Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ایم کیوایم اپنی مردہ سیاست زندہ کرنے کیلئےپی پی پر تنقید کرتی ہے ،شرجیل  میمن

    ایم کیوایم اپنی مردہ سیاست زندہ کرنے کیلئےپی پی پر تنقید کرتی ہے ،شرجیل میمن

    کراچی: سندھ کے سینئرصوبائی وزیرشرجیل انعام میمن نے چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالدمقبول صدیقی کے بیان پرردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر شرجیل میمن نےاپنے بیان میں ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے، ایم کیوایم اپنی مردہ سیاست زندہ کرنے کیلئےپی پی پر تنقید کرتی ہے ایم کیوایم کراچی کیلئےماضی کاڈراؤناخواب بن کررہ گئی ہے، ایم کیوایم تنقید اس لیے کرتی ہے کہ جوابی تنقیدسےاس کاسیاسی قدبڑھے کہ ایم کیوایم کےکسی رہنماکےبیان کوہم سنجیدہ نہیں لیتے، کراچی میں تاجروں کےاعزازمیں ظہرانہ ایک کامیاب اجتماع تھا۔

    وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پرتاجروں نے بھرپوراعتماد کا اظہارکیا ہے، تاجروں نے شکریہ ادا کیا کہ اب ان کو بھتے کی پرچیاں اور بوری بند نعشیں نہیں ملتی، ان سے قربانی کی کھالیں نہیں چھینی جاتی، روز روز ہڑتالیں نہیں ہوتیں، پاکستان پیپلز پارٹی اورحکومت سندھ کی اولین ترجیح ہےکہ سندھ سمیت پورے پاکستان کو بہترین اورترقی یافتہ ملک بنایا جائے۔

    پورے پاکستان میں حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں لیکن سندھ میں نہیں، رہنما خالدمقبول صدیقی

    واضح رہے کہ خالد مقبول صدیقی نے پیپلزپارٹی پرتنقید کے نشتربرساتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے تاجروں کو مدعوکیا، ہمیں لگاکہ شکایتوں کاازالہ کریں گے لیکن سندھ حکومت کالہجہ دھمکی سے کم نہیں تھا، بلاول کو تکلیف تھی کہ انہوں نےگلہ کہیں اورکیا،چیئرمین ایم کیو ایم پاکستن نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے تاجروں کو دعوت دی تھی، ہمیں لگا بلاول بھٹو تاجروں کیلئے کوئی اقدامات کریں گے، 15سال سےسندھ پرجمہوریت کےنام پرایک جماعت کی حکومت ہے۔

    حماس نے 5 تھائی باشندوں سمیت 8 یرغمالی رہا کردیئے

  • پی ٹی آئی نے وزیراعظم کیجانب سے مذاکرات کی  آفرمسترد کردی

    پی ٹی آئی نے وزیراعظم کیجانب سے مذاکرات کی آفرمسترد کردی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی آفرکومسترد کردیا۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہبازشریف کے بیان پرچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے، وزیراعظم کی جانب سےآفرکوقبول نہیں کیا جاسکتاوزیراعظم کا بیان ہمارے مطالبات سے ہٹ کر ہے، ہم نےاسیران کی رہائی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ کیا، ہم نے مینڈیٹ کی تو ابھی بات بھی نہیں کی ہے، وزیراعظم کی باتیں غیرمتعلقہ ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نےایک بارپھرپاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کی ہےوزیراعظم نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کےساتھ مذاکرات پرتیارہیں،آئیں پارلیمانی کمیٹی بنائیں اورمعاملات کوآگےبڑھائیں ، ہم نے پی ٹی آئی سے نیک نیتی سے مذاکرات کیے مگر 28 تاریخ کے اجلاس سے پہلے ہی تحریک انصاف مذاکرات سے بھاگ گئی، پی ٹی آئی کا انتخابات پرجوڈیشل کمیٹی کا مطالبہ غیرضروری ہے، الیکشن 2018 کے لیے جو کمیٹی بنی تھی وہ بھی اپنا کام کرے اور فروری 2024 کےالیکشن کے لیے بھی کمیٹی بنے اورحقائق سامنے لائیں۔

    8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملہ:جوڈیشل کمیشن اجلاس کا شیڈول تبدیل

    شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات 13 فروری کو ہوگی

    حماس نے 5 تھائی باشندوں سمیت 8 یرغمالی رہا کردیئے

  • 8 نئے ججز کی تعیناتی  کے معاملہ:جوڈیشل کمیشن  اجلاس کا شیڈول تبدیل

    8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملہ:جوڈیشل کمیشن اجلاس کا شیڈول تبدیل

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا-

    باغی ٹی وی:جوڈیشل کمشن کا اجلاس 11 فروری کے بجائے اب 10 فروری کو ہوگا اجلاس سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں دن 2 بجے ہوگا، جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو اجلاس ایک دن پہلے بلانے سے متعلق باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا گیا،سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کے لیے پانچوں ہائیکورٹس کے 5 سنیر ججز کے نام طلب کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے چیف جسٹس پاکستان سے الگ الگ ملاقات کی،ذرائع نے بتایا کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے چیف جسٹس پاکستان یحیٰ آفریدی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے چیف جسٹس پاکستان سے الگ ملاقات کی۔

    حماس نے 5 تھائی باشندوں سمیت 8 یرغمالی رہا کردیئے

    شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات 13 فروری کو ہوگی

    ایف بی آر افسران نے مجھے جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں، فیصل واوڈا کا انکشاف

  • حماس نے  5 تھائی باشندوں سمیت 8 یرغمالی رہا کردیئے

    حماس نے 5 تھائی باشندوں سمیت 8 یرغمالی رہا کردیئے

    غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسلامک جہاد نے 5 تھائی باشندوں سمیت 8 یرغمالی رہا کردیئے۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسلامک جہاد نے 5 تھائی باشندوں سمیت 8 یرغمالی رہا کردیے جن میں 3 اسرائیلی شہری بھی شامل ہیں،اسرائیلی خاتون فوجی اگم برگر کو جبالیہ میں فلاحی تنظیم ریڈکراس کے حوالے کیا گیا جبکہ مزید 2 سیویلینز یرغمالیوں جن میں ایک خاتون اربیل یہود میں شامل ہیں انہیں غزہ کے شہر خان یونس میں رہا کیا گیا 80 سالہ گادی موسیس کو بھی رہا کیا گیا حماس نے آج 5 تھائی یرغمالی بھی رہا کردیئے ہیں جنہیں ریڈ کراس حکام کے حوالے کیا گیا ہے جو انہیں اسرائیلی حکام کے حوالے کریں گے۔

    شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات 13 فروری کو ہوگی

    حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جو مقام چُنا اس نے سب کو حیران کردیا یہ اسرائیلی فوج سے دلیرانہ لڑتے ہوئے جان قربان کرنے والے یحیٰ السنوار کا تباہ حال گھر تھااس موقع پر جذباتی مناظر دیکھے گئے فلسطینیوں کی بڑی تعداد اپنے رہنما کے کھنڈر بنے گھر کے نزدیک موجود تھے اور ان کی یاد میں رو رہے تھے۔

    حماس نے کمال ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے یرغمالیوں کو بحفاظت ریڈ کراس کے حوالے کیا اور پیغام دیا کہ اپنے رہنما کی شہادت اور کھنڈر بنے گھر کے باوجود صبر و تحمل کے ساتھ ایفائے عہد نبھایا۔

    محسن عباس حیدر کا سیٹ پر نشہ کرکے آنیوالے مرد و خواتین پرپابندی لگانے کا مطالبہ

    واضح رہےکہ غزہ جنگ بندی معاہدےکےتحت آج 110فلسطینی قیدیوں کی رہائی کےبدلےمیں 8 یرغمالیوں کو رہا کیاجانا ہے، اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کا یہ تبادلہ قطر میں طے پانے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ ہے۔

  • شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات 13 فروری کو ہوگی

    شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات 13 فروری کو ہوگی

    لاہور: ملک میں شعبان المعظم 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لیے مولانا عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں زونل کمیٹی کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے،اس دوران ملک بھرسےشہادتیں جمع کی گئیں۔

    اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں شعبان کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور کل 31 جنوری کو یکم شعبان ہوگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ شب برات 13 فروری بروز جمعرات ہوگی۔

    محسن عباس حیدر کا سیٹ پر نشہ کرکے آنیوالے مرد و خواتین پرپابندی لگانے کا مطالبہ

    ایف بی آر افسران نے مجھے جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں، فیصل واوڈا کا انکشاف

    گورنر پنجاب نے 12 بلوں کی منظوری دے دی

  • محسن عباس حیدر کا  سیٹ پر نشہ کرکے آنیوالے مرد و خواتین پرپابندی لگانے کا مطالبہ

    محسن عباس حیدر کا سیٹ پر نشہ کرکے آنیوالے مرد و خواتین پرپابندی لگانے کا مطالبہ

    لاہور: پاکستانی اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے سیٹ پر نشہ کر کے آنے والے تمام اداکاروں پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: محسن عباس حیدر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک بار پھر شوبز انڈسٹری میں نشے کے کلچر پر روشنی ڈالی، محسن عباس حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر شوبز شخصیات مختلف قسم کے نشے کر کے آتی ہیں۔

    اداکار نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سیٹ پر چرس، شراب یا کسی بھی قسم کا نشہ کر کے آنے والے ایکٹر ،ایکٹریس اور ڈائریکٹرز پر پابندی لگانی چاہیے۔

    showbiz

    محسن عباس کے حالیہ بیان کے بعد ایک بار پھر انڈسٹری میں نشے کے کلچر کے حوالے سے بحث شروع ہوگئی ہے، یہ معاملے ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب چند روز قبل نامور پاکستانی اداکار معمر رانا کی ایک متنازع ویڈیو سامنے آئی تھی۔

    ایف بی آر افسران نے مجھے جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں، فیصل واوڈا کا انکشاف

    گورنر پنجاب نے 12 بلوں کی منظوری دے دی

    پورے پاکستان میں حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں لیکن سندھ میں نہیں، رہنما خالدمقبول صدیقی

  • ایف بی آر  افسران نے مجھے جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں، فیصل واوڈا کا انکشاف

    ایف بی آر افسران نے مجھے جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں، فیصل واوڈا کا انکشاف

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آر کی گاڑیاں خریدنے کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں اٹھانے پر ایف بی آر افسران نے مجھے قتل کی دھمکیاں دیں، میں شواہد پیش کرسکتا ہوں۔

    باغی ٹی وی: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں چیئر مین ایف بی آر راشد لنگڑیال، کمیٹی کے ارکان اور دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ زیر بحث آیا۔

    سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گاڑیوں کا معاملہ اٹھایا ہے تو انہیں ایف بی آر افسران نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جس کے شواہد موجود ہیں انہوں نے چند ایف بی آر افسران کے نام بھی لیے اور کہا کہ ایف بی آر کے 54 کرپٹ لوگوں کی لسٹ تیار کی ہے وہ دینے کو تیار ہوں۔

    گورنر پنجاب نے 12 بلوں کی منظوری دے دی

    چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایف بی آر حکام نے گاڑیوں کا معاملہ اٹھانے پر مجھے بھی کچھ پیغامات ملے ہیں۔

    چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے فیصل واوڈا کی تائید کی اور کہا کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے آپ رکن پارلیمنٹ ہیں اور ایک اہم فورم کی نمائندگی کرتے ہیں اگر آپ کو دھمکی ملی ہے تو کل مجھے بھی مل سکتی ہے، اس معاملے کو ایسے ہی نہیں چھوڑا جائے گا، دھمکی کا معاملہ کرمنل انکوائری کیلئے انویسٹی گیشن ایجنسی کو بھجوایا جائے۔

    محصولات میں اضافہ اور ٹیکس بیس کی توسیع ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم

    فیصل ووڈا نے کہا کہ میں نے اپنی حکومت کے دور میں بھی ایسے معاملات کو فیس کیا ہے میں چاہتا ہوں اس معاملے میں وقت ضائع نہ کیا جائے۔

    قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین نے مطالبہ کیا کہ یہ معاملہ کسی کرائم ایجنسی یا ایف آئی اے کوبھیجا جائے۔

    رکن کمیٹی سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آپ پی پی آئی سے منظوری کرانے کے بغیر گاڑیاں نہیں خرید سکتے ہیں، میرے خیال میں دھمکی کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کیا جائے، کمیٹی میں دھمکی کا معاملہ سامنے آیا ہے اس کو ایکسپوز ہونا چاہیے۔

    بچے کی پیدائش پرمٹھائی مانگنے پر ہسپتال کے 4اہلکار معطل

    کمیٹی میں اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال میں پالیسی کو ایف بی آر سے الگ کردیں گے، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے، تنخواہ دار طبقے کےلیے ٹیکس فارم کو سادہ رکھنے کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔

  • گورنر پنجاب نے 12 بلوں کی منظوری دے دی

    گورنر پنجاب نے 12 بلوں کی منظوری دے دی

    لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مختلف نوعیت کے 12 بلوں کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے 12 بلوں کی منظوری دے دی ہے،سردار سلیم حیدر نے پنجاب متبادل تنازعہ حل (ترمیمی) بل 2025، پتنگ بازی کی پنجاب ممانعت (ترمیمی) بل،مجرموں کا پروبیشن (ترمیمی) بل، پنجاب ایجوکیشن، نصاب، ٹریننگ اور اسیسمنٹ اتھارٹی بل منظور کیا۔

    اسی طرح گورنر پنجاب کی جانب سے پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز (ترمیمی) بل، پنجاب وائلڈ لائف (تحفظ اور انتظام) (ترمیمی) بل، پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی بل،ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی راولپنڈی (ترمیمی) بل، پنجاب اسٹیبلشمنٹ آف سپیشل کورٹس (اوورسیز پاکستانی پراپرٹی) بل منطور کیا گیا۔

    بچے کی پیدائش پرمٹھائی مانگنے پر ہسپتال کے 4اہلکار معطل

    جبکہ گورنر پنجاب نے تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور (ترمیمی بل)، میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان (ترمیمی ) بل اور پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول (ترمیمی) بل 2025 کی بھی منظوری دے دی ہے۔

    پورے پاکستان میں حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں لیکن سندھ میں نہیں، رہنما خالدمقبول صدیقی

  • بچے کی پیدائش  پرمٹھائی  مانگنے پر ہسپتال کے 4اہلکار معطل

    بچے کی پیدائش پرمٹھائی مانگنے پر ہسپتال کے 4اہلکار معطل

    کوئٹہ :بچے کی پیدائش پرمٹھائی طلب کرنے والے ہسپتال کے 4اہلکار وں کو معطل کر دیا گیا،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا-

    باغی ّی وی: نوٹیفکیشن کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ کی تین خواتین سمیت چار اہلکاروں کو معطل کیا گیا،معطل کئے جانے والے اہلکار گائنی وارڈ میں بچوں کی پیدائش پر شیرینی کے نام پر پیسے طلب کرتے تھے ، معطل ہونے والے اہلکاروں میں تین آیا اور ایک سیکورٹی گارڈ شامل ہیں-

    نوٹیفکیشن میں معطل کیے جانے والے اہلکاروں کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی گائنی وارڈ میں بچوں کی پیدائش پر پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے تھے-

    محصولات میں اضافہ اور ٹیکس بیس کی توسیع ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم

    واشنگٹن فضائی حادثہ،یقین ہو گیا کوئی زندہ نہیں بچا،ریکوری آپریشن جاری،حکام کی بریفنگ

    شازیہ مری کا یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش پر حکومتی یوٹرن پر تشویش کا اظہار

  • محصولات میں اضافہ اور ٹیکس بیس کی توسیع ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم

    محصولات میں اضافہ اور ٹیکس بیس کی توسیع ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین شبیر دیوان کی قیادت میں پاکستان بزنس کاؤنسل کے وفد نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی:وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں قائم ہونے والے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی طرز پر تمام شعبوں میں عنقریب خودکار نظام قائم کیے جائیں گے، سروس ڈلیوری کے عمل میں شفافیت لانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، ہم برآ مدات پر مبنی معاشی ترقی کے خواہاں ہیں اور برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات لیے جا رہے ہیں-

    وزیراعظم نے کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ خام مال اور دیگر اشیاء کو عالمی معیار کے مطابق لایا جائے، تمام شعبوں میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کا تعارف معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے، ملکی ترقی اور معاشی استحکام حکومت اور کاروباری برادری کے مابین تعاون پر منحصر ہے،محصولات میں اضافہ اور ٹیکس بیس کی توسیع ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے-

    پورے پاکستان میں حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں لیکن سندھ میں نہیں، رہنما خالدمقبول صدیقی

    وفد نے وزیراعظم کو ملک کے حالیہ معاشی استحکام پر خراج تحسین پیش کیا،وفد نے شرح سود کا بتدریج کمی کے بعد 12 فیصد پر آنا ملک میں کاروبار کے لیے انتہائی خوش آئند قرار دیاوفد نے کراچی میں حالیہ طور پر قائم ہونے والے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کو کامیاب قرار دیا-

    وفد نےکہا کہ فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم سےاروباری برادری کے لیے آسانیاں پیدا ہوئی ہیں اور کلیئرنس کے نظام میں شفافیت آئی ہے، وفد نے ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے بعد ایف بی آر کی کارکردگی میں واضح بہتری کو خوش آئند قرار دیا –

    شام میں بغاوت کے سربراہ احمد الشرع عبوری صدر مقرر

    اجلاس میں وفاقی وزراء جام کمال خان، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، مصدق مسعود ملک، وزیر مملکت علی پرویز ملک اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔