکار

    پیکا قانون کے تحت مقدمات درج، ایک شخص گرفتار

    بحریہ ٹاؤن اراضی الاٹمنٹ ریفرنس: قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کو عدالت سے بڑا ریلیف

  • پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج

    پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد: پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی گئیں۔

    باغی ٹی وی: پیکا ترامیم کے خلاف درخواست شہری قیوم خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے درخواست میں پیکا ایکٹ میں کی گئی ترامیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے،درخواست میں پیکا ترامیم کے خلاف سماعت کے لیے فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

    درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم بنیادی حقوق کے خلاف ہیں، پارلیمان کو اختیار نہیں کہ بنیادی حقوق کے خلاف قانون سازی کر سکے، فل کورٹ نہ صرف ترامیم بلکہ اصل پیکا ایکٹ کا بھی بنیادی حقوق کے تناظر میں جائزہ لے،جعلی اسمبلی اور جعلی صدر کی جانب سے رولز بنانے کے عمل کو معطل کرنے کا حکم دیا جائے۔

    امریکا کا نیا اور طاقتور لیزر ہتھیار جو ڈرونز اور میزائلوں کو پگھلا کر اُنہیں تباہ کر سکتا ہے

    پیکا ایکٹ (ترمیمی) 2025 کیا ہے؟
    پاکستان میں فیک نیوز اور جعلی معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پیکا ایکٹ کی ترمیم کی گئی ہے، جس کے تحت آن لائن جھوٹی خبریں پھیلانے والے افراد کو سخت سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ ترمیمی بل 2025 کے مطابق، جو شخص جان بوجھ کر فیک نیوز پھیلائے گا یا کسی دوسرے کو ارسال کرے گا، جس سے معاشرتی خوف یا بدامنی پیدا ہو، اُس کے خلاف تین سال تک قید، 20 لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

    پیکا ایکٹ کا مقصد:
    پیکا ایکٹ کا مقصد آن لائن فیک نیوز کی روک تھام اور انٹرنیٹ پر پھیلنے والی غلط معلومات کا سدباب کرنا ہے تاکہ معاشرتی امن قائم رہے اور عوام کو جھوٹی خبروں سے بچایا جا سکے، اس ایکٹ کے تحت انٹرنیٹ پر جھوٹے اور توہین آمیز مواد پھیلانے والوں کو سخت سزائیں دی جا رہی ہیں تاکہ یہ مسائل کنٹرول کیے جا سکیں۔

    پیکا قانون کے تحت مقدمات درج، ایک شخص گرفتار

    مذکورہ مقدمات میں پولیس اور ایف آئی اے کی کارروائی نے پیکا ایکٹ کے تحت ان اقدامات کی اہمیت کو واضح کیا ہے، جہاں سوشل میڈیا اور واٹس ایپ جیسے پلیٹ فارمز پر جھوٹی اور جعلی خبریں پھیلانے والوں کو سزا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025: پاک ، بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کی ریکارڈ فروخت

  • امریکا کا نیا اور طاقتور لیزر ہتھیار جو  ڈرونز اور میزائلوں کو پگھلا کر اُنہیں تباہ کر سکتا ہے

    امریکا کا نیا اور طاقتور لیزر ہتھیار جو ڈرونز اور میزائلوں کو پگھلا کر اُنہیں تباہ کر سکتا ہے

    واشنگٹن: ڈیلی اسٹار کے مطابق امریکن ملٹری نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک ایسا نیا اور طاقتور لیزر ہتھیار تیار کیا ہے جو دشمن کی گاڑیوں، ٹینکرز، ڈرونز اور میزائلوں کو پگھلا کر اُنہیں تباہ کر سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹر فار کاؤنٹر میژرز نے اس خطرناک ہتھیار سے متعلق تفصیلات فرہم کی ہیں، رپورٹ کے مطابق ہیلیوس HELIOS ایک نیا ہائی ٹیک لیزر ہتھیاروں کا نظام ہے جسے لاک ہیڈ مارٹن نے امریکی بحریہ کے لیے تیار کیا ہے مذکورہ ہتھیار اپنی طاقتور لیزر سے اہداف کو تباہ کر سکتا ہے، اور یہ دشمن کے سینسرز اور کیمروں کو نشانہ بنا کر انہیں ناکارہ بنا سکتا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ لیزر ہتھیار ایک طاقتور 60 کلو واٹ بیم کا استعمال کرتا ہے جو اہداف کو فوری طور پر نشانہ بناتا ہے یہ اہداف کو پگھلا کر زیادہ گرم کرکے انہیں غیر فعال یا تباہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے،اس کے علاوہ دشمن کے ڈرونز، تیز رفتار والی کشتیاں، اور میزائلوں جیسے خطرات کے خلاف قابل تائید ہتھیار ہے۔

    بھکاریوں کی سزاؤں میں اضافہ کا بل متفقہ طور پر منظور

    برطانوی خبر ایجنسی ایکسپریس کے مطابق امریکہ چین کے ساتھ ممکنہ طور پر بہترین بحری ہتھیار تیار کرنے کی دوڑ میں شامل ہے، خاص طور پر چونکہ چین تائیوان پر قبضہ کرنے پر نظر رکھے ہوئے ہے، جس کی وجہ سے بڑی طاقتیں سمندر میں ٹکرائیں گی۔

    یو ایس سینٹر فار کاؤنٹر میژرز کی رپورٹ کے مطابق، ڈائریکٹڈ انرجی ہتھیار کا تجربہ ارلی برک کلاس ڈسٹرائر یو ایس ایس پر کیا گیا۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025: پاک ، بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کی ریکارڈ فروخت

    لاک ہیڈ مارٹن کی طرف سے تیار کردہ، HELIOS امریکی بحریہ کے لیے ایک جدید ترین ہدایت یافتہ توانائی کے ہتھیاروں کا نظام ہے۔ اسے ایک طاقتور لیزر ہتھیار اور آپٹیکل ڈیزلر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ ذہانت اور جاسوسی کے سینسر کو خراب کیا جا سکے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس برطانیہ کی جانب سے بھی ایک بکتر بند گاڑی پر ایک طاقتور ڈریگن فائر لیزر حملے کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا جو ہوا میں چیزوں کو نشانہ بنا کر مار سکتا ہے۔

    ایلون مسک کی سرکاری اداروں میں جارحانہ مداخلت، امریکی بیوروکرسی پریشان

  • بھکاریوں کی سزاؤں میں اضافہ کا بل متفقہ طور پر منظور

    بھکاریوں کی سزاؤں میں اضافہ کا بل متفقہ طور پر منظور

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پریونشن آف اسمگلنگ آف مائیگرنٹس اور بھکاریوں کے حوالے سے سزاؤں میں اضافہ کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

    باغی ٹی وی: سینیٹر فیصل سلیم کی صدرات میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کی جانب سے پریونشن آف اسمگلنگ آف مائیگرنٹس بل پیش کیا گیاسیکریٹری داخلہ خرم آغا نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ بہت زیادہ ہوگئی اس حوالے سے یہ بل اہم ہے، بل میں کنوکشن اور سزاوں کے حوالے سے اقدامات کا کہا گیا ہے۔

    سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ سزائیں بڑھانے کا مقصد یہ ہے کہ ملزمان کی ضمانتیں جلد نہ ہو سکیں، اس بل کو پاس کر دینا چاہیے، سیکریٹری داخلہ خرم آغا نے کہا کہ پہلے اس میں سب سے زیادہ سزا 7 سال تھی اب اس کو 10سال تک بڑھایا جائے گا، کمیٹی کی جانب سے بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

    بھکاریوں کی سزاؤں میں اضافہ کا بل متفقہ طور پر منظور

    اس کے بعد، بھکاریوں کے حوالے سے سزاوں میں اضافہ کرنے کے حوالے سے بل بھی کمیٹی میں پیش کیا گیا، وزارت قانون نے کہا کہ بل میں بھکاریوں کی معاونت کرنے والوں اور سہولت کاروں کی سزاؤں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، اب بھکاریوں کے سہولت کاری کرنے والوں اور بھیک مانگنے پر مجبور کرنے والوں کو 10 سال سزا ہوگی۔

    کمیٹی نے بھکاریوں کے حوالے سے بل کو بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

    ایلون مسک کی سرکاری اداروں میں جارحانہ مداخلت، امریکی بیوروکرسی پریشان

  • مائنس یوٹیلٹی اسٹور رمضان پیکیج لا کر بے پناہ شکایات کا حل نکالا ہے،وزیراعظم

    مائنس یوٹیلٹی اسٹور رمضان پیکیج لا کر بے پناہ شکایات کا حل نکالا ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال رمضان میں یوٹیلٹی اسٹورز کے حوالے سے بے پناہ شکایات تھیں جس کا حل یہ نکالا ہے کہ مائنس یوٹیلٹی اسٹور رمضان پیکیج لایا جائے۔

    باغی ٹی وی: وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنوری میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح 2.4 فیصد پر آگئی ہے، سعودی عرب نے بھی ایک سال کی مؤخر ادائیگی پر 1.2 ارب ڈالر کا تیل درآمد کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ رمضان کی آمد آمد ہے، اس حوالے سے وزارت فوڈ سیکیورٹی کو یوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکیج لانے کی ہدایت کردی ہے تاکہ کرپشن اور خراب مال کی فروخت نہ ہو، میں نے کئی ماہ پہلے کہا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ساتھ اب یہ معاملہ نہیں چل سکتا، وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال رمضان میں یوٹیلٹی اسٹورز کے حوالے سے بے پناہ شکایات تھیں جس کا حل یہ نکالا ہے کہ مائنس یوٹیلٹی اسٹور رمضان پیکیج لایا جائے۔

    چیف جسٹس یحیی آفریدی سے چترال بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ کل 5 فروری کو پوری قوم ملی جوش و جذبے سے یوم یکجہتی کشمیر منائے گا اور پورا پاکستان مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کی تحریک آزادی سے اظہار یکجہتی کرے گا،وزیراعظم نے جمرود میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید اہلکار کے لیے فاتحہ خوانی کروائی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ جنوری 2024 میں مہنگائی کی شرح 28.73 فیصد تھی، دسمبر 2024 میں مہنگائی 4.1 فیصد تک کم ہوئی، مہنگائی کی شرح کا بتدریج کم ہونا خوش آئندہ ہے،اب پوری کاوش ہے کہ ہم معاشی ترقی کی طرف بڑھیں، اس کے لیے تمام متعلقہ وزارتوں کی پوری توجہ ہونی چاہیے، اسی حوالے سے ہم آگے بڑھیں گے اور یہی ہمارے لیے چیلنج ہے کہ معاشی نمو کو کس طرح بڑھایا جائے۔

    نیپرا نے مختلف کمپنیوں پر جرمانے عائد کردیئے

    وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب سے تاخیر ادائیگی پر تیل درآمد کرنے کی سہولت دسمبر 2023 میں ختم ہوگئی تھی، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر ایک وفد نے کل پاکستان کا دورہ کیا ہے اور تیل کی درآمد پر ایک سال کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی موخر ادائیگی کی سہولت فراہم کردی ہے، سعودی سہولت کے نتیجے میں ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر کو تقویت ملے گی، اب حوصلہ ملنا چاہیے اور سرمایہ کاری لا نی چاہیے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ نے ہزارہ ڈویژن کے لیے 4کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے آبی منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے، اس کے علاوہ ایس ایف ڈی فنڈ کی 4 کروڑ ڈالر کی گرانٹ سے کنگ سلمان ہسپتال بنایا جائے گا۔

    ملک کی اے آئی پالیسی کا ڈرافٹ تیار

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ کل سندھ اور بلوچستان میں زرعی ٹیکس کا قانون منظور کرلیا ہے، اب چاروں صوبوں نے آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کردیا ہے، وزیراعظم نے زرعی ٹیکس سے متعلق قانون سازی کرنے پر صدر زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

  • چیمپئنز ٹرافی 2025: پاک ، بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کی ریکارڈ فروخت

    چیمپئنز ٹرافی 2025: پاک ، بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کی ریکارڈ فروخت

    لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دبئی میں کھیلا جائے گا جس کی ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سب سے ہائی وولٹیج مقابلے پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹ صرف ایک گھنٹے میں ہی فروخت ہو گئے پاک بھارت میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں 23 فروری کو ہوگا جس کے ٹکٹس 45.6 ملین درہم میں فروخت ہوئے۔

    چیمپئنز ٹرافی کے دیگر میچزکے ٹکٹس کی بھی حیران کن فروخت ہوئی ہے اور دبئی میں تمام میچزکےٹکٹ 88.55 ملین درہم میں فروخت ہوچکے ہیں پاک بھارت میچ کی ٹکٹوں کی قیمت 500 درہم سے 12ہزار 500 درہم تک تھی، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت پاکستانی روپے میں 3 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے،دبئی اسٹیڈیم میں 25 ہزار شائقین کرکٹ کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

    ایلون مسک کی سرکاری اداروں میں جارحانہ مداخلت، امریکی بیوروکرسی پریشان

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا لیکن اس سے پہلے 8 فروری سے سہ ملکی سیریز شروع ہوگی، انٹرنیشنل ٹیموں کی آمد کا سلسلہ پانچ فروری سے شروع ہوگا سہ ملکی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 فروری اور جنوبی افریقہ کی ٹیم 7 فروری کو پاکستان پہنچے گی، سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو کھیلا جائے گا۔

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی اسکواڈ
    محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، عثمان خان (وکٹ کیپر)، ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی

    بحریہ ٹاؤن اراضی الاٹمنٹ ریفرنس: قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کو عدالت سے بڑا ریلیف

  • ایلون مسک کی سرکاری اداروں میں جارحانہ مداخلت، امریکی بیوروکرسی  پریشان

    ایلون مسک کی سرکاری اداروں میں جارحانہ مداخلت، امریکی بیوروکرسی پریشان

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک کے بڑھتے اختیارات سے امریکی بیوروکرسی کیلئےسر درد بن گئے-

    باغی ی وی: امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے حلف لیتے ہی ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شنسی (DOGE) کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے چند دنوں میں امریکی سرکاری اداروں میں جارحانہ مداخلت اور بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی خبریں سامنے آئیں۔

    رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے حلف لینے کے بعد صرف 2 ہفتوں میں ہی بطور ایفیشنسی ڈپارٹمنٹ سربراہ مسک نے نہ صرف حساس مالیاتی ڈیٹا سسٹم تک رسائی حاصل کی بلکہ اس دوران متعلقہ حکام اور قائم کردہ پروٹوکولز کو بھی نظر انداز کیا ٹرمپ کی جانب سے اختیار ہونے کی وجہ سے ایلون مسک خود مختاری کے ساتھ اپنا کام کررہے ہیں اور اس دوران وہ اکثر بیوروکریٹک چینلز کو بھی نظر انداز کردیتے ہیں جبکہ وسیع مالی مفادات اور چین کے ساتھ بھی مسک کے کاروباری تعلقات مفادات کے ٹکراؤ جیسی صورتحال کو جنم دیتے ہیں۔

    بشریٰ بی بی کو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس

    امریکی اخبار کے مطابق ایلون مسک کے حکومت سے بہت سے مالی مفادات ہیں، ان کے ایک نجی شخص کی حیثیت سے کیے جانے والے کام جن میں بہت سے اداروں کی اور جاری پروگرامز جیسے کے یو ایس ایڈ (USAID) کی بندش شامل ہیں یہ سب طاقت کے غیر معمولی استعمال کی علامت ہیں۔

    کانگریس نے 1961 میں یو ایس ایڈ بنائی، جو کہ امریکی حکومت کے لیے دنیا بھر میں ترقی پذیر ممالک کے لیے غیر ملکی امداد فراہم کرتی ہے، لیکن مسک اور ٹرمپ ایسا لگتا ہے کہ وہ اسے مکمل طور پر ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیشی کے دوران ایجنسی کا موازنہ ایک سڑے ہوئے سیب سے کیا، جو کہ "کیڑے سے بھری گیند” ہے۔ اس نے کہا کہ بچانے کے قابل کچھ بھی نہیں ہے۔

    امریکی پالیسیوں سے تنگ کینیڈین وزیراعظم نے یورپی یونین کی رکنیت کے لئے درخواست دیدی

    ٹرمپ نے پیر کے روز اوول آفس میں پیشی کے دوران یو ایس ایڈ کے کارکنوں کو "بنیاد پرست بائیں بازو کے پاگل” کے طور پر مسترد کر دیا اور کہا، آئین کے باوجود، اگر "دھوکہ دہی” ہوتی ہے تو انہیں کانگریس کو اپنی قائم کردہ ایجنسی کو کالعدم کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس نے دھوکہ دہی کے الزام کی وضاحت نہیں کی، لیکن اس نے ایک مخصوص دعویٰ دہرایا کہ یو ایس ایڈ نے حماس کو دسیوں ملین کی ادائیگی کی۔

    تاہم، ایجنسی میں خوف کا احساس ہے، جہاں ویب سائٹ کو ہٹا دیا گیا ہے اور سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو قائم مقام ڈائریکٹر نامزد کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی ایفیشنسی ڈپارٹمنٹ ٹیم نے بہت سے اہم حکومتی امور انجام دینے والے اداروں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے جب کہ مسک حکومتی عہدوں پر اہم تقرریوں پر بھی اثر انداز ہورہے ہیں، وہ ٹرائے مینک کی بطور ائیر فورس سیکرٹری تقرری کی وکالت کرنے میں بھی کامیاب رہے۔

    پی آئی اے کی نجکاری دوبارہ کرنے کا فیصلہ

    رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی بطور ایفیشنسی ڈپارٹمنٹ اتھارٹی (قانونی حیثیت) کو چیلنج کرنے کے لیے اب تک 4 مقدمات امریکی عدالتوں میں دائر کیے گئے جن میں وفاقی قوانین کی خلاف ورزی اور کانگریس کے اختیارات سے تجاوز کا الزام لگایا گیا ہے ٹر مپ کی حکومت میں شامل ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایلون مسک ایسی وسیع خود مختاری سے کام کررہے ہیں جو کسی اور کے پاس نہیں۔

    عہدیدار نے مزید بتایا کہ ایلون مسک اپنی مختلف کمپنیوں کے ملازمین پر مشتمل ایک ٹیم کے ساتھ کام رہے ہیں، اپنے اسٹاف سمیت وہ وائٹ ہاؤس سے کچھ دور قائم بلاک میں فیڈرل پرسنل آفس میں منتقل ہوگئے ہیں تاکہ وہ رات دیر تک کام کرسکیں اور ضرورت پڑنے پر وہیں سو جائیں۔

    گھوٹکی پولیس کی کامیاب کارروائی، دو روز قبل اغوا ہونے والا مغوی بازیاب

  • وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے دائرہ کار کو مزید بڑھا دیا گیا

    وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے دائرہ کار کو مزید بڑھا دیا گیا

    اسلام آباد: وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت اب نوجوانوں کو کاروباری قرضوں کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ کے لیے بھی قرض حاصل کرنے کی سہولت دی جائے گی۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز رانا مشہود احمد خان نے اس حوالے سے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے لیپ ٹاپ کے لیے قرض صرف ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے منظور شدہ اداروں میں زیر تعلیم 18 سے 30 سال کی عمر کے طلبہ حاصل کر سکیں گے۔

    رانا مشہود احمد خان نے بتایا کہ بیرون ملک روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کو بھی مالی معاونت فراہم کی جائے گی اس اسکیم کے تحت بیرون ملک جانے والے افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض دیا جائے گا، جو ٹریننگ، ویزا اور سفری اخراجات کے لیے استعمال کیا جا سکے گا، حکومت ملک کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہےوزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت اب تک 186 ارب روپے سے زائد کے قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

    نیپرا نے مختلف کمپنیوں پر جرمانے عائد کردیئے

    ملک کی اے آئی پالیسی کا ڈرافٹ تیار

    پی آئی اے کی نجکاری دوبارہ کرنے کا فیصلہ

  • نیپرا نے مختلف کمپنیوں پر جرمانے عائد کردیئے

    نیپرا نے مختلف کمپنیوں پر جرمانے عائد کردیئے

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مختلف کمپنیوں پر جرمانے عائدکردیئے۔

    باغی ٹی وی: کمپنیوں پر جرمانے مہلک حادثات سے بچاؤ کیلئے ناکافی اقدامات کی بنا پر کیے، نیپرا نے ملتان، پشاور اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنیز پر جرمانے لگانے کا حکم جاری کردیا۔

    حکم نامے کے مطابق نیپرا نے میپکو، پیسکو اور ٹیسکو پر بھی جرمانے عائد کیے ہیں جو کرنٹ سے بچاؤ کے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر کیے گئے ہیں،میپکو، پیسکو اور ٹیسکو شوکاز کے جواب میں نیپرا کو مطمئن نہ کر سکے، نیپرا نے تینوں ڈسکوزپر فی کس ایک کروڑ روپے جرمانہ عا ئد کیا اور جرمانے کی رقم 15 روز میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

    ملک کی اے آئی پالیسی کا ڈرافٹ تیار

    حکم نامے میں مزید کہا گیا ہےکہ نیپرا قوانین پر تینوں ڈسکوز عمل درآمد کرانے میں ناکام رہیں، تینوں ڈسکوز اپنے انتظامی علاقوں میں 100 فیصد پولز کی ارتھنگ میں ناکام رہیں جس پر میپکو، پیسکو اور ٹیسکوکو 3 ماہ میں باقی ماندہ اسٹیل اسٹرکچر کی ارتھنگ کی ہدایت کی گئی ہے نیپرا نے ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرنمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے قیام میں ناکامی پربھی کارروائی کی ہے۔

    نیپرا کے مطابق حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی حیسکو پربھی ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    امریکا کی جانب سے ٹیرف نافذ کیے جانے کے بعد چین کا جوابی اقدام