Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • فیصل واوڈا کے بوٹ لانے سے کس کو خوشی ہوئی؟ خورشید شاہ بھی بول پڑے

    فیصل واوڈا کے بوٹ لانے سے کس کو خوشی ہوئی؟ خورشید شاہ بھی بول پڑے

    فیصل واوڈا کے بوٹ لانے سے کس کو خوشی ہوئی؟ خورشید شاہ بھی بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت سکھر میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، خورشید شاہ کو ایمبولینس پر عدالت میں پیش کیا،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.

    رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 روز کی توسیع کر دی گئی،احتساب عدالت کا خورشید شاہ کو دوبارہ 3 فروری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا،

    اس موقع پر خورشید شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا نے جو بات کی ہے اس کا تاثر اچھا نہیں گیا ہے،فیصل واوڈا نے جو کیا اس سے پاکستان کے دشمنوں کو خوشی ہوئی،سوچ سمجھ کے چلنا چاہیے، آخر حکومت کیا کرنا چاہتی ہے؟اس وقت حالات اچھے نہیں ہیں اس پر سب کو توجہ دینی چاہیے،

    خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدمت ملازمت میں توسیع کے لیے جمہوری مرحلہ طے ہونا تھا جو پیپلز پارٹی کی حمایت کے بعد ہو گیا،

    خورشید شاہ کیس کی انکوائری کے لیے 5رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی،ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمان جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے،ٹیم میں ایف بی آر سے عبد الحفیظ،ایس ای سی پی کے ڈپٹی رجسٹرار رضوان ہارون شامل ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد مصطفی ٰباجوہ جے آئی ٹی کاحصہ ہیں،جے آئی ٹی میں خورشید شاہ کیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عبادالحسن کاشان کا نام بھی شامل ہے.

    نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے.

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    خورشید شاہ سے تحقیقات ،نیب پنڈی کی درخواست پر عدالت نے کیا حکم دیا؟

  • قرضہ بڑھتا جا رہاہے. صرف سود کی ادائیگی ہو گی یا اصل رقم کی بھی؟ رحمان ملک

    قرضہ بڑھتا جا رہاہے. صرف سود کی ادائیگی ہو گی یا اصل رقم کی بھی؟ رحمان ملک

    قرضہ بڑھتا جا رہاہے. صرف سود کی ادائیگی ہو گی یا اصل رقم کی بھی؟ رحمان ملک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا حکومت نےقرضہ واپسی کا کوئی پروگرام بنایاہے،کیا حکومت فقط قرضہ لینے و سودپرسود ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے یا واپسی کا بھی؟حکومت بتائے کہ بیرونی قرضہ جات واپسی کے لیے کیا لائحہ عمل تیار کیا ہے،

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

    رحمان ملک نے مزید کہا کہ اصل رقم آئے روز بڑھتی جارہی ہےکیونکہ قرضہ واپسی کا کوئی پروگرام نہیں،دنیا بھر میں پہلے قرضہ واپسی کے پروگرام بنائے جاتے ہیں پھر قرضے لئے جاتے ہیں،سود ادا کرتے جائیں اور اصل رقم کو نہ چھیڑیں تو بجٹ میں ہر سال خسارہ ہوگا،شرح ترقی میں تیزی سے کمی اور شرح مہنگائی میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے،

    رحمان ملک نے مزید کہا کہ حکومت بتا دے کہ گزشتہ 3سال میں ملک میں افراط زر کی شرح کیا رہی ہے؟

    سینیٹ اجلاس میں حماد اظہر نے کہا کہ نو ماہ کے دوران مالی خسارہ 1922ارب روپےتک پہنچ گیا،مالی خسارہ جی ڈی پی کا 5فیصد ہے،بجلی رعایتی پالیسی اورپاورسیکٹرمیں اصلاحات کا آغازکردیاگیاہے،نو ماہ کے دوران 35 ارب روپے سے زائد مالیت کے قرضے لئے،6ماہ کے دوران مالی خسارہ 1922ارب روپےتک پہنچ گیا 6ماہ کے دوران 35 ارب روپے سے زائد مالیت کے قرضے لئے،

  • آپ کو کب گرفتار کیا گیا؟ عدالت کے استفسار پر حمزہ شہباز نے کیا کہا؟

    آپ کو کب گرفتار کیا گیا؟ عدالت کے استفسار پر حمزہ شہباز نے کیا کہا؟

    آپ کو کب گرفتار کیا گیا؟ عدالت کے استفسار پر حمزہ شہباز نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

    عدالت نے حمزہ شہباز سے استفسار کیا کہ آپ کب گرفتار ہوئے۔ حمزہ شہباز نے عدالت کو بتایا کہ بھول گیا ہوں کہ کب گرفتار ہوا، شاید 11 جون 2018 کو گرفتار کیا گیا اور 4 ستمبر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا۔

    عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ ریفرنس کب دائر کیا جائے گا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس تیاری کے مراحل میں ہے جلد دائر کر دیا جائے گا،عدالت نے اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 31 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا۔

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے.

  • جج ویڈیو سیکنڈل کے مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    جج ویڈیو سیکنڈل کے مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    جج ویڈیو سیکنڈل کے مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جج ویڈیواسکینڈل کے ملزم حمزہ عارف کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست مسترد کر دی گئی، انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادکےجج شاہ رخ ارجمندنےکیس کی سماعت کی

    ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ،تفتیشی افسراوروکیل درخواست گزارعدالت میں پیش ہوئے،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ملزم کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی ،ملزم کے وکیل نے بھی عدالت میں دلائل دیئے تا ہم عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی.

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے بیان دیا ہے کہ ویڈیو اس نے بنا کر ناصر بٹ کو دی، عدالت نے ناصر بٹ کے بیٹے حمزہ بٹ اور فیصل شاہین کو اکٹھا پیش کرنے کی ہدایت کردی

    ویڈیو سیکنڈل ناصر جنجوعہ سمیت تین ملزمان کو بری کرنے کا حکم

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ویڈیو بنا کر عارف بٹ کے لیپ ٹاپ میں ٹرانسفر کی، اس نے موبائل سے ویڈیو بنائی.

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی. احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا،او ایس ڈی بنانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے دیا. سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جج ارشد ملک کی خدمات احتساب عدالت سے لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی تھیں، لاہور ہائیکورٹ میں جج ارشد ملک کے خلاف انکوائری چل رہی ہے

    سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،

    سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ جج ارشد ملک کے خلاف کاروائی کرے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جنہوں نے کہانی بنائی انہوں نے جان چھڑا لی، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کاروائی کر سکتی ہے.

    چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ابھی تک ارشد ملک کواپنے پاس کیوں رکھاہے؟ جج ارشدملک کی خدمات فوری واپس کی جائیں،حکومت ارشدملک کوپاس رکھ کرکیاکرناچاہتی ہے؟حکومت ارشدملک کو واپس نہ بھیج کرتحفظ دے رہی ہے

  • خورشید شاہ سے تحقیقات ،نیب پنڈی کی درخواست پر عدالت نے کیا حکم دیا؟

    خورشید شاہ سے تحقیقات ،نیب پنڈی کی درخواست پر عدالت نے کیا حکم دیا؟

    خورشید شاہ سے تحقیقات ،نیب پنڈی کی درخواست پر عدالت نے کیا حکم دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت سکھر نے نیب راولپنڈی کی طرف سے خورشید شاہ سے تفتیش کی درخواست منظور کردی

    خورشید شاہ کے وکلاء نے دس سوالناموں کے جوابات بھی جمع کروادیئے ،عدالتی اجازت کے بعد نیب دوبارہ خورشید شاہ سے تفتیش کرے گی۔

    نیب راولپنڈی نے بھی خورشیدشاہ سے تحقیقات کیلئے درخواست احتساب عدالت میں دی تھی،درخواست میں خورشیدشاہ سے وزارت پاور اینڈلیبر میں کرپشن کی تحقیقات کی اجازت دینے کی استدعاکی گی ہے،نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب راولپنڈی کی جانب سے 10 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھی جمع کرادیا،نیب پراسیکیوٹر نے نیب راولپنڈی کی درخواست احتساب عدالت میں جمع کرائی،عدالت نے درخواست قابل سماعت قراردیتے ہوئے نیب سکھراور راولپنڈی کے حکام کو 17 جنوری کوطلب کیا تھا.

    آج عدالت نے خورشید شاہ سے تحقیقات کی اجازت دے دی ہے

    خورشید شاہ کیس کی انکوائری کے لیے 5رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی،ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمان جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے،ٹیم میں ایف بی آر سے عبد الحفیظ،ایس ای سی پی کے ڈپٹی رجسٹرار رضوان ہارون شامل ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد مصطفی ٰباجوہ جے آئی ٹی کاحصہ ہیں،جے آئی ٹی میں خورشید شاہ کیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عبادالحسن کاشان کا نام بھی شامل ہے.

    نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے.

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

  • مہنگائی میں اضافہ ،حکومت کیا بہانے بنا رہی ہے؟ سراج الحق کی کڑی تنقید

    مہنگائی میں اضافہ ،حکومت کیا بہانے بنا رہی ہے؟ سراج الحق کی کڑی تنقید

    مہنگائی میں اضافہ ،حکومت کیا بہانے بنا رہی ہے؟ سراج الحق کی کڑی تنقید
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق مہنگائی میں اضافے پر حکومت پر برس پڑے ،سراج الحق نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ ڈال دیا ، حکومت بہانا بنا رہی ہے مہنگائی گزشتہ قرضوں کی وجہ سےہوئی،کیا تمام بوجھ صرف عوام نے ہی برداشت کرنا ہے؟ حکومت نے قرضوں،مہنگائی،بےروزگاری اور بد امنی کے سوا کچھ نہیں دیا،دعوےکرنےوالےوزیراعظم کہتے ہیں نوکریاں نہیں دےسکتے،وفاق اور صوبوں میں اختیارات کی جنگ ہورہی ہے

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    سینیٹ اجلاس میں حماد اظہر نے کہا کہ نو ماہ کے دوران مالی خسارہ 1922ارب روپےتک پہنچ گیا،مالی خسارہ جی ڈی پی کا 5فیصد ہے،بجلی رعایتی پالیسی اورپاورسیکٹرمیں اصلاحات کا آغازکردیاگیاہے،نو ماہ کے دوران 35 ارب روپے سے زائد مالیت کے قرضے لئے،6ماہ کے دوران مالی خسارہ 1922ارب روپےتک پہنچ گیا 6ماہ کے دوران 35 ارب روپے سے زائد مالیت کے قرضے لئے،

    سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے اعدادوشمار مختلف ہیں،ایف بی آرکا شاٹ فال 350ارب روپےسے بڑھ گیا

  • شہبازشریف کو سنائی احتساب عدالت نے بڑی خوشخبری

    شہبازشریف کو سنائی احتساب عدالت نے بڑی خوشخبری

    شہبازشریف کو سنائی احتساب عدالت نے بڑی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آشیانہ اقبال اسکینڈل،عدالت نے شہباز شریف کو تاحکم ثانی حاضری سے استثنیٰ دے دیا،نیب کورٹ لاہورنےشہبازشریف کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پرفیصلہ سنادیا،احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور وکلاکے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا

    احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز کی سماعت ہوئی، جیل حکام نے حمزہ شہباز کو جج امجد نذیر کے روبرو پیش کیا۔ دوران سماعت وکیل امجد پرویز نے شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواستوں پر دلائل دئیے اور کہا شہباز شریف اپنے بھائی کے علاج کے لیے بیرون ملک گئے ہیں، ان کا اپنا علاج بھی جاری ہے، ڈاکٹرز نے چیک اپ کے لئے انہیں 9 اور 15 جنوری کا وقت دیا ہے، عدالت شہباز شریف کو مستقل طور پر حاضری سے استثنیٰ کا حکم دے۔

    نیب نے شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست کی مخالفت کی اور موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف کے وکیل کو خود علم نہیں ہے کہ ان کے موکل کب واپس آئیں گے، شہباز شریف عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک گئے ہیں، عدالت مستقل حاضری معافی کی درخواست مسترد کرے اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    آشیانہ ریفرنس میں شہبازشریف سمیت 10 ملزمان پرفردجرم عائد ہے، شہباز شریف نواز شریف کے ہمراہ لندن میں ہیں،

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا، تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ شریف فیملی بیرون ملک سے منتقل ہونے والی رقوم پر مطمئن نہیں کر سکی ہے، عدالت قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیتی ہے

    نیب کی جانب سے عدالت میں شہباز شریف فیملی کے 15 اثاثوں کا ریکارڈ پیش کیا گیا تھا، جن میں ماڈل ٹاؤن میں 96 اور87 ایچ کی 10 کنال کی رہایش گاہیں، چنیوٹ میں 180 اور 209 کنال زمین، ایبٹ آباد، ڈونگا گلی میں 9 کنال 1 مرلے کے نشاط لاجز، ڈی ایچ اے کے فیز 5 میں 10،10 مرلے کے 2 گھروں کی جائیداد، پیر سوہاوہ میں 3 جائیدادیں، جوہر ٹاؤن اور جوڈیشل کالونی میں پلاٹس جب کہ نو کمپنیوں میں شئیرز شامل ہیں۔

    نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف فیملی 15 اثاثے منجمد کرنے کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں، درخواست میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف، ان کی اہلیہ اور بیٹوں کے تمام اثاثے منجمد کیے جائیں کیوں کہ وہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بنائی گئی ہیں اور اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

  • خادم رضوی کے بھائی اور بھتیجے کو عدالت نے دی سزا

    خادم رضوی کے بھائی اور بھتیجے کو عدالت نے دی سزا

    خادم رضوی کے بھائی اور بھتیجے کو عدالت نے دی سزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم رضوی کے بھائی اور بھتیجے سمیت پارٹی کے 86 کارکنان کو سزا سنا دی گئی.

    نجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے رات 10 بجے فیصلہ سنایا جس پر پولیس نے تمام مجرموں کو حراست میں لے لیا اور تین بسوں میں ڈال کر پولیس اور ایلیٹ فورس کے کڑے پہرے میں اٹک جیل لے گئے۔ عدالت نے ملزمان پر ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ اور ان کی تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

    پنڈی گھیب پولیس نے 24 نومبر 2018 کو تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، پولیس ملازمین کو زخمی، سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانے اور دہشتگردی سمیت مختلف الزامات کے تحت خادم رضوی کے بھائی امیر حسین اور ان کے بیٹے محمد علی سمیت 87 افراد کو گرفتار کیا تھا

    عدالت نے 13 ماہ زیرسماعت رہنے والے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مختلف الزامات میں ملوث ہر مجرم کو مجموعی طور پر 55،55 سال قید سخت اور 2 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ و عدم ادائیگی جرمانہ 32 ماہ مزید قید دینے کا حکم دے کر مجرموں کی تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد بھی بحق سرکار ضبط کرنیکا حکم دیا۔

    لاہور ہائیکورٹ :میں خادم حسین رضوی کی ضمانت میں بڑی پیش رفت

    خادم رضوی کی رہائی کا حکم مگر ان کی خواہش پوری نہ ہو سکی

    عدالت نے امیر حسین رضوی، ان کے صاحبزادے محمد علی اور دیگر 2 مجرموں قاری مشتاق اور گلزار احمد کو اسلحہ برآمد ہونے کے جرم میں علیٰحدہ سے 2،2 سال قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرموں کو مجموعی طور پر 146 سال سے زائد مزید سزا کاٹنا ہوگی

  • کراچی میں کرپشن کی فائلیں تیار،ایم کیو ایم میں کیا سازش ہو رہی ؟ مصطفیٰ کمال بول پڑے

    کراچی میں کرپشن کی فائلیں تیار،ایم کیو ایم میں کیا سازش ہو رہی ؟ مصطفیٰ کمال بول پڑے

    کراچی میں کرپشن کی فائلیں تیار،ایم کیو ایم میں کیا سازش ہو رہی ؟ مصطفیٰ کمال بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیوایم والے حکومت سے باہر نہیں جاسکتے استعفیٰ کا نام لے کر کراچی والوں کا نام لے کر ڈرامہ کیا جارہا ہے ان کی سانسیں کرپشن سے جڑی ہوئی ہیں جیسے ہی یہ حکومت سے آئیں گے سب پکڑیں جائیں گے ایم کیوایم والوں کی آپس کی لڑائی ہے .

    جمعہ کواحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید مصطفی کمال نے کہا کہ عامر خان نے خالد مقبول تصدیقی کے ساتھ ہاتھ کردیا ہےخالد مقبول صدیقی کے ہاتھ کسی کے خون سے نہیں رنگیں گے 2011 میں عامر خان جیسے ہی ایم کیوایم واپس آئے تو کباڑہ شروع ہوگیا تھا اب ایم کیوایم میں آخری خالد مقبول صدیقی بچے ہوئے ہیں پہلے الطاف حسین کو سائیڈ کیا، انیس قائمخانی کے خلاف سازشیں کیں ہم خالد مقبول صدیقی کے ساتھ ہیں حکومت کو مزاکرات کرنا چاہیے کراچی کا نام لے کر سازش کی جاری ہے ایم کیوایم والوں کی سب کی فائلیں تیار ہیں جیسے حکومت سے باہر آئیں گے پکڑے جائیں گے فروغ نسیم پر ایم کیوایم والوں کو بس نہیں چلتا اس لیے خالد مقبول صدیقی کو بکرا بنا دیا ہے خالد مقبول صدیقی کے ساتھ ذیادتی ہورہی ہے ،

    مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ الطاف حسین اگر سن رہے ہیں تو ان سے کہتا ہوں آپکا کام ہی عامر خان نے اتارا ہے ساری ایم کیوایم کا کام عام خان نے اتارا ہے استعفیٰ دلوانا ہے تو کراچی کے مئیر اور حیدر آباد کے مئیر سے دلوائیں وزیراعظم نے 5 فیصد آڈٹ کی منظوری دی مارٹن کوارٹر کا معاملہ صرف وزیر اعظم کے دستخظ کا مسئلہ ہے وزیر اعظم سے بولیے کہ وزیر اعلی سندھ بھی کے پی کے و پنجاب کا بلدیاتی نظام دے دیں یہ لوگ مطالبات کررہے ہیں کہ خورشید میموریل ہال دے دہں اگر یہ مزاکرات کامیاب بھی ہوتے ہیں تو خالد مقبول کو وزارت سے ہٹا کرکسی اور کو وزیر بنایا جائے ایم کیو ایم دھڑے بندی کا شکار ہے، عامر خان گروپ نےخالد مقبول کے ساتھ زیادتی کی ہے،36 ارب روپے سےزائد میئر کےپاس آچکے ہیں 4 سال میں، 1800 پراجیکٹ بننے تھے شہر میں ان سب کے کیسز تیار ہیں، بہت جلد مقدمات بنینگے، فروغ نسیم پر زور نہیں چلتا تو خالد مقبول پر دباو ڈال دیا،

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ میں بہت دن سے خاموش ہوں کہ دیکھ رہا ہوں پوری ایم کیو ایم، ایم کیو ایم حقیقی میں تبدیل ہوگئی ہے میں خدمت خلق فاونڈیشن سے لے کر تمام کچھے چھٹے کھولونگا حکومت سے گزارش ہے انکی دھکمیوں میں نہ آئے ایم کیو ایم نے مہاجروں کو نہیں مارا، بلکہ حقیقی نے مارا کنور نوید ، ایم کیو ایم کے کارکنان خالد مقبول کا ساتھ دیں اس شہر میں لسانی سیاست نہیں چلے گی،یہ شہر لاشیں دیکھ چکا ہے عامر خان نے پہلے انیس قائم خانی،فاروق ستار، میرے خلاف سیاست کی ہم نے کسی کا کام نہیں اتارا عشرت العباد ، الطاف حسین، فاروق ستار سب آج رسوا ہوگئے ہیں ۔

    خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

    اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ  کنوینرایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،

  • چودھری شوگر ملز کیس،نواز شریف کے بھتیجے کے ریمانڈ میں کتنی توسیع ہوئی؟

    چودھری شوگر ملز کیس،نواز شریف کے بھتیجے کے ریمانڈ میں کتنی توسیع ہوئی؟

    چودھری شوگر ملز کیس،نواز شریف کے بھتیجے کے ریمانڈ میں کتنی توسیع ہوئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں چودھری شوگر ملز اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے یوسف عباس کے مزہد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی،یوسف عباس کو دوبارہ 31جنوری کوعدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا.

    عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی، میڈیکل رپورٹ نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے جمع کروائی،نواز شریف سے بھی چوھدری شوگر ملز میں تحقیقات جاری ہیں.

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    چوہدری شوگرملز کیس میں نواز شریف اورمریم نواز کی ضمانت منظورکی جاچکی ہے،مریم نوازکی4 نومبر کولاہورہائیکورٹ سے ضمانت منظور کی گئی، مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں.

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    گزشتہ سماعت پراحتساب عدالت میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب کے وکیل نے عدالت میں درخواست دی جس میں کہا گیا کہ سیاسی شخصیات عدالتی کاروائی پر میڈیا پر پروگرام کرتی ہیں اور بحث کر کے عدالت کو متاثر کرنے کی کوشش کرتی ہیں، عدالت زیر التوا کیسز کے حوالہ سے میڈیا پر پروگرام رکنے کا حکم دے

    احتساب عدالت کے جج امیر حیدر خان نے نیب وکیل کی درخواست پر کمرہ عدالت کی تصاویر اور ویڈیو نشر کرنے کے حوالہ سے پیمرا کو حکم جاری کیا جس میں عدالت نے تصاویر اور ویڈیو نشر کرنے سے منع کر دیا

    عدالت نے دوران سماعت سیلفی لینے پر بھی پابندی عائد کر دی، عدالت نے کسی قسم کی ویڈیو بنانے سے بھی روک دیا

    واضح رہے کہ مریم نواز، حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان عدالت میں سیلفیاں بناتے رہتے ہیں عدالت ماضی میں برہمی کا اظہار کر چکی ہے،آج عدالت نے نیب وکیل کی درخواست پر موبائل سے سیلفی بنانے سے روک دیا.

    مریم نواز کو نواز شریف سے ملاقات کے موقع پر کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، مریم نواز اور یوسف عباس کو چوہدری شوگر مل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، مریم نواز شریف اور یوسف عباس کو 08 اگست کو نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا،