Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سندھ حکومت کے آئی جی سندھ پر الزامات کے بعد کلیم امام بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    سندھ حکومت کے آئی جی سندھ پر الزامات کے بعد کلیم امام بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    سندھ حکومت کے آئی جی سندھ پر الزامات کے بعد کلیم امام بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی سندھ کلیم امام کی زیر صدارت کراچی میں امن امان اور کرائم کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا ، اجلاس میں تمام ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز نے شرکت کی، اس موقع پر تمام پولیس رینج کے ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور ایس ایس پی ویڈیو لنک پر موجود تھے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا کہ صوبے میں اسٹریٹ کرائمز میں مجموعی طور پر7فیصد کمی واقع ہوئی ہے، کرائم انڈیکس پر کراچی چھٹے سے88 ویں نمبر پر آگیا ہے، اس کے علاوہ فری ایف آئی آر پالیسی سے ایف آئی آرز کے اندراج میں23فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ لوگ اب بلاخوف و خطر تھانہ جات سے رجوع کررہے ہیں، ہم پاکستان کے آئین اور قانون پر مکمل یقین رکھتے ہیں، پرامن سندھ اور کراچی کے باعث دنیا بھر سے غیرملکی یہاں آرہے ہیں۔ اشتہاریوں کی گرفتاری54جبکہ مفروروں کی گرفتاری 41 فیصد بڑھی،اور گرفتار ملزمان کی سزاؤں کے عمل میں 44فیصد اضافہ ہوا۔

    اجلاس سے قبل کراچی میں شہید دو پولیس اہلکاروں کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ،آئی جی سندھ نے بہترین کارکردگی پر پولیس افسران کو شاباش دی

    سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تنقید کا سامنا پولیس کو نہیں سیاسی حضرات کو اور حکومت وقت کو کرنا پڑتا ہے، وزیراعظم نے بھی اس بات کا اعتراف کیا، 23 دسمبر کو وزیراعلیٰ وزیراعظم کی ملاقات میں باہمی رضا مندی کے بعد تبادلے کی بات ہوئی، وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو آئی جی سندھ سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا، کرائم بڑھا ہے اس کی روک تھام کے لئے آئی جی نے کوئی پیشرفت نہیں کی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جو خطوط لکھے گئے تھے انکا کوئی جواب نہیں دیا گیا اسلئے آئی جی سندھ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا.

    واضح رہے کہ سندھ کابینہ آئی جی سندھ کو ہٹانے کی منظوری دے چکی تا ہم وفاق نے کہا ہے کہ کلیم امام اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس کو سیاسی نہیں بنانا چاہتے۔ پولیس کے کمانڈر کو سیاسی بیانات نہیں دینے چاہیں۔ وزرا کا کہنا تھا کہ جس ایس ایس پی یا پولیس افسر کو سیاست کا شوق ہے، وہ سیاست کرے

    وزیر اطلاعات سعید غنی نے کابینہ اجلاس کے بعد کہا کہ  صرف ایک نکاتی ایجنڈے پر ہماری میٹنگ ہوئی جو آئی جی کلیم امام کی تبدیلی تھا۔ کابینہ نے ان کو ہٹانے کی منظوری دیدی ہے۔ آئی جی سندھ کلیم امام نے غیر ذمہ دارانہ بیانات بھی دیئے۔ آخری خط میں انھیں بتا دیا گیا تھا کہ آپ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو اگر کوئی افسر لینا ہو یا دینا ہو تو صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جاتا ہے۔ سندھ میں لا ان آرڈر کی صورتحال خراب ہو گئی ہے۔ کلیم امام کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کی جانی چاہیے۔

  • آئی جی سندھ کلیم امام کب تک کام کرتے رہیں؟ وفاق نے سندھ کو جواب دے دیا

    آئی جی سندھ کلیم امام کب تک کام کرتے رہیں؟ وفاق نے سندھ کو جواب دے دیا

    آئی جی سندھ کلیم امام کب تک کام کرتے رہیں؟ وفاق نے سندھ کو جواب دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی سندھ کليم امام کی تبديلی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے خط کا جواب دے ديا۔

    وفاق کی جانب سے سندھ حکومت جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی درخواست پر غور جاری ہے، حتمی فيصلے تک کليم امام عہدے پر کام کرتے رہيں گے، فيصلے تک ايڈيشنل آئی جی کو چارج نہیں دیا جا سکتا۔

    سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تنقید کا سامنا پولیس کو نہیں سیاسی حضرات کو اور حکومت وقت کو کرنا پڑتا ہے، وزیراعظم نے بھی اس بات کا اعتراف کیا، 23 دسمبر کو وزیراعلیٰ وزیراعظم کی ملاقات میں باہمی رضا مندی کے بعد تبادلے کی بات ہوئی، وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو آئی جی سندھ سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا، کرائم بڑھا ہے اس کی روک تھام کے لئے آئی جی نے کوئی پیشرفت نہیں کی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جو خطوط لکھے گئے تھے انکا کوئی جواب نہیں دیا گیا اسلئے آئی جی سندھ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس کو سیاسی نہیں بنانا چاہتے۔ پولیس کے کمانڈر کو سیاسی بیانات نہیں دینے چاہیں۔ وزرا کا کہنا تھا کہ جس ایس ایس پی یا پولیس افسر کو سیاست کا شوق ہے، وہ سیاست کرے

    وزیر اطلاعات سعید غنی نے کابینہ اجلاس کے بعد کہا کہ  صرف ایک نکاتی ایجنڈے پر ہماری میٹنگ ہوئی جو آئی جی کلیم امام کی تبدیلی تھا۔ کابینہ نے ان کو ہٹانے کی منظوری دیدی ہے۔ آئی جی سندھ کلیم امام نے غیر ذمہ دارانہ بیانات بھی دیئے۔ آخری خط میں انھیں بتا دیا گیا تھا کہ آپ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو اگر کوئی افسر لینا ہو یا دینا ہو تو صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جاتا ہے۔ سندھ میں لا ان آرڈر کی صورتحال خراب ہو گئی ہے۔ کلیم امام کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کی جانی چاہیے۔

  • شہبا ز اور مریم کیخلاف نئے کیسز آنیوالے ہیں، مجھ سے محبت کا اظہار کیا کریں، شیخ رشید نے کس کو کہہ دیا؟

    شہبا ز اور مریم کیخلاف نئے کیسز آنیوالے ہیں، مجھ سے محبت کا اظہار کیا کریں، شیخ رشید نے کس کو کہہ دیا؟

    شہبا ز اور مریم کیخلاف نئے کیسز آنیوالے ہیں، مجھ سے محبت کا اظہار کیا کریں، شیخ رشید نے کس کو کہہ دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے پاکستان کا واحد محکمہ ہے جس میں 25 ہزار نوکریاں نکلنے لگی ہیں، ایک لاکھ نوکریاں مارچ میں نکلیں گی کیونکہ بہت لوگ ریٹائرڈ ہونے جا رہے ہیں، پچھلی بار ہم نے 8 ارب زیادہ کمایا لیکن آئل کی قیمت بڑھ گئی اس سال بھی 10 ارب زیادہ کمائیں گے، مزدور مزدور کے دشمن ہیں،

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں، اتحادی ہوں، پی ٹئ آئی کا رکن نہیں ہوں، آئل کی ٹرینیں جو بیکار کھڑی ہیں ان کو فریٹ کینٹینر بنانے لگے ہیں، 75 ٹرینیں مسافر نکالی ہیں جو بیکار کھڑی ہوئی تھیں، سی پیک کا پی سی ون اکتوبر میں جمع کروا دیا ہے جو مارچ تک منظور ہو جائے گا،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ دس سال کے اندر 24 کروڑ ڈالر واپس ہو گا،عوام کے مسائل ہیں، ملک میں مہنگائی ہے، آٹا مہنگا ہے لیکن کوئی اور متبادل عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں،عوام کو کہتا ہوں کہ تین سال کا ہمیں ٹائم دیں، حالات ٹھیک ہوں گے، آئی ایم ایف مجبوری ہے، کسی نے ڈالر دے دیئے ہوتے تو آئی ایم ایف میں نہ پڑتے، میری خواہش ہے کہ ایم ایل ون میں اضافہ کروں پشاور سے جلال آباد تک لے جاؤں ،ملک میں سمگلنگ کرنی ہے تو پھر کینیٹر کو پورٹ قاسم سے سیدھا جلال آباد لانا ہو گا، کوشش ہو گی کہ یہ ہو جائے،

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ لاہوری 5 سال پہلے سیاست کو سمجھ جاتے ہیں، آپ مجھ سے محبت کا اظہار کیا کریں ایسے سوال نہ کیا کریں کہ میں پھنس جاؤں، مریم نواز ابھی تک نہیں جا رہی، میں آپ جیسا انسان ہوں، آپ جیسے لوگوں سے آیا ہوں، میں نے کہا تھا کہ نواز شریف جا رہا ہے اور زرداری نکلے گا اور ایسا ہی ہوا. جب تک عمران خان بزدار کے ساتھ ہے میں اسکے ساتھ ہوں، جو فواد چودھری نے کہا وہ کہہ سکتا ہے، میں گندے کپڑے نہیں دھو سکتا میرے میں ہمت نہیں،

    شہباز شریف واپس آ سکتے ہیں نواز شریف کو اللہ حافظ ، وہ جو کام کرنے گئے ہیں وہ کرنے دیں، شہباز شریف میری پارٹی کے آدمی ہیں فروری مارچ میں واپس آ‌جائیں گے، پیپلز پارٹی نارمل ہے، دو بڑی سیاسی پارٹیوں نے آرمی ایکٹ میں حمایت کی یہ بات دو ماہ قبل لاہور میں کہی تھی، الیکشن کمیشن کا مسئلہ بھی باہمی رضامندی سے حل ہو گا،

    جو نئے کیسز شہباز اور مریم نواز کے آ رہے ہیں وہ سیریس قسم کے ہیں اسکے باوجود نیب آریننس کے حوالہ سے بہتر رائے عامہ جاری ہے، کچھ انتہا پسندی کے واقعات بھی ہو جاتے ہیں، میں نے کل وزیراعظم کو کہا کہ حکومت سب کی ہوتی ہے، میڈیا کو اپوزیشن کرنے کا حق ہے پاکستان میں مضبوط میڈیا ہے،بعض لوگ ذاتی لڑائی کو حکومت کے ساتھ لڑنا چاہتے ہیں،

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے مسلمانوں کے حوالہ سے ہم نے ابھی تک کمزوری دکھائی میں عمران خان کا مشکور ہوں انہوں نے بزدار صاحب کو کہا کہ شیخ رشید کا نالہ لئی کا مسئلہ لیٹ نہیں ہونا چاہئے، 5 فروری سے پہلے بھی پاکستانی قوم کشمیر کے حوالہ سے تاریخی ردعمل کا اظہار کرے گی، امریکہ ایران معاملہ میں بھی پاکستان نے بہتر کردار ادا کیا ہماری زمین کسی کے لئے بھی استعمال نہیں ہو گی، اسلامی دنیا میں جنگ شام ،لیبیا،یمن اور پھیلتی جارہی ہے اس میں پاکستان کلیدی اور غیر جانبدارانہ رہے گا.

  • حکومت 3 ماہ میں یہ کام کر کے ورنہ ہم فیصلہ دیں گے، سپریم کورٹ

    حکومت 3 ماہ میں یہ کام کر کے ورنہ ہم فیصلہ دیں گے، سپریم کورٹ

    حکومت 3 ماہ میں یہ کام کر کے ورنہ ہم فیصلہ دیں گے، سپریم کورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب آرڈیننس کی شق 25اے سے متعلق ازخودنوٹس کامعاملہ،سپریم کورٹ نے15جنوری کی سماعت کاتحریری حکمنامہ جاری کردیا

    سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کے مطابق فاروق ایچ نائیک ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کرچکے ہیں،حکومت نیب قانون میں ترمیم کےلیےاتفاق رائے پیداکرنےکی کوشش کررہی ہے،3ماہ میں مسئلہ حل نہ ہوا تو عدالت قانون اور میرٹ کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی.

    سپریم کورٹ میں نیب آرڈیننس کی شق 25 اے ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے نیا نیب قانون لانے کے لیے 3ماہ کی مہلت دے دی،عدالت نے کہا کہ توقع کرتے ہیں حکام نیب قانون سے متعلق مسئلے کو حل کرلیں گے،

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا نیب آرڈیننس کی شق 25 اے کے معاملے پر ترمیم ہوگئی ہے؟ جسٹس اعجازا لاحسن نے کہا کہ نیب آرڈیننس کا سیکشن 25 اے ختم ہوا یا اس میں ترمیم ہوئی؟ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں نیب آرڈیننس سے متعلق بل موجود ہے،سینیٹ قائمہ کمیٹی سے منظوری کے بعد معاملہ ایوان میں جائے گا،بل کے مطابق نیب کے آرڈیننس 25 اے کو مکمل طور پر ختم کیا جارہا ہے

    چیف جسٹس نے کہا کہ کیا آپ اس معاملے پر بحث کرنا چاہتے ہیں، ہم تو معاملہ نمٹانے لگے ہیں،بحث کرنی ہے تو نیب آرڈیننس کے سیکشن 25 اے کو آئین سے متصادم ثابت کریں،کیا آپ کا موقف ہے کہ رضاکارانہ رقم کی واپسی کرنے والا شخص جرم بھی تسلیم کرے؟کیا رضاکارانہ طور پر رقم واپس کرنے والے شخص کو سزا یافتہ تصور کیا جائے؟کیا نیب آرڈیننس کے سیکشن 25 اے سے اب بھی کوئی مستفید ہورہا ہے؟

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ نیب کے بہت سے قوانین ہیں آپ کا مقدمہ سیکشن 25 اےسے متعلق ہے، اس حوالے سے بل حکومت کا نہیں بلکہ فاروق ایچ نائیک کا ہے، جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں نیب آرڈیننس سے متعلق پرائیویٹ ممبربل موجود ہے،

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ موجودہ اٹارنی جنرل کا موقف گزشتہ اٹارنی جنرل سے مختلف ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ نیب کا قانون ہے کہ پہلے انکوائری ہوگی پھر تحقیقات، 200 گواہ بنیں گے،اس طرح تو ملزم کے خلاف زندگی بھر کیس ختم نہیں ہوگا،کرپشن کی رقم واپس کرنے والوں کو نتائج کا سامنا بھی کرنا پڑے گا،

  • میاں صاحب تندرست، اب جیل جا سکتے ہیں، فردوس عاشق اعوان کا انکشاف

    میاں صاحب تندرست، اب جیل جا سکتے ہیں، فردوس عاشق اعوان کا انکشاف

    میاں صاحب تندرست، اب جیل جا سکتے ہیں، فردوس عاشق اعوان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ پھر قیادت کے ملک سے باہر بھاگ جانے پر رانا ثناءاللہ ذہنی توازن کھو بیٹھےہیں۔رانا صاحب فرماتے ہیں کہ میاں صاحب اگر ہسپتال سے گھر جا سکتے ہیں تو ریستوران بھی جاسکتے ہیں۔ ان کا مطلب ہے کہ میاں صاحب تندرست ہیں اور ریستوران سے سیدھا جیل بھی جا سکتے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ رانا صاحب پہلے اندرونی لڑائی میں مبتلا اپنی قیادت کے مابین پارٹی میں مڈ ٹرم انتخابات کرائیں۔ آپ کی سیاسی ساکھ ختم اور قیادت سر پر پاؤں رکھ کر باہر بھاگ چکی ہے۔ جس مقدمہ میں آپ کو ضمانت ملی ہے اس کا ٹرائل ابھی باقی ہے، اس پر توجہ دیں۔

    ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ آپ حکومت کے بجائے اپنی قیادت پر برسیں جس نے اپنے کارکنوں کو پھر دھوکہ دیا اور ان کے اعتماد کا خون کیا ہے۔

  • ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

    ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

    ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آٹے کے بحران پر اظہار تشویش و مذمت کرتے ہوئے کہا ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران حکومتی کی بدترین نالائقی ہے، ‎عمران صاحب 16 ماہ پہلے اگر ایک خودکشی ہو جاتی تو کڑوڑوں عوام خود کشی کرنے سے بچ جاتے، مکان، دکان، کاروبار اور مزدوری تباہ کرنے کے بعد اب غریبوں کا آٹا بھی بند کر دیا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں آٹا ختم، تندور بند اورعوام لنگر سے روٹی کھائیں ؟ 16 ماہ میں گیس 250 فیصد مہنگی ہوگئی، آٹےکا بحران حکومتی کی بدترین نالائقی ہے۔

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا عمران صاحب مہنگائی 14 فیصد، ترقی آدھی اور آپ روز کون سے ملک کے غریبوں کو ریلیف دینے کی بات کرتے ہیں

    لاہور آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے رواں ماہ دوسری بار دیسی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ آٹا 10روپے فی کلو تک مہنگاکیا جا چکا۔آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کا دوٹوک موقف سرکار کے مقرر کردہ گندم کے نرخ1375روپے فی من صرف فلور ملز کو دستیاب جبکہ آٹا چکی مالکان اوپن مارکیٹ سے گندم مہنگے داموں خرید کر سستے نرخوں پر آٹا فروخت نہیں کرسکتے ۔

    وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔

    صوبائی وزیر خوراک کی جانب سے موقف اختیار کیا جارہا ہے کہ پنجاب میں گندم کا کوئی بحران نہیں ، فلور ملز مالکان بحرانی کیفیت پیداکررہے ہیں سرکاری گندم کے اجرامیں کسی قسم کی کوئی تاخیر نہیں ہورہی ،20کلو آٹے کا تھیلا 805روپے میں ہی فروخت کیا جارہا ہے

    پنجاب میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرنے کے خلاف لیگی رکن عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ۔کراچی میں گندم کی بوری 500 روپے مہنگی ہونے کے بعد 100 کلو گندم کی بوری 5200 روپے کی ہوگئی ۔شہر کے بعض علاقوں میں 10 کلو آٹا 660 سے 700 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ بحران سے قبل 10 کلو آٹے کی قیمت 450 روپے تھی یعنی 5 مہینوں میں 10 کلو آٹا 250 روپے تک مہنگا ہوا ہے

  • خالد مقبول صدیقی کے بعد فروغ نسیم کے استعفے کا مطالبہ آ گیا

    خالد مقبول صدیقی کے بعد فروغ نسیم کے استعفے کا مطالبہ آ گیا

    خالد مقبول صدیقی کے بعد فروغ نسیم کے استعفے کا مطالبہ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے وڈیروں نے مجھے سربراہی سے محروم کیا،ایم کیوایم کا ایک رکن وزارت کا منتظر اور دوسرامزےلےرہاہے،میں نے ہر وقت پارٹی میں احتساب کی بات کی،

    فاروق ستار نے مزید کہا کہ میں پارٹی کے ہر عہدےدا ر سے کو گوشوارے جمع کرانےکی ہدایت دیتا تھا،میرے خلاف سازشیں کی گئیں ،مجھ سے جان چھڑا نے کے لیے ہٹایا گیا،خالد مقبول صدیقی کو استعفیٰ دینا تھا تو عہدہ لیاہی کیوں؟ ،145ارب روپے کا بجٹ فضول کاموں پر خرچ ہورہاہے،خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ ٹوپی ڈرامہ ہے،اصولاًخالد مقبول صدیقی کو وزارت نہیں لینی چاہیےتھی،خالد مقبول صدیقی رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرکے انٹر پارٹی انتخاب کرائیں،

    فاروق ستار نے مزید کہا کہ اب ایک ایم کیوایم حیدرآباد اوردوسری ایم کیوایم کراچی بن گئی ہے،اگرفروغ نسیم ایم کیوایم کے وزیرہیں تووہ مستعفی ہوجائیں،فروغ نسیم اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں،فروغ نسیم ایم کیوایم کی سینیٹرشپ کی نشست سے استعفا دے دیں،

    خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

    اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

    فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی سمیت کسی نے کراچی والوں کا درد نہیں سمجھا،کراچی میں عوام کے لیے نہیں کسی اور ایجنڈے پر کام ہورہا ہے خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس میں بہت سے سوالات کو نظر انداز کیا،ایم کیو ایم کی ساکھ کو ایک حد تک متاثر کیاگیا،پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمارا تجربہ رہا ہے ،ایم کیو ایم نے کراچی میں وہ نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا،بات واضح ہے اپنے اپنے مفادات کے لیے کام ہورہے ہیں

    واضح رہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے احتجاجاً وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا اب کابینہ میں بیٹھنا بے سود ہے تاہم حکومت سے تعاون مسلسل جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان حکومت سے تعاون مسلسل جاری رکھے گی اور حکومت کا حصہ بھی ہوگی، اس کا کراچی کے شہریوں پر اچھا تاثر ہوگا

    خالد مقبول صدیقی نے کس کے دباؤ پر استعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمال نے بتا دیا

  • یوم یکجہتی کشمیر پر ہو گا آزاد کشمیر میں بڑا جلسہ، وزیراعظم کریں گے خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر پر ہو گا آزاد کشمیر میں بڑا جلسہ، وزیراعظم کریں گے خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر پر ہو گا آزاد کشمیر میں بڑا جلسہ، وزیراعظم کریں گے خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 5فروری کوآزاد کشمیر میں بڑے عوامی جلسے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم عمران خان 5فروری کو میرپور میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے،چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی کو جلسےکی تیاریوں کی ذمہ داری دے دی گئی.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حالیہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں , وزیر اعظم کی زیر صدارت کشمیر سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں رواں سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔  وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رہے گی۔

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم
    یاد رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی ہوئی ہے جس کے بعد وادی بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل بنی ہوئی ہے جہاں پر 80 لاکھ مسلمانوں کے لیے 9 لاکھ بھارتی فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں 165 روز سے جاری بھارت کے غیر انسانی لاک ڈاؤن اور 9 لاکھ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے حقوق کی پامالیوں کی مذمت کی۔

  • سندھ کے بعد لاہور میں کتوں کے وار، ایک ہی کتے نے 23 افراد کو کاٹ لیا

    سندھ کے بعد لاہور میں کتوں کے وار، ایک ہی کتے نے 23 افراد کو کاٹ لیا

    سندھ کے بعد لاہور میں کتوں کے وار، ایک ہی کتے نے 23 افراد کو کاٹ لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ اور کراچی کے بعد لاھور میں بھی کتوں کا راج ، ایک ہی کتے نے 23 افراد کو کاٹ لیا،لاہور کے قینچی بازار کے علاقے میں ایک ہی کتے نے23افراد کو کاٹ لیا،بیدیاں روڈ کے علاقے میں 2افراد کو کتوں نے کاٹا

    کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، تمام زخمیوں‌ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،متاثرہ افراد میں بچوں کی زیادہ تعداد شامل ہے،متاثرہ بچوں کا علاج جاری ہے.

    سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافے کے بعد بھی سائیں حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

    محکمہ صحت سندھ نے اگست تک ڈاگ بائٹ واقعات کےاعداد وشمارجاری کردیئے ،رواں سال سندھ کے مختلف اضلاع میں ایک لاکھ 22 ہزار 566 افراد ڈاگ بائٹ کاشکار ہوئے ہیں،قمبرمیں رواں سال 11 ہزار 935 افراد ڈاگ بائٹ کا شکارہوئے ،دادو میں 11 ہزار 330 جبکہ نوشہروفیروز میں 10 ہزار 847 افراد کو کتوں نے کاٹا

    آوارہ کتے اب بیرون ملک سیر کریں گے

    رپورٹ کے مطابق خیرپور میں 8 ہزار 958 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے ،جناح اسپتال میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ،ستمبر تک7ہزار 741 افراد کو جناح اسپتال لایا گیا تھا .

    یہ کراچی ہے جہاں سول ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملتی مریض پریشان

    شہریوں کا کہنا ہے کہ آوراہ کتے گلیوں میں پھر رہے ہوتے ہیں آج ہونے والے واقعہ کے بعد بچوں کو گھروں سے نکالنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑے گا، سندھ حکومت کو چاہئے کہ کراچی میں کچرے سے پہلے ان کتوں کے خلاف آپریشن کرے تا کہ شہری سکون کا سانس لے سکیں.

  • قیدیوں کو جیلوں میں کونسا ریلیف دیا جا رہا ہے؟ ڈاکٹر شیریں مزاری نے بتا دیا

    قیدیوں کو جیلوں میں کونسا ریلیف دیا جا رہا ہے؟ ڈاکٹر شیریں مزاری نے بتا دیا

    قیدیوں کو جیلوں میں کونسا ریلیف دیا جا رہا ہے؟ ڈاکٹر شیریں مزاری نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں قیدیوں کے حقوق سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے،جوڈیشل پروسیڈنگز میں اصلاحات کی ضرورت ہے،تفتیشی افسران کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے،

    ڈاکٹر شیریں مزاری نے مزید کہا کہ قیدیوں کے ریلیف سے متعلق بہت سے اقدامات کیے،قیدیوں کو جیلوں میں کام کرنے کی اجرت دی جائے گی،عدالت نے کمیٹی بنائی تھی تو اب فیصلہ بھی دینا چاہیے،قیدیوں کے اہلخانہ کےلیےمعاشی مشکلات ہوتی ہیں،قیدیوں کےبینک اکاوَنٹس تک اہلخانہ کورسائی حاصل نہیں ہوتی،

    شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ہماری رپورٹ پر ایکشن لیں گے،عدالت نے کہا قیدی مریض ہو تواس کے علاج کی ذمہ داری حکومت پر ہے،عدالت میں عام قیدیوں کی بات ہورہی تھی، سیاسی قیدیوں کی نہیں،

    قبل ازیں شیریں مزاری نے عدالت میں کہا تھا کہ جیلوں میں ٹرانس جینڈرکیلئےالگ سیل بنانےکا پلان ہے، انسانی حقوق پرآپ کےبہت اچھے فیصلے ہیں، لاپتہ افرادکےخاندان والے شدید اذیت میں ہوتےہیں،جس پر عدالت نے کہا کہ لاپتہ افرادکی بازیابی حکومت کی ذمہ داری ہے،

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نبی پاکؐ کافرمان ہے 100 مجرم چھوٹ جائیں لیکن ایک بےگناہ کوسزانہ ہو، ہرمذہب کہتا ہےانسان کے ساتھ انسان کے طورپرسلوک کرو، انگریزسےزیادہ شریعت اورفقہ میں انسانی حقوق واضح ہیں،جیل میں قیدیوں کےحقوق کی بات اسلامی شریعت اورفقہ میں ہے،

    دوران سماعت وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری عدالت پہنچ گئیں جس پر عدالت نے کہا کہ شیریں مزاری صاحبہ آپ کو طلب تو نہیں کیا تھا، آپ خود آ گئیں، شیریں مزاری نے عدالت میں کہا کہ میں خودرپورٹ عدالت میں جمع کرناچاہتی ہوں،شیریں مزاری نےجیلوں کی حالت زارسے متعلق رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش کردی

    شیریں مزاری نے عدالت میں کہا کہ عدالت نے ذمہ داری عائد کی تھی،عدالت کے احترام کے لیے خود پیش ہوئی ہوں،جیلوں میں زیر ٹرائل قیدیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے،زیر ٹرائل قیدیوں کے مسئلے کا حل ضروری ہے،

    چیف جسٹس نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، قیدیوں کا حالت زارکا بھی سب کو پتہ ہے، نیلسن منڈیلا کی مثال بھی سب کے سامنے ہے، نیلسن منڈیلا نے کہا گورننس اور حالات کا جائزہ لینا تو جیلوں کی حالت دیکھیں،نیلسن منڈیلا ایک طویل عرصے تک جیل میں رہے، حکومت کی ذمہ داری ہے سزا یافتہ بھی اگر بیمار ہو جائے اس کورہا کرے،سزا یافتہ مجرم کو بھی جینے کا حق ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پراسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل میں قیدیوں کی حالت زار سے متعلق ایک کمیشن قائم کیا تھا جس کی سربراہی تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے سپرد کی گئی تھئ۔عدالت نے شیریں مزاری کی سربراہی میں قائم کمیشن کو سات دن کے اندر پہلی میٹنگ کرنے کی ہدایت کی تھی،۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وزارت صحت کو چاروں صوبوں میں قیدیوں کے لئے خصوصی میڈیکل بورڈز بھی قائم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب کے طلب کرنے پرمعاشرے کا ذہن بن جاتا ہے کہ یہ شخص کرپٹ ہے،میڈیا کی طاقت یہ ہے کہ وہ کسی کی زندگی بنا بھی سکتا ہے اور تباہ بھی کر سکتا ہے، جب کسی قیدی کی جان کو خطرہ لاحق ہوگا عدالت کیس کی سماعت کے لیے بیٹھے گی،24گھنٹوں میں کوئی بھی کیس آئے تو چیف جسٹس اس کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کریں گے،

    فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ صرف نوازشریف کیس کےلیےنہیں مگر ہر اس قیدی کے لیے ہے جو سزایافتہ ہے ،اس ملک میں عام آدمی اور قیدیوں کے مسائل پر بات نہیں کی جاتی ،ہم صرف اشرفیہ کے مسائل پر بات کرتے ہیں ،میڈیاپرجیلوں میں بند عام قیدی کی مشکلات کیوں پیش نہیں کی جاتیں؟یقین دلاتا ہوں کہ عدالت عام قیدی کی بیماری کا کیس بھی نواز شریف کی طرح ہی سنے گی،عدالت اس حوالے سے خود سوالات فریم کر کے عدالتی معاونین کو دے گی،

    پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو معیاری کھنانا فراہم نہ کرنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے.

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو بھی نہیں بخشا ہے ،پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے رواں مالی سال کھانا پورا کرنا مشکل ہوگیاہے، پنجاب حکومت نے کھانے پینے کے فنڈز کی ایک ارب 74 کروڑ کی ڈیمانڈ میں سے 45 کروڑ روپے کم جاری کیے

    وزیر اعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کہا بھارتی جیلوں‌ میں قید پاکستانی بھی رہا کروائیں گے