Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ملکی استحکام اور معاشی ترقی  امن سے وابستہ ہے،احسن اقبال

    ملکی استحکام اور معاشی ترقی امن سے وابستہ ہے،احسن اقبال

    اسلام آباد:وفاقی وزیراحسن اقبال نےتقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل کوبہتر بنانے کیلئے منصوبہ بندی ضروری ہے،

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2017میں لوڈشیڈنگ اوردہشت گردی کامکمل خاتمہ کیا گیا،مسلم لیگ ن کے دورمیں ملکی معیشت تیزی سےترقی کررہی تھی،2013سے2018تک ترقیاتی منصوبوں پرخصوصی توجہ دی گئی، 2018کےبعدترقیاتی بجٹ میں تیزی سےکمی ہوئی،پی ٹی آئی کےدورمیں ملک کی ترقی کاپہیہ روکاگیا،پالیسیوں کےتسلسل کےبغیرپائیدار ترقی ممکن نہیں ہے،درست فیصلوں اور پالیسیوں سے ہی اپنی تقدیربدل سکتے ہیں،سرمایہ کاروں کاپاکستان پراعتمادبڑھ رہاہے،شرح نموبہترہورہی ہے،حکومتی اقدامات سےمعیشت درست سمت میں گامزن ہے،سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہے،تعلیم سےمحروم بچوں کوسکول میں لانے کیلئے اقدامات کرناہوں گے،ملکی استحکام اور معاشی ترقی امن سے وابستہ ہے

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاک چین مستحکم تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے حالیہ دورۂ پاکستان میں چینی وزیراعظم کی تشریف آوری کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ باہمی منصوبوں کی مؤثر عملداری کو یقینی بنانے کے لیے جامع نظام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، “متعلقہ وزارتیں ان اتفاق رائے کی مؤثر عملداری کے لیے اپنی حکمت عملی تیار کر رہی ہیں جو دونوں ملکوں کی قیادت نے حالیہ دورے کے دوران طے کیے تھے تاکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کو کامیاب بنایا جا سکے اور چینی ماہرین کی تجاویز پر عمل درآمد ہو سکے۔”

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • پی آئی اے کا 2010 سے 2020 تک آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف

    پی آئی اے کا 2010 سے 2020 تک آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف

    قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے کا 2010 سے 2020 تک آڈٹ ہی نہیں ہوا،کمیٹی نے دس سال آڈٹ نہ کرانے کا تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ رمیش لال نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں کہا کہ سابق وفاقی وزیرسرورخان نے ادارے کا بیڑہ غرق کیا، دنیا میں بدنام کیا

    نوابزادہ افتخاراحمد بابرکی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس ہوا۔ منزہ حسن نے پی آئی اے کے بحرین اوربرمنگھم میں دوافسران پر الزامات کا معاملہ اٹھایا،سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ کہ اویس کنٹری مینیجر کوواپس بلا لیا ہے، رکن کمیٹی ڈاکٹردرشن نے پی آئی اے کے بندروٹس کھولنے سے متعلق سوال کیا تو سیکرٹری ایوی ایشن نےکہاکہ ایاسا ریگولیٹری رجیم سے مطمئن ہیں پابندی اگلے چند مہینوں میں اٹھ جائے گی۔

    قائمہ کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کا دس سال آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف ہوا، تو مہرین رزاق بھٹونےکہا کہ دس سال آڈٹ نہیں ہوا، کون ذمہ دارہے؟ رمیش لال نےکہا کہ دس سال آڈٹ کیوں نہیں ہوا وجہ کیا تھی؟ سیکرٹری ایوی ایشن نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں دس سال آڈٹ نہ ہونے کی تصدیق کی اور کہاکہ پی ٹی آئی کا گزشتہ چارسال میں دو بار آڈٹ کرایا ہے، رکن کمیٹی منزہ حسن نےپوچھاکہ ان دس سالوں میں پی آئی اے کا کوئی جہاز کریش نہیں ہوا؟ سیکرٹری ایوی ایشن نے کہا کہ چارحادثات ہوئے کمیٹی نے دس سال آڈٹ نہ کرانے کے معاملے کا تفصیلی جواب طلب کرلیا

    سی ای اونے بتایا کہ پی آئی اے کے پاس 10جہاز320 اوردو اے ٹی آرز ہیں، کورونا کے وقت بارہ 777 جہازتھے، اب پانچ جہازفعال ہیں حج سے پہلے سات 777 جہاز فعال ہو جائیں گے ،رکن کمیٹی رمیش لال نے کہاکہ سابق وزیر سرور خان نے پی آئی اے کا بیڑہ غرق کیا، دنیا میں بدنام کیاجب تک ادارے میں کالی بھیڑیں بیٹھی ہیں، پی آئی اے ترقی نہیں کرسکتا،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ 2022 میں قومی اسمبلی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام شہید بے نظیربھٹوکے نام پررکھنے کی قرارداد مںظور کی تھی سیکرٹری ایوی ایشن نے کہاکہ نام کابینہ ڈویژن کے ذریعے تبدیل ہوتا ہے، مہرین رزاق بھٹو نے وزیراعظم کو خط لکھنا کی تجویز دی۔

    پی آئی اے کی نجکاری،سوا کھرب روپے سے زائد کی پیشکش آ گئی

    چندہ ڈالیں گے لیکن پی آئی اے خریدیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    بشریٰ کا رونا اچھی حکمت عملی،گنڈا پور”نمونہ” پی آئی اے نہیں خرید رہے،عظمیٰ بخاری

    پی آئی اے کی بجائے اپنے فلیٹس بیچیں، شیخ رشید

    اسلام آباد ایئر پورٹ نواز شریف کے قریبی دوست کو دیا جا رہا، مبشر لقمان

    پی آئی اے نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟سعد نذیر کا کھرا سچ میں جواب

    پی آئی اے نجکاری،خیبر پختونخوا حکومت کی بولی کا حصہ بننے کی خواہش

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا آڈٹ نہ ہونا ایک سنگین مسئلہ ہے جو ادارے کی مالی شفافیت اور کارکردگی کے بارے میں اہم سوالات اٹھاتا ہے۔ 2010 سے 2020 تک کے عرصے میں پی آئی اے کو کافی مشکلات کا سامنا رہا، اور اس دوران قومی ایئرلائن کے حکام نے متعدد مالیاتی بحرانوں، بدانتظامیوں اور بے ضابطگیوں کا سامنا کیا۔ اگرچہ پی آئی اے کا آڈٹ نہ ہونے کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ ادارے کی مالی صحت اور اخراجات کی نگرانی نہیں کی گئی، لیکن اس کا ایک اور پہلو یہ بھی ہے کہ اس سے ادارے کی مالی بدعنوانیوں کا پردہ بھی اٹھا سکتا ہے جو عوام سے چھپی رہی ہیں۔آڈٹ نہ ہونے کی صورت میں یہ ضروری ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے پی آئی اے کی مالی صورتحال کا جائزہ لیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ کتنی رقم غیر ضروری طور پر ضائع ہوئی اور کہاں کہاں بدعنوانی یا غفلت ہوئی۔ آڈٹ ایک اہم عمل ہے جس کے ذریعے نہ صرف مالی بے ضابطگیاں سامنے آتی ہیں بلکہ اس سے ادارے کی مجموعی کارکردگی میں بھی بہتری لائی جا سکتی ہے۔

    پی آئی اے کی بہتر کارکردگی اور مالی استحکام کے لئے ضروری ہے کہ اس کے آڈٹس کو وقت پر مکمل کیا جائے، تاکہ عوامی پیسہ ضائع ہونے سے بچایا جا سکے اور اس ادارے کی غیر معمولی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے معاملات کو بہتر بنایا جا سکے۔یہ واقعہ حکومت اور متعلقہ حکام کے لیے ایک سنجیدہ انتباہ ہے کہ وہ پی آئی اے جیسے اہم قومی ادارے کی مالی نگرانی کو مضبوط کریں، تاکہ عوام کے اعتماد کو بحال کیا جا سکے اور اس ادارے کی بحالی کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔

  • قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی، کوٹہ سسٹم میں توسیع کا بل واپس

    قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی، کوٹہ سسٹم میں توسیع کا بل واپس

    اسلام آباد (محمد اویس) ایم کیو ایم کا دباؤ کام کرگیا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نے کوٹہ سسٹم میں توسیع کاکمیٹی سے پاس ہونے والے آئینی بل ہی واپس لے لیا،چیئرمین کمیٹی نے ارکان کو آگاہ کیاکہ بل کی منظوری کے دوران گنتی غلط ہوئی تھی. بل کی منظوری واپس لینے پر بل کی محرک عالیہ کامران نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی منظور ہونے والے بل کو واپس نہیں لے سکتی ہے سب مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے بعد کیا گیا ۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا چیئرمین محمود بشیر ورک کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔جے یو آئی ف کی رکن عالیہ کامران نے کمیٹی کے منٹس پر شدید اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہاکہ 27 ستمبر کی میٹنگ میں آرٹیکل 27 کا بل پاس ہوگیا، ابھی تک اسمبلی کی ویب سائٹ پر پریس ریلیز موجود ہے، کہا گیا کہ میں نے اشارہ کیا کہ ووٹوں کی اتنی تعداد ہے، کیا میں نے ووٹ گنتی ہوتے ہیں؟ یہ میرا کام ہے؟ مصطفی کمال پریس کانفرنس کرتے ہیں اور کہتے ہیں کوٹے کے خلاف ہیں، دو دن کے بعد ایک پریس کانفرنس کے بعد سب کو خیال جاتا ہے کوٹہ سسٹم کو ختم کریں، یہ ساری رولز اینڈ ریگولیشن کی خلاف ورزی ہے، حسان صابر نے کہاکہ مصطفیٰ کمال نے تین چار دن بعد پریس کانفرنس کی ہے، نوید قمر نے کہاکہ ایک دفعہ بل پاس ہونے کے بعد کسی کو اعتراض ہے تو وہ کوئی بل پیش کرسکتے ہیں، ایوان میں بھی یہ بل دو تہائی اکثریت سے پاس ہونا ہے، وہ وہاں بھی مخالفت کر سکتے ہیں،

    چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ 12 ممبرز کی تعداد کو چھ سات نہیں کر سکتے، اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو اس کو ماننا چاہئے، عالیہ کامران نے کہاکہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ آپ سات بندے نہ گن سکیں، کوئی بھی معاملہ ہم اسپیکر کی اجازت کے بغیر اوپن نہیں کرسکتے، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ میں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ گنتی غلط ہوئی ہے،
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ اس کو ابھی ڈیفر کیا جائے اور اسپیکر سیکرٹریٹ کو بھیجا جائے، چیئرمین کمیٹی نے معاملے کو موخر کردیا

    نیب ترمیمی بل وفاقی وزیر اعظم نذیرتارڑ کی درخواست پر موخر کر دیا گیا۔نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن ترمیمی بل کمیٹی نے منظور کر لیا

    ہماری آبادی بڑھ گئی،اقلیتوں کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے،مطالبہ آ گیا
    نوید عامر جیوا کی جانب سے پیش کردہ آئینی ترمیمی بل 2024 زیر غور آیا نوید عامر جیوا نے کہاکہ اقلیتوں کی نشستوں کو ڈبل کیا جائے، یہ اقلیتوں کا دیرینہ مطالبہ ہے، ہماری آبادی بڑھ گئی ہے، نمائندگی اتنی کی اتنی ہی ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کمیٹی کو بتایا کہ صوبوں سے بھی رائے لی جائے،خیبرپختونخوا نے اضافے کی مخالفت کی ہے،صوبوں کی نشستیں بھی بڑھنی ہے، ان کے کمنٹس آجائیں تو اس بل کو لگایا جائے کتنا اضافہ ہونا ہے اس کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، نوید قمر نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر اس پر کوئی اتفاق رائے بنانے کی کوشش کریں، عالیہ کامران نے کہاکہ اس معاملے کو تمام جماعتوں کے سامنے لے کے جائیں،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ہم صوبوں کی رائے کا انتظار کرتے ہیں، کمیٹی نے بل آئندہ کے لئے موخر کرد

  • 26 ویں آئینی ترمیم، سود ختم کرنے کے قانون پر عمل کیسے ہوگا؟ فاروق ایچ نائیک

    26 ویں آئینی ترمیم، سود ختم کرنے کے قانون پر عمل کیسے ہوگا؟ فاروق ایچ نائیک

    سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ اسلامی بینکاری سے متعلق پاکستان میں کافی کنفیوژن ہے، اسلامی بینکاری سےمتعلق اسلامی اسکالرز کی رائے لی جائے۔

    سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں سود کو ختم کرنےکا قانون بنایا گیا ہے، جنوری 2028ء میں سود کو ختم کرنے کا قانون بنا دیا گیا ہے، 2028ء اتنا دور نہیں، قانون پر عمل درآمد کیسے ہو گا، پاکستان کے بین الاقوامی مالیاتی تعلقات ہیں، پاکستان عالمی بینک اور آئی ایم ایف سے سود پر قرض لیتا ہے، اسلامک بینکنگ اور روایتی بینکاری میں کیا فرق ہے؟اسلامی بینکاری میں مارک اپ لیا جا رہا ہے، قرآن پاک میں ربا کو حرام قرار دیا گیا ہے۔

    ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ اسلامی بینکاری میں مارک اپ کی اجازت دی گئی ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی بینکاری آدھا تیتر آدھا بٹیر ہے۔ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ اسلامی بنکاری کے حوالے سے کئی بینکس کام کررہے ہیں، سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ میں نے سود کے خاتمے کے حوالے سے تقریر کی اور مجھ پر سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی،میں نے سورۃ البقرہ کا حوالہ دیا اور کہا کہ ایک غیر مسلم سود کے خلاف تقریر کررہا ہے، کمیٹی نے سود کے خاتمے اور اسلامی بنکاری کے حوالے سے الگ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • بلوچستان،دکی میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ،3 مزدور لاپتہ

    بلوچستان،دکی میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ،3 مزدور لاپتہ

    بلوچستان کے ضلع دکی میں نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ کی ہے

    فائرنگ کے واقعہ کے بعددکی میں زیرتعمیر ڈسٹرکٹ کمپلیکس کےقریب کرش پلانٹ سے 3مزدورلاپتہ ہو گئے،حملہ آوروں نے کیمپ پر مشینری بھی جلادی ،کرش پلانٹ کیمپ دکی سے چمالنگ روڈبنانےوالی کمپنی کاہے۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد مزدوروں کے کیمپ اور جنریٹر کو جلا دیا،لاپتہ 3 مزدوروں کو تلاش کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 20 کان کن جاں بحق ہو گئے تھے۔

  • انا کو ایک طرف رکھ کر کرکٹ کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں۔شاہد آفریدی

    انا کو ایک طرف رکھ کر کرکٹ کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں۔شاہد آفریدی

    پاکستان کے قومی کھلاڑی شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ ایک نازک دور سے گزر رہا ہے اور یہ کھیل اب اپنے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک کا سامنا کر رہا ہے، جو 1970 کی دہائی کے آخر کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا چیلنج ہو سکتا ہے۔

    ایکس پر ایک پوسٹ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھیں اور کرکٹ کو متحد کرنے کا موقع دیں۔ شاہد آفریدی نے کہا، "اگر وہ ممالک جو تاریخ کے باعث تقسیم ہو چکے تھے، اولمپک کے جذبے کے تحت ایک ساتھ آ سکتے ہیں تو پھر ہم کرکٹ کے لیے ایسا کیوں نہیں کر سکتے، خاص طور پر چیمپئنز ٹرافی کے لیے؟”شاہد آفریدی نے کرکٹ کے منتظمین سے درخواست کی کہ وہ اس کھیل کے بارے میں اپنا رویہ بہتر کریں اور اپنے انا کو ایک طرف رکھ کر کرکٹ کی ترقی اور روح پر توجہ مرکوز کریں۔
    انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں 2025 چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر تمام ٹیمیں آئیں گی، اور پاکستان کی مہمان نوازی اور گرم جوشی کا تجربہ کریں گی، تاکہ وہ میدان کے باہر بھی یادگار تجربات کے ساتھ واپس جائیں۔

    یہ بیان شاہد آفریدی کی کرکٹ کے لیے محبت اور اس کھیل کی عالمی سطح پر اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل بنے جو دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے۔

  • ایف بی آر نے تمام ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا مربوط سسٹم  متعارف کر ادیا ۔

    ایف بی آر نے تمام ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا مربوط سسٹم متعارف کر ادیا ۔

    ایف بی آر نے تمام ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا مربوط سسٹم epayment 2.0 متعارف کر ادیا ۔

    اس سسٹم کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس ، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی یکجا کر دی گئی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق ٹیکسوں کی ادائیگی کا نیا سسٹم IRIS 2.0 پورٹل کے اندر دستیاب ہے۔حکومت پاکستان کے وژن کے تحت پاکستان کے ٹیکس کے نظام کو جدید بنانے کی راہ میں یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ نئے سسٹم سے صارفین کو انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم اور موبائل بینکنگ کے ذریعے آسان آن لائن ادائیگی کی سہولت میسر ہو گی۔ ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو ePayment 2.0 کے ذریعے ایک جامع اور بہتر یوزر فرینڈلی انٹرفیس فراہم کیا ہے ۔ ادائیگی مکمل ہونے پر تصدیق شدہ کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسید (CPR) ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے جاری کی جاۓ گی۔ یہ انقلابی جدت ڈیجیٹل ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں ایف بی آر کی لیڈر شپ کی آئینہ دار ہے۔ ایک ہی مربوط انٹرفیس فراہم کرنے سے متعدد لاگ اِنز اور پلیٹ فارم تبدیل کرنے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔

  • بھارتی حامی،پاکستان،چین کا مخالف،ٹرمپ کا قومی سلامتی مشیر مقررکرنے کا فیصلہ

    بھارتی حامی،پاکستان،چین کا مخالف،ٹرمپ کا قومی سلامتی مشیر مقررکرنے کا فیصلہ

    امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے کانگریس مین مائیک والٹز کو اپنا نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مائیک والٹز، جو بھارت کاکوس کے سربراہ ہیں، نے امریکہ کی دفاعی اور سکیورٹی تعاون میں بھارت کی اہمیت کو بڑھانے کی حمایت کی ہے۔ وہ افغانستان اور مشرق وسطیٰ میں متعدد امریکی تعیناتیوں میں شامل رہے اور وہاں کئی اعزازات، بشمول برونز اسٹار حاصل کیا۔ اس کے علاوہ، وہ پینٹاگون میں افغانستان کی پالیسی کے مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جب ڈونلڈ رمزفیلڈ امریکی وزیر دفاع تھے۔ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر، مائیک والٹز نے صدر بائیڈن کی افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے حوالے سے سخت سوالات اٹھائے تھے، جس کے نتیجے میں طالبان کے ہاتھوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ چلا گیا۔

    مائیک والٹز، ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی حمایتی ہیں اور انہوں نے 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنے کی کوششوں کی بھی حمایت کی۔ وہ ٹرمپ کے اس دعوے کے حامی ہیں کہ فوج "نرم” ہو چکی ہے اور تنوع اور شمولیت کے پروگراموں پر بہت زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔مائیک والٹز چین کی اقتصادی پالیسیوں کے سخت نقاد ہیں، خاص طور پر اس کی دانشورانہ املاک کی چوری، غیر منصفانہ تجارتی رویوں اور امریکی سپلائی چین کے استحصال کے حوالے سے۔ وہ ایسی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں جو امریکہ کو چینی مینوفیکچرنگ پر انحصار کم کرنے اور امریکی ٹیکنالوجی کو محفوظ بنانے کی ترغیب دیتی ہیں۔

    والٹز نے چین کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر 2022 کے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بائیکاٹ کی بھی حمایت کی،

    نیا نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر امریکی خارجہ پالیسی سے متعلق مختلف چیلنجز کا سامنا کرے گا، جن میں یوکرین کی جنگ اور مشرق وسطیٰ کی بحرانوں پر توجہ مرکوز ہوگی۔ یوکرین جنگ میں روس اور شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے اتحاد کو بھی امریکی نگرانی میں رکھا جائے گا۔یہ تقرری اس وقت کی گئی ہے جب کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے ممکنہ انتخابی فیصلوں پر تشویش پائی جا رہی ہے،

    معروف سوشل میڈیا صارف @desishitposterr نے اپنی حالیہ پوسٹ میں امریکی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کانگریس میں ایک اہم شخصیت، جو بھارت کے حق میں، پاکستان، طالبان اور چین کے خلاف مضبوط آواز اٹھاتی ہے، اب بھارتی کمیونٹی کے معاملات میں مزید فعال ہو گئی ہے۔ وہ نہ صرف بھارت کاؤکس کے شریک چیئرمین ہیں بلکہ ان کی سیاسی پوزیشن پاکستان کے لئے مزید مشکلات پیدا کرنے والی ثابت ہو سکتی ہے۔پوسٹ میں کہا گیا: "پاکستان کی سیاسی صورتحال اب مزید پیچیدہ ہو گئی ہے، اور ہم سب کو اس کے اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی سیاست میں بھارتی لابی کی مضبوط پوزیشن واضح ہو چکی ہے۔”

    ٹرمپ کی صدارت کی دوسری مدت پہلی سے بالکل مختلف

    ٹرمپ نے وائیٹ ہاؤس میں پہلی تقرری کر دی،خاتون کو ملا بڑا عہدہ

    ٹرمپ کی کامیابی،شہزادہ ہیری کی امیگریشن فائل منظر عام پر آنے کاامکان

  • سپریم کورٹ سے نومئی کے ملزم کی ضمانت منظور

    سپریم کورٹ سے نومئی کے ملزم کی ضمانت منظور

    سپریم کورٹ ، نو مئی توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی امتیاز شیخ کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی

    سپریم کورٹ نے دو لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ عدالت نے ضمانت درخواست پرحکومت کو نوٹس جاری کر دیا،جسٹس جمال مندوخیل سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی ایم پی اے شیخ امتیاز احمد کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کردیا،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ نے درخواست ضمانت خارج کی یا ٹرائل کا ہی فیصلہ سنا دیا؟ ضمانت کے فیصلے میں اس طرح شواہد کو زیربحث نہیں لایا جاتا۔

    لطیف کھوسہ نے عدالت میں کہا کہ میرے مؤکل کا نام ایف آئی آر میں شامل نہیں، ضمنی رپورٹ میں کئی ماہ بعد شیخ امتیاز احمد کا نام ملزمان میں شامل کیا گیا،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ضمنی کی کاپی آپ نے ریکارڈ کا حصہ کیوں نہیں بنائی؟ لطیف کھوسہ نے کہا کہ ضمنی کی نقل کل ملی ہے پولیس دے ہی نہیں رہی تھی، ایک دوسرے ملزم کے جمع شدہ چالان سے ضمنی کی نقل نکالی ہے۔

    جسٹس ملک شہزاد احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہاں تو کئی کئی ماہ تک وکیل اور سائل غائب ہوجائیں تو نہیں ملتے، کھوسہ صاحب آپ کو ضمنی ان حالات میں کس نے دینی تھی؟ جسٹس مسرت ہلالی نے دلائل دیے کہ نومئی،یہ بہت بڑا واقعہ ہے سوچ کر ہی دل کو کچھ ہوتا ہے۔

    لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں پہلے ہی ضمانت ہوچکی ہے، یہ کوئی اور کیس ڈال دیا گیا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کھوسہ صاحب آپ نے اہم ترین دستاویز ریکارڈ کا حصہ نہیں بنائیں، آپ لوگ اپنے مقدمات سیاسی نہیں پروفیشنل انداز میں چلایا کریں، غلطیاں آپ لوگوں کی اپنی ہوتی ہیں اور الزام عدالتوں کو دیتے ہیں، سپریم کورٹ سے چند منٹ میں ہی آپ لوگوں کو ریلیف مل گیا ہے۔

    لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمیں تو تازہ ہوا سپریم کورٹ یا پشاور ہائی کورٹ سے ہی ملتی ہے، جسٹس ملک شہزاد احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ کچہری سے سپریم کورٹ تک ہر جگہ خوف خدا رکھنے والے ججز موجود ہیں،عدالت نے درخواست ضمانت نو مئی کے دیگر مقدمات کیساتھ مقرر کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی

    اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی

    احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی ،معاون وکیل فیصل چوہدری عدالت پیش ہوئے اور کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ پہلے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کیا جائے، احتساب عدالت نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا کوئی بھی حکم نامہ ابھی تک ٹرائل کورٹ کو موصول نہیں ہوا۔ نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سماعت کے خلاف کوئی حکم امتناع نہیں دیا ۔کریمینل کیس کی سماعت میں حکم امتناع نہیں ہو سکتا۔ملزمان کا 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے ۔ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بریت کے معاملے کو دیکھا جا سکتا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت سے نہیں روکا۔342 کا بیان ریکارڈ کرانے کے حوالے سے ملزمان کو تین مواقع مل چکے ہیں۔اس سے قبل آخری گواہ پر جرح کے لیے بھی عدالت وکلا صفائی کو 37 مواقع فراہم کر چکی ہے۔احتساب عدالت نے ریفرنس پر سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی