Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو عدالت نے کتنی سزا دی؟

    16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو عدالت نے کتنی سزا دی؟

    16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو عدالت نے کتنی سزا دی؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو عدالت نے سزا سنائی ہے،

    واقعہ بھارتی ریاست حیدر آبار کا ہے جہاں ایل بی نگر کی ایک عدالت نے تھانہ شمس آباد کے مقدمہ کا فیصلہ سنایا ہے ، 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام ثابت ہونے پر ملزم کو عدالت نے ایک برس قید کی سزا سنائی ہے.

    شمس آباد پولیس نے دو سال قبل درج ہونے والے مقدمہ کی چارج شیٹ عدالت مین پیش کی جس پر عدالت نے فیصلہ دیا، پولیس کے مطابق 30 سالہ ایس روی ساکن پداگولکنڈہ نے 16 سالہ لڑکی جو پلاسٹک چن کر اپنی زندگی گذارا کرتی تھی ۔ اس لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تھی

    لڑکی کے شور مچانے پر لوگ جمع ہو گئے تھے اور ملزم بعد ازاں فرار ہو گیا تھا،لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا،عدالت نے ملزم کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے.

    قبل ازیں ایک اور واقعہ میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالے ملزمان کو عدالت نے سات برس بعد سزا سنا دی.

    واقعہ بھارتی شہر دہلی میں پیش آیا جہاں عدالت نے دو ملزمان کو 20 برس قید بامشقت کی سزا سنائی، پولیس کے مطابق ملزمان نے دہلی کے علاقے گاندھی نگر میں 2013ء میں پانچ سالہ لڑکی کو اغوا کیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکے کے فوت ہوجانے کے خدشے کے پیش نظر ملزمان اسے ایک گھر میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے.

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    پولیس کے مطابق عدالت نے ملزمان کو بیس برس قید کی سزا دی ہے، عدالت نے ملزمان کی عمر اور معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے سزا سنائی،ملزمان میں 30 سالہ منوج شاہ اور 25 سالہ پردیپ کمار شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق لڑکی کو بچا لیا گیا تھا ملزمان نے اسے مردہ سمجھ کر گھر میں چھپا دیا تھا.

  • شہر قائد سے 2 خواتین گرفتار، کرتی تھیں "گھناؤنا” کام،پولیس کا دعویٰ

    شہر قائد سے 2 خواتین گرفتار، کرتی تھیں "گھناؤنا” کام،پولیس کا دعویٰ

    شہر قائد سے 2 خواتین گرفتار، کرتی تھیں "گھناؤنا” کام،پولیس کا دعویٰ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی سے پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والی خواتین سمگلر گرفتار کر لیں

    سہراب گوٹھ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات آئس کی اسمگلنگ میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اسمگلر خواتین مسافر بن کر رکشہ میں سفر کرتی ہیں، شوہر یا بیٹا ڈرائیور ہوتا ہے، خواتین یہ منشیات بلوچستان کے علاقے حب سے لاتی ہیں.

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    پولیس کے مطابق ملزمان کراچی کے پوش علاقوں کے کالجز اور یونیورسٹیز میں منشیات سپلائی کرتے تھے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے آئس ، دیگر چرس ، نقدم رقم اور طلائی زیورات بھی برآمد کئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کراچی پولیس نے منشیات فروش گرفتار کئے تھے جو تعلیمی اداروں میں نشہ سپلائی کرتے تھے.

  • برفانی تودے سے ہلاکتیں،پاکستان نے کی دوست ملک کو مدد کی پیشکش

    برفانی تودے سے ہلاکتیں،پاکستان نے کی دوست ملک کو مدد کی پیشکش

    برفانی تودے سے ہلاکتیں،پاکستان نے کی دوست ملک کو مدد کی پیشکش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشرقی ترکی میں برفانی تودے سے قیمتی جانوں کے ضیاع کاافسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس پر پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ترک بھائیوں کی ہرممکن مدد کے لیے تیارہیں

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ ہماری ہمدردی سانحہ متاثرین کےساتھ ہیں،غم کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں،لاپتہ افراد کی جلدبازیابی کیلئے دعاگوہیں.

    ترکی کے مشرقی صوبے میں برفانی تودوں میں دب کر مرنے والوں کی تعداد 38 ہوگئی جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ وان میں رات گئے برفانی تودے میں بعض افراد کے دبے ہونے کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن کیا جارہا تھا اور 5 لاشیں نکال لی گئیں، اس دوران ایک اور تودہ ریسکیو ٹیموں پر جا گرا جس کے نتیجے میں درجنوں رضاکار دب گئے۔

    اطلاع ملنے پر 300 سے زائد رضاکاروں کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب بھیجا گیا جہاں انہوں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے مزید 40لاشیں نکال لیں جب کہ متعدد زخمیوں کو بھی ریسکیو کیا

  • ملک میں پولیو کے بڑھتے کیسز، وزیراعظم عمران خان نے کیا اہم اعلان

    ملک میں پولیو کے بڑھتے کیسز، وزیراعظم عمران خان نے کیا اہم اعلان

    ملک میں پولیو کے بڑھتے کیسز، وزیراعظم عمران خان نے کیا اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے روٹری انٹرنیشنل کے وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت صدر روٹری انٹرنیشنل ہولگر نیئک نےکی ،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    ملاقات میں ملک میں پولیو کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے ملک بھر میں مہم شروع کی گئی جس میں ڈھائی لاکھ پولیو ورکرز نے خدمات سرانجام دیں، مہم کے دوران 4کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی گئی، روٹری انٹرنیشنل وفد نے پولیو کےخاتمے کیلئےحکومتی کاوشوں کوسراہا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اس معاملے پرپوری قوم اور ہر طبقے میں اتفاق رائے ہے، پولیوکےخاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ پاک افغان سرحدی علاقوں پر خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے پولیو وائرس کی ترسیل روکنےمیں خاطر خواہ مدد ملےگی.

    دوسری جانب خیبرپختون خوا میں پولیو کیسز میں اضافہ سامنے آیا ہے،لکی مروت سے 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، قبل ازیں دو روز قبل بھی خیبر پختونخواہ کے اضلاع بنوں سے26ماہ کے بچے، ٹانک میں30ماہ کی بچی اور5ماہ کے بچے ،ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پرواہ میں24ماہ کی بچی جبکہ مہمند کی تحصیل بائزئی میں6ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی .

    متاثر بچوں کے والدین نے اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگوائے تھے۔ ان بچوں کے فضلہ کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گے تھے جہاں تفصیلی تجزیہ کے بعد ان بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی.

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے نئے کیسزسامنے آنے پر ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈنیٹر عبدالباسط نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو اور موثر بنائے تاکہ پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے ای او سی کوآرڈنیٹرنے کہا کہ ہر بچے تک رسائی اور پولیو قطرے پلوانا ضروری ہے۔

    محکمہ صحت خیبر پختونخوانے پولیو مہم کے دوران 5نقائص کی نشاندہی کردی،خیبر پختونخوامیں پولیو مرض کےاضافے کی بڑی وجہ پولیو عملہ قراردیا گیا ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ عملے کی جانب سے انکارکرنے والے والدین کی جعلی مارکنگ کی گئی ،ویکسی نیشن کیلئےزبردستی اقدام،مشروط سودہ بازی اورعلاقوں تک رسائی بھی وجوہات میں شامل ہیں، خیبر پختونخوا میں 2018 کے دوران 8 اور2019 میں 75 نئے کیسزسامنےآچکے ،پولیو مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے بنوں اور لکی مروت ہیں،بنوں اور ڈی آئی خان میں 24،24، شمالی وزیرستان میں 8 اورتورغر میں 7 کیسزرپورٹ ہوئے.

    صوبہ خیبر پختونخوا میں تقریباً 79 ہزار والدین ہی انسداد پولیو مہم میں بڑی رکاوٹ بن گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک صوبے میں 79 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں اس سال کے اختتام تک مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    رواں برس صوبے میں 79 ہزار والدین نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا ،پشاور میں 42بچوں کے والدین کا انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکارکیا،مردان میں8ہزار722اورکرم میں6ہزار504بچوں کے والدین نے انکار کیا،شمالی وزیرستان سے 6 ہزار 343 اورصوابی سے 3ہزار 470 بچوں کے والدین نے انکار کیا،

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    خیبرپختونخوامیں انسدادپولیو مہم کے دوران 67 لاکھ 47 ہزاربچوں کو قطرے پلانے کا ہدف تھا،ایک لاکھ 61 ہزار بچے مختلف وجوہات کی بنا پر حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہے،82ہزار سےزائدبچے 3روزہ انسدادپولیومہم کےدوران گھروں میں موجودنہیں تھے

  • سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کی گاڑی کے حادثے کی اطلاعات

    سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کی گاڑی کے حادثے کی اطلاعات

    سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کی گاڑی کے حادثے کی اطلاعات
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو حادثے کی خبریں سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں، تاہم یہ بھی کہا جار ہا ہے کہ حادثہ چند روز قبل پیش آیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چلنے والی خبر اور تصاویر کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو موٹروے پر سرگودھا کے قریب حادثہ ہوا، میجر جنرل آصف غفور اور اس کی اہلیہ گاڑی میں سفر کررہے تھے۔ حادثہ گاڑی کے سامنے اچانک گائے آنے سے پیش آیا۔ حادثہ میں میجر جنرل آصف غفور اور ان کی اہلیہ محفوظ رہے۔

    https://twitter.com/Patriotic_Pagli/status/1225114549466083329

    دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اسوقت سعودی عرب میں ہیں وہ ادائیگی عمرہ کے لئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں، یہ حادثہ چند روز قبل پیش آیا تھا

    تا ہم اس ضمن میں ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی کہ واقعی ان کی گاڑی کو حادثہ ہوا اور کب ہوا.

  • حکومت کی گردن پر بندوق رکھ کر معاہدہ نہیں کیا تھا، مونس الہیٰ ایک بار پھر پھٹ پڑے

    حکومت کی گردن پر بندوق رکھ کر معاہدہ نہیں کیا تھا، مونس الہیٰ ایک بار پھر پھٹ پڑے

    حکومت کی گردن پر بندوق رکھ کر معاہدہ نہیں کیا تھا، مونس الہیٰ ایک بار پھر پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے ایک بار پھر حکومت کے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کر دیا،

    وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے سیالکوٹ میں پارٹی رہنما چودھری سلیم بریار کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں کسی بھی فیصلے کیلئے اپنی پارٹی سے رجوع کریں گے۔ حکومت کے ساتھ ہمارا بنیادی معاہدہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے۔ حکومت کو مشورہ ہے کہ اپنے معاملات درست کرے،

    طارق بشیر چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ جو وعدے اور معاہدے کیے گئے، ان کو پورا کیا جائے حکومت کے اتحادی اور ایک کشتی کے سوار ہیں اگر حکومت ڈوبتی ہے تو اپنے غلط فیصلوں کی وجہ سے ڈوبے گی۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی چوھدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ ہم کچھ زیادہ نہیں کہتے صرف یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ جو معاہدہ کیا گیا حکومت اسے پورا کرے۔ ہم نے حکومت کی گردن پر بندوق رکھ کر معاہدہ نہیں کیا، اسے سوچنا چاہئے کہ جو طے کیا ہے اس پر عمل کرے۔ مسلم لیگ کی قیادت نے توقع ظاہر کی کہ چیزیں درست سمت میں آگے بڑھیں گی۔

    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے لئے کمیٹی بنائے جانے پر مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری مونس الہیٰ میدان میں آ گئے.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے چودھری مونس الہٰی نے کہا کہ پی ٹی آئی خود معاملات کو کیوں خراب کررہی ہے؟ حکومت کی سابقہ کمیٹی سےمثبت پیش رفت ہورہی تھی، سابقہ کمیٹی میں جہانگیرترین، پرویزخٹک اور شہزاد اکبر شامل تھے.

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مسلم لیگ ق سے وعدہ کیا تھا کہ مونس الہیٰ کو وزارت دی جائے گی لیکن ابھی تک وعدہ وفا نہ ہوا جس کی وجہ سے مسلم لیگ ق میں بے چینی پائی جاتی ہے، حکومتی کمیٹی کے وفد نے چند روز قبل ق لیگ سے ملاقات کی تھی اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ق کے تحفظات کو جائز قرار دیا تھا.

    قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ایک کمیٹی بنتی ہے ،دوسری ڈالی جاتی ہے، اب حکومت کی نئی کمیٹی سامنے آگئی ، پہلی کمیٹی سے مذاکرات کےبعدمعاملات میں بہتری آئی،

    پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اتحادیوں کو سوتن نہیں سمجھا چاہئے، حکومت کو نقصان پہنچا تو ہمیں بھی پہنچے گا، چاہتے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے، حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، جس کے ساتھ چلتے ہیں نیک نیتی کے ساتھ چلتے ہیں، موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو اچھے طریقے سے اجاگر کیا، وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا کیس احسن طریقے سے لڑا

    وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

    اس حوالے سے فیصلہ اتحادی جماعتوں کی جانب سے اٹھائے گئے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا جو  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ رابطوں کا یہ عمل مزید مضبوط اور باضابطہ ہونا چاہئے تاکہ تمام حکومتی اتحادیوں کے درمیان رابطوں میں کسی قسم کی کمی نہ رہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کی مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے ساتھ رابطے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں اسد عمر (کنوینر)، عمران اسماعیل، فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔

    پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ رابطے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں چوہدری محمد سرور (کنوینر)، سردار عثمان بزدار اور شفقت محمود شامل ہیں۔ اسی طرح بی اے پی، بی این پی اور جے ڈبلیو پی کے ساتھ رابطے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں پرویز خٹک (کنوینر)، قاسم سوری اور میر خان محمد جمالی شامل ہیں

    حکومت کے ساتھ ہمارے کیا معاملات طے ہوئے تھے؟ مونس الہیٰ نے بتا دیا

  • امن بحال ہو چکا، اگلے سال پی ایس ایل میچز کہاں ہوں گے؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے بتا دیا

    امن بحال ہو چکا، اگلے سال پی ایس ایل میچز کہاں ہوں گے؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے بتا دیا

    امن بحال ہو چکا، اگلے سال پی ایس ایل میچز کہاں ہوں گے؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے میں امن بحال ہو چکا ہے اور اگلے سال پی ایس ایل میچز کا انعقاد پشاور میں بھی کروایا جائے گا۔

    وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ملاقات کی جس میں خیبر پختونخوا میں کرکٹ انفراسٹرکچر اور فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ کرکٹ کے فروغ کیلئے حکومت خیبر پختونخوا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشترکہ کاوشوں کا فیصلہ بھی کیا۔

    اس موقع پر وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ کھیل امن کی نشانی ہے اور خیبر پختونخوا میں امن بحال ہوچکا ہے، کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کا فروغ ترجیحات میں شامل ہے۔ ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کی دبئی اسٹینڈرڈ پر تیاری جاری ہے،  جبکہ اگلے سال پی ایس ایل میچزکا انعقاد پشاور میں بھی کروایا جائے گا۔

    چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں اور بالخصوص کرکٹ کا وسیع ٹیلنٹ موجود ہے، پی سی بی پشاور میں کرکٹ ایکسیلنس سنٹرز بنا رہا ہے جبکہ اسکول اور مدارس میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بھی کام کر رہے ہیں,ہماری خواہش ہے کہ پشاور کا اسٹیڈیم اگلے پی ایس ایل سے قبل تیار ہو،اسٹیڈیم میں ہماری نیشنل اکیڈمی بھی شامل ہو گی،پشاورکے کھلاڑیوں کو کسی دوسرے شہر تیاری کے لیے نہیں جانا پڑے گا،کرکٹ کی بہتری کے لیے دیگر شہروں میں بھی میچز کرانا ضروری ہے،

    احسان مانی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کے دورے کے دوران اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے خیبرپختونخوا حکومت کے اقدام کو سراہا اور خواہش ظاہر کی کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم اگلے پی سی ایل سے قبل تیار ہوجائے گا۔

  • یوم یکجہتی کشمیر ، پاکستان رینجرز کی سندھ بھر میں تقریبات، کراچی میں ریلی

    یوم یکجہتی کشمیر ، پاکستان رینجرز کی سندھ بھر میں تقریبات، کراچی میں ریلی

    یوم یکجہتی کشمیر ، پاکستان رینجرز کی سندھ بھر میں تقریبات، کراچی میں ریلی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز(سندھ) کی طرف سے”یوم ِ یکجہتی کشمیر” کی مناسبت سے کراچی کے مختلف علاقوں میں سول سوسائٹی کے تعاون سے ملیر سٹی، گلستان جوہر، شاہراہ فیصل، لانڈھی،یونیورسٹی روڈ، محمودآباد،مزارِ قائد،کشمیر روڈ، جناح گراؤنڈ،آٹھ چوک، التماش ہسپتال، پی اینڈ ٹی کالونی،جنگل شاہ کالج کیماڑی ٹاؤن اور فوارہ چوک صدر ٹاؤن میں ریلیاں نکالی گئیں۔

    ریلیوں میں مختلف شعبہ ہائے جاتِ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، بچوں اور اقلیتی برادری کے افراد نے بھی شرکت کی اورمقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ بھر پو ر اظہارِیکجہتی اور بھارت کی جانب سے غیر قانونی پابندیو ں کی پُرزور مذمت کی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ کراچی کے مختلف اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے تقریری مقابلوں اور مباحثوں کا انعقا د کیا گیا۔

    رینجرزاسپیشل چلڈرن اسکول ٹول پلازہ میں بھی مختلف تقاریب کا انعقاد کیاگیا جس میں بچوں نے مختلف پرفارمنس اور ٹیبلو پیش کیے۔ رینجرز اسپیشل چلڈرن اسکول ٹول پلازہ کے بچوں نے اسپیشل اولمپک پاکستان کے زیرِ اہتمام معین خان اکیڈمی میں ہونے والی میراتھن ریس میں بھی حصہ لیا۔

    دوسری جانب اندرون (سندھ) رینجرز کے زیر اہتمام قائد اعظم رینجرز پبلک اسکول حیدرآباد،سکھر اور نواب شاہ کے بچوں نے بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریری مقابلوں، مباحثوں میں حصہ لیا اور ٹیبلو پیش کیے۔ بعد ازاں شہر کے مختلف مقامات پر ریلیاں بھی نکالی گئیں جس میں طلبہ و طالبات کے علاوہ سول سوسائٹی نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

  • یوم یکجہتی کشمیر پر بھی "مولانا” کو آزادی مارچ یاد آگیا، کیا بڑا اعلان

    یوم یکجہتی کشمیر پر بھی "مولانا” کو آزادی مارچ یاد آگیا، کیا بڑا اعلان

    یوم یکجہتی کشمیر پر بھی "مولانا” کو آزادی مارچ یاد آگیا، کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مایوسی کے ماحول میں بھی 19 مارچ کو لاہور میں بڑا جلسہ عام کریں گے، آزادی مارچ چلتا رہے گا اور منزل پر پہنچ کر دم لے گا

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور عوام نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ لڑا۔ انسانی حقوق عالمی قوتوں کے دکھاوے کا نعرہ ہے، نائن الیون کے بعد آزادی کی تحاریک کو دہشت گردی سے جوڑا گیا جس کے بعد مسلم ممالک میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جارہا ہے اور عالم اسلام، عالمی قوتوں کے نشانے پر ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کو حاصل کرنے کی بات کرتے تھے لیکن آج صرف کشمیریوں کے حقوق کی بات کر رہے ہیں، ملک میں جمہوریت نہیں جبریت ہے، وزیر اعظم جب امریکا سے واپس آئے تو کہتے تھے کشمیر پر ٹرمپ نے ثالثی کرنے کی حامی بھری ہے۔ مسئلہ فلسطین پر جس طرح ڈونلڈ ٹرمپ نے کردار ادا کیا وہ ہمارے سامنے ہے کہ بیت المقدس اسرائیل کے حوالے کیا، کیا کشمیر پر بھی ان کی ثالثی مسئلہ فلسطین کی طرح ہوگی کہ پورا کشمیر بھارت کے حوالے کردیں گے؟

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

    یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف

    مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام

    خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    یوم یکجہتی کشمیر، سربراہ پاک فضائیہ نے دیا کشمیریوں کو پیغام

    مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

    یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

    کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

    تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

    ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

    واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

  • طیارہ رن وے پرپھسلنے سے 2 حصوں میں تقسیم،52 مسافر زخمی

    طیارہ رن وے پرپھسلنے سے 2 حصوں میں تقسیم،52 مسافر زخمی

    طیارہ رن وے پرپھسلنے سے 2 حصوں میں تقسیم،52 مسافر زخمی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر استنبول کے صبیحہ گوکچین ایئر پورٹ پرطیارہ رن وے پر پھسل گیا،طیارہ رن وے پر پھسلنے کے بعد 2حصوں میں تقسیم ہوگیا

    خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں 177مسافر سوار تھے،طیارہ پھسلنے سے دو حصوں میں تقسیم ہوا، طیارے میں سوار مسافروں میں سے 12 افراد زخمی ہو گئے، طیارہ پھسلنے کی اطلاع پر ایئر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، مسافروں کو جہاز سے باہر نکالا گیا، بعد ازاں ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،

    طیارہ پھسلنے کی وجوہات تاحال سامنے نہ آ سکیں لیکن اس حوالہ سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،طیارہ از میر سے آرہا تھا،طیارے کو رن وے پر پھسلنے کے بعد آگ لگ گئی تھی لیکن اس پر جلد قابو پا لیا گیا ہے۔

    یہ طیارہ پیگاجس ائیرلائنز کا ملکیتی ہے اور یہ ازمیر شہر سے استنبول آیا تھا۔ واقعے کے بعد ایئر پورٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے اورآنے والے دیگر پروازوں کا رُخ استنبول کے مرکزی ایئر پورٹ کی جانب کر دیا گیا ہے،۔