Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • صوبے میں پولیس فورس کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئےبھرپور وسائل خرچ کر رہے ہیں،علی امین

    صوبے میں پولیس فورس کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئےبھرپور وسائل خرچ کر رہے ہیں،علی امین

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ، پولیس فورس کو حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے قابل بنانے کے لیے جدید اسلحہ اور بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کر رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا، اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نو قائم شدہ پولیس ٹریننگ سکول کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلیٰ نے پولیس ٹریننگ سکول ڈی آئی خان میں فائرنگ رینج کی تعمیر کا بھی اعلان کردیا۔

    انہوں نے پولیس ٹریننگ اسکول کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا اور اسکول میں زیر تربیت ریکروٹس کی موک ایکسرسائز کا معائنہ بھی کیااس موقع پر انہیں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیس ٹریننگ سکول دو کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے قائم کیا گیا ہے، نو قائم شدہ ٹریننگ سکول میں کمپیوٹر لیب، کلاس رومز ،میس، رہائشی کوارٹرز اور دیگر درکار سہولیات دستیاب ہیں۔

    ننکانہ:غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کا گورکھ دھندہ،عوام کی زندگیاں تباہ،حکام بے بس

    اس میں بتایا گیا کہ نو قائم شدہ ٹریننگ سکول میں فی الوقت 100 ریکروٹس کی ٹریننگ کی گنجائش موجود ہے جسے بعد میں 500 تک توسیع دی جائے گی، مستقبل میں اس ٹریننگ سکول میں لیڈیز پولیس کی ٹریننگ بھی کرائی جائے گی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت نو قائم شدہ ٹریننگ سکول میں 100 ریکروٹس پر مشتمل پہلے بیچ کی ٹریننگ بھی جاری ہے، ٹریننگ سکول کا کل رقبہ 452 کنال ہے جس میں سے 100 کنال کورڈ ایریا ہے، نو قائم شدہ پولیس ٹریننگ سکول سے ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ اضلاع کے لوگ بھی مستفید ہونگے، پولیس ٹریننگ سکول میں ایڈوانس ٹریننگ کے لیے ٹیکٹس سکول کے قیام کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

    پارلیمانی شفافیت پر فافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری

    وزیر اعلیٰ نے پولیس ٹریننگ اسکول کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سرحدوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیےغازیوں اور شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، صوبے میں امن و امان کے لئے خیبر پختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں صوبے کے عوام کو پولیس کی ان قربانیوں پر فخر ہے، ہم صوبے میں پولیس فورس کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے بھرپور وسائل خرچ کر رہے ہیں، پولیس فورس کو حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے قابل بنانے کے لیے جدید اسلحہ اور بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کر رہے ہیں۔

    حماس کی قید سے رہا اسرائیلی قیدیوں کے ابتدائی بیانات سامنے آگئے

    وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے پاس جذبہ موجود ہے، انہیں جدید اسلحہ اور آلات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں گے، پولیس شہداء کے بچوں کی بھرتی کے لیے تمام کوٹہ دے دیا ہے، پولیس اہلکاروں کی پروموشن میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، صوبے میں موجود پولیس ٹریننگ اسکولوں کو مزید بہتر بنا رہے ہیں ٹریننگ کے معیار کو بہتر بناکر 9 ماہ کا دورانیہ کم کر کے 90 دن پر لائیں گے، ہمارا مقابلہ اس دشمن سے ہے جس نے سپر پاور امریکا کو شکست دی، ہمارے دشمنو ں کا موازنہ کچے کے ڈاکوؤں سے نہ کیا جائے۔

    ایف بی آر افسران کو نقد انعامات دینے کی اسکیم کی منظوری مل گئی

  • گورنر کےاعتراضات مسترد ، وزیراعلیٰ کے پی جامعات کے چانسلر بن گئے

    گورنر کےاعتراضات مسترد ، وزیراعلیٰ کے پی جامعات کے چانسلر بن گئے

    پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ پر عائد کیے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جامعات کا چانسلر بنا دیا۔

    باغی ٹی وی: حکومت خیبرپختونخوا نے خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ پر گورنر کے اعتراضات مسترد کردیئے اور کے پی یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ کا گزٹڈ اعلامیہ جاری کردیا گزٹڈ اعلامیے کے مطابق ‏وزیراعلیٰ سرکاری جامعات کے چانسلر بن گئے ہیں۔

    آج اسمبلی سیکرٹریٹ نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیزترمیمی بل 2024 باقاعدہ قانون بننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت خیبر پختونخوا میں جامعات کے چانسلر اب وزیراعلیٰ ہوں گے آج سے قبل گورنر تمام یونیورسٹیز کے چانسلر تھے اور ایکٹ کے بعد یہ اختیارات وزیراعلیٰ کو منتقل ہوگئے۔

    سندھ حکومت کا ای وی ٹیکسی سروس متعارف کرانے کا فیصلہ

    قانون کے تحت اب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اکیڈیمک سرچ کمیٹی کی تجویز کردہ تین ناموں میں سے کسی ایک کو وائس چانسلر مقرر کریں وائس چانسلر کی تقرری کا دورانیہ چار سال مقرر کیا گیا ہے تاہم اگر کارکردگی غیر تسلی بخش ہو تو یہ مدت کسی بھی وقت ختم کی جا سکتی ہے-

    پارلیمانی شفافیت پر فافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری

    واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی نے خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ کی منظوری دی تھی جبکہ گورنر نے اعتراضات عائد کردیا تھا۔

  • سندھ حکومت کا  ای وی ٹیکسی سروس متعارف کرانے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا ای وی ٹیکسی سروس متعارف کرانے کا فیصلہ

    کراچی:سندھ حکومت نے صوبے کے بڑے شہری اور دیہی علاقوں میں ایک مضبوط ای وی چارجنگ نیٹ ورک قائم کرنے کے منصوبوں پر غور شروع کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جہاں انہوں نے ای وی ٹیکسیز لانچ کرنے کے حوالے سے متعلقہ حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جدید ماحول دوست ٹرانسپورٹ متعارف کرانا اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، ای وی ٹیکسی سروس کے آپریشنز کی نگرانی اور ان کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک ریگیولیٹری ادارہ بنایا جا رہا ہے ای وی ٹیکسی فلیٹ کی مؤثرنگرانی اور انتظام کرنے کے لیے ایک سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تیار کیا جائے گا، ای وی ٹیکسیز میں انٹیلیجنٹ ٹرانسپور ٹ سسٹمز، جدید ادائیگی کے نظام اور جدید ترین سیکیورٹی سسٹم نصب کیے جائیں گے۔

    جاپان :سمندر کی تہہ میں 26 بلین ڈالر مالیت کاخزانہ دریافت

    ان کا کہنا تھا کہ ای وی چارجنگ نیٹ ورک کا بنیادی ڈھانچہ ای وی ٹیکسی سروس کے آپریشن اور ترقی میں معاونت کے لیے اہم ہوگا اورای وی ٹیکسی سروس سندھ میں جدید ترین ماحول دوست ٹرانسپورٹ انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم ہےماحولیات کو تحفظ کے ساتھ ساتھ مقامی کاروباروں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔

    کر مریم اینی وفا گئی اے۔۔۔غریب دا بوجھ ونڈا گئی اے

    شرجیل میمن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ای وی ٹیکسی کی تیاری میں تیزی لائی جائے، تمام ضروری انفرا اسٹرکچر، قانونی فریم ورک اور سرمایہ کاروں کی سہولت یقینی بنایا جائے۔

  • جاپان :سمندر کی تہہ میں 26 بلین ڈالر مالیت کاخزانہ دریافت

    جاپان :سمندر کی تہہ میں 26 بلین ڈالر مالیت کاخزانہ دریافت

    ٹوکیو: جاپان نے بحرالکاہل کی تہہ میں نایاب زمینی معدنیات کے ایک بے مثال ذخیرے کا انکشاف کیا ہے-

    باغی ٹی وی: نایاب زمینی معدنیات کی دریافت کو ماہرین جاپان کی معیشت اور عالمی سپلائی چین کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں یہ ذخائر ٹوکیو سے تقریباً 1,200 میل کے فاصلے پر منامی توری شیما جزیرے کے قریب دریافت ہوئے ہیں اور ان کی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریباً 26 بلین ڈالرلگایا گیا ہے۔

    230 ملین ٹن وزنی نایاب زمینی عناصر پر مشتمل یہ ذخائر، جن میں کوبالٹ اور نکل جیسے قیمتی معدنیات شامل ہیں، الیکٹرک وہیکل (EV) بیٹریوں اور جدید ٹیکنالوجیز کی تیاری کے لیے نہایت اہم ہیں یہ دریافت چین کی نایاب معدنیات کی منڈی میں اجارہ داری کو چیلنج کرتے ہوئے جاپان کوعالمی سطح پر ایک مضبوط حریف بنا سکتی ہے۔

    پارلیمانی شفافیت پر فافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری

    یہ دریافت نیپون فاؤنڈیشن اور ٹوکیو یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے ممکن ہوئی، جہاں جدید ترین زیرِ سمندر گاڑیوں کی مدد سے سمندر کی گہرائیوں میں یہ قیمتی ذخائر تلاش کیے گئے یہ ذخائر 5,700 میٹر کی گہرائی میں سمندر کی تہہ میں موجود ہیں، جو جدید ٹیکنالوجی کی بدولت دریافت کیے گئے۔

    ماہرین کے مطابق یہ دریافت نہ صرف جاپان بلکہ دنیا بھر کے لیے معدنیات کی سپلائی میں ایک نئی جہت فراہم کرے گی اور جدید صنعتوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی-

    بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی اہم ملاقات

  • بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی  اہم ملاقات

    بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی اہم ملاقات

    راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ان کی فیملی کی ملاقات ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں فیملی کی ملاقات ہوئی، جس میں عدالت کی جانب سے قید کی سزا سنائے جانے کے معاملے پر بات چیت ہوئی، کانفرنس روم میں ہونے والی یہ اہم ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہے، جس کے بعد عمران خان کی فیملی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان کے ساتھ فیملی کی ہونے والی ملاقات میں 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عدالت کی جانب سے قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ملاقات میں دیگر زیر سماعت مقدمات کے قانونی دفاع کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی جبکہ ملاقات کرنے والوں میں علیمہ خان، نورین خان اور دیگر شامل تھے۔

    پارلیمانی شفافیت پر فافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری

    بعد ازاں اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ آج بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات نہیں ہو سکی، اس پر پٹیشن فائل کریں گے، جیل انتظامیہ سے اس ضمن میں بات ہوئی کہ قانون کے مطابق یہ ملاقات کیوں نہیں کروائی گئی، ملاقات نہ کروانا بانی پی ٹی ائی پر پریشر ڈالنے کے لیے ہے، بانی پی ٹی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ پر بات نہیں کی، گزشتہ امریکی حکومت نے عافیہ صدیقی کی پٹیشن بھی دستخط نہیں کیے، ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہیں۔

    حماس کی قید سے رہا اسرائیلی قیدیوں کے ابتدائی بیانات سامنے آگئے

  • پارلیمانی شفافیت پر فافن  کی نئی جائزہ رپورٹ جاری

    پارلیمانی شفافیت پر فافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری

    اسلام آباد: پارلیمانی شفافیت پرفری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی نئی جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے-

    باغی ٹی وی: رپورٹ کو بین الپارلیمانی تنظیم کے فریم ورک کومدنظر رکھ مرتب کیاگیا ہے،فافن رپورٹ میں سینیٹ،قومی اسمبلی اورچاروں صوبائی اسمبلیوں کی ویب سائٹس کا جائزہ لیا گیا، آئی پی یومعیار پر سینیٹ ویب سائٹ نے سب سے زیادہ یعنی 69 فیصد عمل کیا،پنجاب اسمبلی نے 64فیصد،قومی اسمبلی نے 61فیصد عمل کیا۔

    فافن جائزہ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی نے51فیصد،سندھ اسمبلی نے 40فیصد،بلوچستان اسمبلی نے 38فیصد عمل کیا،یہ عدم مطابقت،سیاسی پولرائزیشن ماحول میں غلط معلومات کے خطرات بڑھاتی ہیں،اپ ڈیٹ معلومات کیلئے پارلیمانی ویب سائٹ متحرک مرکز کے طور پر ابھریں، پارلیمانی ویب سائٹس کی شفافیت،افادیت بڑھانے کیلئے مزید اصلاحات ضروری ہیں، ایسی اصلاحات سے پارلیمانی عمل اور جمہوریت کیخلاف ڈس انفارمیشن بھی رکے گی۔

    حماس کی قید سے رہا اسرائیلی قیدیوں کے ابتدائی بیانات سامنے آگئے

    ترکیہ کے ایک ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی،10 افراد ہلاک

    کر مریم اینی وفا گئی اے۔۔۔غریب دا بوجھ ونڈا گئی اے

  • حماس کی قید سے رہا اسرائیلی قیدیوں کے ابتدائی بیانات سامنے آگئے

    حماس کی قید سے رہا اسرائیلی قیدیوں کے ابتدائی بیانات سامنے آگئے

    تل ابیب: غزہ میں جنگ بندی کے پہلے روز معاہدے کے تحت حماس کی قید سے رہا ہونے والی اسرائیلی خواتین کے ابتدائی بیانات سامنے آگئے۔

    باغی ٹی وی: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے اتوار کے روز جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی خواتین کو رہا گیا تھا جن کے بدلے اسرائیل نے 90 فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کیا تھاحماس کی جانب سے رہا کی جانے والی خواتین میں 24 سالہ رومی گونین، 28 سالہ ایملی دماری اور 31 سالہ ڈورون اسٹائن بریچر شامل تھیں۔

    اسرائیلی میڈیا کی جانب سے اب ان خواتین قیدیوں کے ابتدائی بیانات کے کچھ حصے جاری کیے گئے ہیں اسرائیلی میڈیا کے مطابق رہا ہونے والی قیدیوں کے بیانات کے وہ حصے نشر کیے گئے ہیں جن کو نشر کرنے کی حکومت کی جانب سے اجازت دی گئی ہے۔

    ترکیہ کے ایک ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی،10 افراد ہلاک

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق رہا ہونے والی خواتین نے بتایا کہ انہیں رہا کیے جانے سے چند گھنٹے قبل ہی رہائی کے بارے میں بتایا گیا تھا انہیں قید میں اکیلے نہیں رکھا گیا اور انہیں غزہ میں مختلف مقامات پر منتقل کیا جاتا رہا تھاانہیں 15 ماہ کی قید کے دوران زیادہ عرصہ زیر زمین ہی رکھا گیا، ان کا کہنا تھا قید کے دوران انہیں ضرورت پڑنے پر ادویات بھی فراہم کی گئیں انہیں وقتاً فوقتاً ٹی وی اور ریڈیو کی خبروں تک بھی رسائی دی گئی اور انہوں نے اپنی رہائی کے لیے ہونے والے مظاہروں کی خبریں بھی دیکھیں۔

    مراکش کشتی حادثہ : انٹر پول نے 15 انسانی سمگلرز کیخلاف ریڈ نوٹسز جاری کردیئے

    واضح رہے کہ غزہ میں 19 جنوری سے جنگ بندی کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جس میں حماس کی جانب سے مجموعی طور پر 30 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ اسرائیل تقریباً 2 ہزار فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔

  • ترکیہ کے ایک ہوٹل میں خوفناک  آتشزدگی،10 افراد ہلاک

    ترکیہ کے ایک ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی،10 افراد ہلاک

    استنبول: ترکیہ کے ایک ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی کے واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ آگ ترکیہ کے صوبے بولو میں کے علاقے کارتالکیا کے 11 منزلہ ریزروٹ ہوٹل کی چوتھی منزل میں لگی تھی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے آگ 11 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رات 3 بجے لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر منازل تک پھیل گئی اور تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

    آگ لگنے سے گھبراہٹ کا شکار ہونے والے دو افراد نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے فائر فائٹرز نے 4 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا امدادی کاموں کے دوران 35 سے زائد بری طرح جھلسے ہوئے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کو عہدے سے ہٹا دیاگیا

    ریسکیو ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 35 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔

    تاحال آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ حکومت کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

    سیف علی خان کو اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو انعام

  • ایف بی آر افسران کو نقد انعامات دینے کی اسکیم کی منظوری مل گئی

    ایف بی آر افسران کو نقد انعامات دینے کی اسکیم کی منظوری مل گئی

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) افسران کو نقد انعامات دینے کی اسکیم کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کےمطابق ایف بی آر افسران کو انعامات دینے کی اسکیم کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس کی وزیراعظم شہباز شریف نے منظوری دے دی ہے نقد انعامات صرف انکم ٹیکس اور کسٹمز کے 1800 کیڈر افسران کو دیئےجائیں گے۔

    دوسری جانب ایف بی آر نے انکم ٹیکس اور کسٹمز کے افسران کی آن لائن ویلیوایشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر، ریٹنگ اور ریوارڈ سسٹم کا 21 جنوری کی سہ پہر ٹیسٹ رن کرے گا جس میں انکم ٹیکس اور کسٹمز افسران پیئر ریٹنگ کریں گے۔

    ایف بی آر کے مطابق اسکیم کے تحت ٹیکس افسران اپنے سینئرز ہم پلہ اور جونیئرز کی رینکنگ کریں گے، افسران کی رینکنگ اے، بی، سی، ڈی اور ای کیٹیگری میں کی جاسکے گی، رینکنگ کے تحت 20 فیصد افسران کو ایک کیٹیگری میں ڈالنا ضروری ہے جب کہ اے کیٹیگری والے افسران کو 5 بنیادی تنخواہیں انعام میں دی جائیں گی۔

  • مراکش کشتی حادثہ : انٹر پول نے  15 انسانی سمگلرز کیخلاف ریڈ نوٹسز جاری کردیئے

    مراکش کشتی حادثہ : انٹر پول نے 15 انسانی سمگلرز کیخلاف ریڈ نوٹسز جاری کردیئے

    اسلام آباد: موریطانیہ کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی-

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے حکام کے مطابق انٹر پول کی جانب سے لیبیا، یونان اور موریطانیہ میں روپوش، یونان، لیبیا اور مراکش کشتی حادثے میں ملوث 15 انسانی سمگلرز کے خلاف ریڈ نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں، ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان ممالک میں جائیں گی۔

    ادھر ایف آئی اے نے کشتی واقعے کی تحقیقات کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم انصر کو گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا، ملزم نے عامر نامی شہری کو سپین بھجوانے کے لیے 54 لاکھ روپے لئے تھے جبکہ متاثرہ نوجوان عامر موریطانیہ کشتی واقعہ میں زندہ بچ گیا ہے، اس کے علاوہ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد اور ساہیوال سے بھی 3 انسانی سمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

    بانی پی ٹی آئی کسی صورت ڈیل نہیں کریں گے، فیصل جاوید

    واضح رہے کہ 16 دسمبر کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر سپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی، کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے تاہم کشتی حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا گیا ہے کشتی حادثے میں جاں بحق 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، اس کے علاوہ سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے افراد بھی کشتی میں موجود تھے۔

    بلوچستان میں آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا

    وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر تحقیقاتی ٹیم مراکش میں موجود ہے،جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نارتھ منیر مارتھ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چودھری اور وزارت خارجہ اور انٹیلی جنس بیورو کے نمائندے شامل ہیں۔