Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آوارہ کتوں کی ویکسین کی عدم فراہمی،سیکرٹری بلدیات کو نوٹس جاری، عدالت نے کیا برہمی کا اظہار

    آوارہ کتوں کی ویکسین کی عدم فراہمی،سیکرٹری بلدیات کو نوٹس جاری، عدالت نے کیا برہمی کا اظہار

    آوارہ کتوں کی ویکسین کی عدم فراہمی،سیکرٹری بلدیات کو نوٹس جاری، عدالت نے کیا برہمی کا اظہار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کی ویکسین کی عدم فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، بلدیات، صحت ، پلاننگ حکام اور ٹاسک فورس کے اراکین عدالت میں پیش ہوئے.ڈائریکٹر قومی ادارہ برائے اطفال ڈاکٹر جمال رضا بھی عدالت میں پیش ہوئے،

    عدالت نے کہا کہ چانڈکا میڈیکل اسپتال میں حسنین کا صحیح علاج نہیں ہوا،لاڑکانہ میں بہترعلاج کی عدم فراہمی پرآپ لوگوں نے کوئی ایکشن لیا؟ پلاننگ حکام نے جواب دیا کہ محکمہ لائیو اسٹاک اور فشریز کا ان پٹ نہیں،پی سی ون کا فارمیٹ درست نہیں تھا

    عدالت نے پلاننگ حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا پہلی بار پی سی بنائی گئی تھی؟یہ صرف وقت کےضیاع کی باتیں ہیں،جب پی سی ون بن رہا تھا تو آپ نے ان پٹ کیوں نہیں لیا ؟ عدالت نے استفسار کیا کہ کتوں سے لائیواسٹاک کا کیا تعلق ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ سندھ میں 64 وٹرنری اسپتال لائیو اسٹاک کے ماتحت ہیں،

    عدالت نے چیئرمین ٹاسک فورس اور اسپیشل سیکریٹری بلدیات کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کیا.عدالت نےاسپیشل سیکریٹری بلدیات کو شو کاز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا،

    ایڈیشنل سیکریٹری منصوبہ بندی وترقی کی جانب سے عدالت سے معافی کی درخواست کی گئی تو عدالت نے کہا کہ درمیان میں مت بولیں ورنہ آپ کو نوٹس جاری کردیں گے،عدالتی حکم کے باوجود ہیلپ لائن کے متعلق اشتہار جاری نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا،عدالتی حکم پر کیوں عمل درآمد نہیں کیا گیا،سیکرٹری بلدیات کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے جواب طلب کر لیا.

    این آئی سی ایچ نے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا کہ بچہ جب داخل کیا گیا تو اس کی حالت تشویشناک تھی،بچےکا این آئی سی ایچ میں 27 روز تک علاج کیا گیا،عدالت نے ڈی جی صحت کی سربراہی میں حسنین کی ہلاکت کی انکوائری کا حکم دے دیا

    عدالت نے ڈی جی صحت کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی کو لاڑکانہ، حیدرآباد اورکراچی جانے کی ہدایت کی، عدالت نے حکم دیا کہ رپورٹ میں اس بات کا تعین کیا جائے کہ کس کی غفلت کے باعث ہلاکت ہوئی،

  • احسن اقبال کے بھائی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ہوا تو پہنچا عدالت

    احسن اقبال کے بھائی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ہوا تو پہنچا عدالت

    احسن اقبال کے بھائی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ہوا تو پہنچا عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں میٹرومنصوبے کی تزئین و آرائش کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نےلیگی رہنما احسن اقبال کےبھائی مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت منظور کرلی

    عدالت نے احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کو 5 لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا،عدالت نے نیب کو 10 فروری تک احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا،عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 فروری کو جواب طلب کر لیا.

    واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دیں۔ تحقیقات آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مختلف ٹھیکوں کی مد میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں کی جا رہی ہیں۔ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو کی مد میں دئیے جانے والے ٹھیکوں کی تفصیلات بھی مانگ لی۔

    نیب کی جانب سے احسن اقبال کے بھائی کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مختلف ٹھیکے لینے کے الزام میں طلب کیا گیا اور راولپنڈی ڈویلپمینٹ اتھارٹی سے میٹرو کی مد میں دئیے جانے والے ٹھیکوں کی تفصیلات بھی مانگ لی گئیں ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق احسن اقبال کے بھائی نے میٹرو کے منصوبے میں بھی ٹھیکے لئے تھے ، ان پر ٹھیکوں کی مد میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے.

    احسن اقبال کیخلاف اقامہ ،بیرون ملک ملازمت کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں، نیب نے عدالت میں کہا کہ احسن اقبال اقامے کی بنیادپرملازمت کرتے رہے، احسن اقبال کےخلاف تحقیقات کرناچاہتے ہیں، دستاویزات بہت زیادہ ہیں ،مزید وقت درکارہے،احسن اقبال اپنے علاقے کو نوازنا چاہتے تھے ، احسن اقبال نے اپنی خواہش کیلئےسرکاری خزانہ لٹادیا،

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    احسن اقبال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں  نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

  • آئی جی کی تعیناتی کے لئے ہم یہ کام نہیں کریں گے، سعید غنی نے کیا اہم اعلان

    آئی جی کی تعیناتی کے لئے ہم یہ کام نہیں کریں گے، سعید غنی نے کیا اہم اعلان

    آئی جی کی تعیناتی کے لئے ہم یہ کام نہیں کریں گے، سعید غنی نے کیا اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کےلیےوفاق کو5نام بھیجے گئے،آئی جی سندھ کے مسئلے پر ملاقات میں پانچوں ناموں پر بات ہوئی،توقع تھی آئی جی سندھ کے نام پر اتفاق کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا،دیگر آئی جیز کی تبدیلی کے وقت اس قانون پر عمل نہیں کیا گیا،اسی قانون پر عمل کرنا ہے تو دیگرآئی جیز کے لیے بھی کابینہ سے منظوری لینا ہوگی،

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی کی تعیناتی کے لیے گورنر سندھ سے مشاورت کرنا آئینی نہیں،ہم آئی جی کی تعیناتی کےلیے گورنر سندھ سے مشاورت نہیں کریں گے،آئی جی تعیناتی کےلیے چھٹا نام نہیں دیں گے،پنجاب کا آئی جی 30منٹ میں بدل جاتا ہے، 30روز گزرگئے سندھ کا آئی جی نہ بدلہ

    سندھ حکومت کے آئی جی سندھ پر الزامات کے بعد کلیم امام بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    آئی جی سندھ کے تبادلے پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اسمبلی میں اہم بیان، کیا کہا؟

    سندھ حکومت کی خواہش رہی ادھوری، میں کہیں نہیں جا رہا، آئی جی سندھ نے کیا اعلان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ اجلاس میں آئی جی سندھ کے حوالہ سے مشاورت ہوئی تھی کابینہ میں فیصلہ ہوا تھا کہ اس حوالہ سے گورنر سندھ سے مشاورت کی جائے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا.

    آئی جی سندھ کلیم امام کے تقریب سے خطاب کرنے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما بھی میدان میں آ گئے،سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ آئی جی سندھ کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی،کلیم امام کے دور میں کراچی میں وارداتوں میں اضافہ ہوا،

    سعیدغنی کا مزید کہنا تھا کہ کلیم امام کے دور میں وزرا پر سنگین الزامات عائد کیے گئے،کلیم امام کے دور میں سندھ میں صورتحال مزید خرا ب رہے ۔ کلیم امام کی سندھ میں کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی،

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کل وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ 24 گھنٹے میں آئی جی سندھ تبدیل ہوں گے، وفاقی حکومت کا استحقاق ہے کہ ان کو کہیں بھی تعینات کرے۔ آئی جی سندھ کا کام پولیسنگ کرنا ہے، وہ بیانات دے رہے ہیں.آئی جی سندھ کیسے اس طرح کی بات کرسکتے ہیں

    وزیراعظم سے آئی جی سندھ کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

  • وزیراعظم سے آئی جی سندھ کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

    وزیراعظم سے آئی جی سندھ کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

    وزیراعظم سے آئی جی سندھ کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آئی جی سندھ کلیم امام سے اہم ملاقات ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئی جی سندھ سے اپنے اوپر لگنے والے الزامات اور سازش کو وزیراعظم کے سامنے رکھا

    آئی جی سندھ نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا.آئی جی سندھ کلیم امام نے ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کو صوبہ سندھ میں امن و امان کی موجودہ صورتِ حال اور اہم امور پر بریفنگ دی۔

    آئی جی نےسندھ حکومت سے متعلق شکایات کے بارے میں بھی بتایا،آئی جی نےسندھ حکومت کی جانب سے محکمہ پولیس میں مداخلت سے متعلق بھی آگاہ کیا،آئی جی سندھ نے وزیراعظم کو بتایا کہ سندھ حکومت کے من پسند ایس ایچ اوزاورڈی ایس پیز لگانے سے انکارکیا،سندھ حکومت کے خلاف ضابطہ اقدامات ماننے سے انکار کیا،محکمہ پولیس کےلیے مختص فنڈز دیگر محکموں میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی،جرائم پیشہ افراد کی سیاسی پشت پناہی کرنے والوں کورعایت نہیں دی،سندھ حکومت نےانتقامی کارروائی کےطورپرمحکمہ پولیس کے بجٹ میں کٹوتی کی،سندھ حکومت کے کچھ ارکان اسمبلی اراضی پرقبضے کرنے والوں کی پشت پناہی کررہے تھے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کلیم امام کو ملاقات کے لیے اسلام آباد طلب کیا تھا جس کے بعد آئی جی سندھ اسلام آباد روانہ ہوئے تھے.

    سندھ حکومت کے آئی جی سندھ پر الزامات کے بعد کلیم امام بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    آئی جی سندھ کے تبادلے پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اسمبلی میں اہم بیان، کیا کہا؟

    سندھ حکومت کی خواہش رہی ادھوری، میں کہیں نہیں جا رہا، آئی جی سندھ نے کیا اعلان

    آئی جی سندھ کلیم امام کے تقریب سے خطاب کرنے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما بھی میدان میں آ گئے،سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ آئی جی سندھ کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی،کلیم امام کے دور میں کراچی میں وارداتوں میں اضافہ ہوا،

    سعیدغنی کا مزید کہنا تھا کہ کلیم امام کے دور میں وزرا پر سنگین الزامات عائد کیے گئے،کلیم امام کے دور میں سندھ میں صورتحال مزید خرا ب رہے ۔ کلیم امام کی سندھ میں کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی،

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کل وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ 24 گھنٹے میں آئی جی سندھ تبدیل ہوں گے، وفاقی حکومت کا استحقاق ہے کہ ان کو کہیں بھی تعینات کرے۔ آئی جی سندھ کا کام پولیسنگ کرنا ہے، وہ بیانات دے رہے ہیں.آئی جی سندھ کیسے اس طرح کی بات کرسکتے ہیں

  • ملزم نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،وکیل کے بیان پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیا ریمارکس دیئے؟

    ملزم نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،وکیل کے بیان پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیا ریمارکس دیئے؟

    ملزم نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،وکیل کے بیان پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیا ریمارکس دیئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کے ایم سی ڈائریکٹر مسعود عالم کے خلاف نیب انکوائری کا معاملہ پر سماعت ہوئی،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ مسعودعالم کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہیں، انکوائری کی منظوری کے لیے معاملہ ہیڈ کوارٹر ارسال کردیا،مسعود عالم بہت بڑے مافیا کا فرنٹ مین ہے

    ملزم کے وکیل نے کہا کہ مسعود عالم ملک سے باہر جارہے تھے، ایمیگریشن حکام نے ائیرپورٹ پر روک لیا تھا،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ یہ ملک سے باہر کیا کرنے جارہے تھے؟ جس پر وکیل ملزم نے کہا کہ مسعود عالم کی فیملی 25 سال سے بیرون ملک مقیم ہے،

    چیف جسٹس نے کہا کہ اچھا تو یہ ننھی سی جان یہاں رہ گئی ہے، کراچی سے پیسہ کما کروہاں بھیجتے ہوں گے،ملزم کے وکیل نے کہا کہ مسعودعالم نے 2شادیاں کررکھی ہیں وہاں دو تین بار سال میں جاتے ہیں، خدشہ ہے نیب مسعود عالم کو گرفتار کرلے گا،

    عدالت نے نیب کو مسعود عالم کو 26 فروری تک گرفتار کرنے سے روک دیا،عدالت نے ڈی جی نیب سے مسعود عالم سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

  • ہارنے والے کو نئے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے، سپریم کورٹ کے ریمارکس

    ہارنے والے کو نئے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے، سپریم کورٹ کے ریمارکس

    ہارنے والے کو نئے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے، سپریم کورٹ کے ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی پی 217 ملتان میں دوبارہ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی

    جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ ایک حلقے کامسئلہ ہوتو دوبارہ انتخابات کا حکم مناسب نہیں ہوگا،کیس میں جیتنے والے کا مارجن زیادہ ہے ایک حلقے سے فرق نہیں پڑے گا،

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

    جب تک 50 لوگوں کو فارغ نہ کیا بہتری نہیں آئیگی، چیف جسٹس کے ریمارکس

    بحریہ ٹاؤن نے سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، حکومت کی آنکھیں کیوں بند ہیں؟ چیف جسٹس

    جسٹس منیب اختر نے کہا کہ انتخابات کا احترام ہونا چاہیے، ہارنے والے کو نئے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے،جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ کیس کو آئندہ سماعت پر مکمل کرلیں،سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی

    غیر قانونی ری فنڈ کیس ،سپریم کورٹ نے دیا بڑا حکم ، کہا ہمارے ساتھ نہ کھیلیں

  • ’نورالیگ‘ میدان سے بھاگ چکی، ’ترچھی ٹوپی، ذائقے دو، فردوس عاشق اعوان کی کڑی تنقید

    ’نورالیگ‘ میدان سے بھاگ چکی، ’ترچھی ٹوپی، ذائقے دو، فردوس عاشق اعوان کی کڑی تنقید

    ’نورالیگ‘ میدان سے بھاگ چکی، ’ترچھی ٹوپی، ذائقے دو، فردوس عاشق اعوان کی کڑی تنقید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’نورالیگ‘ میدان سے بھاگ چکی ہے۔ ’ترچھی ٹوپی، ذائقے دو‘ نومبر سے ملک سے فرار ہیں۔ کیمروں کے سامنے، اجلاسوں، ہوٹلوں میں لندن کی سڑکوں پر وہ بھلے چنگے اور روزانہ نیا ہیٹ پہن کر تقریریں کرتے ہیں لیکن عدالتوں کے سامنے اور کاغذات میں بیمار ہیں۔

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

    ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

    سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن قوم کی خدمت کے لئے دستیاب نہیں۔ ایسے بیمار قوم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ قوم کو لوٹ کر بھی مظلوم ہونے کی دہائی دینے والے حساب سے نہیں بچ سکتے۔

    میاں صاحب تندرست، اب جیل جا سکتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    نواز شریف کی صحت بارے لیگی ترجمان کیوں چپ ہیں؟ فردوس عاشق اعوان

    حریم شاہ کا وفاقی کابینہ اجلاس میں تذکرہ، فردوس عاشق اعوان نے کیا کہا؟

    واضح رہے کہ شہباز شریف نواز شریف کے ہمراہ لندن میں ہیں، نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے ہیں تا ہم ابھی تک ان کو ہسپتال داخل نہیں کروایا گیا، ان کی پاکستان واپسی کا ابھی تک دور دور تک کوئی امکان نہیں، نواز شریف کو عدالت نے چار ہفتوں کے لئے بیرون ملک بھیجا تھا،

    امید ہے یہ "کام” بھی ہو جائے گا، فردوس عاشق اعوان نے کس سے امید لگا لی؟

  • چین میں پاکستانی طلبا میں کرونا وائرس کی ہوئی تصدیق

    چین میں پاکستانی طلبا میں کرونا وائرس کی ہوئی تصدیق

    چین میں پاکستانی طلبا میں کرونا وائرس کی ہوئی تصدیق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین میں 4پاکستانی طلبا کرونا وائرس کا شکارہو گئے،معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ چاروں پاکستانی طلبا کی صحت میں بہتری آئی ہے،وائرس سے متاثرہ شہرووہان میں 500پاکستانی طلبا ہیں،چین میں پاکستانی سفارتخانہ طلبا سے رابطے میں ہے

    ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی طلبا چینی یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں،طلباکےخاندانوں کویقین دلاتےہیں کہ ہم ان کے ذمہ دار ہیں، طلبا کی دیکھ بھال اورعلاج معالجےکی ذمہ داری حکومت پرہے ،پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کا ایک بھی تصدیق شدہ مریض نہیں، 4 مریضوں کوکرونا وائرس کےشبہ میں انتہائی نگہداشت میں رکھاگیا،ان مریضوں کے نمونے لے لیے گئے ہیں اور ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے،یقین سےکہہ سکتےہیں کہ ان میں کرونا وائرس نہیں ہے،

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    دوسری جانب وزارت قومی صحت نے پاکستان میں جاپانی سفیر سے رابطہ کیا ہے،حکومت کی جاپان سے کرونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس فراہمی کی درخواست پر جاپان نے پاکستان کو چار ٹیسٹنگ کٹس عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے، ایک کٹ کی مالیت دو ہزار امریکی ڈالرہے، کٹس دو فروی کو پاکستان پہنچیں گی.

    چین میں خطرناک کرونا وائرس نے مزید 26 افراد کی جان لے لی،کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث ووہان میں 12 جامعات کے 2 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء و طالبات خوراک کی قلت کا شکار ہیں، انہوں نے پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور وزارت خارجہ آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مدد کریں۔

    طلبہ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث ووہان کا چین سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے، ووہان میں 12 جامعات کے 2 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء و طالبات خوراک کی قلت کا شکار ہیں، وزیراعظم پاکستان اور وزارت خارجہ آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مدد کریں۔

    کرونا وائرس سے متاثرہ ووہان صوبے کی یونیورسٹیز میں پڑھنے والے طالبعلموں کا تعلق پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا سے ہے.

  • عمران صاحب ،ا یسا ٹیکہ لگوائیں جو آپ کا دماغ درست کرے، مریم اورنگزیب

    عمران صاحب ،ا یسا ٹیکہ لگوائیں جو آپ کا دماغ درست کرے، مریم اورنگزیب

    عمران صاحب ،ا یسا ٹیکہ لگوائیں جو آپ کا دماغ درست کرے، مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان آپ جو باتیں کر رہے ہیں ، اس کے بعد آپ کو ایک نہیں بلکہ دو ٹیکے لگنے چاہئے. ڈاکٹروں کو کہیں آپ کو ایسا ٹیکہ لگائیں جو آپ کا دماغ درست کرے

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب سولہ ماہ میں روزگار، کاروبار، معیشت، پولیو ، ڈینگی ، آٹا ، چینی ، ریلوے ، صحت ، تعلیم، منصوبہ بندی، گیس بجلی ہر شعبہ تباہ کر دیا اور کہتے ہیں کابینہ ’مس گائیڈ‘ کرتی ہے ؟عمران صاحب کابینہ کے ’مس گائیڈ‘ کرنے کا بیان اپنے ہی منہ پر طمانچہ ہے

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایسے بیان دیتے ہوئے عمران صاحب آپ کو شرم آنی چاہئیے سولہ ماہ میں 5.8 فیصد پہ ترقی کرتے ہوئے خوشحال ہستے بستے ملک کو تباہ و برباد، بھوکا ، غریب اور مہنگا ترین کر دیا اور کہتے ہیں وزرا گمراہ کر رہے ہیں ؟ عمران صاحب ڈاکٹروں کو کہیں آپ کو ایسا ٹیکہ لگائیں جو آپ کا دماغ درست کرے

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سولہ ماہ میں تاریخی 11000 ارب کا قرض لیا اور کہتے ہیں وزرا ’مس گائیڈ‘ کر رہے ہیں ؟عمران صاحب آپ وزیراعظم ہیں آپ کو کوئی بتائے تو یاد آتا ہے؟ عمران صاحب ڈالر 120 سے 160 ہو گیا آپ کو ٹی وی سے پتہ چلا،
    عمران صاحب گیس 250 فیصد اور بجلی 200 فیصد مہنگی ہو گئی آپ کو پتہ بھی نہیں چلاعمران صاحب ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے 2 فیصد پر آگئی، آپ کو پتہ ہی نہیں ؟ مہنگائی کی شرح 3 فیصد سے 14 فیصد ہو گئی آپ کو علم ہی نہیں ؟ پالیسی ریٹ 13.25 فیصد ہوگیا لیکن آپ کو پتا نہیں چلا لا؟ 35 فیصد روپے کی قدر کمی کر دی لیکن آپ کو پتہ نہیں چلا؟

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب آٹے، چینی کے ذمہ داروں کا پتہ چلنے کے باوجود آپ نام نہیں لینا چاہتے کیونکہ آپ کے گھر کا خرچ بند ہو جائے گا ،عمران صاحب پورا پاکستان جانتا ہے کہ آٹے، چینی کے بحران کے ذمہ دارخسرو بختیار اور جہانگیر ترین ہیں جنہیں آپ نے مسئلہ حل کرنے کا ذمہ داری بنایا،عمران صاحب کوئی ایسا ٹیکہ لگوائیں جس سے آپ کا دماغ ٹھکانے پر لے آئے ،ملک میں تاجر کہہ رہے ہیں کہ ملک صحیح سمت میں نہیں جا رہا، لیکن آپ کو کچھ نہیں پتہ ؟مہنگائی کرنے والے مافیا آپ کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں ، اس مافیا کے خلاف آپ کچھ نہیں کر سکتے کیونکہ وہ آپ کے گھر کا خرچ چلاتے ہیں،عمران صاحب آپ کے انڈے، کٹے ، مرغیوں ، لنگر اور اب ٹیکوں نے ملک کا تماشہ بنا دیا

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ 2013 میں جب وہ سیڑھی سے گر کر زخمی ہوئے تو شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم نے ایسا ٹیکا لگایا کہ درد دور ہو گیااورٹیکا لگنے کے بعد انہیں نرسیں حوریں نظر آنے لگیں۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس،انور مجید کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت

    جعلی اکاؤنٹس کیس،انور مجید کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت

    جعلی اکاؤنٹس کیس،انور مجید کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کے ملزم انور مجید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،

    جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ درخواست میں طبی بنیاداورکیس میرٹ پر ضمانت کی استدعا کی گئی ہے،زیرعلاج ہونے کے باعث انور مجید تحقیقات میں شامل نہیں ہوئے،عدالت کیس میرٹ کو کیسے دیکھ سکتی ہے؟۔

    وکیل انور مجید نے کہا کہ ایف آئی اے میں کیس2018 سے چل رہا تھا ،جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ آپ پرانی باتوں کو چھوڑیں اپنے الزامات کا جواب دیں ،انور مجید نے سپریم کورٹ سے بھی تعاون نہیں کیا،کیامیڈیکل رپورٹس کو اس مرحلے پر دیکھا جا سکتا ہے؟

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    جسٹس مظہر عالم نے کہا کہ ہائیکورٹ نے علاج کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں دیا ،جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ انور مجید کے ہسپتال میں ہونے کے باعث تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں ،آپ علاج کیلئے بیرون ملک بھی جانا چاہتے ہیں .

    وکیل انور مجید نے کہا کہ ملزم ایک ماہ سے سی سی یو میں زیرعلاج ہے سرجیکل ٹریٹمنٹ کیلئے بیرون ملک جانا ضروری ہے ،جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ آپ کو کیس میں ہائیکورٹ کافیصلہ ختم کرکے واپس بھجواناہوگا ۔

    سپریم کورٹ نے انور مجید کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے کہا کہ کیس کو جلد دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے

    واضح رہے کہ سال 2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    7 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی ،کراچی اسٹیل مل کی 10ارب 66کروڑکی اراضی ملزمان سے واپس لے لی،اراضی کراچی اسٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی،ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے بھی وصول کئے گئے،

    آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

    نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں پلی بار گین کی درخواست بھی جمع کروائی گئی،ریکوری 8ملزمان سے پلی بار گین کی صورت میں کی گئی ،جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک 42 ملزمان گرفتار ہیں ،ملزمان حماد شاہد،عبدالغنی، طارق بیگ،محمد اقبال سے ریکوری کی گئی ،پلی بارگین کرنے والوں میں محمد توصیف،عامراورسراج شاہد بھی شامل ہیں

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی