Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مستونگ دھماکہ،سکول بچوں سمیت سات اموات ہو گئیں

    مستونگ دھماکہ،سکول بچوں سمیت سات اموات ہو گئیں

    بلوچستان کے علاقے مستونگ میں گرلز ہائی اسکول سول ہسپتال چوک پر بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک 15 زخمی ہو گئے ہیں،

    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گرلز ہائی سکول کے قریب دھماکہ بچوں سمیت سات افراد جانبحق ہوئے ہیں جبکہ 17 زخمی ہیں ان میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتایا جاتا ہے جنہیں کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے،جاں بحق افراد میں سکول کے بچے اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے، دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں بھی زیادہ سکول کے بچے ہیں،پولیس حکام کے مطابق پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، سکو ل کی گاڑی قریب سے گزر رہی تھی وہ بھی دھماکے کی زد میں آ گئی ہے، بم دھماکے میں چوک پر موجود پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ دیگر گاڑیوں اور رکشوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

    ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے مستونگ میں اسکول کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ بلوچستان سے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے،ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سکیورٹی فورسز موقع پر موجود ہیں، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہےمستونگ دھماکے کے پیش نظرکوئٹہ کے سول اسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    قائمقام صدر مملکت، وزیراعظم، وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیر داخلہ کی مستونگ دھماکے کی مذمت
    قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے مستونگ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے،قائمقام صدر نے بچوں اور پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ قوم دہشتگردی کے خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے.قائمقام صدر نے ملک سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا.

    دہشتگردوں کا اسکول گاڑی پر دھماکہ بلوچستان میں انکی تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے.وزیراعظم
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مستونگ میں گرلز ہائی اسکول اور پولیس وین پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، وزیرِاعظم نے دھماکے میں تین بچوں اور ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے،وزیرِاعظم نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے،وزیرِ اعظم نے ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا اسکول پر دھماکہ بلوچستان میں انکی تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے. دھشتگرد ایسے بزدلانہ حملوں سے ہماری قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے. ایسے حملے حکومت کے بلوچستان میں تعلیم و ترقی کے فروغ کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے. دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. ملک و قوم کی خاطر قربانیاں دینے والے پولیس کے افسران و جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے.

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردوں نے غریب مزدوروں کے ساتھ اب معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، انسانیت سوز واقعہ قابل مذمت ہے ،دہشت گردوں نے سافٹ ٹارگٹ میں اب معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، معصوم بچوں اور بے گناہ افراد کے خون کا حساب لیں گے، شہری آبادی میں مقامی افراد کو بھی دہشت گردوں پر نظر رکھنی ہوگی ،مل جل کر ہی دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے،

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں سول ہسپتال چوک کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بچوں۔ پولیس اہلکاروں سمیت 7 افرادکی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہداء کے خاندانوں سےدلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، بچوں کو نشانہ بناکر بربریت کا مظاہرہ کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی

  • امریکہ پر برطرفی کا الزام اور پھر رہائی کیلیے امریکہ سے ہی مدد،بختاور زرداری

    امریکہ پر برطرفی کا الزام اور پھر رہائی کیلیے امریکہ سے ہی مدد،بختاور زرداری

    صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور زرداری نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو آئینہ دکھا دیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں بختاور زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان نے امریکہ پر اپنی برطرفی کا الزام لگایا، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک جمہوری پارلیمانی ووٹ کے ذریعے ہوا۔ اس کے ساتھ ہی، پی ٹی آئی والے امریکی لابیوں اور کمپنیوں کو پیسے دے رہے تھے اور عمران خان کی رہائی کے لیے غیر ملکی مداخلت کی بھیک مانگ رہے ہیں

    بختاور زرداری کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پی ٹی آئی امریکہ کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ امریکہ میں پی ٹی آئی کی قیادت اہم امریکی رہنماؤں کو پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی حالت کے بارے میں آگاہ کرنے میں سرگرم ہے۔سجاد برکی اور عاطف خان نے ریپبلکن نیشنل کمیٹی کی شریک چیئر لارا ٹرمپ کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی ، انہوں نے انہیں پاکستان کی صورتحال اور عمران خان کے علاج کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ لار ا ٹرمپ نے اپنی ٹیم کے ذریعے مدد و حمایت کی یقین دہانی کروائی.

  • کل ہمارے پاس بھی کرسی ہو سکتی ہے،زرتاج گل کی حکومت کودھمکی

    کل ہمارے پاس بھی کرسی ہو سکتی ہے،زرتاج گل کی حکومت کودھمکی

    پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہوں کمیشن بنا کر اڈیالہ جیل میں عمران خان کے سیل کا دورہ کیا جائے، کیا چیز ہے جو ہم سے چھپائی جارہی ہے؟ سُن لو تمہارا وقت ختم ہوگیا ہے، عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنے گا،

    زرتاج گل کا کہنا تھاکہ میں ڈی جی خان سے سات گھنٹے کا سفر کرکے آئی ہوں ملاقات کے لئے لیکن ہمیں نہیں ملنے دیاگیا، یہ کتنی سفاک حکومت ہے،کل ہمارے پاس بھی کرسی ہو سکتی ہے،جو ظلم و جبر کریں گے اسکا حساب ہو گا، ہم بیٹھے رہے اور ہمیں کہا گیا کہ لکھ کر دیں سیاسی گفتگو نہیں کر سکتے، کیوں، ہم سیاسی لوگ ہیں، سیاسی بات کریں گے، ہمارا جینا مرنا عمران خان کے ساتھ ہے، ایک کمیشن بنایا جائے جو عمران خان کے سیل کا دورہ کرے، کیوں عمران خان سے ہمیں نہیں ملنے دیا جا رہا، عوام سمجھتے ہیں عمران خان ہی ملک کو بحران سے نکال سکتا ہے، میرا تین گھنٹے میں صبر ختم ہو گیا، میں نے کہا دھرنا دیتی ہوں،عمران خان کتنا بہادر ہے کہ جیل میں ہے لیکن اس کے پلیٹ لٹس نہیں گرے، حکمرانوں کی کرسی مستقل نہیں رہنی، ایک وقت ہمارا بھی آئے گا.

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • برہنہ ویڈیو لیک ہونے سے میرے فالورز بڑھے ۔ مناہل ملک

    برہنہ ویڈیو لیک ہونے سے میرے فالورز بڑھے ۔ مناہل ملک

    پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک نے نازیبا، برہنہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد کہا ہے کہ ویڈیو لیک سے میرے فالورز بڑھے ہیں ،

    ایک انٹرویو میں مناہل ملک کا کہنا تھاکہ یہ جو چیز ہوئی ہے اس سے میرے فالورز بڑھے ہیں، ستر فیصد لوگوں نے مجھے کہا کہ وہ میرے ساتھ ہیں، تیس فیصد لوگوں نے تنقید کی،کچھ ایسے لوگ بھی تھے جنہوں نے میرے ساتھ کھانا بھی کھایا اور انکو میرے بارے پتہ بھی ہے کہ میں کیسی ہوں پھر بھی،، اگرکسی میرے دوست کے ساتھ ہوتا تو میں اس کے ساتھ کھڑی ہوتی کیونکہ یہ مشکل وقت ہے، میں نے تو اب فون بھی بند کر دیا ہے، میں نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں کوئی کہہ رہا ہے کہ مناہل ملک کے خاندان والوں کے ساتھ کیا گزر رہی ہو گی،جب مناہل مرے گی تو لوگ کہیں گے کہ یہ وہی مناہل ہے جس کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اسکے والد کیسے باہر جائیں گے لوگ مسجد میں بھی پوچھیں گے، مناہل ملک کا کہنا تھا کہ اس سے سوچیں کہ میری فیملی پر کیا اثر پڑ رہا ہے،مجھے نہیں لگتا کہ اس ویڈیو کے پیچھے کوئی ایک بندہ ہے، میرے اردگرد کے لوگوں نے بھی ویڈیو کو شیئر کیا، میرے کردار کو اچھا ل دیا گیا کہ لڑکی ایسی ہی ہے،میں نے دو بار خود کشی کی کوشش کی ہے، میں نے ایک بندے کا مان رکھا ہوا ہے ورنہ کچھ نہیں رہنا تھا، میں نے ایف آئی اے کو درخواست دی ہے، جو لوگ ویڈیو وائرل کرتے ہیں وہی باتیں کرتے ہیں، اب بھی میرا خاندان اور ایک دو دوست ساتھ کھڑے ہیں،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سعدیہ خالد نے مناہل ملک کے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اپنی ننگی تصاویر لیک کروا کر فالوور بڑھائے اب ننگی ویڈیوز لیک کروا کر فالوور بڑھائے ۔ تیار رہیں اگلی بار شاید یہ بی بی لائیو مناظر دکھا کر فالوورز لیں گی ۔ عورت کے نام پر دھبہ

    واضح رہے کہ پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں،مناہل ملک کا شمار ویڈیو لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کی ٹرینڈنگ لسٹ اور فار یو پیج پر مسلسل ٹاپ پر رہنے والی مشہور ٹک ٹاکرز کی لسٹ میں صفحہ اول پر ہوتا ہے،ٹک ٹاکرز مناہل ملک کی ایک دو نہیں بلکہ دس نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی ہیں،وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاکرزمناہل ملک کمرے میں ہیں اور اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ انتہائی نازیبا حرکات کر رہی ہیں،جسمانی تعلقات بھی قائم کئے جا رہے ہیں، بوس و کنار بھی کیا جا رہا ہے،سامنے آنے والی ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ لیک ہونے والی ویڈیو ٹک ٹاکرز نے خود ریکارڈ کی ہوئی ہیں

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • ریٹائرمنٹ کے بعد پی ٹی وی میں دوبارہ ملازمت والے 14 افسران فارغ

    ریٹائرمنٹ کے بعد پی ٹی وی میں دوبارہ ملازمت والے 14 افسران فارغ

    ریٹائرمنٹ کے بعد پی ٹی وی میں دوبارہ ملازمت والے 14 افسران کو فارغ کردیا

    پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز کے یہ افسران دوبارہ ڈیٹ آف ریٹائرمنٹ سے بھرتی ہو کر موجیں اڑا رہے تھے،ماہانہ 4 سے 8 لاکھ کی تنخواہ پر ایم ڈی پی ٹی وی کی آشیرباد سے رکھا گیا تھا،جبکہ دوران سروس تمام مراعات سمیت یہ 2 لاکھ سے کم تنخواہ لے رہے تھے،ان 14 افسران میں ریحان قاسم ،سہیل بخاری،سیف اللہ شاھد،محمد یوسف وغیرہ شامل تھے، افسران تمام ڈائیریکٹر لیول کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے،ان ریٹائرڈ افسران نے ایم ڈی پی ٹی وی کو غلط فگرز اور انفارمیشن دے کر اپنے جال میں پھنسایا،ان چودہ افسران کی برخاستگی سے پی ٹی وی جیسے مالی بحران کی زد میں آئے ادارے کو 30 لاکھ روپے کی ماہانہ بچت ہو گی.

    یہ اقدام پی ٹی وی کے لیے ایک مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔ جب ملازمین ریٹائرمنٹ کے بعد غیر قانونی طور پر بھرتی ہو کر عوامی وسائل کا غلط استعمال کرتے ہیں تو اس سے نہ صرف ادارے کی ساکھ متاثر ہوتی ہے بلکہ مالی بحران بھی بڑھتا ہے۔ ان افسران کی برخاستگی سے نہ صرف پی ٹی وی کی مالی حالت میں بہتری آئے گی بلکہ اس سے یہ پیغام بھی ملتا ہے کہ ادارے میں شفافیت اور احتساب کو اہمیت دی جا رہی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں تاکہ عوامی ادارے بہتر طور پر کام کر سکیں اور ان کی کارکردگی میں اضافہ ہو۔

  • مودی نے بھارتی فوج کی وردی پہن کر فوجی جوانوں کے ہمراہ منائی دیوالی

    مودی نے بھارتی فوج کی وردی پہن کر فوجی جوانوں کے ہمراہ منائی دیوالی

    بھارت بھر میں دیوالی، جو روشنیوں کا تہوار ہے، دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔

    دیوالی کی تیاریوں کا آغاز کئی ہفتے پہلے ہی ہو جاتا ہے۔ لوگ اپنے گھروں کی صفائی کرتے ہیں، نئے کپڑے خریدتے ہیں اور مختلف قسم کی مٹھائیاں تیار کرتے ہیں۔ بازاروں میں بھی خاص رونق ہوتی ہے، جہاں لوگ دیوالی کی خریداری کے لیے رش لگاتے ہیں۔ تہوار کے دن، لوگ اپنے گھروں کو روشنیوں سے سجاتے ہیں۔ دیاں، لائٹس، اور رنگ برنگی چیزیں ہر طرف نظر آتی ہیں۔ بچے پھلجڑیوں کا شوق بھی پورا کرتے ہیں، جس سے ماحول میں خوشی اور جوش و خروش پیدا ہوتا ہے۔ دیوالی کے دن لوگ اپنے گھروں میں خاص پوجا کرتے ہیں، اس دن لوگ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ مل کر مٹھائیاں بانٹتے ہیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں۔ دیوالی کا تہوار نہ صرف روشنی اور خوشی کا پیغام ہے بلکہ یہ محبت، بھائی چارے اور امید کا بھی اظہار کرتا ہے۔ بھارت کے مختلف حصوں میں اس تہوار کی اپنی خاص روایات ہیں، جو اسے مزید دلچسپ بناتی ہیں۔اگرچہ اس سال دیوالی کی تقریبات میں کچھ مقامات پر فضائی آلودگی کا مسئلہ بھی سامنے آیا ہے، لیکن لوگ اس دن کی خوشیوں کو بھرپور طریقے سے منانے کی کوشش کر رہے ہیں۔دیوالی کی یہ تقریبات ہر سال کی طرح لوگوں کو خوشی، امن اور خوشحالی کی یاد دلاتی ہیں۔

    دیوالی کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے ضلع کچھ میں بھارتی فوج کے جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی اور انہیں مٹھائی پیش کی،اس دوران بھارتی وزیراعظم مودی فوجی وردی میں نظر آئے،مودی نے دیوالی کے موقع پر ایکس میں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ہم وطنوں کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد۔ روشنیوں کے اس تہوار پر میں سب کی صحت، خوشی اور خوشحال زندگی کی خواہش کرتا ہوں۔ قبل ازیں گجرات کے نرمدا ضلع کے ایکتا نگر میں خطاب کرتے ہوئے مودی کا کہنا تھا کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی طاقت کی وجہ سے اندر اور باہر کچھ عناصر ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ بھارت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو غلط پیغام دے رہے ہیں۔

    علاوہ ازیں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ب آسام کے تیز پور میں 4 کور ہیڈ کوارٹر میں بھارتی فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی،اس موقع پر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ دیوالی کے موقع پر آپ کے درمیان ہوں، مجھے توانگ جانا تھا، مگر شاید اوپر والا یہی چاہتا تھا کہ میں تیز پور میں آپ بہادر سپاہیوں کے ساتھ دیوالی مناؤں،ہم بہتر تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں، لیکن بعض اوقات حالات ایسے پیدا ہوتے ہیں کہ ہمیں اپنے مفادات کا تحفظ کرنا پڑتا ہے۔ حکومت امن کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، اور آپ کا یہاں رہ کر حفاظت کرنا بہت متاثر کن ہے۔، جب بھی میں آپ کے درمیان آتا ہوں تو مجھے نئی توانائی ملتی ہے۔ آپ لوگ اپنے خاندان سے دور رہتے ہیں تو گھر کی کمی محسوس ہونا فطری ہے۔ آپ کی لڑائیاں دنیا کو نظر آتی ہیں، مگر آپ کے اندر کی روزمرہ کی لڑائی بھی اہم ہے۔

    رقص کی برہنہ ویڈیو وائرل ہونے پرخواجہ سرا ڈولفن ایان نے جاری کیا ویڈیو پیغام

    بندوق کی نوک پر ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کا واقعہ،ہیومن رائٹس کونسل کی مذمت

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

  • وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر  شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے آج دوحہ میں وفود کی سطح پر ملاقات کی ۔ اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کے وسیع معاملات پر تبادلہء خیال ہوا۔

    دونوں رہنماؤں نے پاکستان قطر تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا. تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے نئے ممکنہ تعاون پر غور کیا گیا۔ دونوں فریقین نے مشترکہ اقتصادی اہداف اور علاقائی استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور بالخصوص اسرائیل کی طرف سے بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کی جنگ اور خطے میں کشیدگی میں اضافے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    وزیر اعظم نے 24 ستمبر 2024 کو منعقدہ 79 ویں یو این جی اے کے دوران عزت مآب امیر قطر کی طرف سے فلسطین کے معاملے پر قطر کے موقف کی تعریف کی۔ انہوں نے فوری جنگ بندی کے لئے قطر کی ثالثی اور انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر قتل و غاری گری اور امن قائم کرنے کے بغیر دنیا میں خوشحالی کا حصول ممکن نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھا فلسطین میں جاری اسرائیلی کی حالیہ بربریت کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے لیے مزید امدادی سامان کی ترسیل کو جاری رکھنے کی اہمیت پر بات کی۔وزیراعظم نے امیر قطر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی.وزیر اعظم کا دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان مسلسل مضبوط ہونے والی شراکت داری اور تعاون کو وسعت دینے میں ایک اور سنگ میل ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کاامیر قطر کے ہمراہ قطر میوزیم میں منظر آرٹ گیلری کا دورہ
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ہمراہ قطر میوزیم میں منظر آرٹ گیلری کا دورہ کیا،وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امیر قطر نے اعلیٰ سطحی وفود اور دو طرفہ ملاقات کے بعد ایک ہی گاڑی میں دیوان امیر سے قطر میوزیم تک کا سفر طے کیا،امیر قطر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو بذات خود پاکستانی فن پاروں کی نمائش "منظر” کا دورہ کرایا.دونوں ممالک کے راہنماؤں کے مابین غیر روایتی گرم جوشی دیکھنے میں آئی ،امیر قطر اور ان کی ہمشیرہ اور قطر میوزیم کی چیئرپرسن شیخہ المیاسہ بنت حمد بن خلیفہ الثانی نے غیر رسمی اور دوستانہ ماحول میں وزیراعظم کو نمائش میں موجود فن پارے دکھائے اور نمائش کے منتظمین اور پاکستانی فنکاروں سے تعارف کرایا،وزیراعظم نے امیر قطر اور ان کی ہمشیرہ کا منظر آرٹ گیلری کے انعقاد اور پاکستانی فنکاروں کی پزیرائی پر ان کا شکریہ ادا کیا ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس نمائش کا انعقاد پوری پاکستانی قوم کے لیے باعث فخر ہے، قطر میوزیم میں پاکستانی فنپاروں پر مبنی منظر ارٹ گیلری کا قیام قطر اور پاکستان کے درمیان سماجی اور بھائی چارے کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے،

    وزیراعظم نے دورے میں معروف پاکستانی آرکیٹیکٹ نئیر علی دادا، پاکستانی مصوروں، فوٹوگرافر، خطاط اور دیگر فن کاروں سے ملاقات کی ،نمائش میں 1940 سے لے کر اب تک کے پاکستانی مصوری، فوٹوگرافی, مجسمے اور دیگر فن پارے شامل ہیں،نمائش میں شاکر علی، صادقین، گل جی، زبیدہ آغا، کامل خان ممتاز، نئیر علی دادا اور متعدد پاکستانی فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کی گئی

    رقص کی برہنہ ویڈیو وائرل ہونے پرخواجہ سرا ڈولفن ایان نے جاری کیا ویڈیو پیغام

    بندوق کی نوک پر ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کا واقعہ،ہیومن رائٹس کونسل کی مذمت

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

  • سلمان اکرم راجہ کا شیر افضل مروت کیخلاف کاروائی کا عندیہ

    سلمان اکرم راجہ کا شیر افضل مروت کیخلاف کاروائی کا عندیہ

    پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم ملک کے آئین اور عدلیہ پر حملہ ہے ،

    سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف بھرپورمزاحمت کرے گی،پوری قوم کو بنیادی حقوق کی پامالی کیخلاف کھرا ہونا چاہیے،شیر افضل مروت کو ایک موقع دے رہے ہیں،اگر شیر افضل مروت نے ڈسپلن کا مظاہرہ نہ کیا تو کارروائی کریں گے، شیرافضل مروت کو خود پر کنٹرول کرنا ہو گا ورنہ پارٹی کاروائی کرے گی،علیمہ خان صاحبہ کے حوالے سے چلنے والی خبریں غلط ہیں، علیمہ خان ، بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں اور بہت مخلص ورکر بھی ہیں،بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہونگے،

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے گزشتہ روز نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی۔ شیر افضل مروت نے عمران خان کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور صوبے کا وزیراعلی ہے اس لیے اس کا احتجاج کی قیادت کرنا ہمارے بیانیہ کے خلاف جاتا ہے۔ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ایک صوبے نے وفاق پر چڑھائی کر دی ہے،شیر افضل مروت نے ملاقات کے بعد میڈیا کو خود بتایا کہ علی امین گنڈا پور کی وجہ سے صحیح احتجاج نہیں ہو سکا

  • ایمان مزاری اور شوہر کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار،نیا مقدمہ درج

    ایمان مزاری اور شوہر کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار،نیا مقدمہ درج

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا

    ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی،ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے وکیل قیصر امام اور زینب جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے پراسیکیوٹر کو ریمانڈ کی درخواست اور اس پر دیے گئے عدالتی آرڈر کو پڑھنے کی ہدایت کی،پراسیکیوٹر نے عدالت کے سامنے ریمانڈ کی درخواست اور عدالتی حکمنامہ پڑھ کر سنایا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے پراسیکیوٹر سے پوچھا کہ آپ کے حساب سے آرڈر ٹھیک ہے؟ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جی، آرڈر ٹھیک ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کی گائیڈ لائن کے مطابق ریمانڈ آرڈر ایسے ہوتے ہیں، شارٹ آرڈر کر دیتے ہیں، جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا جائے،عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    دوسری جانب ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا، ایمان مزاری اور انکے شوہر کے خلاف مقدمہ سائبر کرائم یونٹ اسلام آباد پولیس انچارج کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ تفتیش کےدوران ہادی علی کے انکشافات اور آہنی مکوں کے استعمال پر درج کیا گیا،مقدمے کے متن میں کہا گیا دوران تفتیش ملزم ہادی علی نے اقرار کیا پولیس اہلکار پرآہنی مکوں سے حملہ کیا گیا، پولیس نے ہادی علی کی گاڑی سے مکا برآمد کیا اور بطور ثبوت پاس رکھا، ملزم نے آہنی مکا گاڑی کی سیٹ کے نیچے چھپا دیا تھا جسے برآمد کیا گیا ،بعد ازاں سیشن عدالت میں ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی کیخلاف آہنی مکا رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی،پولیس نے ہادی علی کو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت پیش کیا، یاسر محمود نے پولیس کی استدعا پر ہادی علی کو جوڈیشل کردیا،پولیس نے اے ٹی سی سے ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی کا راہداری ریمانڈ لے لیا۔

    غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

    نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

    جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود

  • وزیراعظم،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا،بلاول کا پاک فوج کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے،

    وزیرِاعظم شہباز شریف نے آپریشن میں شہید ہونے والے میجر عاطف خلیل، نائیک آزاد اللّٰہ اور لانس نائیک غضنفر عباس کی بلندیِ درجات کی دعاء اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کی اور کہا کہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

    بنوں کے علاقہ بکاخیل میں خوارج کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے ایک میجر اور دو جوانوں کی شہادت،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نےاظہار تعزیت کیا ہے ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا،شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کاروائی میں آٹھ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہید میجر عاطف خلیل اور ان کے ساتھیوں نے خوارج کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں،سکیورٹی فورسز کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےبنوں میں آپریشن کے دوران میجر اور دو جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے شہید ہونے والے میجر عاطف خلیل، نائیک آزاد اللّٰہ اور لانس نائیک غضنفر عباس کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ میجر عاطف خلیل، نائیک آزاد اللّٰہ اور لانس نائیک غضنفر عباس قوم کی دلوں ہمیشہ زندہ رہیں گے،متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں،آپریشن میں 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا ہمارے جوانوں کی بہادری و عزم کا ثبوت ہے،پیپلز پارٹی دہشتگردی و انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے ہر قدم کی حمایت کرتی ہے.

    رقص کی برہنہ ویڈیو وائرل ہونے پرخواجہ سرا ڈولفن ایان نے جاری کیا ویڈیو پیغام

    بندوق کی نوک پر ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کا واقعہ،ہیومن رائٹس کونسل کی مذمت

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات