Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سائنسدان  زمین سے  62,000 میل دور گونجتی پرندوں کی چہچہاہٹ  سن کر حیران

    سائنسدان زمین سے 62,000 میل دور گونجتی پرندوں کی چہچہاہٹ سن کر حیران

    سائنسدانوں نے خلا میں ایسی کائناتی لہریں دریافت کی ہیں جو پرندوں کی چہچہاہٹ جیسی آواز پیدا کرتی ہیں۔

    باغی ٹی وی: جریدے ”نیچر“ میں شائع تحقیق کے مطابق ان لہروں کو ”کورس ویوز“ کہا جاتا ہے، جو پلازما کی لہریں ہیں اور انسانی سماعت سے مطابقت رکھنے والی فریکوئنسی پر پھیلتی ہیںجب ان لہروں کو آڈیو سگنلز میں تبدیل کیا گیا تو ان کی آواز بلند پچ والے پرندوں کی چہچہا ہٹ جیسی معلوم ہوئی یہ لہریں زمین سے 62,000 میل (100,000 کلومیٹر) دور ایک ایسی جگہ سے دریافت کی گئیں جہاں پہلے کبھی ان کی موجودگی کا مشاہدہ نہیں ہوا تھا۔

    یونیورسٹی آف آئیووا کی ماہر خلائی فزکس ایلیسن جینز کا کہنا ہے کہ یہ دریافت بہت سے نئے سوالات کو جنم دیتی ہے کہ اس علاقے میں کون سے طبیعیاتی عوامل ممکن ہو سکتے ہیں،ماہرین کا خیال ہے کہ یہ لہریں زمین کے مقناطیسی میدان کے اثرات سے پیدا ہو سکتی ہیں، تاہم اس کا میکانزم ابھی تک مکمل طور پر سمجھا نہیں جا سکا،یہ بہت پرکشش اور دلچسپ دریافت ہے ہمیں مزید ایسے واقعات کی تلاش کرنی چاہیے۔

    راکھی ساونت پاکستان پہنچ گئیں؟

    یہ لہریں پہلے بھی خلا میں ریکارڈ کی جا چکی ہیں، جیسے 1960 کی دہائی میں انٹارکٹیکا میں ایک تحقیقی اسٹیشن نے ان کا مشاہدہ کیا تھا ناسا کے وین ایلن پروبز نے زمین کے قریب سے بھی ان لہروں کی آوازیں سنی تھیں، لیکن یہ نئی دریافت پہلے سے کہیں زیادہ دور کی ہے۔

    تازہ آوازیں ناسا کے میگنیٹوسفیریک ملٹی اسکیل (MMS) سیٹلائٹس کے ذریعے ریکارڈ کی گئیں، جو 2015 میں زمین اور سورج کے مقناطیسی میدانوں کا مطالعہ کرنے کے لیے لانچ کی گئی تھیں کورس ویوز دیگر سیاروں جیسے مشتری اور زحل کے قریب بھی دیکھی گئی ہیں اور یہ ایسے ہائی انرجی الیکٹرانز پیدا کر سکتی ہیں جو سیٹلائٹ کمیونیکیشن کو متاثر کر سکتے ہیں۔

    طلاق یافتہ والدین کے بچے کونسی خطرناک بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں؟

    تحقیق کے مصنف چینگمینگ لیو کا کہنا ہے کہ یہ لہریں خلا کی سب سے مضبوط اور اہم لہروں میں سے ایک ہیں،تازہ دریافت شدہ کورس ویوز زمین کے مقناطیسی میدان کے اس حصے میں ملی ہیں جو غیر متوقع طور پر پھیلا ہوا ہے، جس سے ان لہروں کے بننے کے عمل کے بارے میں نئے سوالات جنم لیتے ہیں۔

  • راکھی ساونت پاکستان پہنچ گئیں؟

    راکھی ساونت پاکستان پہنچ گئیں؟

    بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرر ہی ہے-

    باغی ٹی وی: فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی رقاصہ کی 2 مختلف ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں پہلی ویڈیو میں انہیں تھائی لینڈ کے شہر پٹایا کے ٹرمینل 21 پر دیکھا جا سکتا ہے، تاہم اداکارہ ازراہِ مذاق کہہ رہی ہیں کہ میں پاکستان پہنچ گئی ہوں اور ابھی لاہور ایئر پورٹ پر موجود ہوں-

    ویڈیو میں راکھی اداکارہ ہانیہ عامر کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ میری فلائٹ تاخیر کا شکار تھی ہانیہ! تم 2 گھنٹے میرا انتظار کر کے چلی گئیں، مجھے اپنے سوٹ کیس نکالنے میں وقت لگ گیا، میں تمہارے ساتھ رہنے اور پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہوں۔

    آزاد کشمیر کا نوجوان غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرگیا

    اس کے علاوہ ان کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں وسیم اکرم کے ساتھ تصویر بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ویڈیو کے کیپشن پر ہندی میں لکھا ہے کہ راکھی ساونت حقیقی معنوں میں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں راکھی نے انکشاف کیا تھا کہ جب میں نے وسیم اکرم سے ہاتھ ملایا تو انہیں کرنٹ لگ گیا، وہ مجھ سے مل کر پانی پانی ہو گئے تھے،انہوں نے دوسری شادی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اس بار میں دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کروں اور چاہتی ہوں کہ وسیم اکرم بھی اس تقریب میں شرکت کریں-

    سینیٹ قائمہ کمیٹی سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور

    قبل ازیں انہوں ایک ویڈیو میں پاکستانی اداکاراؤں ہانیہ عامر،نرگس اور دیدار کو ڈانس مقابلے کا چیلنج دیا تھا-

  • طلاق یافتہ والدین کے بچے کونسی خطرناک بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں؟

    طلاق یافتہ والدین کے بچے کونسی خطرناک بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں؟

    ایک نئی تحقیق میں ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق یافتہ والدین کے بچوں کو فالج کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے-

    باغی ٹی وی : جریدے PLOS One میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے بتایا کہ جن بچوں کے والدین نے بچپن میں طلاق لی ہو، ان میں آنے والی زندگی میں فالج کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے،تحقیق میں 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 13,000 افراد کا جائزہ لیا گیا، تحقیق کے نتائج کے مطابق جن افراد کے والدین نے ان کی 18 سال کی عمر سے پہلے طلاق لے لی تھی، ان میں فالج کا سامنا کرنے کا امکان ایسے افراد کے مقابلے میں جو محفوظ خاندانوں میں پلے بڑھے تھے 60 فیصد زیادہ تھا۔

    تحقیق کی سربراہ اور ٹورنٹو کی ٹنڈیل یونیورسٹی میں نفسیات کی لیکچرر، ڈاکٹر میری کیٹ شلکے نے بتایا کہ والدین کی طلاق، فالج کے خطرے کو کئی دیگر اہم عوامل جیسے سگریٹ نوشی، کم جسمانی سرگرمی، کم آمدنی، اور تعلیم کے اثرات سے بھی بڑھا دیتی ہے اگر ان تمام عوامل کو نظرانداز بھی کر دیا جائے، تو بھی والدین کی طلاق کا تجربہ بڑی عمر میں فالج کے خطرے کو 61 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق، فالج اس وقت ہوتا ہے جب دماغ میں خون کی فراہمی رک جاتی ہے یا دماغ کی کوئی خون کی نالی پھٹ جاتی ہے، جس سے دماغی نقصان اور طویل مدتی معذوری پیدا ہو سکتی ہے۔

    حالانکہ یہ تحقیق مشاہداتی نوعیت کی تھی اور یہ ثابت نہیں کرتی کہ طلاق براہ راست فالج کا سبب بنتی ہے تاہم، تحقیق میں اس حقیقت کو تسلیم کیا گیا ہے کہ والدین کی طلاق کئی ایسے عوامل کے ساتھ جڑی ہوئی ہے جو فالج کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں، جیسے ڈپریشن، ذیابیطس، سگریٹ نوشی اور موٹاپا۔

    فالج کی علامات کی بروقت نشاندہی سے فوری طبی علاج ممکن ہوتا ہے اس کے لیے فالج کی علامات کو جاننا ضروری ہے فالج کی علامات میں شامل ہیں، چہرے، بازو یا ٹانگ میں اچانک بے حسی یا کمزوری کا محسوس ہونا خاص طور پر جسم کے ایک طرف، اچانک الجھن، بولنے میں مشکل، یا بات کو سمجھنے میں دشواری، ایک یا دونوں آنکھوں میں دیکھنے میں اچانک پریشانی، چلنے میں دقت، چکر آنا، توازن کھونا یا ہم آہنگی کی کمی، اگرفالج کی علامات کو جلدی پہچان لیا جائے تو یہ علاج میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

  • البانیا میں  ویٹی کن کی طرز پرخودمختار صوفی ریاست قائم کرنے کا اعلان

    البانیا میں ویٹی کن کی طرز پرخودمختار صوفی ریاست قائم کرنے کا اعلان

    البانیا کے وزیر اعظم ایدی راما نے مذہبی رواداری کے تحفظ اور فروغ کے لیے ویٹی کن کی طرز پر بیکتاشی فرقے کے لیے تیرانا میں خودمختار صوفی ریاست قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقدس مقام کے ترکیہ سے البانیا منتقل ہونے کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم ایدی راما نے کہا کہ اگر یہ ریاست بنادی جاتی ہے تو یہ صوفی نظام کے لیے قائم کی جانے والی بستی دنیا کی سب سے چھوٹی ریاستوں میں سے ایک ہوگی، اس کی اپنی انتظامیہ ہوگی لیکن وہاں کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، کوئی پولیس نہیں ہوگی اور یہ ریاست البانیہ کی خودمختاری کو چیلنج نہیں کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ بیکتاشی کی تاریخ بیکتاشی ورلڈ سینٹر کی مقدس نشست کو ویٹی کن جیسا مقام و مرتبہ دینے کی متقاضی ہے علامتی ریاست بغیر کسی دیوار، پولیس، فوج ، ٹیکس یا دیگر خصوصیات کے بغیرہوگی، وہ ایک ہیڈکوارٹر، ایک روحانی ریاست ہوگی –

    ڈیٹا چوری کرنے کیلئےہیکرز 16 مخصوص براؤزر زکا استعمال کر رہے ہیں

    تیرہویں صدی عیسوی میں سلطنت عثمانیہ میں صوفی ازم کی شناخت کے ساتھ قائم ہونے والے بیکتاشی نظام کا ہیڈ کوارٹرز البانیا میں 1929 سے موجود ہے جب کہ نو تشکیل شدہ ترک جمہوریہ میں کمال اتاترک نے اس پر عمل کرنے سے روک دیا تھا۔

    بغاوت کا الزام ، جنوبی کوریا کے سابق صدر پر فرد جرم عائد

    البانیا کے وزیراعظم نے گزشتہ سال کہا تھا کہ البانیا نے ملک کے دارالحکومت کے مشرقی حصے میں بیکتاشی فرقے کے لیے روحانی مرکز کے طور پر ریاست بنانے کا منصوبہ بنایا ہے بیکتاشی فرقے کو ماننے والے کوسوو اور شمالی مقدونیہ کے ساتھ ساتھ البانیا میں بھی پائے جاتے ہیں جب کہ البانیہ کی تقریباً 10 فیصد آبادی بیکتاشی ہے۔

    مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کو حکومت میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

  • ڈیٹا چوری کرنے کیلئےہیکرز  16 مخصوص براؤزر زکا استعمال کر رہے ہیں

    ڈیٹا چوری کرنے کیلئےہیکرز 16 مخصوص براؤزر زکا استعمال کر رہے ہیں

    اسلام آباد:نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز پاکستانیوں کا ڈیٹا چرانے کے لیے 16 مخصوص براؤزر ایکسٹینشنز کا استعمال کر رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق یہ ہیکرز ذاتی معلومات چرانا چاہتے ہیں، اس لیے سکیورٹی ایجنسی لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دے رہی ہے پاکستان کی ٹیلی کام سیکیورٹی ایجنسی نے متنبہ کیا کہ ہماری ایڈوائزری صارفین کو خبردار کرتی ہے، خاص طور پر ان لوگوں کو جو ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (VPNs) اور مصنوعی ذہانت پر انحصار کرتے ہیں۔

    ہیکرز کمپیوٹر میں خراب کوڈ شامل کرنے اور معلومات چوری کرنے کے لیے جعلی طریقے استعمال کر رہے ہیں اس حوالے سے ہیکرز جعلی ای میلز (فشنگ) بھیج رہے ہیں تاکہ مقبول براؤزر ایکسٹینشن کےتخلیق کاروں کو غلط کوڈ شامل کرنے کے لیے دھوکہ دے سکیں پھر یہ کوڈ ان ایکسٹینشنز کا استعمال کرنے والے لوگوں سے ذاتی معلومات چرا سکتا ہے۔

    مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنایاجائے،کراچی کے تاجروں کا احسن اقبال سے مطالبہ

    اس کے لیے کم از کم 16 ایکسٹینشنز بشمول کچھ VPNs اور AI چیٹ بوٹس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

    1- AI Assistant – ChatGPT and Gemini for Chrome

    2- Bard AI Chat Extension

    3- GPT 4 Summary with OpenAI

    4- Search CoPilot AI Assistant for Chrome

    5- Wayin AI

    6- VPNCity

    7- Internet VPN

    8- Vidniz Flex Video Recorder

    9- VidHelper Video Downloader

    10- Bookmark Favicon Changer

    11- UVoice

    12- Reader Mode

    13- Parrot Talks

    14- Primus

    15- Trackker – Online Keylogger Tool

    16- AI Shop Buddy

    نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ کی ایڈوائزری نے تجویز کیا ہے کہ اوپر دیئے گئے ایکسٹینشن سے پرہیز کریں اور اچھی طرح سے معروف آپشنز کا استعمال کریں، صرف قابل اعتماد ایکسٹینشنز انسٹال کریں، درجہ بندیوں کو پڑھیں اور ان کا جائزہ لیں، جہاں ممکن ہو غیر ضروری اجازت کے آپشنز کو محدود کریں۔

    بہاولپور:شیر باغ میں 7 سالہ بیمار بنگال ٹائیگر دم توڑ گیا

    ، ایکسٹینشن کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کریں ، غیر استعمال شدہ ایکسٹینشنز کو ہٹا دیں، معروف اور لائسنس یافتہ اینٹی وائرس سافٹ ویئر استعمال کریں، مفت ایکسٹینشن سے ہوشیار رہیں، اپنے کمپیوٹر کی سرگرمی اور ڈیٹا کے استعمال پر نظر رکھیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کچھ بھی غیر معمولی تو نہیں ہو رہا ہے۔

  • ویسٹ انڈیز  کا 244 رنز کا ہدف ، پاکستان کی بیٹنگ جاری،3 کھلاڑی آؤٹ

    ویسٹ انڈیز کا 244 رنز کا ہدف ، پاکستان کی بیٹنگ جاری،3 کھلاڑی آؤٹ

    ملتان: دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا ہے، ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4،4 جب کہ کاشف علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی دوسری اننگز میں مجموعی طور پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 66.1 اوورز بیٹنگ کی، دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی –

    کپتان کریگ براتھ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں میکل لیوس 7، عامر جینگو 30، کیویم ہوج 15، ایلک اتھاناز 6، جسٹن گریوز 10، کیون سنکلیئر 28، ٹیون املاچ 35 جبکہ گڈاکیش موتی اور جومل واریکن 18، 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی، جب کہ مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

    دوسری جانب سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے ابتدائی 3 وکٹیں محض 48 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔

  • مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنایاجائے،کراچی کے تاجروں کا احسن اقبال سے مطالبہ

    مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنایاجائے،کراچی کے تاجروں کا احسن اقبال سے مطالبہ

    کراچی کے تاجر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہو کر دلچسپ مطالبہ پیش کر دیا۔

    باغی ٹی وی : یہ مطالبہ وفاقی وزیر احسن اقبال کے ساتھ ایک میٹنگ میں کیا گیا، جہاں کراچی کے تاجروں نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں تاجروں نے احسن اقبال سے کہا کہ کچھ عرصے کے لیے مریم نواز ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں، مریم نواز کی کارکردگی نے ہمیں بے حد متاثر کیا ہے،تاجروں کے اس دلچسپ مطالبے پر وفاقی وزیر احسن اقبال بے ساختہ مسکرا دیئے۔

    دوسری جانب اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے تحت 9 ہزار سے زیادہ افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کیے گئے ہیں اور اپنی چھت اپنا گھر کے پورٹل پر 4 لاکھ سے زائد ریکارڈ درخواستیں موصول ہوئیں۔

    سیف علی خان کیس : ممبئی پولیس کی تحقیقات ایک نئے موڑ میں داخل

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے فیز ون میں 5 ہزار افراد کو قرضے جاری کیے گئے۔ اور فیز 2 میں ملنے والے 3 ہزار قرض سے بھی گھروں کی تعمیر کا آغاز ہو سکتا ہے،مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے اہداف حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست ماں کے جیسی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔

    مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کو حکومت میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

    انہوں نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پاکستان کا سب سے بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہو گا۔ دل چاہتا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے اور میں چاہتی ہوں سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو، اپنی چھت اپنا گھر میں سفارش نہیں میرٹ پر قرض ملے گا-

    کورونا وبا کے پھیلاؤ سے متعلق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس نے موقف بدل لیا

  • سیف علی خان  کیس : ممبئی پولیس کی تحقیقات ایک نئے موڑ میں داخل

    سیف علی خان کیس : ممبئی پولیس کی تحقیقات ایک نئے موڑ میں داخل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کیس میں ممبئی پولیس کی تحقیقات ایک نئے موڑ میں داخل ہوگئیں،اب معاملہ فنگر پرنٹس کے گرد گھوم رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے وقوعہ کے بعد سیف علی خان کی رہائش گاہ سے فنگر پرنٹس کے جو نمونے حاصل کیے تھے، وہ مبینہ گرفتار ملزم کے فنگر پرنٹ سے میچ نہیں ہورہے، اداکار کے گھر سے ملنے والے 19 فنگر پرنٹس کے سیٹ میں سے کوئی بھی مبینہ ملزم شریف الاسلام سے میچ نہیں ہو رہے، گویا، کہانی میں ایک نیا موڑ آگیا ہے۔

    سیف علی خان پر چاقو سے حملے کے بعد ممبئی پولیس نے موقع واردات سے فنگر پرنٹس اکٹھے کیے تھے اور انہیں ریاستی کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (CID) کے فنگر پرنٹ بیورو کو جانچ کےلیے بھیجا تھا رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ نشانات شریف الاسلام کے نہیں ہیں، سی آئی ڈی نے ممبئی پولیس کو اس بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہےپولیس نے مزید نمونے بھی جانچ کےلیے بھیجے ہیں-

    بغاوت کا الزام ، جنوبی کوریا کے سابق صدر پر فرد جرم عائد

    واضح رہے کہ 54 سالہ اداکار سیف علی خان پر 15 جنوری کو اس وقت قاتلانہ حملہ ہوا تھا جب ایک شخص ان کے گھر میں گھس آیا تھا اور مزاحمت پر سیف علی خان پر چاقو سے وار کیے تھے اداکار کو چھ زخم آئے تھے، جن میں سے ایک ان کی ریڑھ کی ہڈی پر بھی تھا واقعے کے بعد سیف کو فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا بروقت علاج ہوا۔

    ڈاکٹروں کے مطابق، ایک زخم ان کی ریڑھ کی ہڈی کے انتہائی قریب تھا، جس سے اسپائنل فلوئڈ کا اخراج شروع ہوگیا تھا خوش قسمتی سے چاقو ان کی ریڑھ کی ہڈی سے صرف دو ملی میٹر کے فاصلے پر تھا سیف علی خان کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے، لیکن انہیں ایک ہفتے کے مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کو حکومت میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ گرفتار ملزم شریف، جو بنگلہ دیش کا شہری ہے اور غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوا تھا، نے پولیس کو بتایا ہے کہ کسی نے پیسوں کے بدلے اسے جعلی شہریت کے کاغذات دینے کا وعدہ کیا تھا اسی لالچ میں اس نے خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی پولیس اب اس وعدہ کرنے والے شخص کی تلاش میں ہے۔

    کورونا وبا کے پھیلاؤ سے متعلق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس نے موقف بدل لیا

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممبئی پولیس نے ویسٹرن ریلوے سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ اس مشتبہ شخص کی شناخت کی جاسکے جو سیف کی رہائش گاہ کی 12 منزلہ عمارت میں لگے CCTV کیمروں کی فوٹیج میں نظر آیا تھا ملزم باندرا اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوا تھا اور ریلو ے نے چہرے کی شناخت کے نظام کو استعمال کرتے ہوئے کچھ ایسے مشتبہ افراد کی نشاندہی کی جن کی شکل اس شخص سے ملتی تھی یہ اس لیے کیا گیا کیونکہ عمارت سے باہر نکلتے ہوئے حملہ آور کی فوٹیج واضح نہیں تھی، اگرچہ شریف الاسلام کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم پولیس اب اس کے خلاف ایک مضبوط کیس بنانے کےلیے مزید شواہد اکٹھا کرنے میں مصروف ہے۔

    عرب ممالک غزہ متاثرین کو اپنے ملک میں پناہ دیں،ڈونلڈ ٹرمپ

  • بغاوت کا الزام ، جنوبی کوریا کے سابق صدر پر فرد جرم عائد

    بغاوت کا الزام ، جنوبی کوریا کے سابق صدر پر فرد جرم عائد

    سئیول: جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی –

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے پراسیکیوٹرز نے سابق صدر یون سک یول پر فرد جرم عائد کی، گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن نے فرد جرم عائد کرنےکی سفارش کی تھی۔

    جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول نے 3 دسمبر کو ملک میں مختصر مارشل لاء لگایا تھا تاہم اپوزیشن جماعتوں اور عوام کے شدید ردعمل کے باعث کچھ گھنٹوں بعد ہی مارشل لاء اٹھا لیا تھا۔

    جماعت اسلامی نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کردیا

    بعد ازاں اپوزیشن کی جانب سے یون سک یول کے خلاف مواخذے کی تحریک لائی گئی تھی جو پہلی مرتبہ ناکام رہی تاہم دوسری بار اپوزیشن پارلیمنٹ سے تحریک منظور کروانے میں کامیاب رہی تھی۔

    جنوبی کوریا کے تحقیقاتی اداروں نے یون سک یول کے خلاف بغاوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات شروع کر رکھی تھیں ، سابق صدر کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن نے فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی تھی۔

    مافیا کی مفت بجلی، عوام پر بوجھ، ذمہ دار کون؟

  • جماعت اسلامی نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کردیا

    جماعت اسلامی نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کردیا

    کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 31 جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرہ کریں گے,اگر فائدہ ہوا ہے تو عوام کو ریلیف کیوں نہیں مل سکا حکومت کہتی ہے 17 آئی پی پیز سے بات ہوگئی ہے، آئی پی پیز پر جماعت اسلامی نے عوام کی ترجمانی کی، اراکینِ اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں 140 فیصد اضافہ کردیا گیا-

    بہاولپور:شیر باغ میں 7 سالہ بیمار بنگال ٹائیگر دم توڑ گیا

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں فیک نیوز نہیں ہونی چاہیےاور ہم آزادی صحافت پر حملہ نہیں ہونے دینا چاہتے پیکا ایکٹ پر حکومت کی جانب سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی جبکہ حکومت کو متنازعہ پیکا ایکٹ پر مشاورت کرنی چاہیے تھی پیکا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطینیوں کے لئے کام کررہی ہے، غزہ کی بحالی پر پاکستان کو بطور ریاست کردار ادا کرنا ہوگا دباؤ سے نکلنے کے لئے لازمی ہے کہ تیزی سے مہم چلائی جائی، پاکستان کو موجودہ حالات میں جلد کردار ادا کرنا چاہیے، اب عرب ممالک سمیت دیگر پر دباؤ آئے گا کہ اسرائیل کو تسلیم کریں۔

    مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کو حکومت میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں شکست کھا چکا ہے اور پورا غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے لیکن فلسطینی جھکے نہیں فلسطینوں کی حمایت کے لیے حکمراں اپنا بھر پور کردار ادا کریں، پوری دنیا کے مسلمان حماس کی پشت پر کھڑے ہیں ۔ اور حماس نے مزاحمت کر کے دنیا کو ایک سبق دیا، امریکہ کے آگے جھکنے والے رسوا ہوتے ہیں امریکی عوام بھی حماس کے حق میں ہیں اور اس معاملے میں امریکہ اپنے شہریوں کو بھی مطمئن نہیں کر سکا۔

    خضدار: مسافر بس پرنامعلوم دہشتگردوں کا بم حملہ،ایک شخص جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی