Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پولیو  پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پاکستان،افغانستان کو مل کر کام کرنا ہے،وزیراعظم

    پولیو پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پاکستان،افغانستان کو مل کر کام کرنا ہے،وزیراعظم

    پولیو کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیغام جاری کیا ہے جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج، پولیو کے خاتمے کے عالمی دن پر، ہم انسداد پولیو کے حوالے سے آگہی اور اس موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے اپنے عزم کی تجدید کے لیے متحد ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پولیو ایک ایسی بیماری جس نے دنیا بھر لاکھوں بچوں کو متاثر کیا ہے۔ پاکستان پولیو کے خاتمے کے مشن میں عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہماری حکومت پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے اپنی کوششوں میں ثابت قدم ہے اورایک ایسے مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے جہاں کوئی بچہ اس بیماری سے متاثر نہ ہو۔ہمارے ہیلتھ ورکرز اور ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن جیسے بین الاقوامی شراکت داروں کی انتھک محنت کی وجہ سے، ہم نے پولیو کے کیسز کو کم کرنے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ تاہم سیکورٹی خدشات، پولیو ویکسین کے بارے غلط معلومات، اور دور دراز علاقوں تک رسائی جیسے تاحال درپیش ہیں ان رکاوٹوں کے باوجود، ہمارے ہیلتھ ورکرز ہر بچے کو قطرے پلانے کے لیے بہادری سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ہم اپنے نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان کے ذریعے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا رہے ہیں، ویکسین کی کوریج کو بڑھا رہے ہیں، اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انسداد پو لیو کے لئے علاقائی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سرحد پار سے پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا ہے ،دراصل ہماری یہ لڑائی انسداد پولیو کے ساتھ ساتھ صحت عامہ کا ایک مضبوط نظام بنانے اور آنے والی نسلوں کی صحت کے تحفظ کے بارے آگہی اور کوشش سے متعلق ہے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں تمام والدین سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو قطرے پلائیں اور کمیونٹی لیڈروں سے پولیو کے خاتمے کے پیغام کو عام کرنے کی اپیل کریں۔پاکستان پولیو فری بننے کے لیے پرعزم ہے، اور اپنے شہریوں اور عالمی شراکت داروں کے تعاون سے ہم اس مقصد کو حاصل کریں گے۔

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

  • پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتارکے پولیس ،ریسکیو ملازمین کی ضمانت منظور

    پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتارکے پولیس ،ریسکیو ملازمین کی ضمانت منظور

    اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت ،چار اکتوبر کے احتجاج کے دوران تھوڑ پھوڑ کا معاملہ ،دو ایم پی ایز،کے پی کے پولیس ملازمین اور ریسکیو 1122 کے ملازمین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی ،دوران سماعت ملزمان کے وکیل انصر کیانی پیش ہوئے ،ملزمان ایم پی اے ملک لیاقت اور انور زیب کی درخواست ضمانتیں منظور کر لی گئیں،مقدمہ میں گرفتار کے پی کے پولیس ملازمین،ریسکیو 1122 اور دیگر ملزمان کی ضمانتیں بھی منظور کر لی گئیں،ملزمان کے خلاف تھانہ کوہسار میں دو مقدمات درج ہیں ،عدالت نے بیس بیس ہزار روپے مچلکوں پر ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کر کے رہا کرنیکا حکم دے دیا

    دوسری جانب پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار کئے گئے 240 تحریک انصاف کے کارکنان کو اڈیالہ جیل میں گنجائش نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیا گیا ہے،پولیس نے احتجاجی مقدمات میں 235 مرد اور 5 خواتین کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں بعد ازاں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا تا ہم جیل میں مزید گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے تمام ملزمان کو اٹک جیل منتقل کر دیا گیا،جیل حکام کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل راولپنڈی میں اس وقت کوئی زیر سماعت قیدی نہیں ہے، قیدیوں کی ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا آج تین بجے عمران خان کو پیش کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا آج تین بجے عمران خان کو پیش کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نےآج تین بجے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،

    عدالت نے اس ضمن میں سیکیورٹی انتظامات کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ تین بجے عدالت خالی ہو گی یہاں لائیں اور ان کے وکلا سے میٹنگ کرائیں جو گزشتہ دو ہفتے سے نہیں کرا رہے،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بانی پی ٹی آئی کی وکلا سے ویڈیو لنک پر ملاقات کرانے کا حکم دے دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے حکم جاری کیا،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ عدالتیں اتنی ہی بے بس ہیں اور انکے آرڈرز کاغذ کا ٹکڑا ہی رہ گئے ہیں؟ مجھے پتہ ہے آپ میرے آرڈر پر عمل نہیں کرینگے لیکن مجھے آرڈر کرنے دیں، کل آپکو احساس ہو گا کہ آپ کیا کر رہے تھے لیکن یہ عدالت تو درست آرڈر کرے،اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لا اینڈ آرڈر صورتحال پر ملاقاتوں پر پابندی لگائی ہے، جسٹس اعجاز اسحاق خان نے اسٹیٹ کونسل سے سوال کیا کہ وکلا کی ملاقاتوں پر بھی پابندی لگا دی گئی؟ جس نے یہ نوٹیفکیشن ایشو کیا اس نے بھی توہینِ عدالت کی ہے، حکومتِ پنجاب نے اگر وکلا کی ملاقات روکی تو توہینِ عدالت کی ہے، وزارتِ داخلہ رپورٹ جمع کرائے کہ کیا سیکیورٹی وجوہات تھیں،

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارتِ داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری کو ریکارڈ کے ہمراہ طلب کر لیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل آفس کو بھی عدالتی معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دیا،جسٹس اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ مجھے پتہ آپ میرے حکم پر عملدر آمد نہیں کریں گے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل خود بغیر کسی واقعے کے جیل سے ہائیکورٹ آ گئے ہیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسی طرح بانی پی ٹی آئی کو بھی عدالت میں پیش کر سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو آپ عدالت میں پیش کرینگے تو یہ عدالت عالیہ ہو گی،آپ سیکیورٹی کے انتظامات کریں اور بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں لائیں،اگر نہیں لا سکے تو کل آپ عدالت کو بتائیں گے کہ کیوں پیش نہیں کر سکے،

    عمران خان کے ذاتی معالج سے معائنے کا معاملہ،جیل حکام سے وضاحت طلب

    بیٹوں سے بات کروائی جائے،عمران خان کی عدالت میں درخواست دائر

  • آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ،انڈس شیلڈ مشقوں کا معائنہ

    آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ،انڈس شیلڈ مشقوں کا معائنہ

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے انڈس شیلڈ 2024 مشقوں کا معائنہ کیا اور پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور اپگریڈیشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کثیرالملکی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا مشاہدہ کیا، ایئربیس آمد پر ایئر چیف ظہیر احمد بابر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا، نیول چیف ایڈمرل نوید شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق انڈس شیلڈ 2024 خطے کی سب سے بڑی کثیر الملکی مشق ہے، ان مشقوں میں 24 ایئرفورسز شریک ہیں،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو موجودہ سیکیورٹی چیلنجوں سے ہم آہنگ رہنے کے لیے پاک فضائیہ کی جدید کاری کی کوششوں کے بارےبریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور اپ گریڈیشن کے مختلف پروگراموں کے ذریعے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے دلکش فضائی نمائش کی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے پاک فضائیہ کے نوجوانوں سے بھی بات چیت کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کے عزم کو سراہا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تینوں مسلح افواج کے مابین تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ آپریشنل کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے آرمی چیف کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تربیت و آپریشنز میں فوج اور فضائیہ کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا،انہوں نے کہا کہ جاری مشق ”انڈس شیلڈ-2024“ شریک ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرے گی اور ان کے فضائی و زمینی عملے کو موجودہ دور کے جنگی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار کرے گی۔

  • رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے،نامزد چیف جسٹس

    رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے،نامزد چیف جسٹس

    سپریم کورٹ، آئینی بنچز کو مقدمات کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے

    عدالت نے اسلام آباد میں شُفہ سے متعلق مقدمہ آئینی بنچ کو بھجوا دیا ،جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں تو آئینی شقوں کی تشریح کرنا ہوگی،یہ مقدمہ تو اب آئینی بنچ کو منتقل ہونا چاہیے، وکیل سلمان اسلم بٹ نے کہا کہ میں یہ کہنا نہیں چاہتا تھا لیکن ہونا یہی چاہیے، نامزد چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے کہا کہ رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے،آفس کو ہدایت کی ہے جن مقدمات میں کوئی قانون چیلنج ہوا ہے انکی الگ کیٹیگری بنائی جائے، جن مقدمات میں آئین کی تشریح کی ضرورت ہوئی وہ ساتھ ساتھ منتقل کرتے رہیں گے،

    نامزد چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،سپریم کورٹ کے مختلف بنچز نے گزشتہ روز بھی مقدمات آئینی بنچ کو منتقل کیے تھے

    پی ٹی آئی کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری پر نہیں، آئینی ترامیم پر تحفظات ہے: شعیب شاہین

    سپریم کورٹ،برطرف ملازمین بحالی کی درخواست آئینی بینچز کو بھیج دی گئی

    40 فیصد مقدمات آئینی بنچوں کو منتقل کئے جائیں گے

  • اکرم چوہدری کا  نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    نجی ٹی وی کے چوہدری اکرم کی نئی کارستانیاں سامنے آ گئیں،نجی ٹی وی کے نام پر دورہ لیکن کام ذاتی،دورہ یو کے میں سگے تایازاد بھائی نے چوہدری اکرم کے بچوں کو "سیٹل "کرنے سے انکار کر دیا،نجی ٹی وی مزید بحران و نقصان سے دوچار، نجی ٹی وی کے ڈیجیٹل چینل سے 11 افراد نوکریوں سے گئے، اکرم چوہدری اوورسیز و مقامی نمائندوں سے بھی دیہاڑی لگانے سے باز نہ آئے، چینل نقصان میں جاتا ہے تو جاتا رہے، اپنا بینک اکاؤنٹ بھرتا رہے ،چوہدری اکرم کی پالیسیوں نے نجی ٹی وی میں بے چینی پھیلا رکھی ہے

    نجی ٹی وی کے چوہدری اکرم آج کل یو کے کے دورے پر ہیں وہ نجی ٹی وی کے نام پر ٹرپ کر رہے ہیں لیکن درحقیقت اکرم چوہدری اپنے بچوں کو سیٹل کرنے گئے ہیں، اس ضمن میں پہلے وہ گلاسکو پھرتے رہے،اور مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادے بھی شامل تھے،وہ ابھی انکو انٹرٹین کرتے رہے،اکرم چوہدری کے سگے تایازاد بھائی چوہدری شوکت علی کا گلاسکو میں ایک ہوٹل ہے ،وہاں انہوں نے بڑی کوشش کی کہ اپنے بیٹے کو سیٹل کر لوں لیکن چوہدری شوکت علی نے انکو نکال دیا اور کہا کہ یہاں کوئی جگہ نہیں،پہلے بھی ہمارے آبائی کاروبار راحت بیکری جو لاہور میں ہے کے بارے میں بتایا ہوا ہے کہ تم اسکے مالک ہو لیکن ایسا نہیں ہے،وہاں سے اکرم چوہدری دلبرداشتہ ہو کر مختلف لوگوں سے مل رہے ہیں، جیو ٹی وی والوں سے بھی مل رہے ہیں

    چوہدری اکرم کی وجہ سے نجی ٹی وی میں آج کل بڑی بے چینی پائی جاتی ہے، انکی وجہ شہرت صحافت نہیں بلکہ چغلیاں ہیں،مخبریاں ہیں، اکرم چوہدری کبھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ایڈوائزر تھے، عثمان بزدار نے انکے ذمہ لگایا تھا کہ جو جو وزیراعلیٰ کا خواہشمند ہے،بننا چاہتا ہے یا عمران خان کے قریب ہے اور لگوا سکتا ہے اسکو خراب کرنا ہے، عثمان بزدار کے کہنے پر اکرم چوہدری از خود نیب میں گئے اور ایک گواہ کے طور پر پیش ہوئے، چینی سیکنڈل میں اکرم چوہدری گواہ کے طور پر پیش ہوئے ،باقی تفصیل جہانگیر ترین ہی بتا سکتے ہیں کہ نیب نے انکے ساتھ کیا کیا، ہاشم بخت، خسرو بختیار کے چھوٹے بھائی کا جب وزیراعلیٰ کے لئے نام آ رہا تھا تو اکرم چوہدری نے اس وقت بھی نیب میں جا کر رپورٹ کر دیا تھا، اکرم چوہدری کی وجہ شہرت یہ ہے اور اب وہ میڈیا کا سفر کر رہے اور جس طرح میڈیا میں آ کر انہوں نے نجی ٹی وی کا نقصان کیا،اب نجی ٹی وی کے ڈیجیٹل سے بھی 11 افراد کو نوکریوں سے نکال دیا گیا، جن میں شہرہ آفاق اینکر بھی شامل ہیں،خود موصوف کے بارے میں سارے یہ کہہ رہے ہیں کہ اوورسیز نمائندوں سے پیسے بٹورتے ہیں، پاکستان میں بھی جو نامہ نگار آئے ہیں غالبا ایک عام تاثر یہی ہے کہ انکی مٹھی گرم کر کے آئے ہیں،

    باغی ٹی وی پر نجی ٹی وی کے حوالہ سے خصوصی سٹوریز جاری ہیں، جلد اگلی قسط،نئے انکشافات کے ساتھ سامنے آئے گی

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

  • نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک کی نازیبا ویڈیو لیک ہوئی ہیں، نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی پرانی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہو گئی ہیں

    مناہل ملک کی اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والے سابق وزیراعظم، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اس وقت ملاقات ہوئی تھی جب عمران خان وزیراعظم تھے اور انہوں نے ٹک ٹاکر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو ملاقات کے لئے بلایا تھا، ٹک ٹاکر کی عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی، ٹک ٹاکرز کے اس وفد میں مناہل ملک بھی شامل تھیں، مناہل ملک کی اب نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عمران خان سے ملاقات کی تصاویر بھی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک درجن لیک ویڈیو والی محترمہ مناہل ملک صاحبہ آل پاکستان ISF انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن و ٹک ٹاک ونگ لیڈر کی اپنے مرشد عمران نیازی کے ساتھ یادگار فوٹو

    واضح رہے کہ نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر سوشل میڈیا پر مناہل ملک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے، مناہل کی ایک درجن کے قریب انتہائی نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی ہیں،مناہل کا کہنا ہے کہ ویڈیو جعلی ہیں اور وہ کاروائی کریں گی.

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

    پانچویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،بنائی گئی نازیبا ویڈیو

    بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد

    خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

    ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

  • ارشد شریف قتل،دو برس بیت گئے، اہلیہ قبر پر پہنچ گئیں

    ارشد شریف قتل،دو برس بیت گئے، اہلیہ قبر پر پہنچ گئیں

    پاکستان کے سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل کو دو برس گزر گئے تاہم ملزمان ابھی تک انصاف کے کٹہرے میں نہیں لائے جا سکے

    ارشد شریف کی دوسری برسی کے موقع پر اسلام آباد میں نوجوان صحافیوں کی جانب سے شمعیں روشن کی گئیں،ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ قبر پر گئیں اور پھول چڑھائے، شوہر کے لئے دعائے مغفرت کی،

    ارشد شریف کو دو برس قبل کینیا میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا، کینیا کی حکومت کے مطابق یہ ایک مبینہ پولیس مقابلہ تھا جس میں ارشد شریف کی موت ہوئی،23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں میگاڈی ہائی وے پر یہ واقعہ پیش آیا تھا جب پولیس نے ایک گاڑی پر گولیاں چلائیں، مرنیوالے کی شناخت ارشد شریف کے طور پر ہوئی،کینیا کی پولیس حکام میں اس کیس میں موقف کے حوالے سے تضاد نظر آیا.پولیس نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ وہ ایک بچے کی بازیابی کے لئے موجود تھے ،مقامی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ جس طرح گولیاں چلائی گئیں اس سے یہ نہیں لگتا کہ چلتی گاڑی پر گولیاں چلیں

    واقعے کے وقت ارشد شریف کی کار چلانے والے خرم کے مطابق وہ جائے وقوعہ سےآدھے گھنٹے کی مسافت پر ٹپاسی کے گاؤں تک گاڑی لے گئے تھے،قتل کیس میں ملوث کینیا پولیس کے پانچوں اہلکار بحال ہونے کے بعد ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں،

    پاکستان کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس بھی لیا تھا تاہم کئی سماعتوں کے باوجود کیس کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکا،

    صحافی ارشد شریف قتل کیس،پی ایف یوجے نے سپریم کورٹ کو تحقیقات کے لیے خط لکھا تھا،پی ایف یو جے نے چیف جسٹس سے معاملے پر ازخود نوٹس کی اپیل کی تھی،پی ایف یو جے نے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی، خط مین کہا گیا کہ ارشد شریف کے قتل سے صحافی برادری گہرے صدمے میں ہیں،پوری قوم ارشد شریف قتل سے جڑے سوالات کے جوابات چاہتی ہے، ارشد شریف کی فیملی اور صحافی برداری کو عدالت عظمیٰ پر اعتماد ہے،سپریم کورٹ صحافی برداری اور ارشد شریف کی فیملی کو انصاف فراہم کرے،

    ارشد شریف کے قتل سے قبل عمران خان کو بڑی کارروائی کا علم تھا،فیصل واوڈا

    ارشد شریف قتل کیس،نوازشریف،مریم کیخلاف سکاٹ لینڈ یارڈ میں کیس بند

    ارشد شریف کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کاکمیشن بنانے کا عندیہ

    ارشد شریف کیس پر کینیا ہائیکورٹ کا فیصلہ، پی ٹی آئی سازشی تھیوریوں کی موت

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

     ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

    ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

    ارشد شریف قتل کیس،جے آئی ٹی کو تفتیش کے لئے مکمل تیار رہنا ہوگا،سپریم کورٹ

    کینیا کےٹی وی نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ شائع کردی

    مرحوم صحافی ارشد شریف کی صاحبزادی نےاپنےوالد کی طرح صحافت کا آغاز کردیا

    ارشد شریف قتل کیس،عمران خان،واوڈا،مراد سعید کو شامل تفتیش کیا جائے،والدہ ارشد شریف

    ارشد شریف قتل کیس، کینیا کی عدالت کا ملزمان کیخلاف کاروائی کا حکم

  • ترکی،دہشت گردانہ حملے میں تین ہلاک،14 زخمی،دو دہشت گرد ہلاک

    ترکی،دہشت گردانہ حملے میں تین ہلاک،14 زخمی،دو دہشت گرد ہلاک

    ترکیے کے شہر انقرہ میں حساس ادارے کے دفتر میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔

    ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد شدید فائرنگ جاری ہے۔ترک وزیر داخلہ نے انقرہ میں حساس ادارے کے ہیڈ کوارٹر پر "دہشت گردانہ حملے” میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے،ترکی کے مقامی میڈیا کے مطابق حساس دفاعی ادارے کے ہیڈ کوارٹر پر یہ دھماکہ شفٹ میں تبدیلی کے وقت ہوا ،انقرہ کے میٹروپولیٹن میئر منصور یاواس نے ایک بیان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس خبر سے ’بہت غمزدہ‘ ہیں۔ایک مقامی میئر نے ترک ٹی وی کو بتایا کہ حملے میں تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق دہشتگرد حملہ خاتون سمیت 3 مسلح افراد نے کیا، حملہ آوروں نے صنعتی یونٹ کے متعدد ملازمین کو یرغمال بنالیا ہے،دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی ہے،یہ حملہ حساس مقام پر ہوا، جو ترکی کے ایرو اسپیس اور دفاعی منصوبوں کے لیے ایک اہم مقام ہے۔ سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

    حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری کاروائی کی ہے اور دو حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق دو مسلح حملہ آوروں نے دفاعی صنعتی یونٹ پر دھماکا خیز مواد پھینکا اور فائرنگ کی ،سربراہ نیٹو مارک روٹ نے انقرہ میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اپنے اتحادی ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہیں

    ترکی کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ترکی میں ایک دفاعی اور ایرو اسپیس کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردانہ حملے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دو حملہ آور مارے گئے تھے، لیکن تین افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔
    فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔

    کرد عسکریت پسند، اسلامک اسٹیٹ گروپ اور بائیں بازو کے انتہا پسندوں نے ماضی میں ملک میں حملے کیے ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رہائشیوں کو کور کے لیے ڈھکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ بڑے دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں، جس کے بعد گولی چلنے کی آوازیں آتی ہیں۔ این ٹی ٹی وی کے مطابق حملہ آوروں کے ایک گروپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ٹیکسی میں کمپلیکس کے داخلی دروازے پر سیکورٹی کی تبدیلی کے دوران پہنچے تھے،مقامی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے حملے کی سی سی ٹی وی تصاویر میں ایک شخص کو سادہ کپڑوں میں دیکھا جا سکتا ہے، جس کے پاس ایک بیگ اور ایک اسالٹ رائفل ہے۔تصاویر کے مطابق، حملہ آوروں میں کم از کم ایک خاتون، جس کے پاس اسالٹ رائفل بھی تھی، شامل تھی۔این ٹی وی نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور کمپلیکس میں موجود کچھ اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔

    انقرہ دہشت گردانہ حملہ،صدر مملکت،وزیراعظم کی مذمت،ترکی سے اظہار یکجہتی
    صدر آصف علی زرداری نے انقرہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، صدر مملکت نےحملے میں جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا،صدر مملکت نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے،پاکستان نے بھی دہشت گردی کے عفریت کا سامنا کیا،پاکستان ایسی وحشیانہ کارروائیوں کے درد اور تکلیف کو سمجھتا ہے، دہشت گرد امن اور انسانیت کے دشمن ہیں،

    وزیراعظم شہبازشریف نےانقرہ میں دہشت گرد واقعہ کی شدید مذمت کی،اور صدر رجب طیب اردوان اور ترکیہ کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں،وزیراعظم نےحملے میں جانی نقصان اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا،وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی

  • خیبر پختونخوا اسمبلی میں جانوروں کی فلاح و بہبود کا بل   2024 پاس

    خیبر پختونخوا اسمبلی میں جانوروں کی فلاح و بہبود کا بل 2024 پاس

    پشاور ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں جانوروں کی فلاح و بہبود کا بل 2024 پاس کر لیا گیا ہے

    بل کے مطابق جانور پر زیادہ بوجھ ڈالنے ، تکلیف پہنچانے پر 3 ماہ تک قید یا 50 ہزار روپے جرمانہ کی تجویز دی گئی، جانوروں پر تشدد یا دوبارہ تکلیف پہنچانے پر سزا 6 ماہ، جرمانہ ایک لاکھ تک بڑھ سکتا ہے،ایکٹ کے تحت جرم کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول کرے گا ،جانوروں کو ذبح خانوں میں رحم دلی سے ذبح کیا جائے گا ، جانوروں کو تفریح کیلئے لڑانے پر بھی 3 ماہ قید کی سزا ہوگی،مستند یا لائسنس یافتہ ویٹرینیرین کے علاوہ کسی کو جانور کی سرجری کی اجازت نہیں ہوگی، جانوروں کے حقوق سے متعلق کوئی بات چھپانے پرمالک کو 10 ہزار جرمانہ یا 3 ماہ قید کی سزا تجویز کی گئی ہے

    یہ بل پشاور کی خیبر پختونخوا اسمبلی میں جانوروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ایک مثبت قدم ہے۔ اس میں جانوروں پر ظلم و تشدد کی روک تھام کے لیے سخت سزاؤں کا تعین کیا گیا ہے، جو کہ ایک اچھا اقدام ہے۔بل کے تحت جانوروں کے حقوق کی حفاظت کے لیے قوانین وضع کیے گئے ہیں، جیسے کہ جانوروں کو ذبح خانوں میں رحم دلی سے ذبح کرنا اور غیر مستند افراد کو جانوروں کی سرجری کرنے کی اجازت نہ دینا۔ یہ تمام نکات جانوروں کی بہبود کے لیے اہم ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بناتے ہیں۔علاوہ ازیں، جانوروں کی لڑائی پر پابندی اور اس کے لیے سزا کا تعین کرنا بھی اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ حکومت جانوروں کے حقوق کے بارے میں سنجیدہ ہے۔ اگر یہ بل مؤثر طریقے سے نافذ کیا جائے تو یہ جانوروں کے لیے بہتر ماحول پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔