Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین میں پیدا ہونے والی جان لیوا بیماری کرونا وائرس سے بچائو کے لیے وفاقی تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیاہے جس کے لیے وفاقی کالجز کے پروفیسرز کی تنظیم نے وفاقی نظامت تعلیمات کو باقاعدہ تجویز تحریری شکل میں بجھوادی ہے ۔

    جان لیوا بیماری کرونا وائرس سے بچائو اور آگاہی مہم چلانے کے لیے فیڈرل پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر وسیم احمد خان نے ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات سید عمیر جاوید کو تحریری پرپوزل بجھوا دی ہے ۔ ذرائع سے موصول ایف ڈی ای کو بجھوائی گئی تجویز میں کہاگیاہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس سے بچائو کے لیے آگاہی مہم کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں وفاقی تعلیمی اداروں میں فیڈرل پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ،ہیڈز ایسوسی ایشن اور ایف جی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر اس جان لیوا بیماری سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے لیے آگاہی مہم چلانا چاہتے ہیں اس لیے وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے اساتذہ کی مذکورہ تنظیموں کو آگاہی مہم چلانے کی اجازت دی جائے۔

    واضح رہے چین میں پیدا ہونے والی کرونا وائرس نامی مہلک بیماری سے درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس بیماری کا چین سے نکل کر دیگرممالک میں بھی پھیلنے کاخدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔ پاکستانی حکومت نے وزارت صحت کے ذریعے ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر سکینرز نصب کرتے ہوئے چین سے آنے والے شہریوں کی سکیننگ کا نظام شروع کیا ہے تاکہ کرونا وائرس سے متاثرہ شہری پاکستان میں نہ آسکیں تاہم اس بیماری سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر کی اشد ضرورت تھی جو فیڈرل پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے کم ازکم تعلیمی اداروں میں شروع کرانے کا فیصلہ کیاگیاہے جس سے تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبا و طالبات کو آگاہی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    دوسری جانب قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سانس کی ایک بیماری ہے،کورونا وائرس کا آغاز دسمبر 2019 میں چین سے ہوا ،کورونا وائرس جاپان،تھائی لینڈ،جنوبی کوریا اورامریکہ میں پھیل چکا ہے

    دوسری جانب انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے حوالہ سے کوئی سہولت موجود نہیں، دو چینی باشندوں کے خون کے نمونے بیرون ملک بھجواے جائیں گے جہاں سے ان کی رپورٹ آئے گی، اس میں تین دن لگ سکتے ہیں،

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

     

  • وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے پمز اسپتال میں کورونا وائرس کا مشتبہ کیس آگیا،وائرس سے متاثرہ مشتبہ نوجوان ووہان کی یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہے،نوجوان کواسپتال کے ایچ آئی وی کرٹسی سینٹر منتقل کردیاگیا.

    چین کے شہر ووہان کے رہائشی میلی کرونا وائرس کی علامات پر سروسز اسپتال لاہور میں داخل کر لیا گیا،میلی چند روز قبل چین کے شہر ووہان سے پاکستان آیا تھا،چینی شہری میلی کا کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے،چینی شہری میلی کو ڈاکٹرز نے کچھ ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں, چینی شہری کے ٹیسٹ کے نمونے حاصل کرلیے گئے ، رپورٹس کے بعد حقائق سامنے آئیں گی،

    پاکستان میں کرونا وائرس کی تصدیق کے لئے لیبارٹری موجود نہیں، مریضوں کے خون کے نمونے ہانگ کانگ بھجوائے جائیں گے

    قبل ازیں پنجاب کے شہر ملتان میں کرونا وائرس کے شبے میں چینی شہری کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مریض کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔ 40 سالہ فینگ فین ملتان میں انڈسٹریل اسٹیٹ پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے جبکہ چند روز قبل ہی چائنا کے شہر ووہان سے واپس لوٹا ہے جسے کرونا وائرس کے شبے میں نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں

    پاکستان میں خون کے ٹیسٹ کے ذریعے کرونا وائرس کی موجودگی پتہ چلانے کی سہولت موجود نہیں ہے۔ مشتبہ افراد کے خون کے نمونے ہانگ کانگ بھیجے گئے ہیں تاکہ تصدیق ہوسکے کہ ان میں یہ وائرس ہے یا نہیں۔ کرونا وائرس کا معاملہ سنگین ہے کیونکہ یہ چین میں پھیلا اور چین سے پاکستان آمد و رفت ہے۔

    چینی ماہرین کے مطابق متاثرہ شخص کے قریب جانے سےوائرس منتقل ہو سکتا ہے،کرونا وائرس متاثرہ مریض کی کھانسی یا چھینک سے دوسرے شخص تک پہنچتا ہے،سینما،انٹرنیٹ کیفے اور شاپنگ سینٹرزسے خاص طور پر پرہیز کیا جائے،کھانسی یا چھینکوں کے بعد چھوئی ہوئی تمام اشیاء کو جراثیم کش محلول سے صاف کریں، کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد سرجیکل ماسک کا استعمال کریں،

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    دوسری جانب قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سانس کی ایک بیماری ہے،کورونا وائرس کا آغاز دسمبر 2019 میں چین سے ہوا ،کورونا وائرس جاپان،تھائی لینڈ،جنوبی کوریا اورامریکہ میں پھیل چکا ہے

    دوسری جانب انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے حوالہ سے کوئی سہولت موجود نہیں، دو چینی باشندوں کے خون کے نمونے بیرون ملک بھجواے جائیں گے جہاں سے ان کی رپورٹ آئے گی، اس میں تین دن لگ سکتے ہیں،

  • کمسن بچوں سے زیادتی واقعات میں 80 فیصد فیملی، اساتذہ اور جاننے والے ملوث

    کمسن بچوں سے زیادتی واقعات میں 80 فیصد فیملی، اساتذہ اور جاننے والے ملوث

    کمسن بچوں سے زیادتی واقعات میں 80 فیصد فیملی، اساتذہ اور جاننے والے ملوث

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی اسپیشل کمیٹی برائے چائلڈ پروٹیکشن کاروبینہ خالد کی زیرصدارت اجلاس ہوا،ثمینہ سعید نے کہا کہ جب تک سزائیں سخت نہیں ہونگی بچوں کےساتھ زیادتی کے واقعات کم نہیں ہونگے،

    روبینہ خالد نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کیخلاف قوانین بنانے کیلیےاسلامی نظریاتی کونسل کوساتھ رکھا جائے،زیادتی کےبعدبچےکی موت ہوجائےتوپولیس اورعلاقےوالےاصل واقعہ ہی دبا دیتےہیں،بچوں سے زیادتی کے بعد غریب والدین کو پیسے دے کر صلح کرلی جاتی ہے،

    سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ بچوں کے تحفظ سے متعلق موجودہ قوانین کا جائزہ لیں،تمام قوانین کاجائزہ لے کرجامع رپورٹ سینیٹ میں پیش کی جائے،بچوں سے زیادتی کے معاملے میں لوگ عزت کی خاطر چپ کر جاتے ہیں،ایسے واقعات میں80 فیصد  فیملی،اساتذہ اور جاننے والے ہی لوگ ملوث ہوتے ہیں،

    راولپنڈی کی رتہ امرال پولیس نے فوری کارروائی کر کے 5سالہ بچی سے زیادتی کرنے والادرندہ صفت ملزم منیر کو گرفتار کر لیا ،

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ ملزم منیر نے اپنے گھر میں بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا ،پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے والد کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے ایس ایچ او رتہ امرال کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی،ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد منیر کو گرفتار کرلیا

    واضح رہے کہ گوجرانوالہ کےسیٹلائیٹ ٹاوَن میں 6سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے،پولیس کے مطابق 6سالہ فیضان کو مدرسہ میں سجاول نے زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، ملزم فرارہونے میں کامیاب ہو گیا،

    واضح رہے کہ گزشتہ برس ماہ نومبر میں بھی گوجرانوالہ میں کمسن بچے سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا ،گوجرانوالہ پولیس نے کوٹ محمد شفیع کی آٹھ سالہ مریم کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والے55 سالہ شقی القلب ملزم عبدالغنی کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا اور ملزم کی نشاندہی پر بچی کی لاش بھی برآمد کر لی

    درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

  • سرکاری دفاترکے ناکارہ سامان بارے وزیراعلیٰ نے دیا بڑا حکم

    سرکاری دفاترکے ناکارہ سامان بارے وزیراعلیٰ نے دیا بڑا حکم

    سرکاری دفاترکے ناکارہ سامان بارے وزیراعلیٰ نے دیا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری دفاتر میں ناکارہ گاڑیوں، مشینری، آلات اور دیگر سامان کو فی الفور نیلام کرنے کا حکم دے دیا،

    پنجاب کے تمام سرکاری محکموں، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو قواعد و ضوابط کے مطابق سامان کو نیلام کرنے کیلئے ہدایات کی گئی ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دیں۔

    ناکارہ گاڑیوں، مشینری، آلات اور دیگر سامان کی نیلامی سے سرکاری خزانے میں کروڑوں روپے جمع ہوں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اقدام سے ابتدائی مرحلے میں ناکارہ گاڑیوں، مشینری، آلات اور دیگر سامان کی نیلامی سے 50 کروڑ روپے حاصل ہوئے تھے، سنٹرل پولیس آفس اور پنجاب کے مختلف تھانوں میں ناکارہ سامان کی نیلامی سے سرکاری خزانے میں 25 کروڑ روپے جمع ہوئے.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا تھیلیسیمیا کی مریض طالبہ آمنہ محمود بارے اہم اعلان

    نوازشریف "یہ کام” کیا کرتے تھے، پنجاب اسمبلی میں بیان پر ہنگامہ

    سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پنجاب میں کتنے فنڈز جاری ہوئے؟ وزیراعلیٰ نے بتا دیا

    ان ہاؤس تبدیلی، حمزہ شہباز نے بڑا دعویٰ کر دیا

    پنجاب میں فارورڈ بلاک، بزدار کی پریشانی دور کرنے اہم شخصیت نے کی وزیراعلیٰ سے ملاقات

    شیخ رشید نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا

    سرکاری محکموں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں ناکارہ سامان کی نیلامی سے25 کروڑ روپے حاصل ہوئے ،

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ناکارہ سامان کی نیلامی کا عمل مزید تیز کیا جائے۔ سرکاری دفاتر کو صاف ستھرا نظر آنا چاہیئے۔ سالہاسال سے پڑی ہوئی ناکارہ گاڑیوں اور دیگر سامان کی وجہ سے عملے کے ساتھ دفاتر میں آنے والے سائلین کو بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

    شیخ رشید نے دی وزیراعلیٰ پنجاب کو ملاقات میں دعوت،وزیراعلیٰ نے کیا کہا؟

  • سرکاری ملازمین سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب

    سرکاری ملازمین سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب

    سرکاری ملازمین سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری افسران اورملازمین سے آمدنی اور اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا نےسرکاری محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کردیں

    جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران اور ملازمین 15 فروری تک آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں ،سرکاری ملازمین مالی سال کے آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے کے پابند ہیں،

    مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تفصیلات نہ بتانے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی،

    دوسری جانب سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں توسیع نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے، فیصلے کا مقصدنوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہے، عشرت حسین کی سربراہی میں کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم کو ارسال کر دی گئیں،

    سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر 60 سال برقراررکھنےکی سفارش کی گئی ہے، ریٹائرمنٹ کی عمرمیں اضافےسے متعلق قائم کمیٹی نے سفارشات دے دی ہیں، سفارشات میں تجویز دی گئی ہے کہ سرکاری ملازمین 60 سال کی عمر میں ریٹائر کیے جائیں، وفاقی سیکریٹریزکی تعیناتی مدت 2 سال کرنےکی سفارش کی گئی ہے.

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عشرت حسین کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی جس نے اپنی سفارشات منظوری کے لئے وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیں. وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کےدیگرارکان میں دفاع، خزانہ اوراسٹیبلشمنٹ کے سیکریٹریز شامل ہیں

  • ٹی 20 سیریز، میچ سے قبل بارش کی اننگز جاری

    ٹی 20 سیریز، میچ سے قبل بارش کی اننگز جاری

    ٹی 20 سیریز، میچ سے قبل بارش کی اننگز جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ آج لاہور میں ہونا ہے، تا ہم لاہور کا موسم خراب ہو چکا ہے، بارش کی وجہ سے ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ میچ ہو پائے گا یا نہیں،قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں پچ پر کور دے دیئے گئے

    لاہور کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے، جس کے بعد میچ کے ہونے یا نہ ہونے بارے ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا، موسم بہتر ہوا تو میچ ہو گا، پاکستان یہ سیریز جیت چکا ہے، سیریز کے دونوں میچ پاکستان نے جیتے ہیں، پاکستان کو سیریز میں پہلے ہی مہمان ٹیم پر 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے،پاکستان اوربنگلہ دیش کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں پہنچ چکی ہیں ،پاک بنگلہ دیش تیسرے ٹی 20 میچ کیلئے ٹاس ڈیڑھ بجے ہوگا۔

    میچ شروع ہونے سے قبل ہی لاہور میں بونداباندی شروع ہو گئی،کیوریٹرز اورگراﺅنڈسٹاف نے پچ کو ڈھانپ دیا،بارش کے باعث پاک بنگلہ دیش تیسرا ٹی 20میچ متاثر ہونے کاخدشہ ہے،نشترسپورٹس کمپلیکس میں شائقین کرکٹ کی آمدکاسلسلہ بھی جاری ہے.

    میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 2 بجے شروع ہو گا،پاکستان کیلئے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے میچ جیتنا ضروری ہے شکست کی صورت میں پاکستان پہلی پوزیشن سے محروم ہو جائے گا۔

    ٹی 20سیریز، پاکستان نے بنگلہ دیش سے دوسرا میچ بھی جیت لیا

    ٹی 20 کپتان بابر اعظم بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز میں وائٹ واش کے لیے پرامید

    قذافی اسٹیڈیم لاہورکے اندر اور باہر تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں،رینجرز اور ایلیٹ کے دستوں کی قذافی اسٹیڈیم لاہورکے اطراف گشت جاری ہے، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں،قذافی اسٹیڈیم کےچاروں اطراف علاقوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے.

    شائقین کو شٹل بس سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا،گاڑیوں کےلیے9 پارکنگ اسٹینڈز مختص کئے جائیں گے،ٹیم کی نقل و حرکت کے دوران شاہراہیں کچھ دیر بند کی جائیں گی،ٹیموں کی نقل وحرکت کے بعد تمام راستے کھول دیئے جائیں گے

  • کرونا وائرس، چین میں مقیم 10 ہزار طلبا نے مانگی پاکستان سے مدد

    کرونا وائرس، چین میں مقیم 10 ہزار طلبا نے مانگی پاکستان سے مدد

    کرونا وائرس، چین میں مقیم 10 ہزار طلبا نے مانگی پاکستان سے مدد
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسپکٹر جنرل(آئی جی) پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے سی پیک پراجیکٹس پر کام والے افسران و اہلکاروں میں کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔

    آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں آنے والے تمام چینی شہریوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ائیر پورٹس پرآنے والے چینی شہریوں کیلئے ایس پی یو فیسیلیٹیشن کاؤنٹرزکے ساتھ سپیشل کاؤنٹر زبھی بنائے جائیں۔

    کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس کا احسن اقدام.،کام کرنے والے 4 ہزار سے زائد چائنیز, 10 ہزار سے زائد جوانوں کو ماسک مہیا کر دیئے گئے.

    کرونا وائرس کے باعث ووہان میں 12 جامعات کے 2 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء و طالبات خوراک کی قلت کا شکار ہیں، وزیراعظم پاکستان اور وزارت خارجہ آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مدد کریں۔

    طلبہ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث ووہان کا چین سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے، ووہان میں 12 جامعات کے 2 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء و طالبات خوراک کی قلت کا شکار ہیں، وزیراعظم پاکستان اور وزارت خارجہ آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مدد کریں۔

    کرونا وائرس سے متاثرہ ووہان صوبے کی یونیورسٹیز میں پڑھنے والے طالبعلموں کا تعلق پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا سے ہے.

    پاکستان میں خون کے ٹیسٹ کے ذریعے کرونا وائرس کی موجودگی پتہ چلانے کی سہولت موجود نہیں ہے۔ مشتبہ افراد کے خون کے نمونے ہانگ کانگ بھیجے گئے ہیں تاکہ تصدیق ہوسکے کہ ان میں یہ وائرس ہے یا نہیں۔ کرونا وائرس کا معاملہ سنگین ہے کیونکہ یہ چین میں پھیلا اور چین سے پاکستان آمد و رفت ہے۔

    چین میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 80 ہو گئی، چینی حکام کا کہنا ہے کہ وائرس سے اب تک 2700 افراد متاثر ہو چکے ہیں، متاثرہ افراد کے لیے ووہان میں ایک بڑے اسپتال کی تعمیر بھی شروع کر دی گئی ہے جو محض دس دنوں میں مکمل ہوگا۔

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    دوسری جانب قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سانس کی ایک بیماری ہے،کورونا وائرس کا آغاز دسمبر 2019 میں چین سے ہوا ،کورونا وائرس جاپان،تھائی لینڈ،جنوبی کوریا اورامریکہ میں پھیل چکا ہے

    دوسری جانب انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے حوالہ سے کوئی سہولت موجود نہیں، دو چینی باشندوں کے خون کے نمونے بیرون ملک بھجواے جائیں گے جہاں سے ان کی رپورٹ آئے گی، اس میں تین دن لگ سکتے ہیں،

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

  • منظور پشتین کو گرفتار کر لیا گیا

    منظور پشتین کو گرفتار کر لیا گیا

    منظور پشتین کو گرفتار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پشاور پولیس نے یونیورسٹی ٹاؤن کے علاقہ شاہین ٹاؤن سے رات 1بجے کے قریب منظور پشتین کو گرفتار کیا .

    پولیس ذرائع نے منظورپشتین اورانکے چار ساتھیوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کو مطلوب تھے اور انکو وہاں منتقل کیاجارہا ہے

    پولیس کے مطابق رات ایک بجے کے قریب تہکال کے علاقے شاہین کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے منظور پشتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔منظور کے ہمراہ مزید چار سے پانچ افراد ہیں جنھیں کرایہ داری قانون پر عمل درآمد نہ کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ منظور پشتین نے 18 جنوری کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے آئین کو ماننے سے انکار کیا اور ریاست کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے ہیں۔

    منظور پشتین کو ڈیراہ اسماعیل خان منتقل کیا جائے گا.

    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

  • نواز شریف کا وقت گزر چکا،شہزاد اکبر نے قانونی ٹیم سے کیا پوچھ لیا؟

    نواز شریف کا وقت گزر چکا،شہزاد اکبر نے قانونی ٹیم سے کیا پوچھ لیا؟

    نواز شریف کا وقت گزر چکا،شہزاد اکبر نے قانونی ٹیم سے کیا پوچھ لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت پر4 ہفتے کا وقت گزر چکا ہے،نوازشریف کی صحت سے متعلق صرف ایک سرٹیفکیٹ بھیج دیا گیا، صحت سے متعلق رپورٹس سرٹیفکیٹ کےساتھ منسلک نہیں،ہم نے پوچھا ہے کہ جس علاج کیلئے آپ گئے ہیں وہ بتائیں کتنا ہوا،

    شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ احتساب کےعمل میں بہتری کیلیےکچھ ترامیم کی ہیں ،نیب آرڈیننس 4 ماہ تک موجود ہے توسیع بھی ہوسکتی ہے،نیب کا کوئی آرڈیننس واپس نہیں لیا گیا،

    شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے نوازشریف اور ان کی قانونی ٹیم سے وضاحت مانگی ہے،حکومت کوئی ایسا قانون نہیں بناسکتی جس کی معاشرے میں پذیرائی نہ ہو،اظہار رائے کو آج کے دورمیں روکا ہی نہیں جاسکتا نہ ہی ہماری حکومت کی ایسی سوچ ہے،

    خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے ان کی طبیعت بدستور خراب ہے البتہ ترجمان مسلم لیگ ن نے پلیٹ لیٹس کے اتار چڑھاؤ بتانا بند کر دیا ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن کے مقامی کلینگ میں طبی معائنہ کیا گیا نواز شریف کی پی ای ٹی سکین رپورٹ کا نتیجہ رواں ہفتے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف طبی معائنے کے لئے اپنی رہائش گاہ سے روانہ ہوئے تو ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان، صاحبزادے حسین نواز، لیگی عہدیدار ناصر بٹ اور دیگر معاونین بھی ہمراہ تھے۔

    اس موقع پر نواز شریف کے بیٹے حسین نوازکا کہنا تھا کہ کہ نواز شریف کی طبعیت بدستور ناساز ہے اور ان کی رپورٹس میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے

    العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف  8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظورکی تھی اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا 8 ہفتے کیلئے معطل کردی تھی،،عدالت نے 20لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا تھا،عدالت نے کہا تھا کہ آٹھ ہفتے پورے ہونے پر مزید ضمانت چاہئے ہو تو پنجاب حکومت سے رجوع کریں،

    خیال رہے کہ طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کے بعد نواز شریف کو علاج کے لیے لندن منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے، تاہم ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ انھیں زیادہ بہتر علاج کے لیے امریکا منتقل کیا جائے گا۔

  • سابق وفاقی وزیر کے خلاف درخواست، عدالت نے کی سماعت سے معذرت

    سابق وفاقی وزیر کے خلاف درخواست، عدالت نے کی سماعت سے معذرت

    سابق وفاقی وزیر کے خلاف درخواست، عدالت نے کی سماعت سے معذرت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم انور سیف اللہ خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی،جسٹس عمر عطا بندیال نے انور سیف اللہ کی نظر ثانی اپیل پر سماعت سے معذرت کرلی،

    ماضی میں 2ایک کی شرح سے فیصلہ تھا جس میں 2 ججز نے انور سیف اللہ کے خلاف فیصلہ دیا تھا،جسٹس عمر عطا بندیال نے انور سیف اللہ کے حق میں فیصلہ دیا تھا

    سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

    68 صفحات پر مشتمل فیصلہ میں دو ججز نے اتفاق اور ایک جج جسٹس عمر عطاء بندیال نے مخالفت کی ہے احتساب عدالت نے انور سیف اللہ کو نااہلی ، ایک سال سزا اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کو ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا تھا ۔جس کے خلاف نیب نے 2002میں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا

    سابق وفاقی وزیر الزام ہے کہ انہوں نے 28 نومبر 1994 سے 5 نومبر 1996 تک اپنی وزارت کے دوران 145 افراد کو مختلف اداروں میں نوکریاں دیں ۔ قومی احتساب بیورو نے 10 مئی 1997 میں ریفرنس دائر کیا جس نے ان کو سزا سنائی ۔ انور سیف اللہ نے ہائی کورٹ سے 2006 میں رجوع کیا اور 2006 میں فیصلہ جاری کیا گیا جس پر احتساب بیورو نے سپریم کورٹ سے 2006 میں رجوع کیا اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ۔

    عدالت نے 10 سال بعد اس مقدمے کا فیصلہ سنایا تھا ۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ انور سیف اللہ نے آئین کے آرٹیکل 18 اور 25 کی خلاف ورزی کی جبکہ جسٹس عمر عطاء بندیال نے فیصلہ سے اختلاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہائی کورٹ نے انور سیف اللہ کو 382 بی فوجداری قوانین کا فائدہ دیا ۔ ان کے خلاف 7 گواہوں نے گواہی دی اس لئے ہائی کورٹ کے فیصلے کو حمایت کرتے ہوئے احتساب بیورو کی اپیل خارج کی جاتی ہے . آج سپریم کورٹ نے نظر ثانی اپیل پر سماعت سے معذرت کر لی ہے.