Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بہاولپور:شیر باغ  میں  7 سالہ بیمار  بنگال ٹائیگر  دم توڑ گیا

    بہاولپور:شیر باغ میں 7 سالہ بیمار بنگال ٹائیگر دم توڑ گیا

    بہاولپور:شیر باغ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث 7 سالہ بنگال ٹائیگر بیماری کے باعث دم توڑ گیا۔

    باغی ٹی وی:شیر باغ کے کیوریٹر عثمان بخاری کے مطابق بنگال ٹائیگر گردوں کے مرض میں مبتلا تھا اور اس کا علاج جاری تھا پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ٹائیگر کی موت معدے کی انفیکشن اور گردے فیل ہونے کے باعث ہوئی ہے ٹائیگر نے تین روز سے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا۔

    انتظامیہ نے بتایا کہ سات سال قبل ٹائیگر کی پیدائش بہاولپور شیر باغ میں ہی ہوئی تھی،ٹائیگر پچھلے تین سال سے آنکھ کے مرض میں بھی مبتلا تھا۔

     

    بہاولپور چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگر بیمار پڑ گیا

    خضدار: مسافر بس پرنامعلوم دہشتگردوں کا بم حملہ،ایک شخص جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی

    پنجاب نے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت کی فہرست جاری کر دی

  • میں چاہتی ہوں سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو، مریم نواز

    میں چاہتی ہوں سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو، مریم نواز

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر میں سفارش نہیں بلکہ میرٹ پر قرض ملے گا۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے تحت 9 ہزار سے زیادہ افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کیے گئے ہیں اور اپنی چھت اپنا گھر کے پورٹل پر 4 لاکھ سے زائد ریکارڈ درخواستیں موصول ہوئیں۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے فیز ون میں 5 ہزار افراد کو قرضے جاری کیے گئے اور فیز 2 میں ملنے والے 3 ہزار قرض سے بھی گھروں کی تعمیر کا آغاز ہو سکتا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے اہداف حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست ماں کے جیسی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔

    خضدار: مسافر بس پرنامعلوم دہشتگردوں کا بم حملہ،ایک شخص جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی

    انہوں نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پاکستان کا سب سے بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہو گا، دل چاہتا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے اور میں چاہتی ہوں سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو، اپنی چھت اپنا گھر میں سفارش نہیں میرٹ پر قرض ملے گا۔

    مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کو حکومت میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

  • خضدار: مسافر بس پرنامعلوم دہشتگردوں کا بم حملہ،ایک شخص جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی

    خضدار: مسافر بس پرنامعلوم دہشتگردوں کا بم حملہ،ایک شخص جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی

    خضدار: ایم 8 قومی شاہراہ پر کھوڑی کے مقام پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار سے پنجاب کے شہر راولپنڈی جانے والی مسافر بس پرنامعلوم دہشت گردوں کے بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارےکھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا، بس کے گزرتے ہی دھماکا ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق اور زخمی مسافر بس میں سوار تھے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

    مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کو حکومت میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

    دوسری جانب کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں،ریسکیو ذرائع دھماکے سے 2 بچے اور ایک عورت شدید زخمی ہوگئی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے اندر دستی بم پھٹنے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد ہی حقائق کا علم ہو سکے گا۔

    صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا،محسن نقوی

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع بھی تربت کے علاقے ڈھنگ میں دھماکے کے سبب 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے تھے،پولیس نے بتایا تھا کہ ایس ایس پی ذوہیب محسن فیملی کے ہمراہ دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے، ایس ایس پی اور کے اہل خانہ کے 6 افراد بھی زخمیوں میں شامل تھے۔

    عرب ممالک غزہ متاثرین کو اپنے ملک میں پناہ دیں،ڈونلڈ ٹرمپ

  • مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات  کو حکومت میں اہم ذمہ داریاں  مل گئیں

    مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کو حکومت میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

    اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک کو حکومت میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، مصطفیٰ ملک کو وزارت مذہبی امور کا اور وزارت اوورسیز پاکستانیز، ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کر دیاگیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ ملک کو وزارت اوورسیز پاکستانیز، ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے، مصطفیٰ ملک وزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی کا فوکل پرسن بھی مقرر کیا گیا ہے-

    مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چوہدری سالک کی وزارتوں میں بطور رابطہ کار اور مشیر خدمات انجام دیں گے، دونوں وزارتوں کی جانب سے مصطفیٰ ملک کی تعیناتی کے باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

    کورونا وبا کے پھیلاؤ سے متعلق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس نے موقف بدل لیا

    وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ ملک کی تقرری سے پارٹی ورکروں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملی، مصطفیٰ ملک کی تقرری وزارتی امور میں بھی مدد دے گی وزارتیں پارٹی اور قوم کی امانت ہیں، ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    جبکہ اس حوالے سے مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ اعتماد پر چوہدری شجاعت حسین اور ان کے بیٹوں کا مشکور ہوں، کوشش ہو گی چوہدری شجاعت کا سیاسی رواداری اور حب الوطنی کا مشن آگے بڑھاؤں۔

    وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

  • کورونا وبا کے پھیلاؤ سے متعلق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس نے موقف بدل لیا

    کورونا وبا کے پھیلاؤ سے متعلق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس نے موقف بدل لیا

    کورونا وائرس نے سال 2020 میں دنیا بھر میں تباہی مچائی تھی جسے عالمی وبا قرار دیا گیا تھا کئی ممالک اس مرض کے پھیلنے کی وجہ چین کو قرار دیتے ہیں جن میں امریکا سرفہرست ہے تاہم اب کورونا وبا کے پھیلاؤ سے متعلق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس (سی آئی اے) نے اپنا مؤقف بدل لیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی کی جانب سے اس حوالے سے اپنا مؤقف بد لتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کوویڈ 19 کسی قدرتی یا جانور کے بجائے کسی لیبارٹری سے پھیلا ہے ایک طویل عرصے سے سی آئی اے یہ انکشاف کرنے میں ناکام رہی کہ آیا کورونا وبا کسی مقام سے پھیلی لیکن حال ہی میں سابق سی آئی اے ڈائریکٹر نے اپنی ٹیم کو حتمی فیصلہ کرنے اور اس بات کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا کہ وبائی بیماری کیسے پھیلی۔

    پنجاب نے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت کی فہرست جاری کر دی

    رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کا خیال ہے کہ اس بات کا تھوڑا زیادہ امکان ہے کہ کورونا وائرس کسی لیب سے آیا، لیکن انہیں اب بھی اس حوالے سے یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتے ایجنسی کا کہنا ہے کہ مذکورہ وائرس کا پھیلاؤ اب بھی دونوں صورتوں میں ممکن ہے کہ یا تو یہ لیبارٹری سے پھیلا ہے یا پھر قدرت کا نتیجہ ہے۔

    وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    امریکی خفیہ ایجنسی کے اس مؤقف پر واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے فوری طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے،یہ واضح طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ آیا سی آئی اے کو اس بارے میں کوئی نئی ​​معلومات ملی ہیں کہ یا اس نے نتیجے تک پہنچنے کے لیے کوئی نیا ثبوت استعمال کیا۔

    جوبائیڈن کے احکامات مسترد،ٹرمپ کا اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کا حکم

  • عرب ممالک غزہ متاثرین کو اپنے ملک میں پناہ دیں،ڈونلڈ ٹرمپ

    عرب ممالک غزہ متاثرین کو اپنے ملک میں پناہ دیں،ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کو ”ڈیمولیشن سائٹ“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اردن، مصر اور دیگر عرب ممالک غزہ متاثرین کو اپنے ملک میں پناہ دیں۔

    باغی ٹی وی : ہفتے کو اپنے سرکاری جہاز ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں اردن، مصر اور دیگر عرب ممالک مزید فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے پاس رکھیں تاکہ غزہ میں بڑھتے ہوئے تنازعات کا اثر کم کیا جا سکے۔

    ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے فون پر بات چیت کی اور اتوار کو مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،وہ چاہتے ہیں مصر اور اردن مزید فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے ممالک میں پناہ دیں، تاکہ غزہ کی پٹی سے نکلنے والے افراد کو بہتر زندگی کی سہولت مل سکے۔

    پنجاب نے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت کی فہرست جاری کر دی

    ٹرمپ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ مصر اور اردن ان لوگوں کو اپنے ہاں لیں اور یہ تمام علاقہ صاف کیا جاسکے ہم شاید ڈیڑھ ملین افراد کی بات کر رہے ہیں، غزہ کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ علاقے کی حالت بہت خراب ہو چکی ہے، جہاں زیادہ تر انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے اور لوگوں کی زندگیوں کا شدید خطرہ ہے-

    ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

    امریکی صدر نے کہا کہ عرب ممالک کو اس بحران میں ایک مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، تاکہ فلسطینیوں کے لیے نئے مکانات تعمیر کیے جا سکیں اور وہ امن و سکون کی حالت میں زندگی گزار سکیں غزہ کا مسئلہ صدیوں سے چلا آ رہا ہے اور اس کے حل کے لیے عالمی برادری کو مزید مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

    صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا،محسن نقوی

  • پنجاب نے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت کی فہرست جاری کر دی

    پنجاب نے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت کی فہرست جاری کر دی

    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت کے حوالے سےایک اور فہرست جاری کر دی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے کچے کے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت جاری کیں 20 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 20 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

    جن ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کی گئی ان مطلوب ڈاکوؤں میں حبیب ولد علی بخش، قربان ولد لُنگ، فرحت ولد برکت، عیسیٰ ولد مراد، متارا ولد میوہ، ایوب عرف صداری ولد مراد، شیرا ولد وریام، عالمگیر ولد حاجی میر، غلام قادر عرف گمن ولد امداد، موج علی ولد اللہ دتہ، فیاض ولد تگیا، ہزارہ ولد میوہ، چھالو بکھرانی، وزیر الیاس بڑا،شاہو منڈا، ابراہیم ولد قطب،شاہد ولد خان محمد، منیر الیاس ولد اکبر، جمیل ولد قادر بخش اور عاشق ولد اصغر شامل ہیں۔

    جوبائیڈن کے احکامات مسترد،ٹرمپ کا اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کا حکم

    جن ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 25 لاکھ مقرر کی گئی ان مطلوب ڈاکوؤں میں یعقوب ولد کٹی، شاہنواز ولد میر محمد، بشو ولد جنگال، چھوٹو ولد منظور، عبدالستار ولد جمعہ، ملوک ولد ماہی وال، دوست محمد ولد عطاء اللہ، بہادر ولد عطاء اللہ، ظفر عرف ظفری ولد اللہ یار، شبیر ولد دوست محمد، نواب ولد میر دوست، صابر دین ولد علی بخش، ستار ولد منظور، عبدالغنی ولد علی بخش، شاہ مراد ولد دادو، فوج علی ولد چھترو، نذیر ولد دو سو، یٰسین ولد اللہ دتہ، وقار ولد عبدالرحمن اور حمزہ اندھڑ ولد منیر احمد شامل ہیں۔

    پی ٹی آئی نے پورے مذاکراتی عمل کو تماشہ بنا کر رکھ دیا ہے،عرفان صدیقی

    واضح رہے کہ محکمہ داخلہ اس سے قبل کچے کے 20 خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کر چکا ہے،محکمہ داخلہ نے خفیہ اطلاع دینے کیلئے واٹس ایپ نمبر 03334002653 پر رابطہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اطلاع د ہندہ کا نام ہر صورت صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    اونٹنی کا دودھ صحت کیلئے کتنا مفید؟نئی تحقیق جاری

  • صائم ایوب  کا مستقبل داؤ پر  نہیں لگانا،محسن نقوی

    صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا،محسن نقوی

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ محض ایک ایونٹ کیلئے صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگاسکتے-

    باغی ٹی وی : امریکا کے دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نوجوان اوپنر صائم ایوب کی انجری سے متعلق کہا کہ میں مسلسل رابطے میں ہوں اور محض ایک ایونٹ کیلئے ان کا مستقبل داؤ پر نہیں لگاسکتا ،صائم ایوب کا پلاستر اگلے ایک دو روز میں اُتر جائے گا جس کے بعد وہ ریکوری کے فیز میں داخل ہوگا، اس کے بعد ری ہیب کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئیز ٹرافی کے اسکواڈ کی سلیکشن کمیٹی نے اپنی فہرست تیار کرلی ہے تاہم ٹیم کا اعلان صائم ایوب کی مکمل رپورٹس کا جائزہ لینے اور ڈاکٹر کی مشاورت سے ہوگا، جس کے بعد ناموں کو حتمی منظوری کیلئے بورڈ سربراہ محسن نقوی کے حوالے کیا جائے گا۔

    جوبائیڈن کے احکامات مسترد،ٹرمپ کا اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کا حکم

    واضح رہے کہ اوپنر صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ کے پہلے روز صائم ایوب کا فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں پاوں کا ٹخنہ مڑ گیا تھا، جس کے باعث وہ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے قاصر رہے تھے جبکہ انہیں ڈاکٹر نے ابتدائی تشخیص میں صائم ایوب کو چھ ہفتے کا آرام تجویز کیا تھا لندن کے ڈاکٹرز کی رپورٹس میں یہ واضح کیا گیا ہےکہ صائم ایوب کےآپریشن کی ضرورت نہیں، وہ ری ہیب پلان پر ہی مکمل عمل کرکے فٹنس پاسکتے ہیں تاہم انکی سلیکشن ڈاکٹرز کے مشورے سے مشروط ہے۔

    پی ٹی آئی نے پورے مذاکراتی عمل کو تماشہ بنا کر رکھ دیا ہے،عرفان صدیقی

  • جوبائیڈن کے احکامات مسترد،ٹرمپ کا اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کا حکم

    جوبائیڈن کے احکامات مسترد،ٹرمپ کا اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کا حکم

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کے احکامات واپس لے کر اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ہدایت کی کہ وہ سابق صدر جو بائیڈن کی طرف سے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کرے –

    روئٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات ہفتے کو بتائی جبکہ ان کی جانب سے اس اقدام کی پہلے ہی توقع کی جا رہی تھی۔

    وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے انہیں جاری کردیا، ہم نے انہیں آج جاری کیا، وہ انہیں حاصل کرلیں گے، انہوں نے ان کے لئے ادائیگی کی اور وہ طویل عرصے سے ان کے لیے انتظار کر رہے تھے، وہ اسٹوریج میں پڑے تھے جب ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے طاقتور بم کیوں فراہم کیے تو ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیا کہ کیونکہ انہوں نے انہیں خریدا تھا۔

    نئی امریکی انتظامیہ کی طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کی دھمکی

    واضح رہے کہ جو بائیڈن نے ان بموں کی فراہمی روک دی تھی کیونکہ انہیں خدشات تھے کہ ان بموں کے اسرائیل کی غزہ خاص طور پر رفح میں جاری کارروائی کے دوران عام آبادی پر اثرات ہوں گے 2ہزار پاؤنڈ وزنی ایک بم کنکریٹ کی موٹی دیوار اور کسی بھی دھات کو تباہ کر سکتا ہے، اس دھماکے سے پیدا ہونے والی شدت بہت بڑے علاقے کو متاثر کرتی ہے۔

    موسمیاتی تبدیلی، ڈیٹا پروٹیکشن اور معاشی عدم مساوات اس دور کے چیلنج ہیں،بلاول

    یاد رہے کہ روئٹرز نے گزشتہ برس رپورٹ کیا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی کارروائی کے بعد اسرائیل کو ہزاروں 2 ہزار پاؤنڈ بم فراہم کیے تھے لیکن ایک کھیپ روک لی تھی۔

  • وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع لکی مروت، ضلع کرک اور ضلع خیبر میں فتنتہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان آپریشنز میں ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 30 خوارج کو ہلاک کردیا تھا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 24 اور 25 جنوری کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تین الگ الگ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 30 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

    پی ٹی آئی نے پورے مذاکراتی عمل کو تماشہ بنا کر رکھ دیا ہے،عرفان صدیقی

    ضلع لکی مروت میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر ایک آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 18 خوارج کو ہلاک جبکہ 6 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ضلع کرک میں ایک کارووائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک ہوئے،خیبر ضلع کے عمومی علاقے باغ میں سیکیور ٹی فورسز نے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا،جن میں خارجی رہنما عزیز الرحمن عرف قاری اسماعیل اور خارجی مخلص بھی شامل تھے، جبکہ 2 خوارج زخمی ہوئے۔

    لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بجھنے کی امید

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ مارے جانے والے دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھےعلاقے میں کسی بھی باقی ماندہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیرنس آپریشن جاری ہیں، پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کو ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    پاکستان میں سائبر حملوں کے خدشے، نئی ایڈوائزری جاری