Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اورشمال مغربی بلوچستان میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع ہے پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں ہلکی دُھند ، جبکہ کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بلوچستان میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں بالائی خیبر پختونخوا سمیت چند مقامات پر بارش ہوئی، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا، قلات شہر اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔

    حج عازمین کے لیے وزرات مذہبی امور نے نئی پالیسی تیار کرلی

    زشتہ روز چترال ، سوات ، کاکول ، دورش ، دیر میں بارش ہوئی، کالام میں 20، مالم جبہ اور پٹن میں 12، چترال اور دیر میں 9، تیمرگرہ میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کالام میں 9 انچ ، مالم جبہ میں 7 انچ برف باری ہوئی-

    مختلف ممالک سے 200 سے زائد پاکستانی بے دخل

  • حج عازمین کے لیے وزرات مذہبی امور نے نئی پالیسی تیار کرلی

    حج عازمین کے لیے وزرات مذہبی امور نے نئی پالیسی تیار کرلی

    اسلام آباد: عازمین حج کے لیے سرکاری ناظمین پاکستان سے ہی مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع وزارت مذہبی امورکے مطابق 150عازمین حج پر ایک ناظم مقرر کیا جائے گا جبکہ مجموعی طور پر 600 ناظمین مقرر ہوں گے، ناظمین سعودی عرب میں رہائش اور مناسک حج میں رہنمائی کریں گے،عازمین اپنے گروپ ناظم کی قیادت میں ایئرپورٹ پر جمع ہوں گے، ناظم پاکستان سے روانگی اور واپسی تک پورے گروپ کا نگراں ہوگا، جو عازمین کے ہمراہ پاکستان سے جائے گا اور واپسی تک ساتھ رہے گا،ذرائع وزارت مذہبی امور فلائٹ شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی عازمین کو ناظم کی اطلاع دی جائے گی۔

    طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا تمام خرچ حکومت اٹھائے گی،وزیراعظم

    قبل ازیں وزیر مذہبی امور چوہدری سالک اور سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق نے معاہدے پر دستخط کیے تھے، معاہدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا تھا کہ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کریں گے، پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی،نرخ بھی کم ہوں گے-

    سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے کے لیے 20 سے 25 دن کا مختصر حج پروگرام متعارف کرایا ہے۔

    سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں 10 سے 20 فیصد شیئرخریدے گا

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حج ایپ سے عازمین حج کے لیے تمام معلومات موبائل فونز پر دستیاب ہوں گی، عازمین کو مدینہ منورہ میں چار سے آٹھ دن کی مدت کے لیے اپنی رہائش کا انتخاب کرنے کی سہولت ہو گی، ہر عازم کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ایک بیگ ملے گا جس میں پاکستانی پرچم، شناخت کے لیے کیو آر کوڈ، اور متعلقہ معلومات درج ہوں گی۔

    بگ میک اور ڈائیٹ کوک کے عادی ٹرمپ 78 سال کی عمر میں کیسے لڑ رہے ہیں؟

  • طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا تمام خرچ حکومت اٹھائے گی،وزیراعظم

    طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا تمام خرچ حکومت اٹھائے گی،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا تمام خرچ حکومت اٹھائے گی۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چین میں جدید زراعت کی تربیت کے حصول کیلئے جانے والے پاکستانی طلبا و طالبات کے حوالے سے اجلاس ہوا، وزیر اعظم نے اجلاس کے دوران زرعی شعبے کی تربیت کے لئے بھیجے جانے والے طلباء کا انتخاب میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی، پورٹل سے درخواستوں کی اسکروٹنی کے دوران سلیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی بنانے کا بھی حکم دے دیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس کی زرعی شعبے میں ترقی بے مثال ہے، دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے زرعی شعبے میں پاکستانی طلبہ کی جدید تربیت کی درخواست کی تھی، طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی، بہت جلد طلبہ کا پہلا بیچ زراعت کے شعبے میں جدید تربیت کیلئے چین روانہ ہوگا، چین جانے والے طلبہ میں 10 فیصد خصوصی کوٹہ بلوچستان کے طلباء کیلئے مختص کیا گیا، چین کے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستانی طلبہ کو جدید زرعی تربیت کا موقع دیا۔

    بگ میک اور ڈائیٹ کوک کے عادی ٹرمپ 78 سال کی عمر میں کیسے لڑ رہے ہیں؟

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط شدہ تمام 42 ایگزیکٹو حکمناموں کی فہرست جاری

    مختلف ممالک سے 200 سے زائد پاکستانی بے دخل

  • بگ میک اور ڈائیٹ کوک کے عادی ٹرمپ 78 سال کی عمر میں کیسے لڑ رہے ہیں؟

    واشنگٹن:ڈونلڈ جے ٹرمپ نے 78 برس کی عمر میں امریکہ کے 47 ویں صدر کا حلف اٹھا یا-

    باغی ٹی وی:ڈونلڈ ٹرمپ 78سال، سات ماہ اور چھ دن کی عمرمیں امریکہ کے صدر منتخب ہو کر سب سے عمر رسیدہ شخص بن گئے ہیں۔ جو بائیڈن، جنہوں نے 78 سال اور دو ماہ کی عمر میں حلف لیا، اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے پر 82 سال کے ہو جائیں گے۔امریکہ کے سب سے کم عمر صدر بننے کا اعزاز تھیوڈور روزویلٹ کو حاصل ہے اس وقت ان کی عمر 42 سال اور 322 دن تھی،جمی کارٹر وہ صدر ہیں جن کی عمر سب سے طویل تھی، وہ حال ہی میں 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    2015 میں، نوخیز صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ڈاکٹر کو ایک خط لکھا جس میں اس بات کی گواہی دی گئی کہ، اگر وہ کامیاب ہوئے، تو وہ ‘صدارت کے لیے منتخب ہونے والے اب تک کے صحت مند ترین فرد’ ہوں گے۔

    تب سے، ان کے مخالفین نے ان کا مذاق اڑایا ہے (خط میں یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ اس کی ‘جسمانی طاقت اور اسٹمینا غیر معمولی’ ہے) اور انتباہ جاری رکھتے ہوئے کہ ان کی عمر کا آدمی فاسٹ فوڈ اور ڈائیٹ کوک کے ساتھ، اور اس کا ورزش کا طریقہ (یا اس کی کمی) ممکنہ طور پر صحت مند نہیں ہو سکتا۔

    ان کے ناقدین کا یہ اصرار کہ نئے امریکی صدر ہارٹ اٹیک سے صرف ایک بگ میک کے فاصلے پر ہیں، ہو سکتا ہے کہ خواہش مندانہ سوچ کا ایک بہت بڑا ڈولپ ہو لیکن اس کے باوجود اسے برسوں سے مسلسل ختم کیا جا رہا ہے ٹرمپ کےڈاکٹر انہیں فاسٹ فوڈ کھانے سے منع کرتے ہیں-

    یہاں تک کہ ان کی بیوی بھی مبینہ طور پر پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں، یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ میلانیا اور رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر، جو ان کے سیکرٹری صحت کے لیے نامزد ہیں، زیادہ صحت مند کھانے کے لیے ٹرمپ پر ‘گینگ اپ’ کر رہے ہیں فاسٹ فو ڈ کی جگہ کم پروٹین، سلاد اور سبزیوں کی جگہ لے رہے ہیں۔

    ٹرمپ کے دو سابق معاونین نے گواہی دی ہے کہ ٹرمپ میکڈونلڈ کا ایک عام آرڈر دو بگ میک، دو فائل-او-فش اور ایک چاکلیٹ ملک شیک تھا۔ مجموعی طور پر، 2,430 کیلوری اور پھر بھی اگر کوئی ایسا شعبہ ہے جہاں ٹرمپ نفی کرتے رہتے ہیں، تو یہ ان کی صحت ہے –

    یہ سچ ہے کہ ٹرمپ کو جو بائیڈن سے موازنہ کرنے سے فائدہ ہوا ہے، جو اب 82 سال کے ہیں، جن کی زوال پذیر ذہنی اور جسمانی صلاحیتیں حیران کن طور پر کم ہو چکی تھیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران اتوار کو فلاڈیلفیا کے مضافاتی قصبے کے میکڈونلڈز گئے اور فرنچ فرائز سٹیشن اور ڈرائیو تھرو ونڈو پر کام کیا، بکس کاؤنٹی میں میکڈونلڈز کے مالک کو بتایا کہ وہ ’ملازمت کی تلاش میں ہیں اور ہمیشہ سے اس فاسٹ فوڈ ریستوران میں کام کرنا چاہتے تھے۔‘

    میکڈونلڈز پہنچنے کے بعد ٹرمپ اپنی جیکٹ اتار کر روایتی ایپرن پہن کر فرنچ فرائز سٹیشن پر گئے کیمروں سے گھرے ہوئے ٹرمپ نے فرینچ فرائز کو گرم تیل میں ڈبویا اور ان کی نمک سے سیزننگ کے ڈرائیو تھرو ونڈو کے ذریعے گاہکوں کے حوالے کیا۔

    ریستوران کے سامنے سڑک پر ہزاروں لوگ یہ منظر دیکھنے کے لیے قطار میں کھڑے تھےٹرمپ نے اس موقعے پر کہا: ’یہ مزے کا کام ہے۔ میں یہ سارا دن کر سکتا تھا۔‘

  • مختلف ممالک سے 200 سے زائد پاکستانی بے دخل

    مختلف ممالک سے 200 سے زائد پاکستانی بے دخل

    اسلام آباد: سعودی عرب اور امریکا سمیت مختلف ممالک سے 200 سے زائد پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی:امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب،امارات،امریکا، چین، ترکی، زمبابوے،قطر اور سینیگال سمیت مختلف ملکوں سے مزید 220 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے، وطن واپسی پر ان مسافروں میں سے 12 کو کراچی میں گرفتار کرلیا گیا۔

    امیگریشن ذرائع کے مطابق 19 سے 21 جنوری تک 48 گھنٹوں میں سسٹم میں آن لائن ویزا ظاہر نہ ہونے پر ایک، ویزا منسوخ ہونے پر ایک، دوبارہ داخلے کی اجازت نہ ملنے پر ایک، بلیک لسٹ ہونے پر 3 اور بھیک مانگنے پر جیل سے رہا کرکے 17پاکستانیوں کو سعودیہ سے بے دخل کیا گیا۔

    مختلف ممالک سے 200 سے زائد پاکستانی بے دخل

    اس کے علاوہ پاسپورٹ گم ہونے پر 2، زائد المیعاد قیام پر 3، کفیل کے بغیر ملازمت کرنے پر 16، کفیل کی شکایت پر 17 اور مختلف وجوہات کی بنا پر 12 پاکستانیوں کو سعودیہ سے بے دخل کیا گیا ہے امریکا میں ایمرجنسی سفر پر روکے گئے 2 مسافروں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

    زمبابوے امیگریشن سے روک کر 3 مسافروں کو واپس بھیج دیا گیا جب کہ قبرص، پریٹوریا، قطر، یوگنڈا اور چین سے 6 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا امارات میں جیل سے نکال کر ایمرجنسی دستاویزات پر 103 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا جبکہ انسانی اسمگلروں کا نشانہ بن کر پاکستان سے سینیگال پہنچے 2 مسافروں کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے ۔

    پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا شیڈول جاری

  • ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی ،ہلاکتوں کی تعداد 76 ہو گئی

    ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی ،ہلاکتوں کی تعداد 76 ہو گئی

    استنبول: ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 تک جاپہنچی۔

    باغی ٹی وی:غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ترکیہ کے شمال مغربی حصے میں تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم لکڑی کی کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا یہ آگ12 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رات 3 بجے کے قریب لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ سے بچنے کیلئے2 افراد نے عمارت سے باہر چھلانگ لگا کر بچنے کی کوشش کی تاہم دونوں زندگی کی بازی ہار گئے آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 تک جاپہنچی ہے اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    انتظامیہ کا کہنا ہےکہ آگ پر قابو پانے میں 12 گھنٹے لگے اور واقعے کے بعد ہوٹل مالک سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں 10 سے 20 فیصد شیئرخریدے گا

    سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں 10 سے 20 فیصد شیئرخریدے گا

    ریاض: سعودی عرب پاکستان کے 9بلین ڈالرمالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر ریکوڈک منصوبے میں 10 سے 20 فیصد شیئرخریدے گا۔

    باغی ٹی وی: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق سعودی عرب کی سرمایہ کاری مائننگ فنڈ پاکستان کے ریکوڈک پراجیکٹ میں حصص خریدنے کے لیے تیار ہے، جو ایک بار مکمل ہونے کے بعد دنیا کی سب سے بڑی تانبے کی کانوں میں سے ایک ہو گی۔

    منارا منرلز 25کھرب9 نو ارب روپے ( 9 بلین ڈالر) کے کمپلیکس کا 10سے20 فیصد حصہ خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے، جسے کینیڈا کے ’بیرک گولڈ‘ نامی کمپنی تیار کر رہی ہے، مائننگ فنڈ حکومت پاکستان سے ایکویٹی حصص خریدے گا، جو کہ منصوبے کی 25 فیصد یعنی 500 ملین سے ایک ارب ڈالر تک کی مالک ہے۔

    بیرک کے چیف ایگزیکٹو مارک برسٹو نے گزشتہ ہفتے ریاض میں کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت کو بدل دے گا سعودی عرب کی طرف سے سرمایہ کاری پورے منصوبے کے لیے اچھی ہو گی ریاض میں پاکستان اور سعودی عرب کے وزراء نے کہا کہ وہ اس منصوبے کے لیے پرعزم ہیں-

    گزشتہ ہفتے پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ریاض کے دورے کے بعد کہایہ معاہدہ آخری مراحل میں ہے، جہاں ملک کے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ انہیں اگلے چھ ماہ کے اندر معاہدے کی توقع ہے۔

    سعودی عرب کے وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے تصدیق کی کہ منارا ریکوڈک معاہدے پر غور کر رہی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ اس سے مملکت کی دھاتوں کی مانگ کو پورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے منارا ہمارے لیے یہ یقینی بنانے کے لیے ایک اچھا ذریعہ ہوگا کہ سعودی عرب اپنی مستقبل کی صنعت کاری اور ضروریات کے لیے درکار معدنیات کی حفاظت کرے۔

    رپورٹ کے مطابق مکمل ہونے پر یہ بیرک گولڈ کے لیے ایک بڑا فروغ ہو گا جسے مالی کی حکومت کے ساتھ تنازع کے بعد حصص کی قیمتوں میں کمی کا سامنا کرنا پڑا اور اسے مغربی افریقی ملک میں سونے کی اپنی بڑی کان کو بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

    سعودی عرب پاکستان کے سب سے بڑے بیرونی قرض دہندگان میں سے ایک ہے، اس نے قرضوں کے رول اوور، مرکزی بینک کے ذخائر اور تیل کی سہولیات دیں۔

  • صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط شدہ تمام 42 ایگزیکٹو حکمناموں کی فہرست جاری

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط شدہ تمام 42 ایگزیکٹو حکمناموں کی فہرست جاری

    واشنگٹن:نومنتخب امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے فوراً بعد امیگریشن، ماحولیات اور ٹک ٹاک سے لے کر متعدد شعبوں سے متعلق ایگزیکٹو حکمنامے اور ہدایت نامے جاری کر دیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : وائٹ ہاؤس میں منتقل ہوتے ہی ٹرمپ نے اپنے نئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بہت سی ایگزیکٹو سمریوں، صدارتی یادداشتوں اور پالیسی ترجیحات سے متعلق درجنوں حکمناموں پر دستخط کیے ہیں اگرچہ جاری ہونے والے اِن صدارتی ایگزیکٹو آرڈرز کی قانونی حیثیت بھی ہوتی ہے تاہم ان حکامات کو بعد میں عدالتیں یا آنے والے نئے صدور ختم کر سکتے ہیں۔

    قبل ازیں صدارت کا عہدے سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جو بائڈن کے دور اقتدار میں جاری کردہ 78 صدارتی حکمناموں کو منسوخ بھی کیا ہے،جس میں اظہار رائے کی آزادی اور سنسر شپ ختم کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر پر بھی شامل ہے علاوہ ازیں، کیپٹل ہل حملے میں ملوث 15 سو افراد کو معافی دینے کے آرڈرز پر بھی دستخط کردیے گئے۔

    پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا شیڈول جاری

    امریکہ میں کسی بھی نئے صدر کی جانب سے عہدہ سنبھالتے ہی ایگزیکٹو حکمناموں پر دستخط کرنا عام سی بات ہے لیکن امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اپنے پہلے ہی دن 200 سے زیادہ حکمناموں پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور اگر ایسا ہی ہوتا ہے تو یہ کسی بھی امریکی صدر کی جانب سے منصب صدارت سنبھالنے کے پہلے ہی روز جاری کردہ حکمناموں کی سب سے بڑی تعداد ہو گی۔

    وائٹ ہاؤس میں دوسری دفعہ امریکی صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب کے آغاز میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج سے امریکا کا نیا اور سنہرا دور شروع ہورہا ہے، ہم دنیا بھر میں امریکا کو نیا مقام اور عزت دلوائیں گے، ہم کسی بھی ملک کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارا فائدہ اٹھائیں، ٹرمپ انتظامیہ میں ہر ایک دن میں ’امریکا سب سے پہلے‘ کے نظریے پر کار بند رہیں گے۔

    پوسٹ مارٹم کے دوران مردہ زندہ ہوگیا،عملے کی دوڑیں

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی اور ملک کا تحفظ یقینی بنائیں گے، مزید کہا کہ ہماری ’اولین ترجیح‘ ایک آزاد، قابل فخر اور خوشحال قوم بنانا ہے، امریکا جلد ہی پہلے سے زیادہ طاقتور، مضبوط اور غیر معمولی ہو جائے گا پر امید ایوان صدر میں واپس آئے ہیں کہ ہم قومی کامیابی کے ایک سنسنی خیز نئے دور کے آغاز پر ہیں، مزید کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی کی لہر پھیل رہی ہے، امریکا کے پاس پوری دنیا میں فائدہ اٹھانے کا موقع ہے، جو پہلے کبھی نہیں تھا۔

    اپنے اوپر قاتلانہ حملے کی بابت بات کرتے ہوئے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو اعتماد کے بحران کا سامنا ہے، کئی برسوں سے ایک بنیاد پرست اور بدعنوان اسٹیبلشمنٹ نے ہمارے شہریوں سے طاقت اور دولت چھین لی ہے جبکہ ہمارے معاشرے کے ستون ٹوٹ چکے ہیں اور بظاہر مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

    اسرائیل کے آرمی چیف نے استعفیٰ دے دیا

    انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومتیں امریکی شہریوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہیں، اور خطرناک مجرموں کو پناہ اور تحفظ فراہم کیا ہے، جو دنیا بھر سے ہمارے ملک میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے تباہی کے وقت ڈیلیور نہ کرنے اور تعلیمی نظام کے ساتھ ساتھ وسائل استعمال کرنے پر امریکی صحت عامہ کے نظام پر بھی تنقید کی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سب چیزوں کی تبدیلی شروع کرنے کا دن ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے عہد کیا کہ اس لمحے سے امریکا کا زوال ختم ہو گیا ہے، گزشتہ 8 برسوں سے 250 سالہ تاریخ میں کسی بھی صدر سے زیادہ مجھے آزمایا اور چیلنج کیا گیا، اور میں نے اس سب سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

    نو مئی مقدمات ،6پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانت کی توثیق

    پینسلوینیا میں قاتلانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے خدا نے بچایا تاکہ میں امریکا کو دوبارہ عظیم بناسکوں، جس پر حاضرین نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں،محب وطن امریکیوں کی ہر ’نسل، مذہب، رنگ‘ کے شہریوں کے لیے امید، خوشحالی اور تحفظ لائے گی، انہوں نے اعلان کیا کہ 20 جنوری 2025 آزادی کا دن ہے، قومی اتحاد اب امریکا واپس لوٹ رہا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی سرحدوں پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے غیر قانونی تارکین کو واپس بھیجنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس معاملے میں ہماری میکسیکو والی پالیسی ہے۔ ہم اپنے لوگوں کو انصاف، صحت کی سہولیات اور گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کریں گے،میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور اُن کے لیے لڑوں گا، اس لڑائی میں انہیں فتح دلواؤں گا۔

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری کو طلب

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط شدہ تمام 42 ایگزیکٹو آرڈرز، میمورنڈا اور اعلانات کی فہرست سامنے آ گئی ہے-

    1. جنوبی سرحد پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کرنا

    2. میکسیکن ڈرگ کارٹلز کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کے طور پر نامزد کرنا

    3. ‘میکسیکو میں رہیں’ پالیسی کو بحال کرنا

    4. غیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کے لیے پیدائشی حق شہریت کا خاتمہ

    5. صنفی نظریاتی انتہا پسندی سے خواتین کا دفاع

    6. وفاقی ایجنسیوں میں تنوع، مساوات، اور شمولیت (DEI) پروگراموں کو ختم کرنا

    7. پیرس موسمیاتی معاہدے سے دستبرداری

    8. قومی توانائی کی ایمرجنسی کا اعلان کرنا

    الیکٹرک وہیکل مینڈیٹ کو تبدیل کرنا

    10. وفاقی ملازمین کے لیے ‘شیڈول F’ کو نافذ کرنا

    11. یو ایس اسپیس کمانڈ ہیڈ کوارٹر کو الاباما منتقل کرنا

    12. 6 جنوری کے واقعات کے سلسلے میں سزا یافتہ افراد کو معاف کرنا

    13. اسقاط حمل کی خدمات کے لیے وفاقی فنڈنگ ​​کو روکنا

    14. ہنٹر بائیڈن اسکینڈل سے منسلک اہلکاروں کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس معطل کرنا

    15. فیڈرل بٹ کوائن ریزرو کا قیام

    16. JFK، RFK، اور MLK کے قتل کے بارے میں خفیہ دستاویزات جاری کرنا

    17. اے آئی ریگولیشن پالیسیوں کو تبدیل کرنا

    18۔چین، میکسیکو اور کینیڈا سے درآمدات پر محصولات عائد کرنا

    19. ٹرانسجینڈر ملٹری سروس پر پابندی کو بحال کرنا

    20. ٹرانس جینڈر خواتین کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روکنا

    21. سرکاری آف شور ونڈ لیز کو روکنا

    22. خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکہ رکھنا

    23. ماؤنٹ ڈینالی کو ماؤنٹ میک کینلے پر واپس لانا

    24. فیڈرل ورک فورس کی بھرتی کو منجمد کرنا

    25. تیل اور گیس کی پیداوار سے متعلق ضوابط کو نرم کرنا

    26. امریکی خریدار کی تلاش کے لیے کانگریس کے TikTok پابندی کو روکنا

    27. بائیڈن دور کی امیگریشن پالیسیوں کو تبدیل کرنا

    28.عالمی صحت سے باہر نکالنا
    تنظیمیں

    29. DEI پروگراموں کے لیے وفاقی فنڈنگ ​​کو ختم کرنا

    30.محکمہ حکومتی کارکردگی (DOGE) کا قیام

    31. مسلم پابندی کو بحال کرنا

    32. پیدائشی حق شہریت کا خاتمہ

    33. فوجداری انصاف کے نظام کی اصلاح

    34. وفاقی ایجنسیوں میں کریٹیکل ریس تھیوری پر پابندی لگانا

    35. نیٹو کے تعاون میں اضافہ کا مطالبہ

    36. تجارتی طریقوں پر چین کا مقابلہ کرنا

    37. یوکرین میں جنگ کا خاتمہ

    38. قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حمایت کرنا

    39. اسکول کے انتخاب کو فروغ دینا

    40. پناہ گزینوں کے داخلے کو محدود کرنا

    41. Fentanyl اسمگلنگ پر وفاقی توجہ کو بڑھانا

    42.ایک قومی انفراسٹرکچر پلان کا آغاز

  • چیمپئینز ٹرافی:آئی سی سی کا  میزبان ملک کا نام ہٹانے کی بھارتی درخواست پر  سخت ردعمل

    چیمپئینز ٹرافی:آئی سی سی کا میزبان ملک کا نام ہٹانے کی بھارتی درخواست پر سخت ردعمل

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں برس پاکستان میں کھیلی جانے والی چیمپئینز ٹرافی کے لیے کٹ استعمال ہونے والے لوگو سے میزبان ملک کا نام ہٹانے کی بھارتی درخواست پر سخت ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی: آئی سی سی ذرائع نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ بھارتی ٹیم کی جرسی پر ’پاکستان‘ لکھا جائے گاچیمپئینز ٹرافی میں شریک تمام ٹیمیں اپنی جرسیوں پر ٹورنامنٹ کے لوگو کے ساتھ میزبان ملک کا نام لکھنے کی پابند ہیں، کوئی بھی ٹیم اپنی جرسیوں پر لوگو آویزاں کرنے میں ناکام رہی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

    آئی سی سی کی جانب سے ان رپورٹس کے بعد وضاحت جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے چیمپئینز ٹرافی کے لیے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر ’پاکستان‘ (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے،بی سی سی آئی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم بھارت کی جرسی پر پاکستان کا نام درج نہیں کرے گی۔

    مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان

    واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا گیا تھا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونے والے ایونٹس کے لیے بھی یہی ماڈل لاگو ہوگا۔

    گورنر کےاعتراضات مسترد ، وزیراعلیٰ کے پی جامعات کے چانسلر بن گئے

    واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی ایشیا کپ کے موقع پر بھارت نے تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی تھی تاہم ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے لوگو پر میزبان ملک کا نام درج نہ کرنے کی منظوری دی تھی۔

  • مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان

    مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان

    اسلام باد: پیپلز پارٹی کے سابق رہنما و سینئر سیاستداں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے سینئر سیاستدان مصطفی نواز کھوکھر کے گھر پر ان سے ملاقات کی،ملاقات میں مصطفیٰ نواز کھوکر کو پلیٹ فارم کا حصہ بننے کی دعوت دی گئی مصطفی نواز کھوکھر نے اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے شمولیت کی دعوت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کردیا۔

    تحریک میں شامل پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران مصطفٰی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کا گھر آنے پر شکر گزار ہوں، وطن عزیز کو درپیش بحرانوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی، سب رہنماؤں نے میری رہائشگاہ آکر میری عزت افزائی کی ہے، غیر نمائندہ حکومت کو گرانےاور عوام کی نمائندہ حکومت لانے کے لیے مل کر جدوجہد کی ضرورت ہےچاہے دہشت گردی ہو یا معیشت، ملکی سالمیت ہو مل کر ساتھ چلنا ہو گا۔

    صوبے میں پولیس فورس کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئےبھرپور وسائل خرچ کر رہے ہیں،علی امین

    مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ملک میں بحرانوں کی قیمت عوام ادا کر رہے ہیں، پچھلے سال ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں ہماری پالیسیز مکمل طور پر فیل ہوچکی ہیں، ملک کو سیاسی بحران سے بچانے کی ضرورت ہے، موجودہ حالات میں حکومت نے بحرانوں کو بڑھایا ہے ،آج کی نشست میں ملکی بحرانوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، اس بات پر اتفاق ہوا کہ بحرانوں سے نبٹنے کیلئے مل کر ساتھ چلنا چاہیےسیاسی جماعتوں کو اپنے خول سے نکل کر بڑے مشن پر کام کرنا ہوگا، دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاو رت کے بعد جامع حکمت عملی کا آغاز کرنا ہے، ملک میں جو غیر نمائندہ حکومت مسلط کی گئی، اس کو رخصت کرنا ہوگا۔

    گورنر کےاعتراضات مسترد ، وزیراعلیٰ کے پی جامعات کے چانسلر بن گئے

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی بہت ضروری ہے، تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر آجائیں ملک اب آئین وقانون کے مطابق چلے گا، عوام کو اپنے حقوق کیلئے کھڑا ہونا پڑے گا، عدالتیں عملاً غیر فعال ہوچکی ہے، کیا ملک میں سب قانون و آئین کے مطابق ہورہا ہے؟مصطفی نواز نے آئین کی بحالی کیلئے ہمارے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے، سیاسی جماعتوں و دیگر مکاتب فکر کے تنظیموں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    سندھ حکومت کا ای وی ٹیکسی سروس متعارف کرانے کا فیصلہ

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مشن ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہو، ہم سب اپوزیشن جماعتوں کے پاس جارہے ہیں مقصد ہمارا یہی ہے کہ پاکستان کی محرومیاں ختم کی جائیں، ملک کے مختلف حصوں میں افراتفری ہے، اس کو سب نے مل کر حل کرنا ہےمسلط کردہ حکومت کے وزیر اعظم طویل عرصہ بعد ایوان میں آئے، ملک میں آزادنہ ماحول میں صاف شفاف الیکشن ہونے چاہیں۔

    پارلیمانی شفافیت پر فافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری