Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • دنیا تسلیم کر رہی ہے مودی خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، وزیراعظم

    دنیا تسلیم کر رہی ہے مودی خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، وزیراعظم

    دنیا تسلیم کر رہی ہے مودی خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اب برملا تسلیم کررہی ہےکہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں غیرجمہوری اور فاشسٹ نظریہ مسلط کیاجارہا ہے۔ یہ خطے کی سلامتی اور امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 80 لاکھ کشمیری اور بھارت میں بسنے والے مسلمان پہلے ہی مودی کی سفاک پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔

    مودی سرکارکے لیے عالمی سطح پرایک بارپھرشرمندگی ،برطانوی جریدے دی اکنامسٹ نے بھارت کامتعصبانہ چہرہ عیاں کردیا،

    عالمی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نریندر مودی سب سے بڑی جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے۔ مودی سرکار کی پالیسیاں بھارت میں عدم استحکام کا باعث ہیں، بی جے پی سرکار بھارت کے لئے زہرقاتل ثابت ہورہی ہے۔مودی سرکارسیاسی مفاد کیلئےمذہبی تفریق ،تقسیم کا پرچار کررہی ہے، جو سیکولربھارتی آئین کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہندوتوا کا پرچار کررہی ہے۔ بھارتی آئین اقلیتوں،زبان،لسانی،گروہی تحفظ کاضامن ہے، مودی آئینی حقوق غصب کرکےآئین کی خلاف ورزی کررہے۔

    بی جے پی پالیسیاں بھارت میں بڑی خون ریزی کا باعث بن سکتی ہیں، شہریت قانون کیخلاف بڑے پیمانے پر احتجاج حکومت پرعدم اعتماد ہے، بھارتی شہریوں کی اکثریت مودی سرکارکی نئی پالیسیاں مستردکرچکی ہے

    گزشتہ برس 11 دسمبر کو کو منظور کیے گئے کالے قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

    مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

    بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

    واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

  • کرونا وائرس،پاکستان میں ایک مریض داخل، قومی ادارہ صحت بھی میدان میں آ گیا

    کرونا وائرس،پاکستان میں ایک مریض داخل، قومی ادارہ صحت بھی میدان میں آ گیا

    کرونا وائرس،پاکستان میں ایک مریض داخل، قومی ادارہ صحت بھی میدان میں آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان میں کرونا وائرس کے شبے میں چینی شہری کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مریض کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔

    40 سالہ فینگ فین ملتان میں انڈسٹریل اسٹیٹ پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے جبکہ چند روز قبل ہی چائنا کے شہر ووہان سے واپس لوٹا ہے جسے کرونا وائرس کے شبے میں نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں

    دوسری جانب قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سانس کی ایک بیماری ہے،کورونا وائرس کا آغاز دسمبر 2019 میں چین سے ہوا ،کورونا وائرس جاپان،تھائی لینڈ،جنوبی کوریا اورامریکہ میں پھیل چکا ہے

    قومی ادارہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک کوروناوائرس کا کوئی تصدیق شدہ مریض سامنے نہیں آیا،مشتبہ علامات کے ساتھ ایک مریض کو نشتراسپتال ملتان کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیاگیا ہے،مریض کی حالت بہتر ہے اورتاحال اس میں کورونا وائرس کی علامات موجود نہیں مریض کے نمونے تشخیص کے لیےلیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں،

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

  • مشکل کی گھڑی میں ترک قیادت اور عوام کے ساتھ ہیں،وزیراعظم عمران خان

    مشکل کی گھڑی میں ترک قیادت اور عوام کے ساتھ ہیں،وزیراعظم عمران خان

    مشکل کی گھڑی میں ترک قیادت اور عوام کے ساتھ ہیں،وزیراعظم عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ترکی میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارافسوس کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ترک عوام سے پاکستانی قوم کی جانب سےاظہار یکجہتی کیا ہے.انہوں نے غم زدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں ترک قیادت اور عوام کے ساتھ ہیں،

    دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اورعوام ترک بھائیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہیں،ہماری دعائیں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں،زلزلے سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں،پاکستان ہمیشہ کی طرح ترک بھائیوں اوربہنوں کے دکھ میں برابر کاشریک ہے،

    ترکی میں شدید زلزلہ آیا ہے جس سے 18 افراد جان بحق ہو گئے ہیں.

    ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.7 تھی، زلزلے کے باعث 18 افراد جاں بحق جبکہ 500 سے زائد زخمی ہو گئے، زلزلے سے مکانات گر گئے دیواریں منہدم ہو گئیں ،30 کے قریب افراد لاپتہ ہیں.

    زلزلے کے بعد ترک صدر نے امدادی کاروائیوں کی ہدایت کی اور متاثرہ افراد کی فوری امداد کی ہدایت کی جس کے بعد امدادی کاروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئے، زلزلے سے عمارتیں بھی تباہ ہوئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے

    ترکی میں زلزلے سے نقصان، شاہ محمود قریشی نے کیا بڑا اعلان

  • ترکی میں زلزلے سے نقصان، شاہ محمود قریشی نے کیا بڑا اعلان

    ترکی میں زلزلے سے نقصان، شاہ محمود قریشی نے کیا بڑا اعلان

    ترکی میں زلزلے سے نقصان، شاہ محمود قریشی نے کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترکی کے زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہواہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی کے زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افرادکیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعابھی کی ہے۔

    ترکی میں شدید زلزلہ آیا ہے جس سے 18 افراد جان بحق ہو گئے ہیں.

    ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.7 تھی، زلزلے کے باعث 18 افراد جاں بحق جبکہ 500 سے زائد زخمی ہو گئے، زلزلے سے مکانات گر گئے دیواریں منہدم ہو گئیں ،30 کے قریب افراد لاپتہ ہیں.

    زلزلے کے بعد ترک صدر نے امدادی کاروائیوں کی ہدایت کی اور متاثرہ افراد کی فوری امداد کی ہدایت کی جس کے بعد امدادی کاروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئے، زلزلے سے عمارتیں بھی تباہ ہوئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے

  • جج ویڈیو اسکینڈل،ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    جج ویڈیو اسکینڈل،ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    جج ویڈیو اسکینڈل،ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جج ویڈیو اسکینڈل،ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ،اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ نےتحریری فیصلہ جاری کیا

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جج ویڈیوکیس میں ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کی جاتی ہے،لیگی وکیل جہانگیر جدون کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی جاتی ہے

    جہانگیر جدون نے ایف آئی اے کے ہراساں کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی،اے ڈی ایف آئی اے ڈپٹی اٹارنی جنرل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے،ایف آئی اے سے کسی نے لیگی وکیل جہانگیر جدون کو ہراساں نہیں کیا،درخواست گزار وکیل جہانگیرجدون عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے،عدالت نےدرخواست عدم پیروی کی بنیادپرخارج کردی،

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی. احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا،او ایس ڈی بنانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے دیا. سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جج ارشد ملک کی خدمات احتساب عدالت سے لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی تھیں، لاہور ہائیکورٹ میں جج ارشد ملک کے خلاف انکوائری چل رہی ہے

    سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،

    سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ جج ارشد ملک کے خلاف کاروائی کرے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جنہوں نے کہانی بنائی انہوں نے جان چھڑا لی، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کاروائی کر سکتی ہے.

    چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ابھی تک ارشد ملک کواپنے پاس کیوں رکھاہے؟ جج ارشدملک کی خدمات فوری واپس کی جائیں،حکومت ارشدملک کوپاس رکھ کرکیاکرناچاہتی ہے؟حکومت ارشدملک کو واپس نہ بھیج کرتحفظ دے رہی ہے

  • کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ،دفتر خارجہ نے چین میں مقیم پاکستانی طلبا اورتاجر وں کے اعدادو شمار جاری کردیئے،

    ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ چین میں 28 ہزار پاکستانی طلبہ زیرتعلیم ہیں،چین میں 800پاکستانی تاجر آباد ہیں،پاکستان میں 1500چینی تاجر آتے جاتے ہیں ووہان میں 500 کے قریب پاکستانی طلبا رہائش پذیرہیں،طلبا خود یا اسکالرشپ پر چین جاتے ہیںطلبا ہمیشہ سفارت خانے میں رجسٹر نہیں ہوتے ہیں،تاجر اور دیگر افراد بھی ہمیشہ سفارتخانے میں رجسٹر نہیں ہوتے ہیں،

    وضح رہے کہ خطرناک کرونا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی، متاثرہ علاقے میں چین نے 450 ملٹری جوانوں پر مشتمل میڈیکل سٹاف بھجوا دیئے۔ چین نے پراسرار وائرس پر قابو پانے کے لیے وہان سمیت 12 قریبی شہروں میں ٹرانسپورٹ اور عوامی مقامات کو بند کر دیا ہے، 4 کروڑ 10 لاکھ افراد کو 14 دنوں کے لیے اپنے گھروں میں رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ شہریوں کو جھیلوں، دریاؤں اور نہروں پر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

    امریکی حکام کے مطابق مشتبہ وائرس سے متعلق 50 مریضوں کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ برطانیہ میں کرونا وائرس کے شبے میں 14 مریضوں کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔

  • ن لیگ "لندن لیگ” بن گئی، لندن میں دوسرا اجلاس طلب، "بیمارنواز” کریں گے صدارت

    ن لیگ "لندن لیگ” بن گئی، لندن میں دوسرا اجلاس طلب، "بیمارنواز” کریں گے صدارت

    ن لیگ "لندن لیگ” بن گئی، لندن میں دوسرا اجلاس طلب، "بیمارنواز” کریں گے صدارت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے پارٹی رہنماؤں کو لندن طلب کر لیا، لندن میں‌ نواز شریف اور شہباز شریف پارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے.

    اجلاس میں مہنگائی پرحکومت کوایوان میں ٹف ٹائم دینےکی حکمت عملی طے ہوگی، خواجہ آصف،راناتنویر،ایازصادق و دیگر رہنماؤں کو برمنگھم پہنچنےکی ہدایت کی گئی ہے راناثنااللہ ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث لندن نہیں جاسکیں گے

    مسلم لیگ (ن) کامشاورتی اجلاس آئندہ ہفتےبرمنگھم میں ہوگا ،اجلاس میں نیب آرڈیننس ترمیمی بل سمیت اہم معاملات پرمشاورت ہو گی، اجلاس نواز شریف کی ہدایت پر بلایا گیا ہے. اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی.

    ذرائع کے مطابق نواز شریف چاہتے ہیں کہ پارٹی رہنما ملک بھر میں ن لیگی ورکرز کو حکومت کے خلاف متحرک کریں اور تحریک چلائیں، شہباز شریف چاہتے ہیں کہ ایوان کے اندر رہ کر احتجاج کیا جائے.

    خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے ان کی طبیعت بدستور خراب ہے البتہ ترجمان مسلم لیگ ن نے پلیٹ لیٹس کے اتار چڑھاؤ بتانا بند کر دیا ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن کے مقامی کلینگ میں طبی معائنہ کیا گیا نواز شریف کی پی ای ٹی سکین رپورٹ کا نتیجہ رواں ہفتے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف طبی معائنے کے لئے اپنی رہائش گاہ سے روانہ ہوئے تو ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان، صاحبزادے حسین نواز، لیگی عہدیدار ناصر بٹ اور دیگر معاونین بھی ہمراہ تھے۔

    اس موقع پر نواز شریف کے بیٹے حسین نوازکا کہنا تھا کہ کہ نواز شریف کی طبعیت بدستور ناساز ہے اور ان کی رپورٹس میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے

    العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف  8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظورکی تھی اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا 8 ہفتے کیلئے معطل کردی تھی،،عدالت نے 20لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا تھا،عدالت نے کہا تھا کہ آٹھ ہفتے پورے ہونے پر مزید ضمانت چاہئے ہو تو پنجاب حکومت سے رجوع کریں،

    خیال رہے کہ طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کے بعد نواز شریف کو علاج کے لیے لندن منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے، تاہم ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ انھیں زیادہ بہتر علاج کے لیے امریکا منتقل کیا جائے گا۔

  • چین کا سال نو،فردوس عاشق اعوان بھی چینی زبان بولنے لگ گئیں، کیا کہا؟

    چین کا سال نو،فردوس عاشق اعوان بھی چینی زبان بولنے لگ گئیں، کیا کہا؟

    چین کا سال نو،فردوس عاشق اعوان بھی چینی زبان بولنے لگ گئیں، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چین کے سال نو پرچینی زبان میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کےسال نو پر چینی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ چین کی دوستی پاکستان کا عظیم اثاثہ ہے،سی پیک دونوں ممالک کی لازوال دوستی کا ایک اور روشن مظہر ہے،اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے،دوسرے مرحلے کے تحت خصوصی صنعتی زون قائم ہوں گے،

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ چین نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے،چین نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک انداز میں پاکستانی موقف کی حمایت کی،چین اور پاکستان کی دوستی عوام میں محبت اور بھائی چارے کی عظیم مثال ہے،

    سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی

    امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، اسد عمر میدان میں آ گئے،ایسا جواب دیا کہ….

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، امریکی سفیربھی بول پڑے، کیا کہا؟

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کا دوسرا ٹی 20 میچ، آج سجے گا میدان، تیاریاں مکمل

    پاکستان اور بنگلہ دیش کا دوسرا ٹی 20 میچ، آج سجے گا میدان، تیاریاں مکمل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان دوسراٹی 20میچ آج ہو گا،

    دوپہر 2 بجے شروع ہونے والے میچ میں برتری کی مالک پاکستانی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں تاہم بنگلہ دیشی ٹیم میں آف سپنر مہدی حسن میراز کی شمولیت کا امکان ہے ۔

    واضح رہے کہ پہلے میچ میں حسب توقع شائقین کی بہت بڑی تعداد دکھائی نہیں دی البتہ آج اس میں نمایاں اضافے کا امکان ہے، پہلا میچ پاکستان جیت چکا ہے،

    قذافی اسٹیڈیم لاہورکے اندر اور باہر تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں،رینجرز اور ایلیٹ کے دستوں کی قذافی اسٹیڈیم لاہورکے اطراف گشت جاری ہے، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں،قذافی اسٹیڈیم کےچاروں اطراف علاقوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے.

    شائقین کو شٹل بس سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا،گاڑیوں کےلیے9 پارکنگ اسٹینڈز مختص کئے جائیں گے،ٹیم کی نقل و حرکت کے دوران شاہراہیں کچھ دیر بند کی جائیں گی،ٹیموں کی نقل وحرکت کے بعد تمام راستے کھول دیئے جائیں گے

  • شدید زلزلے سے 18 افراد جاں بحق،، 500 سے زائد زخمی

    شدید زلزلے سے 18 افراد جاں بحق،، 500 سے زائد زخمی

    شدید زلزلے سے 18 افراد جاں بحق،، 500 سے زائد زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں شدید زلزلہ آیا ہے جس سے 18 افراد جان بحق ہو گئے ہیں.

    ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.7 تھی، زلزلے کے باعث 18 افراد جاں بحق جبکہ 500 سے زائد زخمی ہو گئے، زلزلے سے مکانات گر گئے دیواریں منہدم ہو گئیں ،30 کے قریب افراد لاپتہ ہیں.

    زلزلے کے بعد ترک صدر نے امدادی کاروائیوں کی ہدایت کی اور متاثرہ افراد کی فوری امداد کی ہدایت کی جس کے بعد امدادی کاروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئے، زلزلے سے عمارتیں بھی تباہ ہوئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے.