Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نئے چیف الیکشن کمشنر اٹھائیں گے آج اپنے عہدے کا حلف

    نئے چیف الیکشن کمشنر اٹھائیں گے آج اپنے عہدے کا حلف

    نئے چیف الیکشن کمشنر اٹھائیں گے آج اپنے عہدے کا حلف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکندرسلطان راجہ آج چیف الیکشن کمشنرکاحلف اٹھائیں گے چیف جسٹس پاکستان نئے چیف  الیکشن کمشنرسے حلف لیں گے ، حلف برداری کی تقریب دوپہرایک بجےسپریم کورٹ میں ہوگی

    چیف الیکشن کمشنر اور2ممبران کی تقرری کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سکندرسلطان راجہ 5سال کیلئے چیف الیکشن کمشنرمقررکر دیئے گئے نثاردرانی سندھ،شاہ محمود جتوئی بلوچستان کے رکن ہوں گے، وزارت پارلیمانی امور نے تعیناتی کےنوٹیفکیشن جاری کردیئے ،صدرمملکت نےتعیناتیوں کی منظوری دی

    سینیٹ اجلاس میں مشاہد اللہ اور بیرسٹر سیف میں ہوئی تلخ کلامی، وجہ کیا؟

    چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی، وزیراعظم کے ساتھ ہو گیا "ہاتھ” نواز شریف کا قریبی بنا چیف الیکشن کمشنر

    سکندر سلطان راجہ نے چیف سیکرٹری کے عہدے پر بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ یکم دسمبر 1959ء کو پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا سے ہے۔ انہوں نے 4 جون 1987ء کو پاکستان سول سروس جوائن کی اور 30 نومبر 2019ء کو گریڈ بائیس کے افسر کی حیثیت سے ریٹائرڈ ہوئے۔ اپنی مدت ملازمت کے دوران سکندر سلطان راجہ سیکرٹری پیٹرولیم، سیکرٹری ریلوے، چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور گلگت بلتستان بھی رہے۔

  • وزیراعظم جائیں گے کراچی، اہم ملاقاتیں طے، اتحادیوں سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟

    وزیراعظم جائیں گے کراچی، اہم ملاقاتیں طے، اتحادیوں سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟

    وزیراعظم جائیں گے کراچی، اہم ملاقاتیں طے، اتحادیوں سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے،وزیراعظم کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گے،

    ایک روزہ دورے کے دوران کنگری ہاؤس میں پیر صاحب پگارا اور گورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے ،اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے ملاقات فی الحال شیڈول میں نہیں ہے. گورنر سندھ کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کا کراچی دورہ ایم کیو ایم سے معاملات ٹھیک ہونے کا باعث بنے گا۔

    امکان ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ، گورنر کے ہمراہ کراچی ائیرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ مختصر دورے کی خاص بات وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ سے اہم ملاقات بھی بتاتی جاتی ہے۔

    کراچی دورے کے موقع پر وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام اور شوکت خانم میموریل ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان جب پہلے کراچی گئے تھے تو وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ میں اسلام آباد میں ہوں گا وزیراعظم دورے کی تاریخ تبدیل کریں تو میں انکا استقبال کروں گا اب آج وزیراعلیٰ کی جانب سے وزیراعظم کے استقبال کا امکان ہے.

  • بختاور کی سالگرہ پر بلاول زرداری نے کیا دیا پیغام؟ جیالے ہو گئے حیران

    بختاور کی سالگرہ پر بلاول زرداری نے کیا دیا پیغام؟ جیالے ہو گئے حیران

    بختاور کی سالگرہ پر بلاول زرداری نے کیا دیا پیغام؟ جیالے ہو گئے حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا خدا آپ کو ہمیشہ اپنی والدہ کا فخر بنائے رکھے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول زرداری نے اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا بختاورکسی براجمان وزیراعظم کی یہاں جنم لینے والی پہلی اولادتھیں، انھوں نے اپنی زندگی کے پہلے دن سے تاریخ بنانا شروع کی۔

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بختاور بھٹو کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد دیتا ہوں، خدا آپ کو ہمیشہ اپنی والدہ کافخر بنائے رکھے

    سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹوشہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری آج 25جنوری بروز ہفتہ کو30 برس کی ہو گئیں

    بختاور زرداری کی سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان کیک کاٹیں گے،اس حوالہ سے تیاریاں جاری ہیں، مرکزی کیک کاٹنے کی تقریب میں بختاور شرکت کریں گی جبکہ دیگر پیپلز پارٹی کے دفاتر میں بھی بختاور زرداری کے کیک کاٹے جائیں گے.

    واضح رہے کہ بختاور زرداری 25جنوری1990 کو پیدا ہوئی تھیں،

    بختاور زرداری کتنے برس کی ہو گئیں؟ آج ہو گی سالگرہ کی تقریب

  • ٹی 20 کپتان بابر اعظم  بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز میں وائٹ واش کے لیے پرامید

    ٹی 20 کپتان بابر اعظم بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز میں وائٹ واش کے لیے پرامید

    ٹی 20 کپتان بابر اعظم بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز میں وائٹ واش کے لیے پرامید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوسرے ٹی ٹونٹی کے مرد میدان بابر اعظم سیریز میں وائٹ واش کے لیے پرامید ہيں کہتے ہیں کہ جونیئر سینیئرز کا اچھا کمبینیشن بن گیا ہے،

    دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے والے بابر اعظم نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینئیرز کی واپسی کا ٹیم کو فائدہ ہوا ہے پہلے ميچ ميں شعيب ملک اور دوسرے ميں محمد حفيظ کي کارکردگي آوٹ سٹينڈنگ رہي ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق کپتان سرفراز احمد پي ايس ايل ميں پرفارم کرکے ٹيم ميں اپني جگہ بنا سکتے ہيں ۔ ٹيم کي قيادت کا کوئي پريشر نہيں ہے تمام کھلاڑي ساتھ دے رہے ہيں اس ليئے پريشر نہيں ہے سيريز بھي جيتي ہے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دوسرے ميچ ميں وکٹ بيٹنگ کے ليے آسان تھا پاکستان ميں کرکٹ ہوگي تو وکٹيں بھي بہتر ہوں گي۔ ان کا کہنا تھا کہ تیسرے میچ کو جیت کر وائٹ واش کرنے کی کوشش کریں گے

    بنگلہ دیشی ہیڈکوچ رسل ڈومنکو کہتے ہیں بنگلہ دیش کی بیٹنگ ناتجربہ کار ہے پاکستان نے بہترین بالنگ کی ۔ آج کي شکست پر بہت مايوسي ہوئي ہے وکٹ بيٹنگ کے ليے بہتر تھي ليکن بڑا اسکور نہيں کرسکے پہلے ميچ ميں 15اور دوسرے ميں 25 رنز کم بناے ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹيموں ميں فرق رينکينگ کا ہے پاکستان نمبر ون اور بنگلہ ديش نويں نمبر پر ہے ۔ پاکستان کي سائيڈ فنٹاسٹک ہے اس ميں بابر اعظم شعيب ملک اور محمد حفيظ جيسے کھلاڑي شامل ہيں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلي مرتبہ پاکستان آيا ہوں يہاں کے شاہقين کا رويہ بہت دوستانہ ہے جس ميں لطف اندوز ہوا ہوں ليکن بدقسمتي سے ہم اچھي کرکٹ نہيں کھيل سکے۔

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو ہرا کر سیریز جیت لی۔

    کپتان بابر اعظم اور محمد حفیظ نے شاندار نصف سنچریاں بنائیں۔ سیریز میں قومی ٹیم نے 0-2 سے برتری حاصل کر لی۔ بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔ بنگال ٹائیگر کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا مگر محمد نعیم بڑا سکور نہ بناسکے اور بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے، انہیں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔

    بنگال ٹائیگر کی دوسری وکٹ 22 رنز کے مجموعی سکور پر گری، مہدی حسن 9 رنز بناکر ہی ہمت ہار بیٹھے، بنگالی بلے باز محمد حسنین کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    تمیم اقبال اور لٹن داس نے تیسری وکٹ میں 21 رنز کی شراکت قائم کی، مگر لٹن داس بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹہر نہ سکے اور 8 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، اس کے بعد آؤٹ ہونے والے بلے باز عفف حسین تھے جو محمد حسنین کی گیند کا شکار بنے۔

    بنگلادیش کی جانب سے تمیم اقبال نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 65 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 2، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے بابر اعظم اور احسان علی نے اننگز کا آغاز کیا تو نوجوان بیٹسمین احسان علی سات گیندوں کھیلنے کے بعد صفر پر شفیع الاسلام کی گیند پر حریف کپتان محمود اللہ کو کیچ دے بیٹھے۔

    بابر اعظم اور محمد حفیظ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں اچھی اننگز کھیلی، حفیظ نے 39 گیندوں پر ففٹی بنائی جبکہ کپتان نے 35 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔قومی ٹیم نے ہدف 17 اوورز میں حاصل کر لیا۔ کپتان بابر اعظم 66جبکہ محمد حفیظ 67رنز بنائے۔ مہمان باؤلر صرف ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

    ٹی 20سیریز، پاکستان نے بنگلہ دیش سے دوسرا میچ بھی جیت لیا

  • ناراض اراکین اسمبلی نے کیا وزیراعلیٰ سے ملاقات میں بڑا اعلان

    ناراض اراکین اسمبلی نے کیا وزیراعلیٰ سے ملاقات میں بڑا اعلان

    ناراض اراکین اسمبلی نے کیا وزیراعلیٰ سے ملاقات میں بڑا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف کے اراکین صوبائی ا سمبلی کی ملاقات ہوئی ہے، وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے غضنفر عباس،محمد علی رضاخان خاکوانی،مامون تارڑ،خواجہ محمد داؤد سلیمانی، محمد عامر عنایت شہانی، محمد احسن جہانگیر، صاحبزادہ غزین عباسی، تیمور علی لالی، غضنفر عباس شاہ، سردار محمد محی الدین خان کھوسہ، سردار شہاب الدین خان اور محمد اعجاز حسین شامل تھے۔

    صوبائی وزراء راجہ بشارت،چوہدری ظہیر الدین اورچیف وہیب رکن پنجاب اسمبلی سید عباس شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا.

    اراکین پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزداراورہمارے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ موجود ہے۔ ہمیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ ہم آپ کے ساتھ تھے، ہیں اورساتھ کھڑے رہیں گے۔ ہم وزیراعظم عمران خان اور آپ کے سپاہی ہیں۔

    اراکین پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے سفر میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ کی عزت میری عزت ہے۔ آپ کے احترام میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔ آپ کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے۔ اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔ ہم نے ملکرصوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پراپیگنڈا کرنے والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ ہم ایک تھے،ہیں اورایک رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

    وزیر اعلی پنجاب نے گروپ اراکین کے اعزاز میں آج عشائیہ کا اہتمام کررکھا ہے ،ارکان اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات میں انہیں اپنےتحفظات سے آگاہ کیا، پولیس،بیورکریسی کاعدم تعاون اور ترقیاتی فنڈز کا نہ ملنا ایجنڈے کا حصہ ہے ،گروپ نے وزیر اعلی سے ملاقات سے قبل خوداجلاس میں مطالباتی ایجنڈا تیار کیا.

    وزیراعلیٰ پنجاب ناراض اراکین کے مطالبات کل وزیراعظم عمران خان کو پیش کریں گے.وزیر اعظم عمران خان کل لاہور آئیں گے،
    وزیر اعظم دورہ لاہور میں وزیراعلی عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کریں گے، عمران خان پنجا ب کے بعض الجھے معاملات کو سلجھانے کے مختلف امور کا جائزہ لیں گے، ناراض ارکان کے تحفظات کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، وزیر اعظم کابینہ کے ارکان سے بھی ملیں گے۔

    وزیر اعظم سے ناراض گروپ کے ارکان کی ملاقات کا بھی امکان ہے جس کے لئے کوششیں کی جا رہی ہے، وزیر اعظم پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی ملاقات ہوئی ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات میں سیاسی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا.

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پارٹی متحد ہے،افواہیں پھیلانےوالے اب بھی ناکام رہیں گے پنجاب میں کوئی فارورڈبلاک ہے،نہ پریشرگروپ،اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،پنجاب حکومت کے تمام اسٹیک ہولڈرزایک صفحے پرہیں،ڈیڑھ برس میں وہ کام کئے جو ماضی کی حکومتیں برسوں میں نہ کرسکیں،

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا تھیلیسیمیا کی مریض طالبہ آمنہ محمود بارے اہم اعلان

    نوازشریف "یہ کام” کیا کرتے تھے، پنجاب اسمبلی میں بیان پر ہنگامہ

    سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پنجاب میں کتنے فنڈز جاری ہوئے؟ وزیراعلیٰ نے بتا دیا

    شیخ رشید نے دی وزیراعلیٰ پنجاب کو ملاقات میں دعوت،وزیراعلیٰ نے کیا کہا؟

    تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومت سب کو ساتھ لے کر چل رہی ہے،اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے،مل کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے،سازشیں کرنے والے پیچھے رہ جائیں گے

  • امریکہ کے بعد ایک اور ملک نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

    امریکہ کے بعد ایک اور ملک نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

    امریکہ کے بعد ایک اور ملک نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد ایک اور ملک نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی ہے،

    خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال نے کشمیر کے بارے میں بھارت اور پاکستان کے مابین "ثالثی” کرنے کی پیش کش کی ہے۔ نیپال نے کہا ہے کہ کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے پر امن بات چیت بہترین طریقہ ہے۔ اس میں تضادات اور اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن اس کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ اگر ضرورت ہو تو ، ہم ثالث کا کردار ادا کرسکتے ہیں کیونکہ نیپال ایک آزاد ، غیر جانبدار اور امن پسند ملک ہے۔

    خبر رساں ادارے کے ذرائع نے نیپال کا دورہ کرنے والے بھارتی صحافیوں کے ایک گروپ کو بتایا کہ ہم سہولت فراہم کر سکتے ہیں لیکن دونوں فریقوں کے لئے براہ راست بات چیت سب سے بہتر راستہ ہے۔

    نیپال نے کہا کہ جب ہم اکٹھے ہوں گے ، مل بیٹھ کرتبادلہ خیال کریں گے تب معاملات حل ہوجائیں گے۔ ہر صورتحال میں ہمیں مل بیٹھ کر مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرنی ہوگی بصورت دیگر حالات خراب ہوسکتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ساوتھ ایشین ایسوسی ایشن برائے علاقائی تعاون (سارک) سربراہی اجلاس کے مابین موجود غیر یقینی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیپال نے کہا کہ آٹھ ممبران کے گروپ کو دوبارہ متحد کیا جانا چاہئے اور غلط فہمیوں کو دور کیا جانا چاہئے۔سارک ختم نہیں ہوا ہے۔ یہ زندہ ہے۔ صرف ایک بات یہ ہے کہ ہم سے ملاقات نہیں ہوئی۔

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    اسی ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران بھارت اور پاکستان کے مابین مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مدد کی پیش کش کو دہرایا تھا،

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

  • موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی، منشیات سمگلنگ کی کوشش بنائی ناکام

    موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی، منشیات سمگلنگ کی کوشش بنائی ناکام

    موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی، منشیات سمگلنگ کی کوشش بنائی ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ،ایم ون ، چارسدہ کے قریب انسپکٹر عرفان اللہ اور ہیڈ کانسٹیبل محمد سلیمان روٹین کی پٹرولنگ کر رہے تھے اسی دوران ان کی نظر سڑک کے کنارے کھڑی ایک گاڑی LEH 1684 پر پڑی جس کی قریب موٹروے پولیس افسران مدد کی غرض سے پہنچے تو تو گاڑی میں کوئی شخص موجود نہ تھا

    کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد جب کوئی نہیں پہنچا تو شک کی بنیاد پر افسران نے گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی میں سے 37 کلو چرس برآمد ہوئی گاڑی کو قبضے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

    بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس چمکنی کو بھی واقعے کی اطلاع دی گئی اور ضروری قانونی کاروائی کرنے کے بعد منشیات اور گاڑی ڈسٹرکٹ پولیس چمکنی کے حوالے کر دی گئی ہے

    موٹروے پولیس کی سالانہ کارکردگی پر رپورٹ جاری،کتنے بچوں کو والدین سے ملوایا؟

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، سول آبادی کو بنایا نشانہ

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، سول آبادی کو بنایا نشانہ

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، سول آبادی کو بنایا نشانہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے،بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے چڑی کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی ہے جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. بھارتی فوج نے جان بوجھ کر سول آبادی کو نشانہ بنایا

    پاکستان فوج نے بروقت جوابی کارروائی کی، جوابی کاروائی سے بھارتی فوج کی چیک پوسٹوں کو بھی نقصان پہنچا

    گھاس کاٹنے والوں کوبھارت نے عسکریت پسند بتایا، بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مسلسل اشتعال انگیزی کے خلاف بھارت کو باور کرایا گیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدوں ی خلاف ورزی بندکرے

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت دو سالوں میں سینکڑوں بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے، بھارت امن معاہدے کو یقینی بنائے .بھاری فوج مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے

  • فیصل واوڈا کے لئے بڑی مشکل، نااہلی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    فیصل واوڈا کے لئے بڑی مشکل، نااہلی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    فیصل واوڈا کے لئے بڑی مشکل، نااہلی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا اہلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ سماعت 3 فروری کو ہو گی، الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

    وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔

    امن ترقی کے چئرمین فائق شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ فیصل واؤڈا کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے۔ کیونکہ ایم این اے صادق اور امین نہیں رہے، سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے۔

    فیصل واوڈا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست زیر سماعت ہے جس پر عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف کا نوٹس لیتے ہوئے ان پر ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

    اس حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے ان کی کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کیلئے شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ منگل کی رات 8 بجے براہ راست نشر ہونے والے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا اپنے ساتھ ایک بوٹ لے کر آئے تھے جو انہوں نے پروگرام کے دوران میز پر رکھ دیا تھا. فیصل واوڈ کا کہنا تھا کہ ’اپوزیشن اور بالخصوص مسلم لیگ ن نے لیٹ کر اس بُوٹ کو عزت دی ہے اور اس بُوٹ کو انہوں نے زبان سے چمکایا ہے. اس پروگرام میں شریک دیگر دو مہمان پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ احتجاجاً اٹھ کر چلے گئے تھے

  • سینیٹر طلحہ محمود خدمت خلق کے میدان میں ،غریب عوام نے دی دعائیں

    سینیٹر طلحہ محمود خدمت خلق کے میدان میں ،غریب عوام نے دی دعائیں

    سینیٹر طلحہ محمود خدمت خلق کے میدان میں ،غریب عوام نے دی دعائیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور کی دو یونین کونسل ( کوٹ نجیب اللہ، ڈنگی) کے بیسیوں مستحق خاندانوں میں جہیز پیکج کی تقسیم کی گئی، عوامی حلقوں نے سینیٹر محمد طلحہ محمود کی کاوشوں کو بھرپورخراج تحسین کیا.

    ماڈل سٹی جی ٹی روڈ سرائے گدائی میں محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی طرف سے مستحق خاندانوں کیلئے جہیز پیکج کا اہتمام کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی ( چیئرمین محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن) سینیٹر محمد طلحہ محمود اور محمد شمعروز بن طلحہ نے خصوصی شرکت کی ، اور سامان کے ساتھ ساتھ نقد رقوم بھی تقسیم کیں۔

    محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن اس سے قبل بھی ضلع ہری پور کی مختلف یونین کونسلوں میں جہیز کی تقسیم کرچکی ہے اور مرحلہ وار یہ سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے جسے عوامی سطح پر نہایت پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔

    واضح رہے کہ محمود طلحہ محمود فاؤنڈیشن ضلع ہری پور میں اس سے قبل بھی تعلیم، صحت، خوراک سمیت دیگر متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے جس کی بدولت ضلع بھر میں ایک نمایاں تبدیلی رونما ہوئی ہے اور کئی خاندان ان منصوبوں سے مستفید ہورہے ہیں.

    جمعیت علماء اسلام ف کے سینیٹر طلحہ محمود بازی لے گئے، باقی سب دیکھتے رہے، ایسا کام کیا کہ عوام بھی حیران رہ گئی

    سینیٹر طلحہ محمود کا بیٹا بھی والد کے نقش قدم پر،غریبوں نے دی دعائیں

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر محمد طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے، اس مہنگائی اور مشکلات کے دور میں ہمیں اردگرد بسنے والے کمزور طبقات کو خیال رکھنا ہوگا اور مل جل کران مسائل کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا،مزید انکا کہنا تھا کہ خدمت خلق کا یہ سلسلہ انشاءاللہ آئندہ بھی جاری رہے گا

    پروگرام سےعلاقہ کی سماجی شخصیت سردار ممتاز ،نزاکت حسین شاہ، ودیگر نے بھی خطاب کیا اور محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے خدمات کو سراہا

    سینیٹر طلحہ محمود کی قیادت میں ہزارہ صوبے کی تحریک ،اسلام آباد کی جانب ہو گا مارچ