Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعلیٰ پنجاب کا بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان

    یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعلیٰ پنجاب کا بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان

    یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعلیٰ پنجاب کا بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور طریقے سے منانے کی ہدایت کر دی۔

    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز، اضلاع اور تحصیلوں میں یوم یکجہتی کشمیر کے اجتماعات ہوں گے۔ کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے شہر شہر ریلیاں نکالی جائیں گی۔ تعلیمی اداروں میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلے ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوام سے یوم یکجہتی کشمیر کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کی اپیل کر دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لوگ ریلیوں میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لے کر نکلیں۔ دنیا سمیت مودی سرکار کو واضح پیغام دیں گے کہ کشمیر پاکستان کا ہے اور رہے گا۔ 5 فروری کو قوم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ کشمیر کے عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ پاکستان اور کشمیر نہ ٹوٹنے والے بندھن میں بندھے ہیں۔ مودی سرکار کی مکاری اورعیاری کو اقوام عالم کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے۔ بھارت ظلم و جبر سے زیادہ دیر تک کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا۔مودی کا نظریہ ہٹلر ازم ہے جو آخرکار بھارت کو ہی لے ڈوبے گا۔

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

  • پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا انڈونیشیا کا دورہ

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا انڈونیشیا کا دورہ

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا انڈونیشیا کا دورہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے انڈونیشیا کا سرکاری دورہ کیااور نیول چیف کو اعلیٰ ترین تمغے کی تفویض کی گئی،

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق جکارتہ میں نیول ہیڈ کوارٹرز اور میرین بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر امیرالبحر کا شاندار استقبال کیا گیا نیول چیف کو گارڈ آف آنرز پیش کئے گئے۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو انڈونیشیا کے اعلی ترین فوجی اعزاز بنتنگ جالا سینا اوتاما سے نوازا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر نے انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع، انڈونیشین نیوی کے سربراہ اور کمانڈانٹ آف میرین کور سے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ نیول چیف نے مختلف فوجی تنصیبات کا دورہ بھی کیا اور انڈونیشین میرینز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

  • وزیراعظم کا دورہ ملائشیا ، شیڈول سامنے آ گیا

    وزیراعظم کا دورہ ملائشیا ، شیڈول سامنے آ گیا

    وزیراعظم کا دورہ ملائشیا ، شیڈول سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان پیر کو ملائیشا کے دورے پر روانہ ہوں گے،وزیراعظم کی ملائشین ہم منصب سے ملاقات ہو گی.

    وفاقی وزرا کا وفد بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہو گا ، ملائشیا میں ہم منصب سے ملاقات کے دوران اہم معاہدے اور تجارتی معاملات پر بات چیت ہو گی، وزیراعظم کے دورہ ملائیشا کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنا ہے،

    پاکستان اور ملائشیا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات 4 فروری کو ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد میں ون آن ون ملاقات بھی ہوگی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہوگی.

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    ملائشیا کانفرنس میں شرکت سے متعلق اردگان کا بیان اور انکا درد امت، باغی سپیشل رپورٹ

    قبل ازیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیو یارک میں وزیراعظم عمران خان کی ملائیشیا کےوزیراعظم مہاتیرمحمد سے ملاقات ہوئی ہے ،وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیرکی حمایت کرنے پرمہاتیرمحمد کاشکریہ اداکیا ،دونوں سربراہان نے باہمی تعلقات مزید مضبوط کرنے پراتفاق کیا.

    وزیراعظم عمران خان نے مہاتیر محمد کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا،اس موقع پر مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل کیاجائے،

    بعد ازاں ملائشیا میں ہونے والی کانفرنس میں وزیراعظم نے شرکت کرنا تھی لیکن وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان کی کسی بھی حکام نے شرکت نہیں کی، ملائشین وزیراعظم نے عمران خان کو گاڑی بھی بھجوائی ہے.

    ملائشیا کانفرنس میں شرکت سے متعلق اردگان کا بیان اور انکا درد امت، باغی سپیشل رپورٹ

  • راولپنڈی کی فوجی کالونی میں دھماکا، 5 افراد زخمی

    راولپنڈی کی فوجی کالونی میں دھماکا، 5 افراد زخمی

    راولپنڈی کی فوجی کالونی میں دھماکا، 5 افراد زخمی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر راولپنڈی کی فوجی کالونی کے ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے، اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،دھماکا گیس لیکج سے ہوا اور آگ لگنے سے جھلس کر 3 بہنیں اور 2 بھائی زخمی ہوگئے

    ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں دھماکہ گیس لیکج کا کہا گیا ہے لیکن مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، کہ دھماکا کیسے ہوا.

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گھر میں آگ لگ گئی تھی جسے بجھا دیا گیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے.ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ گھر میں لگی آگ کو فوری بجھا دیا گیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

    واضح رہے کہ تین روز قبل کراچی کے علاقے محمود آباد میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئے تھے،محمودآباد کے علاقے دو نمبر مکان نمبر سی 94 میں واقع گھر میں سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں گھر میں موجود میاں بیوی اور گلی سے گزرتی ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ دھماکے کے نتیجے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس۔رینجرز اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا تھا

    اس سے قبل 10 جنوری کو خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکے سے دو خواتین جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں، واقعہ چارسدہ روڈ پر پیش آیا جب سی این جی سٹیشن میں فلنگ کے دوران دھماکا ہو گیا.

  • نومولود کو ہسپتال کی ٹینکی میں پھینکنے والی لڑکی کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    نومولود کو ہسپتال کی ٹینکی میں پھینکنے والی لڑکی کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    نومولود کو ہسپتال کی ٹینکی میں پھینکنے والی لڑکی کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں نومولود کو ہسپتال کی ٹینکی میں پھینکنے والی لڑکی مہوش کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کر دی

    درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ بے قصورہوں پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹھوس شواہد سے ثابت ہوا خاتون نے نومولود کو مارنے کی کوشش کی ،عدالت نے کہا کہ خاتون نے نومولود کو جان بوجھ کر پانی کی ٹینکی میں پھینکا ۔

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    ماں اور بیوی نے ملکر ڈانٹا تو 22 سالہ نوجوان نے کیا زندگی کا خاتمہ

    عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کردی.

  • اتحادیوں کے تحفظات، ق لیگ کی تنقید، وزیراعظم نے بلایا آج پھر اہم اجلاس

    اتحادیوں کے تحفظات، ق لیگ کی تنقید، وزیراعظم نے بلایا آج پھر اہم اجلاس

    اتحادیوں کے تحفظات، ق لیگ کی تنقید، وزیراعظم نے بلایا آج پھر اہم اجلاس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے لئے وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس آج طلب کر لیا، گزشتہ روز نئی کمیٹی بنانے پر مسلم لیگ ق نے حکومت پر تنقید کی تھی.

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں پارٹی رہنما اور وزرا شریک ہوں گے، اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے تحفظات بارے مشاورت کی جائے گی، مسلم لیگ ق کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر بھی بات چیت کی جائے گی

    اجلاس میں باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جائیں گے ،اجلاس میں اتحادیوں کے تحفظات پر حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا،اجلاس میں مہنگائی ،گورننس اور صوبائی حکومتوں کے معاملات کاجائزہ لیا جائے گا

    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے لئے کمیٹی بنائے جانے پر مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری مونس الہیٰ میدان میں آ گئے.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے چودھری مونس الہٰی نے کہا کہ پی ٹی آئی خود معاملات کو کیوں خراب کررہی ہے؟ حکومت کی سابقہ کمیٹی سےمثبت پیش رفت ہورہی تھی، سابقہ کمیٹی میں جہانگیرترین، پرویزخٹک اور شہزاد اکبر شامل تھے.

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مسلم لیگ ق سے وعدہ کیا تھا کہ مونس الہیٰ کو وزارت دی جائے گی لیکن ابھی تک وعدہ وفا نہ ہوا جس کی وجہ سے مسلم لیگ ق میں بے چینی پائی جاتی ہے، حکومتی کمیٹی کے وفد نے چند روز قبل ق لیگ سے ملاقات کی تھی اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ق کے تحفظات کو جائز قرار دیا تھا.

    قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ایک کمیٹی بنتی ہے ،دوسری ڈالی جاتی ہے، اب حکومت کی نئی کمیٹی سامنے آگئی ، پہلی کمیٹی سے مذاکرات کےبعدمعاملات میں بہتری آئی،

    پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اتحادیوں کو سوتن نہیں سمجھا چاہئے، حکومت کو نقصان پہنچا تو ہمیں بھی پہنچے گا، چاہتے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے، حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، جس کے ساتھ چلتے ہیں نیک نیتی کے ساتھ چلتے ہیں، موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو اچھے طریقے سے اجاگر کیا، وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا کیس احسن طریقے سے لڑا

  • آٹے کے بعد چینی کی قیمت میں اضافے کا خدشہ، عدالت میں درخواست دائر

    آٹے کے بعد چینی کی قیمت میں اضافے کا خدشہ، عدالت میں درخواست دائر

    آٹے کے بعد چینی کی قیمت میں اضافے کا خدشہ، عدالت میں درخواست دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی کی قیمت میں اضافے کے خدشے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی

    درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ چینی کی قیمت میں کوئی کمی نہیں یو رہی ہیں، شوگر ملز اپنے سٹاک کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کر رہی، پنجاب حکومت چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہی،

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    درخواست میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے منافع کا حوالہ دیا گیا، درخواست گزار کا درخواست میں مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت چینی کی قیمت کو کم کرنے کیلئے اقدامات نہ کرکے وقت ضائع کر رہی ہے،حکومت کو فرانزک آڈٹ کرکے چینی کی قیمت مقرر کی جائے،

  • برطانیہ 47 سال بعد یورپی یونین سے علیحدہ،پارلیمنٹ سکوائر میں جشن

    برطانیہ 47 سال بعد یورپی یونین سے علیحدہ،پارلیمنٹ سکوائر میں جشن

    برطانیہ 47 سال بعد یورپی یونین سے علیحدہ،پارلیمنٹ سکوائر میں جشن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ 47 سال بعد یورپی یونین سے علیحدہ ہوگیا، جس پر برطانیہ میں اہم عمارتیں برطانوی پرچم کے رنگ میں رنگ گئیں۔ پارلیمنٹ سکوائر سمیت ملک بھر میں بریگزٹ کی حمایت میں جشن منایا گیا اورریلیاں نکالی گئیں

    میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر روشن کی گئی گھڑی نے یونین سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ بیلجیم میں برطانوی سفارتخانے سے یورپی یونین کا پرچم اتار دیا گیا جبکہ برسلز میں یورپی پالیمنٹ کی بلڈنگ سے یونین جیک بھی ہٹا دیا گیا

    بریگزٹ پر عمل سے کچھ گھنٹے پہلے برطانوی کابینہ کا علامتی اجلاس ہوا جس کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ بریگزٹ ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے، بریگزٹ ایک نیا سحر ہے اور یہ موقع دوبارہ حاصل کردہ خود مختاری کو عوام کی خواہشات کے مطابق استعمال کرنے کا ہے، اب برطانیہ میں نئے دور کا سورج طلوع ہوگا۔

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین نے بریگزٹ پر اتفاق کیا، بریگزٹ ڈیل سے برطانوی عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہوئی، برطانیہ سے مضبوط اور تعمیری تعلقات جاری رہیں گے۔

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، تشہیری مہم پر کتنے کروڑ خرچ کیے گئے؟

    نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، تشہیری مہم پر کتنے کروڑ خرچ کیے گئے؟

    نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، تشہیری مہم پر کتنے کروڑ خرچ کیے گئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 50 لاکھ گھر بنانے کا اعلان کیا تھا اس ضمن میں نیا ہاؤسنگ سکیم لانچ کی گئی، سکیم کے تحت ڈیڑھ سال میں ابھی تک ایک گھر نہ بن سکا البتہ حکومت نے نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کی تشہیر پر 11کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد خرچ کر دیئے گئے۔

    نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے حوالہ سے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں، جس کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم پراجیکٹ کے لئے 20 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ درخواست گزاروں سے 50 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد بھی وصول کئے گئے ہیں۔

    سید حسنین طارق کے سوال کے تحریری جواب میں کابینہ ڈویژن کی طرف سے آگاہ کیا گیا ہے کہ نادرا کی جانب سے پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے لیے اشتہارات کی مد میں رقم خرچ کی گئی۔ مجموعی طور پر 11 کروڑ59 لاکھ 35 ہزار 572 روپے خرچ کیے گئے اخبارات اور الیکٹرانک سہولت کے تحت نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے فیز ون میں 77 لاکھ 38 ہزار 738 روپے خرچ کیے گئے جبکہ 3 کروڑ 15 لاکھ 93 ہزار 486 روپے فیز ٹو میں پرنٹ میڈیا میں تشہیر کے لیے خرچ کیے گئے۔

    نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کی ٹی وی اور ریڈیو میں تشہیر کے لیے 7کروڑ 66 لاکھ 3 ہزار 348 روپے خرچ کیے گئے۔

    شاہدہ اختر علی کے سوال کے تحریری جواب میں یہ بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ پروگرام کے تحت متفرق چارجز کے طور پر 250 روپے فی درخواست گزار بھی وصول کیے جا رہے ہیں

    295 دنوں کے دوران 20 لاکھ 3 ہزار 940 درخواست گزاروں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ رہائشی منصوبوں کا آغاز ہوتے ہی تمام جائز رجسٹرڈ درخواست گزاروں کو کم لاگتی گھروں کی الاٹمنٹ کے لیے قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا۔ اس طرح 20 لاکھ تین ہزار 940 رجسٹرڈ درخواست گزاروں سے عمل کاری و متفرق چارجز کے طور پر 50 کروڑ 9 لاکھ 85 ہزار روپے وصول کئے گئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15جنوری2020تھی۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا،اجلاس کے دوران تعمیرات کے شعبے کے فروغ پرگفتگو کی گئی،نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام اورمنصوبے میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،

    چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟

    آرمی چیف سے متعلق قانون میں ترمیم،بابر اعوان نے ایسا دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پریشان

    آرمی چیف کی مدت ملازمت،عدالتی فیصلے پر بابر اعوان کا دو لفظی تبصرہ

    چیئرمین نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے تعمیرات کےشعبے اوردیگرمعاملات پربریفنگ دی گئی،بریفنگ میں کہا گیا کہ تعمیراتی مرحلے پرلاگوکیے جانے والے سیلز ٹیکس کوختم کر دیا جائے گا،پنجاب،خیبرپختونخواا وربلوچستان میں فیصلے کے اطلاق کی منظوری دی جا رہی ہے،تعمیر شدہ گھر کی فروخت کے مرحلے پر فکس ٹیکس پر اتفاق ہو چکا ہے،نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت بننے والے گھر ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیئے جائیں گے،کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی شرح کم کرنے کے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں،

     

  • راؤ انوار کے لئے ایک بار پھر بڑی مشکل پیدا ہونے کا امکان

    راؤ انوار کے لئے ایک بار پھر بڑی مشکل پیدا ہونے کا امکان

    راؤ انوار کے لئے ایک بار پھر بڑی مشکل پیدا ہونے کا امکان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق ایس پی ملیر ملزم راؤ انوار کے گرد گھیرا تنگ ہونے کا امکان ہے،نقیب اللہ محسود و دیگر افراد کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ملزم راؤ انوار کی ضمانت منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا گیا۔

    سندھ ہائی کورٹ میں بیرسٹر فیصل صدیقی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم راؤ انوار کی ضمانت کو منسوخ کیا جائے۔ ملزم راؤ انوار نے جعلی انکاؤنٹر میں بے قصور نقیب اللہ محسود کا قتل کیا۔ ملزم راؤ انوار کی وجہ سے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلا۔

    عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 13 فروری کے لیے مقرر کردی۔

    دوسری جانب سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ سے سکیورٹی مانگ لی۔ انہوں نے محکمہ داخلہ سندھ سے سکیورٹی کی درخواست کی ہے۔ راؤ انوار نے محکمہ داخلہ کے حکام سے ملاقات کی اور بتایا کہ جان کو خطرات لاحق ہیں، اس لئے پولیس سکیورٹی فراہم کی جائے،

    سابق پولیس آفیسر راؤ انوار نے سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے درخواست بھی جمع کرائی۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے راؤ انوار کی درخواست منظوری کیلئے کمیٹی کو ارسال کر دی ہے، محکمہ داخلہ سندھ کے حکام نے کہا ہے کہ کمیٹی کی منظوری سے راؤ انوار کو پولیس سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    دوسری جانب نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ایس پی راؤ انوار نے پولیس سروس ميں واپسی کےلیے محکمہ داخلہ سندھ میں دستاویزات جمع کرا دیں۔ نقيب اللہ قتل کيس کے مرکزی ملزم اور سابق ايس ايس پی ملير راؤ انوار نے موقف اپنايا کہ پولیس کا ملازم ہوں، ریٹائر ہوا اور نہ ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکشن جاری ہوا۔

    درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ معطلی کے دوران ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکشن نہیں ہوسکتا۔ جتنا عرصہ معطل رہا اُتنی ہی سروس کرنے کی اجازت دی جائے۔ راؤ انوار نے سیکرٹری داخلہ سندھ عثمان چاچڑ سے ملاقات کی اور کہا کہ اُن خلاف اب تک کوئی الزام بھی ثابت نہیں ہوا ہے

    واضح رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں 13 پولیس اہلکار و افسران عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں جب کہ راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر سمیت 5 ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔

    انسانی حقوق کے عالمی دن پر امریکا نے مختلف ممالک کی 18 شخصیات پرپابندی لگائی، 18 شخصیات میں سابق ایس ایس پی راؤانواربھی شامل ہیں،جن پرداخلے پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں برما،  لیبیا، سلواکیا، ڈیموکریٹک رپبلک آف کانگو اورجنوبی سوڈان کی شخصیات شامل ہیں.

    امریکی محکمہ خزانہ کی پریس ریلیزکے مطابق راؤانوارنے جعلی پولیس مقابلے کیے. امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ راؤ انوار نے 190 سے زائد پولیس مقابلوں میں ملوث اور 400 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھا،نقیب اللہ محسود سمیت پولیس اہلکاروں کی موت کا زمہ دار بھی امریکہ نے راؤ انوار کو ٹھہرایا

    اپنے ہی شوہر کے گھر ڈاکہ ڈالنے والی خاتون مبینہ آشنا سمیت گرفتار

    لاہور میں بھی بچوں کے اغوا کا سلسلہ رک نہ سکا

    علی وزیر اور محسن داوڑمیرا بھائی ،پرویز خٹک اور میں رابطے میں تھے، شہریارآفریدی

    فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی میں لڑکی کی موت، دو دوست گرفتار

    واضح رہے کہ نقیب اللہ محسود کا قتل 13 جنوری 2017ء کو شہر قائد کراچی میں پولیس افسر راؤ انوار کے پولیس انکاؤنٹر کی وجہ سے ہوا،نقیب اللہ محسود پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کے کالعدم تنظیموں سے تعلقات ہیں،نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا تھا،نقیب اللہ کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا۔ 24 جنوری 2019ء کو پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ اور تین دوسرے افراد کو معصوم قرار دیا۔

    نقیب اللہ محسود کے والد چند روز قبل بیماری کے باعث وفات پا چکے ہیں.