Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سموگ،لاہور کا پھر پہلا نمبر،محکمہ موسمیات نے سنائی بارش کی نوید

    سموگ،لاہور کا پھر پہلا نمبر،محکمہ موسمیات نے سنائی بارش کی نوید

    لاہور سمیت پنجاب میں اسموگ سے فضائیں زہرآلود ہو گئیں

    لاہور میں ائیرکوالٹی انڈیکس ایک بار پھر خطرناک حد تک بڑھ گیا،لاہور کا اے کیو آئی 1591 تک جا پہنچا ، دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلا نمبر آ گیا،ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 559، فیصل آباد 405، پشاور 270، اسلام آباد 186 اور راولپنڈی میں اے کیو آئی 199 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید بھی سنائی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 16 نومبر تک لاہور، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی، خوشاب اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے،15 نومبر کو بھکر، لیہ اور ڈی جی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارش سے سموگ میں کمی متوقع ہے۔

    ضلعی انتظامیہ لاہور نے مارکیٹس کو رات 8بجے بند کرانے اور آئوٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 3مقدمات درج کر لئے۔ضلعی انتظامیہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر عملدرآمد کیلئے متحرک ہوگئی، رات گئے 46کارروائیوں میں 3 مقدمات کا اندراج، 5چھوٹی دکانوں کو آخری وارننگز جبکہ 41دکانیں سیل کی گئیں۔

    علاوہ ازیں اقوام متحدہ نے اسموگ 5 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے انتہائی خطرناک قرار دے دی ہے،پاکستان کے فضائی معیار کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے اسموگ 5 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے انتہائی خطرناک قرار دی ،پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فاضل نے کہا کہ پنجاب میں اسموگ کی تشویشناک صورتحال کے باعث اسکول بند کرنا ضروری ہیں، زیادہ تر اسکول آن لائن کلاسز کی اہلیت نہیں رکھتے جس سے تقریباً 6 کروڑ بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

  • عمران،بشریٰ کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں،مولانا فضل الرحمان

    عمران،بشریٰ کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں،مولانا فضل الرحمان

    جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں، عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔

    لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے ، ہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا، برطانیہ کی ذمے داری ہے کہ خواجہ آصف کے ساتھ پیش آئے واقعے پر قانون کے مطابق کارروائی کرے،مہمانوں کو تحفظ دینا برطانوی حکومت کا کام ہے، خواجہ آصف کے ساتھ جو لندن میں واقعہ پیش آیا اسکی مذمت کرتا ہوں ،امریکی سیاست میں مداخلت کرتےہیں نہ انہیں مداخلت کی اجازت دیتےہیں،امر یکا میں ری پبلکن کی حکومت ہو یا ڈیموکریٹس کی، دنیا کے لیے ان کی پالیسی ایک ہے ،پاکستان میں نئے قانون کی وجہ سے ہمارے شہریوں کی عزت نہیں کی جا سکتی،بشریٰ کی رہائی میں بھی کوئی کردار نہیں تھا، نواز شریف سے میری کوئی ملاقات شیڈول نہیں ہے،

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • کم از کم اجرت ایک ہزار ڈالرز کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    کم از کم اجرت ایک ہزار ڈالرز کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    لاہور ہائیکورٹ ،پاکستان میں کم از کم اجرت ایک ہزار ڈالرز کرنے کیلئے درخواست پر بطور اعتراض سماعت ہوئی

    عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض بحال رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ، رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ درخواست میں وزیراعظم سمیت دیگر کو براہ راست فریق نہیں بنایا جاسکتا ،چیف جسٹس لاہور عالیہ نیلم نے وکیل فہمید نواز کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں وزیراعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزارنے کہا کہ حکومت کی جانب سے پاکستان میں کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان برطانوی کالونی رہا اور جسٹس سسٹم میں بھی برطانوی قوانین اپنائے جاتے ہیں۔پاکستان میں ماہانہ تنخواہ کم از کم ایک ہزار ڈالر مقرر کی جائے،

  • آئینی بینچ کا سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو بڑا ریلیف

    آئینی بینچ کا سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو بڑا ریلیف

    سپریم کورٹ، آئینی بینچ نے مقدمات کی سماعت کا آغاز کر دیا ہے

    جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ کیسز نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی آئینی بینچ میں شامل ہیں،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر بھی 6 رکنی آئینی بینچ کا حصہ ہیں۔

    آئینی بنچ نےسابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو بڑا ریلیف دے دیا، قاضی فائز عیسی کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی کیخلاف نظرثانی درخواست خارج کر دی، وکیل ریاض حنیف راہی نے کہا کہ کوئی بھی شخص براہ راست چیف جسٹس تعینات نہیں ہوسکتا، پہلے بطور جج تعیناتی ہوتی ہے پھر چیف جسٹس بنایا جاتا ہے، وزیراعلی بلوچستان نے قاضی فائز عیسی کی تعیناتی کی سمری بھی نہیں بھیجی تھی، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ نظرثانی میں دوبارہ اصل کیس نہیں کھول سکتے،عدالتی فیصلوں کیخلاف یہ کوئی اپیلیٹ بنچ نہیں ہے،

    آئینی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق اقدامات پر تمام صوبوں سے رپورٹ طلب کر لی
    علاوہ ازیں ایک دوسرے کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ماحولیات سے متعلق تمام معاملات کو دیکھیں گے، جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ملک میں ہر جگہ ہاؤسنگ سوسائٹیز بنائی جا رہی ہیں،جسٹس نسیم حسن شاہ کو خط آیا تھا کہ اسلام آباد کو صنعتی زون بنایا جا رہا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی صرف اسلام آباد نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، گاڑیوں کا دھواں ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ ہے، کیا دھویں کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے،آئینی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق اقدامات پر تمام صوبوں سے رپورٹ طلب کر لی۔

    مانسہرہ میں جگہ جگہ پولٹری فارم، ماربل فیکٹری کام کر رہی ، سوات کےخوبصورت مقامات آلودگی کا شکار ہو چکے ہیں،جسٹس مسرت ہلالی
    جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ لاہور شہر ایک سائڈ سے واہگہ بارڈر دوسری جانب سے شیخوپورہ تک پھیل گیا ہے،زرعی زمینوں پر ڈی ایچ اے اور دیگر سوسائیٹیز بنائی جا رہی ہیں،جو علاقہ زلزلے کی زد میں نہیں آتے وہاں ہائی رائز عمارتیں بنائی جائیں، آنے والی نسلوں کےساتھ ہم کیا سلوک کر رہے ہیں، جسٹس نعیم اختر نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے باعث کھیت کھلیان ختم ہو رہے، کاشت کاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے، قدرت نے زرخیز زمین دی ہے لیکن سب اسے ختم کرنے پر تلے ہوئے، آپ اپنی نسلوں کے لیے کیا کر کے جا رہے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پنجاب کی حالت دیکھیں سب کے سامنے ہے، اسلام آباد میں بھی چند روز قبل ایسے ہی حالات تھے،جسٹس محمدعلی مظہر نے کہا کہ انوائرمنٹ پروٹیکشن اٹھارٹی اپنا کردار ادا کیوں نہیں کر رہی؟ 1993ء سے معاملہ چل رہا ہے، اب ختم کرنا ہو گا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پورے ملک کو ماحولیات کے سنجیدہ مسئلے کا سامنا ہے، پیٹرول میں کچھ ایسا ملایا جاتا ہے جو آلودگی کا سبب بناتا ہے،جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ مانسہرہ میں جگہ جگہ پولٹری فارم اور ماربل فیکٹری کام کر رہی ہیں، سوات میں چند ایسے خوبصورت مقامات ہیں جو آلودگی کا شکار ہو چکے ہیں،آئینی بینچ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

    بے بنیاد مقدمہ بازی،آئینی بینچ نے درخواست گزاروں کو کیا جرمانہ
    آئینی بینچ نے بےبنیاد مقدمہ بازی پر درخواست گزاروں کو آج مجموعی طور پر 60 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیے،غیر ملکی خواتین ، مردوں سے پاکستانیوں کی شادیوں پر پابندی کی درخواست خارج کرتے ہوئے 20 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوا،درخواست گزار محمود اختر نقوی ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش ہوئے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کا اختیار ہے، عدالت کیسے کسی کو منع کرے؟جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جو درخواست گزار کی استدعا ہے کیا ایسا ممکن ہے ؟کیا کسی سرکاری ملازم کو غیر ملکی سے شادی سے روکا جاسکتا ہے؟ اگر روکنے کا قانون موجود ہے تو وہ بتادیں ؟ عدالت نے درخواست 20 ہزارروپے جرمانے کے ساتھ خارج کردی،
    جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر ایسی درخواستوں کو اجازت دی تو یہ درخواست بھی آجائے گی شادیوں سے روکا جائے،

    پی ڈی ایم دور حکومت میں قانون سازی کیخلاف درخواست بھی 20 ہزار روپے جرمانے کیساتھ خارج ہوئی،آئینی بنچ نے غیر ملکی جائیدادوں کیخلاف کیس میں درخواست گزار کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 60 ہزار مقدمات ایسے ہی مقدمات کے سبب زیر التوا ہیں،

    سپریم کورٹ نے غیر ملکی اثاثوں ،بینک اکاؤنٹس کیخلاف درخواست جرمانہ کیساتھ خارج کردی،جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ معاملہ پر قانون سازی کیلئے درخواست گزار اپنے حلقہ کے منتخب نمائندہ سے رجوع کرے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے،الیکشن کمیشن غیر ملکی اکاؤنٹس اور اثاثوں پر قانون سازی کیسے کر سکتا ہے؟جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ درخواست میں کوئی قانونی بات نہیں کی گئی،درخواست گزار نے کہا کہ غیرملکی اثاثوں بینک اکاؤنٹس پر الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ معاملے پر قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے،کن لوگوں کے غیر ملکی اثاثے یا بینک اکاؤنٹس ہیں کسی کا نام نہیں لکھا؟جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنے کا نہیں کہہ سکتے،جسٹس امین الدین نے کہا کہ قانون سازی کیلئے درخواست گزار حلقہ کے نمائندےسے رجوع کریں

    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ سے غیرموثر درخواستیں خارج کرنے کا سلسلہ جاری ہے،آئینی بینچ نے 2024 کے عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست خارج کر دی، درخواست گزار وسیم سجاد نے موسم کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی،عدالت نے الیکشن شیڈول کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے.جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ درخواست گزار وسیم سجاد سپریم کورٹ وکیل نہیں ہے، جسٹس جمال مندو خیل نے کہا کہ اس درخواست پر ڈبل جرمانہ ہونا چاہیے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ درخواست گزار کا موقف تھا کہ الیکشن فروری کی بجائے مئی میں کروائے جائیں،

  • آصف زرداری بارے متنازعہ بیان، شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    آصف زرداری بارے متنازعہ بیان، شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    صدر مملکت آصف علی زرداری بارے متنازعہ بیان متعلق کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

    جوڈیشل مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد یاسر محمود نے آصف علی زرداری بارے متنازعہ بیان کے کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا،دوران سماعت وکیل صفائی سردار رازق کا کہنا تھا شیخ رشید احمد پر درج ایف آئی آر میں قوانین کو فالو نہیں کیا گیا، شیخ رشید پر تو پرائیویٹ شخص کے خلاف بات کا الزام ہے،وکلاء کی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    عدالت پیشی کے موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے یہ نہیں پتا ٹرمپ کے آنے سے سیاسی تبدیلی ہو سکتی ہے یا نہیں،جس ملک میں دکاندار، کسان اور عوام خوش نہ ہو آئی ایم ایف آئی ہوئی ہے اس سے مزاکرات بھی خفیہ ہورہے ہیں،یہ خفیہ خفیہ کھیلتے ہیں اسی لیے ان کو گالیاں پڑ رہی ہیں۔ ان کی وہ مثال ہے پلّے نئیں دھیلا، کردی میلہ میلہ،

  • شمالی وزیرستان، گھر میں دھماکہ، دو بچے جاں بحق

    شمالی وزیرستان، گھر میں دھماکہ، دو بچے جاں بحق

    شمالی وزیرستان ، گھر میں بارودی مواد کے دھماکے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں

    پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے تبی کے ایک گھر میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گھر کی چھت گرگئی،واقعے میں 2 بچے جاں بحق اور میاں بیوی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیاہے،گھر میں بارودی مواد کا دھماکا کس طرح ہوا ، تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    دوسری جانب چارسدہ کے علاقے اخون ڈھیری میں ایک مبینہ خودکش حملہ آور نے دھماکا کیا جس میں پولیس اہلکار محفوظ رہے،پولیس حکام کے مطابق مبینہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا، حملے میں ایک موٹر سائیکل سوار شخص ہلاک ہوا جس کے خودکش حملہ آور ہونے کا شبہ ہے۔

  • دہلی والے کہتے ہیں کہ تمہارا دھواں دہلی آتا ہے،بھارتی وزیراعلیٰ کا مریم کو جواب

    دہلی والے کہتے ہیں کہ تمہارا دھواں دہلی آتا ہے،بھارتی وزیراعلیٰ کا مریم کو جواب

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اسموگ کے مسئلے پر بھارت کو خط لکھنے کے عندیے کے بعد بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    ایک وائرل ویڈیو میں بھگونت مان نے کہا کہ پاکستان کی وزیر اعلیٰ کہتی ہیں کہ "ہم خط لکھیں گے کہ آپ کا دھواں لاہور آتا ہے”، لیکن دوسری طرف دہلی والے کہتے ہیں کہ "تمہارا دھواں دہلی آتا ہے”، تو کیا ہمارا دھواں ایک چکر لگاتا رہتا ہے؟ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ صرف دھوئیں کا نہیں، بلکہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جس کا حل صرف بات چیت سے نکل سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ بھارتی پنجاب اور ہریانہ میں فصلوں کی کٹائی کے بعد کسانوں کی جانب سے فصلوں کی باقیات کو آگ لگا دی جاتی ہے، جس سے اٹھنے والا دھواں اور اس سے پیدا ہونے والی اسموگ کا مسئلہ دونوں ممالک کے لئے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ اس کی وجہ سے دونوں اطراف کے علاقے آلودگی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

    گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسموگ کے مسئلے کو سیاسی نہ سمجھتے ہوئے اسے انسانی مسئلہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس کے حل کے لیے پاک بھارت ڈپلومیسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہ اسموگ کے معاملے پر بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھنے پر غور کر رہی ہیں۔

    یہ معاملہ دونوں ملکوں میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور اس سے متاثرہ شہریوں کی صحت کے حوالے سے ایک اہم موضوع بن چکا ہے، اور اس کا حل تلاش کرنے کے لئے دونوں طرف کی حکومتوں کو سنجیدگی سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

  • سپریم کورٹ، آئینی بینچ کی کاز لسٹ جاری،کل سے کیسز کی سماعت

    سپریم کورٹ، آئینی بینچ کی کاز لسٹ جاری،کل سے کیسز کی سماعت

    سپریم کورٹ،آئینی بینچ کل 14 نومبر سے کیسز کی سماعت کرے گا، کل پہلے دن 14 نومبر کو آئینی بینچ 18 کیسز جبکہ 15 نومبر کو 16 کیسز کی سماعت کرے گا۔

    آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ کل کیسز کی سماعت کرے گا،اس ضمن میں کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے،آئینی بینچ میں پاکستانیوں کے بیرون ملک بنک اکائونٹس پر ازخودنوٹس سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے، ملک کا لوٹا گیا پیسہ دیگر ممالک سے واپس لانے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے،دفاتر میں خواتین کو ہراساں کرنے ،علی ظفر اور میشا شفیع حراسگی کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا،کنونشن سنٹر اسلام آباد کے نجی استعمال پر ازخود نوٹس بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے، کنونشن سنٹر سوموٹو سابق جج قاضی فائز عیسی کے نوٹ پر لیا گیا تھا۔

    آئینی بینچ مین گلگت بلتستان کی عدالتوں کے پاکستان میں دائرہ اختیار سے متعلق مقدمات بھی سماعت کیلئے مقرر کیے گئے ہیں ، توانائی منصوبوں سے متعلق خواجہ آصف کی مختلف درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں،سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیے ہیں۔ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات 1993، 2003 اور 2018 کے ہیں۔

    قاضی فائز عیسی کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی کا کیس،ریاض حنیف راہی کی نظرثانی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی، سربراہ آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا.جسٹس امین الدین کی سربراہی میں چھ رکنی بینچ سابق صدر عارف علوی کی برطرفی کےلیے دائر درخواست،عام انتخابات 2024 ری شیڈیول کرنے کی درخواست پر بھی سماعت کرے گا

    آئینی بینچ کے سامنے 34 مقدمات سماعت کیلئے مقرر کیے گئے ہیں،  بظاہر ابتدائی طور پر زائد المعیاد یا غیر موثر ہو جانے والے مقدمات کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے ،

    جماعت اسلامی پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

    سارے مقدمات آئینی بینچز میں نہ لے کر جائیں،جسٹس منصور علی شاہ

    ملک بھر کی جیلوں کی صورتحال تشویشناک ہے،چیف جسٹس پاکستان

  • فتنہ الخوارج ،انسانیت کے دشمن

    فتنہ الخوارج ،انسانیت کے دشمن

    فتنه الخوارج کے درندے معصوم اور بے گناہ انسانوں کے لہو کے پیاسے بنے ہوئے ہیں، ہمسایہ ملک افغانستان میں چھپے انسانیت کے یہ دشمن موقع دیکھ کر پاکستان آتے ہیں اور حملے کرتے ہیں ، ان کے حملوں میں زیادہ تر سکیورٹی فورسز کے آفیسرز اور جوان نشانہ بنتے ہیں لیکن ان کی دہشت گردی و بربریت سے بے گناہ شہری محفوظ ہے ، نہ سیاسی و مذہبی رہنما۔ یہ نہ کسی ہسپتال کو چھوڑتے ہیں نہ سکول کو ، حتی کے مساجد پر عین اس وقت حملہ آور ہوتے ہیں جب لوگ اللہ کے سامنے سر بسجود ہوتے ہیں۔ کیا ایسے درندوں کا اسلام یا انسانیت کے ساتھ تعلق ہوسکتا ہے؟ ہرگز نہیں کیونکہ اسلام زمین پر فساد برپا کرنے والے ایسے درندوں کے حوالے سے بڑا واضح ہے ۔

    اسلام کی تعلیمات میں کوئی ابہام نہیں ۔ اپنے گھناؤنے اور ناپاک مقاصد کے حصول کے لیے سکیورٹی فورسز ، عام شہریوں اور پرامن انسانوں کو بے دریغ قتل کرنے والے کیسے دین امن وسلامتی کے علم بردار بنتے ہیں؟ وہ اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے ہزاروں مسلمانوں کی قتل و غارت گری میں مصروف ہیں جبکہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو ایک مومن کے قتل کو بھی پوری دنیا کے تباہ ہونے سے بڑا گناہ قرار دیا ہے۔ سورۃ النساء میں اللہ رب العزت کا ارشاد ہے کہ وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُه جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ االله عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدٌ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا،اور جو شخص کسی مسلمان کو قصدا قتل کرے تو اس کی سزا دوزخ ہے کہ مدتوں اس میں رہے گا اور اس پر اللہ غضب ناک ہوگا اور اس پر لعنت کرے گا اور اس نے اس کے لیے زبردست عذاب تیار کر رکھا ہے

    پاکستان سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں،فتنتہ الخوارج کےخارجی نورولی کی آڈیو لیک

    آخری خارجی کی موجودگی تک ان کا پیچھا کرتے رہیں گے،جوانوں کا عزم

    بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

    ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

    ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

    مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب

    مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ملک دشمنی،ماہ رنگ بلوچ کا گھناؤنا منصوبہ

    ”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

  • سپارکو کے سائنسدان پاکستان کے مقامی روور کو چاند پر بھیجنے کے لیے تیار

    سپارکو کے سائنسدان پاکستان کے مقامی روور کو چاند پر بھیجنے کے لیے تیار

    سپارکو کے سائنسدان پاکستان کے مقامی روور کو چاند پر بھیجنے کے لیے تیار ہیں

    پاکستان کی خلائی ایجنسی سپارکو نے چین کے ساتھ تاریخی قمری مشن کی شراکت داری کا اعلان کر دیا۔ترجمان کے مطابق سپارکوچین کے چانگ ای 8 مشن کے ساتھ مل کر انقلابی قمری تحقیق میں حصہ لے گا،سپارکو نے چین کے ساتھ 2028 کے چانگ ای 8 قمری مشن کے لیے شراکت داری میں مقامی روور شامل ہو گا، پاکستان کا مقامی روور 2028 میں چاند کے جنوبی قطب کی کھوج کے لیے چین کے چانگ ای 8 مشن کا حصہ بنے گا،سپارکو کا 35 کلوگرام وزنی روور، 2028 میں چانگ ای 8 مشن کے تحت چاند کی سطح پر اترے گا

    چاند کا جنوبی قطب اس وقت خلائی تحقیق کے لیے انتہائی اہم مقام سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہاں پانی کے ممکنہ ذخائر موجود ہیں جو مستقبل میں خلا کے مشنوں کے لیے ضروری ہوسکتے ہیں۔ 2028 میں چین کا چانگ ای 8 مشن اس علاقے میں تحقیق کرنے والا ہے،پاکستان کا مقامی روور اس مشن کا اہم حصہ ہوگا، جس کے ذریعے چاند کی سطح کی تفصیلی تصویر حاصل کی جائے گی اور چاند کی مختلف سطحوں کی کیمیائی ساخت کا جائزہ لیا جائے گا۔

    یہ شراکت داری چین اور پاکستان کے خلائی تعاون میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگی۔ چین نے اپنی خلائی ٹیکنالوجی اور تحقیق میں عالمی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور پاکستان کے ساتھ یہ تعاون دونوں ممالک کے لیے نئے امکانات کا دروازہ کھولے گا۔ پاکستان کو اس شراکت داری سے نہ صرف خلائی تحقیق کے میدان میں اہم تجربات حاصل ہوں گے بلکہ پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی میں بھی نئی پیشرفت ہوگی۔چاند کے اس مشن میں سپارکو کا حصہ بننا پاکستان کے خلائی پروگرام کی ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ ملک کی خلائی تحقیق میں عالمی سطح پر اس کی موجودگی کا مظہر ہے۔

    چاند کے جنوبی قطب کی تحقیق کے نتائج خلا کی دیگر مشنز کے لیے اہم ہو سکتے ہیں، خصوصاً اگر یہاں پانی کے ذخائر کی تصدیق ہوتی ہے تو یہ مستقبل میں خلا میں انسانوں کی آبادکاری کے لیے اہم ثابت ہو گا۔ اس تحقیق سے خلا کے مشنوں میں درکار توانائی کے وسائل کی فراہمی کے حوالے سے نئے دروازے کھل سکتے ہیں۔سپارکو اور چین کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کو ایک نیا عروج ملنے کی توقع کی جا رہی ہے، جس سے نہ صرف عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہو گا، بلکہ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

    آئی کیوب قمر کا مشن کامیاب،چاند سے پہلی تصویر موصول

    تین مئی کو پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند کےمدار کی طرف روانہ ہواتھا

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم