Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کا وعدہ

    ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کا وعدہ

    وزارتِ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ملنے والی یہ رقم ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی آفات سے بچاؤ کے پروگرام پر صرف کی جائے گی۔ اے ڈی بی کے صدر، ماساتسو گواساکاوا نے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے واشنگٹن میں ملاقات کی، جس میں انہوں نے 50 کروڑ ڈالر کے قرض کی فراہمی کا وعدہ کیا۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق، ایشیائی ترقیاتی بینک کا بورڈ 29 اکتوبر کو اس نئے قرض کی منظوری پر غور کرے گا،وزیرِ خزانہ نے پالیسی بیسڈ قرض کی منظوری کے لیے اے ڈی بی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں اے ڈی بی کی شراکت کو سراہا۔ وزارت کے مطابق، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اے ڈی بی کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی جلد تکمیل کی امید ظاہر کی، اور دونوں فریقین نے ملکی محصولات میں اضافے اور علاقائی تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ وزیرِ خزانہ نے اسلام آباد میں اے ڈی بی کے نئے دفتر کے آغاز کا بھی خیرمقدم کیا۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے یہ قرض پاکستان کے لیے بہت اہم ہے، “اے ڈی بی کی شراکت سے امید ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں تیزی آئے گی۔”اگر یہ قرض صحیح طور پر استعمال ہوا تو ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔

    پی ٹی آئی کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری پر نہیں، آئینی ترامیم پر تحفظات ہے: شعیب شاہین

    سپریم کورٹ،برطرف ملازمین بحالی کی درخواست آئینی بینچز کو بھیج دی گئی

    40 فیصد مقدمات آئینی بنچوں کو منتقل کئے جائیں گے

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

    پانچویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،بنائی گئی نازیبا ویڈیو

    بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد

    خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

  • اسرائیلی حملے میں ایران کے دو فوجیوں کی موت کی تصدیق

    اسرائیلی حملے میں ایران کے دو فوجیوں کی موت کی تصدیق

    ایرانی افواج نے اسرائیلی حملوں میں اپنے دو فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق، ایرانی فوج نے اطلاع دی ہے کہ ہفتے کی صبح اسرائیل نے عسکری مقامات پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔اسرائیل کے ایران پر حملے کے چند گھنٹے بعد ایرانی فوج نے ایک مختصر بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے کے دوران اپنے وطن کا دفاع کرتے ہوئے دو اہلکار جاں بحق ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فوج جلد ہی اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرے گی۔

    ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ ایران کی جانب سے اس طرح کے حملوں کا جواب دینا متوقع ہے، اور یہ واقعہ ممکنہ طور پر مزید تصادم کا باعث بن سکتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کو دیکھتے ہوئے، یہ صورتحال بین الاقوامی سطح پر بھی اہمیت رکھتی ہے۔پاکستان اور سعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے

    دوسری جانب ایران کی مسلح افواج کے عدالتی ادارے کے سربراہ نے گذشتہ رات ایران کے خلاف صیہونی فوجی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے دفاعی میزائلوں اور مسلح افواج کے بنائے گئے نظام نے شاندار کارکردگی دکھائی اور جس طرح ماضی میں دشمن کو پچھتانا پڑا تھا آئندہ بھی یہ جعلی اور سفاک حکومت منہ کی کھائے گی،حزب اللہ کے مزاحمت کاروں، یمن کے حوثیوں اور ایران کی کامیاب میزائل کارروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئرن ڈوم اپنی خصوصیات کھو چکے ہیں، ایران ایسی جگہ نہیں ہے جہاں تم شیر کی دم سے کھیلنا چاہتے ہو،ایرانی قوم نے دفاع مقدس اور دیگر حساس لڑائیوں کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن اپنی عزت پر آنچ نہ آنے دی، ایران ایک ایسا ملک جو ایک تعلیم یافتہ، ترقی کی راہ پر گامزن اور طاقتور مسلح افواج رکھتا ہے محفوظ اور پرامن ہے۔

    ایران پر اسرائیلی حملہ،وزیراعظم شہباز شریف کی مذمت

    سعودی عرب نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کی ہے

    اسرائیلی حملے کے بعد ایران میں پروازیں بحال

    جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں،ایران

    اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ،تہران،شیراز ،کرج میں دھماکے

  • ایران پر اسرائیلی حملہ،وزیراعظم شہباز شریف کی مذمت

    ایران پر اسرائیلی حملہ،وزیراعظم شہباز شریف کی مذمت

    وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے

    وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کی جانے والی جارحیت کے اقدامات پر انہیں گہری تشویش ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ اس طرح کے حملے نہ صرف علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں بلکہ یہ خود مختاری اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی بھی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کے حصول کے لیے ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے تحمل سے کام لیں اور مل جل کر مسائل کا حل تلاش کریں۔ ان کے اس بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان نہ صرف علاقائی تنازعات میں کردار ادا کرنا چاہتا ہے بلکہ وہ بین الاقوامی سطح پر بھی امن و سلامتی کی کوششوں میں شامل رہنے کے لیے پُرعزم ہے۔

    ایران پر اسرائیلی حملہ خودمختاری،علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی،پاکستان کا ردعمل
    دوسری جانب پاکستان نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے،ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، اسرائیلی فوجی حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، یہ حملےعلاقائی امن اور استحکام کے راستے کے لیے نقصان دہ ہیں، حملے پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار خطے میں خطرناک حد تک کشیدگی میں اضافے کا باعث ہیں، اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل سے مطالبہ ہے بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے، اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل خطے میں اسرائیل کی لاپرواہی اور اس کے مجرمانہ رویے کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے،عالمی برادری کو بھی علاقائی امن و سلامتی کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

    دوسری جانب اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایرانی حملوں کے جواب میں کارروائی مکمل کر لی ہے،تازہ حملوں میں ایران میں طے شدہ فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسرائیل کو درپیش فوری خطرات کو دور کر دیا گیا ہے، ایران نے ان حملوں کے جواب میں حملے کیے تو جواب دیا جائے گا

    سعودی عرب نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کی ہے

    اسرائیلی حملے کے بعد ایران میں پروازیں بحال

    جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں،ایران

    اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ،تہران،شیراز ،کرج میں دھماکے

  • 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست

    26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست

    26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی ہے

    سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف نئی درخواست ایڈووکیٹ میاں آصف کی جانب سے 184(3) کے تحت دائر کی گئی ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت ،وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کو فریق بنایا گیا ہے،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عظمیٰ 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دے، پارلیمان عدلیہ کی آزادی کے خلاف ترمیم نہیں کر سکتی، عدلیہ کی آزادی آئین کے بنیادی ڈھانچے کا جزو ہے،پارلیمان کی عدالتی امور میں مداخلت عدلیہ کی آزادی اور انصاف کی فراہمی کو متاثر کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی تھی، افراسیاب خٹک کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں ن لیگ، پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دیا جائے، 26ویں آئینی ترمیم میں ارکان اسمبلی نے ووٹ رضا کارانہ طور پر ڈالا یا دباؤ کے تحت انکوائری کی جائے،سپریم کورٹ معاملے کے خود انکوائری کرے یا جوڈیشیل کمیشن کے ذریعے ارکان پر دباؤ کے معاملے کی انکوائری کروائے،

    جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط،مخصوص بنچ میں بیٹھنے سے معذرت

    رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے،نامزد چیف جسٹس

    پی ٹی آئی کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری پر نہیں، آئینی ترامیم پر تحفظات ہے: شعیب شاہین

    سپریم کورٹ،برطرف ملازمین بحالی کی درخواست آئینی بینچز کو بھیج دی گئی

    40 فیصد مقدمات آئینی بنچوں کو منتقل کئے جائیں گے

  • لاہور میں ڈیجیٹل ڈاکوؤں کا گروہ سرگرم،پولیس سراغ نہ لگا سکی

    لاہور میں ڈیجیٹل ڈاکوؤں کا گروہ سرگرم،پولیس سراغ نہ لگا سکی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈیجیٹل ڈاکوؤں کا ایک نیا گروہ سرگرم ہوگیا ہے، پولیس ابھی تک موبائل فون سروس معطل کرکے ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سراغ نہیں لگا سکی۔

    ڈاکوؤں کا یہ گروہ سفید گاڑی میں ریکی کرکے ایک کے بعد ایک واردات کرتا ہے اور کروڑوں روپے لوٹ لیتا ہے۔ لاہور کا پوش علاقہ ڈیفنس ایسے ڈاکوؤں کے نشانے پر ہے جہاں ڈاکو دوران ورادت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔ ڈاکوؤں کا پانچ رکنی یہ گروہ جیمرز کی مدد سے واردات کی جگہ اور اس کے گرد و نواح میں موبائل سروسز معطل کردیتا ہے۔ حال ہی میں، ڈیفنس اے میں شہری مبشر کے گھر پر ہونے والی ایک واردات میں انہوں نے دو ڈیوائسز کا استعمال کرکے موبائل سگنلز کو ناکارہ کیا اور صرف آٹھ سے دس منٹ میں پینتیس تولے سونا، قیمتی گھڑیاں اور نقدی ملا کر ایک کروڑ سے زائد کی لوٹ مار کی۔

    آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق، اس گروہ میں ایک ادھیڑ عمر شخص بھی شامل ہے جو اسی طرح کی وارداتیں پہلے بھی کر چکا ہے۔ یہ گروہ رہائشیوں کی مالی حیثیت کا تعین کرکے ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرتا ہے، اور اس کے منفرد طریقے کی وجہ سے یہ ڈیفنس کے رہائشیوں کے لیے خوف کی علامت بن چکا ہے، جبکہ پولیس کے لیے یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے۔

    “کیا پولیس کبھی ان ڈاکوؤں کو پکڑے گی؟” ڈاکوؤں کا دوران واردات جدید ٹیکنالوجی کا استعمال واقعی خطرناک ہے،یہ گینگ تو پورے شہر کے لیے خطرہ بن سکتا ہے،ڈیجیٹل دنیا کے دور میں ایسے واقعات عام ہو رہے ہیں، حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں،پولیس کو بھی خاطرخواہ کاروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کرنا چاہیے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ہی مجرموں کو گرفتار کیا جائے گا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی معلومات کا خیال رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں۔

    پی ٹی آئی کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری پر نہیں، آئینی ترامیم پر تحفظات ہے: شعیب شاہین

    سپریم کورٹ،برطرف ملازمین بحالی کی درخواست آئینی بینچز کو بھیج دی گئی

    40 فیصد مقدمات آئینی بنچوں کو منتقل کئے جائیں گے

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

    پانچویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،بنائی گئی نازیبا ویڈیو

    بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد

    خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

  • نومئی مقدمات،شاہ محمود قریشی،عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت پر فیصلہ دوں گا،جج

    نومئی مقدمات،شاہ محمود قریشی،عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت پر فیصلہ دوں گا،جج

    مسلم لیگ نون کا آفس جلانے ، کلمہ چوک میں کینٹینر جلانے اور نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کینٹینر جلانے اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی

    چھ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی بعد از گرفتاری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے شاہ محمود قریشی کے وکیل سے دلائل طلب کر لیے،عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں کے وکلاء کے دلائل مکمل ہو گئے ،ہراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے بھی دیگر رہنماؤں کی ضمانتوں پر دلائل مکمل کر لیے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج عدالت ضمانتوں پر فیصلہ کر دے گی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی،تفتیشی افسران نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا،

    نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے،اے ٹی سی عدالت نے عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی ضمانتیں خارج کردی ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر فیصلہ سنایا ،عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت تمام مقدمات میں ضمانتیں خارج کی ہیں

    سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید نے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے،سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری نے بعد از گرفتاری ضمانت دائر کر رکھی ہے،ملزمان نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ،ملزمان نے مسلم لیگ نون کا افس جلانے اور کلمہ چوک میں کینٹینر جلانے کے مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہیں ، ملزمان نے نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کینٹینر جلانے اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہیں ،ملزمان کی دیگر مقدمات میں ضمانت کورٹ نمبر 1 میں زیر سماعت ہیں

  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو گارڈ آف آنر پیش،فل کورٹ اجلاس 28 اکتوبر کو طلب

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو گارڈ آف آنر پیش،فل کورٹ اجلاس 28 اکتوبر کو طلب

    چیف جسٹس یحی آفریدی حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ پہنچ گئے

    چیف جسٹس یحیی آفریدی کو سپریم کورٹ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ سلیم نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،جسٹس یحیی آفریدی نے چیف جسٹس چئمبر سنبھال لیا،سپریم کورٹ پہنچنے کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 28 اکتوبر کو ججز کا فل کورٹ اجلاس بلا لیا

    دوسری جانب سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ بھی اپڈیٹ کر دی گئی،ویب سائٹ پر قاضی فائز عیسیٰ کی جگہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام چیف جسٹس پاکستان کے طور پر اپڈیٹ کر دیا گیا۔ویب سائٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سینئر موسٹ جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں

    قبل ازیں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لے لیا ہے،چیف جسٹس پاکستان کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت آصف زرداری نے ان سے حلف لیا،تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزرا سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ پر بیرونی دباو کو نظر انداز کیا،جسٹس منصور کا خط

    طاقتوروں کا وار کامیاب،یحییٰ آفریدی چیف جسٹس،فیض حمید کا فیصلہ چند دن میں

    بس ایک دن کیلئے برداشت کر لیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست

    جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط،مخصوص بنچ میں بیٹھنے سے معذرت

    رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے،نامزد چیف جسٹس

    پی ٹی آئی کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری پر نہیں، آئینی ترامیم پر تحفظات ہے: شعیب شاہین

    سپریم کورٹ،برطرف ملازمین بحالی کی درخواست آئینی بینچز کو بھیج دی گئی

    40 فیصد مقدمات آئینی بنچوں کو منتقل کئے جائیں گے

  • جنوبی وزیرستان،جے یو آئی رہنما سابق سینیٹر،کے گھر کے باہر دھماکہ

    جنوبی وزیرستان،جے یو آئی رہنما سابق سینیٹر،کے گھر کے باہر دھماکہ

    جنوبی وزیرستان کے علاقے خیسور میں سابق سینیٹر مولانا محمد صالح شاہ کے گھر کے باہر ایک دھماکہ ہوا ہے۔

    اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق، نامعلوم افراد نے گزشتہ رات مکان کی دیوار کے ساتھ بم نصب کیا تھا، جس کے نتیجے میں مکان کا ایک حصہ تباہ ہوگیا۔ خوش قسمتی سے، اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔مولانا محمد صالح کے بیٹے مولانا شمس الزمان نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی اور پھر دھماکا کیا، جبکہ ان کے والد گھر میں موجود نہیں تھے، اہل خانہ فائرنگ کے واقعے سے محفوظ رہے، تاہم گھر میں کلاشنکوف اور دیگر اسلحے کے خول پڑے ہیں۔ مولانا شمس الزمان نے بتایا کہ ان کے والد صالح شاہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما ہیں۔

    یہ واقعہ جنوبی وزیرستان میں بڑھتی ہوئی عدم تحفظ کی علامت ہے۔ اس طرح کے حملے عوامی شخصیات کے لیے خطرہ ہیں اور اس سے ان کی جان کی سلامتی پر سوالات اٹھتے ہیں۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ، متاثرہ خاندان کی حفاظت کو یقینی بنانا بھی اہم ہے تاکہ ان کا احساس تحفظ بحال ہو سکے۔

    پی ٹی آئی کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری پر نہیں، آئینی ترامیم پر تحفظات ہے: شعیب شاہین

    سپریم کورٹ،برطرف ملازمین بحالی کی درخواست آئینی بینچز کو بھیج دی گئی

    40 فیصد مقدمات آئینی بنچوں کو منتقل کئے جائیں گے

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

    پانچویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،بنائی گئی نازیبا ویڈیو

    بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد

    خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

  • پاکستان پنڈی ٹیسٹ  جیت گیا، ساڑھے تین سال بعد سیریز میں فاتح

    پاکستان پنڈی ٹیسٹ جیت گیا، ساڑھے تین سال بعد سیریز میں فاتح

    پنڈی ٹیسٹ ،پاکستان انگلینڈ سے جیت گیا

    پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے شاندار بولنگ اور عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دی اور اس طرح سیریز کے تیسرے اور آخری فیصلہ کن میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کر لی۔پاکستانی اسپنرز نے پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اُکھاڑ کر رکھ دی، تیسرے روز پوری انگلش ٹیم آؤٹ ، شاہینوں کو جیت کےلئے صرف 36 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، یہ فیصلہ کن ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا،سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے 24 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ انگلینڈ کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، جہاں زیک کرالی 2، بین ڈکٹ 12 اور اولی پوپ صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ہیری بروک نے کچھ مزاحمت کی، لیکن وہ 26 رنز پر آؤٹ ہو گئے،کپتان بین سٹوکس بھی صرف 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جب کہ جمی سمتھ نے 3 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ دیا اور انہیں بھی ساجد خان نے آؤٹ کیا، تجربہ کار بلے باز جو روٹ نے 33 رنز بنائے، مگر نعمان علی نے انہیں بھی آؤٹ کر دیا گُس ایٹکنسن 97 کے مجموعے پر ساجد خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کے سپنرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، نعمان علی نے 6 اور ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 267 رنز بنائے تھے، جبکہ پاکستان نے 344 رنز بنا کر اپنی اننگز کا اختتام کیا۔

    پاکستان تقریباً ساڑھے 3 سال بعد اپنی سرزمین پر ایک ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔ آخری بار انہوں نے جنوری 2021 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز جیتی تھی۔ اس دوران پاکستان کو 2022 میں آسٹریلیا، انگلینڈ، اور 2024 میں بنگلادیش کے خلاف اپنے میدان پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ حالیہ سیریز میں، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اپنی سرزمین پر چوتھی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، جبکہ آخری بار 2005 میں یہ کامیابی ملی تھی۔ یہ جیت پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، خاص طور پر 8 سال بعد انگلینڈ کے خلاف اپنی زمین پر سیریز جیتنے پر۔

    آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے پہلی مرتبہ انگلینڈ کو شکست دی ہے، اسی اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے 2022ء میں پاکستان کو شکست دی تھی،آج راولپنڈی ٹیسٹ میچ کا فیصلہ تیسرے دن کے پہلے سیشن میں ہوگیا تھا، پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹ سے ہرا کر 3 میچز کی سیریز 1-2 سے جیت لی ہے

    پاکستانی بولرز نے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا، جس کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم کم اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔ اس کے بعد پاکستانی بیٹسمینوں نے سنبھل کر کھیلتے ہوئے مطلوبہ ہدف کو حاصل کیا۔ اس فتح نے پاکستان کے کرکٹ کیمپ میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے اور یہ ان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

    کھلاڑیوں کے جذبے اور ٹیم ورک نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ،وزیراعظم
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سیریز میں فتح پر قوم کو مبارکباد دی ہے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا ، کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے جذبے اور ٹیم ورک نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ،پوری قوم کرکٹ ٹیم کی اس کامیابی پر خوش ہے ،انشاء اللہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا

    انگلینڈ کیخلاف سیریز میں کامیابی، وزیراعلیٰ پنجاب،سندھ،خیبر پختونخوا کی ٹیم کو مبارکباد
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا،سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، پاک انگلینڈ سیریز میں بہترین ٹیم ورک دیکھنے کو ملا۔

    دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،امید ہے آئندہ بھی قومی کرکٹ ٹیم اس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، پاکستانی ٹیم کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہوں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیریز میں کامیابی پر کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کا انگلینڈ کو شکست دینا خوشی کی بات ہے،ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں،لگن اور جذبہ منزل کو حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے،ہم متحد ہوکر کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں،سندھ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد جاری رہےگی

    اسپیکر سردار ایاز صادق نے پاکستانی کرکٹ ٹیم اور قوم کو شاندار کامیابی پر مبارکباددی ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز 1-2 سے جیتنے پر مبارک باد دیتا ہوں،پاکستانی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا ہے، پاکستانی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، امید ہے کہ کھلاڑی آئندہ بھی اسی طرح پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے،

    پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار فتح پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے،برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت اپنے نام کی۔

  • جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لے لیا ہے

    چیف جسٹس پاکستان کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت آصف زرداری نے ان سے حلف لیا،تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزرا سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی تقریب میں شریک ہوئے،نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی حلف برداری تقریب میں جسٹس منیب اختر ، جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس عائشہ ، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ، علی امین گنڈا پور بھی شریک ہوئے

    26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس کیلئے نامزد کیا تھا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آ فریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دی تھی،صدر زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کے لیے کی ہے، صدر پاکستان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی

    جسٹس یحییٰ آفریدی پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس پاکستان مقرر کئے گئے ہیں،جسٹس منصور علی شاہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب ہیں وہ حلف برداری تقریب میں شریک نہ ہوئے.تقریب حلف برداری کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے،

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کاتجربہ، دانشمندی ،قانونی علم قانون کی بالادستی کو مضبوط بنانے میں رہنمائی کرے گا،وزیراعظم
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی،وزیراعظم نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکی اور کہا کہ میں جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،ان کا تجربہ، دانشمندی اور قانونی علم عدلیہ کو انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کو مضبوط بنانے میں رہنمائی کرے گا،مجھے یقین ہے کہ ان کی قیادت میں عدلیہ پاکستانی عوام کو عدل و انصاف کی فراہمی کے لئے دیانتداری سے کام کرتی رہے گی

    دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو بطور چیف جسٹس پاکستان حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کا چیف جسٹس بننا انتہائی عزت اور اعزاز کی بات ہے،کوئی بھی معاشرہ عدل و انصاف کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا،عدل و انصاف کا نظام بہتر ہوگا تو جمہوریت مضبوط ہوگی ملک ترقی کرے گا، پر امید ہوں جسٹس آفریدی ملک میں آئین و قانون کے مطابق عدل و انصاف کے نظام کو مزید مستحکم کریں گے،پارلیمان 25 کروڑ عوام کی آواز اور امیدوں کا مرکز ہے، خوشی ہے کہ چیف جسٹس کا تقرر پارلیمان نے آئین کے مطابق عوامی رائے اور ملکی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا،آئین پاکستان کی مکمل پاسداری ہر شہری کی بنیادی ذمہ داری ہے،ریاست کی بقا کے لیے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی ائینی ذمہ داریوں کو بہترین انداز میں سر انجام دیں، چیف جسٹس یحیی آفریدی کی دانشمندانہ قیادت میں عدالتی نظام مذید مستحکم ہو گا ۔ چیف جسٹس عوام کو فوری اور بلا امتیاز انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ اسپیکر نے جسٹس یحیی آفریدی کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کامیابی کی دعا کی.

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ پر بیرونی دباو کو نظر انداز کیا،جسٹس منصور کا خط

    طاقتوروں کا وار کامیاب،یحییٰ آفریدی چیف جسٹس،فیض حمید کا فیصلہ چند دن میں

    بس ایک دن کیلئے برداشت کر لیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست

    جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط،مخصوص بنچ میں بیٹھنے سے معذرت

    رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے،نامزد چیف جسٹس

    پی ٹی آئی کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری پر نہیں، آئینی ترامیم پر تحفظات ہے: شعیب شاہین

    سپریم کورٹ،برطرف ملازمین بحالی کی درخواست آئینی بینچز کو بھیج دی گئی

    40 فیصد مقدمات آئینی بنچوں کو منتقل کئے جائیں گے