Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • علی امین گنڈا پور عہدے سے فارغ،24 نومبر کی کال نیازی کے گلے پڑ گئی

    علی امین گنڈا پور عہدے سے فارغ،24 نومبر کی کال نیازی کے گلے پڑ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں پہلے تقسیم ،پھر بغاوت ہوئی، اب چڑیل خبر لے آئی ہے کہ ریاست کے خلاف بغاوت کرنے والے عمران خان کے اپنے گھر میں بغاوت پھوٹ پڑی ہے، کیا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور فارغ ہونے والا ہے،لندن میں کیا کھچڑی پک رہی ہے، بلاول شہباز شریف سے ناراض کیوں ہے، کیا 24 نومبر سے قبل حکومت کا دھڑن تختہ ہو جائے گا

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اپنے وی لاگ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومت سے ناراض کیوں ہے، کیا حکومتی اتحاد ٹوٹنے جا رہا ہے، بلاول کا اعتراض ہے کہ حکومت کئے گئے وعدے پورے نہیں کر رہی، سوال یہ ہے کہ وعدہ کیا ہے جو پورا نہیں ہوا، شہباز حکومت بنانے کے لئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان جو معاہدہ ہوا، جس وعدے پر عمل نہیں ہوا،بلاول 26 ویں ترمیم کے سلسلہ میں مولانا فضل الرحمان اور دوسرے سٹیک ہولڈر کے ساتھ مذاکرات کر رہے تھے انہی دنوں خبر آئی تھی کہ سپریم کورٹ کے آٹھ ہم خیال ججز نے فل کورٹ میٹنگ کال کی اور انکا خیال تھا کہ اس ترمیم کو منطوری سے قبل ہی اڑا دی جائے،اسی دوران جسٹس منصور علی شاہ کو پیغام دیا گیا کہ حکومت آپ کو ہی چیف جسٹس نامزد کر رہی ہے،پھر فل کورٹ بنانے کا کیا فائدہ، پارلیمنٹ کو اپنا کام کرنے دیں، جسٹس منصور علی شاہ پر اعتماد کا نتیجہ یہ نکلا کہ آٹھ ججز کی میٹنگ بغیر کوئی فیصلہ کئے ختم ہو گئی، یہ پیغام پیپلز پارٹی کی جانب سے بھجوایا گیا تھا اور مولانا فضل الرحمان کی رضامندی بھی شامل تھی،لیکن جب وقت آیا تو حکومت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس بنا دیا، یہی نہیں بلکہ یہ وعدہ بھی ہوا تھا کہ سپریم جوڈیشل کمیشن میں پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد دو ہو گی وہاں پر بھی ایک سیٹ پر ٹرخا دیا گیا بلاول ناراض ہوئے اور اپنی نامزدگی واپس لے لی،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول نے اب کھل کر حکومت پر تنقید کی ہے، اس کی ٹائمنگ بڑی اہم ہے،شہباز شریف اس زعم میں ہیں کہ آئینی بینچ سے مخصوص نشستوں کا فیصلہ آ جائےتو پھر کسی اور کی مدد کی ضرورت نہیں ہو گی،پیپلزپارٹی کی بھی، بلاول کا خیال ہے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ جس ماڈل کے تحت کام کر رہے ہیں وہ عارضی چل سکتا ہے، مستقل نہیں، بلاول کو ججز کی تعیناتی پر بھی اعتراض ہے، نواز شریف لندن میں کچھڑی بنا رہے کہ اب کیا ہو گا، نواز شریف اس ماڈل کو پانچ سال تک چلانے کی کوشش کر رہے ہیں، نواز شریف جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے بغیر وہ نہیں چل سکتے، امریکہ یاترا کے دوران وہ ٹرمپ انتظامیہ کی سن گن لے آئے ہیں، اب صرف آصف زرداری کی عیادت کرنا باقی ہے، جس دن نواز شریف اور زرداری کی ملاقات ہو گی اس دن گلے شکوے دور ہو جائیں گے، ان دونوں سیاسی جماعتوں نے ماضی کے تجربوں سے سیکھ لیا کہ اتحاد میں ہی بقا ہے، یہ اگر نہیں سیکھا تو عمران خان نے،

    مبشر لقمان کامزید کہنا تھا کہ عمران خان نے احتجاج کے لئے کال دینے کے لئے بہن علیمہ خان کا سہارا لیا،قیادت علیمہ خان کو سونپی تو پارٹی رہنماؤں کو اس فیصلے پر بغاوت کی جرات نہ ہوئی تا ہم بشریٰ نے بغاوت کی اور پنجاب کے اراکین کو پشاور بلا کر ذمہ داری سونپی، کسی کو بریانی،کسی کو قیمے والے نان اور کسی کو چندہ جمع کرنے کا کہا، کارکنان تذبذب کا شکار ہیں کہ علیمہ کی سنیں یا پنکی کی، گنڈا پور نے تو علیمہ خان کے ہاتھ پر بیعت کر لی ہے،وکلا گروپ کو کبھی احتجاجی مظاہروں کا شوق نہیں رہا، رؤف حسن، سلمان اکرم راجہ بھی فیصلہ نہیں کر پار ہے کہ علیمہ کا ساتھ دیں یا پنکی پیرنی کا،

    24 نومبر،حکومت نے کچھ کیا تو پورا پاکستان اٹھ کھڑا ہو گا، شیر افضل مروت

    چڑیل کی خوفناک مخبری، خون خرابے کی پلاننگ،عمران کی قسمت میں رسوائی

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • پاکستانی عائلہ مجید پہلی جنوبی ایشیائی، مسلم خاتون اے سی سی اے کی صدر منتخب

    پاکستانی عائلہ مجید پہلی جنوبی ایشیائی، مسلم خاتون اے سی سی اے کی صدر منتخب

    پاکستان کی عائلہ مجید نے تاریخ رقم کر دی ہے، وہ عالمی اکاؤنٹنسی ادارے اے سی سی اے (ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس) کی صدر منتخب ہونے والی پہلی جنوبی ایشیائی اور مسلم خاتون بن گئی ہیں۔

    عائلہ مجید، جو کہ ایک فرم کی سی ای او ہیں جو ڈی کاربونائزیشن، پائیداری، اور توانائی کی منتقلی پر مشاورت فراہم کرتی ہے، اپنے ایک سالہ دورِ صدارت میں اے سی سی اے کے 180 ممالک میں پھیلے 252,500 سے زائد ممبران اور 526,000 مستقبل کے ممبران کی قیادت کریں گی۔ یہ اعلان اے سی سی اے کی ویب سائٹ پر جمعہ کو کیا گیا۔

    عائلہ مجید اس وقت پلینیٹو مڈل ایسٹ اور پلینیٹو پاکستان کی بانی اور سی ای او ہیں۔ انہیں توانائی، ٹرانزیکشن ایڈوائزری، سرمایہ کاری، اور کارپوریٹ گورننس کے شعبوں میں 20 سال سے زیادہ کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ے ایم بی اے اور یونیورسٹی آف لندن سے قانون کی ڈگری رکھتی ہیں۔

    عالیہ مجید نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:”یہ لمحہ میرے لیے بہت معزز اور معنی خیز ہے، نہ صرف میرے لیے بلکہ ان تمام لوگوں کے لیے جو اس کامیابی میں خود کو دیکھتے ہیں۔” ذاتی طور پر، یہ عزم اور نمائندگی کی اہمیت کا ثبوت ہے۔”

    عائلہ نے کہا کہ اکاؤنٹنسی اور فنانس کا پیشہ دنیا بھر میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور بدلتے ہوئے دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے نئے رجحانات اپنا رہا ہے، جیسے کہ پائیداری، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، اور ریگولیٹری تبدیلیاں،”ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ہمارا پیشہ سماجی چیلنجز جیسے کہ ماحولیاتی تبدیلی اور معاشی عدم مساوات کے حل میں اہم کردار ادا کرے۔

    عائلہ مجید نے عالمی تعاون اور شمولیت کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا "میرا وژن ہے کہ اے سی سی اے مثبت تبدیلی کا محرک بنے، مختلف پارٹنرز کے ساتھ کام کرے اور عالمی مسائل جیسے ماحولیاتی اقدامات اور معاشی لچک پر مزید تعاون کرے۔” ہماری مضبوط وکالت کے ذریعے ہم ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کر سکتے ہیں

  • اٹک کے اہل قلم،ادیبوں،شعرا کی  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

    اٹک کے اہل قلم،ادیبوں،شعرا کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

    اٹک کے اہلِ قلم ادیبوں اور شعراء نے سید مونس رضا کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر اٹک اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اٹک سے اہلِ قلم کے لیے ایک ایسی جگہ کے قیام کے لیے ملاقات کی تھی کہ جہاں تمام ادیب ایک جگہ اکٹھے بیٹھ سکیں ، نئے موضوعات اور تخلیقات پر آپس میں مباحثہ کر سکیں ۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھی ہیں نے بلدیہ لائبریری میں اہلِ قلم کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی ۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد نیاز کھوکھر بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ جبکہ بلدیہ اٹک کے قائم مقام چیف آفیسر محمد رضا الٰہی، میونسپل آفیسر فنانس رفیق اور سپرنٹنڈنٹ بلدیہ راجہ زاہد حسین بھی موجود تھے۔ وفد کی قیادت سید مونس رضا نے کی دیگر ارکان میں ملک محسن عباس، پروفیسر نصرت بخاری، طاہر اسیر اور ڈاکٹر شجاع اختر اعوان شامل تھے۔ اس میٹنگ میں بلدیہ کے ایسے مقامات پر غور کیا جہاں ایسی عمارت کی تعمیر ممکن ہو سکے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انیل سعید نے فوری طور پر بلدیہ اٹک کی لائبریری میں شاعروں اور ادیبوں کے مل بیٹھنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا اور پھر متعلقہ جگہوں کا معائنہ کیا۔ اور جلد ہی ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا سے میٹنگ کے حتمی فیصلے کا وعدہ کیا ،سید مونس رضا اور وفد کے دیگر اراکین نے اٹک کے تمام اہل قلم کی طرف سے انیل سعید صاحب کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ مجھے ایک با صلاحیت، جوش و جذبے سے معمور، اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں سے مالا مال نوجوان آفیسر سے مل کر بہت خُوشی ہوئی۔ اور مجھے یقین ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبان اٹک کو کیمبلپور اکادمی ادبیات کا تحفہ ضرور دیں گے۔ ڈسٹرکٹ پبلک سکول اور کیمبلپور اکادمی ادبیات محترم عاطف رضا کو اٹک کی عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رکھیں

  • 46 امریکی اراکین کانگریس کا عمران کی حمایت میں خط،اندرونی معاملات میں مداخلت

    46 امریکی اراکین کانگریس کا عمران کی حمایت میں خط،اندرونی معاملات میں مداخلت

    تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن: "امریکی مداخلت نامنظور” سے "امریکی عدم مداخلت نامنظور” تک کا حیرت انگیز سفر ،طے کر لیا

    امریکی کانگریس کے 46 اراکین نےعمران خان کی حمایت میں ایک اور خط لکھ دیا،عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا، اس سے قبل 60 اراکین جو بائیڈن انتظامیہ کو خط لکھ چکے ہیں جن میں ڈیموکریٹس اور ری پبلکن اراکین دونوں شامل ہیں۔تحریک انصاف کے چند امریکی حمایتیوں نے ایک بار پھر قومی مفاد کو نظرانداز کرتے ہوئے سیاسی مفادات کو ترجیح دی ہے۔ حال ہی میں 46 امریکی کانگریس اراکین نے صدر جو بائیڈن کو ایک خط لکھا ہے، جو مختلف سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ خط میں تحریک انصاف کے لیے امریکی اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی گئی ہے، لیکن پاکستان کے اصل مسائل، جیسے کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم، دہشت گردی، یا معاشی مدد کی ضرورت کا کوئی ذکر نہیں۔اس سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا یہ حمایتی واقعی بااثر ہیں یا کہانی کچھ اور ہے؟

    خط میں پاکستان کے اندرونی معاملات، خاص طور پر انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر زور دیا گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی تحریک انصاف نے "غلامی نامنظور” کے نعرے کے ساتھ امریکی مداخلت کی سخت مخالفت کی تھی۔خط میں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور سفیر کے کردار پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، اور ان کے رویے میں تبدیلی کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔

    ماضی میں عمران خان اور تحریک انصاف نے امریکی سفارت خانے کی سرگرمیوں کے خلاف سخت بیانیہ اپنایا تھا۔ لیکن اب یہی جماعت امریکی مداخلت کی کھل کر درخواست کر رہی ہے، جس سے ان کے بیانیے کی ساکھ پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ اگر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کرنی تھی، تو کشمیری عوام کے حق میں کبھی کوئی خط کیوں نہیں لکھوایا گیا؟کیا تحریک انصاف کے حمایتی صرف اپنی جماعت کے مفاد میں امریکی اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہتے ہیں؟کیا تحریک انصاف کی یہ حکمت عملی سیاسی مفادات کو ترجیح دینے کی واضح مثال نہیں؟

    تحریک انصاف کے حمایتیوں کی یہ پالیسی ان کے اپنے بیانیے سے متصادم ہے۔ "غلامی نامنظور” اور "امریکی مداخلت نامنظور” کے نعروں سے شروع ہونے والا سفر اب "امریکی عدم مداخلت نامنظور” کے مطالبے تک پہنچ چکا ہے۔ یہ رویہ نہ صرف تحریک انصاف کی پالیسیوں کی غیر مستقل مزاجی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ان کی سیاسی حکمت عملی پر بھی کئی سوالات کھڑے کرتا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آمنہ امان کہتی ہیں کہ امریکی کانگریس کے 46 اراکین کا صدر بائیڈن کو عمران خان کی رہائی کے لیے خط لکھنا غیر ملکی مداخلت کی دعوت دینا ہے۔ اس کے پیچھے صیہونی اور بھارتی لابی کی مشترکہ کوشش واضح طور پر جھلکتی ہے۔ ان میں سے اکثر اراکین جیسا کے بریڈشرمن اسرائیلی لابی اے آئی پی اے سی اور ہاؤس انڈیا کاکس کے ساتھ وابستہ ہیں، جو امریکہ کے اندر مخصوص ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہیں۔ یہ عناصر پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کے ذریعے ایک ایسے رہنما کو اقتدار میں واپس لانے کے خواہاں ہیں جو ان کے مفادات کو پورا کر سکے۔ ان کوششوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لابیز پاکستانی خودمختاری کو پس پشت ڈال کر اپنے سیاسی اور جغرافیائی عزائم کو تقویت دینا چاہتی ہیں۔ یہ رویہ نہ صرف پاکستان کے داخلی معاملات میں غیر ضروری مداخلت ہے بلکہ خطے میں طاقت کے توازن کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی ہے۔ہاؤس انڈیا کاکس کا چیئرمین روکھنہ عمران خان کا قریبی دوست ہے جو اس کی رہائی کے لیے کافی سرگرم ہے

    https://twitter.com/Amna__Aman/status/1857760712531062893

    امریکی کانگریس اراکین کا عمران کی رہائی بارے خط،پاکستانی اراکین پارلیمنٹ بھی متحرک

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    جمائما گولڈ اسمتھ کا عمران خان کے بارے بیان،خواجہ آصف کا شدید ردعمل

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

    ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    اسرائیل کی عمران خان سے امیدیں ،گولڈسمتھ خاندان کااہم کردار

    اسرائیلی پیسہ استعمال کرکے عمران خان کورہاکرانےکی کوشش ہورہی ،شرجیل میمن
    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مریکی ارکان کانگریس سے خط لکھوانا گولڈ اسمتھ فیملی کی ہی کارستانی ہے ، اسرائیلی پیسہ استعمال کرکے عمران خان کورہاکرانےکی کوشش ہورہی ہے،ارکان کانگریس سےبائیڈن کو خط کس نے لکھوایا اور کیا مقصد ہے سب جانتےہیں ، کیاامریکی ارکان کانگریس نےفلسطین اورکشمیرکی صورتحال پرکبھی خط لکھا؟ امریکا میں لابسٹ کو ہائر کیاگیاہےتاکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےدباؤڈالاجائے، پاکستان میں پی ٹی آئی کی فنڈنگ کے کروڑوں امریکا میں لابسٹ پرخرچ ہورہےہیں، عالمی لابسٹ کو ہائرکیا جارہا ہےتاکہ پاکستان کے اندرونی معاملےمیں مداخلت کریں،پی ٹی آئی کاایک ہی ایجنڈاہےکہ حکومت پر دباؤ ڈال کر بانی کو رہا کرائیں، عدم اعتماد کےوقت پی ٹی آئی کہتی تھی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور ہم غلام نہیں ، پی ٹی آئی نے امریکا پرہی اپنی حکومت گرانے کی سازش کاالزام لگایا تھا اور آج پی ٹی آئی لابسٹ کےذریعے اُس ہی امریکی حکومت کوخط لکھوا رہی ہے، امریکی ارکان کانگریس سے خط لکھوانا گولڈ اسمتھ فیملی کی ہی کارستانی ہے، گولڈ اسمتھ فیملی اسرائیل کی لابسٹ ہے،بانی پی ٹی آئی پاکستان میں اسرائیل کا اثاثہ ہے، اسرائیلی جریدوں میں آرٹیکلز ہیں کہ پاکستان میں بانی ہی اسرائیل کو سوٹ کرتا ہے، خط وہ لکھوا رہے ہیں جن کا ایجنڈا ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے، ڈاکٹر اسرار نے 20، 25سال پہلے ہی بانی پی ٹی آئی سےمتعلق بتا دیاتھا۔ اسرائیلی پیسہ استعمال کرکے بانی کو رہا کرانے کی کوشش ہورہی ہے، بانی اپنے دور میں سیاسی مخالفین کےخلاف نیب کو استعمال کرتےتھے،اس وقت خط کہاں تھے؟ اگریہ پاکستانی لابسٹ ہوتے تو کیا کشمیرکیلئے کبھی خط نہیں لکھواتے؟ پی ٹی آئی بانی کی رہائی کےون پوائنٹ ایجنڈےکیلئے ہر حد تک جائے گی، بانی پی ٹی آئی پاکستان میں اسرائیل کا اسٹرٹیجک اثاثہ ہے، بانی کی رہائی کیلئےپی ٹی آئی کی طرف سے حیران کن چیزیں ابھی مزیدسامنےآئیں گی۔

    امریکی ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے سیاسی نظام اورعدلیہ کی خودمختاری کو چیلنج کرتا ہے،شیری رحمان
    پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے داخلی معاملات میں واضح مداخلت ہے ،ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط حقیقی آزادی کے بیانیے کے تابوت میں ایک اور کیل ہے، کسی بھی دوسرے ملک کے سیاسی و قانونی معاملات میں مداخلت عالمی اصولوں کے خلاف ہے،امریکی ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے سیاسی نظام اورعدلیہ کی خودمختاری کو چیلنج کرتا ہے، کسی دوسرے ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کو جائز سمجھنا خطرناک مثال قائم کرتا ہے،پی ٹی آئی کی امریکا میں پاکستان کے خلاف لابنگ کی کوششیں بھی قابل مذمت ہیں، یہ وہی سیاسی جماعت ہے جو ماضی میں امریکی مداخلت پر بیانیہ بناکرسیاست کرتی رہی، پی ٹی آئی کی جانب سے خود اسی طرح کی مداخلت کا سہارا لینا دہرا معیار ہے۔صدر آصف علی زرداری نے 12 سال جیل میں گزارے، انہوں نے کبھی بیرونی لابی فرمز کو ایسی درخواستیں لکھنے کے لیے استعمال نہیں کیا، ملکی سیاسی جماعتیں مسائل، قانونی جدوجہد کے لیے ملکی اداروں پر ہی اعتماد رکھتی ہیں۔

  • سنبھلتی معیشت پی ٹی آئی کو نہ”بھائی”عمران خان کی ایک بار پھر انتشار کی کوشش

    سنبھلتی معیشت پی ٹی آئی کو نہ”بھائی”عمران خان کی ایک بار پھر انتشار کی کوشش

    پاکستان بڑی مشکل سے سنبھلا ہے، لیکن ایک بار پھر انتشار کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ عمران خان، جنہیں ماضی میں بھی اسلام آباد کو سیاسی تجربات کا مرکز بنانے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا، اب 190 ملین پاؤنڈ کیس اور 9 مئی کیس کے آخری مراحل میں داخل ہونے پر شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ انہوں نے اپنی جماعت کے باقی ماندہ افراد کو قربانی کا بکرا بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    پشاور میں بشریٰ بی بی کی ارکان اسمبلی کو دھمکیاں، جس میں انہوں نے کہا کہ ہزاروں افراد کو انتشار کے لئے نہیں لے کر آئیں گےتو پارٹی میں جگہ نہیں ہو گی،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شدید مایوسی اور پریشانی کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ واضح ہو چکا ہے کہ ان کی جماعت جھوٹے پراپیگنڈے، دھمکیوں، اور مالی وسائل کے ذریعے عوام کو مشتعل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ان کے غیر ملکی مفادات پورے ہو سکیں۔

    عمران خان کے وہ بیانات جن میں انہوں نے ملک کی تباہی کو اپنے اقتدار سے مشروط کیا، ان کے عزائم کی عکاسی کرتے ہیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے لاکھوں شہری بارہا ان کی اقتدار کی خواہش کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ حکومتی اقدامات، جیسے کنٹینرز لگا کر راستے بند کرنا اور موبائل سروس معطل کرنا، شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ناگزیر ہو چکے ہیں۔اس دوران عام آدمی کے مسائل جیسے روزگار، بیماروں کی ہسپتال تک رسائی، اور اشیائے خوراک کی ترسیل بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ اگر 24 نومبر کے قریب بھی ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو ذمہ دار وہی لوگ ہوں گے، جو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے عوام کو مشکلات میں ڈال رہے ہیں۔اور حکومت کو انتہائی اقدام پر مجبور کرتے ہیں، 24 نومبر کے قریب حکومت انتشاریوں کو روکنے کے لیے ممکنہ اقدامات کرے گی، شہریوں کو آنے والی مشکلات کا ذمہ دار اڈیالہ میں قید مجرم عمران خان اور اسکے ملکی اور غیر ملکی سرپرست ہوں گی

    بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

    ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

    ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

    مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

  • بھارتی بحریہ نے 700 کلو منشیات ضبط کر لی،آٹھ ایرانی شہری گرفتار

    بھارتی بحریہ نے 700 کلو منشیات ضبط کر لی،آٹھ ایرانی شہری گرفتار

    گجرات: بھارتی بحریہ اور این سی بی نے بین الاقوامی منشیات کارٹل کی کشتی سے 700 کلو میتھامفیٹامین ضبط کرلی

    بھارت میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف ایک اہم کامیابی میں، بھارتی حکام نے گجرات میں کام کرنے والے ایک بین الاقوامی منشیات کارٹل سے تقریباً 700 کلو میتھامفیٹامین ضبط کی ہے۔این سی بی، بھارتی بحریہ، اور اے ٹی ایس گجرات پولیس کے مشترکہ آپریشن میں، ایک غیر رجسٹرڈ کشتی کو بھارتی پانیوں میں روکا گیا جس پر یہ منشیات موجود تھیں۔ کشتی پر موجود آٹھ غیر ملکی افراد جن کے پاس کوئی شناختی دستاویزات نہیں تھیں، نے خود کو ایرانی بتایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل انٹیلیجنس معلومات کے نتیجے میں یہ اطلاع ملی کہ ایک غیر رجسٹرڈ کشتی منشیات لے کر بھارتی پانیوں میں داخل ہوگی۔ اس اطلاع پر آپریشن "ساگر منتھن-4” شروع کیا گیا، جس میں بھارتی بحریہ نے اپنے بحری گشت کے وسائل استعمال کرتے ہوئے کشتی کی نشاندہی اور روک تھام کی، جس کے نتیجے میں 15 نومبر کو یہ کامیابی حاصل ہوئی۔منشیات کارٹل کے نیٹ ورک کو سمجھنے اور ان کے تعلقات کا پتا لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جس میں غیر ملکی اداروں سے مدد لی جا رہی ہے۔

    آپریشن "ساگر منتھن” این سی بی نے رواں سال کے آغاز میں بھارتی بحریہ، کوسٹ گارڈ، اور گجرات پولیس کے تعاون سے شروع کیا تھا تاکہ سمندری راستے سے منشیات کی اسمگلنگ کے خطرے سے نمٹا جا سکے۔این سی بی، بحریہ، اور کوسٹ گارڈ کے تعاون سے اب تک 3400 کلو مختلف اقسام کی منشیات ضبط کی جا چکی ہیں، اور 11 ایرانی اور 14 پاکستانی شہری گرفتار ہو چکے ہیں، جو مقدمات کے منتظر جیل میں ہیں۔

  • خارجی نور ولی محسود کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب

    خارجی نور ولی محسود کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب

    خارجی نور ولی محسود کا چھپ کر پاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوراج کا سرغنہ خارجی نور ولی چھپ کر پاکستان آنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ خارجی نور ولی شوال کی جانب سے پاکستان میں چھپ کر داخل ہو کر ایک ویڈیو ریکارڈ کرائے گا،ویڈیو ریکارڈ کرانے کا مقصد یہ بتانا ہوگا کہ وہ پاکستان میں ہے جبکہ ویڈیو کو ریلیز اس وقت کیا جائیگا جب وہ افغانستان واپس بھاگ چکا ہو گا۔ یہ بات بھی خارج از امکان نہیں کے وہ افغاستان میں ہی ویڈیو ریکارڈ کروا کر اسے پاکستان میں ہونے کا دعویٰ کر دے۔

    اس سے قبل 13 نومبر 2024 کو خارجی نور ولی کی آڈیو لیک منظر عام پر آئی جس میں وہ نچلے درجے کے دہشتگردوں کو واپس نہ آنے کی دھمکی دے رہا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 اور 14 نومبر کی درمیانی شب خارجی نور ولی اور حاجی گل بہادر گروپ کی آپس کی لڑائی میں خودکش حملےمیں 5 دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے تھے۔

    دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ خارجی نور ولی کا پاکستان میں چھپ کر داخل ہونا بھی گزشتہ پے درپے واقعات میں ناکامی کی وجہ سے دوسرے دہشت گردوں کی طرف سے آنے والے پریشر کا شاخسانہ لگتی ہے۔ سیکورٹی فورسز کی فتنۃ الخوراج کیخلاف کامیاب کارروائیوں نے خارجی نور ولی کو حواس باختہ کردیا ہے۔ پاک فوج کے روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسٹڈ آپریشنز نےفتنۃ الخوراج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان نقصانات کی بدولت فتنتہ الخوارج کی صفوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ خوارج کی بڑی تعداد خارجی نور ولی محسود کی نا اہلی سے متنفر ہو چکی ہے۔ اس کا واضح ثبوت خوراج کےسرغنہ نورولی محسود کی آڈیو لیک ہےجس میں وہ دہشتگردوں کو واپس نہ آنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

    دفاعی ماہرین کے مطابق نور ولی محسود کا پاکستان میں دراندازی کرکے ویڈیو پیغام ریکارڈ کرانے کا مقصد اندرونی اختلافات کو چھپانا ہے۔ نچلے درجے کے دہشت گرد فتنہ الخوارج کی افغاستان میں عیاشی کرتی قیادت سے متنفر ہو چکے ہیں۔ خارجی نور ولی محسود کی یہ کوشش بے سود رہے گی کیونکہ اب نچلی سطح کے خارجیوں پر انکی قیادت کی حقیقت واضح ہوچکی ہے

    فتنہ الخوارج ،انسانیت کے دشمن

    پاکستان سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں،فتنتہ الخوارج کےخارجی نورولی کی آڈیو لیک

    آخری خارجی کی موجودگی تک ان کا پیچھا کرتے رہیں گے،جوانوں کا عزم

    بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

    ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

    ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

    مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

  • سعودی عرب بھیک مانگنے جانے والا 9 رکنی گروہ گرفتار

    سعودی عرب بھیک مانگنے جانے والا 9 رکنی گروہ گرفتار

    ملتان: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملتان ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے 9 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا، جن پر بیرون ملک بھیک مانگنے کا الزام تھا۔

    گرفتار افراد میں 2 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں۔ملزمان سعودی عرب میں عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے کی نیت سے جا رہے تھے۔گرفتار ہونے والوں میں خیرات علی، محمد پرویز، کنیز بی بی، فائز مائی، کلثوم مائی، آسیہ بی بی، الفت بی بی، نائلہ، اور شازیہ شامل ہیں۔ملزمان کا تعلق لیہ، بھکر، ملتان اور سرگودھا کے مختلف علاقوں سے بتایا گیا ہے۔ملزمان نے فلائٹ نمبر SV801 کے ذریعے سعودی عرب جانے کی کوشش کی۔ان کے پاس نہ ہوٹل بکنگ تھی اور نہ ہی عمرے کے اخراجات کے حوالے سے تسلی بخش جواب دے سکے۔

    ایف آئی اے کی ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزمان پہلے بھی سعودی عرب جا چکے ہیں اور گداگری میں ملوث رہے ہیں۔ملزمان عمرے کے قواعد و ضوابط کے بارے میں بھی مطمئن جواب دینے میں ناکام رہے۔گرفتار افراد کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کیے جائیں گے

    حکام کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو ٹریول ہسٹری کی بنیاد پر اجازت دی جائے۔تمام عمرہ مسافروں کی مکمل اسکریننگ اور پروفائلنگ کو یقینی بنایا جائے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مسافروں کے سامان کی چیکنگ سخت کی جائے۔بیرون ممالک گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔ملک بھر کے ائیرپورٹس پر ایف آئی اے کی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

  • یوٹیلٹی سٹور پر ایک سابق وزیر کے 3 ہزار ملازمین بھرتی ہونے کا انکشاف

    یوٹیلٹی سٹور پر ایک سابق وزیر کے 3 ہزار ملازمین بھرتی ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد (محمد اویس)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار میں وفاقی وزیر رانا تنویر نے انکشاف کیا ہے کہ دیپالپور تحصیل سے ایک وزیر(منظور وٹو)تھے انہوں نے اپنے تحصیل کے 3ہزار ملازمین یوٹیلیٹی سٹورز میں بھرتی کئے ہوئے ہیں ان کا اب فون آتا ہے کہ ان ملازمین کو خیال رکھنا ہے،یوٹیلیٹی سٹور کے 5ہزار مستقل ملازمین کو نہیں نکالاجائے گا یوٹیلیٹی سٹورز کی 15ارب روپے کی لیبلٹی ہے گذشتہ سال 60ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے ۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کا اجلاس چیئرمین عون عباس کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر سیف اللہ نیازی اور سینیٹر دنیش کمار شریک ہوئے ۔اجلاس میں وزیر صنعت وپیداور رانا تنویر ایڈیشنل سیکرٹری آصف سعید خان اور جنرل منیجر ای ڈی بی شریک ہوئے ۔وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہاکہ آج ایوان اور کمیٹی کی وہ عزت نہیں ہے جو جب میں پہلی بار ایم این اے بن کر آیا اس وقت تھی سیکرٹری اس وقت ایوان میں ہوتا تھا کابینہ کی بھی وہ عزت نہیں رہی ہے ۔رائٹ سائزنگ پر حکومت نے کافی کام کیا ہے جس اداروں کی یوٹیلٹی نہیں ہے ان کو بند کررہے ہیں اس پر فائنل سٹیج پر چلے گئے ہیں کابینہ نے بھی اس کی منظوری دےدی ہے ۔

    ایڈیشنل سیکرٹری نے کمیٹی کو ایس ای اوز کی رائٹ سائزنگ پر بریفنگ دی 6سے 7اداروں کی ضرورت ہے ان کی رائٹ سائزنگ نہیں کرسکتے ہیں ۔29ادارے وزارت کے ساتھ منسلک ہیں ۔وزیر رانا تنویر نے کہاکہ سیکشن 42کے تحت قائم کمپنیوں کی بھی کابینہ نے نجکاری کا فیصلہ کیا جس کی ہم نے مخالفت کی ہے ۔حکام نے بتایا کہ پاکستان انجینئرنگ کمپنی، ریپبلک موٹرز لمیٹڈ،سندھ انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ ،مروکو انڈسٹریز لمیٹڈ،سٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی نجکاری ہونی ہے ۔رانا تنویر نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر 60ارب کی سبسڈی گذشتہ سال دی گئی ہے یوٹیلیٹی سٹورز کی 15 ارب روپے کی لیبلٹی ہے جبکہ یہ نجکاری لسٹ پر ہے 19سو یوٹیلٹی سٹورز فائدے میں ہیں کل 29سو یوٹیلیٹی ہیں۔ جبکہ 11سو فرنچائز ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹور کے کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا. اس کی فیز ٹو میں نجکاری ہوگی ابھی پی آئی اے اور ائیرپورٹ کی نجکاری پھنسی ہوئی ہے۔یوٹیلٹی سٹور کے 11ہزار ملازمین ہیں ۔ ان میں سے 5ہزار ملازمین جو مستقل ہیں ان کو کسی صورت نہیں نکالا جائے گا ۔ دیپالپور تحصیل سے ایک وزیر تھے انہوں نے اپنے تحصیل کے 3ہزار ملازمین یوٹیلیٹی سٹورز میں بھرتی کئے ہوئے ہیں ان کا اب فون آتا ہے کہ ان ملازمین کو خیال رکھا ہے. نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کی نجکاری کی میں نے مخالفت کی ہے ۔سیف اللہ نیازی نے سولرلائزیشن کے خلاف خبریں آرہی ہیں ۔ وفاقی وزیز رانا تنویر نے کہاکہ آئی ایم ایف نے کہاہے کہ سولرلائزیشن پر زیادہ نہ جائیں وزارت پاور بھی اس کی مخالفت کررہی ہے وزیراعظم سولرلائزیشن کے حق میں ہیں آئی ایم ایف نے بھی اس پر تحفظات ہیں

  • ٹرمپ کو قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ایران

    ٹرمپ کو قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ایران

    ایران نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ایران نے یہ موقف جو بائیڈن انتظامیہ کو بھی ایک خط کے ذریعے پہنچایا تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے اپنے خط میں یقین دہانی کرائی کہ وہ ٹرمپ کے قتل کی کسی بھی سازش میں ملوث نہیں ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، بائیڈن انتظامیہ نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی کسی بھی کوشش کو جنگ کا اعلان تصور کیا جائے گا۔امریکی حکام نے ایک افغان شہری کو گرفتار کیا ہے، جس پر الزام ہے کہ وہ ٹرمپ کے قتل کی مبینہ منصوبہ بندی میں ملوث تھا اور اس کا تعلق ایرانی پاسداران انقلاب سے تھا۔امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم فرہاد شاکری کو پاسداران انقلاب نے اس کام کے لیے منتخب کیا تھا، اور وہ ماضی میں کافی عرصہ تہران میں بھی مقیم رہ چکا ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر ماضی میں دو بار قاتلانہ حملے کی کوشش کی جا چکی ہے، جن میں ایک واقعہ پنسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران پیش آیا، جس میں ٹرمپ بال بال بچ گئے تھے، اور گولی ان کے کان کے قریب سے گزر گئی تھی۔