Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • کرونا وائرس سے اموات کی شرح کیا ہے؟ ڈاکٹر ظفر مرزا بول پڑے

    کرونا وائرس سے اموات کی شرح کیا ہے؟ ڈاکٹر ظفر مرزا بول پڑے

    کرونا وائرس سے اموات کی شرح کیا ہے؟ ڈاکٹر ظفر مرزا بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے،

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ دنیابھرمیں 6ہزار 52افراد میں کروناوائرس کی تشخیص ہوچکی ہے،کرونا وائرس کے 99فیصد مریض چین میں ہیں،چین کے علاوہ14ممالک میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،چین کےعلاوہ دیگر ممالک میں کروناوائر س سے اموات نہیں ہوئیں،

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    دوسری جانب وزارت قومی صحت نے پاکستان میں جاپانی سفیر سے رابطہ کیا ہے،حکومت کی جاپان سے کرونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس فراہمی کی درخواست پر جاپان نے پاکستان کو چار ٹیسٹنگ کٹس عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے، ایک کٹ کی مالیت دو ہزار امریکی ڈالرہے، کٹس دو فروی کو پاکستان پہنچیں گی.

    چین میں خطرناک کرونا وائرس نے مزید 26 افراد کی جان لے لی،کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی

  • غیر قانونی ری فنڈ کیس ،سپریم کورٹ نے دیا بڑا حکم ، کہا ہمارے ساتھ نہ کھیلیں

    غیر قانونی ری فنڈ کیس ،سپریم کورٹ نے دیا بڑا حکم ، کہا ہمارے ساتھ نہ کھیلیں

    غیر قانونی ری فنڈ کیس ،سپریم کورٹ نے دیا بڑا حکم ، کہا ہمارے ساتھ نہ کھیلیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے غیر قانونی ری فنڈ کیس میں حمید انجم کے خلاف دوبارہ انکوائری کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ ایف بی آر 3 ماہ میں ڈپٹی کمشنر سیل ٹیکس حمید انجم کے خلاف انکوائری مکمل کرے،ایف بی آر ایک ہی جرم میں ایک افسرکوبےگنا ہ اور دوسرے کو سزا کیسے دے سکتا ہے؟

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ ہمارے سامنے کوئی سچی بات نہیں کر رہے،ایف بی آر کی ہمیں کچھ سمجھ نہیں آ رہی،ہمارے ساتھ نہ کھیلیں ، پتہ ہےآپ یہی پرانی انکوائری دوبارہ پیش کر دیں گے،اگر ایف بی آر کا افسرکوئی گڑ بڑ کرتا ہے تو کیا آپ اسے پکڑ نہیں سکتے؟عدالت نے ایف بی آر کو دوبارہ 3 ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا

    سپریم کور ٹ میں غیر قانونی ٹیکس ری فنڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی عدالت میں پیش ہوئے،ایف بی آر نے ریفنڈ کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی

    وکیل ایف بی آر نے کہا کہ رپورٹ میں اشفاق دینو کے خلاف کارروائی کی گئی ہے،چیف جسٹس نے ہا کہ حکومت کے 874.7 ملین روپے کی ریکوری کےلیے آپ نے کیا کیا؟آپ یہ رقم کیسے واپس لیں گے ، جس پر چیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ایف بی آر اپنے طور پر ریکوری کر رہی ہے،

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

    جب تک 50 لوگوں کو فارغ نہ کیا بہتری نہیں آئیگی، چیف جسٹس کے ریمارکس

    بحریہ ٹاؤن نے سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، حکومت کی آنکھیں کیوں بند ہیں؟ چیف جسٹس

  • نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں اسموگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ ماحولیات کے افسران کی سرزنش کی، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور کینال کے گرد درخت کاٹے گئے،آپ کی اتھارٹی کہاں ہے؟نہر کے کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی،

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ماحولیات کے افسران کو نوٹس جاری کر دئیے،عدالت نے کہا کہ کنال ہیری ٹیج ایکٹ ہونے کے باوجود درخت کیوں کاٹے گئے؟

    عدالت نے رنگ روڈ پر درخت نہ لگانے پر تشویش کا اظہار کیا ،عدالت نے شہر کے ماسٹرپلان میں درخت لگانے کیلئے کیا پالیسی ہے ؟ چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے استفسار کیاکہ لاہور میں کھلی ڈرینزکوٹھیک کیوں نہیں کیا جارہا؟،عدالت نے کہا کہ واساکھلے مین ہولزمیں بچوں کے گرنے واقعات روکنے پر کام کرے ،واسا نہر میں آلودہ پانی کی مقدار معلوم کرنے کیلئے نمونے لے کر ٹیسٹ کرے .

    لاہورہائیکورٹ نے گرین بیلٹس سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

    وکیل درخواستگزار نے کہا کہ پرانی گاڑیوں کو فٹنس پر پورا نہ اترنے پر چلانے کے لیے بین کر دیا جائے ۔جس پر عدالت نے کہا کہ موٹر وہیکل قانون اس کی اجازت نہین دیتا ۔عدالت میں سموگ کی روک تھام کے لیے صوبائی کابینہ کی ہونے والی میٹنگ منیٹس کی بابت رپورٹ پیش کر دی گئی عدالت نے کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر حکومتی محکموں کو عمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی .

    عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور عدالت نے محکموں کو سموگ کی بابت کئے گئے اقدامات کی پراگرس ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی بھی ہدایت کر دی عدالت نے روزانہ کی بنیاد پر پراگرس رپورٹ اپ لوڈ کرنے کا حکم دے دیا ۔

  • طبی فضلے کو ٹھکانے کے لئے کیا اقدامات کئے؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت کو بتا دیا

    طبی فضلے کو ٹھکانے کے لئے کیا اقدامات کئے؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت کو بتا دیا

    طبی فضلے کو ٹھکانے کے لئے کیا اقدامات کئے؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت کو بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں اسپتالوں میں فضلےکوٹھکانے لگانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین اورسیکریٹری صحت کیپٹن (ر)عثمان عدالت میں پیش ہوئے،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ اسپتالوں میں مریض کےلیے ناکافی سہولیات ہیں،طبی فضلہ ٹھکانے لگانے کےلیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟طبی فضلے کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے بھی ہیں،

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت میں کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے کےلیے مشینیں نصب ہیں،کچھ اسپتالوں میں طبی فضلے کوٹھکانے لگانے کے لیےنجی کمپنیزکوٹھیکہ دیاگیاہے،

    گزشتہ برس ایک کیس میں سپریم کورٹ نے طبی فضلے کی تلفی اور ہسپتالوں کے سیوریج سسٹم سے متعلق کیس نمٹاتے ہوئے واضح کیا تھا کہ درخواست گزار اپنی شکایات سے متعلق موضوع فارم سے رجوع کر سکتا ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کہا کہ اس معاملے میں نیب قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔

  • ڈی آئی جی خادم حسین کا تبادلہ، سندھ ہائیکورٹ نے دیا بڑا حکم

    ڈی آئی جی خادم حسین کا تبادلہ، سندھ ہائیکورٹ نے دیا بڑا حکم

    ڈی آئی جی خادم حسین کا تبادلہ، سندھ ہائیکورٹ نے دیا بڑا حکم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی خادم حسین اور ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

    سندھ ہائی کورٹ میں ڈی آئی جی کے تبادلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواستگزار نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ڈی آئی جی خادم حسین اور ایس پی ڈاکٹر رضوان سمیت 80 سندھ پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے گئے، سندھ حکومت نے اپنے قوانین کی بھی خلاف ورزی کی ہے،

    درخواست میں کہا گیا کہ ڈی آئی جی خادم حسین کا تبادلہ بھی آئی جی کے علم میں لائے بغیر کر دیا گیا۔

    عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد دونوں پولیس افسران کے تبادلے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی خادم حسین اور ایس پی ڈاکٹر رضوان کا تبادلہ غیر قانونی ہے، پولیس افسران کے تبادلے پر طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا، سندھ حکومت آئی جی کی مشاورت کے بغیر پولیس افسران کے تبادلے نہیں کر سکتی۔

  • سانپ گزر گیا اب اس کی لکیر پر لاٹھی مار رہے ہیں ،چیف جسٹس کے کیس میں ریمارکس

    سانپ گزر گیا اب اس کی لکیر پر لاٹھی مار رہے ہیں ،چیف جسٹس کے کیس میں ریمارکس

    سانپ گزر گیا اب اس کی لکیر پر لاٹھی مار رہے ہیں ،چیف جسٹس کے کیس میں ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کور ٹ میں غیر قانونی ٹیکس ری فنڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی عدالت میں پیش ہوئے،ایف بی آر نے ریفنڈ کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی

    وکیل ایف بی آر نے کہا کہ رپورٹ میں اشفاق دینو کے خلاف کارروائی کی گئی ہے،چیف جسٹس نے ہا کہ حکومت کے 874.7 ملین روپے کی ریکوری کےلیے آپ نے کیا کیا؟آپ یہ رقم کیسے واپس لیں گے ، جس پر چیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ایف بی آر اپنے طور پر ریکوری کر رہی ہے،

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

    جب تک 50 لوگوں کو فارغ نہ کیا بہتری نہیں آئیگی، چیف جسٹس کے ریمارکس

    بحریہ ٹاؤن نے سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، حکومت کی آنکھیں کیوں بند ہیں؟ چیف جسٹس

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ریکارڈ کے بغیر آپ نے انکوائری کیسے کی؟ سانپ گزر گیا اب اس کی لکیر پر لاٹھی مار رہے ہیں، جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ آپ کر کیا رہے ہیں سمجھ نہیں آرہا ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ اگر ہم نے اپیل مسترد کر دی تو پھر کیا ہوگا؟

    لاکھوں روپے کھا لئے گئے اور یہ کام نہیں ہوا، چیف جسٹس ہوئے حکام پر برہم

  • قرضے کی تیسری قسط، آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات ہوں گے کب؟

    قرضے کی تیسری قسط، آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات ہوں گے کب؟

    قرضے کی تیسری قسط، آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات ہوں گے کب؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا نیا دور 3فروری سے شروع ہوگا آئی ایم ایف کا جائزہ وفد 2 فروری کو پاکستان پہنچے گا آئی ایم ایف وفد حکومتی معاشی ٹیم سے بھی ملاقاتیں کرے گا،

    پاکستان اور آئی ایم ایف میں 450 ملین ڈالر کی تیسری قسط کے لیے بات چیت ہوگی،آئی ایم ایف وفد مختلف وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لے گا،

    گزشتہ برس ماہ دسمبر میں اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 45کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول ہوئی تھی،،اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والی قسط اگے ہفتے ذخائر کے ڈیٹا میں شامل ہوگی 20دسمبر تک اسٹیٹ بینک کےذخائر میں ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا

    آئی ایم ایف نے ہمارے معاشی ایجنڈے کی حمایت کی ہے، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

    آئی ایم ایف سے حکومتی معاہدے پر مریم نواز بھی بول پڑیں

    واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں آئی ایم ایف سے تقریباً 6 ارب ڈالر قرض کا پیکج حاصل کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان اور کرسٹین لیگارڈ کے درمیان بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں. آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے حصول اور معاہدوں پر اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور احتجاج کیا ہے .

    آئم ایم ایف نے کہا تھا کہ پاکستان کو بین الاقوامی اداروں سے 38 ارب ڈالرز کا قرضہ ملے گا.پاکستان میں اداروں کو مضبوط کرکے ان میں شفافیت لائی جائے .پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کاررروائیاں کی جائیں ،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں سیاسی مداخلت نہیں کی جائے گی.پاکستان کے گردشی قرضوں کا خاتمہ کیا جائے گا .توانائی سیکٹر کے واجبات کی وصولیاں یقینی بنائی جائیں گی.

    آئی ایم ایف کی جانب سے چند روز قبل جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عمل پیرا ہے، اس کے مثبت نتائج واضح ہیں، پاکستان نے معاشی نظم و ضبط قائم کیا، قرض کی دوسری قسط کی منظوری معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

    آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے اعلامیہ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اہداف پر عمل درآمد تیز کرے گا، منی لانڈرنگ کے فریم ورک پر پیش رفت تیز کی جائے گی۔ آئی ایم ایف معاشی اصلاحات اور سٹیٹ بینک کو فیصلوں میں خود مختاری کی حمایت کرے گا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی بھی تعریف کی ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے توانائی اصلاحات میں بہتری دکھائی جس سے نقصانات کی شرح کم ہوئی، توانائی کے شعبے میں خسارے محدود کیے اور وصولیاں بہتر کیں۔ آئی ایم ایف بورڈ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کی حکومت کفایت شعاری پر مبنی اخراجات کی پالیسیاں بنائے گی، ٹیکس اصلاحات کے سلسلے میں ٹیکس کی چھوٹ اور خامیوں کے خاتمے کی بھی ضرورت ہے۔

  • کرونا وائرس کی تصدیق کے لئے کٹس کب پہنچیں گی پاکستان؟

    کرونا وائرس کی تصدیق کے لئے کٹس کب پہنچیں گی پاکستان؟

    کرونا وائرس کی تصدیق کے لئے کٹس کب پہنچیں گی پاکستان؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین نےکرونا وائرس کی تصدیق کے لیے کٹس پاکستان روانہ کردیں،قومی ادارہ صحت کے پاس کٹس کل تک پہنچنے کا امکان ہے،قومی ادارہ صحت نے گزشتہ ہفتے کٹس منگوانے کی درخواست کی تھی،

    حکومت نے امریکہ،چین،جاپان اور جرمنی سے کرونا وائرس کی تشخیصی کٹس منگوائی تھیں،چینی حکام سے ملاقات میں معاون خصوصی نے کٹس کی جلد بھجوانے کا کہا تھا،

    وزارت اوورسیز حکام نے کہا کہ چین کی یونیورسٹیوں میں مقیم طلبہ کواشیا نہیں مل رہیں ہمارے کسی ایک طالب علم میں کوروناوائرس کی تصدیق نہیں ہوئی چین کےسفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہیں،پاکستانی طلبہ ابھی تک چین میں کوروناوائرس سے محفوظ ہیں ،

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    رکن کمیٹی شاہداحمدنےکمیٹی کو چین میں طلبہ کے مسائل سے آگاہ کر دیا،چین میں زیر تعلیم طلبہ کی مدد کی اپیل کے وائس ریکارڈ قائمہ کمیٹی میں پیش کی گئی،جس میں پاکستانی طلبا کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کے باعث یونیورسٹی میں خوراک کا شدید مسئلہ ہے پاکستانی سفارتخانےنےای میل کا کوئی جواب نہیں دیا

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ووہان شہر میں موجود پاکستانی طلبہ سے رابطے میں ہیں،اسلام آباد میں بھی چینی حکام سے رابطے میں ہیں آج بھی چینی سفیر کے ساتھ دفترخارجہ میں فارن سیکریٹری کی ملاقات ہوئی،چین میں مقیم طلباء اوردوسرے پاکستانی محفوظ ہیں,

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین میں موجود کوئی پاکستانی کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ اور بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے

  • پیراگون سیکنڈل، احتساب عدالت نیب پر برہم، کہا تفتیشی نے جہالت کا مظاہرہ کیا

    پیراگون سیکنڈل، احتساب عدالت نیب پر برہم، کہا تفتیشی نے جہالت کا مظاہرہ کیا

    پیراگون سیکنڈل، احتساب عدالت نیب پر برہم، کہا تفتیشی نے جہالت کا مظاہرہ کیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں پیراگون ہاوَسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت ہوئی، خواجہ برادران کو عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظاما ت کئے گئے تھے،

    دوران سماعت عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو روسٹرم پر بلا لیا،عدالت نے خواجہ سلمان رفیق سے استفسار کیا کہ آپ کےسینئر وکیل کہاں ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ امجد پرویز حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر ہائیکورٹ میں ہیں،

    عدالت نے کہا کہ پیراگون نے زمین بیچی ،کس نے خریدی وہ تو ملزم نہیں ہے،

    پیرا گون سیکنڈل کمپنی کے وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کی میڈیکل رپورٹ عدالت پیش کی گئی جس پر عدالت نےبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ تفتیشی افسر کو واپس کر دی، عدالت نے کہا کہ تفتیشی نے جہالت کا مظاہرہ کیا سب فوٹو کاپیاں لگا رکھی ہے، پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ قیصر امین بٹ کی حالت خراب ہے،تفتیشی نے خود وزٹ کیا ،عدالت نے کہا کہ درخواست 12 دن میں آنی چاہیے تھی آپ 12 سال بعد آرہے ہیں،

  • مودی سرکار کے دور میں عیسائیوں پر تشدد میں بھی ہوا اضافہ

    مودی سرکار کے دور میں عیسائیوں پر تشدد میں بھی ہوا اضافہ

    مودی سرکار کے دور میں عیسائیوں پر تشدد میں بھی ہوا اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے دور میں بھارت میں اقلیتوں پر مظالم میں اضافہ ہوا ہے، جہاں مسلمانوں پر ظلم کیا جاتا ہے وہیں عیسائی بھی ہندو انتہا پسندوں کے تشدد کا نشانہ بنتے رہتے ہیں.

    ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں عیسائیوں کے خلاف ہونے والے جرائم کے واقعات میں سال 2016 سے سال 2019 کے درمیان 60 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سال 2019 میں عیسائیوں کے خلاف 527 جرائم کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ اتر پردیش میں 109، تمل ناڈو میں 75، کرناٹک میں 32، مہاراشٹر میں 31 اور بہار میں 30 واقعات پیش آئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار پرسیکیوشن ریلیف نے اپنی سالانہ رپورٹ میں جاری کیے ہیں۔

    سال 2016 میں عیسائیوں کے خلاف تشدد کے واقعات کی تعداد 330 تھی، سال2017 میں440 اورسال 2018 میں یہ تعداد 477 تھی یعنی ان تین سالوں میں عیسائیوں کے خلاف ہونے والے جرائم کی کل تعداد 1774 ہے۔ سال 2019 میں جو واقعات سامنے آئے ہیں اس میں 199 واقعات دھمکی اور ہراساں کرنے کے تھے، 105 واقعات چرچوں پر حملہ کرنے کے تھے اور 85 واقعات جسمانی تشدد کے تھے۔ ایک برس میں عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کو قتل بھی کیا گیا ہے.

    عیسائیوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ان ریاستوں میں دیکھنے میں آیا جہاں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی اقتدار میں ہے۔ اتر پردیش میں سال 2016 میں عیسائیوں کے خلاف جو جرائم کے واقعات رپورٹ ہوئے ان کی تعداد 39 تھی جبکہ سال 2019 میں یہ تعداد بڑھ کر 109 ہو چکی ہے.

    برقع، نقاب پر لگائی جائے پابندی، ہندو انتہا پسند تنظیم نے مطالبہ کر دیا

    رام مندر کی تعمیر کیلئے انتہا پسند ہندو تنظیم نے مودی سے بڑا مطالبہ کر دیا

    مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ

    بی جے پی کی کامیابی کے بعد بھارت میں گائے کے گوشت کے نام پر مسلمانوں پر تشدد

    اتر پردیش میں عیسائیوں کی آبادی 0.18 فیصد ہے لیکن ان کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ ہندو انتہا پسند عیسائی خاندانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں وہ تھانے جاتے ہیں تو پولیس ان کی مدد نہیں کرتی، گزشتہ برس 2019 کے ستمبر تک بھارت میں عیسائیوں پر 247 حملے ہوئے لیکن صرف 28 حملوں کی ہی ایف آئی آر درج ہوئی۔ صرف ستمبر میں عیسائیوں پر 29 حملے ہوئے۔ ماہ دسمبر میں بھارتی انتہا پسندوں نے چرچ پر حملہ کیا اور ہینڈ گرنیڈ پھینکے،بی جے پی اور آر ایس ایس کے آٹھ رکنی دہشت گرد ٹولے نے کلکتہ کے نواحی علاقے بھگوان پور میں چرچ پر حملہ کیا اور گرنیڈ پھینکے جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی، چرچ پر بم پھینکنے سے چرچ مکمل طور پر تباہ ہو گیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا تھا تاہم ملزمون کو گرفتار نہیں کیا گیا،

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی ریاستوں اڑیسہ، دہلی اور مدھیہ پردیش میں بھی چرچ پر حملے ہوئے تھے ۔تاہم بنگال میں پہلی مرتبہ چرچ پر حملے کا واقعہ پیش آیا ،چرچ پر حملہ دوپہر دو بجے کے قریب اسوقت کیا گیا جب چرچ میں کافی لوگ موجود تھے، حملے کی وجہ سے چرچ کی کرسی، ٹیبل اور کھڑکی ٹوٹ کر تباہ ہوگئی۔