Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سی آئی ایس ایس کے زیر اہتمام تقریب میں ’’معرکہ حق‘‘ کتاب کی رونمائی

    سی آئی ایس ایس کے زیر اہتمام تقریب میں ’’معرکہ حق‘‘ کتاب کی رونمائی

    سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز (سی آئی ایس ایس) کے زیر اہتمام معرکہ حق، بازدار قوت، اشتعال انگیزی اور جنوبی ایشیا میں تزویراتی پختگی کے عنوان سے کتاب کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی، جس میں ممتاز دانشوروں، سفارتکاروں، عسکری ماہرین اور جامعات کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    تقریب آپریشن بنیان المرصوص کی پہلی سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی، جہاں جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال، بازدار قوت (Deterrence)، اشتعال انگیزی (Escalation) اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی گفتگو کی گئی، شرکاء نے بحث کی کہ کس طرح یہ کتاب خطے میں سیکیورٹی کے پیچیدہ مسائل کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہے اور پاکستان کی دفاعی پالیسی پر روشنی ڈالتی ہے۔

    کتاب میں 10 ممتاز اسٹریٹجک، دفاعی اور سلامتی امور کے ماہرین کے تحقیقی مضامین شامل ہیں ” معرکۂ حق“ کو خطے میں اسٹریٹجک میچورٹی اور طاقت کے توازن میں اہم موڑقرار دیا گیا بھارت کا جارحانہ رویہ ، توسیع پسندانہ پالیسی، ہندوتوا نظریہ جنوبی ایشیا کے امن کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا گیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ مستقبل کی جنگیں روایتی عسکری طاقت کے ساتھ ہائبرڈ وارفیئر، سائبر صلاحیتوں اور بیانیے کی جنگ پر مشتمل ہوں گی، اس لیے ادارہ جاتی تیاری اور اسٹریٹجک بصیرت ناگزیر ہے۔

    پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے چئیرمین مشاہد حسین سید نے کتاب کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک اہم اور تاریخی دستاویز ہے جس میں معرکہ حق کے تمام پہلوؤں کو حقائق اور شواہد کی بنیاد پر بیان کیا گیا ہے کتاب میں ماہرین نے جنگ کے اسباب، نتائج، علاقائی اثرات اور دونوں ممالک کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا ہے، جس سے یہ تصنیف مستقبل کے محققین اور پالیسی سازوں کے لیے ایک اہم حوالہ بن گئی ہے ابھرتے ہوئے سلامتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فکری مباحث، علاقائی روابط اور دانشمندانہ حکمت عملی ناگزیر ہیں، تھنک ٹینکس اور جامعات جنوبی ایشیا میں استحکام اور پالیسی تحقیق کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    کتاب میں معروف تزویراتی ماہرین، سفارتکاروں اور ریٹائرڈ فوجی افسران کے مضامین شامل ہیں، جن میں جنوبی ایشیا میں بازدار قوت، بحرانی کیفیت کے انتظام، علاقائی سلامتی اور بدلتے ہوئے تزویراتی نظریات پر روشنی ڈالی گئی ہے، منتظمین کے مطابق یہ تصنیف بھارتی جارحیت، بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی اور خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں ایک بروقت علمی کاوش ہے۔

    تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نامور افراد، بشمول سفارتکاروں، محققین، طلبہ، سینئر سول و عسکری حکام اور غیر ملکی نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جنوبی ایشیا کی سلامتی صورتحال، تزویراتی استحکام اور بازدار قوت کے مستقبل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    ماہرین کے مطابق معرکۂ حق نے جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو نئی جہت دی۔ کتاب بھارت کی جارحانہ پالیسیوں اور ان کے علاقائی اثرات کا تفصیلی جائزہ پیش کرتی ہے مقررین نے مؤثر ڈیٹرنس کو خطے میں امن اور استحکام کے لیے ناگزیر عنصر قرار دیا۔

  • اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی ملاقات

    اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی ملاقات

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے مشرق وسطیٰ تنازع کے لیے ذاتی ایلچی ژاں آرنو نے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کے ایلچی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور اقوام متحدہ کی جانب سے اس سلسلے میں مسلسل حمایت کا اعادہ کیا،اسحاق ڈار نے ملاقات میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور متعلقہ فریقین کے ساتھ پاکستان کے جاری روابط اور سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا،انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات اور پاکستان کے لیے مسلسل تعاون قابلِ قدر ہے۔

  • صدرمملکت سے وزیراعظم کی ملاقات

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی ملاقات

    صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں صدر مملکت نے وزیراعظم کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی صورت حال کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی ہے ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیرِقانون اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، افغانستان سے متعلق امور اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں معرکہ حق کے شہدا اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین، قومی دفاع پر غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    صدرِ مملکت نے کہاکہ مشکل جغرافیائی و علاقائی صورتحال، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور سپلائی چین متاثر ہونے کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے صدرِ مملکت نے مہنگائی کے دباؤ میں کمی، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ممکنہ اقدامات کی ہدایت کی۔

  • ون ڈے ٹیم کی سالانہ رینکنگ جاری

    ون ڈے ٹیم کی سالانہ رینکنگ جاری

    کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ جاری کردی ہے-

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سالانہ اپ ڈیٹ میں بھارتی ٹیم 118 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہے تاہم بھارت کی ریٹنگ میں ایک پوائنٹ کی معمولی کمی ہوئی ہے، رینکنگ میں نیوزی لینڈ 113 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ آسٹریلیا 109 پوائنٹس کے ساتھ تیسر ے نمبر پر موجود ہے۔

    جنوبی افریقا نے 102 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے جب کہ پاکستان 98 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر چلا گیا ہے دیگر ٹیموں میں سری لنکا 96 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، افغانستان 93 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور انگلینڈ 89 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے، اسی طرح بنگلہ دیش 84 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے جب کہ ویسٹ انڈیز 74 پوائنٹس کے ساتھ دسویں پوزیشن پر موجود ہے،بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پوائنٹس کا فرق 10 ہوگیا ہے، جو اس سے قبل 6 تھا۔

    آئی سی سی کے مطابق یہ رینکنگ 2027 ورلڈ کپ کی براہِ راست کوالیفکیشن کے حوالے سے بھی اہمیت رکھتی ہے۔ 31 مارچ 2027 تک آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 8 ٹیمیں میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے کے ساتھ براہِ راست ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی رینکنگ اپ ڈیٹ میں آئرلینڈ نے 54 پوائنٹس کے ساتھ زمبابوے کو پیچھے چھوڑ کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے جب کہ امریکا 46 پوائنٹس کے ساتھ اسکاٹ لینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 13ویں نمبر پر آگیا ہے متحدہ عرب امارات نے بھی کینیڈا کو پیچھے چھوڑ کر 19 ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

  • سونے کی  قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی –

    آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 88 ہزار 362 روپے کی سطح پر آ گیا،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 544 روہے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 18 ہزار 691 روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 53 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 660 ڈالر کا ہو گیا۔

    دوسری جانب آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 8513 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

  • سپر ہٹ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’رواں ماہ چین کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

    سپر ہٹ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’رواں ماہ چین کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

    پاکستانی ہدایت کار بلال لاشاری نے اعلان کیا ہے کہ سپر ہٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 21 مئی کو چین کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

    فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے سوشل میڈیا پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے اسے پاکستانی سنیما کے لیے بہت بڑا سنگِ میل قرار دیاانہوں نے بتایا کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جو چین کے انتہائی محدود اور سخت کنٹرول والے غیر ملکی فلم امپورٹ کوٹے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے چینی زبان (مینڈارن) میں ڈب کیا گیا پوسٹر اور ٹریلر بھی جاری کیا، جس نے شائقین کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔

    بلال لاشاری کے مطابق یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی سینما اب عالمی سطح پر اپنی جگہ مضبوط کر رہا ہے دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے عالمی سطح پر ریکارڈ بزنس کرتے ہوئے 13 ملین ڈالر سے زائد کمائی کی اور پاکستان میں بھی ایک ارب روپے سے زیادہ کا بزنس کر کے تاریخ رقم کی۔

    فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، ہمایمہ ملک، گوہر راشد، فخر شفیع اور علی عظمت سمیت نامور اداکار شامل ہیں،یہ فلم 1979 کی کلاسک پنجابی فلم مولا جٹ کا جدید ری-امیجنیشن ہے، جس میں مولا جٹ اور اس کے روایتی دشمن نوری نٹ کے درمیان شدید تصادم کی کہانی پیش کی گئی ہے۔

  • سٹار وارز اور شیکسپیئر کے ڈراموں کے معروف ا داکارانتقال کر گئے

    سٹار وارز اور شیکسپیئر کے ڈراموں کے معروف ا داکارانتقال کر گئے

    اسٹار وارز میں کردار ادا کرنے والے اور برطانوی تھیٹر کے ممتاز شیکسپیئرین اداکار مائیکل پیننگٹن 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    مائیکل پیننگٹن کو خاص طور پر ’اسٹار وارز: ایپیسوڈ VI – ریٹرن آف دی جیڈائی‘ میں ڈیتھ اسٹار کمانڈر ’موف جرجیرڈ‘ کے کردار سے عالمی شہرت حاصل ہوئی تاہم وہ برطانیہ کے صف اول کے کلاسیکی اداکاروں میں شمار کیے جاتے تھے اور رائل شیکسپیئر کمپنی کے اعزازی ایسوسی ایٹ آرٹسٹ بھی تھے۔

    انہوں نے معروف تھیٹر ڈائریکٹر مائیکل بوگدانوف کے ساتھ مل کر ’انگلش شیکسپیئر کمپنی‘ کی بنیاد رکھی اور کئی دہائیوں تک برطانیہ اور دنیا بھر میں شیکسپیئر کے ڈراموں میں یادگار پرفارمنس پیش کرتے رہے،ان کی وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد فنون لطیفہ سے وابستہ شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    مائیکل پیننگٹن سنہ 1943 میں انگلینڈ کے شہر کیمبرج میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز 1965 میں بی بی سی کی منی سیریز ’دی وار آف دی روزز‘ سے کیا اپنے طویل فنی سفر کے دوران وہ 70 سے زائد فلموں اور ٹی وی پروڈکشنز میں نظر آئے، ان کی نمایاں فلموں میں ’دی آئرن لیڈی‘ بھی شا مل ہے جس میں انہوں نے معروف ہالی ووڈ اداکارہ میریل اسٹریپ کے ساتھ کام کیا اس فلم پر میریل اسٹریپ کو بہترین اداکارہ کا اکیڈمی ایوارڈ بھی ملا تھا۔

    پیننگٹن نے تھیٹر میں معروف اداکارہ جوڈی ڈینچ اور ان کے مرحوم شوہر مائیکل ولیمز کے ساتھ بھی متعدد ڈراموں میں کام کیا جن میں ’کنگ لیئر‘ خاص طور پر شامل ہے سنہ 2015 میں ایک انٹرویو کے دوران مائیکل پیننگٹن نے بتایا تھا کہ جوڈی ڈینچ کو ’ہیملیٹ‘ میں اداکاری کرتے دیکھ کر ہی انہیں اداکار بننے کا شوق پیدا ہوا۔

    ان کا آخری کریڈٹڈ کردار 2022 میں سائنس فکشن ٹی وی سیریز ’ریزڈ بائی وولوز‘ میں تھا جس میں انہوں نے ’دی ٹرسٹ‘ نامی کردار کو اپنی آواز دی تھی وہ اس کردار میں اسکرین پر نظر نہیں آئے بلکہ صرف وائس اوور کے ذریعے شامل تھے اور یہی ان کا آخری باضابطہ کا کام تھا جسے ان کے نام کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا۔

  • معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی نغمہ جاری

    معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی نغمہ جاری

    وزارت اطلاعات و نشریات نے معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی نغمہ جاری کردیا۔

    معروف گلوکار شیراز اپل کی آواز میں اس نغمے کے بول ’بنیان مرصوص، ہمیشہ تیار ہیں ہم‘ ہیں،ملی نغمے میں 10 مئی کو پاکستان مونومنٹ میں منعقدہ معرکہ حق کی مرکزی تقریب کے دلکش مناظر شامل کیے گئے ہیں،نغمے میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت اعلی سول و عسکری حکام، کابینہ کے ارکان اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت کے مناظر بھی شامل ہیں۔

    تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کی پریڈ کے مناظر کو بھی نغمے میں نمایاں انداز میں عکس بند کیا گیا ہے جبکہ نغمے میں قومی یکجہتی، دفاع وطن کے عزم اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا ہےعلاوہ ازیں معرکہ حق کی مرکزی تقریب میں شریک عوام کے والہانہ جذبات کی جھلکیاں بھی شامل ہیں۔

    نغمے میں معرکہ حق کی کامیابی کو قومی تاریخ کا اہم باب قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم وطن عزیز کے دفاع کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔

  • معرکہ حق کا جشن: قطر  میں واقع ٹوئن ٹاورز  سبز ہلالی رنگ سے روشن

    معرکہ حق کا جشن: قطر میں واقع ٹوئن ٹاورز سبز ہلالی رنگ سے روشن

    قطر کے شہر لوسیل میں واقع الجابر ٹوئن ٹاورز کو معرکہ حق کے موقع پر پاکستان کے قومی پرچم کے رنگوں سے روشن کردیا گیا۔

    یہ خوبصورت اقدام پاکستان اور قطر کے درمیان گہری دوستی، بھائی چارے اور یکجہتی کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے،اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی نے بھی اس اظہارِ محبت اور خیرسگالی کو سراہا۔روشنیوں سے جگمگاتے ٹاورز نے نہ صرف تقریب کو یادگار بنا دیا بلکہ دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات اور باہمی احترام کو بھی اجاگر کیا،اس موقع پر اسے ایک خوبصورت اور پُر وقار اقدام قرار دیا جا رہا ہے جو دو طرفہ تعلقات کی گرمجوشی کی عکاسی کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر جہاں ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا، وہیں بیرون ممالک کے سفارتخانوں سمیت مختلف شہروں میں بھی تقریبات ہوئیں اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی نے افواج پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیاکہ ہم دفاع وطن کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں بیرون ممالک سمیت مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھی افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا، اور بھارتی فوج کے جبر کے باوجود جگہ جگہ پاکستانی قیادت کے تصاویر آویزاں کیں، اور معرکہ حق کا جشن منایا۔

  • پاکستانی نوجوان نے 375 بین الاقوامی طلبہ کے درمیان پہلی پوزیشن حاصل کر لی

    پاکستانی نوجوان نے 375 بین الاقوامی طلبہ کے درمیان پہلی پوزیشن حاصل کر لی

    پاکستانی طالبِ علم ڈاکٹر محمد طحہٰ چیمہ نے بلغاریہ کی ایک معروف میڈیکل یونیورسٹی میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 375 بین الاقوامی طلبہ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

    گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے جرمن/پاکستانی طالبِ علم یونیورسٹی کی تاریخ میں بطور بین الاقوامی طالب علم ٹاپ گریجویٹ قرار پانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں ڈاکٹر محمد طحہٰ چیمہ نے نہ صرف اپنی میڈیکل ڈگری امتیازی نمبروں کے ساتھ مکمل کی بلکہ اعلیٰ ترین GPA حاصل کرنے پر انہیں گریجویٹنگ کلا س 2026 کا ’ویلڈیکٹورین‘ بھی منتخب کیا گیا۔

    گریجویشن تقریب کے دوران ڈاکٹر طحہٰ چیمہ نے الوداعی خطاب بھی کیا، جس میں انہوں نے بابائے قوم محمد علی جناح کے الفاظ Unity, Faith, Discipline کو دہراتے ہوئے موجودہ عالمی تنازعات کے تناظر میں امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیا۔

    پروگرام کے آغاز میں 375 طلبہ نے داخلہ لیا تھا تاہم ڈاکٹر محمد طحہٰ چیمہ نے مسلسل محنت، شاندار تعلیمی کارکردگی اور غیر معمولی صلاحیتوں کی بدولت تمام طلبہ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔