Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • فواد چوہدری چاہت فتح علی کے ساتھ طبلہ بجانا سیکھ لے، شیر افضل مروت

    فواد چوہدری چاہت فتح علی کے ساتھ طبلہ بجانا سیکھ لے، شیر افضل مروت

    تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو مشورہ دوں گا کہ آج کل وہ فارغ ہیں تو چاہت فتح علی خان کے ساتھ بیٹھ کر طبلہ بجانا سیکھ لیں،

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری پر کڑی تنقید کی اور آڑے ہاتھوں لیا ہے، فواد چوہدری پی ٹی آئی کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے میں شیر افضل مروت نے فواد چوہدری کو کھری کھری سنائیں،اور کہا کہ فواد چودھری نے پی ٹی آئی کا مذاق اڑایا ہے، ان کے واپس آنے کے حق میں نہیں ہوں۔

    پیارے ڈبو، آپ کے ڈی این اے اور خصلتوں کے مطابق ایک پیشہ اور کردار تجویز کیا ،شیر افضل مروت
    بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پیارے ڈبو:
    میں نے آپ کے ڈی این اے اور خصلتوں کے مطابق ایک پیشہ اور کردار تجویز کیا تھا، لیکن آپ کا ردعمل گھر میں آپ کی اور آپ کے والدین کی تربیت کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے۔ میں اپنے کل کے ٹاک شوز میں آپ کی شرافت پر مزید روشنی ڈالوں گا۔

    فواد چوہدری نے پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی کوششیں شروع کر دی ہیں تا ہم اس کا حتمی فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے، فواد چوہدری مشکل وقت میں پی ٹی آئی کو چھوڑ چکے تھے، فواد چوہدری پر پی ٹی آئی کارکنا ن نے بھی کڑی تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ایسے”لوٹے” کو پارٹی میں نہیں واپس لینا چاہئے،سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی واپسی کے امکانات اس وقت تک کم ہیں جب تک پارٹی کی موجودہ قیادت ان کے کردار پر غور نہ کرے۔ سیاسی منظرنامہ تیزی سے بدل رہا ہے،قوی امکان ہے کہ فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی نہیں ہو سکے گی

    غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

    نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

    جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود

  • ہم عالمی سلامتی، استحکام میں اہم کردار ادا کریں گے۔سپیکرروسی فیڈریشن کونسل

    ہم عالمی سلامتی، استحکام میں اہم کردار ادا کریں گے۔سپیکرروسی فیڈریشن کونسل

    اسلام آباد (محمد اویس)روسی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینکو نے سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آج کا اجلاس دوطرفہ تعلقات کومستحکم کرنے کے لیے اہم ہے اور پاکستان روس کے درمیان تعلقات کے نئے مواقع میسر آئیں گے .

    پیر کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور ویلنٹینا مٹوینکو کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ویلنٹینا مٹوینکو نے سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور روس کے مضبوط تعلقات ہی، روسی فیڈریشن کی اسپیکر کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسروں کے تجربات سے سیکھنا چاہیے، آج کا اجلاس دوطرفہ تعلقات کومستحکم کرنے کے لیے اہم ہے، اس دورے سے پاکستان روس کے درمیان تعلقات کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ویلنٹینا مٹوینیکو گورنس ، سیاست اور سفارتکاری کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں، سینٹ پیٹس برگ کی گورنر کے طور پر انہوں نے بہترین کام کیا۔

    ویلنٹینا مٹوینکو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان روسی معاشرے کا اہم حصہ ہیں، مسلم امہ روس میں قیام امن، وطن کے دفاع اور دیگر شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ویلنٹینا مٹوینکو نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو جتنی عزت دی جاتی ہے وہ دیکھ کر خوشی ہوئی، بینظر بھٹو کی کتاب، ”ڈاٹر آف ایسٹ“ روسی زبان میں بھی شائع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آپ کا ملک قدیم روایت و ثقافت کا حامل ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کی ایک تاریخ ہے، دونوں ممالک کے بین الاقوامی دنیا کے ساتھ تعلقات کو لے کر نقطہ نظر میں مماثلت ہے، آپ کا ملک آٹھویں بار اقوام متحدہ کی غیرمستقل نشست پرمنتخب ہوا ہے۔میں تمام سینیٹرز اور یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کرتی ہوں، میرے اس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ہوکر اپنے ملکوں کے لیے زراعت کے لئے کام کریں گے، ہم دونوں ملکوں کو اپنے عوام کے لیے سوچنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ روسی وزیر اعظم کا دورہ روس پاکستان تعلقات بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا، مجھے یقین ہے کہ ہم عالمی سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ادا کریں گے۔ویلنٹینا مٹوینکو نے کہا کہ ہمیں حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت اور غیر قانونی پابندیوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی، ہم تمام شعبوں میں تعاون اور معاملات کو سیاسی انداز میں حل پر اتفاق برقرار رکھیں گے۔ویلنٹینا مٹوینکو نے کہا کہ سینیٹ اجلاس کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، قومی ترانہ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے، پاکستان زندہ باد، پاکستان روس دوستی زندہ باد۔سینیٹ اجلاس سے اعظم نذیر تارڑ،علی ظفر،شیری رحمان،ایمل ولی اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئےپاک روس تعلقات کی بہتری پر زوردیا.

    فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینیکو کے خطاب کے اجلاس میں آدھا ایوان خالی رہا،صرف 45سینیٹز نے اجلاس میں شرکت کی،حکومت واتحادی 24سینیٹز ہی اجلاس میں لاسکے اجلاس مقررہ وقت سے 39 منٹ تاخیر سے شروع ہوا اجلاس ایک گھنٹہ 14منٹ چلا،۔پیر کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت ہوا۔ایوان بالا میں روسی فیڈریشن کی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینیکو اور چیئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ایوان میں آئے ۔سینیٹ کا اجلاس 5بج کر 16 منٹ پر شروع ہوا تو پاکستان اور روس کے قومی ترانے سے شروع ہوا۔ 5بج کر 19منٹ پر باقاعدہ تلاوت سے اجلاس شروع ہوا۔حکومتی بنچوں پر 24سینیٹر وجود تھے ایوان میں بامشکل 45ارکان سینیٹ موجود تھے ۔ ایوان میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر،وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک،اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے شرکت کی ۔ مہمان کی تقریر کے دوران وزیر توانائی اویس لغاری بھی ایوان میں پہنچ گئے۔ سینیٹر عبدالقدوس مہمان کی تقریر کے درمیان ایوان میں آئے تحریک انصاف کے پارلیمانی امور علی ظفر،ایمل ولی خان،انوار الحق کاکڑ،منظور کاکڑ،کامل علی آغا موجود تھے ۔ایوان آدھے سے زیادہ خالی تھا ۔ایوان میں حکومت کی طرف سے وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر اور اپوزیشن کی طرف سے پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی علی ظفر نے خوش آمدید کہا۔ پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان اے این پی کے پارلیمانی لیڈر ایمل ولی خان نے خوش آمدید کہا۔ باپ پارٹی کی طرف سے سینیٹر منظور کاکڑ نے خوش آمدید کہا۔سینیٹ کا اجلاس 6بج کر30منٹ تک چلا ۔ اجلاس ایک گھنٹہ اور 14منٹ چلا۔سینیٹ کا اجلاس منگل کو دن صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا

    سینیٹرشیری رحمان نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ روس عظیم روایات کا امین ملک ہے،روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان اور روس کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن کے دورے سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھے گا،موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئےعالمی برادری کو مشترکہ اقدامات کرنا ہونگے،روس دنیا میں تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے،

    سینیٹر ایمل ولی خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ روس کے ساتھ دوستی پر فخر ہے، روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہونگے،دونوں ملک امن ، معاشی استحکام اور ترقی کیلئے مل کر کردار ادا کر سکتے ہیں،ہم تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان اور روس مل کر ترقی اور خوشحالی کا سفر طے کر سکتے ہیں، ہم روس کے ساتھ اچھے اور مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں،ہم روس کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں،جنگ کسی کے لئے بھی فائدہ مند نہیں ہو سکتی،ہمیں اسرائیل کے مظالم کے سلسلے کو روکنا ہو گا،

    اپوزیشن لیڈر سینیٹر علی ظفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن کا سینیٹ میں خیرمقدم کرتے ہیں، عالمی برادری میں روس ایک انتہائی اہم ملک ہے، روس کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے، روس کےساتھ پارلیمانی روابط کا فروغ چاہتے ہیں،

    غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

    نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

    جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود

  • صدر مملکت  سے روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن کی ملاقات

    صدر مملکت سے روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن کی ملاقات

    صدر مملکت آصف زرداری سے روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، زراعت ،توانائی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تعلقات مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں، صدر مملکت نے ثقافتی روابط مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے بے پناہ امکانات ہیں،صدر مملکت نےپاکستان میں روس کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا،صدر مملکت نے دورہ اشک آباد کے دوران روسی صدر کے ساتھ خوشگوار بات چیت کا بھی ذکر کیا،صدر مملکت نے برکس کا رکن بننے کیلئے روس کی جانب سے پاکستان کی حمایت کی بھی درخواست کی اور کہا کہ برکس کا رکن بننے سے علاقائی اور عالمی تعاون میں اپنا کردار بڑھانے میں مدد ملے گی

    ملاقات کے دوران فریقین نے علاقائی روابط، تجارتی تعلقات، اقتصادی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا،ویلنٹینا میٹوینکو کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ترجیح دیتا ہے،

    غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

    نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

    جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود

  • غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف نے پاکستانی ٹیم کے لئے غیر ملکی کوچز لگائے جانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ ملین ڈالر دے کر ہم ان سے کیا حاصل کرتے ہیں، جب پالیسی نہ ہو تو ریزلٹ زیرو رہتا ہے،

    سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کی ہے،ایک ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کرنے والے غیر ملکی کوچ بمقابلہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کا کیا مطلب ہے ،سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف نے وضاحت کی ،باغی ٹی وی کے مظہر شیخ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف سے سوال کیا کہ جب آپ نے ٹیسٹ کرکٹ کی، پاکستانی کیپ آئی تھی اور پہنی تھی ا س وقت جب آپ کے جذبات تھے کیا فارنر کوچ جب ملین ڈالر لے کر پاکستان کے لئے کنٹریکٹ سائن کرتاہے تو کیا اس کے بھی وہ جذبات ہوتے ہیں، جس کے جواب میں سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ ایک ملین کا کنٹریکٹ سائن کر کے پاکستان کے لئے بالکل بھی اموشنل نہیں ہوتے،یہ بڑی ہارڈ ارننگ کیپ ہوتی ہے جو آپ سر پر پہنتے ہیں کسی بھی ملک کی ہر چیز کو سیکریفائز کرنا پڑتا ہے،اپنی ہر چیز کی قربانی دینی پڑتی ہے، پھر اس کے بعد پاکستان کی نیشنل کیپ پہننے کا موقع ملتا ہے جب دوسرے ملک کا کوئی بندہ آئے گا تو اسکا اتنا انٹرسٹ یا آؤٹ پٹ نہیں ہو گی جتنی آپ کی اپنی افلی ایشن ہوتی ہے پاکستان کے ساتھ، وہ جو لوگ باہر سے آتے ہیں وہ کمانے کے لئے آتے ہیں،

    عبدالرؤف کا مزید کہنا تھا کہ اصل چیز یہ ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کوچنگ کو جب ہائیرکرنا ہوتا ہے، اور وہ ہائی کوالیفائیڈ فارنر کوچز کو ہائر کرتا ہے،اس میں بھی ایک ویژن ہوتا ہے، اسکا مینو فیسٹو ہونا چاہئے کہ کیوں انکو ہائر کیا جا رہا، جس طرح انڈیا نے کیا،انڈیا نے شروع میں جس طرح ہائیر کئے،انکے کوچنگ میں ایجوکیٹڈ لوگ آئے، بڑے بڑے نام آئے، انہوں نے فارنر کوچز سے سیکھا اب انڈیا نے آئی پی ایل میں ،جونیئر ٹیم میں اپنے کوچز لگانا شروع کر دیئے ہیں اور انہوں نے اچھا ریزلٹ دینا شروع کر دیا ہے،ہمارے ہاں یہ ہے کہ کوئی لانگ ٹرم پالیسی نہیں ہے، جب کسی فارنر کوچ کو ہائر کرتے ہیں تو کوئی پالیسی نہیں ہوتی کہ ہم اس سے کیا لیں گے اس کا مقصد کیا ہے،کیا اچیو کریں گے اس لئے فارنر کوچ ٹائم پاس کر کے چلا جاتا ہے، ریزلٹ پھر زیرو ہوتا ہے نہ ہی کوئی لوکل کوچ ان سے کچھ سیکھ سکتا ہے نہ اکوئی ایسا بندہ بٹھایا جاتا ہے جو سیکھ کر بچوں کو سکھائے،

    گیری کرسٹن کے استعفیٰ پر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف نے کیا کہا؟
    گیری کرسٹن کے استعفیٰ کے حوالہ سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ قصور پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہے جب کسی کے ساتھ کنٹریکٹ طے کرتے ہیں تو شرائط طے کرنی پڑتی ہیں کہ جونیئر ،سینئر کو دیکھنا پڑے گا، ہم یہاں تک پہنچنا چاہتے ہیں،اس طرح کام کرنا پڑے گا،یہ کیمپ اٹینڈ کرنا پڑے گاایک کو مکی آرتھر کو لگایا تھا تو وہ انگلینڈ جا کر آن لائن کوچنگ کرتے رہے،انڈیا کے ساتھ ورلڈ کپ ہونے والا تھا ایشیا کا تو توتین دن پہلے وہ ایشیا کپ میں آئے اور جوائن کیا،پھر دو پہلے ورلڈ کپ جوائن کیا،اسی طرح گیری کو ورلڈ کپ سے دو دن پہلے بلوا کر جوائن کروا دیا گیا،ستر سال سے پی سی بی اپنی ترجیحات کاتعین نہیں کر سکا،کہ انکو بلا رہے ہیں تو کیسے کام لینا ہے، سپورٹس سائیکالوجسٹ کا کسی کو پتہ ہی نہیں، مین فیکٹر ہے کرکٹ کا سپورٹس سائیکالوجسٹ،یہ نہیں ہو سکتاکہ آپ کہیں سے اٹھا کر سپورٹس سائیکالوجسٹ کو لے آئیں،اس طرح کبھی سپورٹس سائیکالوجی چلی ہے، اس میں سارا قصور پی سی بی کا ہے، انکو شرائط پہلے طے کرنی چاہئے اور ویژن کو سامنے رکھنا چاہئے.

    فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

    نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

    جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود

    پاکستان پنڈی ٹیسٹ جیت گیا، ساڑھے تین سال بعد سیریز میں فاتح

    بابر اعظم ،شاہین آفریدی اور نسیم شاہ ڈراپ یا آرام دیا ؟

    بابر اعظم: پاکستانی ٹیم پر بوجھ، اوقات یاد دلا دی گئی

    بابر اعظم ضدی،بات نہیں مانتے تھے،محمد وسیم کا انکشاف

    احساس ہو تو کچھ شرم ہوناں،احمد علی بٹ بابر اعظم پر پھٹ پڑے

    بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

    بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

    ہم نے سچ بولا،شوق پورا کرنا ہے تو کر لیں، احمد شہزادبابر اعظم پر پھر برس پڑے

  • لاہور میں خواجہ سرا کے ساتھ اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج

    لاہور میں خواجہ سرا کے ساتھ اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،خواجہ سرا کو تقریب کےلیے بلا کر چھ افراد نے بدفعلی کر ڈالی

    واقعہ تھانہ گڑھی شاہو کی حدود میں پیش آیا، پولیس نے خواجہ سرا کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے، خواجہ سرا کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کے زور پر جنسی زیادتی کی،خواجہ سرا عمران عرف نور نے 3 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ گڑھی شاہو میں مقدمہ درج کروایا ہے،نامزد ملزمان میں جہانزیب،غلام حیدر اور عزیز شامل ہیں، درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے تقریب کا کہہ کر بلایا اور مجھے ایک کوارٹر میں لے گئے جہاں دیگر افراد بھی موجود تھے، ملزمان نے ملکر اجتماعی زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے

    لاہور میں خواجہ سرا کمیونٹی کو عدم تحفظ کا سامنا ہے، جس نے ان کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق، شہر کے مختلف علاقوں میں خواجہ سرا افراد کو ہراساں کرنے، جسمانی تشدد اور دیگر نوعیت کے خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ چند ماہ میں خواجہ سراوں کے خلاف ہونے والے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ انہیں روزمرہ کی زندگی میں خوف کا سامنا ہے، کئی خواجہ سرا افراد نے بتایا کہ انہیں بھیک مانگنے یا کارکردگی دکھانے کے دوران ہراساں کیا جاتا ہے۔حقوق انسانی کے کارکنوں نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواجہ سراوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔ کمیونٹی کے افراد کو نہ صرف قانونی تحفظ کی ضرورت ہے، بلکہ معاشرتی قبولیت بھی حاصل ہونی چاہیے۔

    میہڑ:خواجہ سرا کے گھر سے چوری سرچ آپریشن کہ دوران پولیس پر فائرنگ

    خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کے لئے مفت قانونی اقدامات

    اوچ شریف: جعلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ طورشی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف

    مس پرتگال مقابلہ حسن،خواجہ سرا نے جیتا مقابلہ

    میک اپ کے بغیر خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا

    خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    خیبرپختونخوا کے خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل

    خواجہ سراؤں سمیت ڈانس،موسیقی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی 

  • سویلینز کے فوجی ٹرائل کیخلاف کیس جلد سماعت کیلئے مقررکرنیکی درخواست

    سویلینز کے فوجی ٹرائل کیخلاف کیس جلد سماعت کیلئے مقررکرنیکی درخواست

    سردار لطیف کھوسہ نے سویلینز کے فوجی ٹرائل کے خلاف کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی

    سپریم کورٹ، سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا معاملہ ، فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیس کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی گئی، سپریم کورٹ میں دائردرخواست میں سپریم کورٹ سے مقدمہ کو نومبر کے دوسرے ہفتے میں مقرر کرنے کی استدعا کی گئی، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 13 دسمبر 2023 کو مقدمہ کو جنوری میں مقرر کرنے کا حکم دیا گیا تھا،دسمبر سے آج تک کیس مقرر نہیں ہوا، 103 سویلینز کے مقدمات زیر التواء کیس کی وجہ سے فائنل نہیں ہو رہے،آئین کا آرٹیکل 9 شہریوں کی آزادی کے حقوق یقینی بناتا ہے،103 ملزمان جرم ثابت ہوئے بغیر زیر حراست ہیں

    سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدی

    خواجہ آصف نے عمران خان کا فوجی عدالت میں ٹرائل کا مطالبہ کر دیا

    سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائلز پر 11 جولائی کی عدالتی کارروائی کا تفصیلی حکم نامہ جاری کر دیا

    فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل :8جولائی کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے سویلنز کا فوجی ٹرائل روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجو ع کیا تھا۔پانچ رکنی لارجر بنچ نے 23 اکتوبر 2023 کو فوجی عدالتوں میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث 102 سویلینز کے ٹرائل کو کالعدم قرار دیا تھا.

    فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کی رہائی کا امکان ہے،اٹارنی جنرل

  • چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری

    چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس ہوا،

    اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز نے شرکت کی. سینیئر پیونی جج جسٹس منصور شاہ سعودی عرب سے آن لائن شریک ہوئے.سپریم کورٹ میں فل کورٹ اجلاس ختم ہو چکا ہے،فل کورٹ اجلاس لگ بھگ ڈھائی گھنٹے جاری رہا۔فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فل کورٹ اجلاس سپریم کورٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کے حوالے سے منعقد کیا گیا، مقصد مقدمات کی تعداد میں کمی اور عدالتی کارکردگی کو بڑھانا تھا، سپریم کورٹ کے ججز کا فُل کورٹ اجلاس دو دسمبر کو دوبارہ ہو گا،سپریم کورٹ کے فُل کورٹ اجلاس میں زیرالتواء 59 ہزار سے زائد مقدمات کو نمٹانے اور کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق تجاویز پیش کی گئیں، رجسٹرار سپریم کورٹ نے زیر التواء مقدمات سے متعلق بریفنگ دی،

    جاری اعلامیہ کے مطابق یہ اجلاس ادارے میں سپریم کورٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور مقدمات کو نمٹانے کے لیے بلایا گیا تھا، جس میں کیس کے بیک لاگ کو کم کرنے اور عدالتی کارکردگی کو بڑھانے کے اقدامات پر توجہ دی گئی تھی۔ رجسٹرار نے موجودہ کیس بوجھ کا ایک جائزہ فراہم کیا اور مقدمات کے بروقت فیصلے کے لیے اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے تازہ ترین اعدادوشمار پیش کیے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت 59,191 مقدمات زیر التوا ہیں اور جسٹس منصور علی شاہ کے تیار کردہ کیس مینجمنٹ پلان 2023 پر مبنی ایک ماہ کا نیا منصوبہ متعارف کرایا۔ اس منصوبے میں واضح معیارات کا تعین کرنا، تمام زمروں کے مقدمات کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کرنا شامل ہے۔کیس مینجمنٹ پلان کا جائزہ لیتے ہوئے، معزز ججوں نے پلان کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے متعدد حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ فوجداری اور دیوانی مقدمات، جیسا کہ ماہانہ پلان میں تفصیل سے بتایا گیا ہے، خصوصی دو اور تین رکنی بنچوں کو مختص کیے گئے تھے تاکہ کیس کے جلد اور جلد حل کو یقینی بنایا جا سکے۔ عزت مآب ججز نے نظام کی مزید بہتری کے لیے قیمتی بصیرت اور سفارشات پیش کیں، عزت مآب جسٹس سید منصور علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرتے ہوئے اضافی تجاویز پیش کیں جن کا مقصد کیس کے بیک لاگ کو کم کرنا اور ابتدائی طور پر ایک ماہ کے لیے طریقہ کار کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے اور اس کے بعد تین ماہ اور چھ ماہ کے منصوبے شامل ہیں۔ معزز چیف جسٹس نے تمام ججز کا شکریہ ادا کیا کہ وہ کیس مینجمنٹ پلان کو مکمل طور پر لاگو کرنے کے عزم کے ساتھ بیان کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے عزم کے ساتھ ہیں۔ 2 دسمبر 2024 کو طے شدہ فل کورٹ میٹنگ کے اگلے سیشن میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

    باخبر ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں ججز کے تحفظات سمیت مختلف عدالتی امور زیر غور آئے،واضح رہےکہ 26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس مقرر کیا تھا،ان کی تقریب حلف برداری میں جسٹس منصور علی شاہ نے عمرے پر ہونے کے سبب شرکت نہیں کی تھی

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پہلا دن،سوا گھنٹے میں 24 مقدموں کی سماعت

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے نماز کے دوران تصویر بنانے پر ایس پی سیکیورٹی کا تبادلہ کر دیا

    نئے چیف جسٹس یحی آفریدی نے پہلا انتظامی حکم جاری کر دیا

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو گارڈ آف آنر پیش،فل کورٹ اجلاس 28 اکتوبر کو طلب

  • روسی نائب وزیر دفاع کی پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات

    روسی نائب وزیر دفاع کی پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات

    روسی نائب وزیردفاع،کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن کی قیادت میں دفاعی وفد کی وزارت دفاع و دفاعی پیداوار راولپنڈی آمد ہوئی ہے

    روسی نائب وزیردفاع کی وزیردفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف اور سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی(ریٹائرڈ) سے ملاقات ہوئی ہے، روسی نائب وزیردفاع نے سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل چراغ حیدر(ریٹائرڈ) سے وزارت دفاعی پیداوارمیں ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا،

    روسی نائب وزیردفاع کی وزیردفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف اور سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی(ریٹائرڈ) سے ملاقات پاکستان اور روس کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی یہ سطح ان کی دفاعی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کی عکاسی کرتی ہے۔ اس طرح کی ملاقاتیں نہ صرف دونوں ممالک کے دفاعی نظام کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں بلکہ عالمی سطح پر ایک مثبت پیغام بھی دیتی ہیں کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے۔

    نواز شریف دبئی پہنچ گئے،پاکستانی سفیر نے کیا استقبال

    نواز شریف کی گاڑی کو مری میں نوجوانوں نے روک لیا

    آج بھی میرا وہی سوال ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟نواز شریف

    نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس،حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ

  • وزیراعظم بننے گئے تھے کیوں نہیں بنے؟ نواز شریف سے صحافی کا سوال

    وزیراعظم بننے گئے تھے کیوں نہیں بنے؟ نواز شریف سے صحافی کا سوال

    سابق وزیراعظم نوازشریف امریکہ روانگی کیلئے لندن میں اپنی رہائش گاہ سے ائرپورٹ روانہ ہو گئے ہیں

    نواز شریف کی لندن سے امریکہ روانگی کے موقع پر صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ آپ پاکستان گئے انتخابات میں حصہ لیا وزیر اعظم کیوں نہیں بنے؟آپ وزیراعظم بننے گئے تھے، عوام دیکھ رہی تھی آپ وزیراعطم کیوں نہیں بنے، جس کے جواب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ امریکہ جانے سے پہلے یہ پوچھنا ضروری ہے؟نواز شریف کے جواب پر صحافیوں‌ سمیت سب مسکرا دیئے، نواز شریف سے ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ حکومتی کارکردگی کو کیسے دیکھتے ہیں؟ جس کے جواب میں سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ چند دن میں واپس آکر بتاؤں گا

    نوازشریف کو لندن سے امریکہ روانگی کے موقع الوداع کہنے کے لیے مسلم لیگ ن کے چند کارکنان بھی ایون فیلڈ پہنچے تھے جنہوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی،نواز شریف امریکا میں تقریباً ایک ہفتہ گزار کر واپس لندن آئیں گے، آئندہ ہفتہ وزیرِ اعلیٰ پنچاب مریم نواز بھی لندن پہنچیں گی اور نواز شریف کے ہمراہ یورپ روانہ ہوں گی۔

    واضح رہے کہ نواز شریف لاہور سے براستہ دبئی لندن پہنچے تھے،لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پہنچنے پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے نواز شریف کا استقبال کیا گیا تھا، اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان بھی احتجاج کے لئے موجود تھے،نواز شریف کی موجودگی میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی،حالات قابو میں رکھنے کے لئے لندن پولیس کی نفری بھی موجود تھی، نواز شریف نے لندن پہنچ کر میڈیا سے کوئی بات چیت نہیں،نواز شریف نےطبی معائنہ کروایا اور پھر آج امریکا روانہ ہو گئے ہیں

    نواز شریف دبئی پہنچ گئے،پاکستانی سفیر نے کیا استقبال

    نواز شریف کی گاڑی کو مری میں نوجوانوں نے روک لیا

    آج بھی میرا وہی سوال ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟نواز شریف

    نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس،حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ

    نواز شریف 21 اکتوبر کو 4 سال بعد پاکستان واپس آئے تھے،نواز شریف نے الیکشن میں حصہ لیا تا ہم لاہور سے مبینہ طور پر جیتے اور مانسہرہ سے ہار گئے، دو تہائی اکثریت نہ ملنے پر نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم اور اپنی بیٹی مریم نواز کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنوا دیا تا ہم نواز شریف خود پس پردہ رہ کر کام کر رہے ہیں، گزشتہ دنوں بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لئے نواز شریف نے پریس کانفرنس کی جس میں صحافیوں کو نہیں بلایا گیا بلکہ ریکارڈڈ ویڈیو چلائی گئی، نواز شریف میڈیا کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں،

  • فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

    فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

    پاکستان کے اوپننگ بیٹر فخر زمان کو بابر اعظم کے حق میں بولنا مہنگا پڑ گیا

    بابراعظم کی حمایت فخر زمان کو مہنگی پڑ گئی، بابر اعظم کو ناقص کارکردگی کی وجہ سے پی سی بی نے آرام کا بہانہ بنا کر ٹیم سے باہر کیا تو فخر زمان بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے تھے اور پی سی بی کے فیصلے پر اعتراض کیا تھا ، فخر زمان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی مثال دی تھی کہ جب وہ آؤٹ آف فارم تھے تو انہیں آرام نہیں دیا گیا تھا تو بابر کو کیوں دیا گیا جس کے بعد فخر زمان کو پی سی بی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، فخر زمان نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ بابراعظم دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں، وہ اچھے دوست بھی ہیں اس لیے اظہار خیال کیا تھا، پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کا خیال ہے، ساتھی کھلاڑی سمجھ کر بات کی، میرا مقصد صرف یہ تھا کہ مشکل وقت میں بابر اعظم کو موقع ملنا چاہیےتھا۔

    بعدازاں خبریں سامنے آئیں کہ فخر زمان کو دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ حصہ نہیں بنایا گیا ہے،اس واقعہ کو لے کر بھارتی میڈیا نے بھی پی سی بی اور بابر،فخر زمان پر تبصرہ کیا ہے، بھارتی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اگر دو لوگوں کی لڑائی ہو رہی تو تیسرے آدمی کو بیچ میں انگلی نہیں کرنی چاہیے، دو آدمی سیٹلمنٹ کر لیتے اور تیسرا برا بن جاتا، بابراعظم ڈراپ کئے گئے پھر وہ گھر چلے گئے، لیکن فخر زمان نے پی سی بی پر تنقید کی،بابر اعظم کو ویرات کوہلی سے تشبیہ دے کر فخر زمان نے جو بیان لکھا وہ پی سی بی کو اچھا نہیں لگا، فخر زمان کا اب قومی ٹیم سے کنٹریکٹ چلا گیا ہے لیکن بابر اعظم نے اپنا کنٹریکٹ برقرار رکھا ہوا ہے، سوال یہ ہے کہ فخر زمان کا کیا ہوگا، فخر زمان کا کیریئر تو ختم ہوتا نظر آ رہا ہے، بابر اعظم نے تو اب فخر زمان بارے کوئی ٹویٹ نہیں کی، فخر زمان وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے بھارت میں میچ کے دوران پاکستان کی عزت بچائی تھی.

    دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ کا مسئلہ بھی ہے جو ابھی التوا کا شکار ہے لیکن زیادہ مسئلہ ان کی فٹنس کا ہے،فخر کا فٹنس ٹیسٹ بھی پاس نہیں ہوا، انہیں شوکاز جاری کیا گیا ہے اس کا مسئلہ بھی ہے، یہ نہیں ہوسکتا سلیکشن کمیٹی کسی کوشامل نہ کرے تو آپ ٹوئٹ شروع کردیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف عثمان چوہدری کا کہنا تھا کہ فخر زمان نے پی سی بی کے کنکشن کیمپ میں سچ بولا تو کچھ لوگوں کو کافی تکلیف ہوئی اور پھر بابر کے بارے میں پوسٹ نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور اسے ٹیم سے ہی باہر کر دیا اور جواز یہ دیا گیا ہے کے فخر فٹ نہیں ہے- میرے خیال میں فخر سے ناانصافی ہو ہی ہے اور پی سی بی نے فخر کو سلیکٹ نہ کرکے پاکستان ٹیم کو ہی کمزور کیا ہے کیوں فخر سے بہتر پاور ہٹر پاکستان میں اس وقت اور کوئی نہیں ہے- فخر نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تھی تو فائن کر دیتے ٹیم سے باہر کرنے کی ضرورت نہیں تھی –

    ایک صارف نے لکھا کہ فخر نے تو بابر کےلئے ٹویٹ کیا تھا اس وجہ سے ٹیم سے باہر کردیا گیا💔 لیکن کیا بابر فخر کےلئے ایک ٹویٹ کرسکتے ہے ؟ ان کے ساتھ کھڑا ہوسکتا ہے ؟ یہ سب سے بڑا سوال ہے۔