Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • جرمنی سے لیتھوانیا جانے والا کارگو طیارہ تباہ،ایک ہلاک،تین زخمی

    جرمنی سے لیتھوانیا جانے والا کارگو طیارہ تباہ،ایک ہلاک،تین زخمی

    جرمنی سے لیتھوانیا جانے والا کارگو طیارہ لینڈنگ سے کچھ دیر قبل گر کر تباہ ہو گیا ہے
    غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق طیارے میں سوار عملے کے 4 افراد میں سے 1 شخص ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں،سربراہ نیشنل کرائسس مینجمنٹ کے مطابق کارگو طیارہ رن وے سے کچھ کلو میٹر دور گھر پر گرا، تاہم گھر میں موجود 12 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، طیارے کے گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

    لیتھوانیا کے شہر ولنیئس کے قریب پیر کی صبح کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں عملے کے ایک رکن کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ تین افراد معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے۔ حادثہ ولنیئس ایئرپورٹ کے قریب ایک رہائشی گھر سے ٹکرا کر آگ لگنے کے بعد پیش آیا، جرمنی کے شہر لیپزگ سے آنے والا بوئنگ 737-400 کارگو طیارہ ولنیئس ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے چند کلومیٹر پہلے گر گیا۔ طیارہ زمین پر سیکڑوں میٹر تک گھسٹتا ہوا ایک گھر سے ٹکرا گیا۔ خوش قسمتی سے، گھر میں موجود 12 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔طیارے میں موجود عملے کے چار افراد میں سے ایک موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ لیتھوانیا کے نیشنل کرائسز مینجمنٹ سینٹر کے سربراہ ولمانتاس وٹکاؤسکاس نے اس ہلاکت کی تصدیق کی۔ دیگر تین زخمی افراد جن میں ایک لیتھوانین، ایک جرمن، اور ایک ہسپانوی شہری شامل ہیں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    دہشت گردی کے امکان کو مسترد نہیں کیا گیا
    لیتھوانیا کے انسدادِ جاسوسی کے سربراہ داریوس جانیسکیس نے کہا کہ دہشت گردی کے امکان کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، لیکن فی الحال کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔ پولیس اور پراسیکیوشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    قریبی نگرانی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ نیچے آتے ہوئے زمین کی طرف جھکتا ہے اور پھر عمارت کے پیچھے غائب ہوجاتا ہے۔ چند لمحوں بعد آگ کا شعلہ اور دھویں کے بادل آسمان کی طرف بلند ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5:30 بجے زرنیو اسٹریٹ کے قریب پیش آیا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ نے 7:33 بجے تک آگ پر قابو پالیا۔ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی، لیکن ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ "تکنیکی خرابی یا انسانی غلطی” کی وجہ سے پیش آیا۔

    حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ سوئفٹ ایئر کا تھا، جو ڈی ایچ ایل کے لیے کام کر رہا تھا۔ ڈی ایچ ایل نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارے نے "ولنیئس ایئرپورٹ سے ایک کلومیٹر دور ہنگامی لینڈنگ کی۔”ولنیئس کے میئر، والڈاس بینکونسکاس، نے کہا کہ طیارہ گھر سے بالکل قریب گرنے سے بچا اور قریبی صحن میں جا گرا۔

    لیتھوانین پولیس کے سربراہ ارونس پاؤلاوسکاس نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کی تفتیش کی جا رہی ہے اور ابتدائی شواہد کے مطابق دہشت گردی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شواہد جمع کرنے اور نتائج پر پہنچنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

  • ترکی،روسی جہاز میں آگ بھڑک اٹھی،عملے سمیت 95 مسافر تھے سوار

    ترکی،روسی جہاز میں آگ بھڑک اٹھی،عملے سمیت 95 مسافر تھے سوار

    ترکی میں روسی جہاز میں آگ بھڑک اٹھی،عملے سمیت95 مسافر سوار تھے،

    روسی طیارے میں آگ لگنے کے واقعہ کے بعد 90 سے زائد مسافروں اور عملے کو نکال لیا گیا ، جنوبی ترکیہ کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی اور وہ پھیلتی چلی گئی، اس دوران ایئر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، واقعہ روس کی ازیموت ایئرلائنز کے زیرِ انتظام چلنے والے سکھوئی سپر جیٹ 100 (ایس یو 95) کے ساتھ پیش آیا۔

    اس ضمن میں حکام کاکہنا ہے کہ طیارہ ابھی ترکیہ کے بحیرۂ روم کے ساحل پر واقع انطالیہ ایئرپورٹ پر اترا ہی تھا کہ اس کے ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی،جہاز میں موجود 89 مسافروں اور عملے کے چھے ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایئرپورٹ پر تمام طے شدہ لینڈنگ صبح 3:00 بجے تک منسوخ کر دی گئی۔ واقعہ کے بعد حکام پائلٹ کی غلطی کو بھی دیکھ رہے ہیں،تحقیقات جاری ہیں، سکھوئی سپر جیٹ 100 (ایس یو 95) طیارہ سات برس سے زیر استعمال تھا،

    روسی ٹیلی گرام چینلز کے مطابق، اسی طیارے نے اکتوبر میں Mineralnye Vody سے Ivanovo کی پرواز کے دوران ماسکو کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی، جب اس کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی ہوئی تھی۔ مزید یہ کہ، ایوی ایشن ماہرین نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ اس طیارے کے لینڈنگ گیئر کے فلیپس پہلے بھی خراب ہو چکے ہیں۔

    2019 میں اسی ماڈل کے طیارے کے ساتھ Sheremetyevo ایئرپورٹ پر بھی ایک بڑا حادثہ پیش آیا تھا۔ لینڈنگ کے دوران لینڈنگ گیئر نے ایندھن کے ٹینک کو نقصان پہنچایا، جس کے نتیجے میں طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تھی اور 41 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • سپریم کورٹ،بھونگ انٹرچینج کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ،بھونگ انٹرچینج کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ نے بھونگ انٹرچینج کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے از خود نوٹس کو نمٹا دیا

    عدالت میں بھونگ انٹرچینج تعمیر کے از خود نوٹس کی سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی، رئیس منیر کے وکیل نے بتایا کہ بھونگ میں ہندو مندر جلائے جانے پر یہ از خود نوٹس لیا گیا تھا، کیس کی سماعت کے دوران بھونگ ایریا تک رسائی کا ایشو سامنے آیا، بھونگ تک رسائی کے لیے پولیس اور انٹرچینج کے معاملات اٹھے تھے، رئیس منیر کے وکیل نے بتایا کہ عدالت نے رسائی کے لیے بھونگ انٹرچینج کی تعمیر کا حکم دیا تھا، زمین کے کچھ حصے کی ایکوزیشن رہتی ہے جو ڈی سی نے کرنی ہے۔

    جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ پھر پنجاب حکومت سے پوچھ لیتے ہیں،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ بھونگ میں ایس پی آفس بنا دیا گیا ہے، انٹرچینج کی تعمیر کے لیے فنڈز وفاقی حکومت نے دینے ہیں،این ایچ اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بھونگ انٹر چینج کا کنڑیکٹ دیا جا چکا ہے، بھونگ انٹرچینج کے لیے فنڈز بھی مختص ہو چُکے ہیں،جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر فنڈز مختص ہو چُکے ہیں تو پھر بات ختم، اس کو جلد مکمل کریں،جسٹس جمال مندو خیل نے کہا کہ کہاں انٹرچینج بننا ہے کہاں نہیں، یہ پالیسی میکر نے فیصلہ کرنا ہے،رئیس ابراہیم کے وکیل نے کہا کہ ہمیں رئیس منیر کی جانب سے زمین دینے پر اعتراض ہے۔

    جسٹس مندوخیل نے رئیس ابراہیم کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کون ہیں؟ رئیس ابراہیم کے وکیل نے اس سوال کا جواب دیا کہ میری درخواست کو ابھی نمبر نہیں لگا،جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اگر نمبر نہیں لگا تو پھر آپ رہنے دیں،سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب حکومت اور این ایچ اے کے بیانات کے تناظر میں از خود نوٹس نمٹا دیا گیا

    اتنی منشیات بارڈرز کے ذریعے سپلائی نہیں ہوتی جتنی جیلوں میں سپلائی ہو رہی ہے،جسٹس مسرت ہلالی
    دوسری جانب تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی سے متعلق کیس میں پر اے این ایف اور تمام صوبوں سے تحریری جواب طلب کر لیا،تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے خلاف درخواست پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی،دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ بتائیں منشیات کی روک تھام کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے،جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اے این ایف کے مخبری کے نظام کے تحت جاسوسی کا نظام قائم کریں، سب سے زیادہ منشیات جیلوں میں سپلائی ہوتی ہے، اتنی منشیات بارڈرز کے ذریعے سپلائی نہیں ہوتی جتنی جیلوں میں سپلائی ہو رہی ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ بلوچستان سے متعلق رپورٹ میں لکھا گیا وہاں صرف ہیروئن کا استعمال ہے،جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ کیاہیروئن پی کرختم کردی گئی ہے، پتہ نہیں رپورٹ میں کونسی ہیروئن کا ذکرکیا گیا ہے، بلوچستان کی رپورٹ پر مجھے خوشی بھی ہے اور حیرت بھی، کالجز میں بھی منشیات فروخت ہو رہی ہیں،منشیات سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ تو خیبرپختوا ہے، صوبہ خیبرپختونخوا خاموش کیوں ہے،جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ اصل معاملہ ہی خیبرپختونخوا اوربلوچستان کا ہے۔آئینی بینچ نے اے این ایف اور تمام صوبوں سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ تحریری جواب میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے سدباب کے لیے مکمل میکانزم فراہم کیا جائے،سپریم کورٹ نے سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

  • بے نظیر بھٹو خواتین کے حقوق کی علمبردار تھیں،صدر مملکت

    بے نظیر بھٹو خواتین کے حقوق کی علمبردار تھیں،صدر مملکت

    صدرمملکت آصف علی زرداری نے خواتین کے حقوق کے تحفظ، انہیں محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے اور صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف زرداری نے خواتین کو تعلیم اور ہنر فراہم کرنے اور ان کی مالی خودمختاری کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔صدرمملکت نے خواتین کے حقوق کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور ان کے خلاف تشدد کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد انسانی حقوق کا ایک بڑا مسئلہ ہے جس سے عالمی سطح پر تین میں سے ایک خاتون متاثر ہوتی ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے فوری اور اجتماعی اقدامات کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ہر سال ہزاروں خواتین تشدد کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو خواتین کے حقوق کی علمبردار تھیں کیونکہ وہ خواتین کے استحصال سے پاک معاشرہ تشکیل دینا چاہتی تھیں۔

    واضح رہے کہ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد اب بھی دنیا میں سب سے زیادہ عام اور وسیع پیمانے پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے۔

  • نومئی مقدمہ، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کیخلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر

    نومئی مقدمہ، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کیخلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر

    انسداد دہشت گردی عدالت ،نو مئی عسکری ٹاور حملہ اور زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی

    انسدادِ دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی،عدالت نے پی ٹی آئی رہنما خالد محمود گجر کے پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ،عدالت نے کہا کہ ملزم خالد محمود گجر ضمانت پر ہے اور مسلسل غیر حاضری رہا ہے ،سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی،عدالت نے دونوں مقدمات میں مزید سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی

    آئندہ سماعت پر عسکری ٹاور کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد ہو گی ،عدالت نے شاہ محمود قریشی،عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی ۔عدالت نے آئندہ سماعت تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا ۔جج نے کہا کہ عدالت دو دسمبر کو فرد جرم عائد کرے گی ۔پولیس نے عسکری ٹاور حملہ میں 10 نئے ملزمان کا سپلیمنٹری چالان جمع کرا رکھا ہے ،فرد جرم کیلئے نئے ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کی جا چکی ہیں ،عدالت نے زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں گواہان شہادت قلمبند کیلئے طلب کر لیئے ،زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کیس پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے،دیگر برضمانت ملزمان ٹرائل کی حاضری کیلیے جیل میں پیش ہوئے

    شاہ محمود قریشی ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی ،سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ہسپتال داخل ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے ،عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی ٫ ڈاکٹر یاسمین راشد ٫عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ٹرائل جاری ہے،زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں شاہ محمود قریشی ٫اعجاز چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ ، میاں محمودالرشید ، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ٹرائل جاری ہے

  • عوام نے 24 نومبر کی کال مسترد کر دی، شرجیل میمن

    عوام نے 24 نومبر کی کال مسترد کر دی، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عوام نے 24 نومبر کی کال مسترد کردی ،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے جو وعدے الیکشن میں عوام سے کئے اس پر ہمارا فوکس ہے، آپ کو اس لیے نہیں ووٹ ملتے کہ عوام کے حقیقی مسائل کو چھوڑ دیں، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے آتے ہی کسان کارڈ دیئے،20 ارب روپے سے زیادہ کے کسان کارڈ دیئے گئے، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بھی دن رات کوششیں جاری ہیں، ٹرانسپورٹ سیکٹر اپنی محنت جاری رکھے ہوئے ہے، ریڈ لائن بی آر ٹی اور ییلو لائن بی آرٹی پر کام چل رہا ہے،پاکستان کی پہلی ای وی ٹیکسیز لارہے ہیں،بے روزگار نوجوانوں کو ای وی ٹیکسی دیں گے، نوجوان ای وی ٹیکسی سے عزت والا روزگار کمائے گا،

    لوگوں کی بھلائی کیلئے باہر نکلیں تو سب آپ کے ساتھ ہوں گے، شرجیل میمن
    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ایک ہفتے میں 90 سے زیادہ لوگوں کی شہادت ہوئی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اس وقت کہاں ہیں؟ خیبرپختونخوا کی مشینری اس وقت کہاں ہے؟ خیبرپختونخوا کی حکومت وفاق پر چڑھائی کررہی ہے،خیبرپختونخوا کی پولیس وفاقی پر چڑھائی کرے یہ ان کی ترجیح ہے، کوئی ایک پراجیکٹ بتادیں جو 12سالوں میں صوبے کو دیا ہو، ان 12سالوں میں خیبرپختونخوا کے لوگوں کو کونسا ریلیف ملا، ریلیف ملا ہوتا تو کے پی کے عوام سندھ یا دیگر صوبوں میں روزگار کیلئے نہ آتے،آج بھی اسٹاک ایکسچینج اوپر گئی ہے، ایک انتشاری ٹولہ یہ چاہتا ہے کہ ملک میں انتشار کی سیاست کی جائے ، آپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پرامن احتجاج بھی کرسکتے ہیں، کیا ضرور ی ہے کہ آپ نے پولیس پر شیلنگ اور افراتفری کرنی ہے، بتائیں کراچی میں کتنے لوگ گھروں سے نکلے؟ لوگ اب بیزار ہوچکے ہیں، آپ لوگوں کو مزید بے وقوف بنانا بند کریں،لوگوں کو انتشار نہیں بنیادی مسائل کا حل چاہیے، لوگوں کو برائی اور گالم گلوچ کی سیاست نہیں چاہیے، آپ لوگوں کی بھلائی کیلئے باہر نکلیں تو سب آپ کے ساتھ ہوں گے، ہر حکومت کا یہ کام ہے کہ وہ اپنی ڈومین میں رہے اور جس مقصد کیلئے اقتدار دیا گیا وہ کام کرے، ہماری بھی لیڈر شپ گرفتار ہوئی ہم یہاں سے کوئی جتھہ نہیں لے کر گئے،ہم صوبے سے کوئی سرکاری مشینری نہیں لے کر گئے،

    پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی "وڑ”گیا

    عمران خان کی جانب سے "فائنل کال” پنجاب میں "مس کال” بن گئی

    پی ٹی آئی احتجاج،خیبر پختونخوا سے 12 سو سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں،شرکا کی تعداد

    پی ٹی آئی احتجاج،قیادت بشریٰ بی بی نے سنبھال لی،کینٹینر پر چڑھ گئیں

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ تو آ گئیں، علیمہ خان منظر سے غائب

    اسلام آباد، مظاہرین پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی

    24 نومبردن ختم،لاہورسے نہ قافلہ نکلا نہ کوئی بڑا مظاہرہ

    سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    خود گرفتاریاں دے رہے،پی ٹی آئی قیادت کہیں نظر نہیں آرہی،مصدق ملک

    گاڑیوں میں بیٹھیں،تیز چلیں، خان کو لئے بغیر واپس نہیں آنا، بشریٰ بی بی کا شرکا سے خطاب

  • سپریم کورٹ،صحافیوں کو جاری نوٹسز بارے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب

    سپریم کورٹ،صحافیوں کو جاری نوٹسز بارے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب

    سپریم کورٹ ، صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے صحافیوں کو جاری نوٹسز اور تحقیقات سے متعلق ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے افسران کے دستخطوں کے ساتھ رپورٹ جمع کروائی جائے ،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ صرف زبانی کہنے سے مقدمہ ختم نہیں ہوگا ، وکیل پریس ایسوسی ایشن نے کہا کہ مقدمہ میں ابھی ایشوز موجود ہیں، 60کے قریب صحافیوں کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے،عدالت نے کہا کہ پیکا ایکٹ سے متعلق مقدمہ ہائیکورٹ میں بھی تھا ؟ اس کا کیابنا ؟وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ کے سیکشن کو ختم کردیا تھا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کیا ہائی کورٹ فیصلےکے خلاف کوئی اپیل زیر التواہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر نہیں کی گئی،صحافیوں کو جاری کردہ نوٹسز بھی ختم ہو چکے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نےایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ صرف کہہ دینے سے ایشو ختم نہیں ہوتا ،

    جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ صحافیوں کو بھی اپنا کوڈآف کنڈکٹ بنانا ہوگا ، وی لاگ کریں لیکن بات شائستگی سے کریں ،صحافیوں کا پرسنل ہونا نامناسب رویہ ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ایف آئی اے 161 کے نوٹسز کیسے جاری کرسکتا ہے ؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ابھی صرف انکوائری تھی اس لیے صحافیوں کو بلایا گیا ،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ 161 نوٹسز تو مقدمہ درج ہونے کے بعد ہوسکتے ہیں یہ نوٹسز تو قانون کے خلاف ہیں ،

    پی ٹی آئی احتجاج،قیادت بشریٰ بی بی نے سنبھال لی،کینٹینر پر چڑھ گئیں

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ تو آ گئیں، علیمہ خان منظر سے غائب

    اسلام آباد، مظاہرین پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی

    24 نومبردن ختم،لاہورسے نہ قافلہ نکلا نہ کوئی بڑا مظاہرہ

    سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    خود گرفتاریاں دے رہے،پی ٹی آئی قیادت کہیں نظر نہیں آرہی،مصدق ملک

    گاڑیوں میں بیٹھیں،تیز چلیں، خان کو لئے بغیر واپس نہیں آنا، بشریٰ بی بی کا شرکا سے خطاب

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات

    پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات

    پی ٹی آئی رہنما سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے

    اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف شامل ہیں،دونوں رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے، اڈیالہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات جاری ہے ،ملاقات میں احتجاج کے حوالہ سے مشاورت کی گئی، ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ احتجاج جاری رہے گا،ملتوی نہیں ہو گا ،احتجاج کی کال عمران خان کی ہے، مذاکرات ہوتے رہیں گے، لیکن احتجاج ملتوی نہیں ہو گا

    دوسری جانب پی ٹی آئی کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیا ہے،اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے راستے دوسرے روز بھی بند ہیں،پی ٹی آئی کا قافلہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ہزارہ انٹرچینج سے ایم ون پر روانہ ہو گیا ہے ، بشریٰ بی بی نے آج پھر کارکنان سے خطاب کیا ہے، کئی مقامات پر پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئی ہیں،کارکنان نے پولیس کی گاڑی کو بھی آگ لگائی ہے،

  • عورتوں پر تشدد  کے خلاف متحد ہو کر آواز اٹھائیں۔شیری رحمان

    عورتوں پر تشدد کے خلاف متحد ہو کر آواز اٹھائیں۔شیری رحمان

    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، خواتین کے خلاف تشدد صرف ایک فرد کا ذاتی مسئلہ نہیں بلکہ ایک سماجی مسئلہ ہے جو مساوات و انصاف کے بنیادی اصولوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ایک محفوظ اور مساوی معاشرہ تشکیل دینے کے حوالے سے بہت ہی واضع موقف ہے۔ ہم نے ہمیشہ اس مسئلے کے حل کے لیے آگاہی، وکالت، اور قانون سازی کے ذریعے اہم اقدامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں اینٹی آنر کلنگز (کرمنل لاز ترمیمی ایکٹ)، کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ ایکٹ کی منظوری ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ سینیٹ نے چائلڈ میریج ریسٹرینٹ بل کی منظوری دی۔ یہ قوانین پاکستانی معاشرے میں رائج ان سماجی رویوں کو چیلنج کرنے کی اہم کوشش ہیں جو خواتین کے خلاف تشدد کو فروغ دیتے ہیں۔ تاہم یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا۔ گھریلو تشدد، ہراسانی، زبردستی شادی، اور انسانی اسمگلنگ جیسی مختلف اقسام کے صنفی تشدد نے پاکستان میں لاکھوں خواتین کو متاثر کیا ہے۔ ہمیں روایتی رویوں کے خاتمے کے لیے مزید کرنا ہوگا جو خواتین کے خلاف تشدد کو معمول بناتے ہیں۔ آج کے دن میں تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ عورتوں پر تشدد کے خلاف متحد ہو کر آواز اٹھائیں۔ پیپلز پارٹی خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خاتمے کی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

  • پٹھان غیرتمند،ساتھ نہیں چھوڑتے،میرے "میاں” کو لانا ہے،بشریٰ کا کینیٹینر پر خطاب

    پٹھان غیرتمند،ساتھ نہیں چھوڑتے،میرے "میاں” کو لانا ہے،بشریٰ کا کینیٹینر پر خطاب

    پی ٹی آئی کا احتجاجی مارچ آج دوسرے روز اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے،اٹک میں پولیس کی جانب سے رکاوٹوں کی وجہ سے شرکا رکے ہوئے ہیں، علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی مارچ کی قیادت کر رہی ہیں، بشریٰ بی بی نے گزشتہ روز بھی رات گئے کارکنان سے خطاب کیا تھا، آج پھر بشریٰ بی بی نے کارکنان سے خطاب کیا ہے

    بشریٰ بی بی احتجاجی مارچ کی کامیابی کے لئے متحرک ہیں، کارکنان کو چارج کر رہی ہیں، وہیں پارٹی رہنماؤں کو بھی ہدایات دے رہی ہیں، بشریٰ بی بی مارچ کو مکمل طور پر مانیٹر کر رہی ہیں، بشریٰ بی بی کی ٹیم لمحہ بہ لمحہ رپورٹ بشریٰ بی بی کو پیش کر رہی ہے،آج پھر بشریٰ بی بی نے احتجاجی قافلے کے شرکا سے خطاب کیا ہے، بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ آخری سانس تک کھڑی رہوں گی، آپ نے ساتھ دینا ہے، جب تک عمران خان ہمارے پاس نہیں آ جاتے ، احتجاج ختم نہیں کرینگے،آپس کے اختلافات سے پارٹی کا نقصان ہو رہا ہے ، رہنما متحد رہیں ،میرے بچو اور میرے بھائیو، جب تک خان نہیں آئیں گے اس مارچ کو ختم نہیں کرنا، میں کھڑی رہوں گی، آپ لوگوں نے ساتھ دینا ہے،یہ صرف میرے میاں کی بات نہیں ملک کی بات ہے، پٹھان غیرت من قوم ہیں اور آخری دم تک وہ ساتھ نہیں چھوڑتے،

    پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی "وڑ”گیا

    عمران خان کی جانب سے "فائنل کال” پنجاب میں "مس کال” بن گئی

    پی ٹی آئی احتجاج،خیبر پختونخوا سے 12 سو سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں،شرکا کی تعداد

    پی ٹی آئی احتجاج،قیادت بشریٰ بی بی نے سنبھال لی،کینٹینر پر چڑھ گئیں

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ تو آ گئیں، علیمہ خان منظر سے غائب

    اسلام آباد، مظاہرین پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی

    24 نومبردن ختم،لاہورسے نہ قافلہ نکلا نہ کوئی بڑا مظاہرہ

    سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    خود گرفتاریاں دے رہے،پی ٹی آئی قیادت کہیں نظر نہیں آرہی،مصدق ملک

    گاڑیوں میں بیٹھیں،تیز چلیں، خان کو لئے بغیر واپس نہیں آنا، بشریٰ بی بی کا شرکا سے خطاب