Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کی تشکیل نو کا فیصلہ

    اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کی تشکیل نو کا فیصلہ

    پشاور: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت نئی اتھارٹی قائم کی جائے گی۔

    باغی ٹی وی: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی تنظیمی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے ایکٹ کے تحت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جگہ خود مختار اینٹی کرپشن اتھارٹی قائم کی جائے گی۔

    اجلاس کو اینٹی کرپشن فورس اور مجوزہ ایکٹ کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ بھی دی گئی، مجوزہ ایکٹ وائٹ کالر کرائم کے سدباب کے لیے ایک مؤثر اور جامع قانون ہو گا، مجوزہ قانون کے تحت اینٹی کرپشن کی اپنی فورس قائم کی جائے گی، نئے تنظیمی ڈھانچے کے تحت 6 ریجنل اور دو سب ریجنل دفاتر قائم کیے جائیں گے۔

    کینیڈاکا ٹرمپ پر جوابی وار،امریکی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ مجوزہ ایکٹ قومی و بین الاقوامی سطح پر کرپشن کے خلاف حکمت عملی کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے، جھوٹی شکایت کے اندراج اور تحقیقات میں بددیانتی کے خلاف بھی سزا دی جائے گی جبکہ گواہوں کو تحفظ دیا جائے گا اور فورس کے اندر احتساب کا ٹھوس نظام موجود ہوگا۔

    زمین سے عنقریب ٹکرانے والے سیارچے کی نگرانی شروع

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق اینٹی کرپشن کے نظام کو مضبوط اور مؤثر بنایا جا رہا ہے، اینٹی کرپشن کے ادارے کو نئے خطوط پر استوار کرنے سے بدعنوانی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

    اسرائیل کا مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا قتل عام

  • کینیڈاکا ٹرمپ پر جوابی وار،امریکی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

    کینیڈاکا ٹرمپ پر جوابی وار،امریکی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

    ٹورنٹو:کینیڈا نے امریکی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف کا اطلاق کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے چین، کینیڈا اور میکسیکوپر ٹیرف عائد کرنے کے حکمنامے پر دستخط کردیئے ہیں،کینیڈین حکام کو آگاہ کردیا گیا ہےکہ امریکا نے برآمد کیے جانیوالے سامان پر منگل سے 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا ہے تاہم کینیڈین آئل پر یہ ٹیکس 10 فیصد لگایا گیا ہے۔

    پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنا کر پاکستان کو شمالی کوریا بنادیا،حافظ حمداللہ

    اسی طرح میکسیکو سے برآمد اشیا پر بھی 25 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے جبکہ چین سے امریکا بھیجی جانیوالی اشیا پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے وائٹ ہاؤس نے یہ بھی واضح کیا ہےکہ اگر کسی ملک نے ٹیرف کے جواب میں ردعمل دیا تو اس سے نمٹنے کی بھی تیاری کرلی گئی ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے اس اقدام سے عدم استحکام سے دوچار کرنیوالی تجارتی جنگ کا اسٹیج تیار ہوگیا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

    دوسری جانب امریکا کی طرف سے کینیڈین درآمدات پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد اب کینیڈا نے بھی امریکی ڈرآمد پر ٹیرف 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیاکینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا اور میکسیکو امریکی ٹریفس کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں،انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کےعوام مقامی اشیاخریدیں،چھٹیاں بھی اپنےملک میں ہی گزاریں۔

    ٹرمپ کے حکم پر صومالیہ میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ،متعدد دہشتگرد ہلاک

  • بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات شروع

    بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات شروع

    اسلام آباد: موجودہ حکومت نےگردشی قرضے کو سرکاری قرض میں بدلنے کے لیے ابتدائی کام شروع کر دیا ہے اور اس سے ٹیرف 3.37 روپے فی یونٹ کم ہو جائے گا۔

    باغی ٹی وی : پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) نے مالی سال 2024-25 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 52.123 ارب روپے (تقریباً 2 روپے فی یونٹ)کی منفی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی ہے، جس کے بعد مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

    بزنس ریکارڈر نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 12 فروری 2025 کو ان درخواستوں پر عوا می سماعت کرے گا، ان درخواستوں میں سے 50.658 ارب روپے کی منفی ایڈجسٹمنٹ کا تعلق روپے کی قدر میں بہتری (278 روپے فی ڈالر کے مقابلے میں 300 روپے فی ڈالر کا تخمینہ) اور شرح سود میں کمی سے ہے یہ کمی مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں بجلی کے نرخوں پر اثرانداز ہوگی۔

    پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنا کر پاکستان کو شمالی کوریا بنادیا،حافظ حمداللہ

    تاہم یہ خبریں بھی سامنے آئیں ہیں کہ موجودہ حکومت نےگردشی قرضے کو سرکاری قرض میں بدلنے کے لیے ابتدائی کام شروع کر دیا ہے اور اس سے ٹیرف 3.37 روپے فی یونٹ کم ہو جائے گا۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت ہائیڈل، درآمدی کوئلے، تھر کے کوئلے، پون، شمسی بجلی کےلیے لیے گئے 16.26ارب ڈالر کے قرضے کی ری پروفائلنگ کیلئے تیار ہے حکومت ان قرضوں پر 3 ارب ڈالر قرضوں کے سود کی ادائیگی کی مد میں ادا کرتی ہے اور اس سے صارفین پر ٹیرف میں 8.63 روپے کیپسٹی چارجز کی مد پڑتے ہیں۔

    خانہ جنگی کے شکار سوڈان میں مارکیٹ پر بمباری میں 54 افراد ہلاک اور 158 زخمی

    نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی کوشش ہے کہ قرضوں کی ری پروفائلنگ کرسکے اور قرض کی ادائیگی کے دورانیے میں اضافہ کیاجائے تاکہ فی یونٹ بجلی پر 5.1 روپے فی یونٹ ریلیف حاصل کیاجاسکے حکومتی عُمّال یہ کام بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات کے حصے کے طور پر کر رہے ہیں۔

    بجلی کے شعبے میں 9 صفحات کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سود والے گردشی قرض کی ری فنانسنگ کے ذریعے اسے ریاستی قرض میں تبدیل کر دیا جائے اور اس سے ٹیرف 3.23 روپے فی کلو واٹ آورز کی حدتک کم ہو جائے گا جو کہ ٹیکس کے بعد 3.78 کلوواٹ فی گھنٹہ تک بڑھ جاتا ہے۔

    حکومت کا بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ

    اس طرح کے ڈھانچے سے ریاستی ادائیگیوں کی بہتر قیمت بندی ہوسکے گی تاہم اس طرح کی مداخلت سے ریاستی قرض کی مجموعی سطح کسی قدر بڑھ جائے گی تاہم قیمتوں میں تخفیف کا فائدہ بجلی کے استعمال اور اس شعبے کی ترقی پر مثبت اثرڈالے گااس طرح کی مداخلت کامجموعی قومی پیداوار پرانتہائی مثبت اثر آئے گا جس سےاس عمل کےدوران بڑھےہوئے قرض کی وجہ سےہونے والا نقصان کم ہو پا ئےگا۔

    واضح رہے کہ حکومت نے پانچ آزاد بجلی گھروں (آئی پی پیز) کے معاہدے ختم کر دیئے ہیں، جبکہ 8 بیگاس پر چلنے والے آئی پی پیز اور 15 دیگر بجلی گھروں کے معاہدوں میں ترامیم کی گئی ہیں، جس سے سالانہ 137 ارب روپے کی بچت ہوگی، یہ اقدامات حکومت کے 1.14 کھرب روپے کی توانائی لاگت میں کمی کے منصوبے کا حصہ ہیں، جس سے صارفین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

    سعودی طیارہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈنگ سے پہلے راستہ بھٹک گیا

    وفاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نےاعلان کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مشاورت کے بعد کی جائے گی جبکہ نیپرا کے مطابق، حکومت کی پالیسی ہدایات کے تحت کے الیکٹرک صارفین پر بھی یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ لاگو ہوگی۔ تاہم، لائف لائن صارفین جو پہلے سے سبسڈی کے حقدار ہیں، انہیں یہ ریلیف نہیں دیا جائے گا۔

    یہ بجلی کے نرخوں میں ایک بڑی کمی ہوگی، جس سے صارفین کو براہ راست معاشی فائدہ پہنچے گا اور توانائی کے اخراجات میں کمی آئے گی۔

    خانہ جنگی کے شکار سوڈان میں مارکیٹ پر بمباری میں 54 افراد ہلاک اور 158 زخمی

  • پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنا کر پاکستان کو شمالی کوریا بنادیا،حافظ حمداللہ

    پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنا کر پاکستان کو شمالی کوریا بنادیا،حافظ حمداللہ

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہےکہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنا کر پاکستان کو شمالی کوریا بنادیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو پیکا ایکٹ پر دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن اگلے ہی روز دستخط کر دیئے، پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنا کر پاکستان کو شمالی کوریا بنا دیا گیا ہے۔

    حافظ حمداللہ نے سوال کرتے ہوئے مزید کہا کہ کیا ایک اعلیٰ ترین منصب پر فائز شخصیت کا یہ رویہ مناسب ہے؟ آج کی حکومتی پارٹیاں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اپوزیشن میں پیکا قانون کو سیاہ قانون کہا کرتی تھیں، کیا یہ کھلا تضاد دوغلاپن اور رنگ برنگی نہیں ہے؟

    اسرائیل کا مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا قتل عام

    دوسری جانب حکومتی نمائندوں نے پیکا قانون سازی پر جلد بازی کا اعتراف کرتےہوئے بات چیت پر رضا مندی ظاہر کی ہے،ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ وہ مانتے ہیں پیکا قانون سازی میں حکومت نے جلد بازی کی اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی، پیکا کا معاملہ ایسی بات نہیں جس کی اصلاح نہیں ہو سکتی، اس معاملے پر صحافیوں کی رائے لینی چاہیے تھی جو قانون مشاور ت سے اچھا بن سکتا تھا وہ متنازع ہوگیا۔

    زمین سے عنقریب ٹکرانے والے سیارچے کی نگرانی شروع

    وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ قوانین میں بہتری کی ہمیشہ گنجائش موجود رہتی ہے، ابھی پیکا ایکٹ کے رولزبننے ہیں، اس میں مشاورت اور بات چیت کی بہت گنجائش موجود ہےمشاورت میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے، بتایا جائے پیکا ایکٹ میں کونسی شِق متنازع ہے ہم اس پربات کرنے کو تیار ہیں سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی میں نجی شعبے سے نامزدگیاں کی جائیں گی، اتھارٹی میں پریس کلب یا صحافتی تنظیموں سے منسلک صحافیوں کو شامل کیا جائے گا جب کہ ٹربیونل میں بھی صحافیوں اور آئی ٹی پروفیشنل کو شامل کیا گیا ہے۔

    حکومت کا بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ

  • زمین سے عنقریب ٹکرانے والے سیارچے کی نگرانی شروع

    زمین سے عنقریب ٹکرانے والے سیارچے کی نگرانی شروع

    یورپی خلائی ایجنسی نے ایک ایسے سیارچے کی نگرانی شروع کر دی ہے جو 2032 میں زمین سے ٹکرا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈٰا کے مطابق سیارچہ YR4 27 دسمبر 2024 کو چلی میں ایک دوربین کے ذریعے دیکھا گیا لیکن اس کے بعد سے اس نے امریکا کے ساتھ ساتھ یورپ کے ماہرین فلکیات کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

    یورپی ایجنسی نے بیان میں کہا کہ جنوری کے اوائل سے، ماہرین فلکیات دنیا بھر میں دوربینوں کا استعمال کرتے ہوئے اور نئے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے سیارچے کے سائز اور رفتار کے بارے میں ہماری سمجھ کو بہتر بنانے کے لیے اس کا مسلسل مشاہدہ کر رہے ہیں۔

    ایسٹرائیڈ 2024 وائے آر 4 کو چلی کی ایک ٹیلی اسکوپ نے سب سے پہلے دسمبر 2024 میں دیکھا تھا مگر اب امریکی اور یورپی خلائی اداروں نے اسے زمین کے لیے ممکنہ خطرہ قرار دیا ہے۔

    خانہ جنگی کے شکار سوڈان میں مارکیٹ پر بمباری میں 54 افراد ہلاک اور 158 زخمی

    موجودہ تخمینوں کی بنیاد پر 1.3 فیصد امکان ہے کہ 328 فٹ چوڑا سیارچہ 22 دسمبر 2032 کو زمین سے ٹکرائے گاجبکہ 99 فیصد امکان ہے کہ یہ زمین کے قریب سے گزر جائے گااس سائز کا سیارچہ اوسطاً ہر چند ہزار سال بعد زمین پر اثر انداز ہوتا ہے اور کسی مقامی علاقے کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    ایڈنبرگ یونیورسٹی کے پروفیسر کولین سنوڈگراس نے بتایا کہ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ یہ سیارچہ زمین کو کوئی نقصان پہنچائے بغیر گزر جائے گا مگر پھر بھی اس پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں اس کے راستے کی زیادہ بہتر پیشگوئی کی جاسکے۔

    اس بار لانگ مارچ کیلئے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہو گی،جنید اکبر

    اسے زمین کے لیے خطرہ قرار دیئے جانے والے سیارچوں کی فہرست کی کیٹیگری 3 میں شامل کیا گیا ہے کیونکہ اس کا زمین سے ٹکرا نے کا امکان ایک فیصد یا اس سے زیادہ ہے اس فہرست میں 0 سے لے 10 کیٹیگریز شامل ہیں اور 10 میں سب سے زیادہ خطرے کا باعث بننے والے سیارچوں کو شامل کیا جاتا ہے، اب تک کیٹیگری 10 میں کوئی سیارچہ شامل نہیں ہوا بس ایک بار سیارچے Apophis کو کیٹیگری 4 شامل کیا گیا جو 2004 میں شہہ سرخیوں کا حصہ بنا تھا۔

    سعودی طیارہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈنگ سے پہلے راستہ بھٹک گیا

    ماہرین کے مطابق ایسٹرائیڈ 2024 وائے آر 4 جتنے بڑے سیارچے زمین کو تباہ کرنے کے لیے ناکافی ہیں مگر اس سے کسی شہر کو بہت زیادہ تباہی تباہی کا سامنا ہوسکتا ہے،اس سیارچے کے باعث اقوام متحدہ کے توثیق شدہ 2 عالمی ایسٹرائیڈ ریسپانس گروپس ضرور متحرک ہوگئے ہیں تاکہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیاری کو یقینی بنایا جاسکے۔

  • اسرائیل  کا مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا قتل عام

    اسرائیل کا مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا قتل عام

    غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا قتل عام تیز کردیا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل فوج کے آپریشن میں 16 سال کے لڑکے سمیت پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہفتے کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کیے جانے والے بیشتر فلسطینی بیمار اور اسرائیلی تشدد سے زخمی ہیں۔

    العربیہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارتِ صحت نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے ہفتے کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں الگ الگ حملوں میں 5 افراد کو شہید کر دیا جہاں وہ ایک بڑی فوجی کارروائی کر رہے ہیں جنین کے مشرقی محلے پر اسرائیلی فضائی حملے میں 16 سالہ احمد السعدی شہید اور دیگر دو افراد شدید زخمی ہو گئے ایک اور حملے میں قریبی قصبے قباطیہ میں ایک گاڑی نشانہ بنی جس میں دو افراد شہید ہو گئے جبکہ تیسرے حملے میں وسطی جینین میں دو افراد شہید ہوئے۔

    وفاقی وزیر داخلہ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

    جینین کے گورنر کمال ابو الرب نے اے ایف پی کو بتایا کہ جس حملے میں ایک بچہ (سعدی) شہید ہوا، اس کے بعد ایک اسرائیلی ڈرون حملے نے قباطیہ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا اور دو نوجوان شہید ہو گئے اس کے چند منٹ بعد جینن میں ایک اور ڈرون حملے میں دو اور نوجوان شہید ہو گئے جو ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

    اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ اس نے قباطیہ کے علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، فوج نے کہا، "شمالی سامریہ (مغربی کنارے کے انتہائی شمال) میں انسدادِ دہشت گردی کارروائی کے ایک حصے میں اسرائیلی فضائیہ کے ایک طیارے نے قباطیہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا”۔

    اس بار لانگ مارچ کیلئے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہو گی،جنید اکبر

    سعدی کی شہادت کے بارے میں سوال پر فوج نے اے ایف پی کو بتایا کہ فضائیہ نے "جینین کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں کو نشانہ بنایا”۔

    گذشتہ مہینے اسرائیلی فوج نے "آئرن وال” کے نام سے ایک حملہ شروع کیا تھا جس کا مقصد مغربی کنارے کے علاقے جنین سے فلسطینی مزاحمت کار گروہوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا تھا جینین اور اس سے ملحقہ پناہ گزین کیمپ طویل عرصے سے فلسطینی مزاحمت کا بڑا مرکز رہا ہے اور 2023 میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے پورے علاقے میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

    سعودی طیارہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈنگ سے پہلے راستہ بھٹک گیا

    غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت چوتھے مرحلے میں تین اسرائیلیوں کے بدلے 183 فلسطینی قیدی رہا کر دیے گئےمقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینی قیدیوں کا پُرجوش استقبال کیا گیا، 9 ماہ بعد کھولی جانے والی رفح کراسنگ غزہ سے مریضوں کا پہلا قافلہ مصر پہنچ گیا-

  • وفاقی وزیر داخلہ اور  اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وفاقی وزیر داخلہ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران مذاکرات کے لیے حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے رویے پر بھی گفتگو کی گئی۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام اپوزیشن و حکومتی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کو سراہا،محسن نقوی نے کہا کہ ایاز صادق نے حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کے لیے قابل ستائش کردار ادا کیا۔

    خانہ جنگی کے شکار سوڈان میں مارکیٹ پر بمباری میں 54 افراد ہلاک اور 158 زخمی

    ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر عوامی مسائل کے حل کے لیے کئے گئے حکومتی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

    اس بار لانگ مارچ کیلئے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہو گی،جنید اکبر

  • خانہ جنگی کے شکار  سوڈان میں مارکیٹ پر بمباری میں 54 افراد ہلاک اور 158 زخمی

    خانہ جنگی کے شکار سوڈان میں مارکیٹ پر بمباری میں 54 افراد ہلاک اور 158 زخمی

    خانہ جنگی کے شکار ملک سوڈان میں مارکیٹ پر بمباری میں 54 افراد ہلاک اور 158 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : سوڈانی فوج کے ترجمان کے مطابق شہریوں پر فضائی حملہ ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے کیا مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی سوڈان کے علاقے دارفور میں اسپتال پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اس حملے کا الزام بھی باغی فوج آر ایس ایف پر لگایا گیا تھا سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے اس حملے کی عالمی سطح پر مذمت کرتے ہوئے اسے ”بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی“ قرار دیا تھا۔

    ٹرمپ کے حکم پر صومالیہ میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ،متعدد دہشتگرد ہلاک

    واضح رہے سوڈان میں اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور منحرف فوجی فورس آر ایس ایف کے درمیان لڑائی جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں لوگ مارے جاچکے ہیں۔

    دوسری جانب جمہوریہ کانگو کے شمالی صوبے کے دارالحکومت گوما میں جاری شدید لڑائی کے نتیجے میں اب تک 700 افراد ہلاک اور سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

    واٹس ایپ میں نیا اسرائیلی وائرس پھیلنے کا انکشاف

    عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ جمہوری جمہوریہ کانگو کے شمالی کیوو صوبے کے دارالحکومت گوما میں جاری شدید لڑائی میں اب تک 700 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

    روانڈا کے حمایت یافتہ مسلح گروپ نے ملک کے مشرق کے سب سے بڑے شہر گوما پر قبضہ کر لیا ہے، اور رضاکاروں اور جدوجہد کرنے والی کانگولیس فوج کی جانب سے ان کو شکست دینے کی کوشش کے طور پر جنوب کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے۔

    اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا کہ 700 افراد ہلاک اور2,800 افراد زخمی ہوئے ہیں جو عالمی ادارے صحت کی سہولیات میں زیرعلاج ہیں، اقوام متحدہ کے امن مشن کے سربراہ جین پیئر لاکروکس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر آپ ماضی پر نظر ڈالیں تو اس میں وسیع تر علاقائی تنازع کو جنم دینے کی صلاحیت موجود ہے۔

    نیتن یاہو نے ریٹائرڈ میجر کو اسرائیلی فوج کا نیا چیف مقرر کردیا

    دوسری جانب ڈی آر سی کے رہنما نے روانڈا کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کی پیش قدمی کے بعد انہیں بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے،ایم 23 باغی گروپ کے رہنما کورنیل نانگا نے جمعرات کو اعلان کیا کہ “ہم کنشاسا تک آزادی کا مارچ جاری رکھیں گے“ کورنیل نانگا کا یہ اعلان گروپ کی جانب سے گوما پر قبضہ کرنے کے چار دن بعد وہاں لڑائی میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہتھیار ڈالنے والے کانگولیس فوجیوں کو ٹرکوں پر بٹھا کر شہر سے باہر نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے۔

  • ٹرمپ کے حکم پر  صومالیہ میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ،متعدد  دہشتگرد ہلاک

    ٹرمپ کے حکم پر صومالیہ میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ،متعدد دہشتگرد ہلاک

    واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے بعد امریکی فوج نے صومالیہ میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ میں فضائی حملوں کی منظوری دی تھی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد امریکا اور اتحادیوں کے لیے خطرہ تھے فضائی حملے میں داعش کی اعلی قیادت کو نشانہ بنایا گیا امریکی فورسز کے حملے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے، حملے کے دوران کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ پر فضائی حملے سے متعلق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرپیغام میں لکھا کہ امریکا نے غاروں میں چھپے چند دہشت گردوں کو ڈھونڈ کر ہلاک کیا ٹرمپ کے مطابق یہ دہشت گرد امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے بہت بڑا خطرہ تھے۔

    حکومت کا بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ

    دوسری جانب صومالیہ کے صدرحسن شیخ محمد کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے بتایا کہ امریکا نے انہیں حملے کی اطلاع کردی تھی۔

    نیتن یاہو نے ریٹائرڈ میجر کو اسرائیلی فوج کا نیا چیف مقرر کردیا

  • حکومت کا بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ

    حکومت کا بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) نے مالی سال 2024-25 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 52.123 ارب روپے (تقریباً 2 روپے فی یونٹ)کی منفی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی ہے، جس کے بعد مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

    بزنس ریکارڈر نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 12 فروری 2025 کو ان درخواستوں پر عوا می سماعت کرے گا، ان درخواستوں میں سے 50.658 ارب روپے کی منفی ایڈجسٹمنٹ کا تعلق روپے کی قدر میں بہتری (278 روپے فی ڈالر کے مقابلے میں 300 روپے فی ڈالر کا تخمینہ) اور شرح سود میں کمی سے ہے یہ کمی مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں بجلی کے نرخوں پر اثرانداز ہوگی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اپریل 2025 سے صنعتی صارفین کے لیے مزید 7 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان بھی متوقع ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر 9 سے 10 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

    اس بار لانگ مارچ کیلئے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہو گی،جنید اکبر

    حکومت نے پانچ آزاد بجلی گھروں (آئی پی پیز) کے معاہدے ختم کر دیئے ہیں، جبکہ 8 بیگاس پر چلنے والے آئی پی پیز اور 15 دیگر بجلی گھروں کے معاہدوں میں ترامیم کی گئی ہیں، جس سے سالانہ 137 ارب روپے کی بچت ہوگی، یہ اقدامات حکومت کے 1.14 کھرب روپے کی توانائی لاگت میں کمی کے منصوبے کا حصہ ہیں، جس سے صارفین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

    وفاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نےاعلان کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مشاورت کے بعد کی جائے گی۔

    واٹس ایپ میں نیا اسرائیلی وائرس پھیلنے کا انکشاف

    نیپرا کے مطابق، حکومت کی پالیسی ہدایات کے تحت کے الیکٹرک صارفین پر بھی یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ لاگو ہوگی۔ تاہم، لائف لائن صارفین جو پہلے سے سبسڈی کے حقدار ہیں، انہیں یہ ریلیف نہیں دیا جائے گا۔

    یہ بجلی کے نرخوں میں ایک بڑی کمی ہوگی، جس سے صارفین کو براہ راست معاشی فائدہ پہنچے گا اور توانائی کے اخراجات میں کمی آئے گی۔

    نیتن یاہو نے ریٹائرڈ میجر کو اسرائیلی فوج کا نیا چیف مقرر کردیا