Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھائی پر منشیات فروشی کا الزام، سعیدغنی نے دیا جواب

    بھائی پر منشیات فروشی کا الزام، سعیدغنی نے دیا جواب

    بھائی پر منشیات فروشی کا الزام، سعیدغنی نے دیا جواب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات ومحنت سندھ سعید غنی نے میڈیا پر چلنے والی پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر اورمیرے بھائی پر منشیات فروشوں کی پشت پناہی جیسا گھناﺅنا الزام بے بنیاد ہے میں دعوی کرتا ہوں کہ اپنے حلقے کے کسی فرد کی بھی پولیس سے آئی جی تک کسی کی سفارش کی ہو تو میں قصور وار ہوں گا میں وزیر اعلی سندھ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کسی اچھی شہرت کے حامل افسر سے ان الزامات کی تحقیقات کروائیں،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ راشد ربانی اوروقارمہدی بھی موجود تھے سعید غنی نے کہا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں اگر ڈرتے ہوتے تو میں ان کے خلاف نہیں بولتامیری ذات پر لگنے والے الزامات پر لازم ہے کہ میں ان الزامات کی وضاحت کروں ، لگتا ہے کہ لوگ پولیس پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہیں دعا منگی کیس میں بھی دعا منگی کے اہل خانہ پولیس سے بات کرنے کو تیار نہیں تھے جس پر وزیر اعلی نے فیملی سے ملکر ان کو راضی کیا تھا انہوں نے کہا کہ پولیس کے چند افسران جس انداز سے کام کررہے ہیں ان کو اس طرح کام نہیں کرنا چاہیے ،اس وقت پولیس افسران خبریں چلارہے ہیں پولیس افسران وکلاءاور اپوزیشن سے مل رہے ہیں اوراس وقت پولیس سیاسی پارٹی بنی ہوئی ہے اورنیب جیسا کردار ادا کررہی ہے جبکہ آئی جی تھرڈ پارٹی بن گئے ہےںان رویوں سے نہ نوکریاں ہوسکتی ہیں نہ ان کا کیریئر بن سکتا ہے دو چار افسران کا گروپ ہے جو اس طرح کے کام کر رہا ہے جس کی صرف ایک وجہ ہے کہ سندھ صوبہ سوتیلا بنا ہوا ہے پنجاب میں کہا جاتا ہے بہترین افسر لگایا ہے لیکن اسے تین چار ماہ بعد نکال دیا جاتا ہے

    سعید غنی نے کہا کہ دوہزاراٹھارہ میں ایک انگریزی اخبارمیں رپورٹ چھپی تھی جس میںچنیسرگوٹھ میں سیاستدانوں پر منشیات فروشوں کی سرپرستی کا الزام لگایا گیا تھا اس وقت میں نے اس وقت کے آئی جی اے ڈی خواجہ کو خط لکھا تھا کہ حقائق کیا ہیں اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے لیکن اس وقت لکھے گئے خط کا جواب نہیں دیا گیا چھوٹے بھائی فرحان غنی کو بلا کر کہا گیا کہ پولیس چوکی پر فرنیچرلیکردیں اورمخبری کریں لیکن میرے بھائی نے یہ مطالبہ رد کردیا اس وقت جرائم پیشہ افراد کی شکایت ڈی آئی جی سلطان خواجہ کو کی گئی اس وقت سہیل انورسیال وزیرداخلہ تھے شکایت پر کارروائی کی گئی پر ایک گناہ گار اوردس بے گناہ اٹھائے گئے تاکہ سیاسی پریشربڑھے اور ڈاکٹررضوان نے ان لوگوں کو بھی اٹھایا جو جرائم چھوڑ چکے تھے ایم کیوایم کے سابق عہدیدارفیصل لودھی کے گھرپر بھی چھاپے مارے گئے اس وقت پی پی پی کے ضلعی صدراقبال ساند نے ڈاکٹررضوان سے رابطہ کیا اور کہا کہ اگران کو گرفتار کرنا ہے تو میں پیش ہوں گھروں پر چھاپے کیوں مارے جارہے ہیں اس وقت ڈاکٹررضوان نے ایک شخص کو گرفتارکیا اور اس کاماروائے عدالت قتل کیا گیاا س کے قتل سے پہلے اس کی ریکارڈنگ بھی کی گئی اورریکاڈنگ اقبال ساند کو سنائی گئی میں نے اس وقت کے آئی جی اے ڈی خواجہ کو بھی حقائق بتائے جس پر اے ڈی خواجہ نے ڈاکٹررضوان کو فون کیا اورکہا کہ بیٹا آپ نئے ہو اور یہ کیا کررہے ہو،

    سعید غنی نے مزید کہا کہ میڈیا پر چلنے والی اس رپورٹ میں کچھ جرائم پیشہ افراد کے نام بھی ہیں اورآئی جی سندھ کوہٹانے کے فیصلے کے بعد یہ رپورٹ بنائی گئی امتیاز شیخ کے خلاف رپورٹ بھی 16 جنوری کو بنی ہوئی لگ رہی ہے جب کہ اس میں13اتاریخ لکھی گئی سعید غنی نے کہا کہ مجھے بھی معلوم ہے کہ ڈاکٹر رضوان کیساتھ ایک ٹیم ہے جس کے ذریعے سارے دونمبرکام کروائے جاتے ہیں، اس لیے میرا مطالبہ ہے کہ جہاں جہاں ڈاکٹررضوان تعینات رہا ہے وہاں کی تحقیقات کروائی جائے تا کہ پتا چلے کہ اس نے وہاں کیسے کیسے کارنامے کئے ہیں ڈاکٹررضوان اورمیرے اثاثوں کی تحقیقات کروائی جائے تو سب حقیقت سامنے آجا ئے گی الیکشن کے دوران میرے حامیوں کو بے گناہ گرفتارکیا گیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رضوان ایک سال میرے حلقے میں تعینات رہے میں اپنے حلقے میں کسی افسر کو نہیں جانتا اور ایس ایچ او کا پتہ نہیںمیں نے تو افسران کی فہرست بھی اب منگوائی ہے میری درخواست ہے کہ ایسے افسر کے خلاف انکوائری اور ویری فکیشن ہونی چاہیئے میں ایسے لوگوں کو چھوڑتا نہیں ہوں چاہے اس کے لیے عدالت جانا پڑے اور انکوائری کرانا پڑے ضرور کرائی جائے گی۔

  • حکومت کرنا آسان نہیں، جہانگیر ترین نے پنجاب کے حوالہ سے بڑے خدشے کا اظہار کر دیا

    حکومت کرنا آسان نہیں، جہانگیر ترین نے پنجاب کے حوالہ سے بڑے خدشے کا اظہار کر دیا

    حکومت کرنا آسان نہیں، جہانگیر ترین نے پنجاب کے حوالہ سے بڑے خدشے کا اظہار کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ق لیگ میں بے چینی درست ہے،ان سےرابطے میں ہیں، ق لیگ کیساتھ کئی مسائل ایسے ہیں جو حل نہیں ہوسکے، جی ڈی اے کے تمام مسائل حل کرلیے ہیں، ق لیگ سے انڈراسٹینڈنگ ہے،وہ آن بورڈ ہے،کوئی ایشونہیں،

    جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ ہماری سب سے زیادہ نشستیں بی این پی مینگل کیساتھ ہوئیں،حکومتی اتحادی پہلے بھی ہمارے ساتھ تھے اب بھی ہیں ، اتحادیوں کیساتھ حکومت کرناآسان نہیں،مسائل ہوتے رہتے ہیں ، پرویز خٹک،ارباب شہزاد،اسدعمراورمیری کل ایم کیوایم سے ملاقات ہے، کراچی میں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی14 سیٹیں جیتی ہیں، کراچی میں پی ٹی آئی ووٹرزکےاعتمادپرپورااتریں گے ، کراچی کےمسائل پرسندھ حکومت کاساتھ ضروری ہے، کراچی کاووٹرکہتاہےکہ پی ٹی آئی کوووٹ دیا،وہ ہی ڈیلیورکرے،

    جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ چیف منسٹرچیف ایگزیکٹوہیں ان کے بغیر تو کوئی کام نہیں ہوسکتا ، چند ماہ بعدپنجاب میں نمایاں بہتری آئے گی ، ق لیگ کے حکومت کیساتھ مسائل پہلے سے چل رہے ہیں، ق لیگ کیساتھ مفاہمتی یادداشت پرکافی عرصے سے عمل نہیں ہوا، پنجاب میں کامیاب نہ ہوئے توحالات بہت مشکل ہوجائیں گے، پنجاب میں 6 ماہ یاسال میں خاطرخواہ بہتری نظرآئےگی،

    جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی ایک بہت بڑا ایشو ہے اس پر توجہ دیں گے ، پنجاب میں زراعت سمیت بہت سےاچھےکام ہورہے ہیں، پنجاب میں گورننس کافی بہترہےکچھ کمزوریاں تھیں،عمران خان نے پنجاب میں گورننس کیلئےنئی ٹیم بھیجی ہے، عمران خان خود بھی پوری طرح پنجاب میں متحرک ہیں ،

  • پاکستان کی بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کے بیان کی "مذمت”

    پاکستان کی بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کے بیان کی "مذمت”

    پاکستان کی بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کے بیان کی "مذمت”

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بپن راوت کے غیرذمہ دارانہ بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں،بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا بیان بھارتی انتہا پسندی کا عکاس ہے،

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں دہشتگردی کا مرتکب بھارت دہشتگردی کے معاملے پربات نہیں کرسکتا ،جموں کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا گیاپانچ اگست2019 سے 80 لاکھ کشمیری محصور ہیں،9لاکھ بھارتی فوجی انسانی حقوق پامال کررہے ہیں، پاکستان نے عالمی برادری کو بھارت کی کوششوں سے متعدد بار آگاہ کیا ہے،

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ توقع کرتے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف ممبران ان بھارتی سازشوں کو مسترد کردیں گے،جنرل بپن راوت کے غیرذمہ دارانہ بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، بھارتی بیان ایف اے ٹی ایف کی تکنیکی کارروائی کو سیاسی بنانے کی مذموم کوشش ہے،

    انڈیا کر رہا ہے پاکستان کے خلاف نئی سازش، بپن روات جھوٹ بولنے سے باز نہ آئے

  • شاہ محمود قریشی کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

    شاہ محمود قریشی کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

    شاہ محمود قریشی کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

    شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب کو اپنے سعودی عرب اور ایران کے دوروں اور وہاں کی قیادت سے ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پرامن جنوبی ایشیا کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا جب تک مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور 80 لاکھ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں اور انہیں چھپانے کیلئے ذرائع ابلاغ پر پابندی عائد کردی گئی ہے

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ تاریخی اعتبار سے جنوبی ایشیائی خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کاوشیں ہمیشہ سود مند ثابت ہوئی ہیں اور دونوں ممالک کیلئے یکساں مفید رہی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے افغان امن عمل کے حوالے سے کہا کہ پاک امریکہ مشترکہ کوششوں سے 40 سال طویل محاذ آرائی ختم ہونے جارہی ہے، پاکستان خلوص نیت کے ساتھ افغان امن عمل میں اپنی ذمہ داری نبھا رہا ہے

  • سنگھائی تعاون تنظیم، بھارت کی متوقع دعوت پر پاکستان کا رد عمل تیار

    سنگھائی تعاون تنظیم، بھارت کی متوقع دعوت پر پاکستان کا رد عمل تیار

    سنگھائی تعاون تنظیم، بھارت کی متوقع دعوت پر پاکستان کا رد عمل تیار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کی دعوت ملنے کے بعد پاکستان فیصلہ کرے گا کہ شرکت کرنی ہے یا نہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے دعوت ملنے کے بعد کوئی بھی فیصلہ کرے گا.

    بھارت نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سالانہ 19 واں اجلاس بھارت میں ہو گا جس میں پاکستانی وزیراعظم کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی.

    شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اس سال کے وسط یا آخر میں بھارت میں ہو گا،تعاون تنظیم کا بھارت میں یہ پہلا اجلاس ہو گا،بھارتی ترجمان وزارت امور خارجہ روش کمار نے کہا کہ تمام 8 رکن ممالک ، چار مبصرین اور گروپ کے ڈائیلاگ پارٹنرس اس میٹنگ کیلئے مدعو کئے جائیں گے

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    واضح رہے کہ گزشتہ برس سے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے جب بھارت نے پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کیااور پاکستانی درختوں پر حملہ کیا جس کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے دو جہاز مار گرائے اور بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کر لیا تھا جسے بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا تھا.

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی جس کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ تعلقات ختم کر دیئے اور پاکستان نے کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم کو عالمی دنیا کے سامنے اجاگر کیا، وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں بھارت کو بے نقاب کیا.

  • نیول چیف سے فرانس کے سفیر کی ملاقات

    نیول چیف سے فرانس کے سفیر کی ملاقات

    نیول چیف سے فرانس کے سفیر کی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بریٹے نے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فرانس کے سفیر نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اورچیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ کے جہازوں کی بین الاقوامی مشقوں میں شرکت

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق امیرالبحراور معزز مہمان نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر بھی بات چیت کی.

  • خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ، فروغ نسیم میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ، فروغ نسیم میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ، فروغ نسیم میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیاا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ متحدہ عمران خان کو بھائی سمجھتی ہے، حکومت گرنے نہیں دیگی، تحریک انصاف نے متحدہ کو2 وزارتیں دینے کا وعدہ کیا تھا، وزارت قانون ایم کیو ایم کی ترجیح نہیں تھی، مجھے وزیرقانون بناناعمران خان کی خواہش تھی،

    فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ خالد مقبول نےکہا آپ وزارت لیں ،باقی 2 ہمارامعاملہ ہے،

    وزیر قانون فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پابندی کیلئے کوئی کالا قانون نہیں لا رہے، سوشل میڈیا سے متعلق ایسے رولز بنارہے ہیں جوعالمی سطح پررائج ہیں، فیس بک وفد کوبتایا بھارت کے مقابلے پاکستان سے امتیازی رویہ نہ رکھیں ،

    دو روز قبل ایم کیو ایم کو منانے وفاقی وزیر اسد عمر وفد کے ہمراہ ایم کیو ایم کے بہادرآباد پہنچے جہاں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ان سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم نے حکوتی وفد کے سامنے خوب گلے شکوے کئے اور شکایتوں کے انبار لگا دیئے،

    اسد عمر نے خالد مقبول صدیقی کو منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانے اور اپنے استعفیٰ پر قائم رہے، خالد مقبول صدیقی نےا سدعمر سے کہا کہ جب مطالبات پورے ہوں گے پھر دیکھیں گے. ابھی تک استعفیٰ ہی رہے گا، وزارت واپس نہیں لوں گا.

    خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

    اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ کنوینرایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس میں کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات درست ہیں ،ایم کیو ایم کے جائز تحفظات دور کیےجائیں گے،تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں گزشتہ روزخالدمقبول صدیقی سےرابطہ کیا،خالدمقبول صدیقی کے تحفظات تفصیل سے سنے،خالد مقبول صدیقی کا کوئی مطالبہ غلط نہیں لگا،کراچی کی پوری اونر شپ لیں گے،

  • ہماری تہذیب اور اقدار کو شدید خطرات، تعلیمی نصاب میں کیا شامل کیا جائے؟ وزیراعظم کا حکم

    ہماری تہذیب اور اقدار کو شدید خطرات، تعلیمی نصاب میں کیا شامل کیا جائے؟ وزیراعظم کا حکم

    ہماری تہذیب اور اقدار کو شدید خطرات، تعلیمی نصاب میں کیا شامل کیا جائے؟ وزیراعظم کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ہائیرایجوکیشن کمیشن سے متعلقہ معاملات پر اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین ایچ ای سی نے اصلاحات،اعلیٰ تعلیم کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے پربریفنگ دی.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کوتعلیم تک آسان رسائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت معاشی مشکلات کےباوجودایچ ای سی سے متعلق مالی ضروریات پوری کرے گی وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو ایچ ای سی کےلیے مختص فنڈز کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی.وزیراعظم نے یونیورسٹی کی مالی ضروریات،وسائل کی فراہمی کےلیے کمیٹی بنا دی

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وزارتوں کی طرز پرایگزیکٹوڈائریکٹرایچ ای سی کواختیارات دیئے جائیں،نوجوان نسل کواسلامی ومشرقی اقدار،صوفیا کرائم کے فلسفے سے آگاہ کرنے پرتوجہ دی جائے،ہماری تہذیب اوراقدارکو مغرب اور دیگر بیرونی کلچر سے سنگین خطرات ہیں،نوجوانوں کو صوفیائے کرام اورمفکرین کے فلسفے کی سوچ سے آگاہ کیا جائے،

    وزیراعظم عمران خان نے تعلیمی نصاب میں تصوف کو شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔

    چیئرمین ایچ ای سی نے وزیراعظم کو اعلی تعلیمی اصلاحات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں تعلیم کا ترقیاتی بجٹ 29 ارب روپے تک بڑھا دیا گیا،لیکن بعض عناصر منفی ایجنڈا پھیلا رہے ہیں کہ کہ وفاق نے تعلیمی بجٹ کم کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تعلیم کا بجٹ دگنا تو ہو سکتا ہے مگر کم نہیں ہوسکتا، پی ایچ ڈی اور تحقیق کا معیار مزید بلند کیا جائے، جامعات میں بچوں کو تاریخ اور تصوف نہیں پڑھایا جاتا، اب تعلیمی نصاب میں تاریخ اور تصوف کو بھی شامل کیا جائے۔

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

    وزیراعظم نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 130 ارب روپے نوجوانوں پر خرچ ہوں گے، نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور وسائل خرچ کر رہے ہیں، غیر ضروری طور پر ٹیکس کا پیسہ ضائع نہ ہونے دیا جائے، تعلیم کے لئے مزید رقم بھی درکار ہو گی تو فوری دیں گے، حکومت پڑھے لکھے معاشرے کی اہمیت پر یقین رکھتی ہے

  • پاکستان کو برآمدات بھیجنے والے افراد پر امریکہ میں فردجرم، ترجمان دفتر خارجہ کا موقف آ گیا

    پاکستان کو برآمدات بھیجنے والے افراد پر امریکہ میں فردجرم، ترجمان دفتر خارجہ کا موقف آ گیا

    پاکستان کو برآمدات بھیجنے والے افراد پر امریکہ میں فردجرم، ترجمان دفتر خارجہ کا موقف آ گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اداروں کا پاکستان کوبرآمدات بھیجنے والے 5افراد پرفرد جرم عائد کرنے کے معاملہ پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ادارے مبینہ طور پر امریکی محکمہ تجارت کی فہرست میں شامل ہیں،

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے سرکاری سطح پر ہمیں کوئی اطلاع نہیں دی، حقائق کی تصدیق اورپانچ افراد کی شناخت سے متعلق تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں،تفصیلات جانے بغیر تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ماضی میں پاکستانی اداروں پرمعمولی شک کی بنیادپرپابندیاں عائد کی گئیں،دوغلی پالیسی سے جنوبی ایشیا میں تذویراتی استحکام کو خطرہ ہوسکتا ہے،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ممنوع اشیا برآمد کرنے کے الزام میں ایک امریکی عدالت میں 5 پاکستانی نژاد برطانوی ‘کینیڈین اورہانگ کانگ کے شہریوں پر فرد جرم عائد کی ہے امریکی محکمہ انصاف کے مطابق یہ کاروباری افراد ایک بین الاقوامی نیٹ ورک سے منسلک رہے ہیں.

    امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد امریکا سے باہر رہتے ہیں اور انہیں گرفتار نہیں کیا گیا، پانچوں افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے راولپنڈی کی ایک فرضی کمپنی ”بزنس ورلڈ“ بنا رکھی تھی۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ محمد کامران ولی، 48 سالہ محمد احسن ولی اور 82 برس کے حاجی ولی محمد شیخ کا تعلق کینیڈا کے علاقے مسی ساگا اور اونٹاریو سے ہے.

    امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ اشرف خان محمد کا تعلق ہانگ کانگ سے جبکہ 52 سالہ احمد وحید کا تعلق برطانیہ کے شہر الفرڈ سے ہے ملزمان کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں لیکن ابھی ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی.ملزمان پر الزام ہے کہ وہ امریکی ساختہ اشیا خرید کر پاکستان کے ایڈوانسڈ انجنیئرنگ ریسرچ آرگنائزیشن (اے ای آر او) اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کو بھیجا کرتے تھے ان غیر قانونی درآمدات کی کل تعداد 38 تھی جنہیں ستمبر 2014 سے اکتوبر 2019 کے دوران ناجائز طور پر درآمد کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان اشیا کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں ان اشیا کو امریکہ کی 29 مختلف کمپنیوں سے حاصل کیا گیا ان غیر قانونی برآمدات میں کوئی امریکی کمپنی شریک جرم قرار نہیں پائی گئی.

     

  • ایف اے ٹی ایف کا دباؤ،بلیک لسٹ سے بچنے کے لئے یہ کام کرنا ضروری،قائمہ کمیٹی میں بحث

    ایف اے ٹی ایف کا دباؤ،بلیک لسٹ سے بچنے کے لئے یہ کام کرنا ضروری،قائمہ کمیٹی میں بحث

    ایف اے ٹی ایف کا دباؤ،بلیک لسٹ سے بچنے کے لئے یہ کام کرنا ضروری،قائمہ کمیٹی میں بحث

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا رحمان ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں مقبوضہ  کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظورکر لی گئی،

    قائمہ کمیٹی اجلاس میں باہمی قانونی معاونت بل 2020 پر بحث کی گئی،سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بل میں اپوزیشن کی جو ترامیم پیش کی گئیں وہ درست ہیں،وزیرحلف دیں کہ 60روز میں ترامیم کو ایوان میں لائیں گے،بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے بل ابھی پاس کرنا ضروری ہے،بل منظور نہ کرناقومی مفاد کی نفی کرنا ہے،

    ایف اے ٹی ایف کا اجلاس طلب،پاکستان سفارتی طور پر متحرک

    ایف اے ٹی ایف کی ڈیمانڈ، کالعدم تنظیموں کی کتنی جائیداد ضبط کی گئی؟

    سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ حکومت کبھی ہماری ترامیم ایوان میں نہیں لائے گی،آج بل منظور ہو گیا تو رات گئی بات گئی والی بات ہو گی، بل میں جو اختیارات دیئےجا رہے ہیں وہ فرد واحد کے پاس ہو ں گے،سینیٹر طلحہ محمود نے سوال اٹھایا کہ حکومت جلد بازی میں کیوں کام کر رہی ہے؟

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

    حکومتی رکن اعظم سواتی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی تلوار سروں پر لٹک رہی ہے،ایف اے ٹی ایف کی ڈیڈلائن کے باعث بل منظور کروانا چاہتے ہیں،یقین دلاتا ہوں کہ 60 روز میں ترامیم کوبل کی صورت میں لاوَں گا،اپوزیشن کی ترامیم کو کس فورم پر زیر بحث لانا ہے یہ فیصلہ بھی کر لیں گے،

    بحث کے بعد کمیٹی نے باہمی قانونی معاونت کا بل متفقہ طور پرمنظور کر لیا

    قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز کلثوم پروین، محمد جاوید عباسی، محمد طاہر بزنجو، محمد طلحہ محمود، سردار محمد شفیق ترین، ڈاکٹر شہزاد وسیم کے علاوہ وزیر پارلیمانی امور سینیٹر محمد اعظم خان سواتی، سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر طارق، اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

     

    https://login.baaghitv.com/fatf-kuch-mumalik-ka-dabao-kin-mumalik-nay-nadra-k-deta-tak-rasai-mangi-thi/