Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • توشہ خانہ ٹو کیس،عمران ،بشریٰ پر پھر فردجرم عائد نہ ہو سکی

    توشہ خانہ ٹو کیس،عمران ،بشریٰ پر پھر فردجرم عائد نہ ہو سکی

    اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی

    سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا،عمران خان نے توشہ خانہ ٹو کیس میں وکیل مقرر کرنے کے لئے عدالت سے وقت مانگ لیا، عمران خان نے کہا، گزشتہ 3 ہفتے سے وکلا سے ملاقات اور مشاورت کا وقت نہیں دیا گیا،بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے نام دیتا ہوں، عدالت نے عمران خان کو وکلا سے مشاورت کے لیے 31 اکتوبر کا وقت دے دیا،عدالت نے سماعت 2 نومبر تک ملتوی کر دی، عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر اگر وکیل مقرر نہ کیے گئے تو عدالت سرکاری وکیل مقرر کر دے گی،

    واضح رہے کہ26 اکتوبر کو بھی توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی تھی، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر گزشتہ سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوئی تھی،آج یہ پانچواں موقع ہے کہ فرد جرم کی کاروائی مؤخر کی گئی ہے.

    عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں جبکہ بشریٰ بی بی رہا ہو چکی ہے اور پشاور میں ہے، بشریٰ رہائی کے بعد بنی گالہ سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچ چکی ہے

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

  • سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش ہو گا

    سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش ہو گا

    سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا عمل،قومی اسمبلی میں بل جمعہ کے روز پیش کیا جائے گا ،

    پارلیمانی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23کی جائے گی ،بل پاس ہونےکی صورت میں سپریم کورٹ چیف جسٹس سمیت 23ججز پر مشتمل ہو گی ،ججز کی تعداد میں اضافے کا بل حکومت کی جانب سے پیش کیا جائے گا، بل نجی کارروائی کے دن بیرسٹر دانیال چودھری پہلے ہی پیش کرچکے ہیں ،پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم پر بھی مشاورت جاری ہے،پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ترمیم کے تحت کمیٹی میں پانچ ججز کو شامل کیا جائے گا،پہلے کمیٹی میں چیف جسٹس سمیت تین سینئر ججز شامل ہیں، اب پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کمیٹی میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر شامل ہیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کا حلف لینے کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کمیٹی کی تشکیل نو کی تھی

    چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پہلا دن،سوا گھنٹے میں 24 مقدموں کی سماعت

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے نماز کے دوران تصویر بنانے پر ایس پی سیکیورٹی کا تبادلہ کر دیا

    نئے چیف جسٹس یحی آفریدی نے پہلا انتظامی حکم جاری کر دیا

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو گارڈ آف آنر پیش،فل کورٹ اجلاس 28 اکتوبر کو طلب

  • انسداد پولیو مہم،مشکلات کا سامنا، فائرنگ،سیکورٹی اہلکاروں سےاسلحہ چھین لیا گیا

    انسداد پولیو مہم،مشکلات کا سامنا، فائرنگ،سیکورٹی اہلکاروں سےاسلحہ چھین لیا گیا

    پاکستان میں انسداد پولیو مہم شروع ہو چکی ہے تا ہم خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پولیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

    شمالی وزیرستان کے علاقے شیواہ میں 15 مسلح افراد نے پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر تعینات تین پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا جس کے بعد شیواہ میں انسداد پولیو مہم روک دی گئی ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائی جاری ہے، انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنائیں گے،

    دوسری جانب اپر اورکزئی میں ڈبوری بادان کلے میں انسدادِ پولیو ٹیم پر مسلح افراد نے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر تعینات ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا،ڈی ایس پی کے مطابق پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، بعد ازاں کاروائی کے دوران اورکزئی میں پولیو ٹیم پر حملہ کرنے والے تین دہشتگردوں کو پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن میں مار دیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فہمیدہ یوسفی کہتی ہیں کہ پولیو کے خلاف مہم پر حالیہ حملے نے ایک بار پھر یہ واضح کر دیا ہے کہ کچھ ملک دشمن عناصر اس اہم انسانی صحت کے پروگرام کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔ اپر اورکزئی میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار کی شہادت اور دوسرے کا زخمی ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔بلوچستان میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے دوران 21 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جب کہ ملک بھر میں متاثرہ بچوں کی تعداد 41 ہو گئی ہے۔ یہ صورتحال ہمیں سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ کیا ہم اپنے بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے سنجیدہ ہیں؟ہمیں ایسے حملوں کی بھرپور مذمت کرنی چاہیے اور حکومت سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ انسدادِ پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ یہ وقت ہے کہ ہم سب مل کر اس مہلک بیماری کے خلاف لڑیں اور اپنے بچوں کی صحت کی حفاظت کریں۔

    پولیو ورکرز کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جائیں ،شیری رحمان
    پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کہتی ہیں کہ اپر اورکزئی میں ڈبوری بادام کلے میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت کرتی ہوں فائرنگ سے انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹر پر مامور ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوا ہے شہید اور زخمی ہونے والے ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کیساتھ دلی ہمدردی ہے پولیو ورکرز پر حملہ، قوم کے مستقبل پر حملہ ہے معصوم بچوں کو پولیو سے بچانے والوں پر حملہ ناقابل قبول ہے پولیو ورکرز کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جائیں تاکہ پولیو مہم بغیر کسی رکاوٹ کے فعال رہے ملک بھر میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہےپاکستان نے پولیو کے خلاف جنگ میں ایک طویل سفر طے کیا ہے حملہ آوروں کو فوری گرفتار کیا جائے اور کٹہرے میں لاکر سخت سے سخت ترین سزا دی جائے پولیو مہم کے دوران ورکرز پر حملے کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا اور ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچانا ہے

    پولیو مہم کا آغاز، سندھ کے ایک کروڑ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے

    پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ؛ رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 41 ہوگئی

    پولیو ورکرز قوم کے مجاہد ہیروز ہیں،وزیراعظم

    پاکستان میں سب سے پہلے آصفہ بھٹو کو پولیو ویکسین پلائی گئی،بلاول بھٹو

    پولیو پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پاکستان،افغانستان کو مل کر کام کرنا ہے،وزیراعظم

  • آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ویڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ویڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ویڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق، 36 سالہ میتھیو ویڈ اب اپنے کوچنگ کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ وہ پاکستان کے خلاف ہونے والی سیریز میں کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہوں گے، میتھیو ویڈ نے اپنے کرکٹ کیریئر میں 36 ٹیسٹ، 97 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔وہ مستقبل میں تسمانیہ کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے اور رواں سیزن میں بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہیوریکینز کے لیے بھی کھیلیں گے۔

    میتھیو ویڈ کی ریٹائرمنٹ کرکٹ کی دنیا کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ ان کا تجربہ اور کارکردگی کئی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مثال بنے گی۔ کوچنگ کی دنیا میں ان کا سفر بھی دلچسپ ہوگا، خاص طور پر وہ جب پاکستان کے خلاف سیریز میں شامل ہوں گے۔ ان کا ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا اور بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہیوریکینز کے ساتھ رہنا اس بات کی نشانی ہے کہ وہ کرکٹ سے جڑے رہیں گے۔ ان کی خدمات کا کرکٹ میں مزید استعمال یقینی طور پر اس کھیل کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

    میتھیو ویڈ آسٹریلیا کے ایک مشہور کرکٹر ہیں، جو 26 مئی 1988 کو ٹاسمانی میں پیدا ہوئے، وہ ایک باصلاحیت وکٹ کیپر بلے باز ہیں اور ان کی کرکٹ کی دنیا میں شراکتیں یادگار رہی ہیں۔میتھیو کے بچپن کا زیادہ تر وقت کرکٹ کے میدانوں میں گزرا۔ ان کے والد ایک مقامی کرکٹر تھے، جو ہمیشہ انہیں کھیلنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے تھے۔ میتھیو نے چھوٹی عمر سے ہی اپنی محنت اور لگن سے کرکٹ میں مہارت حاصل کی۔ انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ محلے کی گلیوں میں کھیلنا شروع کیا، جہاں انہوں نے اپنی بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کی مہارت کو نکھارا۔میتھیو نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ٹاسمانی کی انڈر-19 ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔ وہاں ان کی شاندار کارکردگی نے انہیں ریاستی ٹیم میں جگہ دلائی۔ ان کی قابلیت اور محنت نے انہیں بہت جلد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے لیے منتخب ہونے کی راہ ہموار کی۔2012 میں، میتھیو ویڈ نے آسٹریلوی قومی ٹیم کے لیے اپنا پہلا میچ کھیلا۔ انہوں نے اپنی شاندار بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کی مہارت کی بدولت بہت جلد اپنے آپ کو ثابت کیا۔ ان کی ایک خاص بات یہ تھی کہ وہ مشکل حالات میں بھی پُر اعتماد رہتے تھے، جو انہیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں مدد دیتی تھی۔میتھیو کے کیریئر میں کئی چیلنجز آئے، جیسے کہ انجری اور فارم میں اتار چڑھاؤ، لیکن انہوں نے کبھی ہار نہیں مانی۔ انہوں نے اپنی محنت اور عزم کے ذریعے ان تمام مشکلات کا مقابلہ کیا۔ ان کی شاندار اننگز اور شاندار وکٹ کیپنگ نے انہیں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل کر دیا۔2016 میں ایک اہم میچ کے دوران، میتھیو نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے حریف ٹیم کے خلاف 100 رنز بنائے، جس کی بدولت آسٹریلیا نے میچ جیت لیا۔ اس اننگز نے نہ صرف ان کے کیریئر کی رفتار کو بڑھایا بلکہ ان کے مداحوں کے دلوں میں بھی ایک خاص مقام بنا دیا۔میتھیو کی شادی 2015 میں بچپن کی دوست سے ہوئی تھی، اب ان کے دو بچے ہیں، جن کے ساتھ وہ اپنا زیادہ تر وقت گزارتے ہیں۔ وہ اپنے بچوں کو بھی کرکٹ کے کھیل میں دلچسپی لینے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، تاکہ وہ بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چل سکیں۔

    غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

    نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

    جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود

  • پنجاب الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ پی ٹی آئی نے چیلنج کر دیا

    پنجاب الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ پی ٹی آئی نے چیلنج کر دیا

    پی ٹی آئی نے پنجاب الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
    پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے 30 ستمبر کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کردی ہے،سلمان اکرم راجہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان ملاقات الیکشن ٹریبونلز کی تبدیلی کی وجہ نہیں بن سکتی، الیکشن ٹریبونل کا جج کون ہوگا یہ فیصلہ چیف جسٹس کا اختیار ہے، چار اپریل کو لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار نے چھ الیکشن ٹریبونلز کو نوٹیفائی کیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات کے بعد الیکشن ٹریبونلز کیلئے حاضر سروس ججز کے نام واپس ہوگئے، سپریم کورٹ کے 30 ستمبر کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

    واضح رہے کہ 30ستمبر کو سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا،سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے متفقہ فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے جج نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کی ملاقات نہ ہونے کو مدنظر نہیں رکھا، اگر ملاقات نہ ہونا مدنظر رکھتے تو ایسا فیصلہ نہ کیا جاتا، تنازع جب آئینی اداروں کے مابین ہو تو محتاط رویہ اپنانا چاہیے، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ بطور عدالتی نظیر کسی فورم پر پیش نہیں کیا جا سکتا

    الیکشن ٹربیونلز سے متعلق الیکشن کمیشن کی اپیل منظور،لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

    جسٹس منصور علی شاہ کا پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں عدم شرکت، چیف جسٹس کو خط

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ میرے کیس نہ سنیں،عمران خان کی پھر درخواست

    پاکستان بار کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے اجرا پر شدید تحفظات کا اظہار

    پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کیس،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید کا اختلافی نوٹ

    پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ،جسٹس یحییٰ آفریدی کا اضافی نوٹ جاری

    پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

    بریکنگ،سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کو قانونی قرار دے دیا

  • سمری منظوری کا وقت ختم ،پنجاب حکومت نے وائس چانسلرز تعینات کردیئے

    سمری منظوری کا وقت ختم ،پنجاب حکومت نے وائس چانسلرز تعینات کردیئے

    سمری منظوری کا وقت ختم ،پنجاب حکومت نے وائس چانسلرز تعینات کردیئے

    خواتین کی 5 جامعات سمیت 6 یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز تعینات کئے گئے ہیں،فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں ڈاکٹر بشریٰ مرزا وائس چانسلر تعینات کی گئی ہیں،ڈاکٹر عظمیٰ قریشی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر تعینات کی گئی ہیں،گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں کنول امین وائس چانسلر تعینات کی گئی ہیںَ، شازیہ بشیر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی وائس چانسلر تعینات کی گئی ہیں،شازیہ انجم گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور وائس چانسلر تعینات کی گئی ہیں

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے دوسری بار اعتراض لگا کر سمریاں واپس بھیج دی تھیں،پنجاب حکومت نے ایکٹ 105کے تحت وائس چانسلرز کے آرڈرز جاری کردیئے ،خواتین یونیورسٹیز میں بھی وائس چانسلرز کی تقرری کردی گئی۔

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صوبے کی 14 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر اعتراض اٹھایا تھا اور انہوں نے اس سمری میں تجویز کردہ ناموں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سرچ کمیٹی کی شفافیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سرچ کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ کچھ ناموں کے خلاف کرپشن اور انتظامی بدعنوانیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہر یونیورسٹی کے لیے صرف ایک نام تجویز کیا گیا ہے، جبکہ اصولی طور پر ہر یونیورسٹی کے لیے تین نام بھیجے جانے چاہیے تھے۔ گورنر نے وضاحت کی کہ وزیر اعلیٰ کے پسندیدہ افراد کی تقرری پر زور دینا مناسب نہیں۔سرچ کمیٹی کی ساکھ پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں، اور ان کے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ کمیٹی کی سلیکشن شفاف نہیں تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرچ کمیٹی کے عمل سے وہ مطمئن نہیں اور کئی وائس چانسلرز پر کرپشن اور ناقص منیجمنٹ کے الزامات ہیں، جس کے باعث ان کی تقرری پر اعتراضات ہیں۔

    گورنر پنجاب یونیورسٹی میں اپنا وائس چانسلر لگوانا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

    پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان

  • سینیٹ،فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینیکو کا خطاب ، آدھا ایوان خالی رہا

    سینیٹ،فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینیکو کا خطاب ، آدھا ایوان خالی رہا

    فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینیکو کے خطاب کے اجلاس میں آدھا ایوان خالی رہا،صرف 45سینیٹز نے اجلاس میں شرکت کی،حکومت واتحادی 24سینیٹز ہی اجلاس میں لاسکے.

    اجلاس مقررہ وقت سے 39 منٹ تاخیر سے شروع ہوا اجلاس ایک گھنٹہ 14منٹ چلا،۔پیر کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت ہوا۔ایوان بالا میں روسی فیڈریشن کی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینیکو اور چیئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ایوان میں آئے ۔سینیٹ کا اجلاس 5بج کر 16 منٹ پر شروع ہوا تو پاکستان اور روس کے قومی ترانے سے شروع ہوا۔ 5بج کر 19منٹ پر باقاعدہ تلاوت سے اجلاس شروع ہوا۔حکومتی بنچوں پر 24سینیٹر وجود تھے ایوان میں بامشکل 45ارکان سینیٹ موجود تھے ۔ ایوان میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر،وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک،اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے شرکت کی ۔ مہمان کی تقریر کے دوران وزیر توانائی اویس لغاری بھی ایوان میں پہنچ گئے۔ سینیٹر عبدالقدوس مہمان کی تقریر کے درمیان ایوان میں آئے تحریک انصاف کے پارلیمانی امور علی ظفر،ایمل ولی خان،انوار الحق کاکڑ،منظور کاکڑ،کامل علی آغا موجود تھے ۔ایوان آدھے سے زیادہ خالی تھا ۔ایوان میں حکومت کی طرف سے وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر اور اپوزیشن کی طرف سے پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی علی ظفر نے خوش آمدید کہا۔ پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان اے این پی کے پارلیمانی لیڈر ایمل ولی خان نے خوش آمدید کہا۔ باپ پارٹی کی طرف سے سینیٹر منظور کاکڑ نے خوش آمدید کہا۔سینیٹ کا اجلاس 6بج کر30منٹ تک چلا ۔ اجلاس ایک گھنٹہ اور 14منٹ چلا۔سینیٹ کا اجلاس منگل کو دن صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا

    رپورٹ: محمد اویس، اسلام آباد

  • بشریٰ بی بی پشاور سیاست کرنے نہیں تو شاپنگ کرنے گئی؟ گورنر خیبر پختونخوا

    بشریٰ بی بی پشاور سیاست کرنے نہیں تو شاپنگ کرنے گئی؟ گورنر خیبر پختونخوا

    گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نےامن وامان کی صورتحال پرتوجہ دینے پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی خراب صورتحال کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے تاجر اور عوام نقل مکانی پرمجبور ہو رہے ہیں۔

    پشاورمیں میڈیاگفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام ٹیکس اس لئےنہیں دیتے کہ آپ ان کی کمائی سے اسلام آبادپر چڑھائی کریں۔ حکومت نے سیاسی مقاصداوراپنے قیدیوں کو چھڑانے کیلئے ریسکیو 1122کی گاڑیوں کا استعمال کیں۔اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔ریسکیو کی گاڑیاں استعمال کرنے پر جے آئی ٹی بننی چاہیے۔پاراچنار،ڈیرہ اسماعیل خان،بنوں سمیت مختلف علاقوں میں سکیورٹی اہلکار قربانیاں دے رہے ہیں،ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ کہ امن و امان کی مخدوش حالت کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے، حکومت کی ترجیح امن و امان نہیں بلکہ کچھ اور ہے، بشری بی بی سیاست نہیں کررہی تو کیا پشاور شاپنگ کرنے گئی ہیں ، آنے والے دنوں میں عوام دیکھے گی پی ٹی آئی میں بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے علیحدہ علیحدہ گروپس ہونگے،

    غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

    نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

    جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود

  • مونس الٰہی کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ انٹرنیشل پولیس کو بھجوا دیا گیا

    مونس الٰہی کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ انٹرنیشل پولیس کو بھجوا دیا گیا

    اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور ، ایف آئی اے منی لانڈرنگ کا مقدمہ ،مونس الہی کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس انٹرنیشنل پولیس کو بھیجوا دیا گیا۔

    تحریری حکم کے مطابق ایف آئی اے کے مطابق انٹرنیشنل پولیس کے پاس ریڈ نوٹس ریویو کے لیے موجود ہے ،عدالت نے پرویز الہی کو پانچ نومبر کو ہرصورت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مونس الہی کے شریک ملزم صغیم عباس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ایف آئی اے نے مونس الہی سمیت اشتہاری نو ملزمان کی جائیدادیں قرقی کے دورانیہ میں اضافے کی استدعا کردی،عدالت نے مزید قرقی میں اضافے پر ایف آئی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے زارا الہی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی.اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا .ایف آئی اے نے پرویز الہی ،مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف چالان جمع کروا رکھا ہے

    قبل ازیں عدالتی حکم پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا تھا،ترجمان ایف آئی اے لاہور کا کہنا ہے کہ مونس الہیٰ کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے،مونس الہیٰ کیساتھ 6 اور ملزمان کا شناختی کارڈ بھی بلاک کر دیا گیا ہے،ملزمان کا شناختی کارڈ اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور میں ایف آئی آر نمبر 16/2023 میں بلاک کیا گیا،جن دیگر ملزمان کےشناختی کارڈ اینٹی منی لانڈرنگ کیس میں بلاک کیا گیا ہے ان میں عامر سہیل، عمیر فیاض، امتیاز علی شاہ، فرصت علی اور عابد علی خان شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چالان داخل کیا تھا،ضمنی چالان ایف آئی اے عدالت لاہور میں جمع کرایا گیا تھا چالان میں کہا گیا ہے کہ فراست علی چٹھہ نے ایک ارب روپے مونس الہی کی کمپنیز میں جمع کرایا، ضمنی چالان مونس الہی کے ریڈ وارنٹ انٹر پول کو پہلے ہی بھجوائے جا چکے ہیں،ایک ارب روپے کی خطیر رقم فراصت علی چٹھہ کی جانب سے چوہدری مونس الہیٰ کی کمپنیوں میں جمع کرائی گئی ،اربوں روپے کی مبینہ کرپشن میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ سرکل نے مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔ایف آئی اے کے مطابق چوہدری مونس الٰہی بطور ایم این اے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث رہے ،عامر سہیل، مونس الٰہی کے کیش رائیڈر اورفرنٹ مین کے طور پر کام کرتا رہا۔ مو نس الٰہی کو تین کال اپ نوٹس جاری کیے گئے مگر وہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے چوہدری مونس الہیٰ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ مونس الہٰی اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں اور گزشتہ سال ان کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی عمل کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا۔وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال مونس الہٰی کو واپس لانے کے لیے نگراں وفاقی حکومت کا انٹرپول سے رابطہ ہوا تھا اور اس حوالے سے ایف آئی اے نے انٹرپول حکام سے رابطے کیے تھے۔ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق مونس الہٰی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹرپول حکام سے شیئر کی گئی تھیں اور گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل شروع ہوگیا تھا۔

    فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

    حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

    سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

  • لاہور میں شوٹرز کی لینڈ کروزر گاڑی پر فائرنگ،خاتون سمیت دو افراد کی موت

    لاہور میں شوٹرز کی لینڈ کروزر گاڑی پر فائرنگ،خاتون سمیت دو افراد کی موت

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اجرتی قاتل شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے

    باٹا پور کے علاقہ میں شوٹرز نے لینڈ کروزر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک،ایک بچی زخمی ہوگئی،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،ہلاک ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ اشفاق اور 38 سالہ مقدس کے نام سے ہوئی،موٹرسائیکل سوار شوٹر تعاقب کرتے ہوئے آئے، تھانہ باٹاپور کے چند قدم کے فاصلے پر اندھا دھند فائرنگ کردی،ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد آرام سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،ہلاک ہونے والی 38 سالہ مقدس ملک مرتضی کی بیوی تھی،ملک مرتضٰی کی ملک حبیب ۔غلام حر اور ملک بودے وغیرہ سے دشمنی تھی ،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے،مزید تحقیقات جاری ہیں