Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کی پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو میچ کی دعوت

    سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کی پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو میچ کی دعوت

    سعودی عرب فٹبال فیڈریشن نے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو قطر میں ایک میچ کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان سے ویمن فٹبال میچ کھیلنے کی پیشکش کی ہے، جبکہ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بھی سعودی عرب کے ساتھ میچ کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم کے تمام اخراجات سعودی فٹبال فیڈریشن برداشت کرے گی، اور دونوں ٹیموں کا تربیتی کیمپ بھی قطر میں لگایا جائے گا،سعودی عرب نے اس ماہ فیفا ونڈو میں خواتین کے دوستانہ میچ کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) سے رابطہ کیا ہے، جس کا انعقاد 25 نومبر سے 7 دسمبر کے درمیان ہوگا۔

    سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی ویمن فٹبال ٹیم کو میچ کھیلنے کی دعوت کا موقع پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کے لیے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا ایک شاندار موقع ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ نہ صرف دوستانہ ہوگا بلکہ یہ بین الاقوامی تعلقات کو بھی فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

  • قومی اسمبلی ،دوسروں کیلئے گڑھاکھودنے والے خوداسی میں گرجاتے ہیں،وزیر قانون

    قومی اسمبلی ،دوسروں کیلئے گڑھاکھودنے والے خوداسی میں گرجاتے ہیں،وزیر قانون

    وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نےقومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قانون سازی کیلئے مکمل ذمہ داری سے کام کرتی ہے.

    وزیر قانون اعظم نذیر تارر کا کہنا تھا کہ ای سی ایل قانون پرسپریم کورٹ اورہائیکورٹس کے فیصلے موجودہیں.ای سی ایل کاایک باقاعدہ طریقہ کارہے. ای سی ایل کاجائزہ لے کربعض نام نکال دیئے تھے.ای سی ایل میں مختلف جرائم میں ملوث افراد4 سے5 ہزارلوگوں کے نام موجودہوتے ہیں.پی این آئی ایل کیلئے رولزبن چکے ہیں.دوسروں کیلئے گڑھاکھودنے والے خوداسی میں گرجاتے ہیں،

    قومی اسمبلی اجلاس، انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 1997 پیش،بل میں ہے کیا؟
    قومی اسمبلی اجلاس کے دوران انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 1997 پیش کیا گیا، بل وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا جسے اسپیکر قومی اسمبلی نے غور کے لیے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا،سیکیورٹی فورسز کو کسی بھی فرد کو تحویل میں لینے کے اختیارات دینے کے لئے قانون سازی کا آغاز کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی میں آج پیش کئے گئے انسداد دہشتگری ترمیمی بل کے مطابق آرمڈ فورسز ٹھوس وجوہات کی بنیاد پر کسی بھی فرد کو تین ماہ کی تحویل میں لے سکیں گی۔آرمڈ ، سول آرمڈ فورسز کو دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث فرد کو گرفتار کرنے کا اختیار دیا جائے گا،دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث شخص کو تین ماہ کی تحویل میں لیا جا سکے گا،قابل گرفت معلومات اور وجوہات کی بنا پر کسی بھی فرد کو تین ماہ کی تحویل میں لیا جائے گا،گرفتار شخص پر الزامات کی تحقیقات کے لئے اعلی سطح جے آئی ٹی بنائی جائے گی، جے آئی ٹی میں سپرنٹینڈنٹ پولیس افسر، انٹیلی جنس حکام، سول آرمڈ فورسز اور دوسری فورسز کے نمائندگان شامل ہوں گے

    بحری جہازوں کے ذریعے عازمین حج کو بھجوانے کے سوال پر وفاقی وزیر کا جواب
    قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفۂ سوالات میں شگفتہ جمانی نے پوچھا کہ کیا بحری جہازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز بھیجنے کی پالیسی زیرِ غور ہے،وفاقی وزیرِ بحری امور قیصر احمد شیخ نے ایوان میں شگفتہ جمانی کے سوال کے جواب میں کہا کہ بحری جہازوں کے سفری نرخ بہت زیادہ رعایتی نہیں، اس پر غور کر رہے ہیں، بحری جہازوں پر عازمین کو لے جانا اتنا قابلِ عمل نہیں،

    مریم نواز بھارتی پنجاب سے بات کرے تو ٹھیک،گنڈا پور افغانستان سے بات کرے تو شور،ایسا کیوں، اسد قیصر
    وقفۂ سوالات میں پی ٹی آئی کے رکن اسد قیصر نے کہا کہ حکومتی سنجیدگی کا عالم دیکھ لیں کہ نہ تو وزراء آئے ہیں، نہ حکومتی ارکان،کل ہم اڈیالہ جیل گئے تھے،کل اڈیالہ جیل میں ہماری ملاقات کا اہتمام سپیکر قومی اسمبلی نے کیا تھا ہماری جیل حکام نے بے عزتی کی ہے یہ بے عزتی ہماری نہیں،اسپیکر نے اسد قیصر کو بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ اس پر وقفۂ سوالات کے بعد بات کریں پلیز۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی پنجاب سے مل کر بات کرنے کی بات کی، وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نے افغانستان سے بات چیت کا کہا تو شور مچایا گیا، معیار سب کے لیے ایک ہونا چاہیے،

    جب تک ہم پک اینڈچوز رکھیں گے، میرا لیڈر تیرا لیڈر،پارلیمنٹ بے توقیرہوتی رہے گی،علی محمد خان
    پی ٹی آئی کے علی محمد خان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مثالیں دی گئیں بھٹو صاحب کی پھانسی کی، بے نظیر صاحبہ کی شہادت کی، نوازشریف کو تین بار گھر بھیجنے کی،یہ سب حقیقت ہے لیکن جب تک ہم میرے لیڈر اور تمہارے لیڈر کی بحث میں پڑے رہیں کہ پارلیمنٹ بے توقیر ہوتی رہے گی، لوگ اُٹھائے جاتے رہیں گے اور زبردستی آئینی ترمیم آتی رہیں گی،ہماری ذمہ داری اس ایوان کے لئے بھی بنتی ہے،ایوان 25 کروڑ عوام کی امیدوں کا مرکز ہے، ہماری جماعتوں سے زیادہ ایوان کی ساتھ کمٹمنٹ ہونی چاہئے،26 ویں ترمیم لاتے وقت کہا گیا کہ ہم ایوان کو توانا کرنا چاہتے ہیں، کبھی کسی جج کو چھ ماہ کی سزا تک نہیں ملی،میرا سوال پارلیمنٹ سے ہے کہ جب تک ہم پک اینڈچوز رکھیں گے، میرا لیڈر تیرا لیڈر،پارلیمنٹ بے توقیرہوتی رہے گی، ترامیم مسلط ہوتی رہیں گی،جیل میں عمران کان کے کمرے کی بجلی 5 دن بند رکھی گئی ہے،بجلی بند ہونے کی وجہ سےجیل کے سیل میں اتنا اندھیرا تھا کہ عمران خان کو جائے نماز پر سجدے کی جگہ تک نظر نہیں آتی تھی، میں کسی سے رحم کی اپیل نہیں کر رہا، ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو عمران خان کو باہر لانا ہو گا۔

    مؤکلوں کا رخ زمان پارک کی طرف،بشریٰ بی بی بھی پہنچ گئیں

    وکیلوں پر کبھی اعتبار نہیں کرنا چاہیے،عمران خان پھٹ پڑے

    شیر افضل مروت نے علی امین گنڈاپور کی سب”چالیں”عمران خان کو بتا دیں

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف شیر افضل مروت عمران خان کے سامنے بول پڑے

    عمران خان نے کہا کہ وہ ہر گز ڈیل نہیں کرینگے،علیمہ خان

  • پٹرولیم کمپنیاں کام کی بجائےبینک میں رقم رکھ کر سود کھارہیں،قائمہ کمیٹی میں انکشاف

    پٹرولیم کمپنیاں کام کی بجائےبینک میں رقم رکھ کر سود کھارہیں،قائمہ کمیٹی میں انکشاف

    اسلام آباد (محمد اویس) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم میں انکشاف ہوا ہے کہ پیٹرولیم کمپنیوں کا سی ایس آر کے پیسے بینکوں میں پڑے ہوئے ہیں اور ڈسٹرکٹ ویلفیر کمیٹی غیر فعال ہونے کی وجہ سے کوئی فلاحی کام تیل وگیس نکلنے والے اضلاع میں نہیں ہورہاہے،بینکوں میں 6ارب روپے سے زائد رقم پڑی ہے فلاحی کام نہ ہونے کی وجہ سے متعلقہ علاقوں میں تیل و گیس کا کام کرنے والی کمپنیوں کو آپریشن میں شدید مشکلات ہیں مقامی لوگ ہم سے خوش نہیں ہیں ،ممبر کمیٹی شاہد خٹک نے کمیٹی میں انکشاف کیا کہ کمپنیاں خود کام نہیں کرتی اور بینک میں یہ رقم رکھ کر سود کھارہی ہیں۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس چیئرمین سید مصطفی محمود کی زیر صدرات ہوا ۔اجلاس میں ممبر کمیٹی سردار غلام عباس،شیزرا منصب،انور الحق ،صلاح الدین جونیجو، شاہد خٹک ،ودیگرممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سیکرٹری پیٹرولیم سمیت ملکی و غیر ملکی تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں کے سربراہان و نمائندوں نے شرکت کی ۔سی ایس آر فنڈز کے حوالے سے حکام نے بریفنگ دی گئی ۔ تیل کی تلاش کے دوران کمپنی کو سی ایس آر کی مد میں زون ون ٹو اور تری میں 30ہزار ڈالر سالانہ دینے ہوتے ہیں ،2ہزار بیرل تک پرڈکشن شروع ہوجائے تو پرانے پالیسی کے تحت سالانہ 20ہزار ڈالر اور نئی پالیسی 2009اور 2012کے تحت زون ون میں 50ہزار اور زون ٹو اور تری میں 37ہزار پانچ سو دینے ہوتے ہیں ،سی ایس آر کے استعمال کے لیے 2021کی پالیسی کے لیے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر کمیٹی بنائی جاتی ہے جس کا چیئرمین وفاقی وزیر لگاتا ہے جو ایم این اے یا ایم پی اے ہوتا ہے سی ایس آر کے تحت فلاحی منصوبوں کی منظوری کی کمیٹی وزیر کے ماتحت اور اس کمیٹی میں متعلقہ ایم این اے شامل ہوگا ۔ممبر کمیٹی نے کہاکہ سی ایس آر میں پیسے جمع ہوئے ہیں مگر استعمال نہیں ہورہاہے ۔پی پی ایل کمپنی کے حکام نے بتایا کہ کمیٹی کی عدم تشکیل کی وجہ سے پیسے جمع ہیں مگر استعمال نہیں ہورہے کمیٹی فعال ہوجائے تو اس سے پیسے لگنا شروع ہوجائیں گے ۔ پیسے خرچ نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ کمپنی کے آپریشن میں رکاوٹ ڈالتے ہیں ۔

    حکام نے کہاکہ ملک میں تیل و گیس کی تلاش کرنے والی 10غیر ملکی اور 9ملکی کمپنیاں کام کررہی ہیں ۔ کمیٹی نے تیل اور گیس کی تلاش و پیداواری علاقوں میں فنڈز کا استعمال نہ ہونے کا انکشاف ہوا ۔متعلقہ علاقوں میں فنڈز استعمال پر فیصلہ سازی کرنے والی کمیٹیاں فعال نہیں ۔جلد ہی یہ کمیٹیاں بن جائیں گی ۔رکن کمیٹی اسدعالم نیازی نے کہاکہ کمیٹیاں نہ ہونے سے تیل و گیس کی پیداواری کمپنیوں کی طرف سے فلاحی منصوبوں پر فندنگ رک چکی ۔پٹرولیم کمپنیوں کے سوشل ویلفیئر فنڈز صرف 22 فیصد استعمال ہونے کا انکشاف ہوا۔حکام نے بتایا کہ کے پی کے سوشل ویلفیئر اکاونٹ میں 1 ارب 44 کروڑ روپے پڑے ہیں، پنجاب کے سوشل ویلفیئر اکاونٹ میں 1 ارب 31 کروڑ پڑے ہیں، پنجاب میں اس وقت تک 42 کروڑ 74 لاکھ فنڈز خرچ کیے گئے ہیں، 19 پٹرولیم کمپنیاں سی ایس آر میں اپنے فنڈز جمع کرا دیتی ہیں، سی ایس آر فنڈز استعمال کرنے کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کی ہوتی ہے، ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل نہ دینے کے باعث فنڈز استعمال نہیں ہوئے، سی ایس آر فنڈز اگر متعلقہ شہروں میں لگے تو نمایاں ترقی ہوگی،

    ممبران کمیٹی نے کہاکہ سی ایس آر فنڈز متعلقہ شہروں کے عوام کی فلاح پر خرچ ہونا چاہئیں، ممبر شاہد خٹک نے کہاکہ فنڈز کے پیسے اس لیے نہیں ہوتے کمپنیاں سود پر پیسے لے رہی ہیں، یہ فنڈز سے پیسے نکال کر ٹرسٹ اکاونٹ میں ڈال دیتے ہیں، ممبر کمیٹی نے کہاکہ فنڈز کے استعمال میں رکاوٹ مقامی نمائندوں کی آپس کی مخالفت ہے، کیوں نہ کمپنیوں کو سی ایس آر فنڈز خرچ کرنے کا اختیار دیا جائے، شہروں میں سوشل ویلفیئر کے کئی منصوبے ہوتے ہیں یہ رقم استعمال کیوں نہیں ہوئی، حکام نے بتایا کہ کمپینوں نے اس وقت سی ایس أر فنڈز کی مدمیں 9ارب 95کروڑ جمع کرائے ہیں اس وقت مختص رقم میں سے محض 3ارب 70کروڑ استعمال ہوسکے ۔6 ارب 24کروڑ کی رقم اب تک خرچ نہیں ہوسکی،قائمہ کمیٹی نےسی ایس آر کے معاملے پر سب کمیٹی بنانے کافیصلہ کرلیا. جس کی باقاعدہ منظوری اگلے کمیٹی اجلاس میں دی جائے گئی ۔ذیلی کمیٹی سوشل ویلفیئر فنڈز کے استعمال میں رکاوٹوں کا تعین کرے گی کمیٹی سی ایس آر فنڈز کے استعمال سے متعلق سفارشات بھی دے گی،ممبر کمیٹی شاہد خٹک نے کہاکہ کمپنیاں سی ایس آر کے پیسے بینکوں میں رکھتے ہیں اور اس پر سود لے رہے ہیں اور عوام پر نہیں لگارہے ہیں۔ پیسوں کے خرچ نہ ہونے پر سب سے زیادہ قصور کمپنیوں کا ہے جو پیسے جاری نہیں کرتے ۔

    کمپنیوں کے نمائندوں نے کمیٹی سے سے اپیل کی کہ سی ایس آر کے پیسے پڑے ہوئے ہیں کمیٹی ہو جلد ازجلد فعال کیا جائے تو ہی پیسے خرچ ہوسکیں گے ۔ مول کے نمائندے نے کہاکہ کوہاٹ میں پیسے جاری نہیں ہورہے کیس کاپریشر کم ہوتا ہے تو مقامی لوگ ہمارے گیٹ بند کردیتے ہیں۔ کمپنیوں کے نمائندے نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ پیٹرولیم کمپنیوں کے لیے سیکورٹی کے مسائل شدید ہو رہے ہیں ،سیکورٹی مسائل کی وجہ سے ہمارے مالی معاملات متاثر ہو رہے ہیں ،جب سے فنڈز کمپنیوں سے کمیٹیوں کے پاس گئے ہیں فنڈز استعمال نہیں ہو پا رہے،جب فنڈز کمپنیوں کے کنٹرول میں تھے ہم نے علاقے میں میگا پراجیکٹس کیے،ممبر کمیٹی شاہد احمد نے کہاکہ کمپنیاں تاثر دے رہی ہیں کہ تمام مسائل سیاستدانوں کی وجہ سے ہیں ، ان کے سی ایس آر فنڈ کا آڈٹ کیا جائے،عوامی نمائندوں کی مشاورت کے بغیر منصوبے کامیاب نہیں ہو سکتے، پولش پیٹرولیم کمپنی کے سربراہ نے کہاکہ لوگ ہم سے خوش نہیں ہیں ، ہم لوگوں پر خرچ کر رہے ہیں ، سی ایس آر کی رقم خرچ نہیں ہو رہی،دو سال سے رقم خرچ نہیں کی گئی ہے، لوگوں کے مطالبات روز بروز بڑھ رہے ہیں

  • بشریٰ بی بی پیش نہ ہوئی،نیب پراسیکیوٹر کا وارنٹ جاری کرنے کی استدعا

    بشریٰ بی بی پیش نہ ہوئی،نیب پراسیکیوٹر کا وارنٹ جاری کرنے کی استدعا

    اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی

    سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔وکیل عثمان گل کی جانب سے بشری بی بی کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔بشریٰ بی بی کی آج تیسری بار حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی،وکیل عثمان گل نے کہا کہ بشری بی بی موجود نہیں ہیں سماعت بدھ تک ملتوی کی جائے ۔ نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ جان بوجھ کر کیس کو طول دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔35 سماعتیں ہو چکی ہیں کیس کے آخری گواہ پر جرح مکمل نہیں کی جارہی ۔بشری بی بی عدالت نہیں آسکتیں تو عثمان گل کو ہی اپنا پلیڈر مقرر دیں ۔ بشری بی بی اگر عدالت نہیں آتیں تو انکے وارنٹ جاری کیئے جائیں ۔وکیل عثمان گل نے کہا کہ بشری بی بی نے ابھی تک پلیڈر مقرر کیئے جانے سے متعلق ہدایات نہیں دی ہیں ۔ عدالت نے 190 ملین پائونڈ ریفرنس پر سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی

    مؤکلوں کا رخ زمان پارک کی طرف،بشریٰ بی بی بھی پہنچ گئیں

    وکیلوں پر کبھی اعتبار نہیں کرنا چاہیے،عمران خان پھٹ پڑے

    شیر افضل مروت نے علی امین گنڈاپور کی سب”چالیں”عمران خان کو بتا دیں

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف شیر افضل مروت عمران خان کے سامنے بول پڑے

    عمران خان نے کہا کہ وہ ہر گز ڈیل نہیں کرینگے،علیمہ خان

    عمران خان کی رہائی تک پرامن احتجاج جاری رکھیں گے،علیمہ خان

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

  • سینیٹ ہال میں اسلحہ لے جانے کا کیس، بی این پی رہنما کو جوڈیشل کر دیا گیا

    سینیٹ ہال میں اسلحہ لے جانے کا کیس، بی این پی رہنما کو جوڈیشل کر دیا گیا

    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد: سینٹ ہال میں گھسنے اسلحہ لے جانے پر بی این پی رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    بی این پی رہنماؤں اختر حسین لانگو شفیع محمد کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کر دیا گیا ،بی این پی مینگل کے رہنماؤں اختر حسین شفیع محمد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا ،کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی،جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ آپ مزید جسمانی ریمانڈ مانگا رہے ہیں کس بنیاد پر پہلے دو دن کیا کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ویپن برآمد کروانا ہے اس لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔جج نے استفسار کیا کہ کون سا ویپن کسی گواہ نے بتایا کسی کا بیان ہے ،تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان مزاحمت کے دوران جیب میں ہاتھ ڈالتے رہے ۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ میں بھی سردیوں میں جیب میں ہاتھ ڈالتا ہوں ۔ جج طاہر عباس سپرا کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے، جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ سیکرٹری جو مدعی ہے اس کے خلاف کوئی کاروائی ہوئی سیکورٹی زمہ دار ہے۔سینٹ کی سکیورٹی کا ہیڈ کون ہے سیکیورٹی سے پوچھنا چاہے کوئی کاروائی ہوئی ان کے خلاف۔اگر مسلح لوگ اندر گئے تو اس کی زمہ داری پارلیمنٹ سکیورٹی ہے میں آپ تو نہیں جا سکتے ،عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی،عدالت نے بی این پی رہنماؤں کو جوڈیشل کر دیا

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ طور پربہیمانہ تشدد

    اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ طور پربہیمانہ تشدد

    پاکستانی اداکارہ نرگس پر شوہر نے مبینہ طور پرتشدد کیا ہے، اداکارہ بھائی خرم بھٹی کے گھر پہنچ گئیں اور پولیس کو کال کر دی

    اداکارہ نرگس پر مبینہ طور پر ان کے شوہر نے تشدد کیا ہے،معروف اداکارہ نرگس نے چند برس پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی، اداکارہ نے شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا،پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ اداکارہ پچھلے کچھ عرصےسے بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں،تھانہ ڈیفنس سی پولیس موقع پر پہنچ گئی، اداکارہ نرگس کی جانب سے ابھی تک درخواست نہیں دی گئی،دونوں فریقین کے درمیان اہل خانہ کی صلح کروانے کی کوشش جاری ہے۔

    اداکارہ نرگس کے بھائی خرم بھٹی کا کہنا ہےکہ انسپکٹر ماجد بشیر روانہ میری بہن پر تشدد کرتا ہے۔ انسپکٹر ماجد بشیر نے آج میری بہن پر اس قدر تشدد کیا ہے کہ اسکی حالت خراب ہوگئی ہے۔

    اداکارہ نرگس پر شوہر کا تشدد،حنا پرویز بٹ کا ایکشن،ہر ممکن قانونی مدد وتعاون کیا جائے گا
    اداکارہ نرگس پر شوہر کا تشدد،چئیر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا ایکشن سامنے آیا ہے،حنا پرویزبٹ کا کہنا ہے کہ اداکارہ نرگس کی مدد کے لیے فوری طور پر ایک پروٹیکشن آفیسر کو اٹیچ کر دیا ہے جو ان کی حفاظت کو یقینی بنائے گا،ان کو پروٹیکشن آرڈر اور قانونی مدد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا،خواتین پر گھریلو تشدد ایک سنگین مجرمانہ فعل ہے،یہ کوئی معمولی بات نہیں مجرم کو سزا دلوائی جائے گی،وومن پروٹیکشن اتھارٹی خواتین کے مسائل پر کسی بھی قسم کے کمپرومائز کو ہرگز قبول نہیں کرتی، ہر خاتون کو مکمل انصاف اور تحفظ کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق خواتین پر تشدد حکومت کے لیے ایک ریڈ لائن ہے،اس واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،حکومت کی پالیسی ہر قسم کے گھریلو تشدد کے واقعات پر انتہائی سخت ہے

  • جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان کو چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں

    جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان کو چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں

    جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کو چالان کی نقول فراہم کر دیں

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کو چالان کی نقول فراہمی کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل آئے تھے،عمران خان پر اس کیس میں فرد جرم 8 نومبر کو عائد کی جائے گی،عمران خان نے چالان کی نقول لیں اور فرد جرم صحت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ میں تو گرفتار تھا۔

    سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو لاہور جیل ہونے کے باعث چالان کی نقول تقسیم نہ ہو سکیں،مزید ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، عثمان ڈار، امجد نیازی، راجہ بشارت سمیت 28 ملزمان میں فرد جرم کے لیے چالان کی نقول تقسیم کی جا چکی ہیں،

    جی ایچ کیو حملہ کیس کی چالان تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت ملزمان پر مجموعی طور پر 27 سنگین دفعات عائد کی گئی ہیں،ملزمان نے سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت قیادت میں جی ایچ کیو پر حملہ کیا، جی ایچ کیو گیٹ پر دھاوا بولا گیا اور گیٹ توڑ دیا، فوجی جوانوں نے منع کیا مگر باز نہیں آئے اور توڑ پھوڑ کرتے رہے،ملزمان نے حساس عسکری املاک توڑی اور آگ لگا دی، ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا، پیٹرول بم بھی مارا گیا، ملزمان جی ایچ کیو گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور فورسز سے بھرپور مزاحمت کی گئی، پاکستان میں بغاوت کا ساماں پیدا کیا گیا،جی ایچ کیو گیٹ پر پیٹرول بم ٹائر جلا کر آگ لگائی گئی اور بلڈنگ کے شیشے توڑے دیے گئے، پاک آرمی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، عسکری ملازمین پر حملے کیے گئے، یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی کے نعرے اور خان نہیں تو پاکستان نہیں کے نعرے لگائے گئے،حساس دفاتر آئی ایس آئی اور جی ایچ کیو عمارات پر حملے کیے گئے، مظاہرہ اور احتجاج منظم سازش مجرمانہ کے تحت کیا گیا، موقع پر 6 ملزم گرفتار کیے ان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں کی گئیں، چالان میں استدعا کی گئی کہ ملزمان کو سخت ترین عبرت ناک سزائیں دی جائیں

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو مظاہرین کی جانب سے جی ایچ کیو سمیت سرکاری املاک، فوجی چوکیوں اور تنصیبات کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔عمران خان اب اڈیالہ جیل میں ہیں تا ہم پی ٹی آئی کے باقی رہنما ضمانتوں پر ہیں، نومئی کے مقدمات کی سماعت تاخیر کا شکار ہو رہی ہے، ڈیڑھ برس ہو چکا ہے ابھی تک فیصلے نہیں ہوئے

    بانی پی ٹی آئی عمران خان 9 مئی جی ایچ کیو کے سامنے پر امن اختجاج کے بیان پر قائم ہیں،29 جولائی کو اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے وضاحت کے ساتھ دوبارہ اعتراف کرلیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی اعتراف نہیں کیا،میرے جی ایچ کے او کے باہر پرامن احتجاج کے بیان کو اعتراف اور اقبال جرم بنا کر پیش کیا گیا،میں نے کوئی اعتراف یا اقبال جرم نہیں کیا۔ 9 مئی کے بعد میرے 3 وی لاگز بھی موجود ہیں، میں 9 مئی مقدمات کی تفتیش میں بھی کہہ چکا ہوں پر امن اختجاج کریں گے، 9 مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہماری بے گناہی چھپی ہے،

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

  • ڈی چوک احتجاج سے رہا ریسکیو اہلکاروں پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کی گل پاشی

    ڈی چوک احتجاج سے رہا ریسکیو اہلکاروں پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کی گل پاشی

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے ریسکیو اہلکاروں کا پھول نچھاور کر کے استقبال کیا۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جیل سے رہائی پانے والے سرکاری ملازمین کو وزیراعلیٰ ہاؤس دعوت دی، اس دوران وزیراعلیٰ نے خود ریسکیو اہلکاروں کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، اس دوران فیصل امین گنڈا پور و دیگر بھی موجود تھے،وزیراعلی ہاؤس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے ملاقات کرنے والوں میں فائر فائٹرز، ڈرائیورز، میڈیکل ٹیکنیشنز اور دیگر عملہ شامل تھے.

    ڈی جی ریسکیو 1122 محمد ایاز خان نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے رہا ہونے والے ریسکیو اہلکاروں کی ایک قدم ترقی کا اعلان کیا ہے اور انہیں ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ریسکیو اہلکاروں کے الاؤنسز بڑھانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سے 60 سال کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

    چیف جسٹس کے دفتر میں اہم افسران تعینات

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پہلا دن،سوا گھنٹے میں 24 مقدموں کی سماعت

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے نماز کے دوران تصویر بنانے پر ایس پی سیکیورٹی کا تبادلہ کر دیا

  • پاکستان میں “عملہ صفائی” کی دوران ڈیوٹی اموات،صنفی امتیاز پر رپورٹ

    پاکستان میں “عملہ صفائی” کی دوران ڈیوٹی اموات،صنفی امتیاز پر رپورٹ

    پاکستان میں روایتی طریقوں سے صفائی ہونے کے باعث عملہ صفائی کی جان خطرے سے دوچار رہتی ہے ۔ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ میں بڑے انکشافات سامنے آ گئے،انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے کبھی کوئی قانون ہی مرتب نہیں کیا گیا

    پاکستان میں “عملہ صفائی” کی دوران ڈیوٹی اموات اور صنفی امتیاز پر ہیومن رائٹ کمیشن نے رپورٹ مرتب کر لی ،رپورٹ کے مطابق ایک سال میں بیس مزدور صفائی دوران کام جان کی بازی ہار چکے ،پنجاب اور سندھ میں عملہ صفائی کی حالت انتہائی ناگفتہ قرار دی گئی ہے،عملہ صفائی کی اموات ،صنفی امتیاز ،مذہبی امتیاز اور صحت کے مسائل کی وجہ ٹھیکدرانہ نظام قراردیئے گئے، رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹھیکدار عملہ صفائی کو باقاعدہ تنخواہ نہیں دیتا بلکہ دیہاڑی پر بھرتی کرتا ہے ،دیہاڑی دار مزدور کو فیکٹری مزدور کی طرح جاب سکیورٹی ملتی ہے اور نا پینشن ۔وفاقی پالیسی نہ ہونے کے باعث صوبے بھی باقاعدہ پالیسی بنانے میں ناکام رہے ۔باقاعدہ پالیسی پر عمل نا ہونے سے “عملہ صفائی “ دوران ڈیوٹی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے ۔کراچی ،حیدرآباد ،چکوال اور فیصل آباد میں “عملہ صفائی” گٹر کی صفائی کرتے ہوئے زہریلی گیسز کا نشانہ بنا ۔پاکستان میں روایتی طریقوں سے صفائی ہونے کے باعث عملہ صفائی کی جان خطرے سے دوچار رہتی ہے ۔ہیومن رائٹس کمیشن نے فوری طور پر سینیٹیشن پالیسی بنانے اور روایتی صفائی کے نظام کو متروک کرنے کی سفارش کر دی ۔

    چیف جسٹس کے دفتر میں اہم افسران تعینات

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پہلا دن،سوا گھنٹے میں 24 مقدموں کی سماعت

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے نماز کے دوران تصویر بنانے پر ایس پی سیکیورٹی کا تبادلہ کر دیا

  • اسموگ بڑھتی جارہی ، ورک فرام ہوم کی پالیسی کی طرف جانا ہوگا،عدالت

    اسموگ بڑھتی جارہی ، ورک فرام ہوم کی پالیسی کی طرف جانا ہوگا،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی

    جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اسموگ بڑھتی جارہی ہے ہمیں ورک فرام ہوم کی پالیسی کی طرف جانا ہوگا،ہم نے دو سال قبل سکولز جمعہ اور ہفتے کے روز بند کیے تھے ،وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ ہم نے سکولز کی ٹائمنگ میں تبدیلی کی ہے،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی ہیوی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے،بسیوں اور بڑی گاڑیوں کے اڈوں پر آگاہی بورڈ آویزاں کیے جائیں ،گرین سمارٹ لاک ڈوان کیا گیا ہے مگر چنگچی رکشے دوسرے سٹرکوں یا علاقوں سے گزریں گے،رش دوسری سٹرکوں پر ہوگا اس کی فزبیلٹی مجھے سمجھ نہیں آئی،ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے کہا کہ گورنمنٹ کی اپنی گاڑیاں دھواں چھوڑتی ہیں،

    جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ قصور ٹینریز کے خراب پانی سے وہاں کے شہری بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں،قصور میں جو بچے پیدا ہوتے ہیں وہ بھی موذی بیماریوں میں مبتلا ہیں،کمشنر لاہور فوری قصور ٹینریز کے ری فلٹر پلانٹ کے حوالے سے اقدامات کرے ،وکیل ایل ڈی اے نے کہا کہ لاہور کے 19 انڈر پاسز کے حوالے سے انکوئری رپورٹ جمع کرادی ہے ، انڈر پاسز سے ایل ای ڈی لائٹس چوری ہوئی ہیں، اب ہم نے پی ایچ اے کے ساتھ ملکر ایک مکیننزم بنایا ہے ،پی ایچ اے ہر انڈر پاس کی نگرانی کرے گا تا کہ دوبارہ لائٹس چوری نہ ہوں ،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ مجھے دس بجے فل بینچ میں جانا ہے،آپ مختلف محکموں سے میٹنگز کریں اور رپورٹس جمع کرائیں،عدالت نے سموگ کی درخواستوں پر کارروائی ملتوی کردی

    اسموگ کے باعث گرین لاک ڈاؤن: خصوصی بچوں کی آن لائن اسکول کلاسز کی ہدایت

    بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا،مریم نواز

    پنجاب میں اینٹی اسموگ کارروائیاں، فصلوں کی باقیات نذر آتش کرنے والے 17 افراد گرفتار

    ڈیرہ غازی خان: بھٹوں اور دھان کی فصلوں کی باقیات جلانے سے سموگ، شہری بیماریوں کا شکار

    سموگ فری پنجاب،دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، مریم اورنگزیب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی