Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آئینی ترمیم کی منظوری، عمران خان کا مؤقف شعیب شاہین نے بتا دیا

    آئینی ترمیم کی منظوری، عمران خان کا مؤقف شعیب شاہین نے بتا دیا

    عمران خان کے وکلا کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے

    وکلاء نے عمران خان کو بشرٰی بی بی کی رہائی، نئے چیف جسٹس کی تعیناتی،قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ اور شوکاز نوٹسز سے متعلق آگاہ کیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم پر افسوس کا اظہار کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا یہ عوام پر ظلم ہوا، بانی پی ٹی آئی کو نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا بھی بتایا، بانی پی ٹی آئی نے ترامیم کو آئین پر حملہ قرار دیا، بانی پی ٹی آئی نے سب سے پہلے ورکرز کا پوچھا، بانی پی ٹی آئی کو جن حالات میں رکھا گیا بھرپور مذمت کرتا ہوں،بانی پی ٹی آئی کو جیل میں مشکلات میں رکھا گیا ہے،

    شعیب شاہین ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو 26ویں آئینی ترمیم کا بھی نہیں پتہ تھا، کیونکہ ان کی اخبار تک رسائی نہیں، بانی پی ٹی آئی کو بتایا گیا کہ فضل الرحمان نے آئینی ترامیم کیلئے حکومت کو ووٹ دیا،عمران خان پر جیل کے اندر ظلم کیا جا رہا ہے،نا اخبار پڑھنے کو دیتے ہیں،نا کوئی ٹی وی،اور پانچ دن بجلی تک بند رکھی گئی، جس طرح یہ لوگ حرکتیں‌کر رہے ہیں یہ توہین عدالت ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر جو سائیکلنگ مشین دی گئی تھی وہ چھین لی گئی جو کہ آج 20 دن بعد فراہم کی گئی ہے، عمران خان نے ترمیم پر افسوس کا اظہار کیا نئے چیف جسٹس کی تقرری پر کوئی جواب نہیں دیا

    بشریٰ بی بی نے "نو مہینے” جیل میں مشکل برداشت کی،بیرسٹر گوہر

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

  • تیل کا ٹریلر الٹاتو ایماندار پاکستانی قوم برتن لے کر پہنچ گئی ،ویڈیو وائرل

    تیل کا ٹریلر الٹاتو ایماندار پاکستانی قوم برتن لے کر پہنچ گئی ،ویڈیو وائرل

    سندھ کے شہر سکھر میں کھانے میں استعمال ہونے والا دس ہزار لیٹر تیل سے بھرا ٹریلر الٹا تو شہری جمع ہو گئے

    ایماندار پاکستانی قوم نے ایک اور مثال قائم کر دی، مال مفت دل بے رحم،تیل کی لوٹ مار میں مرد تو مرد ،خواتین اور بچے بھی پیچھے نہ رہے،سوال یہ ہے کہ کیا اب اتنی ایماندار پاکستانی قوم کو حکمران کیسے چاہئے؟ سندھ کے شہر سکھر میں تیل کے ٹریلیر کو حادثہ پیش آیا جس کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے دیر نہ کی اور جمع ہو گئے ،سڑک پر بہنے والے تیل اپنے برتنوں، شاپروں میں بھر کے لے جانے لگے،شہری پانی کے کولر بھی اٹھا لائے اور ان میں تیل بھر بھر کر لے جاتے رہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریلر کوئٹہ سے سکھر آرہا تھا، ٹریلر میں بھرا ہزاروں لیٹر تیل لیک ہوکر سڑک پر پھیل گیا ، شہری سڑک سے تیل سمیٹنے پہنچ گئے حادثے کے باعث سڑک بلاک ہوگئی ہے

    بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

    سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

  • پولیو ورکرز قوم کے مجاہد ہیروز ہیں،وزیراعظم

    پولیو ورکرز قوم کے مجاہد ہیروز ہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیلتھ ورکرز کوحقیقی ہیروز قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ملک کو پولیو کے مرض سے پاک کرنے کیلئے ہمیں متحد ہو کر نئے سرے سے کوششوں کو یقینی بناناہوگا، پولیو فری پاکستان کے ضمن میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے غیرمتزلزل اورآہنی عزم کے ساتھ کا م کرنا ہوگا۔

    انہوں نے یہ بات جمعرات کوانسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، وزیراعظم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے ہوئے 28 اکتوبرسے انسداد پولیو کی قومی مہم کا باضابطہ آغازبھی کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ آج ہم انسداد پولیو کا عالمی دن اس تلخ حقیقت کے ساتھ منا رہے ہیں کہ ملک میں ایک بار پھر پولیو وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں،ہم سب اس بارے آگاہی کیلئے یہاں جمع ہوئے ہیں، اس لعنت اور صحت کے عالمگیر چیلنج کے خاتمہ کیلئے ہمیں ایک بار پھر اپنی کوششوں اور ٹیم ورک کے ساتھ مل کر اس جنگ میں کا میابی تک مل کر کا م کرنا ہوگا، ہم نے ماضی میں بھی اس اس حوالہ سے کا م کیا تھا اور مستقبل میں بھی کریں گے۔ہمیں اس راہ میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے غیرمتزلزل اور آہنی عزم کے ساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ ملک کو بہت جلد پولیو کے مرض سے پاک کیا جا سکے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن ہمیں تاریخ میں ان لاکھوں بچوں کی یاددہانی بھی کرا رہا ہے جو پولیو کے مرض کے شکارہوئے اور بعد میں اپنے خاندانوں پر بوجھ بن گئے، یہ دن ہمیں اس مرض کے خاتمہ کیلئے اپنی کوششوں کو دوبارہ مجتمع ہونے اور مل کر کام کرنے کی بھی یاددہانی کرا رہا ہے ۔ وزیراعظم نے ملک میں پولیو کے خاتمہ کیلئے تعاون فراہم کرنے پر بین الاقوامی اداروں بالخصوص عالمی ادارہ صحت، یونیسیف اوربل اینڈ میلنڈاگیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے میں پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم پولیو کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والے حقیقی ہیروز کو سراہتی ہے، ان ہیروز نے انتہائی مشکل حالات میں اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر پولیو کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو تو یتیم کر لیا مگر ہمارے بچوں کو پولیو سے بچانے کیلئے تاریخ میں اپنا نام سنہرے حروف سے رقم کر گئے۔ پولیو ورکرز قوم کے مجاہد ہیروز ہیں اور پوری قوم انہیں یاد رکھے گی۔

    وزیراعظم نے کہاکہ بدقسمی سے پولیو کے 40 کیسز سامنے آئے ہیں، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک یہ وائرس پاکستان کی سرحدوں سے چلا نہیں جاتا، یہ ایک چیلنج ہے اور ہم نے اسے قبول کر لیا ہے، پولیو ورکرز اس کا ہراول دستہ ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بل گیٹس سے ملاقات میں انہوں نے پاکستان کیلئے تمام وسائل مہیا کرنے کا عزم کیا، سعودی عرب نے بھی کئی سو ملین ڈالر کا اعلان کیا ہے جس پر ہم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے پولیو وائرس پاکستان اور ہمسایہ ملک افغانستان میں ہے، یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ اور چیلنج بھی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ پولیو کومکمل شکست دینے کیلئے ہمیں عرق ریزی اور محنت سے کا م کرنا ہوگا۔

    قبل ازیں وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا مقابلہ کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی وضع کی گئی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر ہم نے اس دن کو ان ورکروں کے نام سے منسوب کر دیا ہے جنہوں نے پولیو کے خاتمہ کی مہم میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں، ہم ان کارکنوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر میں ذیلی مہم کے دوران 33 ملین بچوں کو قطرے پلائے گئے، 28 اکتوبر سے نئی مہم میں 45 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم میں 4 لاکھ پولیو ورکرز حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے ہم سب کو اپنی اجتماعی ذمہ داریاں اداکرنا چاہئیں۔ انہوں نے پولیو کے خاتمہ کیلئے وزیراعظم کے وژن اور عزم اور معاون اداروں کو سراہا۔

    وزیراعظم کے رابطہ کار ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کیلئے اہمیت کا حامل ہے،پہلی مرتبہ وزیراعظم اس نوعیت کی مہم میں خود شامل ہیں، وزیراعظم کو پولیو کے خاتمہ میں خصوصی دلچسپی ہے اور ہر مثبت کیس کے بارے میں انہیں معلومات فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سات ماہ کی مدت میں انسداد پولیو مہم کی خود نگرانی کی ہے، اب تک تین میٹنگز انہوں نے خود کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بین الاقوامی معاون اداروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے چالیس کیسز آئے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم ایک ایک دروازے تک جائیں گے اور کوشش ہوگی کہ ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔قبل ازیں وزیراعظم نے انسداد پولیو کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کا رکنوں اور ہیروز کے اہل خانہ اورنمایاں کا رگردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیو ورکرز کو شیلڈز بھی پیش کیں.

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

  • بشریٰ بی بی نے "نو مہینے” جیل میں مشکل برداشت کی،بیرسٹر گوہر

    بشریٰ بی بی نے "نو مہینے” جیل میں مشکل برداشت کی،بیرسٹر گوہر

    پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی میرٹ پر ہو گی اور جلد ہو گی

    بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ پرہوئی ، جلد عمران خان بھی عوام میں ہونگے ،نا کر دہ جرم میں بشریٰ بی بی نے مشکلات کے باوجود 9 ماہ جیل کاٹی۔ کہا جا رہا ہے کوئی ڈیل کے نتیجے میں انکی رہائی ہوئی، اگر ڈیل کرنی ہوتی تو بشریٰ بی بی 9 ماہ، عمران خان 16 ماہ سے جیل میں نہ ہوتے، اللہ کے فضل سے نو ماہ بعد بشریٰ بی بی کی رہائی ممکن ہوئی، بڑی خوشی ہوئی،بشریٰ نے سختی برداشت کی لیکن عمران کے نظریئے کے ساتھ کھڑی رہیں،ہم بشریٰ کی دلیری، جرات، حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں،پی ٹی آئی کے ورکر، سپورٹرز،میں اور خوشی آئے گی، عمران خان بھی جلد رہا ہوں گے، اگر ڈیل کرنی ہوتی تو بشریٰ نو ماہ جیل میں نہ رہتی، عمران خان نے کہا تھا کہ سو سال جیل میں رہناپڑے تو رہوں گا لیکن کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، عمران خان کی رہائی عدالت کے ذریعے میرٹ پر ہو گی، قانون کی پاسداری ہو گی اور بہت جلد خان کی رہائی ہو گی، میں پی ٹی آئی کے تمام سپورٹرز کو بشریٰ کی رہائی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

    بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ کو دیگر مقدموں میں گرفتار کیا گیا، سزا بھی دلوائی گئی لیکن عدالتوں نے سب کیسز ختم کئے، ضمانتیں ہوئی، سب فیصلے میرٹ پر ہوئے، بیوی کا توشہ خانہ سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا،بشریٰ نے کوئی تحفہ لیا، بیچا نہیں، ہمایوں دلاور کیس میں بھی بی بی کا نام نہیں تھا،بشریٰ کی رہائی کے وقت ہم یہاں موجود تھے،عوام عمران خان کے ساتھ ہے، بشریٰ بی بی کے ساتھ ہے،مخالفین کے پاس اور کھچ بچا نہیں کہ بشریٰ کو گرفتار کر کے مزید رکھا جائے،ہم لوگوں کے الزامات کو مدنظر رکھتے ہوئے بیان نہیں دیتے، عمران خان کا ہم پر اعتماد ہے، انکی ہدایات کے مطابق چل رہے ہیں

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

  • عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وکلا کی ملاقات کا فیصلہ

    عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وکلا کی ملاقات کا فیصلہ

    حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالتی حکم پر عدالت پیش کرنے کی بجائے وکلا کی جیل میں ملاقات کروانے کا فیصلہ کیا ہے

    تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کے 3 وکلا جیل میں عمران خان سے ملاقات کریں گے، عمران خان کو عدالت نے جیل سے عدالت لا کر وکلا سےملاقات کروانے کا حکم دیا تھا، حکومت نے عمران خان کی وکلا سے ملاقات کا حل نکالا کہ عمران خان سے جیل میں ہی ملاقات کروا دی جائے،عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے بانی پی ٹی آئی سے 3 بجے جیل ملاقات کی تصدیق کی ہے، فیصل چوہدری ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ تین بجے سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور میں عمران خان سے ملاقات کریں گے.

    یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ملاقات سے متعلق توہین عدالت کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا تھا کہ اگر عمران خان کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو انہیں وضاحت دینا ہو گی کہ کیوں پیش نہیں کیا گیا۔

    دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہن نورین نیازی کی ملاقات کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نورین نیازی کی 26 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی ہدایت کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 25 اکتوبر تک پابندی ہے، 26 کو بانی پی ٹی آئی سے بہن کی ملاقات کرائیں، عدالت نے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز بانی پی ٹی آئی عمران خان کے میڈیکل چیک اپ کیلئے بورڈ تشکیل دیں،میڈیکل بورڈ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو شامل کرنے کا حکم بھی دیا گیا، عدالت نے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں،عدالتی آرڈر کی کاپی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی عملدرآمد کیلئے بھیجی جائے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹائی جاتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ جاری کیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک کیلئے درخواست دائر کی تھی،عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال، سابق وزیراعظم اور انڈر ٹرائل قیدی ہیں، اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی اقدامات کوالیفائیڈ ڈاکٹر کے بی کلاس قید کے چیک اپ میں رکاوٹ نہیں ہو سکتے،

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

  • کوئی رکن غیر حاضر ہو تو  جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا ،وزرات قانون

    کوئی رکن غیر حاضر ہو تو جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا ،وزرات قانون

    26ویں آئینی ترمیم سے متعلق وزارت قانون کی وضاحت سامنے آئی ہے

    وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن 13اراکین پر مشتمل ہوگا،کمیشن کے پہلے اجلاس میں آئینی بینچوں کی تشکیل کیلئے ججز کو نامزدکیا جائے گا،آئینی بینچوں کا سربراہ نامزد ججز میں سے سینئر ترین جج ہوگا،آئینی بینچوں کاسینئر ترین جج کمیشن کارکن ہوگا،کمیشن کاکوئی فیصلہ اس بنیاد پر باطل نہیں ہوگا کہ کوئی آسامی خالی یا رکن غیر حاضر ہو،وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹس میں آئینی بینچوں کی تشکیل آرٹیکل 202 اے کے تحت کمیشن کی جانب سے کی جائے گی،تاہم ایسی تشکیل اس وقت تک مؤثر ہو گی جب پارلیمنٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ کی نسبت اور صوبائی اسمبلیاں اپنی متعلقہ ہائیکورٹس کی نسبت قرارداد کل رکنیت کی اکثریت سے منظور کرے،لہذا ہائیکورٹس میں آئینی بینچوں کی تشکیل سے پہلے،متعلہ ہائیکورٹس کے پاس ویسے ہی مقدمات کی سماعت کا دائرہ اختیار ہےجیسا کی مذکورہ ترمیم سے پہلے تھا،

    بس ایک دن کیلئے برداشت کر لیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست

    جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط،مخصوص بنچ میں بیٹھنے سے معذرت

    رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے،نامزد چیف جسٹس

    پی ٹی آئی کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری پر نہیں، آئینی ترامیم پر تحفظات ہے: شعیب شاہین

    سپریم کورٹ،برطرف ملازمین بحالی کی درخواست آئینی بینچز کو بھیج دی گئی

    40 فیصد مقدمات آئینی بنچوں کو منتقل کئے جائیں گے

  • عمران خان کی توشہ خانہ ون کیس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    عمران خان کی توشہ خانہ ون کیس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ون کیس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی گئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 29 اکتوبر کو سماعت کرینگے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ سزا کے خلاف اپیل جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی گئی، عدالت نے متفرق درخواست اِن چیمبر منظور کرتے ہوئے مرکزی کیس مقرر کرنے کی ہدایت کر دی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کر دیا تھا

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

  • قلعہ سیف اللہ میں دھماکا،قبائلی رہنما زخمی

    قلعہ سیف اللہ میں دھماکا،قبائلی رہنما زخمی

    بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں دھماکا ہوا ہے

    قلعہ سیف اللہ میں زوردار دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں قبائلی رہنما حاجی محبوب جوگیزئی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق دھماکہ سیف اللّٰہ کے بازار میں ہوا، بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکے کے بعد کوئٹہ ژوب شاہراہ آمدورفت کے لیے بند ہے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے،

  • وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ملاقات ہوئی

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں ملیر موٹر وے کو انٹر چینج بنا کر مین روڈ سے لنک کرنے پر اتفاق کیا گیا،وزیراعلیٰ سندھ اور عبد العلیم خان نے ایم 6 سکھر حیدر آباد موٹر وے پر بھی تبادلہ خیال کیا،ملاقات میں جامشور و تا سیہون سڑک 23 مارچ 2025 تک مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا

    ہم بلوچستان کے بہن بھائیوں کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، علیم خان
    وفاقی وزیرعلیم خان نےحب ریوربرج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفراسٹرکچر کی بہتری سے ہی بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی آئے گی، حب ریور برج کی بحالی سے علاقے میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، پورے ملک میں سڑکوں کا جال بچھا دیں گے، کراچی پورٹ سے لے کر ایم 9تک موٹروے بنائی جائے گی، کراچی سے کوئٹہ تک سڑک کو دو رویہ کیا جائے گا، ہم بلوچستان کے بہن بھائیوں کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں،

    بلوچستان اور صوبہ سندھ کے سنگم پر دریائے حب این 25پر 2022کے سیلاب میں بہہ جانے والے نئے تعمیر شدہ حب پل کا وفاقی وزراء عبدالعلیم خان اور جام کمال خان نے افتتاح کر دیا جس پر 1180ملین روپے لاگت آئی ہے اور 488میٹر طویل اس پل پر ٹریفک کی روانی سے کراچی سے گوادر تک تجارتی سامان کی ترسیل بحال ہو گئی ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی کے لئے وہاں کاروباری سرگرمیوں کا ہونا ضروری ہے، ہم دوسرے صوبوں سے ریونیو اکٹھا کر کے بلوچستان کی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا سب سے بڑا نیٹ ورک ساڑھے4ہزار کلومیٹر طویل بلوچستان کے صوبے میں ہے جہاں سے کم ٹول ٹیکس اکٹھا ہوتا ہے۔انہوں نے دریائے حب پر نئے تعمیر شدہ پل کو ٹریفک کے لئے ناکافی قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ ایک اور پل کی تعمیر کا اعلان کیا۔ اسی طرح کراچی سے کوئٹہ کی شاہراہ این 25جہاں ٹریفک کے دباؤ کے باعث حادثات ہوتے ہیں کو بھی دو رویہ بنانے کی منظوری دی۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ہم بلوچستان میں نئے پل اور سڑکیں بنائیں گے جبکہ پنجرہ کے مقام پر بھی نیا پل تیار ہے جس کا جلد افتتاح کر دیا جائے گا۔ اپنے خطاب میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کراچی، حیدرآباد موٹروے کو چھ لین کی طرز پر تعمیر کرنا چاہتے ہیں،اسی طرح نادرن بائی پاس کو بھی بڑی شاہراہ کے طور پر بنایا جائے گا۔انہوں نے حب پل کی تعمیر میں این ایل سی اور این ایچ اے حکام کو بہتر کارکردگی پر شاباش دی اور توقع ظاہر کی کہ اس رابطہ پل کی تعمیر کے بعد حب کا علاقہ ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اپنے خطاب میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔انہوں نے حب پل کی تعمیر اور بر وقت افتتاح پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ اس منصوبے سے نہ صرف اس علاقے بلکہ صوبے بھر کے لوگوں کی مشکلات میں کمی ہوگی۔ وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شہریار سلطان نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو مکمل ہونے والے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ بعد ازاں وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے نئے تعمیر شدہ حب پل کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

    کراچی کے دورے میں وفاقی وزیر مواصلات،نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور اُن سے صوبہ سندھ کی شاہراہوں اور شعبہ مواصلات سے متعلق امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کراچی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں میں مالیاتی استحکام ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے،اسی طرح این ایچ اے کو بھی اپنے وسائل میں خود اضافہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں این ایچ اے سندھ 25ارب روپے کا ہدف حاصل کرے۔وفاقی وزیر مواصلات نے این ایچ اے حکام کو صوبہ سندھ کے جاری43منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ دریں اثناء و فاقی وزراء عبدالعلیم خان اور جام کمال خان ایم کیو ایم کی ممبر قومی اسمبلی محترمہ رعنا انصار کی رہائشگاہ پر بھی گئے جہاں انہوں نے اُن کے جواں سال صاحبزادے شاہ زیب نقوی کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ کے لئے ہمت اور حوصلے کی دعا کرتے ہوئے اُن سے دلی اظہار تعزیت کیا۔

    چین میں پاکستان کیلئے کاروباری سرگرمیاں، روڈ شوز، نمایاں پاکستانی کمپنیاں ہونگی شریک
    چین اور پاکستان کے مابین بزنس ٹو بزنس سرگرمیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں چین کے مختلف شہروں میں لیدر اور فشریز کے لئے بڑے روڈشوز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، فشریز روڈ شو 29 اکتوبر کوچنگ ڈاؤ اورلیدر شو 5 نومبر گوانگژو کے شہروں میں ہو گا جس میں نمایاں پاکستانی کمپنیاں شریک ہوں گی جن میں فشریز کی 17کمپنیوں کے 30 نمائندے اور لیدر شو میں 10 اداروں کے 16 ایگزیکٹوز شامل ہیں۔ ان امر کا اظہار وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پاک چین بزنس ٹو بزنس سرگرمیوں کے فروغ کیلئے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیاگیا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ چین میں کاروباری اداروں سے اشتراک کیلئے بورڈ آف انویسٹمنٹ مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور اس اقدام سے پاکستانی بزنس کمیونٹی عالمی روڈ شوز کے ذریعے امریکی اور یورپی منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 7بڑے شعبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جن میں لیدر، ٹیکسٹائل، میڈیکل اینڈ سرجیکل ایکوئپمنٹ، فروٹس اینڈ ویجیٹبل، پلاسٹک، فشریز و اینیمل فوڈ شامل ہیں اورپاک چین کاروباری اشتراک ملکی معیشت کے لئے بڑا بریک تھرو ثابت ہو سکتا ہے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر چین سے 168 اور پاکستان کی 78 کمپنیاں باہمی اشتراک کے تحت کام کر رہی ہیں اور چین سے صنعتوں کی منتقلی میں پاکستان کو زیادہ سے زیادہ شئیر نکالنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ چین سے کاروباری شراکت میں اضافہ ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے کیونکہ چینی سفارت خانے کے تمام افسران بزنس کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

    اعلیٰ سطحی اجلاس میں معروف پاکستانی اداروں کے ایگزیکٹوز نے شرکت کی اور چین میں ہونے والے دونوں روڈ شوز میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی جبکہ وفاقی سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ اور چین میں پاکستانی سفارتخانے سے اعلیٰ افسران نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو آن لائن بریفنگ دی۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے پاکستان کی کاروباری تنظیموں سے چین میں اشتراک اور عملی تعاون پراظہار تشکر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پاکستانی کمپنیاں چینی اداروں سے "بی ٹو بی” اور زیادہ سے زیادہ”جوائنٹ وینچرز” یقینی بنائیں تاکہ اس اقدام کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں۔

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

  • وفاقی وزیر توانائی کی ایرانی ہم منصب سےتوانائی تعاون پر بات چیت

    وفاقی وزیر توانائی کی ایرانی ہم منصب سےتوانائی تعاون پر بات چیت

    وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کی چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقدہ تیسری بیلٹ اینڈ روڈ وزارتی کانفرنس کے موقع پر ایرانی وزیر توانائی عباس علی آبادی سے ملاقات ہوئی ہے،

    وزیر اویس لغاری نے توانائی کے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ روابط اور تجارت کو فروغ دیں گے۔ دونوں فریقین نے خاص طور پر گوادر، بلوچستان میں بجلی کے منصوبے لگانے پر تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بجلی گھروں کے آپریشن اور نگہداشت میں تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،علاقائی ممالک کے درمیان توانائی کے بہتر روابط کی ضرورت پر گفتگو کرتے ہوئے، دونوں وزراء نے باقاعدہ رابطے اور مؤثر مواصلات کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔دونوں وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بجلی گھروں کا مؤثر انتظام توانائی کی سپلائی کو برقرار رکھنے اور خطے کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے

    قبل ازیں چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں تیسری بیلٹ اینڈ روڈ انرجی منسٹریل کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی قومی توانائی انتظامیہ کو کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، بیلٹ اینڈ روڈ انرجی پارٹنرشپ نے توانائی کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا، پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ گرین انرجی تعاون ایکشن پلان کی حمایت کرتا ہے، پاکستان نے چین کی مدد سے توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے،

    وزیراویس لغاری کی پاور چائنہ اور انرجی چائنہ کمپنی کے ساتھ توانائی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
    وفاقی وزیر توانائی، سردار اویس احمد خان لغاری نے چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقدہ تیسری بیلٹ اینڈ روڈ وزارتی کانفرنس کے موقع پر پاور چائنہ کے نائب صدر، جناب یاو ہوان اور انرجی چائنہ کے پارٹی کمیٹی کے نائب سیکریٹری اور جنرل منیجر، جناب نی ژن کے ساتھ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران، اویس لغاری نے پاکستان اور ان معروف چینی توانائی کمپنیوں کے درمیان توانائی تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو کی۔ وزیر توانائی نے وزیر اعظم لی چیانگ کے تاریخی دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو جدید بنانے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا تاکہ لائن لاسز اور دیگر نقصانات کو کم کیا جا سکے۔پاور چائنہ کے نائب صدر یاو کے ساتھ ملاقات میں، دونوں فریقین نے پاکستان میں (آر اینڈ ڈی سنٹر) کے قیام پر بات چیت کی، جو ملک کے توانائی کے ڈھانچے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں مددگار ثابت ہوگا۔اویس لغاری کا کہنا تھا کہ یہ تجویز کردہ مرکز پاکستان کے پاور سیکٹر میں نہ صرف آپریشنل کارکردگی کو بڑھائے گا بلکہ پاکستان اور اس کے شراکت داروں کے لیے پائیدار توانائی کے حل بھی فراہم کرے گا۔ مزید براں، انرجی چائنہ کے صدر نی کے ساتھ ملاقات میں، دونوں فریقین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس مرحلے میں پاکستان میں بجلی کی پیداوار اور تقسیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا اعادہ کیا۔وزیر توانائی نے دونوں رہنماؤں کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، تاکہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دے سکیں

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل