Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پانچ آئی پی پیزبند،آٹھ کے معاہدوں پر نظر ثانی،خوشخبری ملے گی،عطا تارڑ

    پانچ آئی پی پیزبند،آٹھ کے معاہدوں پر نظر ثانی،خوشخبری ملے گی،عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر بھرپور توجہ ہے، فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا نے ملک بھر میں 86 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کی ہے، پانچ آئی پی پیز کو بند کر دیا گیا ہے، 8 مزید آئی پی پیز کے ساتھ دوبارہ مذاکرات ہوئے اور معاہدوں پر نظرثانی کی گئی ہے، اس حوالے سے قوم کو جلد خوشخبری ملے گی۔

    جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی ابرار احمد، ملک شاکر بشیر اعوان اور محترمہ آسیہ ناز تنولی کے توجہ دلائو نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھاکہ نیپرا نے گزشتہ روز ملک بھر میں 86 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کی ہے، یہ کمی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر بھرپور توجہ ہے۔ رواں سال وفاقی حکومت نے ایک یونٹ سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے 50 ارب روپے جبکہ پنجاب حکومت نے 201 سے 500 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 45 ارب روپے کی سبسڈی دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سبسڈی کے علاوہ ہر سال وفاقی حکومت 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کنزیومرز کو 276 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرتی ہے۔کے الیکٹرک کو 174 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ لائف لائن اور نان لائف لائن کنزیومرز کو سالانہ بنیادوں پر سبسڈی فراہم کی جاتی ہے، اس سال صارفین کو زیادہ سبسڈی دی گئی۔ پانچ آئی پی پیز کو بند کر دیا گیا ہے، اس اقدام سے معیشت کو اربوں روپے کا فائدہ ہوگا اور کپیسٹی پے منٹس میں کمی واقع ہوگی۔ جولائی سے ستمبر 2024تک سبسڈی، فیول اخراجات ، ایڈجسٹمنٹ اور پانچ آئی پی پیز کے بند ہونے سے بجلی کے بلوں پر بہت بڑا فرق آیا ہے، آٹھ مزید آئی پی پیز کے حوالے سے قوم کو مزید خوشخبری دی جائے گی، ان آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر دوبارہ بات ہوئی ہے ، ان کے ریٹس کم کئے گئے ہیں جس سے کئی سو ارب روپے کی بچت ہوگی۔ سردیوں میں بجلی کے بل کم آتے ہیں،اگلی گرمیوں کے موسم سے پہلے بجلی کی قیمتیں مزید کم ہوں گی۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، سٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، شرح سود میں کمی آئی ہے، معاشی اشاریئے مثبت ہیں۔ہم معاشی بحالی کی طرف جا رہے ہیں، بجلی کے معاملہ پر حکومت کی پوری توجہ ہے۔

    اینٹی ڈرگ ٹریفکنگ پر فلم بنانے کے لئے بجٹ بھی مختص
    منشیات کے تدارک کے لئے نہ صرف بچوں بلکہ والدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،عطا تارڑ
    اراکین قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی، زرتاج گل، محمود خان اچکزئی، مسرت رفیق، شگفتہ جمانی اور ثناءاللہ خان مستی خیل کے ضمنی سوالات پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اینٹی نارکوٹکس کنٹرول کے حوالے سے امریکا، برطانیہ، ایران، ترکی، یو اے ای، سعودی عرب کے ساتھ عالمی سطح پر تعاون چل رہا ہے، مختلف ممالک کے ساتھ 37 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں، دیگر ممالک میں موجود اینٹی نارکوٹکس کنٹرول اتھارٹیز کے ساتھ ہمارے ٹریننگ پروگرام بھی چل رہے ہیں،جولائی میں ایپکس کمیٹی کی میٹنگ میں صوبوں کو ٹاسک دیا گیا تھا کہ پوست کی کاشت والے علاقوں کو خالی کرایا جا رہا ہے، وہاں کسانوں کو اضافی زمین فراہم کی جائے، یہ صوبائی معاملہ ہے، صوبوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جولائی سے اکتوبر تک اس پر کیا پیشرفت ہوئی ہے، اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں میں آگاہی مہمات بھی چلائی گئی ہیں، منشیات کے تدارک کے لئے نہ صرف بچوں بلکہ والدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، ہماری کوشش ہے کہ آگاہی مہم صوبوں تک لے کر جائیں۔ وزارت اطلاعات آئندہ ہفتے سے تمام چینلز پر منشیات کے تدارک کے حوالے سے آگاہی مہم چلائے گی، ڈرگ فری سوسائٹی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، تعلیمی اداروں پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے، اس کے نقصانات کے حوالے سے بچوں کو بھرپور طریقے سے آگاہی ہونی چاہئے۔ منشیات کے کاروبار میں ملوث ملزمان کیلئے عمر قید اور موت کی سزا ہے، اس میں کوئی چھوٹ نہیں ہے۔ اربوں روپے کی منشیات نذر آتش کی جاتی ہے، گرفتار ملزمان کی اطلاع پر اصل گینگز تک رسائی حاصل کر کے ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جاتے ہیں،انسداد منشیات کے لئے اینٹی نارکوٹکس کی وزارت اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا بہت بڑا کردار ہے، منشیات سمگلرز کے خلاف کارروائیوں میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے بہت سے جوان شہید بھی ہوئے۔ تعلیمی اداروں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں مل کر اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں، اس مسئلے کو والدین اور میڈیا کے ساتھ مل کر حل کرنا چاہئے۔ انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،منشیات کی سمگلنگ کے حوالے سے وفاق اور صوبائی حکومتیں انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا حصہ ہیں، اے این ایف کے پولیس اسٹیشنز ہر صوبے میں موجود ہیں، انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کے اندر بہت سے معاملات مشترکہ حل کئے جا رہے ہیں،سندھ حکومت کو وفاق ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، انوسٹی گیشن کے لئے سپیشل انوسٹیگیٹرز اے این ایف میں موجود ہیں، وزارت اطلاعات بھرپور مہم چلائی جائے گی، وفاقی حکومت نے اینٹی ڈرگ ٹریفکنگ پر فلم بنانے کے لئے بجٹ بھی مختص کیا ہے، اس پر بھرپور کام کریں گے تاکہ آگاہی پیدا کی جا سکے، پاکستان کے اندر اینٹی نارکوٹکس کی ایک تاریخ ہے، پاکستان اینٹی نارکوٹکس بورڈ پہلی مرتبہ 1957ءمیں بنایا گیا تھا، 70ءکی دہائی میں اس کی تشکیل نو ہوئی، اینٹی نارکوٹکس فعال فورس ہے، دنیا کے ممالک اس فورس کی تعریف کرتے ہیں، اے این ایف کا صوبوں کے اندر سیٹ اپ 18 ویں ترمیم سے پہلے کا موجود ہے، اے این ایف کے تحت منشیات کی سمگلنگ کے خلاف پورے پاکستان میں کارروائیاں کی جاتی ہیں، اے این ایف میں میرٹ پر بھرتیاں کی جاتی ہیں، صوبوں کے پاس 18 ویں ترمیم کے بعد جب یہ معاملہ آیا تو صوبوں کی ذمہ داری تھی کہ وہ اپنی اپنی نارکوٹکس فورس تشکیل دیتے، انٹرایجنسی ٹاسک فورس کا مقصد ہی یہی ہے کہ صوبوں کے ساتھ مل کر ٹاسک تشکیل دیئے جائیں،دنیا کے اندر کینسر کے علاج میں کیمو تھراپی کی بجائے کینوبس آئل استعمال کیا جاتا ہے، میڈیسن میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے، اس حوالے سے رولز بن جائیں تو کوئی حرج نہیں لیکن تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینی چاہئے۔چیئر نے یہ معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

    اراکین قومی اسمبلی شازیہ صوبیہ اسلم سومرو اور آغا رفیع اللہ کے ضمنی سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ ایک سنجیدہ اور حساس مسئلہ ہے، بوگس ٹریول ایجنٹس لوگوں کو جھوٹے اور سنہرے خواب دکھا کر ان کا مستقبل خراب کر دیتے ہیں،انسانی سمگلنگ کے خلاف ایف آئی اے نے پانچ سالہ منصوبہ ترتیب دیا ہے، صوبائی حکومتوں کے تعاون سے انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگز کو گرفتار کیا گیا ہے۔معزز رکن کے پاس کوئی تجاویز ہیں تو فراہم کر دیں۔ ایف آئی اے کے حوالے سے ڈیٹا معزز رکن کو فراہم کر دیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں قومی اسمبلی اجلاس میں عطائے شہریت (ترمیمی) بل 2024ءاور پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2024پیش کر دیئے گئے،جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے شہریت ایکٹ 1926ءمیں مزید ترمیم کا بل عطائے شہریت (ترمیمی) بل 2024ءاور پاکستان شہریت ایکٹ 1951ءمیں مزید ترمیم کرنے کا بل پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2024ءپیش کئے،قومی اسمبلی میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سالانہ رپورٹ برائے سال 24۔2023ءپیش کر دی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے بنک دولت پاکستان ایکٹ 1956ءکی دفعہ 39 کی ذیلی دفعہ 1 کے تحت پاکستان کی معیشت کی کیفیت کے بارے میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سالانہ رپورٹ برائے سال 24۔2023ءپیش کی.

    جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط،مخصوص بنچ میں بیٹھنے سے معذرت

    رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے،نامزد چیف جسٹس

    پی ٹی آئی کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری پر نہیں، آئینی ترامیم پر تحفظات ہے: شعیب شاہین

    سپریم کورٹ،برطرف ملازمین بحالی کی درخواست آئینی بینچز کو بھیج دی گئی

    40 فیصد مقدمات آئینی بنچوں کو منتقل کئے جائیں گے

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

    پانچویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،بنائی گئی نازیبا ویڈیو

    بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد

    خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

  • انسانی حقوق کی علمبردار ایمان مزاری نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا

    انسانی حقوق کی علمبردار ایمان مزاری نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا

    انسانی حقوق کی علمبردار،ایمان مزاری کی کارسرکار میں مداخلت ، اسلام آباد پولیس اہلکار کو تھپڑ بھی مار دیا،سیکیورٹی بیریئرز زبردستی ہٹا دئے۔

    ایمان مزاری نے سڑک پر لگی رکاوٹ ہٹا کر سڑک ٹریفک زبردستی ٹریفک بحالی کی کوشش کی،زیرو پوائنٹ کے قریب سڑک پر لگی رکاوٹ ہٹانے پر ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ لڑائی جھگڑا کیا،ویڈیو میں ایمان مزاری اور انکے ساتھ وکیل کو رکاوٹ ہٹاتے دیکھا جا سکتا ہے ،ایمان مزاری انکا ساتھی وکیل سڑک کھلوا کر روانہ ہو گئے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے لگایا گیا روٹ توڑنے کی کوشش کی ، ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی، ایمان مزاری کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو تھپڑ مارے اور گالم گلوچ کی،ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،پولیس حکام کے مطابق اسٹیٹ گیسٹ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی ، قانون کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر رہے ہیں، کارِسرکار میں مداخلت اور اسٹیٹ گیسٹ کی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالا گیا

    جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط،مخصوص بنچ میں بیٹھنے سے معذرت

    رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے،نامزد چیف جسٹس

    پی ٹی آئی کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری پر نہیں، آئینی ترامیم پر تحفظات ہے: شعیب شاہین

    سپریم کورٹ،برطرف ملازمین بحالی کی درخواست آئینی بینچز کو بھیج دی گئی

    40 فیصد مقدمات آئینی بنچوں کو منتقل کئے جائیں گے

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

    پانچویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،بنائی گئی نازیبا ویڈیو

    بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد

    خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

    ایمان مزاری نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو میں واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس ایک شخص نے مجھ پر barrier پھینکا۔ میں اپنا medical examination کروا رہی ہوں۔ مجھ پر جتنے پرچے کاٹنے ہے کاٹے۔ میں پھر سے اپنے حق کے لئے اس ہی طرح کرونگی۔ یہ رؤڈز کسی کی جاگیر نہیں، عوام کے لئے ہے۔

  • اسلام آباد میں سابق سینیٹر مشتاق احمد گرفتار

    اسلام آباد میں سابق سینیٹر مشتاق احمد گرفتار

    آبپارہ سے حماس کی اپیل پر امدادی و یکجہتی مارچ کی قیادت کرنے والے سابق سینٹر مشتاق احمد خان کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے کاروائی کی، سابق سینیٹر مشتاق احمد فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے ریلی کی قیادت کر رہے تھے اور امریکی سفارتخانے کی جانب جا رہے تھے تاہم پولیس نے انہیں روکا جس پر مظاہرین اور پولیس میں تصادم ہوا،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مشتاق احمد سمیت مظاہرین کو گرفتار کر لیا.پولیس نے احتجاج کرنے والے 20 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے اس موقع پر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ شہبار شریف بتائیں کیا جبالیہ ،غزہ میں ہونے والے قتل عام پر آواز اٹھانا جرم ہے؟کیا اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگانا جرم ہے؟

    احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس کی بھاری نفری آبپارہ مارکیٹ روڈ کے دونوں اطراف تعینات تھی،پولیس نے جامع مسجد شہدا سے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کے لیے نکلنے والے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو منتشر کردیا گیا ،گرفتار مظاہرین کو قیدیوں کی وین میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • پنجاب پولیس کے 2 جوان لاہور قلندرز کی ٹیم کے دورہ زمبابوے میں منتخب

    پنجاب پولیس کے 2 جوان لاہور قلندرز کی ٹیم کے دورہ زمبابوے میں منتخب

    پنجاب پولیس کا ایک اور اعزاز، 2 جوان لاہور قلندرز کی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کیلئے منتخب ہو گئے

    ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل عمران عارف اور اینٹی رائٹ فورس کے محمد شعیب لاہور قلندرز کے پلئیر ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ بن گئے۔ دونوں کھلاڑی زمبابوے میں منعقدہ ڈومیسٹک سیزن میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے دونوں کھلاڑیوں، کوچ ندیم عباس اور لائزون افسر سلیم جٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر پیٹرن کرکٹ پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران محمود بھی موقع پر موجود تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں کا انٹرنیشنل دوروں کیلئے منتخب ہونا قابلِ فخر ہے، ایسے با صلاحیت اتھلیٹس کی بہترین تربیت اور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

  • دہشتگردوں کا حملہ،فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 10 جوان وطن پر قربان

    دہشتگردوں کا حملہ،فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 10 جوان وطن پر قربان

    فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،

    خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایف سی کے 10 جوان شہید۔ 3 زخمی ہوئے، ترجمان کے مطابق شہید جوانوں نے جانیں نچھاور کرکے خوارجی دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا۔شہید ہونے والے ایف سی کے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان جبکہ 4 جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔شہداء میں نائب صوبیدار محمد جان، نائیک عارف، لانس نائیک سعید الرحمان،سپاہی اخونزادہ،سپاہی حضرت اللہ شامل ہیں،سپاہی مشتاق، سپاہی عبدالصمد، سپاہی عمران، سپاہی بصیر اور سپاہی مہتاب نے جام شہادت نوش کیا،زخمی ایف سی اہلکاروں نائیک حمزہ، سپاہی حسن اور سپاہی صابر ایوب کو علاج کے لیے سی ایم ایچ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا ہے

    ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ایف سی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ایف سی دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پر عزم ہے۔ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    ایف سی کے دس جوانوں کی شہادت، صدر مملکت،وزیراعظم، وزیر داخلہ ودیگر کا اظہار افسوس
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے حملے میں ۱۰ ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے،صدر مملکت نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے،صدر مملکت نےواقعے میں شہادت پانے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،صدر مملکت نے شہید جوانوں کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری کو سراہا ،صدر مملکت نے واقعے میں شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی،صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات ، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی.

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع بنوں میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے، وزیر اعظم نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں خوارجی دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، وزیراعظم نے ضلع بنوں میں دہشت گرد حملے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے، وزیراعظم نے شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں ،پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے

    وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر اور بنوں کے علاقے تھانہ جانی خیل میں پولیس موبائل پر بزدلانہ حملہ قابلِ مذمت اور افسوسناک ہے۔ فتنہ الخواج کا مقابلہ کرتے ہوئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 10 اور پولیس کے 2 جوان شہید ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز کی ملک کے امن کے لیے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گیں۔ اللہ تعالٰی شہداء کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دُکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈی آئی خان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خوارجیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے،اسپیکر نےحملے میں ایف سی کے دس بہادد جوانوں کے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا،اسپیکر نے تمام شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہدا قوم کا فخر ہیں،شہدا کی دفاع وطن کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا ، دکھ اور غم کی گھڑی میں شہداء کے اہلخانہ کے غم اور صدمے میں برابر کا شریک ہوں،دہشتگرد عناصر کو کبھی انکے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،

    قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے جنوبی اضلاع میں ایک بار پھر دہشتگردی کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ تازہ ترین واقعہ میں درازندہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کے ایف سی کی پکٹ پر حملہ اور 10 جوانوں کی شہادت نہادت تکلیف دہ سانحہ ہے۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیاست کررہی ہیں اور اس سنگین مسئلہ پر کوئی توجہ نہیں جہاں ہم روزانہ کی بنیاد پر قیمتی جانوں کا ضیاع دیکھ رہے ہیں

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، وزیر داخلہ نے بنوں میں ایس ایچ او تھانہ جانی خیل کی گاڑی اور کوہاٹ میں سب انسپکٹر پر فائرنگ کے واقعات کی بھی مذمت کی۔محسن نقوی نے زام چیک پوسٹ پر حملے میں شہید ایف سی کے 10 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

  • نواز شریف دبئی پہنچ گئے،پاکستانی سفیر نے کیا استقبال

    نواز شریف دبئی پہنچ گئے،پاکستانی سفیر نے کیا استقبال

    دبئی : پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر دبئی ایئرپورٹ پر پہنچ گئے ہیں

    دبئی ائیر پورٹ پر سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی اور پاکستانی قونصل خانہ کے افسران نے استقبال کیا ۔ میاں نواز شریف امارات ہلز دبئی میں اپنی بیٹی اسما نواز کے گھر رہائش پذیر ہیں ۔میاں نواز شریف کل شام امارات ائیر لائن کی پرواز سے لندن روانہ ہوں گئے ،

    نواز شریف لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہوئے تھے، نواز شریف غیرملکی ایئرلائن کی فلائٹ ای کے 625 سے روانہ ہوئے تھے، نواز شریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور سٹاف کے ممبران موجود ہیں،دبئی میں ایک روز قیام کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف لندن جائیں گے جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے میں لندن جائیں گی جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز اکٹھے یورپ کا دورہ کریں گے،اسی دورے کے دوران نواز شریف امریکا بھی جائیں گے

    نواز شریف 21 اکتوبر کو 4 سال بعد پاکستان واپس آئے تھے،نواز شریف نے الیکشن میں حصہ لیا تا ہم لاہور سے مبینہ طور پر جیتے اور مانسہرہ سے ہار گئے، دو تہائی اکثریت نہ ملنے پر نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم اور اپنی بیٹی مریم نواز کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنوا دیا تا ہم نواز شریف خود پس پردہ رہ کر کام کر رہے ہیں، گزشتہ دنوں بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لئے نواز شریف نے پریس کانفرنس کی جس میں صحافیوں کو نہیں بلایا گیا بلکہ ریکارڈڈ ویڈیو چلائی گئی، نواز شریف میڈیا کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں،

    نواز شریف کی گاڑی کو مری میں نوجوانوں نے روک لیا

    آج بھی میرا وہی سوال ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟نواز شریف

    نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس،حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ

  • حکومت میں جاؤں گا یا نہیں؟ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کر دیا

    حکومت میں جاؤں گا یا نہیں؟ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کر دیا

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم نہیں آئے گی، بھرپور مزاحمت کریں گے، اپوزیشن میں ہوں،حکومت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں،

    مولانا فضل الرحمان سالانہ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لیے چناب نگر پہنچ گئے ہیں، اس دوران میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ گنڈاپور کے پنجاب پر چڑھائی کی باتیں درست نہیں،یہ غیر سیاسی لوگ ہیں،ہم نے مارچ کیے تو ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا، عام انتخابات دوبارہ ہونے چاہیے،ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اچھا وقت گزارا،26 ویں آئینی ترمیم کا اصل ڈرافٹ کچھ اور فائنل جو ہوا فرق تھا ،مختلف ناموں سے تنظیمیں بنتی ہیں اور سب کہتے کہ یہ میری ہے،یہ میری ہے یہ کونسا طریقہ ہے،تنظیموں میں تشدد نہیں، ہر تنظیم کو میرا کہنا یہ ہرجائیت ہے یکجائیت نہیں، اضطراب کے سوا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، ایک جماعت کا تصور ہی اہم ہے، لازم ہے کہ جماعت سے وابستہ رہو،جماعت کی اطاعت عقیدے،نظریئے کی بنیاد پر ہے، جماعت کے فیصلوں کی پیروی کرو، اختلاف ہو تو بھی جماعتی فیصلہ پر عمل لازم ہے،تبھی جماعتی زندگی منظم ہو سکتی ہے

    جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط،مخصوص بنچ میں بیٹھنے سے معذرت

    رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے،نامزد چیف جسٹس

    پی ٹی آئی کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری پر نہیں، آئینی ترامیم پر تحفظات ہے: شعیب شاہین

    سپریم کورٹ،برطرف ملازمین بحالی کی درخواست آئینی بینچز کو بھیج دی گئی

    40 فیصد مقدمات آئینی بنچوں کو منتقل کئے جائیں گے

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

    پانچویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،بنائی گئی نازیبا ویڈیو

    بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد

    خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

  • دنیا کا پاسپورٹ فری ایئر پورٹ کون سا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    دنیا کا پاسپورٹ فری ایئر پورٹ کون سا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    بیرون ملک سفر کے لئے ایئر پورٹ پر پاسپورٹ کی تصدیق اور دیگر مراحل کے لئے کافی وقت لگ جاتا ہے تا ہم اب دنیا کا پہلا ایسا ایئر پورٹ سامنے آیا ہے جسے جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے پاسپورٹ فری قرار دیا گیا ہے

    سنگاپور میں ایئر پورٹ پرجدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے،صرف دس سیکنڈ میں ایئر پورٹ پر جانے والے مسافروں کی امیگریشن کا عمل مکمل ہو سکتا ہے،جو حیران کن اور مسافروں کا وقت بچانے کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے،سنگا پور کے چانگی ایئر پورٹ پر اب مسافروں کو پاسپورٹ دکھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ تمام تر کام بائیو میٹرکس کے ذریعے ہوگا،امیگریشن اینڈ چیک پوائنٹس اتھارٹی کی جانب سے 24 اکتوبر کو اس ضمن بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ 30 ستمبر سے چانگی ائیرپورٹ کے چاروں ٹرمینلز میں پاسپورٹ فری کلیئرنس سسٹم کا مکمل اطلاق ہوچکا ہے،چانگی ایئر پورٹ پر اب مسافروں سے پاسپورٹ نہیں مانگا جاتا نہ ہی مسافروں کو زیادہ دیر کے لئے امیگریشن کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے بلکہ 30 ستمبر سے مسافروں کے چہرے کو اسکین کرنے کے سسٹم کو استعمال کیا جا رہا ہے جس سے امیگریشن کے عمل کے وقت میں 60 فیصد کمی آئی ہے،چانگی ایئر پورٹ پر 15 اکتوبر تک 15 لاکھ مسافر پاسپورٹ پیش کیے بغیر امیگریشن کلیئر کرچکے تھے

    سنگاپور کا چانگی ائیر پورٹ دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ ائیر پورٹ اپنے جدید ڈیزائن، جدید سہولیات اور بے مثال خدمات کی وجہ سے مشہور ہے۔ چانگی ائیر پورٹ کا ڈیزائن جدید اور کشادہ ہے، جس میں بڑی بڑی کھڑکیاں اور خوبصورت باغات شامل ہیں۔ یہ ہوائی اڈہ قدرتی روشنی سے بھرپور ہے، جو مسافروں کو ایک خوشگوار ماحول فراہم کرتی ہے۔چانگی ائیر پورٹ میں مختلف تفریحی سہولیات موجود ہیں،مفت فلمیں دیکھنے کے لیے سینما ہال موجود ہے،مختلف تھیمز کے باغات جیسے کہ بہار باغ اور پروجیکٹر باغ ہیں، شاپنگ اور کھانے پینے کے آپشنز بھی میسر ہیں،ائیر پورٹ میں متعدد شاپنگ اسٹورز اور ریستوران ہیں، جہاں مسافر مختلف بین الاقوامی اور مقامی کھانوں کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ چانگی ائیر پورٹ ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرتا ہے، جن میں آرام دہ لاؤنجز، شاور کی سہولیات اور آرام دہ بیڈز شامل ہیں۔چانگی ائیر پورٹ کی کامیابی اس کی تفصیل اور خدمات میں چھپی ہوئی ہے۔ یہ نہ صرف ایک ہوائی اڈہ ہے بلکہ ایک مکمل تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس کی بہترین ڈیزائن، جدید سہولیات، اور شاندار خدمات نے اسے دنیا بھر میں ایک مثالی ہوائی اڈہ بنا دیا ہے۔ سنگاپور حکومت نے اس کی ترقی میں جو سرمایہ کاری کی ہے، وہ واقعی قابل ستائش ہے۔یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ چانگی ائیر پورٹ نے عالمی معیار کو بلند کیا ہے اور دنیا بھر کے ہوائی اڈوں کے لیے ایک نمونہ قائم کیا ہے۔

    دبئی جانے والی پرواز کی روانگی سے قبل نکلا دھواں،ایئر پورٹ پر افراتفری

    لاہور ایئر پورٹ،وزراء کا حکم “ہوا” میں ،امیگریشن کاؤنٹر نہ بڑھ سکے،مسافر پھٹ پڑے

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    اسلام آباد ایئر پورٹ،منصوبے میں کرپشن،انکوائری دوبارہ کھل گئی

    حج پر جانیوالی خاتون کے ایئر پورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں نے بال کاٹ دیئے

  • دوران پرواز بلڈوگ”کتے”کی موت پر ایئر لائن پر مقدمہ

    دوران پرواز بلڈوگ”کتے”کی موت پر ایئر لائن پر مقدمہ

    جہاز کی فرسٹ کلاس سے کوچ میں منتقلی کے دوران کتے کی موت پر ایئر لائن کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا گیا

    سان فرانسسکو کے ایک شخص نے ایلاسکا ایئرلائنز کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایئر لائن کی غفلت کی وجہ سے اس کے محبوب 3 سالہ فرانسیسی بلڈوگ کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ نیو یارک سے سان فرانسسکو کی پرواز کے دوران پیش آیا، جب اسے پہلی کلاس سے کوچ میں منتقل ہونے کا کہا گیا۔مائیکل کونٹیلو نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے کتے ایش کو زیادہ جگہ دینے اور کم لوگوں کے درمیان رکھنے کے لیے خاص طور پر پہلی کلاس کا ٹکٹ خریدا تھا۔ تاہم، کتے کو کوچ میں منتقل ہونے کو کہا گیا، جس کی وجہ سے ایش کو بے چینی ہوئی، اور صحت کے مسائل اس کی موت کا سبب بنے۔یہ مقدمہ 16 اکتوبر کو سان فرانسسکو کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں الاسکا ایئرلائنز کے خلاف دائر کیا گیا ہے، جس میں معاہدے کی خلاف ورزی، غفلت کا ذکر کیا گیا ہے اور نقصانات کے ازالہ کا مطالبہ کیا گیا ہے جو مقدمے کی سماعت میں طے کیے جائیں گے۔

    مقدمے میں کہا گیا کہ نومبر 2023 میں، کونٹیلو نے اپنے والد اور دو فرانسیسی بلڈوگز ، ایش اور کورا ، کے ساتھ سان فرانسسکو سے نیو یارک کا سفر کیا۔ اس سفر کے دوران وہ پہلی کلاس میں بغیر کسی واقعے کے سفر کرتے رہے، اور دونوں بلڈوگ نیو یارک پہنچ گئے۔مقدمے میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں کتے نیو یارک میں اپنی رہائش کے دوران صحت مند تھے، اور شکایت کنندہ نے ان کی واپسی کی پرواز سے پہلے ایک ویٹرنری ہسپتال میں جا کر چیک اپ کرایا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ سفر کے لیے صحت مند ہیں۔ویٹرنری نے تصدیق کی کہ دونوں کتے صحت مند ہیں اور کراس کنٹری پرواز کے لیے محفوظ ہیں۔1 فروری کو، کونٹیلو اور اس کے والد نے دو کتے کے ساتھ واپس ایئرپورٹ کی طرف سفر کیا۔ کونٹیلو نے اپنے والد کے ساتھ دو پہلی کلاس کے ٹکٹ خریدے تاکہ کتے کو زیادہ جگہ مل سکے ،قدمے میں کہا گیا کہ انہوں نے ایلاسکا ایئرلائنز کی پالیسی کی پیروی کی، دونوں کتوں کو پرواز سے پہلے فرسٹ کلاس کی جگہ محفوظ کرانے کے لیے کال کی، اور ایئرپورٹ پر فی کتا اضافی $100 ادا کیے، اور کتے کو سائز کے مطابق کیریئرز میں منتقل کیا۔انہیں ابتدائی طور پر چوتھی قطار میں رکھا گیا۔تاہم، اڑان سے کچھ دیر پہلے، “الاسکا ایئرلائنز کی ایک فضائی میزبان اور ایک نامعلوم مرد ملازم نے شکایت کنندہ اور اس کے والد سے کہا کہ وہ جہاز کے aisle 11 میں منتقل ہوں .

    کونٹیلو نے وضاحت کی کہ اڑان سے پہلے کتوں کو منتقل کرنا “کتے کے لیے انتہائی خطرناک ہوگا،” یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ وہ “اس وقت پرسکون تھے” لیکن “اب جب جہاز لوگوں سے بھرا ہوا ہے، وہ پرسکون نہیں رہیں گے۔””اب کتوں کو منتقل کرنا انہیں بہت بے چین اور متجسس بنا دے گا، جو کہ انتہائی خطرناک سانس لینے اور دل کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ کونٹیلو اور اس کے والد کو کہا گیا کہ وہ جو نئی نشستیں لے کر بیٹھے ہیں وہ لوگوں کے قریب تھیں اور کتوں کے لیے سانس لینے کی جگہ کم تھی، لیکن ملازمین نےسب نظر انداز کیا،پھر “ایش نے فوری طور پر تیز اور گہری سانس لینا شروع کر دیا، جس میں واضح بے چینی تھی۔ شکایت میں کہا گیا کہ کونٹیلو کو کیریئر بند کرنے کی ہدایت کی گئی، اور اس نے اس پر عمل کیا، لیکن نوٹ کیا کہ ایش “چلنا بند کر چکا تھا، لیکن وہ ایک خاص بلندی تک پہنچنے سے پہلے اس کا معائنہ نہیں کر سکتا تھا۔”

    جب کونٹیلو اور اس کے والد سان فرانسسکو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے، ایش کا جسم “کامل طور پر سختی میں تھا۔””کتے کی موت کے تقریباً 4 گھنٹے بعد سختی نہیں آتی۔ پرواز کی مدت 5 گھنٹے سے زیادہ تھی۔ شکایت کنندہ اور اس کے والد نے تصدیق کی کہ ایش واقعی مر چکا تھا اور فوراً رونے لگے۔”امریکی ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن نوٹ کرتی ہے کہ چھوٹے ناک والی نسلیں، جیسے پگ اور بلڈوگ، طیاروں پر زیادہ خطرے میں ہوتی ہیں۔ یہ تنظیم مشورہ دیتی ہے کہ ایسی نسلوں کو مسافر کیبن میں ہونا چاہیے۔مقدمے میں دعویٰ کیا گیا کہ عملہ اور پائلٹ “شکایت کنندہ کے کتے کے نقصان پر کوئی ہمدردی نہیں دکھاتے۔ “غیر منصفانہ اقدام کی وجہ سے، مدعی کا کتا ایش مر گیا۔

    ایک ہی دن میں انڈیا کے درجنوں مسافر طیاروں کو بم کی دھمکیاں موصول

    امریکن ایئر لائنز پھر بحران کا شکار،ملازمین نوکریوں سے فارغ

    کوکین سمگل کرنے کا جرم،امریکن ایئر لائن کے سابق مکینک کو سزا

    جہاز میں بم ہے،پرچی ملنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ

    بم کی دھمکی ملنے کے بعد بھارتی ایئر لائن کا رخ موڑ دیا گیا

    ایئر انڈیا کو بم سے اڑانے کی دھمکی افواہ نکلی

    احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

    ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول

    ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

     ایئر انڈیا کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ہر طرف افرا تفری

    بھارت میں طیارے کا اے سی نہ چلنے پر مسافر برہم ہو گئے

  • پی ٹی آئی ہمیشہ آمریت کی آلہ کار رہی ہے،شرجیل میمن

    پی ٹی آئی ہمیشہ آمریت کی آلہ کار رہی ہے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کوسہولیات فراہم کررہی ہے،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ ویژن کے تحت حکومت سندھ کی جانب کراچی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا گیا، عوام کوریلیف دینے پرتوجہ دینی ہے،ملک میں سیاسی گہماگہمی بہت عرصے سے جاری تھی، کچھ عرصہ پہلے سیاسی گہما گہمی انجام تک پہنچی ہے،تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کو سولر پر منتقل کرنے جا رہےہیں، سینٹرل جیل کو سولر پر منتقل کر دیا گیا ہے،سندھ میں دو لاکھ گھروں کو مفت سولر سسٹم دیا جارہا ہے،سندھ حکومت کے تمام محکمے بہتری کی طرف جارہے ہیں،صدر آصف زرداری کے ویژن کے مطابق عوام کی زندگیاں آسان بنا رہے ہیں، عوام کی خدمت او ر انکو سہولیات دے رہے ہیں، حکومت سندھ میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کی پیشہ ورانہ ضروریات اور حقوق کا تحفظ کرتی رہی ہے،صدر آصف زرداری نے ہدایت کی ہے کہ عوامی مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے۔

    عمران خان اقتدار کیلئے جنرل باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن دینے کو تیار تھے،شرجیل میمن
    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ آج جمہوری جماعتیں جو کام کرنے جا رہی ہیں جماعت اسلامی اس کی مخالفت کرتی ہے،بانی پی ٹی آئی اپنا اقتدار بچانے کے لیے جنرل باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن دینے کو تیار تھے،پی ٹی آئی ہمیشہ آمریت کی آلہ کار رہی ہے،عدلیہ کے چند جج صاحبان نے تاریخ کا بدترین انتقام پیپلز پارٹی سے لیا، پیپلز پارٹی نے کبھی کسی کے خلاف مہم نہیں چلائی.پی ٹی آئی نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد دوبارہ مہم شروع کر دی، عوام کی یادداشت اتنی بھی کمزور نہیں،26 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے پاس ہوئی، جب فضل الرحمان کا ڈرافٹ پیش کیا تو پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں مولانا فضل الرحمان کا ڈرافٹ منظور ہے، پی ٹی آئی والے ڈیجیٹل دہشتگردی کر رہے ہیں، پی ٹی آئی والے ملک کے اندر انتشار اور تقسیم کے ایجنڈے پر ہیں،بین الاقوامی طور پر پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلائی جا رہی ہے، یہ سب کچھ مشن اسرائیل اور مشن گولڈ اسمتھ کا حصہ ہے، بانی پی ٹی آئی کو اسرائیل کا ایجنٹ نہیں کہوں گا، یہ اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے،پیپلز پارٹی کسی کی ماں، بہن، بیوی، بیٹی کی گرفتاری پر کبھی خوش نہیں ہوئی۔

    لاہور: نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی غیرمصدقہ خبر کی تحقیقات، سوشل میڈیا پیج کا پردہ فاش

    پنجاب کالج ریپ کا ڈراپ سین،سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی روک تھام کی سفارش

    ہر بچہ کہہ رہا تھا زیادتی ہوئی مگر کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں،سرکاری وکیل

    پنجاب کالج سوشل میڈیامہم،عمران ریاض،سمیع ابراہیم سمیت 36 افراد پر مقدمہ

    راولپنڈی،طلبا کا احتجاج، توڑ پھوڑ،پولیس کی شیلنگ

    مبینہ زیادتی ،طلبا کا احتجاج، آئی جی پنجاب کو عدالت نے کیا طلب

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی کیس،کالج انتظامیہ کی طلبا سے کلاسوں میں جانے کی اپیل

    لاہور کے کالج میں طالبہ سے زیادتی ،مبینہ من گھڑت ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج

    لاہور میں طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی: پنجاب حکومت کی ہائی پاور کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی، پولیس واقعہ سے انکاری،طلبا کا آج پھر احتجاج

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی بارے من گھڑت افواہ پھیلانے والا گرفتار