Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • اپوزیشن کی نئی احتجاجی تحریک، گورنر پنجاب میدان میں آ گئے، بڑا دعویٰ کر دیا

    اپوزیشن کی نئی احتجاجی تحریک، گورنر پنجاب میدان میں آ گئے، بڑا دعویٰ کر دیا

    اپوزیشن کی نئی احتجاجی تحریک، گورنر پنجاب میدان میں آ گئے، بڑا دعویٰ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چوھدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے نئے احتجاجی تحر یک کے پلان کا حشر بھی پہلے جیسا ہی ہوگا ، اپوزیشن احتجاجی تحر یک نہیں صبرسے 2023کے عام انتخابات کا انتظار کر ے

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ افر تفری پھیلانے کی کوشش کر نیوالوں کو عوامی طاقت سے ناکام بنایا جائیگا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یں گی . کامیاب حکومتی پالیسوں سے ملک معاشی طور مستحکم ہو رہا ہے ، ملک کا ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونا اپوزیشن کو ہضم نہیں رہا ،قومی خزانہ کا ایک ایک پیسے عوام کی ترقی اور خوشحالی پرخرچ کیا جائیگا ‘

    گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا مزید کہنا تھا کہ عوامی فلاح کے تمام منصوبوں میں شفافیات اور میرٹ100فیصد یقینی بنارہے ہیں ،حکومت 71 سال سے درپیش مسائل کے حل کیلئے مضبوط اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ،تحر یک انصاف کی حکومت ملک وقوم کے مفاد میں مشکل ترین فیصلے بھی کر رہی ہے،وزیرا عظم عمران خان ان طبقات کا سوچ رہے ہیں جن کا ماضی میں کسی نے نہیں سوچا ، ہم آنیوالی نسلوں کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان دیں گے.

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے بغیر اپوزیشن جماعتوں نے نئی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے جس کا پہلا پروگرام لاہور میں ہو گا،

  • ماہ جنوری میں مودی سرکار نے کتنے کشمیریوں کو کیا شہید؟ رپورٹ جاری

    ماہ جنوری میں مودی سرکار نے کتنے کشمیریوں کو کیا شہید؟ رپورٹ جاری

    ماہ جنوری میں مودی سرکار نے کتنے کشمیریوں کو کیا شہید؟ رپورٹ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں نئے سال کے پہلے ماہ جنوری میں 19 کشمیریوں کو شہید کر دیا،

    گزشتہ برس پانچ اگست کو مودی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت دفعہ 370کے خاتمے کے بعد انتظامیہ نے کشمیر میں ہزاروں لوگوں کو گرفتار کیا تھا گزشتہ برس مودی سرکار نے کل 662 افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے جیلوں میں بند کر دیا ۔پانچ اگست 2019کے بعد سے بھارتی حکومت نے 412 افراد پر "بدنام زمانہ” قانون پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا ہے اور ان میں سے بیشتر افراد بیرونی ریاستوں کی جیلوں میں بند ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں جنوری میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں 19 کشمیری شہید ہوئے۔ جن میں ایک 15 سالہ لڑکا تحسین نذیربھی شامل ہے جسے جموں کشمیر پولیس کی بس نے کچل ڈالاتھا۔ بھارتی فوج ، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے آپریشنز میں مظاہرین پر فائرنگ ، پیلٹ گن اور آنسو گیس سے 11افراد زخمی ہوئے۔اسی مدت کے دوران بھارتی فورسز نے مبینہ طور پر کم از کم111افراد کو گرفتارکیا جن میں زیادہ ترنوجوان شامل ہیں۔ یہ گرفتاریاں مختلف علاقوں میں جاری کم و بیش106سرچ آپریشنز کے دوران کی گئیں۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جنوری میں مقبوضہ کشمیر کے اضلاع سرینگر، کُپواڑہ ، ہِندوَاڑہ، رفیع آباد، پَٹَن، چاڈُورہ، کنگن ، تَرَال ، اَوَنتی پورہ ، بیج بِہاڑَہ، شوپِیاں، کُلگام ، رام بن، کِشتواڑ، ڈوڈہ میں سرچ آپریشنز کئے گئے۔آپریشنز میں بارودی مواد کے استعمال سے بھارتی فورسز نے چھ عمارتوں کو اڑ ادیا۔جن میں رہائشی مکان بھی تھے۔

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

  • رہائشی علاقوں میں "یہ کام” کیوں ہو رہا ہے؟ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    رہائشی علاقوں میں "یہ کام” کیوں ہو رہا ہے؟ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    رہائشی علاقوں میں "یہ کام” کیوں ہو رہا ہے؟ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور شہر میں رہائشی علاقوں میں فرنیچر مارکیٹ کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی،ہائیکورٹ میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ،ہائیکورٹ میں دائر درخواست پنجاب حکومت ، ڈی جی ماحولیات اور ایل ڈی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

    درخواست گزار اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ لاہور شہر کے اندرون علاقوں میں میں فرنیچر مارکیٹ قائم کر دی گئی ہے ، فرنیچر کی بدبو سے شہریوں میں مختلف قسم کی بیماریوں کا باعث بن رہی ہے، اندرون شہر میں فرنیچر مارکیٹ بنانے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،

    درخواست گزار نے مزید کہا کہ اندرون شہر میں فرنیچر مارکیٹ قائم کرنے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے،شہر میں فرنیچر مارکیٹ تجاوزات کا بھی کر داد ادا کر رہی ہے ، عدالت اندور شہر سے فرنیچر مارکیٹ ختم کروانے کا حکم دے،

  • سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا سندھ حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے میں آج کراچی جا رہا ہوَ 5 فروری تاریخی دن ہے ہم منائیں گے، لال حویلی میں پروگرام ہو گا یکجہتی کشمیر کا عظیم جلسہ ہو گا،

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ محنت کش پنشن کی طرف جا رہے ہیں ہم وزیراعظم کے پاس رپورٹ لے کر جا رہے ہیں کہ پنشن حکومت لے لے، 42 ارب کی پنشن، 32 ارب کی تنخواہ ہے، حفیظ شیخ سے بات بھی کی، پنشن گورنمنٹ دیتی ہے لیکن قسطوں میں پیسے دیتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پنشن براہ راست گورنمنٹ دے.

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ تیز گام سانحہ میں فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے ،افسران کو سزائیں دینی ہیں، جو رپورٹ آئی ہے وہ گومگو کی ہے، کچھ واضح نہیں، آپ اس کو دیکھ سکتے ہیں، میں اس کمیٹی کی رپورٹ کو روک سکتا تھا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا،

    شیخ رشید احمد نے کہا مزید کہا کہ چودھری برادران میرے بھائیوں جیسے ہیں، آج ٹائم نہیں اگلی بار پوچھوں گا کہ یہ کیا ہو رہا ہے، ایم کیو ایم اور ق لیگ کہیں نہیں جا رہے، باقیوں کا کچھ نہیں کہہ سکتا، ہم زمینیں فروخت نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ نے پابندی لگائی ہے، فیصلہ بعد میں جاری ہوتا ہے پہلے خبر آتی ہے، پانچ سال سے زیادہ زمین لیز پر نہیں دے سکتے.

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ آڈٹ رپورٹ جو عدالت میں پیش کی گئی یہ ہماری نہیں ہے، میں وہاں لڑ نہیں سکتا، پہلے ہی توہین عدالت کا نوٹس دیا ہوا ہے آپ چاہتے ہیں کہ توہین عدالت لگ جائے، چیف جسٹس کو حق حاصل ہے کہ وہ نوٹس لے،ہماری رپورٹ آئے گی تو آپ دیکھ لیں گے،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے آنا نہیں، مریم نے جانا نہیں، شہباز شریف آ سکتا ہے،خان صاحب کو بتایا کہ 15 دن میں کے سی آر خالی کرنا آسان کام نہیں، وزیراعظم کے نوٹس میں ہونا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ جس طرح عدلیہ کہتی ہے کریں، بے نظیر کارڈ ختم کرنا چاہیں تو اس میں نام چلتا رہتا ہے.

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر زندہ ہے، زندہ رہے گا اور جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے، کشمیر میں شہدا کا قبرستان آباد ہے کوئی طاقت آزادی کی جدوجہد ختم نہیں کر سکتی، چھ فروری کو میرپور جاؤں گا، پانچ کو لال حویلی میں جلسہ ہو گا، ہر کیبنٹ میں بجلی کا بل لے کر جاتا ہوں، کہا تھا آٹے اور چینی کو ایکسپورٹ نہ کیا جائے، مین نے قوم کے سامنے اعتراف کیا، عمران خان ہماری بات سنتا ہے، ہماری اپوزیشن مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نہیں بلکہ مہنگائی ہے جس کو ختم کرنا ہے.

  • چیف جسٹس گلزار احمد نے دورہ ملتان کے دوران لیا اہم نوٹس، دیا بڑا حکم

    چیف جسٹس گلزار احمد نے دورہ ملتان کے دوران لیا اہم نوٹس، دیا بڑا حکم

    چیف جسٹس گلزار احمد نے دورہ ملتان کے دوران لیا اہم نوٹس، دیا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد ملتان پہنچ گئے انہوں نے ملتان میں تجاوزات کا نوٹس لیا،

    چیف جسٹس گلزار احمد نےچلڈرن پارک ملتان کی حالت زارکانوٹس لیا اور ملتان چلڈرن پارک کواصل حالت میں بحال کرنے کاحکم دیا،چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ملتان کےتمام پارکس کی حالت بہترکی جائے

    چیف جسٹس گلزار احمد نے ملتان میں تجاوزات کےمعاملےپرنوٹس لیا اور کہا کہ ملتان میں سرکاری زمین پرتجاوزات کوختم کرایاجائے،سی پی اوملتان سرکاری اراضی پرتجاوزات کی روک تھام کریں ،چیف جسٹس نے ملتان میں میٹروبس ٹریک کی کھدائی کےملبےپراظہارتشویش کرتے ہوئے میٹروبس ٹریک کےملبےکوفوری اٹھانےکاحکم دے دیا.

    چیف جسٹس نے ملتان میں ایک لاکھ درخت لگانےکابھی حکم دے دیا.

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے ملتان میں حضرت شاہ رکن عالم کے مزارپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ،چیف جسٹس پاکستان کی آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

  • ڈیل آف سنچری، طاہر اشرفی نے اسلامی سربراہی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا

    ڈیل آف سنچری، طاہر اشرفی نے اسلامی سربراہی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا

    ڈیل آف سنچری، طاہر اشرفی نے اسلامی سربراہی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے امن فارمولا پراسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے اورڈیل آف دی سنچری منصوبے پر غور و فکر کے بعد مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائے ۔

    علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ کل ملک کی اہم سیاسی و مذہبی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بلایا جارہا ہے جس میں کشمیر و فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا ئیگا ۔ پاکستانی قوم کشمیر و فلسطین کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم کی اپیل پر ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا، کشمیر و فلسطین کی آزادی امت مسلمہ پر قرض ہے.

    اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں قائم ‘الشیخ مونس’ یونیورسٹی میں زیرتعلیم سیکڑوں طلباء نے امریکا کے نام نہاد صدی کی ڈیل کے خلاف احتجاج کیا اور صدی کی ڈیل کے خلاف نعرے بازی کی۔

    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ مونس یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کی بڑی تعداد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد مشرق وسطیٰ امن منصوبے کے خلاف نعرے بازی کی۔ طلباء نے عالمی برادری، عالم اسلام اور عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ ٹرمپ کے امن پلان کو مسترد کردیں۔

    طلباء کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل مل کر فلسطینی قوم کے دیرینہ اور بنیادی حقوق کو پامال کررہے ہیں۔ امریکا کا صدی کی ڈیل کا منصوبہ فلسطینی قوم کو اس کے حقوق سے محروم کرنے کی مذموم کوشش ہے

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز مشرق وسطیٰ کے لیے ایک نیا امن منصوبہ جاری کیا ہے جس پر عرب ممالک اور عالم اسلام کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

    “ڈیل آف دی سنچری یا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ امن پلان 2020 حقیقت میں کیا ہے؟

  • شہباز شریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے، فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ

    شہباز شریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے، فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ

    شہباز شریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے، فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے ہیں۔ برطانیہ کی عدالتوں کو بھی پتہ چلے گا کہ ان کی اصلیت اور حقیقت کیاہے؟ ۔قوم کا سوال ہے کہ آپ سچے ہوتے تو عدالت سے رجوع کرنے میں چھ ماہ کیوں لگاتے؟

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز صاحب!میڈیا پر اثر انداز ہونا آپکا وطیرہ رہا ہے۔ جھوٹی خبرو ں سے مخالفین کی بدنامی اور کردار کشی کرانا آپ کی شناخت اور خاصہ ہے ۔ آپ کے دور میں ایک اخبار کا دو صفحات تک سمٹ جانا قوم کو بھولا نہیں۔

    صحافیوں کے احتجاج میں‌ ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں‌ مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا

    تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات

    فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

    سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

    سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

  • شاہد خاقان عباسی نے بھی یوٹرن لے لیا

    شاہد خاقان عباسی نے بھی یوٹرن لے لیا

    شاہد خاقان عباسی نے بھی یوٹرن لے لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ضمانت کیلئے رجوع کرلیا،شاہد خاقان عباسی نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ریفرنس کا ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت پر رہا کیا جائے،نیب میرے خلاف کوئی بھی کیس بنانے میں ناکام رہا،میں نے کوئی جرم نہیں کیا نہ ہی میں نے کسی کی معاونت کی، نیب کی جانب سے عدالت میں محض ایک عبوری ریفرنس دائر کیاگیا،نیب قانون اورنہ کسی اورقانون کے تحت مجھ پر کوئی کیس بنتا ہے ۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ میں ضمانت نہین کرواؤں گا ، نیب میرے خلاف جرم ثابت کرے، انہوں نے نیب آرڈیننس سے بھی فائدہ لینے کی مخالفت کی تھی تا ہم آج شاہد خاقان عباسی نے آج اپنے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے درخواست ضمانت دائر کر دی

    ایل این جی ریفرنس،شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع کر دی گئی،

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عدالتیں اپوزیشن رہنماؤں آصف زرداری، فریال تالپور، مفتاح اسماعیل، نواز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اللہ کو ضمانت پر رہا کر چکی ہیں، خورشید شاہ کی بھی عدالت نے ضمانت کی تھی تا ہم بعد ازاں ہائیکورٹ نے ضمانت کا حکم نامہ معطل کر دای.

    نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،

    ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،

    حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، شاہدخاقان سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہا ہے

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی جس کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے،

    شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

  • مصباح الحق نے کیا راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان ،کون بنا کپتان؟

    مصباح الحق نے کیا راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان ،کون بنا کپتان؟

    مصباح الحق نے کیا راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان ،کون بنا کپتان؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا

    قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

    اس موقع پر آف اسپنر بلال آصف کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ بلال آصف نے قائداعظم ٹرافی کے 9 میچوں میں 43 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ سلیکشن کمیٹی نے آلراؤنڈر فہیم اشرف کو بھی اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فہیم اشرف نے قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں ناردرن کے خلاف 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

    سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل دو کرکٹرز کاشف بھٹی اور عثمان شنواری کو بنگلہ دیش کےخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شامل نہیں کیا گیا تاہم دونوں کھلاڑی طویل طرز کی کرکٹ میں مستقبل کی حکمت عملی کا حصہ رہیں گے۔ سلیکشن کمیٹی نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹریننگ اور پریکٹس جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    کاشف بھٹی سری لنکا کےخلاف سیریز میں کوئی میچ نہیں کھیل سکے جبکہ عثمان شنواری نے راولپنڈی ٹیسٹ میں 54 رنز کے عوض 1 وکٹ حاصل کی تھی۔

    اسکواڈ:

    اظہر علی، سنٹرل پنجاب (کپتان)، عابد علی (سندھ)، اسد شفیق (سندھ)، بابراعظم (سنٹرل پنجاب)، بلال آصف (سنٹرل پنجاب)، فہیم اشرف (سنٹرل پنجاب)، فواد عالم (سندھ)، حارث سہیل (بلوچستان)، امام الحق (بلوچستان)، عمران خان سینئر (خیبرپختونخوا)، محمد عباس (سدرن پنجاب)، محمد رضوان (خیبرپختونخوا)، نسیم شاہ (سنٹرل پنجاب)، شاہین شاہ آفریدی (ناردرن)، شان مسعود (سدرن پنجاب) اور یاسر شاہ (بلوچستان)۔

    مصباح الحق، ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم:

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اورچیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہاکہ سلیکشن کمیٹی نےبنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے موزوں ترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقیناََ اسکواڈ سے ڈراپ ہونے پر دونوں کھلاڑیوں مایوس ہوں گے مگر یقین دلاتے ہیں کہ کاشف بھٹی اور عثمان شنواری، طویل طرز کی کرکٹ میں ہماری مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی کا مکمل حصہ ہیں۔

    انہوں نےمزید کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ٹاپ اور مڈل آرڈر میں بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کی کثیر تعداد ہونے کے باعث کاشف بھٹی کی جگہ دائیں ہاتھ کے آف اسپنر بلال آصف کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف کو آلراؤنڈ صلاحیت کی بنیادپر عثمان شنواری پر ترجیح دی گئی ہے۔

    مصباح الحق نے کہاکہ کراچی میں فتح کے بعد وہ اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کے حق میں نہیں تھے مگر وکٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی تیاری مکمل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی سے پاکستان نے 2019 کا فاتحانہ اختتام کیا جبکہ 2020 کی پہلی سیریز میں بھی پاکستان نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست دی، پر امید ہیں کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم، بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز بھی فتح سے ہوگا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہاکہ ان کا ہدف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کی دو بہترین ٹیموں میں شامل ہو۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم 3 فروری کو راولپنڈی روانہ ہوگی جہاں قومی اسکواڈ ٹریننگ کا آغاز 4 فروری کو کرے گا۔

  • کرونا وائرس،پاکستان میں داخلے کے لئے نئی ایڈوئزری جاری

    کرونا وائرس،پاکستان میں داخلے کے لئے نئی ایڈوئزری جاری

    کرونا وائرس،پاکستان میں داخلے کے لئے نئی ایڈوئزری جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت کے اقدامات جاری ہیں، اس ضمن میں نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے،پاکستان داخل ہونیوالوں کیلئے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کرانا لازم قرار دیدیا گیا۔

    ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق فارم میں رابطے کی تفصیلات اور سفر کی تاریخ شامل ہے، طیارے کا عملہ مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن کارڈ تقسیم کرے گا، کرونا وائرس کے پیش نظر کارڈ میں معلومات کا اندراج لازمی ہے۔ بصورت دیگر پاکستان میں داخلہ اور امیگریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    دوسری جانب بلوچستان میں سیندک اور دودرمنصوبوں پر کام کرنے والے چینی اور پاکستانی ملازمین کی سکینگ کا عمل شروع ہو گیا۔ کمپنی حکام کے مطابق ان دونوں منصوبوں پر تقریبا 480 چائنز اور 2 ہزار 9 سو پاکستانی کا م کر رہے ہیں، سیندک منصوبے پر 030 چینی، 18سو پاکستانی ملازمین ہیں۔ دوسرے منصوبے پر 180 چینی اور 11سو پاکستانی ملازمین کام کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق ملازمین کی چین جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ چین اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں گئے ملازمین کی چھٹیوں میں 15 روز کی مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس دنیا کے 22 ممالک میں پھیل گیا،عالمی ادارہ صحت نے گلوبل ایمرجنسی کا اعلان کردیا، چین میں 24 گھنٹوں‌ میں‌ مزید 43 افراد ہلاک ہو گئے جس سے مجموعی تعداد بڑھ کر 213 ہو گئی جبکہ کرونا وائرس سے دس ہزار افراد متاثر ہیں، دیگر اٹھارہ ممالک میں اٹھانوے کیس سامنے آ گئے۔

    دنیا کے مختلف ممالک میں کرونا وائرس سامنے آنے پر عالمی ادارہ صحت نے گلوبل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ ڈبلیو ایچ او کے چیف ٹیڈروس ایدھینوم کا کہنا ہے کہ وائرس کا کمزور طبی نظام والے ممالک میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے چینی حکام کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کی گئی کوششوں کو بہترین قرار دیا۔

    کورونا وائرس  یورپ میں قدم جما رہا ہے اور جرمنی کے مغربی شہر سارلینڈمیں کورونو وائرس کا ایک اور مشتبہ مریض سامنے آیا ہے۔ یہ جرمنی میں دوسرا مشتبہ کیس ہے۔

    سرکاری ترجمان کے مطابق ، مریض ہمبرگ کے یونیورسٹی اسپتال میں زیرنگرانی رکھا گیا ہے۔ حکومتی ترجمان الیگزینڈر زائر نے کہا ہیمبرگ کے سارلینڈ یونیورسٹی اسپتال میں فی الحال ایک شخص موجود ہے جو ممکنہ طور پر کورونو وائرس سے متاثر ہوسکتا ھے۔ ان کے مطابق مریض کے خون کے ٹیسٹ کئے جا رہیں ہیں اور ان کو یونیورسٹی ہسپتال میں ایک الگ تھلگ کمرے میں رکھا گیا ہے۔

    امریکا نے اپنے شہریوں کو چین کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ اقوام متحدہ میں چینی سفیر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کی کوشش میں چین اس وقت مشکل حالات میں ہے جس کے لیے عالمی یکجہتی ضروری ہے۔ چینی شہر ووہان میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دو ہسپتالوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے جو تین فروری تک آپریشنل ہو جائے گا۔

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے،

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ دنیابھرمیں 6ہزار 52افراد میں کروناوائرس کی تشخیص ہوچکی ہے،کرونا وائرس کے 99 فیصد مریض چین میں ہیں،چین کے علاوہ14ممالک میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،چین کےعلاوہ دیگر ممالک میں کروناوائر س سے اموات نہیں ہوئیں

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران