Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • متنازعہ شہریت ایکٹ، بھارت کی حکمران جماعت کو لگا بڑا دھچکا

    متنازعہ شہریت ایکٹ، بھارت کی حکمران جماعت کو لگا بڑا دھچکا

    متنازعہ شہریت ایکٹ، بھارت کی حکمران جماعت کو لگا بڑا دھچکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقلیتی ونگ کے تقریبا 76 ارکان نے شہریت ترمیمی ایکٹ پر پارٹی پالیسی کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اقلیتی ونگ کے 48 ممبران ، جن میں بھوپال ضلع اقلیتی ونگ کے نائب صدر عادل خان اور ریاستی میڈیا کے سربراہ جاوید بیگ شامل ہیں ، نے گذشتہ ہفتے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    بی جے پی کے سینئر رہنما کیلاش وجئے ورگییا کے قریبی رازق قریشی نے کہاکہ ہم صرف یہ جانتے ہیں کہ ہمارے لئے اپنے برادری کے ممبروں کو بی جے پی کو ووٹ دلانا کتنا مشکل ہے اور ہم ان کو راضی کرنے کے لئے سب کچھ کرتے ہیں ، لیکن اگر بی جے پی اس طرح کے متنازعہ امور چھیڑتی رہتی ہے تو یہ ہمارے لئے مشکل ہوجائے گا۔

    بی جے پی سے استعفی دینے والے زیادہ تر افراد اندور ، مہو ، کھرگون اور دیواس علاقوں سے بوتھ سطح کے عہدیدار تھے۔

    اقلیتی سیل کے جنرل سکریٹری وسیم اقبال خان کا کہنا تھا کہ ہم نے تین طلاق ، رام مندر، بابری مسجد ، آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے جیسے متنازعہ معاملات پر حمایت کرنے پر اپنی کمیونٹی میں واپس نہیں جاسکتے ۔

    متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارت میں شہریوں نے بھارتی وزیراعظم مودی کے گھر کے گھیراؤ کی کوشش کی لیکن انہیں راستے میں‌ روک دیا گیا، پولیس نے احتجاج کرنے والوں کو مودی کے گھر کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی.

    احتجاج کے موقع پر سیکورٹی اداروں کی بھاری نفری موجود تھی، احتجاج کرنے والوں کی ڈرون سے بھی نگرانی کی گئی، بھارتی دارالحکومت کے علاقے جورباغ کے درگاہ شاہِ مردان سے شہریوں نے جلوس کا آغاز کیا اور مودی کے گھر کی طرف مارچ کیا، پولیس نے مظاہرین کو گھر سے دور روک دیا.سابق صدرنشین قومی کمیشن برائے اقلیتیں وجاہت حبیب اللہ بھی احتجاج میں شریک ہوئے.

    شہریوں نے مطالبہ کیا کہ متنازعہ شہریت ایکٹ فوری واپس لیا جائے، مظاہرین میں ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور مودی سرکار کے خلاف نعرے بھی لگا رہے تھے.

    دہلی میں جامع مسجد کے پاس متنازعہ شہریت ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا گیا،جس میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے اراکین اسمبلی الکا لامبا اور سابق دہلی رکن اسمبلی شعیب اقبال نے بھی شرکت کی، الکا لامبا نے بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بھارت میں بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ لیکن وزیراعظم نریندر مودی نوجوانوں کو این آر سی اور سی اے اے کی لائن میں لگانا چاہتے ہیں.

    کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

    مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

    بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

    واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

  • محبوبہ مفتی کو بھارتی سیکورٹی ادارے کر رہے ہیں ہراساں

    محبوبہ مفتی کو بھارتی سیکورٹی ادارے کر رہے ہیں ہراساں

    محبوبہ مفتی کو بھارتی سیکورٹی ادارے کر رہے ہیں ہراساں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بعد جموں و کشمیر میں لگ بھگ 500 سیاسی رہنماوں کو حراست میں لیا گیاتھا۔ ریاستی سیاستدانوں کی طرف سے احتجاج اور اشتعال انگیزی کی توقع کرتے ہوئے ، ان میں سے بہت سے افراد کو اپنے گھروں یا دوسری جگہوں پر نظربند کیا گیا ہے ۔

    جموں و کشمیر کی سابقہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی گذشتہ اگست سے گھر میں نظربند ہیں ۔مفتی جو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ بھی ہیں ، نے ٹویٹر کے ذریعے الزام لگایا ہے کہ انہیں خصوصی سیکیورٹی گروپس کی طرف سے ہراساں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ایس ایس جی ، کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) اور انٹلیجنس بیورو (آئی بی)کی نگرانی کرنے کا بھی ذکر کیا۔

    محبوبہ مفتی نے کہا کہ سری نگر میں ایس ایس جی ، آئی بی اور سی آئی ڈی میری مسلسل نگرانی کرتے ہیں۔ کاش وزارت داخلہ اپنے وسائل کو زیادہ اہمیت کے حامل معاملات پر مرکوز کرے ۔ مجھ جیسی خواتین کو ڈنڈے مارنے کے لئے ٹیکس دہندگان کا پیسہ کیوں ضائع کیا جائے؟ کشمیر میں غیر قانونی طور پر نظربندی کے بعد ، اب مجھے ایس ایس جی کے ذریعہ ہراساں کیا جارہا ہے جو میری سرگرمیوں کی رپورٹ وزارت داخلہ کو رپورٹ کرتا ہے۔ میرے حق رائے دہی کو سیکیورٹی اینڈ سیفٹی کی آڑ میں کم کیا جائے گا۔ میں پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کے بغیر یقینی طور پر زیادہ محفوظ ہوں۔

    محبوبہ مفتی نے پارٹی وفد سے ملنے سے انکار کیوں کیا؟

    التجا مفتی کی ایک ٹوئٹ میں مطابق کشمیر کی جیلوں میں قید بھارت نوازسیاسی رہنماﺅں کو مودی حکومت نے دھمکی دی ہے کہ وہ خاموش رہیں۔ اگر انھوں نے اپنی نظر بندی کو عدالت میں چیلنج کیا تو ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ یعنی پی ایس اے لگایا جائے گا۔

    التجا کے اس ٹوئٹ کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے کسی بھی بھارت نواز سیاستدان نے ابھی تک عدالت سے رجوع نہیں کیا اس لیے التجا کی ٹوئٹ کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ بھارت نواز سیاستدان 5اگست سے نظربند یا قید ہیں۔

    پنڈتوں کے کشمیر چھوڑنے کی وجہ محبوبہ مفتی نے بتا دی

    دریں اثناء نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ 5 اگست سے گھر میں نظر بند ہیں۔ جب تامل ناڈو میں ایس ڈی ایم کے لیڈر وائیکو نے سپریم کورٹ میں ان کی رِہائی کے لیے درخواست دائر کی تو قابض انتظامیہ نے فاروق عبداللہ کے خلاف پی ایس اے لگا دیا۔

    التجا جاوید کو اپنی ماں محبوبہ مفتی سے ملنے کی اجازت مل گئی

    اسی سرح انگریزی ویب سائٹ ’دی ٹیلی گراف‘ نے جیل میں بند ایک سیاسی لیڈر کے بیٹے کے حوالے سے بتایا کہ انھوں نے ظلم کے ڈر سے عدالتوں میں درخواست دائرنہیں کی۔ اگر ہم عدالت میں اپیل کرتے ہیں تو میرے والد کو طویل مدت تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے

  • مولانا کے آزادی مارچ کی ناکامی کے بعد بلاول نے "مارچ” میں "مارچ” کرنے کا فیصلہ کر لیا

    مولانا کے آزادی مارچ کی ناکامی کے بعد بلاول نے "مارچ” میں "مارچ” کرنے کا فیصلہ کر لیا

    مولانا کے آزادی مارچ کی ناکامی کے بعد بلاول نے "مارچ” میں "مارچ” کرنے کا فیصلہ کر لیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی ناکامی کے بعد پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کرنے کا فیصلہ کر لیا، پیپلز پارٹی کا ٹرین مارچ بلاول زرداری کی قیادت میں ماہ مارچ میں ہو گا.

    پی پی کے ٹرین مارچ میں آصف زرداری شرکت نہیں کریں گے بلکہ بلاول قیادت کریںگے اور آصف زرداری ہدایات دیں گے، مارچ کا آغاز شہر قائد کراچی سے 26 مارچ کو ہو گا، اور دو دن میں لاڑکانہ پہنچے گا، لاڑکانہ میں بلاول زرداری جلسہ سے خطاب کریں گے.

    اس ضمن میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں بلاول بھی شریک ہوئے، اجلاس میں بتایا گیا کہ پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کیخلاف احتجاجی ٹرین مارچ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے اور اختتام سرشاہنواز بھٹو ریلوے اسٹیشن پرہوگا۔ اجلاس میں پی پی کی تمام رہنماں اور کارکنان کوہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ٹرین مارچ میں لازمی شریک ہوں

  • لاہور کے بعد کراچی میں بھی "گدھے” کا گوشت ،شہر قائد کے مکین ہو جائیں ہوشیار

    لاہور کے بعد کراچی میں بھی "گدھے” کا گوشت ،شہر قائد کے مکین ہو جائیں ہوشیار

    لاہور کے بعد کراچی میں بھی "گدھے” کا گوشت ،شہر قائد کے مکین ہو جائیں ہوشیار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے بعد کراچی میں گدھوں کی خبروں نے شہریوں کو پریشان کر دیا، شہری بیف کھائیں یا نہیں سمجھ نہیں آ رہی ،

    شہر قائد کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب موجود کچرا کنڈی سے 3 گدھوں کے سر اور آلاشیں ملی ہیں، البتہ باقی گوشت اور کھال غائب ہے۔ نامعلوم افراد مبینہ طور پر ذبح کیے گئے گدھے کے سر اور آلاشیں پھینک گئے تھے، ان لائشوں کو بعد میں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی صفائی والی گاڑی کچرے سمیت اٹھا کر لے گئی۔

    اطلاع پر پولیس کی جانب سے اہلِ علاقہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ یہ کس کی کارروائی ہے اور گدھوں کا گوشت کہاں گیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان گدھوں کا گوشت بیف یا مٹن بتا کر کسی ہوٹل یا گوشت کی دکان پر بیچا اور شہریوں کو کھلایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس شہر قائد کے علاقے کورنگی کے ایک گودام پر چھاپے کے دوران پولیس نے گدھے اور کتے کی 800 کھالیں برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزمان کا گروہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گدھے اور کتے کا گوشت ہوٹلوں میں سپلائی کرتا ہے۔

    ملزمان میں ایک افغان باشندہ عبدالرحیم بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق افغان شہری نے پاکستانی شہری کی مدد سے یہ گودام لے رکھا تھا، ان کا گروہ بین الصوبائی ہے، جو خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں سے کھالیں حاصل کرکے کراچی لاتا ہے اور یہاں سے کھالیں چین برآمد کر دی جاتی ہیں۔

    اپریل 2017 میں بھی پولیس نے کاروائی کی تھی، پولیس نے گلستان جوہر میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر ساڑھے 4 ہزار سے زائد کھالوں کے ساتھ ایک چینی باشندے اور ایک خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ایک اور گودام سے مزید 350 گدھے کی کھالیں برآمد کی گئی تھیں۔ چین میں گدھے کی کھالوں سے جیلاٹن نامی ایک جز بنایا جاتا ہے جو چین کی ہزاروں سال قبل روایتی اور مقبول ترین دوا ایجیا کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ دوا چینی باشندوں میں انتہائی مقبول ہے جو نیند لانے، ٹھنڈ سے بچاؤ، طاقت اور دیگر امراض میں مفید ہے۔

    واضح رہے کہ چین اس وقت گدھوں کی خریداری کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جو دنیا بھر سے گدھوں کو زیادہ سے زیادہ قیمت پر خریدنے کو تیار ہے، جب کہ نائیجریا اور برکینا فاسو سمیت کئی ممالک چین کو گدھے فروخت کرنے پر پابندی بھی عائد کرچکے ہیں۔

  • اسرائیلی وزیراعظم کا ہو گا واشنگٹن کا دورہ ،ٹرمپ سے ملاقات طے

    اسرائیلی وزیراعظم کا ہو گا واشنگٹن کا دورہ ،ٹرمپ سے ملاقات طے

    اسرائیلی وزیراعظم کا ہو گا واشنگٹن کا دورہ ،ٹرمپ سے ملاقات طے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ منگل کے روز اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے واشنگٹن کے دورے سے قبل مشرق وسطی سے متعلق اپنے امن منصوبے کے اعلان کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدارتی طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر کہا کہ یہ ایک بہترین منصوبہ ہے.

    واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اگلے ہفتے امریکہ کا دورہ کریں گے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے ہے،وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی آئندہ ملاقات میں فلسطین کو دعوت نہیں دی گئی تاہم فلسطین نے کہا ہے کہ وہ مذکورہ امن منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔

    فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی ایک بار پھر باور کراتی ہے کہ وہ ان امریکی فیصلوں کو قطعی طور پر مسترد کرتی ہے جن کے تحت بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت ہونے کا اعلان کیا گیا اور اسی طرح بین الاقوامی قوانین کی مخالفت کرنے والے دیگر تمام امریکی فیصلوں کو بھی مسترد کرتی ہے۔

  • امریکہ نے دی ایرانی قدس فورس کے نئے سربراہ کو دھمکی

    امریکہ نے دی ایرانی قدس فورس کے نئے سربراہ کو دھمکی

    امریکہ نے دی ایرانی قدس فورس کے نئے سربراہ کو دھمکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کی قدس فورس کے نئے سربراہ کو بھی قتل کرنے کی دھمکی دے دی، امریکی نمائندہ خصوصی برائے ایران نے خبردار کیا کہ عیسیٰ قانی نے اگر واشنگٹن کے مفادات کو نقصان پہنچایا تو ان کا انجام بھی قاسم سلیمانی جیسا ہو گا۔

    امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے ایران برائن ہک کا عربی اخبار کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ اگر اسماعیل قانی نے اپنے پیش رو کے راستے پر چلتے ہوئے امریکی افواج یا مفادات کو نشانہ بنایا تو ان کا بھی قاسم سلیمانی جیسا انجام ہو گا۔ قاسم سلیمانی کے قتل سے ایسی خلیج پیدا ہو گئی جس کو بھرنا ایران کے بس میں نہیں، 3 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ڈرون حملے میں ایرانی قدس فورس کے سربراہ 62 سالہ جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر دیا گیا تھا۔

    ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد تعینات کیے گئے قدس فورس کے نئے سربراہ نے عہدہ سنبھالتے ہی امریکیوں کی لاشیں بچھانے کا اعلان کردیا۔ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی کو پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم قدس فورس کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ جو پہلے نایب سربراہ کے عہدے پر فائر تھے.

    سپاہ قدس کے تازہ مقرر کئے جانے والے کمانڈر بریگیڈیر جنرل اسمعیل قاآنی کا تعلق ایران کے مقدس شہر مشہد سے ہے جبکہ انکی عمر اس وقت تقریبا 61 ہے۔ وہ 21 سال کی عمر میں سپاہ پاسداران میں شامل ہونے کے بعد چند سال تک تہران میں اعلی فوجی تربیت کے حصول میں مشغول رہے۔

    بریگیڈیر جنرل اسمعیل قاآنی جو ایران کے انقلابی گارڈز میں ایک ممتاز حیثیت رکھتے ہیں دسیوں سال سپاہ پاسداران کی مختلف ڈویژنز کو کمانڈ کرتے رہے جبکہ ایک عرصے سے سپاہِ قدس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کے نائب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

    مڈل ایسٹ آئی کیلئے کام کرنے والے ترک صحافی رجب سوئیلو نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ قدس فورس کے نئے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے عہدہ سنبھالتے ہی بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم سب لوگوں کو کہتے ہیں کہ صبر رکھیں اور پورے مشرقِ وسطیٰ میں امریکیوں کی لاشیں گرتی دیکھیں۔

    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

  • چھٹی کے دن وزیراعظم کا کیا ہو گا شیڈول؟ اعلان ہو گیا

    چھٹی کے دن وزیراعظم کا کیا ہو گا شیڈول؟ اعلان ہو گیا

    چھٹی کے دن وزیراعظم کا کیا ہو گا شیڈول؟ اعلان ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان چھٹی کے دن اتوار کولاہور کادورہ کریں گے ، وزیر اعظم وزیراعلیٰ اورگورنر پنجاب چودھری سرورسےملاقاتیں کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان کابینہ ارکان سے بھی ملیں گے ، وزیراعظم عمران خان مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے ،وزیراعظم پنجاب کےارکان قومی وصوبائی اسمبلی سےبھی ملاقات کریں گے ، پنجاب کی اتحادی سیاست پربھی وزیر اعظم اہم ملاقاتیں کریں گے

    وزیر اعلیٰ پنجاب وزیراعظم کوصوبائی حکومت کی کارکردگی پربریفنگ دیں گے،

    واضح رہے کہ وزیراعظم جب بھی لاہور آتے ہیں صوبائی کابینہ کی کارکردگی پر بریفنگ لیتے ہیں اسلیے وزراء کے قلمدان دو بار تبدیل ہو چکے ہیں، وزیراعظم کے دورہ لاہور کا سن کر وزراء پریشان ہو جاتے ہیں

    صوبائی وزراء و اراکین اسمبلی اتوار کو اپنے حلقوں میں جاتے ہیں تا ہم وزیراعظم عمران خان کی آمد کے موقع پر وزرا و اراکین اسمبلی لاہور میں ہی موجود رہیں گے کیونکہ وزیراعظم عمران خان کسی کو بھی طلب کر سکتے ہیں،

    وزیراعظم عمران خان پارٹی رہنماؤں سے بھی لاہور میں ملاقات کریں گے.

  • دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متنازعہ ٹک ٹاک گرلز حریم شاہ وفاقی وزراء کی ویڈیو لیک کرتی رہیں تا ہم اب حریم شاہ کی ایک ویڈیو لیک ہوئی ہے جس پر حریم شاہ سخت غصے میں ہے، حریم شاہ دوسروں کی ویڈیو لیک کر کے میڈیا کی زینت بنتی رہیں اور الزام لگاتی رہی تا ہم اپنی باری آئی تو حریم شاہ کو غصہ آ گیا،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ایک شخص کو حریم شاہ کے ساتھ سیلفی لینے کے بہانے گلے لگنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    حریم شاہ کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اس ویڈیو کے حوالہ سے لکھا گیا ہے کہ یہ ہراسانی ہے، پرستاروں کو سیلفی لینے کی اجازت دینے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ گلے لگانا شروع کردیں، بلا اجازت چھونے یا گلے لگانے کی کوشش کرنا بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ کے ساتھ نوجوان سیلفی بنا رہا ہے جس نے حریم شاہ کو بازووں میں لینے کی کوشش کی تو حریم شاہ کی "آنکھیں” باہر آنے لگی تھیں حریم شاہ ڈری اور سہمی نظر آئی. اور نوجوان سے دور ہو گئی

    https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1220611211672330240

    ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے ساتھ پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے مسلسل رابطوں کے انکشاف اور حریم شاہ کی جانب سے دو کالز کی ریکارڈنگ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے فیاض الحسن چوہان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے، فیاض الحسن چوہان نے حریم شاہ سے رابطہ کر کے ایک بار میڈیا میں آنے سے منع کیا تھا دوسری کال میں فیاض الحسن چوہان حریم شاہ کو سمجھا رہے تھے اور اس کی پاکستان واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے..

    باغی ٹی وی ذرائع سے پہلے یہ خبر دے چکا کہ حریم شاہ کی جانب سے ویڈیو لیکس کے پیچھے فیاض الحسن چوہان کا ہاتھ ہے، سینئر صحافی و اینکر مبشر لقمان بھی انکشاف کر چکے ہیں کہ فیاض الحسن چوہان حریم شاہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، انہوں نے حریم شاہ کے خلاف لاہور کے مقامی تھانہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے رکھی ہے جس میں فیاض الحسن چوہان کو بھی نامزد کیا گیا ہے تا ہم ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا،

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    حریم شاہ خود کو پاکستانی اور پی ٹی آئی کی کہتی ہیں تا ہم انہوں نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے خلاف ایک محاذ بنایا ہوا ہے ، حریم شاہ روزانہ ٹویٹ کر کے پھر ڈیلیٹ کر دیتی ہے، کہتی ہے عمران خان کو دھمکی نہیں دی لیکن تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف شاید مریم نواز اتنے ٹویٹ نہیں کرتی تھی جتنے حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے ہوتے ہیں اس کے باوجود پنجاب حکومت کے فیاض الحسن چوہان حریم شاہ سے رابطے میں ہیں.

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

    حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

    ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

    سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی

    غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا

    حریم شاہ، صندل خٹک نےمشبر لقمان کے خلاف سازش رچانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کردی

    حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.

    معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک نے ٹویٹر پر کہا کہ جو بھی حریم شاہ کو ایسی حساس جگہوں پر لے کر گیا اس کی تفتیش کی ضرورت ہے۔ اگر حریم شاہ جا سکتی ہے تو معلوم نہیں کہ کون کون پہلے بھی ایسے جا چکا ہے؟ حریم شاہ کی تو ٹک ٹاک سے پتہ چلا۔ یہ انتہائی حساس نوعیت کا مسلہ ہے۔ اس کی مکمل چیکنگ کی ضرورت ہے

  • یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم نے کی پاکستانی قوم سے بڑی اپیل

    یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم نے کی پاکستانی قوم سے بڑی اپیل

    یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم نے کی پاکستانی قوم سے بڑی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرپاکستانی قوم سے مظلوم کشمیریوں کے حق میں گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کی ہے،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام پاکستانی خواہ وہ ملک میں رہتے ہوں یا بیرون ملک، 80 لاکھ کشمیریوں، جنہیں سفاک نسل پرست مودی سرکار کے 9 لاکھ فوجیوں نے تقریباً 6 ماہ سے سخت محاصرے میں جکڑ رکھا ہے، کی حمایت میں 5 فروری کو گھروں سے نکلیں

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرسے متعلق25 جنوری سے مہم چلا رہے ہیں،27جنوری کو اسلام آباد میں کلچرل شو ہوگا،3فروری کوکنونشن سنٹرمیں بھی کشمیرسےمتعلق تقریب کا انعقاد ہوگا،28جنوری کوملک بھر میں تصاویری نمائش ہوگی30جنوری کو اسلام آباد میں کشمیر سے متعلق سیمینار ہوگا  ،31جنوری کو کشمیر کمیٹی کے سربراہ پریس کانفرنس کریں گے،5فروری کوبھی مقبوضہ کشمیرسےمتعلق مختلف سرگرمیوں کا انعقادکریں گے،4فروری کو ایوان صدرمیں مقبوضہ کشمیرسےمتعلق تقریب کا انعقاد کریں گے،

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ 5فروری کوانسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائےگی،انسانی زنجیر بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، یہ پیغام پوری دنیا کو جائے گا,وزیراعظم 5فروری کو کشمیر کے حوالے سے عوامی جلسے سے بھی خطاب کرینگے،فیصلہ کیاگیا کہ صدراوروزیراعظم آزادکشمیرہیڈآف اسٹیٹ کوخطوط لکھیں,چاروں وزرائے اعلیٰ سےدرخواست ہے ریلیوں کی خود قیادت کریں,5فروری کووزیراعظم مظفرآبادمیں کشمیرریلی سے خطاب کریں گے

  • پاکستان محفوظ ملک، برطانیہ نے سفری ایڈوائزری کی تبدیل، وزیراعظم سمیت دیگر کا خیر مقدم

    پاکستان محفوظ ملک، برطانیہ نے سفری ایڈوائزری کی تبدیل، وزیراعظم سمیت دیگر کا خیر مقدم

    پاکستان محفوظ ملک، برطانیہ نے سفری ایڈوائزری کی تبدیل، وزیراعظم سمیت دیگر کا خیر مقدم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے پاکستان کو محفوظ ملک اور امن وامان کی صورتحال بہتر قرار دیتے ہوئے سفری ایڈوائزری تبدیل کر دی ہے۔

    برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ گزرے پانچ سال کے دوران امن کی بحالی حکومتی کاوششوں کا نتیجہ ہے۔ برطانیہ کی حکومت نے پاکستان میں امن وامان کی بہتر صورت حال کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو سفر کے لیے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔

    اسلام آباد میں قائم برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق برطانیہ نے آج سفری ہدایات تبدیل کردی ہے جو پاکستان میں سکیورٹی کی صورت حال کی بہتری کا عکس ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اعلان برطانیہ کا پاکستان کے لیے سفری ہدایات کے تفصیلی جائزے کا نتیجہ ہے جو ملک میں سیکیورٹی صورت حال کا وسیع جائزے کی بنیاد پر کیا گیا۔ 2015 کے بعد یہ پہلی اہم پیش رفت ہے۔

    اعلامیے کے مطابق سکیورٹی کی بہتر صورتحال کے نتیجے میں جون 2019 میں برٹش ایئرویز نے پاکستان نے اپنی پرواز بحال کردی اور اکتوبر 2019ء میں ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج نے پاکستان کا دورہ کیا، پاکستان کے مختلف سیاحتی مقامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تبدیلیوں سے برطانوی شہریوں کو پاکستان کے شمالی علاقہ جات بشمول کیلاش اور بمبورت وادیوں تک بذریعہ سڑک جانے کی اجازت ہو گئی۔

    پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کا کہنا تھا کہ دسمبر2019 میں پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سفری ہدایات کا جائزہ ترجیحی بنیادوں پر لیا ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان کی گذشتہ پانچ برسوں کے دوران امن و امان کو بہتر کرنے کی ان تھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اب برطانیہ کے شہری پاکستان میں خوبصورت سیاحتی مقامات سے زیادہ لطف اندوز ہوسکیں گے۔

    واضح رہے کہ برٹش ایئرویز نے ستمبر 2008ء میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد پاکستان کے لیے اپنی پروازوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا تھا۔

    14 اکتوبر 2019 کو برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ گئے تھے اور پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ شمالی علاقہ جات اور لاہور کا بھی دورہ کیا تھا۔

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی ٹریول ایڈوائزی میں تبدیلی کا کریڈٹ پوری قوم اور مسلح افواج کو جاتا ہے۔ میری ٹریول ایڈوائزری پر اپنے برطانوی ہم منصب سے بات ہوئی تھی جبکہ امریکی صدر سے بھی اس معاملے پر گفتگو ہوئی۔

    انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب، ترکی اور ملائیشیا سے سیاحت کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے۔ توقع یہ ممالک سیاحت کے فروغ میں ہماری مدد کریں گے۔ وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے سرمایہ کاری کی درخواست کی ہے۔ میرٹ پر کیس دیکھا گیا تو پاکستان گرے لسٹ سے بھی نکل جائے گا

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کیلئے برطانیہ کی نئی ٹریول ایڈوائزری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے معاشی مسائل کے حل میں مدد ملے گے گی۔

    وزیراعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ برطانوی ٹریول ایڈوائزری سے سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئے گی جبکہ سیاحت کے فروغ سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ بلاشبہ یہ ایک بڑی خوشخبری ہے جس سے پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔ ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور پاکستان کو درپیش دو اہم ترین معاشی مسائل یعنی روزگار کی فراہمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے حل میں مدد ملے گی.

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری میں مثبت تبدیلی کا خیر مقدم کیا تھا۔اپنی ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ نہایت خوش آئند ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا بیرونی دنیا میں امیج تبدیل ہو رہا ہے

    ترجمان دفتر خارجہ نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان برطانوی شہریوں کے لئے سفری ایڈوائزری میں مثبت تبدیلی کا خیر مقدم کرتا ہے۔